Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کی نماز جنازہ ادا

    سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کی نماز جنازہ ادا

    سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کی نماز جنازہ ادا
    سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی رفیق تارڑ کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی،

    پاکستان کے سابق صدر رفیق تارڑ وفات پا گئے ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون ،مسلم لیگ کے رہنما عطااللہ تارڑ نے اپنی ٹویٹ میں سابق صدر کے انتقال کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ میرے دادا جان محمد رفیق تارڑ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں

    رفیق تارڑ عرصہ دراز سے علیل تھے ان کو آج صبح دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور انکی موت ہو گئی،سابق صدر کی عمر 92 برس تھی، رفیق تارڑ پاکستان کے 1998 سے 2001 تک صدر رہ چکے ہیں رفیق تارڑ لاہور ہائیکورٹ کے 1989 سے 1991 تک چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں محمد رفیق تارڑ 1997 سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پھر اسی سال ملک کے صدر بنے.

    رفیق تارڑ کے دور میں صدر کے اختیارات کو بتدریج کم کیا گیا اور بالآخر تیرھویں ترمیم کے ذریعے صدر کے اختیارات میں آئین کی روح کے مطابق مکمل طور پر کمی کر دی گئی 1999 میں جنرل پرویز مشرف کی طرف سے نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا،

    سابق صدر کی دوسری نماز جنازہ ان کے آبائی علاقےگکھڑ میں بعد نماز عشاء پرانی عید گاہ،پیر کوٹ روڈ پر 8:30 ادا کی جائے گی

    https://twitter.com/RanaRiz37776826/status/1500811162564591619

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدررفیق تارڑ کے انتقال پراظہار افسوس کیا ہے ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سابق صدر کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سابق صدررفیق تارڑ کوجوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ سابق صدررفیق تارڑ کے خاندان کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ،آمین،

    https://twitter.com/RanaRiz37776826/status/1500805618588065799

    سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کے سابق صدر اور سپریم کورٹ کے جج جناب محمد رفیق تارڑ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ائیرچیف نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے ایصال ثواب اور ان کے خاندان کو یہ دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق کی دعا کی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے وزیراعظم عمران خان نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے جبکہ ان کے سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کرے

    پاکستان کے معزز چیف جسٹس اور دیگر معزز جج صاحبان نے جسٹس محمد رفیق تارڑ سابق جج سپریم کورٹ آف پاکستان کی وفات پر اظہار تعزیت کی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور سپریم کورٹ کے دیگر معزز جج صاحبان نے سابق جج سپریم کورٹ آف پاکستان مسٹر جسٹس محمد رفیق تارڑ کے افسوسناک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    علاوہ ازیں عزت مآب چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور میں سوگوار خاندان کی عیادت کی، فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سابق صدر جناب محمد رفیق تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم محمد رفیق تارڑ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

    ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق صدر ، شفیق اور مہربان بزرگ، زیرک قانون دان رفیق تارڑ رخصت ہوگئے،رفیق تارڑ ہمارے لیے قابل احترام بزرگ کا درجہ رکھتے تھے رفیق تارڑ نے ہر مرحلے پر فہم وفراست اور بردباری سے کلیدی کردار اد ا کیا،

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق صدر ، جج اور ہمارے بزرگ محترم رفیق تارڑاللہ تعالی کو پیارے ہوگئے۔ اسلام اور مشرقی اقدار کا پیکر ، چھوٹوں پر شفقت اوربڑوں کا ادب ان کی شخصیت کا خاصہ تھا۔ بہت ملنسار، شفیق اور شگفتہ شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی علم ودانش ، تاریخ ، قانون ا ورسیاست کے امور پر گہری دسترس سے ہمیشہ سب نے فیض پایا۔ نظریہ پاکستان کی سوچ کا تمام عمر پرچار کرتے رہے۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر مملکت محمد رفیق تارڑ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، پی پی پی چیئرمین نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکیا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لیئے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

    ن لیگی رہنما رانا مشہور احمد خان کا کہنا تھا کہ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ سابق صدر پاکستان اور میاں نوازشریف کے جانثار ساتھی رفیق تارڑ صاحب انتقال کرگئے۔ جمہوریت اور وطن عزیزکیلئے انکی قربانیاں بےمثال ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیں ۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کےدرجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ،آمین۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق صدر رفیق تارڑ صاحب کی وفات ہمارے لیے ایک ذاتی صدمہ ہے۔ان کی آئین قانون اور جمہوریت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وہ نواز شریف کے باوفا دوست اور ساتھی ہونے کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ کے لیے سیاسی پیشوا کی حیثیت بھی رکھتے تھے۔ اللّہ تعالی انکے درجات بلند فرمائے۔ آمین

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سابق صدر جناب رفیق تارڑ صاحب کے انتقال پر گہرا دکھ اور ملال ہوا۔ مرحوم انتہائی ملنسار ،نیک طبیعت اور سچے پاکستانی تھے۔تارڑ صاحب کا انتقال ہمارے لئے ذاتی صدمہ ہے۔ ان کی رحلت سے مسلم لیگ ن ایک اثاثے اور بزرگ رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

    وزیر اعلیٰ محمود خان نے سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سابق صدر مملکت کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کےلیے صبر جمیل کی دعا کی

    مہنگائی کی صورتحال میں عوام کا گزارا ممکن نہیں،جہانگیر ترین کے اس بیان سے اپوزیشن نے امیدیں لگانا چھوڑدیں

    :بات سے کیسے بنتے ہیں بتنگڑ:خواجہ سعد رفیق کے گھرجہانگیرترین کی آمد،خواہشات دم توڑگئیں 

    وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

    جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

    جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے‌ حوالہ سے درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تحریری فیصلہ جاری

    جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

    جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

    جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

    جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت

    جہانگیر ترین پارٹی میں ہیں یا نہیں؟ اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ کر دیا

    جہانگیر ترین شہباز شریف "خفیہ” ملاقات

  • پریشانی اور خوف میں گھبرا کر وزیراعظم گالی گلوچ پر اتر آئے ہیں،بلاول

    پریشانی اور خوف میں گھبرا کر وزیراعظم گالی گلوچ پر اتر آئے ہیں،بلاول

    پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا نواں روز ، روٹ پلان جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی اوراسلام آباد انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دے دی،

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مارچ گجرات پہنچ گیا۔ گجرات میں پی پی چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے مارچ سے اسلام آباد والے گھبرا گئے ،گزشتہ روز ہماری موجودگی سے لاہورگونج اٹھا،اب ہم اسلام آباد کی طرف جارہے ہیں،وزیراعظم کے پاس 24 گھنٹے ہیں ،فوری استعفیٰ دیں،وزیراعظم کو پتہ لگ جائے گا کہ عوام کس کےساتھ ہیں،حکومت کا ہروعدہ جھوٹا ثابت ہوا،آئی ایم ایف سے ڈیل کرکے ملک کو مشکل سے دوچار کردیا گیا،عوام ملک میں مہنگائی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں،صاف شفاف الیکشن کروانے ہیں ،

    500779297908293632

    پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا نواں روز ، روٹ پلان جاری کر دیا گیا ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں لانگ مارچ قافلہ وزیر آباد سے روانہ ہوا ، جی ٹی روڈ پر سفر کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو کی اگلی منزل جہلم ہوگی جہاں انکی تقریر ہوگی، چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں عوامی مارچ گوجر خان پہنچے گا جہاں اسکا کا خطاب ہوگا جبکہ آجکی آخری منزل روات ہوگی جہاں عوامی مارچ کے قافلے کا عارضی ٹینٹ سٹی میں قیام ہوگا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف وزیراعظم کو ہٹانا اور صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہے،عدم اعتماد پر ہم سب کا ایک ہی موقف ہے کہ حکومت سے نجات حاصل کی جائے،عمران خان جتنا خوف زدہ ہو ںگے ان کا لہجہ مزید تلخ ہو گا پریشانی اور خوف میں گھبرا کر وزیراعظم گالی گلوچ پر اتر آئے ہیں،

    ہم عوام کو مشکل سے نکالیں گے، 91 اور93 کا پیپلزپارٹی مارچ اس وقت کے مطابق تھا، ہم غیر جمہوری حکومت کو ہٹانے کے لیے محنت کررہے ہیں لانگ مارچ نے حکومت کو دباو سےدوچار کیاہے،لانگ مارچ سے حکومت پریشان ہوئی ہے جوسب کو نظر آرہاہے لانگ مارچ کےدوران ہر جگہ سے لوگ قافلے میں شامل ہوئے،اگر بےنظیر بھٹو ساتھ ہوتی تو ہمیں نکلنا ہی نہ پڑتا،تاریخ میں لکھاجائے گا کہ پیپلزپارٹی جیالے ظلم کے خلاف کھڑے تھے، لانگ مار چ کی کہانی ختم نہیں ہوئی،2دن رہتے ہیں ہم اسلام آباد پہنچ جائیں گے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ندیم افضل چن میرے وکٹ تھے ان کو لوٹ کر آنا ہی تھا،پیپلزپارٹی کے دروازے دیکر ناراض ساتھیوں کے لیے بھی کھلے ہیں،ہم نظریاتی لوگ ہیں،ہمیں بہترین سیاسی حکمت عملی سے آگے بڑھنا ہے،تمام ساتھیوں سے درخواست ہے ،عدم اعتماد کی تحریک میں اپنا کردار ادا کریں ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے ،آبھی تو ہمیں آگے جانا ہوگا،کچھ لوگ سیاسی مستقبل اور کچھ حکومت کےفائدے کا سوچتے ہیں، شہباز شریف کا ہم سب نے انتخاب کیاہے ،امید ہے اتحادی ملک کے مستقبل کے لیے ہمارا ساتھ دیں گے،ہم کسی بڑے الائنس میں نہیں،ہم ایک نظریے پر ساتھ اکھٹے ہوئے ہیں ہم سب کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے جس پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں،ہماری تاریخ ایسی ہے کہ ہم کہہ نہیں سکتے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے،

    سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری کا کہنا ہے کہ غیر پارلیمانی گفتگو طاہر کرتی ہے کہ عمران خان کو حکومتی ممبران اور اتحادیوں کی وکٹیں گرنے کا یقین ہوگیا ہے چیرمین بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچے نہیں تبدیلی غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہو گئی ہے تحریک عدم اعتماد آئی نہیں عمران زہنی توازن کھو بیٹھے ہیں عدم۔اعتماد آئینی حملہ کیلئے اپوزیشن کی پوزیشن سنبھالنے پر کپتان کے پاؤں اکھڑ رہے ہیں 8 مارچ ڈی چوک پہنچنے والا عوامی سمندر سرکاری ٹھکانے بہا لے جائے گا عدم اعتماد کامیابی کے بعد عمران خان کے ساتھ جو ہوگا آئین اور قانون کے عین مطابق ہوگا قومی خزانے کے خزینوں غریبوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کا احتساب بھی ہوگا اور حساب بھی ہوگا پاؤں سر پر رکھ کر دیواریں پھلانگ کر بھاگنے والے کو عوام کا جم غفیر گھبرائے ہوئے کو بھاگنے نہیں دے گا

