Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،حکومت نے اعلان کر دیا

    عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،حکومت نے اعلان کر دیا

    عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،حکومت نے اعلان کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے ذریعے حکومت گرائی گئی،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، عدم اعتماد آئینی اور قانون طریقہ ہے گزشتہ حکومت نے الزامات کے علاوہ کچھ نہیں کیا، 73 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کی گئی ،کشمیر کا سودا کیا گیا،آئی ایم ایف کا غلام بنایا گیا،عمران خان کہتے ہیں غلطی کو ٹھیک کر یں ،کس غلطی کی بات کرتے ہیں ، عمران خان نے آئین پر حملہ کیا اورکہتے ہیں بیرون ملک سازش ہوئی کرپشن کے الزامات لگائے گئے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،عمران خان نے 2 کروڑلوگوں کوغربت کی لکیر سے نیچے کیا ،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کی کرسی تھی یا کوئی کاروباری چیئر،عمران خان نے گزشتہ رات توشہ خانہ پرلیکچر دیا ،عمران خان نےچینی ایکسپورٹ کرکے قلت پیداکی، پچھلے 4 سال سے عمران خان کی تقاریر تبدیل نہیں ہوئیں،توشہ خانہ بیت المال ہے جس پرڈاکہ ڈالا گیا ،عمران خان نے آئین پرحملہ کیا اوراسے پامال کیا،عمران خان نےسائیکل پردفترجاناتھا،گورنرہاؤس میں یونیورسٹی بنانی تھی،اب ڈسکہ کی طرح بیلٹ باکس دھند میں گم نہیں ہوں گے ،عمران خان نے 50 لاکھ گھردینے تھے، لوگ اب گھروں کا کرایہ نہیں دے سکتے، عمران خان نے آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا نہیں کیا ،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی معاشی دہشتگردی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں،عمران خان اپنی غلطیوں اورجھوٹ پرعوام سے معافی مانگیں، اداروں کےخلاف عمران خان کی منظم مہم کا نوٹس لے لیا گیا ہے

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

    امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

    جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

    ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

  • بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا میجرشہید

    بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا میجرشہید

    بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا میجرشہید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے آواران کے قریب کاہان میں ایک چوکی پر حملہ کیا ہے، پاک فوج نے حملے کو پسپا کر دیا ، دہشت گرد فرار ہو گئے، جوانوں نے قریبی پہاڑیوں تک دہشت گردوں کا تعاقب کیا،اس دوران فائرنگ کا بھی شدید تبادلہ ہوا، دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں ایک جواب میجر شاہد بشیر شہید ہو گئے، جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کاہان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے وطن کے دفاع کے لیے زخمی سپاہی کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے امن کوسبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے فورسز کے عزم کی تعریف کی ہے

    سابق صدر آصف زرداری نے آواران میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے آصف علی زرداری نے میجر شاہد بشیر کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردی ناقابل برداشت اور دہشت گرد ناقابل معافی ہیں،میجر شہید شاہد بشیر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،دہشتگردی ناقابل برداشت اور دہشت گرد ناقابل معافی ہیں

    چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دہشت گردوں کےحملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا- چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتیں ۔ فوج اورسیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں بےمثال ہیں۔دہشتگرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے میجر شاہد بشیر کی بلندی درجات اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آواران میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی مذمت کی ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میجر شاہد بشیر کی شہادت پراظہار افسوس کیا،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ وطن کی حفاظت کی خاطر جان قربان کرنے والے میجر شاہد بشیر کو سلام،قوم دہشتگردوں سے سینہ سپر مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے،

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

     

  • عزت کا راستہ یہ ہی ہے کہ منحرف رکن مستعفی ہو کر گھر جائے،سپریم کورٹ

    عزت کا راستہ یہ ہی ہے کہ منحرف رکن مستعفی ہو کر گھر جائے،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی

    تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر کی جانب سے دلائل ویڈیو لنک پر دیئے گئے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کا کہ 10منٹ میں دلائل مکمل نہ کیے گئے تو مخدوم علی خان کو سنیں گے،پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ میں دس منٹ میں اپنے دلائل مکمل کر لوں گا،63 اے کو شامل کرنے کا مقصد ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرنا تھا،63 اے کی خلاف ورزی آئین کی خلاف ورزی ہے،63اے کے نتیجے میں ووٹ شمار نہیں ہو گا،ووٹ کاسٹ تو ضرور ہو گا لیکن اس کو گنا نہیں جائے گا

    علی ظفر نے کہا کہ 63اے سیاسی جماعتوں کے ممبر سے متعلق ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ علی ظفر آپ کہہ رہے ہیں ووٹ کاسٹ نہیں ہوں گے، علی ظفر نے کہا کہ میں عدالتی تشریح کے ذریعے استدعا کر رہا ہوں، جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ انحراف کا فیصلہ پارٹی سربراہ نے کرنا ہے،اگر سیاسی جماعت کی کوئی ہدایت ہی نہ ہو تو ووٹ گنا جائے گا یا نہیں ، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ووٹ شمار کرنا اور انحراف کرنا دونوں مختلف چیزیں ہیں ، علی ظفر نے کہا کہ پہلے سربراہ ہدایات جاری کرے گاپھر ممبران کے خلاف ڈکلیئریشن جاری کرے گا،جسٹس جمال خان نے کہا کہ کیاڈکلیئریشن کی عدم موجودگی میں بھی ووٹ نہیں گنا جائے گا،

