Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عمران خان سابق وزیراعظم ۔کابینہ تحلیل:نوٹفکیشن جاری

    عمران خان سابق وزیراعظم ۔کابینہ تحلیل:نوٹفکیشن جاری

    اسلام آباد:عمران خان سابق وزیراعظم ۔کابینہ تحلیل ۔نوٹفکیشن جاری ،اطلاعات کے مطابق عمران خان کا بطور وزیراعظم عہدہ ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نگران وزیراعظم کے تقرر تک کام کرتے رہیں گے، 52 رکنی کابینہ بھی تحلیل کر دی گئی۔

    کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کر دیا جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق آرٹیکل 94 کے تحت صدر مملکت نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

     

    نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم کام کر سکتے ہیں، کابینہ ڈویژن نے 25 وفاقی وزرا،4وزرائے مملکت 4 مشیروں، 19 معاونین خصوصی کو بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

     

     

    ادھر بنی گالہ میں سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران وزیراعظم کے لیے ناموں پر غور کیا گیا۔

     

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

    اجلاس میں نگران وزیراعظم کے لیے ناموں پر غور کیا گیا، حکومت کی جانب سے نگران وزیراعظم کے لیے نام کل اپوزیشن لیڈر کو بھجوائے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ صورتحال اور قانونی امور پر بریفنگ دی گئی۔دوسری جانب کل سہ پہر وزیراعظم عمران خان، پروگرام آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ میں عوام کی براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کریں گے اور عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔

  • ابھی تک اپوزیشن کوسمجھ نہیں آرہی ہواکیاہے: اللہ نےآسانیاں پیدافرمائیں:وزیراعظم عمران خان

    ابھی تک اپوزیشن کوسمجھ نہیں آرہی ہواکیاہے: اللہ نےآسانیاں پیدافرمائیں:وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:ابھی تک اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی ہوا کیا ہے:وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر کہا ہے کہ کل رات اگر سب کو بتا دیتا تو اپوزیشن آج صدمے میں نہ ہوتی، ابھی تک اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی ہوا کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل شام کو اراکین اسمبلی سے کہا تھا ’گھبرانا نہیں‘،ابھی تک اپوزیشن کوسمجھ نہیں آرہی ہوا کیا ہے، بیرون ملک سے حکومت تبدیلی کی سازش کی گئی، نیشنل سیکیورٹی کونسل کو بیرونی سازش سے تفصیل سے آگاہ کر دیا تھا، نیشنل سکیورٹی کونسل نے واضح کہہ دیا عدم اعتماد میں بیرونی مداخلت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جب قومی سلامتی کمیٹی نے کنفرم کر دیا تو عدم اعتماد غیر متعقلہ تھی، بیرونی طاقتیں کسی آزاد ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتیں، نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیف موجود تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے منٹس جاری کیے گئے، یہ ایک باہرسے پلان کیا گیا تھا، کمیٹی نے واضح طور پر کہا خط میں بیرونی سازش ہے، اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

  • ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ معطل کرنےکی درخواست مسترد:اپوزیشن ٹوٹ پھوٹ کا شکارہونےلگی

    ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ معطل کرنےکی درخواست مسترد:اپوزیشن ٹوٹ پھوٹ کا شکارہونےلگی

    اسلام آباد:ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ معطل کرنےکی درخواست مسترد:اپوزیشن ٹوٹ پھوٹ کا شکارہونےلگی ،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ معطل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کر دیا۔

    سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس محمدعلی مظہر شامل تھے۔

    عدالت نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف درخواست پر ابتدائی موقف سننے کے بعد اٹارنی جنرل سمیت سیکرٹری داخلہ اور دفاع کو نوٹس جاری کر دیا۔

    سپریم کورٹ نے واضح ہدایات دیں کہ اسمبلی میں جو ہوا اس پر ججز نےنوٹس لینےکافیصلہ لیا تمام ریاستی ادارے کوئی غیرقانونی قدم نہ اٹھائیں امن وامان کی صورتحال خراب نہیں ہونی چاہیے تمام سیاسی جماعتیں امن وامان یقینی بنائیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت عارف علوی قومی اسمبلی تحلیل کر چکے ہیں، اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد غیر آئینی قرار دے کر مسترد کر دی تھی۔

    ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ میں کہا قرارداد آئین کے آرٹیکل 5 اے کے منافی ہے، یہ عالمی سازش کے تحت لائی جا رہی ہے، کسی غیر ملکی طاقت کو حق نہیں کہ منتخب حکومت سازش کے تحت گرائے۔

    بعد ازاں، وزیر اعظم عمران خان کی سفارش پر صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی، صدر نے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری آئین کے آرٹیکل اٹھاون ون اور اڑتالیس ون کے تحت دی۔

  • ملک کی سیاسی صورت حال پر سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

    ملک کی سیاسی صورت حال پر سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ملک کی سیاسی صورت حال پر از خود نوٹس لے لیا۔سپریم کورٹ اس حوالے سے کیسا بنچ تشکیل دے گی اور اس میں کون سے ججز شامل ہوں گے ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے

    ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ملک میں حالیہ سیاسی صورت حال پر نوٹس لے لیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنما بھی سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائز پر صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔ انہوں نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

    ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت پیش کی جاتی ہے، ہمارے سفیر کو 7 مارچ کو بتایا جاتا ہے، وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لائی جا رہی ہے، ہمارے سفیر کو بتایا جاتا ہے، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جا رہی ہے، اگر عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو آپ کو معاف کر دیا جائے گا۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آرٹیکل فائیو اے کے تحت ریاست سے وفاداری ہر شہری کا فرض ہے، کیا بیرون ملک کی مدد سے پاکستان میں حکومت تبدیل ہوسکتی ہے، کیا یہ آئین کے آرٹیکل کے 5 کی خلاف ورزی نہیں ہے، کیا پاکستانی غلام، فقیر یا کٹھ پتلی ہیں، بیرونی قوتوں کی جانب سے ملک میں رجیم بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد رولز کی خلاف ورزی ہے، لہذا وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کی جاتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم کو مبارک دینا چاہتا ہوں اسپیکر قومی اسمبلی نے رجیم تبدیل کرنے کی تحریک مسترد کر دی، عدم اعتماد کو مسترد کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، پوری قوم پریشان تھی، غدار بیٹھے ہوئے تھے، ملک کیساتھ غداری ہو رہی تھی، سب کو یہی پیغام دیا گھبرانا نہیں، انشااللہ ایسی سازش قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی، صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل تجویز بھیج دی ہے، کسی بیرونی قوت نے ملک کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ملک کیساتھ ہونیوالی بڑی سازش فیل ہوگئی، عوام فیصلہ کریں نہ کہ بیرونی طاقت ہمارے معاملات کا فیصلہ کرے، اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ ارکان اسمبلی خریدنے کی بجائے غریبوں کا بھلا کر دیں، ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے۔

  • پیپلز پارٹی کے وکلاء پٹیشن دائر کرنے کیلئے عدالت میں داخل ہو گئے

    پیپلز پارٹی کے وکلاء پٹیشن دائر کرنے کیلئے عدالت میں داخل ہو گئے

    مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی جائے گی-

    باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے کہا کہ زاہد حامد،اعظم تارڑ،فاروق نائیک اور کامران مرتضیٰ پٹیشن تیار کررہے ہیں، کچھ دیر میں سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی جائے گی-

    عمران خان پر غداری کا مقدمہ ہو گا ، شہباز شریف

    ذرائع کا کا کہنا ہے کہ عدالتی عملہ سپریم کورٹ پہنچنا شروع ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکر نے کہا ہے کہ سینیٹر فاروق نائیک اور رضا ربانی پٹیشن تیار کر رہے ہیں ہم ساڑھے3 بجے سپریم کورٹ پہنچیں گے-

    دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ امید ہے سپریم کورٹ غیر آئینی قدم کالعدم قرار دے گی-

    سابق صدر آصف علی زرادری کا کہنا ہے کہ مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی کام ہوا ہے،عدالت اس اقدام کو اٹھا کر پھینک دے گی،وستوں کی خواہش تھی ان کے سوچ پر چلنا پڑتا ہے ،دیکھتے ہیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے،ہم الیکشن اور ہر صورت حال کے لیے مکمل تیار ہیں-