    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو دھمکیاں حکومت کی انتقامی سیاست کا کھلا ثبوت ہے حکومت ساڑھے تین سال سے یہی کرتی رہی ہے،آپ کا احتساب پوری قوم کے دیکھ لیا،عوامی مارچ کرنا اور عدم اعتماد کی تحریک لانا ہمارا آئینی حق ہے،ہم آپ کو نکالنے کے لیے پارلیمان پر حملہ نہیں کریں گے، وزیراعظم اور حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،عوامی مارچ اور عدم اعتماد کی بے چینی ان کے چہروں اور لہجوں میں نظر آ رہی ہے، عوامی مارچ سے اتنا خوفزدہ ہو گئے ہیں کہ اب جلسوں میں دھمکیاں دے رہےہیں،اپوزیشن کو دھمکیاں دنیا دیکھ رہی ہے، اپوزیشن تیار ہے اب آپ تیار رہیں

    پیپلز پارٹی نے ٹینٹ سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے پیپلز پارٹی نے عوامی مارچ کے شرکاکی رہائش کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی شرکا ایک رات ٹی چوک روات میں ٹینٹ سٹی میں گزاریں گے،اسلام آباد پہنچنے کے بعد شرکا ڈی چوک پر ٹینٹ سٹی میں رکیں گے ،

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت جاری پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین لانگ مارچ تاریخ رقم کر رہا ہے لانگ مارچ کو ملنے والی عوامی پذیرائی نے پی ٹی آئی حکومت کے اوسان خطا کردیئے ،ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس اب بھی وقت ہے، عوام کا سمندر اسلام آباد پہنچنے سے قبل شرافت سے مستعفی ہوجائے

    دوسری جانب  بلاول بھٹو زرداری نے 8 مارچ کو 4بجے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ لاکھوں لوگوں کا مجمع ڈی چوک اسلام آباد میں ساتھ ہوگا. پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کا اختتامی جلسہ ڈی چوک مین کرنے کے درخواست دیدی۔ دوسری جانب حکومت نے پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں ایک دن جلسے کی اجازت، لانگ مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے، فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم جلسے کی اجازت کہان دی جائے گی اسکا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،

    لانگ مارچ کے شرکاء پرجوش ہیں، لانگ مارچ کے شرکاء جئے بھٹو، وزیراعظم بلاول کے نعرے لگاتے دکھائی دیئے شرکا نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور مارچ کے ساتھ رواں دواں ہیں

    پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ لاہور آئے تو ہم….شہباز شریف کو کیا مشورہ مل گیا

    اگرحکومت ہمارے 38 مطالبات مان لے توہماری حکومت سے کوئی لڑائی نہیں:

    بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

    آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

    خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

    فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

    جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ

    اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

    عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول

    پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے

    ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ،بلاول

    ڈی چوک میں جلسہ کریںگے، پیپلز پارٹی نے اجازت مانگ لی

    آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    زخمی حالت میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے آصفہ نے ادا کیا شکریہ

    پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ اوکاڑہ پہنچ گیا،اگلی منزل لاہور

  • بھارت کے روس سےMiG-29َ،روسی ہیلی کاپٹراورڈیفنس سسٹم ایس 400 کے آرڈرزمنسوخ:دنیا کا نقشہ تبدیل

    بھارت کے روس سےMiG-29َ،روسی ہیلی کاپٹراورڈیفنس سسٹم ایس 400 کے آرڈرزمنسوخ:دنیا کا نقشہ تبدیل

    نئی دہلی :واشنگٹن :بھارت کے روس سےMiG-29َ،روسی ہیلی کاپٹراورڈیفنس سسٹم ایس 400 کے آرڈرزمنسوخ:دنیا کا نقشہ ہی بدل گیا یہ بحث پچھلے کئی دن سے چل رہی تھی کہ روس کے یوکرین پر حملے کے جواب میں امریکی پابندیوں کے بعد کسی بھی ملک کے لیے روس سے فوجی سازوسامان کی خریداری جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا،اس حوالےسے معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور ڈونلڈ لو نے بدھ کو سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کو بتایا کہ ” پچھلے چند” ہفتوں میں، "جو کچھ ہم نے ہندوستان سے دیکھا ہے اس میں یہ چیز ثابت ہوگئی ہےکہ بھارت نے روس سے تمام اسلحہ خریدنے کے معاہدے ختم کردیئے ہیں‌

    نئی دہلی میں رابطہ کرنے پر وزارت دفاع کے ترجمان نے ان دعووں کی تردید کرنے سے انکار کردیا ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ واقعی معاملات کچھ اس طرف جارہے ہیں ۔ لو، جنہوں نے ہندوستان کو ایک "واقعی اہم سیکورٹی پارٹنر” کہا، وہ "روسی جارحیت” پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے چند گھنٹوں بعد سینیٹ میں بات کر رہے تھے، جہاں سے ہندوستان، چین، پاکستان، بنگلہ دیش سمیت 34 دیگر ممالک کے ساتھ۔ سری لنکا غیر حاضر رہے

    خاص طور پر یہ پوچھے جانے پر کہ کیا، بھارت کی عدم شرکت کے پیش نظر، بائیڈن انتظامیہ روس سے S-400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری کے لیے دہلی پر CAATSA پابندیاں لگانے پر غور کر رہی ہے ،

    ان کا کہنا تھا کہ CAATSA یا Countering America’s Adversaries through Sanctions Act 2017 کا امریکی قانون ہے جو ایران، شمالی کوریا اور روس کو نشانہ بناتا ہے اور ان کے ساتھ کاروباری لین دین کرنے والے کسی بھی ملک یا ادارے کے خلاف درخواست کی جا سکتی ہے۔