    جسٹس جمال خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ووٹ گنا نہ جائے تو مطلب جرم ہی نہیں کیا۔ ووٹ نہ ڈالنے کی کوئی قدغن لگائی نہیں گئی۔تریسٹھ اے میں بتایا گیا ہے کہ ووٹ تو کاسٹ کرلیں گے لیکن سیٹ چلی جائے گی۔ اگر ممبر رکن اسمبلی نے فیصلہ کرنا ہے کہ ووٹ کرنا ہے یا نہیں؟ جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد ہی پارٹی سربراہ ڈیکلریشن دے گا۔ پارٹی سربراہ ووٹ کاسٹ ہوتے وقت بھی اسپیکر کوبتاسکتا ہے،جسٹس جمال خان نے کہا کہ ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد پارٹی سربراہ پہلے شوکاز نوٹس دے گا جواب لے گا۔ نوٹس کے بعد ملنے والے جواب سے پارٹی سربراہ مطمئین ہو کر شوکاز ختم بھی کر سکتا ہے۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کہہ رہے ہیں پارلیمانی پارٹی کی ہدایت اکثریت کی ہوتی ہے۔آپ کہہ رہے ہیں پینل کوڈ نہیں کہ جرم ہو گیا ہے۔ تو لاش ملنے کے بعد ہی کارروائی ہو گی۔ آپ کہہ رہے ہیں بھٹو دور میں شامل کیے گیے آرٹیکل 96 کی طرح اقلیت کا ووٹ شمار نہیں ہو گا۔ قومی مفاد اور اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے ووٹ کو نہیں گننا چاہیے؟ رضا ربانی اور فاروق نائیک کا کہنا ہے پارٹی سربراہ ان کے بے پناہ اختیارات کو روکنے کے لیے سزا واضح نہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سوال یہ ہے کہ فیصلہ سربراہ کرتا ہے یا پارلیمانی پارٹی کرتی ہے، آئین میں تریسٹھ اے شامل کرنے کا مقصد انحراف کے کینسر کو ختم کرنا تھا، عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کو تحریری معروضات جمع کروانے کی ہدایت کردی،پاکستان مسلم لیگ ق نے علی ظفر کے دلائل اپنا لیے پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے وکیل اظہر صدیق پیش ہوئے اور کہا کہ آرٹیکل 63 اے تحریک عدم اعتماد کیخلاف حفاظتی دیوار ہے،
    ق لیگ کے وکیل نے میثاق جمہوریت کا حوالہ دیا اور کہا کہ جمہوریت کے چمپئن بننے والوں نے مینڈیٹ کے احترام کا معاہدہ کیا تھا، عملی طور پر جو کچھ کیا گیا وہ میثاق جمہوریت کیخلاف ہے،

    وکیل مسلم لیگ ن مخدوم علی خان نے کہا کہ آج ایک گھنٹے میں دلائل مکمل نہیں کر سکوں گا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اگلے دو ہفتے بینچ دستیاب نہیں ہوگا،چاہتے ہیں آرٹیکل تریسٹھ اے پر جلد از جلد اپنی رائے دیں، مخدوم علی خان نے کہا کہ 14 مئی کو بیرون ملک سے میری واپسی ہوگی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دلائل کا خلاصہ بیان کر دیں پھر دیکھیں گے،مخدوم علی خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت پانچ سال ہوتی ہے، منحرف رکن اسمبلی کی مدت تک ہی نااہل ہو سکتا، آئین کی تشریح کا عدالتی اختیار ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ ماضی میں پارلیمنٹ عدالت کے اختیارات کم کرنے کی کوشش کرتی رہی۔عدالت نے کبھی اپنے اختیارات پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ عمران خان نے آرٹیکل تریسٹھ اے کے حوالے سے آئینی درخواست بھی دائر کی ہے،ائینی درخواست میں کوئی سیاسی جماعت یا منحرف رکن فریق نہیں۔ آئینی درخواست میں صرف منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی مانگی گئی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنس میں اٹھایا گیا سوال ہی درخواست میں بھی اٹھایا گیا ہے۔