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنیٹرینز کی طرف سے درخواست تیارکرلی گئی درخواست کچھ دیر بعد سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی درخواست نیئر بخاری کی توسط سے دائر کی جائے گی-

    اپوزیشن کو بڑا جھٹکا عدم اعتماد کی تحریک مسترد

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے دی گئی رولنگ کو کالعدم قرار دیا جائے،اسپیکر او رڈپٹی اسپیکر کو عدم اعتماد تحریک پر دوبارہ ووٹنگ کی ہدایت کی جائے-

    درخواست کے متن میں کہا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر کا اقدام آئین کے مختلف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے علاوہ ازیں درخواست میں کہا گیا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے لئے آج ووٹنگ کرانے کی ہدایت کی جائے-

    ادھر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی آئینی صورت حال کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے ساتھی ججز کو مشاورت کے لیے بلایا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ساتھی ججز کو مشاورت کے لیے اپنےگھر پر بلایا ہے کیونکہ اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ کورٹ کو تالے لگے ہوئے ہیں تاہم اب اطلاعات ہیں کہ سپریم کورٹ کے تالے کھول دیے گئے ہیں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور عدالتی عملہ بھی سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے وکلاءبھی پٹیشن دائر کرنے کیلئے عدالت عظمیٰ میں داخل ہو گئے ہیں۔ وکیل شہباز کھوسہ سپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست دائر کریں گے ۔

    دوسری جانب شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ جائیں یا کسی اورعدالت ، سپریم کورٹ اسپیکرکےخلاف فیصلہ نہیں دے گی، میری معلومات کے مطابق ریاستی ادارے بھی انتخابات چاہتے ہیں غیر ملکی مداخلت پر پاکستان کی سالمیت کا سوال پیدا ہو جائے تو سب متحد ہیں،لڑائی گلی محلے تک پہنچ چکی ہے۔

    نئے الیکشن کے لیے آصف زرداری کے سوا سب تیار ہے،جب تک سپریم کورٹ کا کیس ہوگا، انتخابات کےدن آچکےہوں گے وزیراعظم نے کوئی سرپرائزنہیں دیا،میں تواشاروں میں سمجھارہا تھا، لیکن آپ لوگوں کوسمجھ نہیں آئی، اب عمران خان کودوتہائی کی اکثریت دلانی ہے۔

    صدر مملکت نے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی

  • عمران خان پر غداری کا مقدمہ ہو گا ، شہباز شریف

    عمران خان پر غداری کا مقدمہ ہو گا ، شہباز شریف

    قومی اسمبلی کا اجلس ملتوی کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے،‏اپوزیشن نے فوراً سپریم کورٹ جانے اور قومی اسمبلی میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب سپیکر اور وزیراعظم پر آرٹیکل سکس لگے گا کیونکہ انہوں نے قانون توڑا ہے اب بغاوت کا مقدمہ ہو گا آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،عمران خان اور ان کے حواری جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنا چاہتے ہیں،ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں-

    عامرلیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    ماہر قانون حامد خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو عدالت جانا چاہیے جبکہ ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین توڑا ہےاسپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی،یہ بڑا معاملہ ہے جو سپریم کورٹ کے سامنے آئے گا –

    بلاول کا کہنا ہے کہ سپیکر نے آئین توڑا اپوزیشن کا تعداد مکمل تھا ہم شکست دے رہے تھے آخری موقع پر سپیکر نے غیر آئینی کام کیا آئین کو توڑنے کی سزا واضح ہے اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم دھرنا دیں گے اور وکلا ابھی ہی سپریم کورٹ پہنچیں گے تا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہی ہو وزیراعظم پارلیمان تحلیل نہیں کر سکتا انہیں عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا پڑے گا جب کہ اسپیکر کے خلاف بھی عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اب سپریم کورٹ نے فیصلہ دینا ہے، یہ بچگانہ حرکت ہے، یہ میدان سے بھاگنا ہے، عمران خان اپنے آپ کو ایکسپوز کرچکا ہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں وہ جمہوریت اور آئین کا ساتھ دیں، ہم کسی غیر جمہوری شخص کو آئین پر ڈاکا مارنے کی اجازت نہیں دیں گے-