    2020 میں امریکہ نے ترکی کو S-400 خریدنے پر پابندی لگا دی۔ دہلی نے 2018 میں ماسکو کے ساتھ S-400 کے لیے 5.3 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے، اور روس نے نومبر 2021 میں بھارت کو سسٹم کی فراہمی شروع کی۔

    دہلی کو یقین تھا کہ بائیڈن انتظامیہ S-400 سودے کے لیے ہندوستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو دیکھتے ہوئے مستثنیٰ قرار دے گی، کواڈ ممالک کو بھی اس پر اعتراض نہیں ہوگا مگریہ توقعات درست ثابت نہ ہوئیں‌

    تاہم، یوکرین پر روس کے حملےکے بعد ماسکو کو سزا دینے کے لیے بائیڈن انتظامیہ کی نئی پابندیاں، اور تنازعہ میں ہندوستان کی غیر جانبدارانہ پوزیشن نے S-400 معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا ہے

    امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ "میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ بائیڈن انتظامیہ CAATSA قانون کی پیروی کرے گی اور اس قانون کو مکمل طور پر نافذ کرے گی اور جب ہم ان میں سے کسی کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو کانگریس سے مشورہ کریں گے۔ کیا، بدقسمتی سے، میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ صدر یا (سیکرٹری آف اسٹیٹ) روس پر یا پابندیوں کے معاملے پر، یا اس فیصلے پر روس کا یوکرین پر حملہ برداشت کرے گا

    لو نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے ابھی تک CAATSA کے تحت ہندوستان پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرنا ہے۔لیکن امریکہ کو یقین ہے کہ بھارت روس سے دوستی کی بجائے امریکہ سے وفا کو ترجیح دے گا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ "بھارت اس وقت ہمارا واقعی ایک اہم سیکورٹی پارٹنر ہے۔ اور یہ کہ ہم اس شراکت داری کو آگے بڑھانے کی قدر کرتے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ روس کو جس شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کا ایک حصہ یہ ہے کہ ہندوستان کو اب روس سے دور ہونا پڑے گا اور ہندوستان آگے بڑھنا چاہتا ہے

    ایک سوال کے جواب میں لو کا کہنا تھا کہ بھارت کے حوالے سے ایک ابہام بھی تھا اور خطے کی اسٹریٹیجک صورتحال بھی کچھ ایسی تھی کہ بھارت کی ضروریات کے پیش نظر کچھ آزادیاں‌ تھیں لیکن اب ماضی کو بھول کرنئے معاہدوں کی ضرورت ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ "سیکرٹری اسٹیٹ ٹونی بلنکن اس جنگ کے فرنٹ لائنز پر رہے ہیں۔ صدر، محکمہ خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام گزشتہ مہینوں کے دوران یوکرین پر اپنے ہندوستانی ہم منصبوں کے ساتھ انتہائی سنجیدہ اعلیٰ سطحی بات چیت کر رہے ہیں،‘‘ لو نے کہا، ہندوستان کی طرف سے تمام ریاستوں سے اقوام متحدہ کی پابندی کی اپیل کو نوٹ کرتے ہوئے چارٹر، خودمختاری اور دیگر ریاستوں کی علاقائی سالمیت کا احترام، اور "چھوٹے اقدامات” کے اشارے کے طور پر یوکرین کو انسانی بنیادوں پر سامان بھیجنا امریکہ کی پالیسیوں کو تائید ملنے کے برابر تھی

    انہوں نے کہا کہ کھرکیو کی بمباری میں ہندوستانی طالب علم کی ہلاکت نے ہندوستان میں رائے عامہ کو روس کے خلاف بھی موڑنا شروع کردیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روس کی بمباری کے نتیجے میں‌ ہلاک ہونے والے ہندوستانی طالبعلم کے معاملے پر بھارت اور روس کے درمیان کافی سردمہری دکھائی جارہی ہے جس کا واضح مطلب یہی کہ اب بھارت روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو استوار کرنے کی بجائے امریکہ کی طرف ہاتھ بڑھائے گا جس کا واضح مطلب خطے میں‌ اب بھارت اور روس کے درمیان اب تعلقات وہ نہیں‌جو ماضی میں ہوا کرتے تھے

    اس موقع پر یہ بھی یاد رہے کہ ان سارے حالات کی تبدیلی اس وقت سامنے آئی جب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے دورہ روس کے درمیان روس پر واضح کیا تھا کہ اب اسے اپنے ماضی کے وہ وطیرے بدلنے ہوں‌ گے اور اگر روس پاکستان کے ساتھ تعلقات اچھے چاہتا ہے تو پھرپاکستان کے مخالفین کی حمایت سے بھی دور رہے ، اس ملاقات کے بعد حالات اچاک بدل گئے ، جس کے نتیجے میں‌آج بھارت اپنی کئی دہائیوں پر روس سے دوستی کو خیرآباد کہہ دیا تھا

  • آصف زرداری کو نواز شریف سے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا

    آصف زرداری کو نواز شریف سے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا

    کراچی : آصف زرداری صاحب کو احتیاط برتنی چاہیے، اب بھی نواز شریف سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے،ملک کی بڑی سیاسی شخصیت نے آصف زرداری کو نواز شریف سے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔
    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے آصف علی زرداری کو نواز شریف سے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے پی پی شریک چیئرمین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری صاحب کو احتیاط برتنی چاہیے، اب بھی نواز شریف سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔صحافی کے اعتزاز احسن سے سوال پر کہ وزیر اعظم گھر جا رہے ہیں؟ انھوں نے کہا لوگوں کو رویہ دیکھ کر اندازہ ہو جائے گا کہ عمران خان گھر جا رہے ہیں یا نہیں، ملک اور اداروں کے لیے وزیر اعظم ناگزیر ہوتا ہے، اگر عمران خان وزیر اعظم نہیں ہوں گے تو کوئی اور وزیر اعظم ہوگا، اگلی حکومت کسی اور کی نہیں بلکہ عوام کی حکومت ہوگی۔
    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، انھوں نے شمولیت کا اعلان بلاول بھٹو کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد کیا، میڈیا سے گفتگو کے موقع پر خورشید شاہ، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، بیرسٹر اعتزاز احسن سمیت کئی اہم رہنما موجود تھے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی آپ کا گھر ہے واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، اب اسلام آباد پہنچنے سے پہلے سلیکٹڈ اپنے گھر کی راہ لے گا کیونکہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اب عوام ہی فیصلے کریں گے۔
    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب حکومت کے خلاف کوئی نکلنے کو تیار نہیں ہوا تو پیپلزپارٹی نے نعرہ حق بلند کیا، سلیکٹڈ نے عوام سے دو وقت کی روٹی اور بنیادی حق بھی چھین لی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم کا بندوبست کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،خان صاحب کو ڈیڈ لائن دے رہے ہیں،تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

  • غیرت مند قوم ہیں،کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں:کسی نےشرارت کی توپاک فوج کوحکم دوں گا:عمران خان

    غیرت مند قوم ہیں،کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں:کسی نےشرارت کی توپاک فوج کوحکم دوں گا:عمران خان

    :وزیراعظم عمران خان کا میلسی میں‌ خطاب،اطلاعات کےمطابق میلسی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہےکہ اب کوئی پاکستان پراپنا رعب جمانا چھوڑ دے پاکستان آزاد ملک ہے اور اس کی عوام غیرت مند پاکستانی ہیں وہ کسی کی غلامی قبول کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے

    ’افغان جنگ میں جب ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا‘
    جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ نہ آج تک عمران خان کسی کے سامنے جھکا ہے اور جب تک میں زندہ ہوں، اپنی قوم کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ نہ آج تک عمران خان کسی کے سامنے جھکا ہے اور جب تک زندہ ہوں میں اپنی قوم کو جھکنے نہیں دوں گا، یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو خط لکھا کہ روس کیخلاف بیان اور ووٹ دیں، یورپی یونین کے سفیر سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے بھارت کو بھی یہ خط لکھا تھا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80ہزار پاکستانیوں نے قربانی دی، ملک کو 100ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، پاکستان کو کیا ملا، یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا؟، نیٹو کے 10فیصد لوگ بھی اس جنگ میں نہیں مرے، انہوں نے افغانستان میں جنگ ہارنے کے بعد پاکستان کو ذمہ دار قرار دیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان جنگ میں جب ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا بلکہ آپ نے تو ہمیں اپنی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا، جب بھارت نے کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی تو کیا آپ نے بھارت سے رابطہ توڑا، تجارت بند کی؟ بھارت پر تنقید کی؟

    جلسہ عام میں عمران خان نے یورپی سفیروں سے سوال کیا کہ کیا ہم آپ کے غلام ہیں کہ آپ جو کہیں گے وہ ہم کر لیں گے؟

    انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کو کوئی شرم نہیں آئی جب ڈرون حملوں میں ہمارے شہری مر رہے تھے؟ یہ دونوں ڈاکو اس لیے نہیں بول رہے تھے کیونکہ ان چوروں نے کو بیرون ملک اپنا پیسے کی فکر تھی، ماضی میں پیسے کی بت کی پوجا کرنے والے چپ رہے اور ہمارے بے قصور لوگ ڈرون حملوں میں مرتے رہے، اگر کسی نے پاکستان پر ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی ائیر فورس کو کہوں گا یہ اُس ڈرون کو گرا دے۔

    وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں جلسہ عام سے خطاب میں جنوبی پنجاب صوبے کیلئے قومی اسمبلی میں ترمیم لانے کا اعلان کردیا۔میلسی میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جلد جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی آئینی ترمیم لائیں گے اور اب دیکھتے ہیں کہ پی پی پی اور ن لیگ جنوبی پنجاب صوبے پر ہماری حمایت کریں گے یا نہیں، یہ سب کے سامنے آ جائے گا۔

    میلسی میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آئے تو ملک کا دیوالیہ ہوچکا تھا، ہم نے بہتر طریقے سے کورونا وائرس کے بحران سے اپنے ملک کو بچایا، کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آگیا، امریکہ میں 40 سال کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے،ہم نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ڈالنے کی پوری کوشش کی، ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، جتنا ٹیکس دیں گے وہ سارا عوام پر بوجھ کم کرنے پر لگاؤں گا، یہ بھگوڑا جو لندن میں بیٹھا ہوا ہے اس کا پیسہ لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کردوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے 500 ارب روپے مزید خرچ کریں گے، ہماری پالیسیوں سے کسانوں کو زیادہ فائدہ ہوا ہے، چین سے ایک لاکھ ٹن کھاد منگوائی ہے جو کہ ایک ہفتے میں پہنچ رہی ہے، ہم دنیا کے مقابلے میں پاکستانیوں کو سستی کھاد دے رہے ہیں، اس پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

  • چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی مبشرلقمان سے ملاقات:زیربحث آئے اہم معاملات

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی مبشرلقمان سے ملاقات:زیربحث آئے اہم معاملات