    ن لیگی وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ عدالت کے سامنے اب کوئی مواد نہیں کہ اراکین کیوں منحرف ہوئے،رشوت لینے کے شواہد ہیں نہ ہی یہ معلوم کہ ضمیر کی آواز پر منحرف ہوئے رکن کیوں منحرف ہوا یہ شواہد اسکا کام نہیں، بعض آئینی ترامیم پر وکلا اور عوام نے احتجاج کیا ،ساتویں ترمیم میں سول اداروں کی مدد کے لیے فوج طلب کرنے کی منظوری ہوئی، سول اداروں کی مدد کے لیے آئی فوجی اقدامات کو عدالتی دائرہ اختیار سے باہر رکھا گیا ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا عدالت صرف سوال کی حد تک آئین کی تشریح کر سکتی ہے؟ وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ عدالت سے رائے مانگی گئی ہے،عدالت اپنا اختیار184 تھری میں استعمال کر سکتی ہے ،آرٹیکل 63 اے پارٹی سے بے وفائی روکنے کے لیے نہیں ہے،

    دورانِ سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد اوراس لعنت کو ختم کرنے کے لیے ووٹ کو نہیں گننا چاہیے عدالت کا کام تمام آئینی سوالات کا جواب دینا ہے، جاننا چاہیں گے آرٹیکل 63 اے پر رائے کس حد تک دے سکتے ہیں کیا عدالت ریفرنس میں پوچھے گئے سوالات کے الفاظ کی قیدی ہے یا اس سے ہٹ کر تشریح کر سکتی ہے؟ ملک کو میچور مہوریت کی طرف لےکر جانا ہوگا اورمچور جمہوریت کے لیے ضروری ہے کہ قانون سازسیر حاصل گفتگو کریں

    جسٹس جمال مندوخیل نے پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر سے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو تکلیف ہے تو اس کینسر کا علاج خود کریں، صرف ایک سیاسی جماعت منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف ہے، ہمارے سامنے جماعتوں کی اکثریت آپ کے مؤقف کے خلاف ہیں، آپ کیا توقع کررہے ہیں ہم اکثریت کو چھوڑ کر آپ کی بات مانیں گے؟ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ عزت کا راستہ یہ ہی ہے کہ منحرف رکن مستعفی ہو کر گھر جائے،

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    10 سے15 ہزار لوگ جمع کر کےعدالتی فیصلے پر تنقید کریں تو ہم کیوں فیصلے دیں،چیف جسٹس

    تنقید سے فرق نہیں پڑتا،عدالت کے دروازے ناقدین کیلئے بھی کھلے ہیں،چیف جسٹس

  • چودھری سالک حسین کو کونسی وزارت مل گئی ؟

    چودھری سالک حسین کو کونسی وزارت مل گئی ؟

    وفاقی کابینہ میں توسیع، صدر مملکت نے حلف لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ق لیگ کے سربراہ ، سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک حسین کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا چارج دے دیا گیا ہے سالک حسین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا

    قبل ازیں وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی گئی ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی مان گئے، نئے وفاقی وزرا سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، ن لیگ کے جاوید لطیف،بی این پی کے آغاحسن اورہاشم نوتیزئی نے حلف اٹھایا چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے ق لیگ کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے بحثیت وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا .

    وفاقی کابینہ میں مزید توسیع بھی ہو گی، وفاقی کابینہ میں دیگر اتحادی جماعتیں بھی شامل ہوں گی، بلاول زرداری کی لندن سے واپسی پر کابینہ میں مزید توسیع ممکن ہے،

    قبل ازیں گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے دو روز بعد ہی قلمدان میں تبدیلی وزیر اعظم نے وفاقی وزیر احسان مزاری سے انسانی حقوق کا قلمدان واپس لے لیا ،وزیر اعظم نے احسان مزاری کو وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان دیدیا وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قلمدان میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

    وزیر اعظم نے طارق فاطمی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی میں تبدیلی کردی طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے,خارجہ امور کی زمہ داری واپس لی گئی طارق فاطمی کو گزشتہ روز ہی معاون خصوصی برائے خارجہ مقرر کیا گیا تھا،

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی کارروائی کی لائیو سٹریمنگ کا فیصلہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی کارروائی کی لائیو سٹریمنگ کا فیصلہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا کورٹ میں عدالتی کارروائی کی لائیو سٹریمنگ کا فیصلہ
    ‏پاکستان کی عدالتی تاریخ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا غیر معمولی اقدام چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ میں عدالتی کارروائی کی لائیو سٹریمنگ کا فیصلہ ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے چیف جسٹس کی کورٹ میں سسٹم نصب کر دیا.

    ‏ٹرائل کے طور پر آج سے عدالتی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہ راست دکھایا جائیگا ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا ،آج سے عدالتی کارروائی کو ٹرائل کے طور پر محدود پیمانے پر براہ راست دکھایا جائے گا ، ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھی جا سکے گی ۔جو بھی کیسز عدالت میں چل رہے ہوں گے اس کی تفصیل ویب سائٹ پر آرہی ہو گی ،اس کے علاوہ ہر چیز براہ راست دیکھی جا سکے گی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرز سے بھی تجاویز طلب کی ہیں کہ ٹرائل کے بعد اسے عوامی کیسے کیا جا سکتا ہے ، اور اس میں کون سی چیزیں مد نظر رکھنی ہوں گی ، وکلاء باڈیز سے بھی تجاویز مانگی گئی ہیں