    ڈپٹی اسپیکر نے الیکشن کا شیڈول بدل دیا،پرویز الہٰی

    بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آئین اور قانون توڑا ہے،وزیراعظم عمران خان نے آج بغاوت کی ہے،ہم نے پوری دنیا کو دکھایا کہ ہمارے پاس 190 سے زیادہ ارکان ہیں-

    انہوں نے کہا کہ عمران خان آرٹیکل 6 کے تحت پھنس گئے ہیں، انہوں نے جو الزام لگایا وہ کیس سپریم کورٹ نے بھی نہیں سنا، عمران خان کے پاس عالمی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ہے سپریم کورٹ نے اتوار کے روز از خود نوٹس لیا


    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا!

    اللہ کا شکر ہے کہ غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا،چوہدری سرور

    قمر زمان قائرہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کہتا ہے کہ میں اقتدار نہیں چھوڑوں گا، میں آخری بال تک کھیلوں گا انہوں نے پورے پاکستان کی اسٹرکچر کو چیلنج کرنےکی کوشش کی تحریک انصاف والوں نے بد تمیزی کی انتہا کردی،آپ پاکستان کے اندر کون سا انارکی کا نظام لانا چاہتے ہیں،اب ان کو کان سے پکڑ کر ٹھیک کریں گے-

    واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی اجلاس میں بدترین ہنگامہ آرائی کو جواز بناتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا تھا پنجاب اسمبلی کا اجلاس صرف 6 منٹ ہی چل سکا جس کے باعث نا تو آج نئے وزیراعلیٰ کے چناؤ کے لیے ووٹنگ ہو سکی اور نا ہی پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جا سکی-

    اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے قریب جمع ہوگئے اور شدید نعرے بازی کی اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف ایوان میں دھرنا دے دیا ہے۔

    تحریک عدم اعتماد : ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کا رد عمل

  • صدر مملکت نے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی

    صدر مملکت نے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی

    صدر مملکت نے اسمبلی تحلیل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا قوم سے خطاب کرتے ہوئے قوم سے کہنا تھا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے کسی باہر کی قوت نے فیصلہ نہیں کرنا میں نے صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ دیا اب نگراں حکومت بنے گی اور الیکشن ہوں گے تاہم اب صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کر لی ہے-

    اپوزیشن کو بڑا جھٹکا عدم اعتماد کی تحریک مسترد

    انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کی سازش فیل ہو گئی ہے اب قوم الیکشن کی تیاری کرے اور غدار بھی یاد رکھیں ان کے ساتھ کیا ہونے والا پیسوں کی بوریاں ضائع ہوں گی-

    انہوں نے کہا کہ مجھے گزشتہ روز سے لوگ پیغام دے رہے تھے کہ غداری ہو رہی ہے میں نے قوم سے کہا تھا کہ گھبرانا نہیں جنہوں نے پیسے لیے ہیں وہ لنگر خانوں میں دے دیں جمہوری معاشرے میں عوام کے پاس جائیں، الیکشن ہوں، عوام فیصلہ کرے وہ کسے چاہتے ہیں، کوئی باہر سے سازش، کرپٹ لوگ، پیسہ دے کر قوم کا فیصلہ نہ کریں۔

    پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن مستعفیٰ

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اچکنیں سلوائیں اور لوگوں کو کروڑوں روپے دیے تو وہ پیسہ ضائع ہوگا کوئی باہر سے یا کرپشن کا پیسہ اس ملک کا فیصلہ نہیں کرےگا، جیسے ہی صدر اسمبلیاں تحلیل کریں گے تو نگراں حکومت کا عمل شروع ہوگا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ملک سے بہت بڑی سازش کی جارہی تھی، 22 کروڑ قوم کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی گئی وہ سازش فیل ہوگئی، اس پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں-

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرپی ٹی آئی کی خواتین کارکنان گرفتار