    لاہور:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی مبشرلقمان سے ملاقات:زیربحث آئے اہم معاملات،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا مارچ لاہور میں داخل ہورہا ہے اور ساتھ ہی اس وقت بلاول بھٹواپنے اہم اورقابل اعتماد ساتھیوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں ، اس اہم ملاقات میں‌ ایک ملاقات سینیئر صحافی مبشرلقمان سے بھی ہوئی ہے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق سینیئرصحافی مبشرلقمان سے ملاقات کے دوران اہم معاملات بھی زیربحث آئے ہیں ، اس موقع پر عدم اعتماد اور پیپلزپارٹی کے مستبقل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی کچھ معاملات پرسیر حاصل گفتگو ہوئی

    ادھرذرائع کےمطابق دیگر ملاقتوں میں بڑی بڑی شخصیات بھی شامل ہیں جن میں ممتاز قانون دان چوہدری اعتزاز احسن کو بھی ملاقات کے لیے بلایا گیا تھا ، وہ ان ملاقاتوں میں زیادہ ترخاموش ہی دکھائی دیئے اور حالات کا ادراک کرتے رہے

    اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ “اس وقت ہم اپنی ذات اور جماعت کیلئے نہیں نکلے، ہم قوم کے مفاد اور صاف و شفاف انتخابات کیلئے نکلیں ہیں۔”

    ادھر اس سے پہلے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن سے ملاقات کے دوران دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سلیکٹڈ لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے اپنے گھر کی راہ لے گا۔

    پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے آٹھویں روز قافلے لاہورپہنچ گئے ہیں، شرکا کیلئے ٹینٹ سٹی قائم کر دیا گیا۔ شہر بھر میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے، بلاول بھٹو کے ناصر باغ جلسے سے خطاب کے بعد جی ٹی روڈ سے اسلام آباد روانگی شیڈول ہے۔ جلسے سے قبل جیالوں کے لیے پیپلز پارٹی لاہور انتظامیہ کی جانب سے ناشتے کا انتظام کیا گیا جس میں پوری، حلوہ اور پٹھوروں سے تواضع کی گئی، جیالے لاہوری ناشتے سے بھرپور لطف اندوز ہوتے رہے۔

    بلاول بھٹو زرداری جلسے سے قبل جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع ندیم افضل چن کی رہائش گاہ پر پہنچے، اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے لیکن یہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل ناکام رہی، اب پی ٹی آئی کا مقدر گھر جانا رہ گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے ندیم افضل چن کو کہا کہ پیپلزپارٹی آپکا گھر ہے واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے سلیکٹڈ اپنے گھر کی راہ لے گا، پیپلزپارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اب عوام ہی فیصلے کریں گے۔

    بلاول بھٹو ناصر باغ جلسے سے خطاب کے بعد عوامی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اپنی اگلی منزلوں کی جانب روانہ ہوں گے،ان کی دوسری تقریر مریدکے جبکہ تیسرا خطاب گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں ہوگا، بلاول بھٹو کی حتمی منزل آج وزیرآباد ہوگی۔

    لاہور میں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا سفر چالیس کلو میٹر پر محیط ہے، لاہور پولیس لانگ مارچ کو بحریہ ٹاون سے امامیہ کالونی تک سیکورٹی مہیا کرے گی ۔شہر میں لانگ مارچ کے شرکا کے لیے آٹھ مقامات پر ویلکم کیمپ لگائے گئے ہیں ۔ ناصر باغ پر بارہ سو پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ لانگ مارچ کے روٹ پر چودہ سو اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اونچی عمارتوں پر 335 روف ٹاپ اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ لانگ مارچ پر ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز سمیت سات ایس پیز ، سولہ ڈی ایس پیز اور 38 ایس ایچ اوز بھی تعینات رہیں گے۔

  • وزیراعظم سےدرخواست ہے کہ وہ اپنے مشیروں سے محتاط رہیں، چوہدری پرویز الہٰی

    وزیراعظم سےدرخواست ہے کہ وہ اپنے مشیروں سے محتاط رہیں، چوہدری پرویز الہٰی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیرغلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں تحریک انصاف کے ارکان کو میڈیا میں جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں وزیراعظم سے درخواست ہے وہ اپنے مشیروں سے محتاط رہیں۔

    پی پی پی کا عوامی مارچ: لاہور میں جیالوں کاحکومت کے خلاف منفرد احتجاج

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے ارکان کے مخصوص چینلز میں نہ جانے پر تشویش ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی اپنا نقطہ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی آزادی اظہار رائے جموریت کا حسن ہے، وزیر اعظم اور پارٹی قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہیں۔

    چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ چند اخبار اور میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات بند کرنے پر بھی تشویش ہے اشتہارات پر پابندی بظاہر پیکا آرڈینینس کے تناظر میں لگائی گئی ہے جبکہ سرکاری اشتہارات کو مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

    کہیں نہیں جار رہے،ایسا سوچیں بھی مت،وزیراعظم کو یقین دہانی کروا دی گئی

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے میڈیا ہاؤسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے مجھے حیرانگی ہے تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    اگلے48گھنٹےاہم:عمران خان کاجانا یقینی:کپتان کےجانے سےبہارآئےیانہ آئے:یہ ہمارا…

  • پیپلزپارٹی چھوڑنے کا غلط فیصلہ فیملی مجبوریوں کی وجہ سے کیا تھا،ندیم افضل چن

    پیپلزپارٹی چھوڑنے کا غلط فیصلہ فیملی مجبوریوں کی وجہ سے کیا تھا،ندیم افضل چن

    ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ فیملی مجبوریوں کی وجہ سے کیا تھا-