    واضح رہے کہ ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی بار بار مطالبہ کرتے رہے ہیں احتساب عدالتوں میں ہونے والی کاروائی کو دنیاکے سامنے رکھا جائے،اسلام‌ آباد ہائیکورٹ نے آج لائیو سٹریمنگ کا فیصلہ کیا ہے، اگر یہاں کامیاب سلسلہ ہو گیا تو پھر دیگر عدالتوں میں بھی لائیو سٹریمنگ ہو سکتی ہے

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

  • وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم

    وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم

    وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوا

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پہلی بار قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا اور تینوں سروسز چیف شریک تھے ،اجلاس میں سابق پاکستانی سفیراسد مجید نے سائفرپربریفنگ دی اجلاس میں دفترخارجہ کے حکام بھی شریک تھے سابق سفیر اسد مجید نےقومی سلامتی کمیٹی کو خط پر تفصیلی بریفنگ دی

    تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کے دوران ایک خط لہرا کر دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی حکومت کو گرانے کی سازش ایک بہت ہی طاقتور ملک کی جانب سے کی گئی

    بعد ازاں اس معاملے پر دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور سے احتجاج کرتے ہوئے ڈی مارش بھی جاری کیا تھا عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد منتخب ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی ہی تقریر میں قومی اسمبلی میں مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر بیرونی مداخلت ثابت ہو گئی تو وزارت عظمیٰ چھوڑ دوں گا

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

    دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

    دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

    پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

  • پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ:میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی:عمران خان کا بڑا اعلان

    پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ:میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی:عمران خان کا بڑا اعلان

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا، پاکستانی میر صادق اور میر جعفر سے مل کر سازش کی گئی، امپورٹڈ حکومت کسی صورت قبول نہیں کریں گے، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا، دنیا کہہ رہی تھی پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد ہو جائے گا، تھری اسٹوجز کے ساتھ مل کر سازش کی گئی، سامراج کے جوتے پالش کرنے والوں کو ملک پر مسلط کر دیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اللہ تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں، لاہور کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں وہ کم ہے، مجھے پتہ تھا کہ لاہور مجھے مایوس نہیں کرے گا، میں نے کبھی اتنے بڑے جلسے کے سامنے خطاب نہیں کیا، یہ اللہ کا خاص کرم ہوتا ہے کہ قوم جاگ جائے، میرے ماں باپ ایک غلام ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے، میرے ماں باپ نے پاکستان کی تحریک میں شرکت کی تھی، مجھے بچپن سے بتایا گیا کہ تم خوش قسمت ہو جو آزاد ملک میں پیدا ہوئے ہو، میرے ماں باپ نے مجھے کہا کہ آپ خوش قسمت ہو کہ آزادملک میں پیدا ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت انہوں نے ہماری حکومت کو نشانہ بنایا، کیا عمران خان نے لندن میں فلیٹ لیے، کوئی فیکٹریاں لگائیں، میرے پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس نے توشہ خانہ سے کوئی چیزیں لیں، دنیا کہہ رہی تھی پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد ہو جائے گا تب ہماری حکومت کو سازش سے گرادیا، نوازشریف، بے نظیر کی حکومت جب بھی گری کرپشن کی وجہ سے گری، مجھ پر توشہ خانہ کیس کا الزام لگایا جا رہا ہے، وزیراعظم، وزرا کو جو بھی تحفہ ملتا ہے وہ توشہ خانہ میں جاتا ہے، ان کے زمانے میں یہ 15 فیصد دے کر تحفہ لے لیتے تھے، ہماری حکومت نے 50 فیصد دے کر تحفے خریدے، میں نے جو بھی تحائف خریدے وہ ریکارڈ پر ہیں، میں اپنا خرچ خود اٹھاتا ہوں، توشہ خانہ کے پیسوں سے میں نے سڑکوں کو ٹھیک کیا، میرا کوئی کیمپ آفس نہیں تھا، اپنے گھر کی دیوار بنانے کے لیے میں نے حکومت سے پیسہ نہیں لیا تھا، پروپیگنڈا کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں مجھ سے کم پیسہ کسی وزیراعظم نے خرچ نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ غلامی قبول کرنی ہے نا یہ امپورٹڈ حکومت قبول کرنی ہے، اب سب کو پتہ چلا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے، باہر مسلط ہونے والی حکومت سلیکٹڈ ہوتی ہے، میں آج لائحہ عمل دوں گا کہ کسی صورت اس حکومت کو قبول نہیں کرونگا، غلاموں اور کرپٹ ترین لوگوں کو کبھی قبول نہیں کروں گا، جوتے پالش کرنے والا آج ہم پر مسلط ہے، جب سے وزیراعظم بنا یہ کوشش تھی کہ ہماری آزاد خارجہ پالیسی بنے، ایسی خارجہ پالیسی جس کے تحت تمام فیصلے اپنے لوگوں کے مفاد کیلئے ہوں، یہ لوگ پاکستانیوں کو حکم دیتے تھے، ایک ٹیلیفون پر ساری باتیں منوا لیتے تھے، ان لوگوں کو یہ بات پسند نہیں آئی، میں اپنی قوم کیلئے فیصلے کرتا ہوں، غلامی کو قبول نہیں کریں گے، عالمی سطح پر اسلامو فوبیا اور گستاخانہ خاکوں کیخلاف آواز اٹھائی۔