  • اپوزیشن کو بڑا جھٹکا عدم اعتماد کی تحریک مسترد

    اپوزیشن کو بڑا جھٹکا عدم اعتماد کی تحریک مسترد

    اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو مسترد کردیا-

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت شروع ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول ﷺ مقبول پیش کی گئی۔

    وقفہ سوالات پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی ہے اور اس کا سب کو حق حاصل ہے فواد چودھری نے خفیہ مراسلے کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے سفیر کو بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک اعتماد لائی جارہی ہےتحریک عدم اعتماد آئین کے آرٹیکل95 کے تحت لائی جاتی ہے،7مارچ کو ہمارے سفیر کو میٹنگ میں طلب کیا جاتا آئین کے آرٹیکل5اے کے تحت ریاست سے وفاداری ہر شہری کا فرض ہے

    فواد چودھری نے کہا کہ بتایا گیا کہ بیرون ملک کی مدد سے حکومت ہٹائی جاسکتی ہے،کیا پاکستان کے عوام کٹھ پتلیاں ہیں –

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ کہتے ہوئے اجلاس 6 اپریل 2022 تک ملتوی کر دیا کہ عدم اعتماد کی تحریک آئین کی رو کے منافی ہے-

    واضح رہے کہ قبل ازیں مسلم لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کے پاس 174ووٹ ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے 84،پیپلزپارٹی کے 56 اورایم ایم اے کے 14 اراکین ہیں ایم کیو ایم کے 6،بی اے پی 4،بی این پی مینگل 4 اور4 آزاد اراکین ہیں،بی این پی اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک رکن بھی متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہے وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے لیکن اگر کوئی غیر آئینی حرکت کی گئی تو اس کے نتائج آئین میں موجود ہیں۔

  • عمر سرفراز چیمہ نئے گورنر پنجاب مقرر

    عمر سرفراز چیمہ نئے گورنر پنجاب مقرر

    عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔


    فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام ے ذریعے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

    واضح رہے کہ آج صبح اتوار کو وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے برطرف کردیا تھا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے-

    فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے-

    عشائیہ میں وزیراعظم نےاپوزیشن کو سرپرائزدے دیا

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو پرویز الٰہی کے کہنے پر برطرف کیا ہے چوہدری سرور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے اور وہ وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے پرویز الٰہی کی مخالفت کررہے تھے۔

    تحریکِ عدم اعتماد،ارکان قومی اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے شکایت کی جس پر وزیراعظم نےمعاملے کا نوٹس لیتے ہوئےصدر کو گورنر پنجاب کی برطرفی کا حکم جاری کیا-

    واضح رہے کہ 33ویں گورنر پنجاب تھے اس سے قبل 2013ء میں پاکستان نواز شریف نے پنجاب کا گورنر چُنا چوہدری سرور نے برطانیہ سے سیاست کی شروعات ان کی سیاست برطانیہ میں کافی فعال تھی تین بار گلاسگو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہوئے اور 13 سال گلاسگو مرکز کی لیبر پارٹی کی طرف سے نمائندگی کی۔ برطانوی پارلیمان کے پہلے مسلم رکن ہیں۔ ان کے بعد ان کے بیٹے انس سرور اس نشست پر منتخب ہوئے۔ گورنر نامزد ہونے کے بعد چودھری محمد سرور نے دعوی کیا کہ انہوں نے برطانوی شہریت ترک کر دی ہے-

    سیاسی گہما گہمی،اسلام آباد کا ریڈ زون سیل،دفعہ 144 نافذ

    چوہدری محمد سرور مسلم فرینڈ آف لیبر کے بانی چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران چوہدری سرور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے رہے چونتیس برس پہلے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے برطانیہ منتقل ہونے والے چوہدری سرور کو ہاوس آف کامنز کی تاریخ میں پہلا مسلمان رکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    تاہم 2013 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کے بعد انہیں گورنر پنجاب بنایا گیا بعد ازاں چوہدری سرور نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی-

    چوہدری سرور کو 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد گورنر پنجاب بنایا گیا ، اس سے قبل وہ تحریک انصاف ہی کے ٹکٹ پر سینیٹر بھی رہے ہیں گزشتہ کچھ عرصے سے چوہدری سرور پی ٹی آئی حکومت سے نالاں نظر آرہے تھے، کئی مقامات پر انہوں نے اس کا اعتراف بھی کیا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف پہچانے میں ناکام رہی ہے۔

    پاکستانی بیرونی مداخلت قبول نہیں‌ کریں گے:یہی وقت احیا:ورنہ سزانسلیں بُھگتیں گی:وزیراعظم

  • قوم کوتاریخ کی بدترین حکومت سے نجات مبارک ہو،مریم نواز

    قوم کوتاریخ کی بدترین حکومت سے نجات مبارک ہو،مریم نواز

    بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری ایوان میں پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : اپوزیشن اراکین نے بلاول بھٹو کا ڈیسک بجا کر استقبال کیا سابق صدر آصف زرداری حکومتی بینچز پر گئے زرداری نے حکومتی اراکین سے مصافحہ کیا آصف زرداری اپنی سیٹ سے اٹھ کر شوکت ترین سے ملاقات کیلئے آئے حماد اظہر نے بھی آصف زرداری سے مصافحہ کیا-

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے اراکین بھی اپوزیشن بینچز پر موجود ہیں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی-

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمان پر حملہ کرنا یاد ہے نا؟ آج انشاءاللّہ پارلیمان ہی تمہیں گھر بھیجے گی۔

    ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ قوم کو مہنگائی، نا اہلی، نالائقی اور تاریخ کی ہر لحاظ سے بدترین حکومت سے نجات مبارک ہو ! اب اچھے دن آئیں گے انشاءاللّہ-


    انہوں نے کہا کہ قوم کوتاریخ کی بدترین حکومت سے نجات مبارک ہو انہوں نے یوم نجات کے حوالے سے پوسٹر بھی شئیر کیا-


    مسلم لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے پاس 174ووٹ ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے 84،پیپلزپارٹی کے 56 اورایم ایم اے کے 14 اراکین ہیں ایم کیو ایم کے 6،بی اے پی 4،بی این پی مینگل 4 اور4 آزاد اراکین ہیں،بی این پی اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک رکن بھی متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہے وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے لیکن اگر کوئی غیر آئینی حرکت کی گئی تو اس کے نتائج آئین میں موجود ہیں۔

    قبل ازیں مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عمران خان اکثریت کھو بیٹھے ہیں عمران خان اب سابق وزیراعظم ہو گئے ہیں اگر استعفیٰ دیں تو عمران خان ایم این اے بھی نہیں رہےگا،عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر چپکے ہوئے ہیں،ہم عمران خان کو وزیراعظم کی کرسی سے ہٹانا چاہتے ہیں،شہبازشریف وزیراعظم پاکستان ہوں گے پی ٹی آئی کے مزیدمنحرف ارکان بھی ہمیں ووٹ دیں گے اور آج ہم ان کو سرپرائز دیں گے۔

    تحریک عدم اعتماد،شہبازشریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی موجود ہیں اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین موجود نہیں مشاورتی اجلاس میں 177 اراکین موجود تھے-

    سابق صدر آصف علی زرداری بھی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر قومی اسمبلی پہنچ گئے آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ اجتماعی استعفے دیئے جا رہے ہیں کوئی بحران تو پیدا نہیں ہوگا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ہم سب بحرانوں سے نمٹ لیں گے ان بحرانوں کے سامنے کھڑے ہوں گے-

    شہباز شریف نے کہا کہ صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں آپ کے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں ہے جس پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی جادو ٹونے کا علم ہوگا مجھے معلوم نہیں مطلوبہ نمبر زسے ہمارے ممبرز کی تعداد زیادہ تھی –

    صحافی نے آصف زرداری سے پوچھا کہ کیا آپ نے ن لیگ کو پھنسا دیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایک تو میں ن لیگ کو جتوا رہا ہوں آپ کہہ رہے کہ پھنسا رہے ہیں-

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ دوبارہ صدارت کے امیدوار ہیں؟ آصف زرداری نے کہا کہ کچھ بھی ہو سکتا ہے آپ بھی صدر بن سکتے ہیں-

    صحافی نے سوال کیا کہ معاشی بحران میں ن لیگ کی حکومت کیسے چلے گی،سابق صدر نے جواب دیا کہ یہ سوچیں آپ کیسے گزارہ کریں گے-

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے نئے الیکشن ہوسکتے ہیں عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہےشیخ رشید نے کہا کہ عمران خان بہت بڑا لیڈر بن چکا ہے وہ عوام میں جائے گا گیم کا فائنل جنرل الیکشن ہے یہ تو سیمی فائنل ہے ایک ہی درمیانی راستہ ہے کہ الیکشن ہو جائے پاکستان کا سب سے مہنگا اینکر بننے جا رہا ہوں-

    متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

    متحدہ اپوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی میدان میں آ گئی اسپیکر اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ،ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر اور شاہدہ اختر علی کی جانب سے جمع کرائی گئی-

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو سرپرائز قرار دے دیا ہے-

    دوسری جانب مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد تیار ہو رہی ہے اسپیکر کیخلاف تحریک جمع نہ کرواتے تو اپوزیشن کیلئے مسائل پیدا ہو سکتے تھے، تحریک جمع ہونے کے بعد اب اجلاس 7 روز تک ملتوی نہیں کیا جا سکتا-

    نوید قمرنے کہا کہ اسپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو جائے تو وہ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی نہیں کرسکتا جب تک اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر فیصلہ نہ ہو جائے اجلاس چلتا رہےگا –

    ادھر وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیےقومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 11 بجے ہو ا وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قائدِ حزب اختلاف، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہو گی عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    ارکان قومی اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ارکانِ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ سے پیدل پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب روانہ ہو گئے ریاض پیرزادہ ،خالد رند ،اختر مینگل اور ناز بلوچ قومی اسمبلی پہنچ گئے-

    اختر منگل نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے آج معاملہ حل ہو جائے گا معلوم نہیں عمران خان کیا سرپرائز دیں گے،پی ٹی آئی والے استفیٰ دیتے ہیں تو دے دیں-

    پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیر علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آج حق پرستوں اور زر پرستوں کا مقابلہ ہے انشاء اللہ حق کی جیت ہوگی-

    ادھرپی ٹی آئی کے 10سے زائد منحرف ارکان پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے شرجیل میمن کچھ منحرف اراکین کو لے کر پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئےپی ٹی آئی کے منحرف ارکان ریاض مزاری ،نور عالم خان پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں ایک ایم این اے اور ڈرائیور کو اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے-

    علی وزیر پولیس کسٹڈی میں پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں وزیراعظم کی سیکیورٹی چیمبر کے باہر پہنچ گئی ہے-

    دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے 177 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کر رکھا ہے جبکہ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 172 ووٹ درکار ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو شکست دینے کے لیے نئی حکمت عملی بنائی ہے اور حکومت ارکان کو اجلاس میں جانے کی ہدایت کرتے ہوئے خود بھی اجلاس میں پہنچنے کا اعلان کیا۔

    ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے متعلق ایک میڈیا چینل پر بےبنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ اپوزیشن کے ارکان کو اسمبلی تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی جائے گی وزیراعظم آفس اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے اور ایسی یک طرفہ پروپیگنڈا مہم کی سخت مذمت کرتا ہے، وزیراعظم جمہوری عمل پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کے مخالف ہیں۔

    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس صرف قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، کسی بھی پارلیمنٹیرین کو روکنے کی ہدایات نہیں ملیں، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ریڈ زون میں داخلے کی ہدایات نہیں دی گئیں اجلاس کے لیے بھرپور سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں-

    لاہور:پنجاب اسمبلی سیاسی منظر نامہ

    ادھرلاہور میں بھی سیاسی کارکن پنجاب اسمبلی میں پہنچ رہے ہیں، جہانگیر خان ترین گروپ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا نعمان لنگڑیال کے مطابق ہمارے گروپ کے 13 ارکان آج حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گےپی ٹی آئی کی اس سے بڑی بدبختی کیا ہو گی کہ اس کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہے،تحریک انصاف کو ختم ہو جانا چاہیے-

    پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے ووٹنگ میں آئیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا استعفیٰ ایک ہی آئے گا، وہ عمران خان کا ہوگا-

    ترین گروپ کے رہنما علیم خان پنجاب اسمبلی پہنچ گئے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر پنجاب کو ہٹانے سے بھی جنہوں نے ہارنا ہے وہ ہار کر رہیں گے-

    سیاسی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہم مقابلے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں پارٹی کا پرچم پہن کر آیا ہوں لوکل باڈی الیکشن میں کامیابی ہوئی ہے-

    دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ فساد سے بچنے کیلئے ریڈ زون سیل کردیا گیا،روڈ زون آنے جانے کےلیے صرف مارگلہ روڈ استعمال کیا جاسکتا ہے-

    اسلام آباد سیکورٹی ذرائع کے مطابق اتوارکے روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی چوک میں کارکنوں کی آمد پر سیکورٹی انتظامات کیلئے وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ الرٹ کردی گئی ہے۔

    ریڈزون میں پی ٹی آئی کارکنوں کو داخل کی مذمت کرتے ہیںُ:مریم نواز

    سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ کسی جماعت کے سیاسی کارکنوں کو ریڈزون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پرپابندی ہوگی جبکہ کل اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جبکہ وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس بند کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے اسلام آباد میں ریڈ زون کے ارد گرد پولیس، ایف سی اور رینجرز کے 8 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں فورس کو اینٹی رائٹ کٹس اور آنسو گیس شیلز کی بھاری مقدار میں فراہم کی گئی ہے-

    جبکہ اسلام آباد کی سیکورٹی کیلئے مختلف صوبوں سے مزید فورس منگوائی جائے گی جس میں ایف سی کے 1500 جوان اور افسران شامل ہیں اس کے علاوہ پنجاب پولیس کے 300 مرد اور 100 خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی بلایا جائے گا-

    نوازشریف پرحملہ،برطانوی میڈیابےخبر،بھارتی میڈیاچیخنےلگا:گارڈکی پیشانی پرکٹ؟پانامہ کے بعد ڈرامہ

    باخبر ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن ارکان کو پہلے پارلیمنٹ لاجز میں ہی روکا جائے گا تاکہ وہ قومی اسمبلی نہ پہنچ سکیں، جو ارکان قومی اسمبلی پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں، انہیں زدوکوب کیے جانے کا خدشہ ہے تاکہ ووٹنگ نہ ہوسکے جبکہ ووٹنگ سے روکنا سپریم کورٹ کے حکم اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے منصوبے کے شواہد موجود ہیں اور ان افسران کے خلاف مستقبل میں مقدمہ چلانے کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں جو اس منصوبے پر عمل کریں گے ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ووٹنگ کے عمل میں تاخیر کی تجویز کی اسپیکر نے مخالفت کی تھی، انہوں نے کہا کہ اتوار آخری دن ہے، ووٹنگ موخر نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ نے حکومت کو بتایا ہے کہ اس بات کے کوئی شواہد موجود نہیں کہ عدم اعتماد کی تحریک کوئی بین الاقوامی سازش ہے، اگر حکومت کے پاس اس بارے میں شواہد ہیں تو مہربانی کرکے فراہم کردے-

    عشائیہ میں وزیراعظم نےاپوزیشن کو سرپرائزدے دیا

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہےاجلاس میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ ایجنڈے میں شامل ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم عمران خان پر عدم اعتماد کرتا ہے، عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے وہ وزیراعظم کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے وقفہ سوالات قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے-

    پھرنہ کہنا کہ بتایا نہیں تھا:مریم نواز نے پاکستان میں کچھ کرنے کی دھمکی دے دی

    ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد میں 200 سے زائد ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کےلئے 186ووٹ درکار ہیں جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا ہے ادھر پرویز الہیٰ بھی کامیابی کے لئے متحرک ہیں-

    عمران خان وزیراعظم رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا:زرداری شریف اورفضل الرحمن متحرک