    باغی ٹی وی : بلاول بھٹو کے ساتھ ملاقات کے دوران ندیم چن نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بھی گیا تو پرانےکروں کی بات کرتا تھا،خان صاحب کوبھی کہا تھا میں آج بھی بھٹو ہوں اور رہوں گا پیپلزپارٹی چھوڑنا میرا غلط فیصلہ تھا میں نے سیاست پیپلزپارٹی سے شروع کی تھی-

    اس موقع پربلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ندیم افضل چن اپنے گھر واپس آئے ہیں ندیم افضل چن نے ماضی میں بھی پارٹی کیلئے کام کیا ہے، ندیم افضل چن کو پارٹی میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں-

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں،وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیتے تو اسلام آباد پہنچ کر عدم اعتماد لائیں گے، ملک کے پسماندہ علاقوں کیلئے ہم مل کر جدوجہد کریں گے-

    بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت اس وقت شدید دباو میں ہے، خان صاحب یوٹرن لینے کے عادی ہیں،ساری جماعتیں صاف شفاف الیکشن کیلئے کروانے کیلئے کوشش کررہی ہیں-

    انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سی ای سی نے لانگ مارچ کا بڑا مشکل فیصلہ کیا،بی بی کے خلاف غیر جمہوری عدم اعتماد لایا گیا تھاامپائرز کا امتحان اگلے چند روز میں نظر آجائے گا ہم حکومت کو آگے جا کر بھی شکست دیں گے، ہم کامیاب نہ ہوئے تب بھی میں گھر نہیں بیٹھیں گے، ہم جو عدم اعتماد لارہے ہیں وہ جمہوری اقدام ہے-

    پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری گنتی پوری ہو گئی ہے اور کوشش ہو گی کہ ایمپائر غیرجانبدار ہوجائے عمران خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے اور 8 یا 9 مارچ کو اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔

    پاکستان پیپیلز پارٹی کے چئیرمین بلاول زرادری ندیم افضل چن کے گھرآج گئے بلاول کے ہمراہ پی پی پی کے سینئیر رہنما خورشید شاہ، وزیراعلی سندھ، پی پی رہنما اور سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری،راجہ پرویز اشرف اوراعتزاز احسن بھی ندیم افضل چن کے گھر پہنچے –


    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1500390240699453440?s=20&t=zjwV6vzaprMqQn9A4U6QUw
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1500387862025768963?s=20&t=zjwV6vzaprMqQn9A4U6QUw
    پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ندیم افضل چن کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے تمام معاملات طے پا گئے ہیں جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی لاہور جوہر ٹاؤن میں ندیم افضل چن کی رہائش گاہ پہنچ چکے ہیں-

    کہیں نہیں جار رہے،ایسا سوچیں بھی مت،وزیراعظم کو یقین دہانی کروا دی گئی

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر نعمان اللّٰہ مہوٹہ نے تصدیق کی تھی کہ ندیم افضل چن بلاول بھٹو کے گھر آمد پر ندیم افضل چن باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ اوکاڑہ پہنچ گیا،اگلی منزل لاہور

    واضح رہے کہ ندیم افضل چن نے 13 جنوری کو وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دیا تھا، ندیم افضل چن نے پارٹی امور پر پی ٹی آئی سے استعفیٰ دیا تھا۔

    تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کیا ہے؟ بڑے انکشافات سامنے آنے والے ہیں،فیصل جاوید

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن نے اختلافات کے باعث معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دیا تھا، وزیراعظم نے جنوری 2019 میں ندیم افضل چن کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا، ندیم افضل چن نے اپریل 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    فیٹف نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ کر دیا

  • پی پی پی کا عوامی مارچ: لاہور میں جیالوں کاحکومت کے خلاف منفرد احتجاج

    پی پی پی کا عوامی مارچ: لاہور میں جیالوں کاحکومت کے خلاف منفرد احتجاج

    پیپلز پارٹی لانگ مارچ کا قافلہ لاہور پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی پی کا عوامی مارچ لاہور پہنچ گیا لاہور میں عوامی مارچ کے پہنچنے پر عوام نے بھر پور انداز میں خیر مقدم کیا اور پیپلز پارٹی و بلاول کے حق میں نعرے لگائے-


    لاہور میں جیالوں نے حکومت کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج کیا لوگوں نے خالی برتن، سوکھی روٹیاں، اور ڈنڈے اٹھا کر مہنگائی کے خلاف احتجاج رکارڈ کرایا روٹی مہنگی، سبزی مہنگی، بجلی مہنگی، گیس مہنگی کے نعرے لگائے-

    بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں لوگ ہمارا ساتھ دے رہےہیں جہاں سے گزررہےہیں لوگ ہمارا استقبال کررہےہیں،ہمارے قافلے میں کارکن اور شہروں کے لوگ بھی شامل ہورہے ہیں ہمارا مارچ دہشت گردی کےخلاف ہے،ایک ہفتے سے ہم سڑکوں پر ہیں،پورا پاکستان ہمارے قافلے کا حصہ بن رہا ہے-

    پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ اوکاڑہ پہنچ گیا،اگلی منزل لاہور

    انہوں نے کہا کہ پتوکی کے لوگ مارچ کا حصہ بنیں ہم سلیکٹڈ اورنااہل وزیراعظم کیخلاف احتجاج کررہے ہیں ہمارا احتجاج دہشت گردی ،مہنگائی اوربیروزگاری کیخلاف ہے،حکومت کےآمرانہ طریقہ کار کیخلاف احتجاج کررہے ہیں-