    سابق وزیراعظم نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں گیس ختم ہورہی تھی، روس سے گیس معاہدہ کرنا تھا، پٹرول اور ڈیزل کو ہم کم قیمت پر بیچ سکتے تھے، روس جانے کا مقصد عوام کو فائدہ پہنچانا تھا، روس سے ہمیں گندم بھی 30 فیصد کم قیمت پر مل رہی تھی، روس اس لیے گیا تھا اس سے میری عوام کو فائدہ ہونا تھا، مہنگائی میں کمی آنی تھی، ہمیں روس سے 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنی تھی وہ بھی کم قیمت پر مل رہی تھی، ہندوستان امریکا کا قریبی اتحادی ہے، امریکا نے اسے بھی منع کیا کہ تیل نہ خریدو جس پر اس نے انکار کر دیا، چین سے تعلق بھی پسند نہیں آیا اور باہر سے سازش ہونی شروع ہوئی، ہندوستان کی خارجہ پالیسی اپنے لوگوں کیلئے ہے، یہ سازش کبھی مکمل نہیں ہو سکتی جب تک ملک کے اندر میر جعفر اور میر صادق نہ بیٹھے ہوں، یہاں بھی میر صادق اور میر جعفر بیٹھے ہوئے تھے جنہوں نے بیرونی سازش میں حصہ لیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایکسپورٹس میں ریکارڈ اضافہ کیا، ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، سب سے بہترین کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت کی تھی، ہمارے دور حکومت میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 31 ارب ڈالر بھیجے، ہم نے ملکی تاریخ میں ٹیکس کی مد میں سب سے زیادہ پیسہ اکٹھا کیا، سارے برصغیر میں پاکستان میں سب سے کم بے روزگاری تھی، ہم نے کورونا کے دوران بہترین حکمت عملی اختیار کی، کورونا کے دوران ہم نے اپنا ملک بھی بچایا اور اپنی معیشت بھی بچائی، شوگر مافیا کسانوں کو پوری قیمت نہیں دیتا تھا، ہم نے شوگر مافیا کا مقابلہ کیا اور کسانوں کو پیسے دلوائے، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ 5 فصلوں کی پیداوار پچھلے سال ہم نے کی، دنیا کہہ رہی تھی ہماری معیشت درست راستے پر نکل پڑی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی، مشرف نے ایک فون پر گھٹنے ٹیک دیئے، ہر فورم پر کہا یہ ہماری جنگ نہیں، مجھے طالبان خان کہا گیا، فارن پالیسی اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے بنائی جاتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار لوگ شہید ہوئے، جنگ سے 100 ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوا، کبھی کوئی کمیشن بنا؟ جب انٹرویو میں مجھ سے اڈے دینے کا پوچھا تو میں نے’ابسولیٹلی ناٹ‘ کہا، میرا جینا مرنا پاکستان ہے، امریکا کے لیے کیوں اپنے لوگوں کو قربان کروں؟ امریکا کو چیری بلاسم بوٹ پالش کرنے والے چاہئیں تھے، شہباز شریف کہتا ہے ہم غلام ہیں آپ کے جوتے پالش کریں گے، کبھی اس لیڈر کو ووٹ نہ دینا جن کی جائیدادیں باہر ہوں۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ کبھی سامراج کا پریشر برداشت نہیں کرسکتے، ان کو اس طرح کے کرپٹ غلام پسند ہوتے ہیں، پاکستان میں 400 ڈرون حملے ہوئے، جس ملک کے لیے ہم جنگ لڑ رہے تھے وہی ڈرون حملے کر رہا تھا، ایسی کوئی مثال نہیں ملتی، ڈرون حملوں کے خلاف ایک دفعہ نواز شریف نے مذمت نہیں کی تھی، ڈرون حملوں کے خلاف میں نے ہر جگہ احتجاج کیا، باہر سے سازش پلان ہوئی اور اندر میر جعفر بیٹھے ہوئے تھے، ہمارے سفیر کو امریکی آفیشل کہتا اگر تم نے عمران خان کو عدم اعتماد میں نہ ہرایا تو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، عدم اعتماد آنے سے پہلے ہی امریکی آفیشل کو پتا تھا، کہتا ہے اگر عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو پاکستان کو معاف کر دیں گے، کیا یہ جرم تھا روس گیا اور اڈے دینے سے انکار کیا؟، کبھی کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میں تھا اور سفیر کو میسج دیا گیا، اگلے دن عدم اعتماد اسمبلی میں لے آتے ہیں، سندھ ہاؤس میں 20، 20 کروڑ میں ضمیر بکنے شروع ہو جاتے ہیں، مونس الہیٰ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں باقی سب چلے گئے، بکرا عید کی طرح ان کی بولیاں لگیں، سندھ ہاؤس میں بند کیا گیا، بڑے ادب سے عدالتوں سے پوچھتا ہوں کیا بولیاں لگانا یہ آئین وقانون کے خلاف نہیں ہے؟۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے ووٹ دو یا نہ دو خدا کے واسطے کبھی ضمیر فروشوں کو ووٹ نہ دینا، ضمیر فروشوں کو کسی بھی حلقے میں جیتنے نہ دینا، اگر ضمیر فروش کو جیتنے دیا تو ملک سے غداری کریں گے؟ عدالتیں بھی رات بارہ بجے کھل جاتی ہیں؟ میرے دونوں اسپیکر اسد قیصر، قاسم سوری ہیرو ہیں، آئین کے مطابق پارلیمان سپریم ہے، 30 سال سے ملک لوٹنے والے ڈاکوؤں کو قوم پر مسلط کیا گیا، مغرب میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ضمانت والے شخص کو کوئی چپڑاسی بنا دے، پاکستان میں ایسے شخص کو وزیراعظم بنا دیا گیا، اس کے بیٹے کو چیف منسٹر بنا دیا گیا، چیری بلاسم نے کہا تھا زرداری کا پیٹ پھاڑوں گا؟ نوازشریف نے دو دفعہ آصف زرداری کو جیل میں ڈالا تھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ زرداری، نواز شریف مل کر فضل الرحمان کو ڈیزل کہتے تھے، اس سے زیادہ ملک پر کیا ظلم ہوگا تھری اسٹوجز کو مسلط کیا گیا، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا، کبھی ان کو تسلیم نہیں کرونگا، اندازہ نہیں انہوں نے پاکستان پر بہت بڑا ظلم کیا، ایسا کام تو پاکستان پر کوئی ایٹم بم بھی نہیں کرسکتا، پاکستان کیوں عظیم ملک نہیں بن سکا؟ وہ قومیں برباد جو چھوٹے چوروں کو جیل اور بڑے ڈاکوؤں کو نہ پکڑے، شہباز شریف اور اس کے بیٹے کے خلاف 40 ارب کے کرپشن کے کیسز ہیں، ایسے شخص کو وزیراعظم بنا دیا گیا، ایف آئی اے افسران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شہباز شریف کا بیٹا سلمان شہباز، داماد، نوازشریف کے دونوں بیٹے بھاگ گئے، اسحاق ڈار وزیراعظم کے طیارے میں بیٹھ کر بھاگ گیا، ایسے لوگوں کو ملک پر مسلط کیا جارہا ہے۔

