Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • محسن بیگ کی ایک اور مقدمے میں ضمانت،مقدمہ درج کرنے والوں کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے،عدالت

    محسن بیگ کی ایک اور مقدمے میں ضمانت،مقدمہ درج کرنے والوں کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے،عدالت

    محسن بیگ کی ایک اور مقدمے میں ضمانت،مقدمہ درج کرنے والوں کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے،عدالت

    سندھ ہائیکورٹ میں اسلام آباد سے گرفتار سینئر صحافی و تجزیہ کار محسن بیگ کے خلاف کراچی میں درج مقدمہ کو ختم کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی

    عدالت نے گرفتار صحافی محسن بیگ کی ضمانت منظور کر لی سندھ ہائیکورٹ نے محسن بیگ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم جیل میں ہے تو آپ نے اسی دن کراچی میں مقدمہ کیسے درج کرلیا، وکیل محسن بیگ لطیف کھوسہ نے کہا کہ مقدمے میں کہیں بھی محسن بیگ کا نام نہیں ہے، وکیل صفائی نے کہا کہ محسن بیگ کے خلاف مقدمہ عمران خان اور مراد سعید کی ایماء پر بنایا گیا،

    ایف آئی اے نے تحریری جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروایا اور محسن بیگ کی منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتاری ڈال دی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ محسن بیگ کو کراچی میں درج مقدمے میں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کے خلاف سیشن عدالت میں عبوری چالان بھی جمع کرا دیا ہے عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل پاکستان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ابھی ہم مقدمہ ختم نہیں کر رہے ،بدنیتی ثابت ہوئی تو کارروائی کریں گے

    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صحافی کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر عدالت کو بھی تحفظات ہیں مقدمہ درج کرنے والوں کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے عدالت سوالات کے تسلی بخش جواب نہ دینے پر ایف آئی اے اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پر شدید برہم ہو گئی، عدالت نے محسن بیگ کی کراچی میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کر لی

    محسن بیگ کو پولیس نے گھر سے گرفتار کیا تھا ، محسن بیگ اسوقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، محسن بیگ کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے، محسن بیگ کیخلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں، بعد ازاں گرفتاری کے بعد ناجائز اسلحہ کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، اس مقدمہ میں محسن بیگ کی ضمانت ہو گئی ہے

    گزشتہ سماعت پر اسلام آباد سے سینئر صحافی و تجزیہ کار محسن بیگ کو عدالت پیش کیا گیا تو اس موقع پر صحافیوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی، ایک صحافی نے سوال کیا کہ بیگ صاحب آپ کے پاس کوئی ویڈیو ہے عمران خان کی؟ جس کے جواب میں محسن بیگ کا کہنا تھا کہ ویڈیو تو نہیں ہے صرف اتنا کہوں گا کہ "خان تُو تو گیا”

    محسن بیگ کا کہنا تھا کہ پولیس نے میڈیکل رپورٹ تبدیل کی ہے،ریاست کا یہ طریقہ واردات ہے وہ تباہ ہو رہی ہے،پولیس سی سی ٹی وی کا باکس ایف آئی اے اٹھا کر لے گئی، ریمانڈ کے لیے جس ڈی وی آر کا کہہ رہے ہیں وہ پولیس کی موجودگی میں ایف آئی اے لے گئی، اپنی پاور کا استعمال کیا جا رہا ہے، عمران خان کی پگڑی اس کی اہلیہ نے اچھالی ہے،میں دہشتگرد تو نہیں ہوں مجھے ذلیل کیا جا رہا ہے،میرے گھر میں پولیس گئی، 8 دن میں میرا برا حشر کیا گیا ہے،

    محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

    مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

    محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

    محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

    کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی،عدالت،محسن بیگ پر تشدد کی رپورٹ طلب

    ایس ایچ او کے کمرے میں ایف آئی اے نے مجھے مارا،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

    جس حوالات میں آج میں ہوں جلد اسی حوالات میں عمران خان ہوگا۔ محسن بیگ

    وزیراعظم کا بیان دھمکی،اس سے بڑی توہین عدالت نہیں ہوسکتی ،لطیف کھوسہ

    آخر ریحام خان کی کتاب میں ایسا کیا ہے جو قومی ایشو بن گیا،حسن مرتضیٰ

    محسن بیگ کیس،فیصلہ کرنیوالے جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا تو..اسلام آباد بار کا دبنگ اعلان

    گرفتار محسن بیگ پر ایک اور مقدمہ درج

    کامیاب تحریک عدم اعتماد،محسن بیگ،پاکستانی صحافت اور ہمارا پوری دنیا میں نمبر

    ویڈیو برآمد کروانی ہے، پولیس نے محسن بیگ کا مزید ریمانڈ مانگ لیا

    33 برس پرانا مقدمہ کیسے ختم ہوا؟محسن بیگ کیخلاف ایک اورمقدمے کی تحقیقات کا فیصلہ

    مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

    کیا آپکے پاس عمران خان کی کوئی "ویڈیو” ہے؟ محسن بیگ سے صحافی کا سوال

    محسن بیگ کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

    محسن بیگ نے دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا

    محسن بیگ کے ملازمین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

  • اب وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم کو گھبرانا چاہیے، بلاول