    قبل ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نیئر حسین بخاری کو ٹیلیفون کیا ہے بلاول بھٹو نے نیئرحسین بخاری سے لانگ مارچ کے روٹ سے متعلق مشاورت کی،لانگ مارچ کے لاہور سے اسلام آباد پہنچنے تک کے روٹ سے متعلق مشاورت کی گئی، نیئرحسین بخاری نے بلاول بھٹو کو انتظامات سے متعلق آگاہ کیا، لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل 7 مارچ کو ٹی چوک روات پر رکے گا،8مارچ کو ٹی چوک روات سے اسلام آباد روانگی ہوگی،

    پشاور دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار، دھماکے کا مقدمہ درج،دو مشتبہ افراد گرفتار

    پیپلز پارٹی نے ٹینٹ سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے پیپلز پارٹی نے عوامی مارچ کے شرکاکی رہائش کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی شرکا ایک رات ٹی چوک روات میں ٹینٹ سٹی میں گزاریں گے،اسلام آباد پہنچنے کے بعد شرکا ڈی چوک پر ٹینٹ سٹی میں رکیں گے ،

    علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کی اسلام آباد آمد سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا تھا اجلاس کی صدارت پیپلزپارٹی سیکریٹری جنرل نیئرحسین بخاری نے کی اجلاس میں سینیٹر مصطفٰی نواز کھوکھر اور جلسہ کمیٹی رہنماوں سے مشاورت کی گئی، پرویز اشرف، مصطفیٰ نواز کھوکھر سے انتظامات پر مشاورت کی گئی، مارچ کے شرکا ٹینٹ سٹی میں رکیں گے ،کھانے کے انتظامات بھی کیے جائیں گے،اسلام آباد ایکسپریس وے سمیت ہر گزر گاہ پر کیمپ اور بینر آویزاں کیے جائیں گے-

    آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ ن لیگ کی اکثریت ہے،ن لیگ کو چاہیے کہ عبوری حکومت کے لیے اپنا وزیراعظم لائے، نیا وزیراعظم اس شرط پر لایاجائے کہ وہ انتخابی اصلاحات کریں ،ہم نے جب یوسف رضا گیلانی کا الیکشن لڑا تھا تو مارجن رکھا تھا، آخر میں اداروں کے ملوث کے جانے سے ہمیں کم مارجن سے کامیابی ملی، ہم اپنی تعداد میں جتنا زیادہ اضافہ کر سکے اتنا ہی بہتر ہو گا،ہم عدم اعتماد پر کافی عرصے سے کام کر رہے ہیں،ن لیگ سے ملاقات میں پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنانے پراعتراض سامنے نہیں آیا تھا-

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ کی اکثریت ہے، ہم صرف تجویز دے سکتے ہیں،لانگ مارچ سے قبل ہی ہمیں کامیابی ملی کہ تمام اپوزیشن ایہ پیج پر اکٹھی ہو گئی پاکستان کے عوام حکومت سے مایوس ہوچکے،عوام کی امیدیں اب پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں،اتحادیوں کو ساتھ ملا کر خود کو مضبوط کرنا چاہیے،جب تک حکومت کو گھر نہیں بھیجتے، ہم حملہ کرتے رہیں گے-

    اب وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم کو گھبرانا چاہیے، بلاول

  • منی لانڈرنگ کرنےوالوں کوچھپنےکی جگہ نہیں ملےگی:برطانوی وزیراعظم کااعلان نوازشریف پریشان

    منی لانڈرنگ کرنےوالوں کوچھپنےکی جگہ نہیں ملےگی:برطانوی وزیراعظم کااعلان نوازشریف پریشان

    لندن:منی لانڈرنگ کرنے والوں کو برطانیہ میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی:برطانوی وزیراعظم کااعلان نوازشریف پریشان ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑا اعلان کر دیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے اکنامک کرائمز بل میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلہ روسی امیر طبقے پر پابندیوں میں سست روی کے الزامات کے بعد کیا گیا ہے۔ ترمیمی بل یورپی یونین اور امریکا کی طے سزاؤں کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کو برطانیہ میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، یہ اقدامات برطانیہ کی سرزمین پر منی لانڈرنگ کرنے کی کوشش کرنے والے مجرم اشرافیہ پر دباؤ بڑھائے گا۔

    سینیئر کنزرویٹو ٹام ٹوگن ہاٹ نے کہا کہ انھیں ’بہت تشویش’ ہے کہ پابندیاں عائد کرنے میں تاخیر ان لوگوں کو اس دولت کو کہیں اور چھپانے کا موقع دے سکتی ہے جو انھوں نے گزشتہ 20 سال سے روسی عوام سے چوری کر کے یہاں چھپائی تھی۔انھوں نے بی بی سی ریڈیو 4 کے ٹوڈے پروگرام میں کہا کہ یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہو گا۔

    امید کی جا رہی ہے کہ اس بل کو جسے تمام جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔اپنی ترامیم کا خاکہ پیش کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا کہ ’مناسبت کے ٹیسٹ‘ کو ہٹا دیا جائے گا جو اس طرح کے افراد پر پابندیاں عائد کرتے وقت پورا کرنے کی ضرورت ہوتی تھی۔

    یہ غیر ملکی کمپنیوں کے لیے اپنے حقیقی مالکان کا اعلان کرنے کی آخری مہلت کو بھی 18 ماہ سے چھ ماہ تک کم کر رہا ہے۔ اس اصول کی تعمیل نہ کرنے پر جرمانہ 500 پاؤنڈ یومیہ سے ڈھائی ہزار پاؤنڈ یومیہ کر رہا ہے۔توقع ہے کہ اس ماہ کے وسط تک یہ بل قانون بن جائے گا۔

    اس کے ساتھ ساتھ بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر زبردست دباؤ مسلط کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا، جب تک یہ جارحیت بند نہیں ہو جاتی ہم پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور مزید پابندیاں عاید کریں گے۔