    روس اور چین سے پاکستان کی دوستی پاکستان دشمنوں کوگوارا نہ ہوئی اورسازشیں شروع کردیں ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ کسی صورت اس حکومت کو قبول نہیں کروں گا، غلاموں اور کرپشن زدہ لوگوں کی حکومت کبھی قبول نہیں کروں گا۔

    لاہور کے تاریخی مقام مینارِ پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی اتنی پبلک نہیں دیکھی میں نے لائحہ عمل دینا ہے غلامی قبول کریں گے نہ امپورٹڈحکومت، اب پتہ چلا سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے بیرون ملک سےلوگوں کو سلیکٹ کیا جاتا ہے، پیسہ دے کر، ضمیرخرید کر، جوتے پالش کر کے اس حکومت کو مسلط کیاگیا۔

    آزاد خارجہ پالیسی

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بنا تو میری سب سےبڑی کوشش تھی کہ ہماری آزادخارجہ پالیسی بنے آزادخارجہ پالیسی کا مطلب ہم جوفیصلےکریں اپنےلوگوں کےمفادات کیلئےہوں میں اپنےلوگوں کو کسی دوسرےملک کے مفادات کیلئےقربان نہ کروں یہ لوگ عادی تھےجوپاکستان کودھمکیاں دیتےتھے یہ لوگ ایک فون کال پرباتیں منوا لیتے تھے کبھی کسی سے ڈکٹیشن سےنہیں لی اورنہ کبھی کسی سےڈکٹیشن لوں گا۔

    روس کیوں گیا

    عمران خان نے کہا کہ باہر سےحکم آیا کہ آپ روس کیوں گئے؟ پاکستان میں گیس ختم ہورہی ہے روس ہمیں تیل 30 فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا اس کامطلب پٹرول اورفضل الرحمان کو30فیصدکم قیمت پر بیچ سکتےتھے روس سے ہمیں 20لاکھ ٹن گندم درآمدکرنی تھی روس ہمیں گندم بھی20فیصدکم قیمت پردےرہاتھا روس سے آنے والی چیزوں کے ذریعےمہنگائی کم کرسکتاتھا۔

    روس، چین تعلقات، سازش

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ روس ،چین سےتعلقات پسند نہ آئے تو باہر سےسازش شروع ہوئی سازش مکمل نہیں ہوتی جب تک ملک میں میرجعفر،میرصادق موجودنہ ہوں، پاکستان میں بیٹھےمیرصادق، میرجعفروں نے باہر کی سازش میں حصہ لیا اندر تھری اسٹوجیس بیٹھے تھے انہوں نے مل کر ایک حکومت کو گرایا سب سے بہترین پرفارمنس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تھی، ہمارے دور میں ایکسپورٹ ریکارڈ پر تھی، معیشت بہتر ہو رہی تھی۔