    اب وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم کو گھبرانا چاہیے، بلاول

    اب وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم کو گھبرانا چاہیے، بلاول
    پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ میاں چنوں پہنچ گیا
    میاں چنوں پہنچنے پر بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں لوگ اپنے بزرگوں کیلئے دوائی نہیں خرید سکتےاور یہ کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے، اب وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم کو گھبرانا چاہیے، عمران خان کو 4دن کا وقت دیتے ہیں، عمران خان کو کہتے ہیں 4روز میں خود مستعفی ہوں ،عمران خان اسمبلیاں توڑیں میدان میں آئیں اور ہمارا مقابلہ کریں،ہم دیکھیں گے عوام کس کے ساتھ ہے،اگر ہماری بات نہ مانی تو عوام اسلام آباد آ رہے ہیں، ہم اسلام آباد آکر وزیراعظم کا فیصلہ کریں گے،

    پیپلز پارٹی کا عوامی لانگ مارچ کراچی سے شروع ہوا اور اب پنجاب میں پہنچ چکا ہے ،اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج عوامی مارچ کے چھٹے دن ملتان کے فاطمہ جناح ٹاؤن میں واقع ٹینٹ سٹی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کارواں کی سربراہی کرتے ہوئے ملتان سے خانیوال کے لئے روانہ ہوئے جہاں لاہور موڑ پر ان کا خطاب ہوا

    مارچ کی قیادت بلاول اور آصفہ کر رہے ہیں، عوامی مارچ میں پارٹی کے قائدین اور کارکنان شریک ہیں، عوام کا جم غفیر ہے جو مارچ کے ساتھ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، کارکنان پارٹی پرچم اٹھائے،پارٹی کے نعرے لگاتے پرجوش جذبات کے ساتھ اسلام آباد پہنچنے کےلئے بیتاب ہیں،

    دوسری جانب چیٸرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 8 مارچ کو 4بجے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ لاکھوں لوگوں کا مجمع ڈی چوک اسلام آباد میں ساتھ ہوگا. پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کا اختتامی جلسہ ڈی چوک مین کرنے کے درخواست دیدی۔ دوسری جانب حکومت نے پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں ایک دن جلسے کی اجازت، لانگ مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے، فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم جلسے کی اجازت کہان دی جائے گی اسکا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،

    پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مارچ چیچہ وطنی سے سینٹرل پنجاب میں داخل ہو گا عوام کا سمندر بلاول بھٹو کے ساتھ مارچ میں شریک ہیں مارچ میں لوگ نہیں لائے گئے پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں بلاول سینٹرل پنجاب میں داخل ہوں گے تو الٹی گنتی شروع ہو جائے گی جو اتحادی کہتے ہیں عمران خان کے ساتھ ہے وہ پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں،پرویز الہٰی کی شیروانی تیار ہے،آصف زرداری ہی فیصلہ کریں گے کہ پرویز الہٰی کو کب پہنانی ہے

    گزشتہ روز ملتان میں بلاول زرداری کاکہنا تھا کہ عوام نے دو ماہ میں پاکستان کی سیاست الٹ دی ہے۔ اب عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ٹی وی پر روتا ہے کہ میڈیا تنقید کرتا ہے اور پیکا آرڈیننس جاری کرتا ہے مگر عمران خان تم عوام کو چپ نہیں کرا سکتے اسلام آباد تک سفر طویل ہے۔ جب اسلام آباد پہنچیں گے تو آپ کو خوشخبری ملے گی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا یا تو خود مستعفی ہوجاﺅ یا اسمبلی توڑ کر ہمارا مقابلہ کرو ورنہ پانچ روز میں اسلام آباد پہنچ کر آپ کا بندوبست کریں گے۔ میں چاہتاہوں کہ نوجوان قیادت سامنے آئے اپنے فیصلے خود کرے۔

    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہم عوام کو تکلیف سے دوچار نہیں کرنا چاہتے ،عمران خان کے خلاف تو ملک کے لوگ عدم اعتماد کرچکے ہیں ہم غیر آئینی طریقے سے حکومت نہیں ہٹانا چاہتے عدم اعتماد کی تحریک جمہوری اورآئینی طریقہ ہے،عمرا ن خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک طے بات ہے عدم اعتماد تحریک پر پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہیں عدم اعتماد تحریک پر مولانافضل الرحمان پہلے راضی نہیں تھے اب وہ بھی متفق ہیں عدم اعتماد تحریک کی کامیابی کے بعد ہم الیکشن کی طرف نہیں جائیں گے عدم اعتماد تحریک کی کامیابی کے بعد الیکشن فوری کرانا ممکن نہیں کیونکہ یہ ذمہ داری بڑی ہے،پیپلز پارٹی نے پنجاب کو گزشتہ سالو ں میں وہ توجہ نہیں دی جو دینی چاہیے تھی،ملتان جلسہ تاخیرسے ہوا،ہمیں لوگوں کو نکالنا ہوگا،

    سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کارکنوں کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں،گزشتہ روز میڈیاوالوں سے غیر مناسب سلوک کیا گیا ،میڈیا والوں سے غیر مناسب سلوک کی تحقیقات کر رہے ہیں ،پیکا آرڈیننس کو پاس نہیں ہونے دیں گے ،بلاول بھٹو کو پنجاب میں بھرپور ریسپانس مل رہا ہے،سندھ میں خالی کرسیوں سے خطاب کیا جا رہا ہے،ہم عدم اعتماد عوام کا لا رہے ہیں اور یہ پرامن احتجاج ہے،ہم اپنے ایم این ایز کو تحریک عدم اعتماد کے لیے کالز کر رہے ہیں،

    لانگ مارچ کے شرکاء پرجوش ہیں، لانگ مارچ کے شرکاء جئے بھٹو، وزیراعظم بلاول کے نعرے لگاتے دکھائی دیئے شرکا نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور مارچ کے ساتھ رواں دواں ہیں

    پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ لاہور آئے تو ہم….شہباز شریف کو کیا مشورہ مل گیا

    اگرحکومت ہمارے 38 مطالبات مان لے توہماری حکومت سے کوئی لڑائی نہیں:

    بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

    آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

    خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

    فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

    جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ

    اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

    عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول

    پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے

    ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ،بلاول

  • پارلیمنٹ حملہ کیس،صدر مملکت عدالت پیش،کیا بیان دیا؟ سب دنگ رہ گئے

    پارلیمنٹ حملہ کیس،صدر مملکت عدالت پیش،کیا بیان دیا؟ سب دنگ رہ گئے

    پارلیمنٹ حملہ کیس،صدر مملکت عدالت پیش،کیا بیان دیا؟ سب دنگ رہ گئے

    اے ٹی سی اسلام آباد میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی

    صدر عارف علوی انسداددہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے ،عارف علوی نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست دائر کر دی صدر عارف علوی اے ٹی سی اسلام آباد میں روسٹرم پر موجود تھے ،صدر نے عدالت میں کہا کہ ہمارے یہاں امیر غریب کے لیے انصاف کا معیار یکساں نہیں کیس میں استثنیٰ نہیں لینا چاہتا ، عام آدمی کی طرح عدالت آیا ہوں،پاکستان کا قانون مجھے استثنیٰ دیتا ہے جس کو میں ختم کرتا ہوں ،یہاں کسی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے،مجھے پتہ چلا کہ عدالت فیصلہ لکھنے لگی ہے تو عدالت میں پیش ہوا،میرے اوپر صدر بننے کے بعد سیالکوٹ میں مقدمہ بنا،میں نے استثنٰی نہیں لیا اپنا وکیل پیش کیا اور مقدمہ جیت گیا،

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں جب تک سب برابر نہیں ہونگے انصاف دیر سے ملے گا، پوری عدلیہ سے درخواست ہے کہ فیصلے جلدی ہوں،فیصلے جلدی نہ ہوں تو نسلیں مقدمے لڑتی رہتی ہیں، مجھے معلوم ہے کہ عدالت کے اوپر بوجھ بہت ہے عدالت سے درخواست ہے کہ کیسز کو طویل عرصے تک نہ چلایا جائے ،طویل کیسز سے گواہان کی یادداشت کمزور پڑ جاتی ہے،اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنے کی کوشش کی استثنا کی گنجائش نہیں آئین پاکستان استثنا دیتا ہے مگر میں استثنا نہیں لینا چاہتاجتنے خلفا آئے وہ عدالتوں میں بڑے باوقار انداز سے پیش ہوئے ،آئین کا پابند ہوں، قرآن پاک اس سے بڑا آئین ہے،2016میں مجھ پر چارج لگا تھا، اسی عدالت سے ضمانت بھی لی تھی،میرے والد نے 1977 میں مقدمہ کیا تھا، وہ بھی آج تک چل رہا ہے

    صدر مملکت کی عدالت پیشی کے بعد بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین آرٹیکل 348 کا صدارتی استثنٰی حاصل ہے،عارف علوی نے فیصلہ کیا کہ وہ شہری کے طور پرعدالت میں پیش ہوں گے عارف علوی نے فیصلہ کیا کہ وہ صدارتی استثنیٰ نہیں لیں گے، صدر نے صدارتی استثنیٰ نہ لینے کی درخواست دائر کی ہے، صدر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ بدلنا چاہتا ہوں صدر نے عدالت میں کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ ریاست مدینہ کے انصاف کی طرف جایا جائے،مجھ پر الزام تھا کہ میں نے ہتھیار سپلائی کیے ہیں،نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ میری بیٹی بھی کوئی جرم کرے تو انصاف ہو گا، میں صدر نہیں ایک شہری کی حیثیت سے پیش ہوا تھا،جج سے کہا ہے کہ مقدمات بہت لمبے چلتے ہیں،گواہ مر جاتے ہیں، یادداشت کمزور ہو جاتی ہے، کاغذ ادھر ادھر ہو جاتے ہیں،