    ریکارڈ ڈالرز

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں 31 ارب ڈالر اوورسیز پاکستانیوں نےبھیجے پاکستان کی تاریخ میں ہم سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا 6ہزار ارب روپے، خطےمیں سب سےکم بےروزگاری پاکستان میں تھی، کوروناوباکےدوران پاکستان کی دنیا بھر میں مثال دی جاتی ہے مثال دی جاتی تھی کوروناوبامیں پاکستان نےاپنےلوگ اورمعیشت بچائی۔

    ایبسلوٹلی ناٹ

    عمران خان نے کہا کہ باہر بیٹھے سامراج کو ایک اور مسئلہ تھا مشرف نے ایک فون کال پر گھٹنےٹیک دیئے تھے مشرف کسی اورجنگ میں ہمیں لےکر گیا میں پہلےدن سےاس فیصلےکیخلاف تھا میں کیوں کہہ رہاتھاکہاس جنگ کیخلاف ہوں؟ کون ساملک کسی اورملک کیلئےاپنےآپ کوقربان کرتاہے کسی اورکی جنگ میں 80ہزار قربانیاں دیں کسی اورکی جنگ میں100ارب ڈالر سے زائد ملک کانقصان ہوا کبھی کوئی کمیشن نہیں بیٹھاکہ تحقیقات کی جائیں، انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا آپ امریکا کو اڈے دیں گے پوچھتا ہوں کیا ایبسلوٹلی ناٹ کے علاوہ میرے سے کسی اور جواب کی امید رکھتےتھے باہر بیٹھے سامراج کوچیری بلاسم چاہیےتھےاس لیے مجھ سے مسئلہ تھا میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے میری باہر کوئی جائیداد نہیں ہے عوام سےکہتا ہوں ان کو ووٹ دو جن کا کچھ بیرون ملک نہ پڑا ہو۔

  • بلاول زرداری کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

    بلاول زرداری کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

    لندن:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کا مشن لندن، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات، شیری رحمان، نوید قمر، قمر زمان کائرہ اور قاسم گیلانی بھی شریک ہوئے، صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنجاب کے عہدوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

    نواز شریف سے ملاقات کے لئے بلاول بھٹو زرداری حسن نواز کے دفتر پہنچے، حسن اور حسین نواز نے باہر آکر استقبال کیا جبکہ سابق وزیراعظم نے چیئرمین پی پی پی کو خوش آمدید کہا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ ‏روپے کی قدر کو بحال کرنا کوئی آسان نہیں مشکل کام ہے،عمران خان کی حکومت کا خاتمہ پہلا ٹارگٹ تھا ، عمران خان سے جان چھڑانا بھی بہت مشکل تھا،‏یہ ہر بات پر آئین اور قانون سے ٹکر لے رہے ہیں، ‏معیشت کو بہترکرنے میں بہت وقت لگےگا،عمران خان سےنجات حاصل کرنابہت ضروری تھا

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میاں نواز شریف کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے، وزیراعظم اور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔

    ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ بلاول بھٹو زرداری اور میاں نواز شریف نے قومی سیاسی معاملات میں افہام و تفہیم اور اتفاق رائے سے ساتھ چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    ملاقات میں بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیرونی سازش نہیں جمہوری سازش تھی، ہم جمہوری طریقے سے عدم اعتماد لے کر آئے، عمران خان کا بیانیہ ہے کہ مجھے کیوں نہیں بچایا، پاکستان کا کوئی شہری نہیں جو چاہتا ہوں ادارے اپنے دائرے سے باہر آکر کام کریں، پاکستان کی ترقی کیلئے جو کام پیپلز پارٹی کے حصے میں آئے گا وہ کریں گے۔

     

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کا جمہوریت کیلئے کردار بے مثال ہے، چارٹر آف ڈیمو کریسی کے تحت پاکستان ایک صحیح سمت میں چل رہا تھا، میاں صاحب سے بہت ضروری ملاقات ہے، ہم نے ایک بار پھر پاکستان کو جمہوریت کی بحالی کی طرف لے کر جانا ہے۔

    نواز شریف سے ملاقات سے قبل پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شیری رحمٰن، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ کے درمیان اہم مشاورت ہوئی۔

  • مینار پاکستان عمران خان کے تاریخی خطاب کا منتظر:ہرطرف وفادار ہی وفادار:پاکستان زندہ باد کے نعرے

    مینار پاکستان عمران خان کے تاریخی خطاب کا منتظر:ہرطرف وفادار ہی وفادار:پاکستان زندہ باد کے نعرے

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لاہور میں پاور شو، پی ٹی آئی کا مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ، پارٹی پرچموں کی بہار، جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک، عمران خان لاہور پہنچ گئے ہیں۔