    واضح رہے کہ اس کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کر دیا گیا تھا،انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے فیصلہ سنایا تھا،صدارتی استثنا کے باعث صدرمملکت عارف علوی کی حد تک کیس داخل دفترہے ،اس سے قبل عدالت عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس میں بری کرچکی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود، صوبائی وزیر علیم خان، جہانگیر ترین بھی مقدمہ میں ملزم نامزد ہیں

    واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی اور مبینہ طور پر پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ اس دوران شاہراہِ دستور پر تعینات پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی اور پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے 50 مظاہرین نے مبینہ طور پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عصمت اللہ جونیجو کو حملہ کر کے زخمی کیا تھا۔

    پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم کی بریت پر عدالت کا بڑا فیصلہ آ‌گیا

    پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

    پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس،پارلیمنٹ کا جنگلہ کیوں توڑا گیا تھا؟ وکیل نے بتا دیا

    اسلام آباد پولیس نے ان تمام واقعات کے مقدمات عمران خان، طاہر القادری، عارف علوی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور راجہ خرم نواز گنڈاپور کے خلاف درج کئے جن میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں

    پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ محفوظ

  • روسی حملے کے بعد یورپ کے سب سے بڑے نیو کلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی

    روسی حملے کے بعد یورپ کے سب سے بڑے نیو کلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی

    یوکرین کے زیپروزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر روسی فوجی دستوں نے قبضہ کر لیا،خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے جوہری پلانٹ پر قبضہ کر لیا ہے

    روسی حملے کے بعد یورپ کے سب سے بڑے نیو کلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی ،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی جو یورپ کا سب سے بڑا نیو کلیئر پاور پلانٹ ہے روسی حملے کے بعد زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگی آتشزدگی سے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ریڈی ایشن کا لیول بڑھ گیا اوراگر پاور پلانٹ پھٹ گیا تو چرنوبل سے 10 گنا بڑا واقعہ ہو سکتا ہے

    اینرگودر کے میئر دمتری اورلوف نے بھی آگ لگنے کی تصدیق کی ہے میئر نے کہا یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی عمارتوں اور بلاکس پر دشمن کی بھاری گولہ باری کے نتیجے میں زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی ہے انہوں نے اسے عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ زاپوریزیاپاور پلانٹ پر گولہ باری بند کرو

    یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ سب سے بڑے جوہری پلانٹ میں آگ لگ گئی ،روس کی جانب سے جاری ایکٹر پر ٹینکوں سے فائر جاری ہے زیپروزیا میں پگھلاؤ کے نتائج کہیں زیادہ بدتر ہوں گے، روسی افواج یوکرین میں جوہری پلانٹ پر حملہ کر رہی ہیں، روسی کہتے آئے ہیں کہ وہ دنیا کو جوہری راکھ تلے دبا دیں گے، اب یہ ایک وارننگ نہیں ہے بلکہ حقیقت ہے، روس کے علاوہ کسی اورنے کبھی جوہری توانائی یونٹ کونشانہ نہیں بنایا،

    امریکی وزیر توانائی جینیفر کا کہنا ہے کہ امریکہ نیوکلیئر رسپانس ٹیم کو فعال کر رہا ہے، یوکرین کے وزیر توانائی سے زیپروزیا پلانٹ سے متعلق بات کی ہے ، یوکرین کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری پلانٹ میں دھماکا ہوا تو چرنوبل سے 10 گنا زیادہ تباہی ہو گی، روس فوری طور پر سیز فائر کرے اور فائر فائٹرز کو سکیورٹی زون قائم کرنے دے

    کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جوہری پلانٹ پر حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جوہری پلانٹ پر حملے کے بعد یوکرین کے صدر سے رابطہ کیا ہے

    دوسری جانب جوہری پلانٹ پر حملے کے بعد ایشیا کی سٹاک مارکیٹوں میں مندی، تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں

    ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے نے ملٹری فورسز پرزوردیا ہے کہ وہ یوکرین کے ایٹمی بجلی گھر کے قریب پُرتشدد کارروائیوں سے گریزکریں ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹرجنرل نے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ ایٹمی بجلی گھر کے قریب نازک صورتحال کے پیش نظر کوئی بھی فوجی کارروائی شدید نقصان کاباعث ہوسکتی ہے

    یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں ایک انٹرویو میں یوکرینی صدر نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ کھلی بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں اور دنیا کو بھی بات کرنا ہو گی کیونکہ اس جنگ کو روکنے کا کوئی اور راستہ نہیں ہے روس، یوکرین کے ساتھ مساوی سلوک اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کرے کیونکہ اسی بنا پر ہی یوکرین اور روس جنگ سے نکل سکتے ہیں کچھ ایسی چیزیں ہیں جن میں سمجھوتہ کرنا ضروری ہے تاکہ لوگ مر نہ جائیں لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جن میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے۔ اگر یوکرین نہیں رہا تو وہ لٹویا آئیں گے۔ لٹویا کے بعد وہ لیتھونیا، اسٹونیا، مالڈووا اور جارجیا کی جانب آئیں گے اور روس پھر پولینڈ اور دیوار برلن کی طرف بڑھیں گے، میرا یقین کریں

    دوسری جانب یوکرین پر حملے کے بعد امریکا کا روس پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، اب امریکہ نے روس کی امیر ترین شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں نقل مکانی کرنے والے روسی امیر ترین افراد کو ڈھونڈے گا،امریکی حکومت روس کے امیر ترین افراد کے اثاثے منجمد کر ے گی، جس میں کشتیاں، اپارٹمنٹس اور غیر قانونی دولت کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا وائٹ ہاوس کے مطابق پابندیوں میں روسی صدر کے ترجمان بھی شامل ہیں

    قبل ازیں سعودی ولی عہد کا روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ماسکو اور کیف میں ثالثی کی پیشکش کردی ہے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان ثالثی کی کوشش کرنے کے لیے تیار ہیں، یوکرینی سیاحوں اور رہائشیوں کے ویزوں میں مزید 3 ماہ کی توسیع کریں گے سعودی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی ولی عہد کو فون کیا تھا، کریملن کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے توانائی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تھا

    پاکستان نے یوکرین کے خلاف روس کے فوجی آپریشن سے پیدا ہونے والے تنازع میں تحمل اور غیر متناسب اقدامات سے گریز کرنے پر زور دیا ہے اورایک ہفتے سے جاری روس یوکرین بحران کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے میں ناکامی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جنیوا میں اقوام متحدہ دفتر میں پاکستان کے مستقل نمائندہ ، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے فوری سیشن میں مندوبین کو بتایا کہ ہمیں روس یوکرین بحران کے حل کے سلسلے میں سفارتکاری اور انسانی حقوق کے تحفظ میں ناکامی اور تنازعات سے پیدا ہونے والے انسانی اثرات پر گہری تشویش ہے

    یوکرین حملے کے بعد برطانیہ اور امریکا کا روس پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں روس بھی مقابلہ کرتے ہوئے پابندیاں عائد کر رہا ہے، اب روس نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر پابندی عائد کردی ہے روس نے میڈوزا اور ریڈیو لبرٹی خبر رساں ادارے بھی بلاک کردئیے ہیں

    روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بی بی سی کو امن خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے برطانیہ سمیت غیر ملکی میڈیا دنیا کے سامنے جزوی نظریہ پیش کر رہا ہے لیکن مغربی حکومتیں اس دعوے کو مسترد کر رہی ہیں اور روسی سرکاری میڈیا پر تعصب کا الزام لگا رہی ہیں

    دوسری جانب امریکین کمپنی ائیر بی این بی نے روس اور بیلاروس میں آپریشنز معطل کر دئیے ہیں، ائیر بی این بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس اور بیلاروس میں آپریشنز روک رہے ہیں، پابندی امریکہ اور مغربی ممالک کی روسی معیشیت پر لگائی گئی پابندیوں کا تسلسل ہے

    ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں،ہم آگ میں جھونکنے والا امریکہ مدد کو نہ آیا:یوکرینی صدرکا ویڈیو پیغام

    امریکی صدر جوبائیڈن کا ہنگامی فیصلہ:یوکرین کوفوجی کمک دینے کےلیے 350 ملین ڈالرامداد کا اعلان

     یورپ روس سے جنگ کرنے کےلیےتیار:سخت اقدامات،حالات تیسری عالمی جنگ کی طرف گامزن

    روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا-

    :یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

    برطانیہ آسٹریلیا اور جاپان نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا آغاز کردیا ہ

    پوتن کوملک سے باہر روسی فوج کی تعیناتی:نیٹو کے جنگی طیارے سائرن بجانےلگے:پابندیاں بھی لگ گئیں‌ 

    :روس جنگ کےلیے تیار:ولادی میرپوتن نے ملک سے باہر فوج استعمال کرنے کیلیے قانونی رائے مانگ لی

    یوکرینی وزیردفاع کا فوجیوں کو روس سے جنگ کیلئے تیار رہنےکا حکم،

    پانچ روسی طیارے، ایک ہیلی کاپٹر گرا دیا، یوکرینی وزارت دفاع کا دعویٰ

    کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر کی دہائی

    روس نے یوکرین کو بات چیت کی مشروط پیشکش کردی

    امریکہ اور برطانیہ سمیت 28 ممالک کا یوکرین کو فوجی سازوسامان کی فراہمی پر اتفاق

    یوکرینی جوڑے نے روسی حملے کے دوران کی شادی،پھر اٹھائے ملک کیلیے ہتھیار

    روسی حملے کے بعد کیف میں بچے نے باتھ روم میں پناہ لے لی

    یوکرین اورروس کے درمیان امن مذاکرات شروع،یوکرینی صدر نے بڑا مطالبہ کر دیا

    روس کے یوکرین پر حملوں میں شدت،یوکرینی فوج کا یونٹ تباہ

    یوکرین میں بھارتی طلبا کے ساتھ بدسلوکی،ویڈیو وائرل،مودی پر اپوزیشن کی تنقید

  • پاکستان اور ازبکستان میں 8 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط:وزیراعظم عمران خان بھی شریک

    پاکستان اور ازبکستان میں 8 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط:وزیراعظم عمران خان بھی شریک

    اسلام آباد:پاکستان اور ازبکستان میں 8 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط:وزیراعظم عمران خان بھی شریک،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے ، سیکیورٹی ، ترجیحی تجارتی معاہدے ، موسمیاتی تبدیلی سمیت 8مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف بھی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے موقع پر موجود تھے ۔

    پاکستان ازبکستان ایم او یوز کے حوالے سے جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ازبکستان کے قومی ٹیلی ویژن اور ریڈیو کمپنی اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے درمیان ٹیلی ویژن اور ریڈیو براڈ کاسٹنگ کے شعبہ میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین جبکہ ازبکستان کے وزیر ثقافت اوزود بیک نیزابیکوف نے دستخط کئے ۔

    ازبکستان کی وزارت سیاحت و سپورٹس اور پاکستان کی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے درمیان مذہبی زیارات کی سیاحت کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری جبکہ ازبکستان کے وزیر برائے امور خارجہ عبدالعزیز کامیلوف نے دستخط کئے ۔

    دونوں ملکوں کے درمیان ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور ازبکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے سرمایہ کاری و غیر ملکی تجارت سردار عمر زاکوف نے دستخط کئے ۔

    دونوں ملکوں کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پرمشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے پاکستان جبکہ سردار عمر زاکوف نے ازبکستان کی جانب سے دستخط کئے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے روڈ میپ پر بھی دستخط کئے گئے ۔

    پاکستان کی جانب سے قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف جبکہ ازبکستان کے سیکرٹری برائے سلامتی کونسل ویکٹر مخمودوف نے دستخط کئے ۔دونوں ملکوں کے درمیان وزارت ریلوے اور ازبکستان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مابین بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے سیکرٹری و چیئرمین پاکستان ریلویز حبیب الرحمن گیلانی جبکہ ازبکستان کی جانب سے وزیر ٹرانسپورٹ الخوم مخکاموف نے دستخط کئے ۔

    تاشقند سٹی اور اسلام آباد سٹی کی انتظامیہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے۔ پاکستان کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی حمزہ شفقات جبکہ پاکستان میں ازبکستان کے سفیر اوبک عثمانوف نے دستخط کئے ۔

    اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان ازبکستان کے علاقے سرخندریہ اور پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے درمیان تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ پاکستان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیکرٹری صنعت ذوالفقار علی شاہ جبکہ ازبکستان کی جانب سے پاکستان میں ازبک سفیر اوبک عثمانوف نے دستخط کئے ۔

  • ہم نےہمیشہ وعدوں کااحترام کیاہے:سازشیوں       کومُلک کا بچہ بچہ جانتا ہے:مونس الٰہی کی وزیراعظم سےگفتگو

    ہم نےہمیشہ وعدوں کااحترام کیاہے:سازشیوں کومُلک کا بچہ بچہ جانتا ہے:مونس الٰہی کی وزیراعظم سےگفتگو

    اسلام آباد:نسلوں سےہمارےخاندان نےہمیشہ وعدوں کااحترام کیاہے:سازشیوں کومُلک کا بچہ بچہ جانتا ہے:مونس الٰہی کی وزیراعظم سےگفتگوا،طلاعات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد عمران خان بھی مقابلے کرنے کے لیے سیاسی محاذ پر متحرک ہو گئے ہیں۔

    دوسری طرف وفاقی وزیرآبی وسائل اور پاکستان میں‌ شریفانہ سیاست کو پروان چڑھانے والے چوہدری برادران کے فرزند ارجمند چوہدری مونس الٰہی نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے پاکستان میں دہائیوں سے سیاسی سازشیوں کے خلاف ایک بند باندھ دیا ہے

     

     

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہی نے ملاقات کی۔ جس میں ملکی سیاسی امور اور اتحاد کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر مونس الٰہی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ہیں، آگے بھی ملکر ساتھ چلنا ہے۔ سیاسی منظر نامے پر ساتھ ساتھ چلنا ہے۔

    مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ نسلوں سے ہمارے خاندان نے ہمیشہ وعدوں کا احترام کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان اور اسد عمر سے ملاقات کی ۔ پاکستان کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اتحاد کے معاملات پر کوارڈینیشن کی ذمہ داری وفاقی وزیر اسد عمر کو سونپ دی گئی، اسد عمر سیاسی معاملات پر مسلم لیگ ق کی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

    مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے چودھری برادران کے گھر جا کر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی جس میں مسلم لیگ ق کے قائدین وزیراعظم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلان کیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان کے امریکا کے سامنے ڈٹ جانے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی ڈٹ گئے

    وزیراعظم عمران خان کے امریکا کے سامنے ڈٹ جانے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی ڈٹ گئے

    ریاض:وزیراعظم عمران خان کےامریکا کے سامنے ڈٹ جانے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی ڈٹ گئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا امریکا کے سامنے ڈٹ جانا سعودی ولی عہد کے لیے حوصلے کا سبب بن گیا ، سعودی ولی عہد بھی ڈٹ گئے ہیں اور دنیا کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر کو ایک دلیرانہ پیغام بھیج کرعربوں کو خوش کردیا ہے ،

    اطلاعات کے مطابق سعودی عرب پرامریکی دباو سعودی عرب نے نہ صرف مسترد کردیا ہے بلکہ اس جابرانہ کوشش کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے امریکا میں 800 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے ملک سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے سرمایہ کاری کم کرنے کا عندیہ دیدیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں سعودی سرمایہ کاری میں کمی کا امکان ہے، ہمیں اپنے فائدے کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر مجھے سمجھ نہیں پارہے تو یہ ان کا مسئلہ ہے۔ امریکی مفاد کے لیے سوچنا بائیڈن کی ذمہ داری ہے، دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

    محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین سے معاملات ٹھیک کر لے تو اتحاد ہوسکتا ہے، سعودی عرب میں بادشاہت ہی قائم رہے گی۔

    ایران سے مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تہران سے ڈائیلاگ کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں، دونوں ملکوں کے روشن مستقبل کے لیے با مقصد مذاکرات لازمی ہیں، مذاکرات کے ذریعے ہی دونوں ملک کسی معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں، ایران ہمارا مستقل ہمسایہ ہے ہم دونوں ایک دوسرے سے جان نہیں چھڑا سکتے۔

  • ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف روسی صدر کا اہم پیغام لے کرپاکستان پہنچ گئے

    ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف روسی صدر کا اہم پیغام لے کرپاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف روسی صدر کا اہم پیغام لے کرپاکستان پہنچ گئے، ازبک صدر پاکستانی ہم منصب اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف پاکستان کے در روزہ سرکاری دورے پر چکلالہ ایئربیس پہنچے، ازبک وزیر خارجہ ، کابینہ کے ارکان ، اعلیٰ حکومتی حکام، تاجروں اور صحافیوں پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد ان کے ہمراہ ہیں۔بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ ازبک صدر روسی صدر کا پیغام بھی عمران خان کو پہنچائیں گے

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔پاکستان آمد پر ازبک صدر کو بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا بعدازاں انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔2016 میں صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد ازبک صدر مرزیوئیف کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ازبک صدر ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

    دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران پاک ازبک رہنماسیاسی، تجارتی، اقتصادی، روابط، تعلیم، ثقافت، سلامتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ اس کےعلاوہ دونوں رہنماء اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال اور متعدد دو طرفہ معاہدوں، ایم او یوز پر دستخط کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان ،ازبکستان کے صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت اور مشترکہ میڈیا اسٹیک آؤٹ ہوگا۔

    وزیر اعظم ازبک صدر کے اعزاز میں ایک سرکاری ضیافت بھی دیں گے۔ ازبک صدرمرزیوئیف اور صدر عارف علوی کے مابین بھی ملاقات ہوگی۔ دونوں فریقین سیاسی اور اسٹریٹجک روابط بڑھانے،تیزی سے بڑھتی ہوئی تجارت، ٹرانزٹ اور اقتصادی تعلقات، رابطوں میں اضافہ، تعلیمی اور ثقافتی تعاون کا فروغ پاکستان، ازبکستان اور افغانستان کو ملانے والا ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ کے امور زیر بحث لائیں گے۔ دونوں ممالک کے سرکردہ تاجروں کے مابین بھی نتیجہ خیز بات چیت ہوگی

  • پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی

    پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی

    راولپنڈی: پاک بحریہ نے جاسوسی کے لیے آنے والی بھارتی جدید ترین آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی اور اسے بھاگنے پر مجبور کردیا-

    باغی ٹی وی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک بحریہ نے یکم مارچ کو جاسوسی کے لیے آنے والی بھارتی جدید ترین آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلبھوشن یادیوکو وکیل فراہم کرنے کیلئے بھارت کو ایک اور موقع دیدیا


    پاکستان نیوی نے بھارتی آبدوز کا راستہ روک کر اسے بھاگنے پر مجبور کردیا، بھارتی بحریہ نے اپنی آبدوز کو مذموم مقاصد کے ساتھ پاکستان کے خلاف تعینات کیا تاہم پاک بحریہ نے ایک بار پھر مسلسل چوکس رہ کر پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

    اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد:مسودے پرصرف 80 سے زائد اراکین کے دستخط:نئی بحث چھڑ گئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ سیکیورٹی ماحول اور پاک بحریہ کی جاری مشق سی سپارک 2022ء کے دوران یہ اہم واقعہ ہے، ہندوستانی آبدوز پاکستان میری ٹائم زون میں جاسوسی اور مشق سے متعلق معلومات جمع کرنے کے لیے آئی تھی، پاک بحریہ نے مشقوں کے دوران سخت نگرانی اور چوکنا رہنے کے طریقہ کار کا اطلاق کیا تھا، پاکستان نیوی کے اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ نے یکم مارچ کو جدید ترین ہندوستانی کلوری کلاس آبدوز کو قبل از وقت روکا اور ٹریک کیا۔

    بھارتی عملہ غائب، پاکستان نے دی یوکرین میں پھنسے بے یارومددگار بھارتی طلبہ کو پناہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں یہ چوتھی بھارتی آبدوز پکڑی گئی ہے، یہ پاک بحریہ کی صلاحیت اور پاکستان کی سمندری سرحدوں کے دفاع کے عزم کا عکاس ہے۔

    حالیہ 5 برس میں بھارت کی چوتھی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی گئی-

    تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی ،بلاول بھٹو

  • عالمی منڈی میں‌ تیل کی قیتوں کوآگ لگ گئی:113 ڈالرفی بیرل:150 ڈالرفی بیرل ہونےکا امکان

    عالمی منڈی میں‌ تیل کی قیتوں کوآگ لگ گئی:113 ڈالرفی بیرل:150 ڈالرفی بیرل ہونےکا امکان

    لاہور: عالمی منڈی میں‌ تیل کی قیتوں کوآگ لگ گئی:113 ڈالرفی بیرل:150 ڈالرفی بیرل ہونے کا امکان،اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی بہت اضافہ ہوچکا تھالیکن جب سے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ چھڑی ہے اس وقت سے لیکر اب تک عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مسلسل آگ لگی ہوئی ہے اور آج تیل کی قیمتیں‌تاریخ کی بلند تارین سطح پرآگئی ہیں‌

    اطلاعات ہیں کہ آج اچانک تیل کی قیمتیں 113 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں‌، ۔ روس پر پابندیوں کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے ابھی اور بھی بڑھنے کے مواقع ہیں ، ۔ادھر ماہرین نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان معاملات طئے نہیں ہوتے تو عالمی منڈی میں یہ قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے۔

    وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے تحت 4 ماہ کے لئے قیمتیں مستقل رکھنے کا فیصلہ پاکستانی صارفین کو مہنگائی کی اس آگ سے محفوظ رکھے گا۔

    دوسری طرف عوام الناس اور عالمی امور سے واقف لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بڑی حکمت عملی سے ملکی معیشت کو ٹریک پرچلایا ہے اور اب ملکی معیشت درست سمت چل پڑی ہے ، اس لیے وزیراعظم نے عالمی مارکیٹ میں‌ پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود قوم کو ریلیف دے کر اپنی اہلیت ثابت کردی ہے

    یہ بھی یاد رہے کہ اس سے پہلے ن لیگ کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی مختلف میڈیا چینلز پر یہ حیرانی طور پر کہہ چکے ہیں‌کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں اوپر جارہی ہیں اور ان حالات میں عمران خان نے پٹرول کی قیمتیں‌ کم کرکے حیران کردیا ہے

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا ہے جس کی وجہ سے سے بجلی اور پٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

    اسلام آباد میں بلا سود قرضوں کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم سے کہتا ہوں کے وہ ٹیکس ادا کریں تاکہ اسے نچلی سطح کے عوام پر خرچ کیا جائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے قیام کا مقصد ایک مثالی اسلامی فلاحی ریاست قائم کرنا تھا۔ نبی کریم ﷺ نے مدینے کی جو مثالی ریاست قائم کی اس میں کوئی قانون سے بالا تر نہیں تھا اور ریاست نے معاشرے کے کمزور طبقے کی ذمہ داری لی تھی۔ بدقسمتی سےہم نے ا س نظریے سے روگردانی کی جو قیام پاکستان کی بنیاد تھا۔ دنیاکے کئی غیر اسلامی ممالک ریاست مدینہ کے زریں اصولوں کو اپنا کرترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو گئے جبکہ مسلمان ان کو ترک کرکے زوال کا شکار ہو گئے۔

    عمران خان نے کہاکہ ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس جمع کیا ہے۔ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہے جبکہ دنیا میں اس کی قیمتیں اوپر جا رہی ہیں۔ ہمارے پاس جتنازیادہ پیسہ جمع ہو گا عوام پر اتنا ہی زیادہ خرچ کریں گے اور ریلیف دیں گے۔ 45 لاکھ خاندانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی شروع کی ہے، اس کا آغاز پسماندہ علاقوں سے کیا۔ دیہات میں ساڑھے 3 لاکھ روپے تک جبکہ شہروں میں 5 لاکھ روپے تک بلا سود قرضے دیئے جائیں گے تاکہ لوگ اپنا روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں ۔ گھر کی تعمیر کے لئے 20 لاکھ روپے قرض دیاجائےگا۔ حکومت نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھائے گی تاکہ و ہ اپناروزگار کمانے کے قابل ہو سکیں ۔