    جلسہ عام کے لیے تین مختلف انکلوژر بنائے گئے ہیں، عام افراد کے لیے جنرل انکلوژر، خواتین کے لیے لیڈیز جبکہ فیملیز کے لیے فیملی انکلوژر بنائے گئے ہیں، جلسہ کے لیے چالیس کنٹینروں پر مشتمل مین سٹیج تیار کیا گیا ہے جہاں 100 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

    اراکین پارلیمنٹ کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا کے لیے علیحدہ علیحدہ کنٹینرز تیار کئیے گئے ہیں، جلسہ کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی خصوصی کمیٹی کے اراکین بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جلسہ میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کو تین درجہ سکیورٹی سے گزرنا پڑا جبکہ خواتین کے انکلوژر میں خصوصی کیمرے بھی لگائے گئے۔

    گزشتہ روز مختلف ریلیاں بھی منعقد کی گئیں، جلسہ سے عمران خان کے علاوہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیخ رشید، قاسم سوری، فواد چودھری، شفقت محمود، حماد اظہر اور دوسرے مرکزی قائدین خطاب کررہے ہیں۔

    مینارِ پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے تاریخی جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں صدر پنجاب شفقت محمود کی زیرِصدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں افتخار درانی، مسرت جمشید چیمہ سمیت میڈیا و سماجی میڈیا کے ذمہ داران نے شرکت کی، جلسہ گاہ کے روٹ پلان کو حتمی شکل دی گئی تھی، سٹیج کی ساخت اور اس پر براجمان ہونے والے مہمانانِ گرامی کی فہرست کو بھی حتمی شکل دی گئی تھی جبکہ جلسہ گاہ میں تیاریوں کے حتمی جائزے کی روشنی میں انہیں اطمینان بخش قرار دے دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان جلسہ گاہ آنے کے بجائے ویڈیولنک پر خطاب کریں۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لاہور مینار پاکستان پر جلسہ کراچی سی ویو پر لائیو دکھانے کا معاملہ درہم برہم ہوگیا، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کراچی کو لائیو اسکریننگ سے منع کردیا جبکہ پی ٹی آئی نے لائیو اسکرین لگانے پر اصرار کیا۔

    پی ٹی آئی کراچی نے سی ویو پو لائیو اسکریننگ کے ذریعے لاہور جلسے کو براہ راست دکھانے کا انتظام کیا تھا اس کے لیے تیاریاں کی جارہی تھیں کہ انتظامیہ نے لائیواسکریننگ سے روک دیا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم شیخ نے انتظامیہ کے رویئے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوامی ردعمل سے خوفزدہ ہوچکی ہے اور صوبائی حکومت کے احکامات پر پولیس رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔

    انہوں نے کارکنان کو مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہرحال میں اسی مقام پر لائیو اسکرین کے ذریعے لاہور جلسے کو لائیو دکھائیں گے۔

    ادُھر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ بغیر این او سی کے پروگرام کیا جارہا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی ہے، سندھ پولیس نے اسکرین نہیں ہٹائی، سی ویو پر کسی بھی پروگرام کی اجازت ڈی ایچ اے کی جانب سے دی جاتی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

    وزیراعظم نے سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دیں، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو ذاتی طور پر سکیورٹی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکرٹریز کو ہنگامی خط ارسال کر دیئے جن میں عمران خان کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں پاور شو کے موقع پر سکیورٹی خدشات اور نقص امن کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا.

    میٹرو بس اور اورنج ٹرین کو سہ پہر چار بجے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، شہر بھر سے نکلنے والی پی ٹی آئی کی ریلیوں اور جلوسوں کے سبب ماس ٹرانزٹ سسٹم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    چار بجے کے بعد کسی بھی مسافر کو میٹرو سٹیشن پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی. ماس ٹرانزٹ سسٹم کو کل دوبارہ شیڈول کے مطابق چلایا جائے گا۔

  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی ملنے پہنچ گئے

    وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی ملنے پہنچ گئے

    وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی ملنے پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئی ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے، اس ملاقات میں وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے،وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے مابین ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا مولانا فضل الرحمٰن نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں پیش کئے گئے ملکی معیشت کے اعشاریوں پر تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ کابینہ کے مل کر ملک کو ان مشکل حالات سے نکالنے کے عزم کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خوش آئند قرار دیا

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سردار اختر مینگل نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا سردار اختر مینگل نے وزیرِاعظم کے بلوچستان کی ترقی کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان نہ صرف قدرتی وسائل سے مالامال ہے بلکہ بلوچ افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا کر بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت یقینی بنائے گی

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خالد حسین مگسی کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے وزیرِاعظم کی طرف سے بلوچستان کی ترقی کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرنے کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں وفاقی وزیر سردار اسرار ترین، سینیٹر انوارالحق، سینیٹر سرفراز احمد بگٹی، سینیٹر ثمینہ ممتاز، اراکین قومی اسمبلی احسان اللہ ریکی، روبینہ عرفان اور رکن صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی بھی شامل تھے

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

    پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

    امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

    جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات