Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان زندہ باد:ملک وقوم کی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں:وزیراعظم کا پاک فوج کے شاہینوں کوخراج تحسین

    پاکستان زندہ باد:ملک وقوم کی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں:وزیراعظم کا پاک فوج کے شاہینوں کوخراج تحسین

    اسلام آباد: ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں:اللہ میرے شاہینوں کو سلامت رکھیں:پاکستان زندہ باد،اطلاعات کے مطابق آج 27 فروری کے دن قوم جہاں پاک فوج کے شاہینوں کی طرف سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے اور ذلت آمیزشکست دینے کے اس عظیم دن کی تیسری سالگرہ منارہی ہے، وہاں آج پاکستان کی قیادت نے ایک بار پھرقوم کو حوصلہ دیتے ہوئے بڑا اہم پیغام دیا ہے ،

    اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں، 27 فروری 2019 کو بھارت کو ثابت کرکے دکھایا۔ مذاکرات کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے۔اس سے قبل ایک تقریب میں وزیراعظم نے پاکستانی قوم اور پاک فوج کوخراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ میرے شاہینوں کو اللہ سلامت رکھیں اللہ نے ان کے ہاتھوں فتح لکھ رکھی ہے ، انہوں نے جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے پاک فضائیہ کے شاہنیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے 27 فروری 2019 کو بھارتی ونگ کمانڈرکو زندہ گرفتار کرکے طیاروں کو تباہ کرکے بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوا دیئے تھے

     

    وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتے ہیں، مذاکرات کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے، ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو ثابت کرکے دکھایا جب اس نے حملے کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب آئیں گی۔

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان کی مسلح افواج نے ناکام بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آج کے دن کی مناسبت سے شئیر کیے گئے اپنے پیغام میں کہاکہ آج 27 فروری کو ہم آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کی تیسری سالگرہ منا رہے ہیں۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ وارانہ عزم کا مظاہرہ کیا۔ پاک فضائیہ نے دو بھارتی جنگی جہاز مار گرائے۔ پاک بحریہ نے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر زوردار جواب دیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق جارحیت کے جواب میں صرف ہتھیار اور تعداد نہیں بلکہ قوم کا عزم اورمسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں کامیاب رہتی ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام کے اختتام میں پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

  • پاک افواج نے27 فروری کوبھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا:ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک افواج نے27 فروری کوبھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا:ڈی جی آئی ایس پی آر

    لاہور:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو آج تین سال مکمل ہو گئے، 27 فروری کو بھارت کی ناکام جارحیت کا پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے 27 فروری کو "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ” کے دوران بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے۔ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔ مادروطن کی حفاظت کے لیے آج کا دن پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسلحہ اور تعداد میں زیادہ ہونا نہیں صرف قومی عزم اور پیشہ وارانہ تیاری سےہی کامیابی ملتی ہے ۔

     

     

    یاد رہے کہ تین سال قبل 27 فروری کو پاکستان کے جری ہوابازوں نے بھارت کے نام نہاد سورماوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا کر تاریخ رقم کی تھی۔ دو بھارتی جنگی جہاز زمین بوس ہوئے جبکہ بھارتی ہوا باز ابھینندن گرفتار کر لیا گیا تھا، اس معرکے سے منسوب پاک فضائیہ کی جنگی گیلری آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ابھینندن کے زیراستعمال یونیفارم اور جنگی ہوابازی میں استعمال ہونے والا سامان دشمن کی پسپائی کی داستان سنا رہا ہے۔

    گیلری کی ایک دیوار پر ابھینندن کے طیارے کو مارگرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی خان، بھارت کے دوسرے جہاز کو مارگرانے والے سکوارڈن لیڈر حسن صدیقی جبکہ بھارت کے خلاف اہم مشن میں شامل گروپ کیپٹن فہیم خان کی تصاویر آویزاں ہیں۔

    ستائس فروری کو پاک فضائیہ کی جرات کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، پاکستان اور بھارت کے مابین جنگوں کے دوران پاکستان ائیرفورس کی جانب سے دشمن ملک کے ہوابازوں کوناکوں چنے چبوانے اورانھیں کاری ضرب لگانے کی داستانیں بکھری پڑی ہیں۔

  • وزیراعظم نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا

    وزیراعظم نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا،اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس کل بنی گالہ میں ہو گا، معاشی ٹیم موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دے گی۔

    میرے عزیز ہم وطنو،وزیراعظم کا جلد خطاب متوقع

    وزیر اعظم خطاب سے قبل معاشی ٹیم کے ہمراہ تمام صورتحال کا جائزہ لیں گے اور معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم کے خطاب کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا وزیر اعظم آفس کی معاشی ٹیم کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پیر کو قوم سے خطاب کریں گےاسلام آباد میں جسلے سے خطاب کے دوران اسدعمر نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب کا انتظار کریں ، وہ قوم کو خوشخبری دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خطاب سن کر آپ کو بھی خوشی ہوگی کہ ایک سچا اور محب وطن لیڈر اپنے عوام کا درد رکھتا ہے وزیراعظم رات کو جاگ کر روس سے واپس پہنچے ، اسی دوپہر میٹنگ کی ، چھٹی والے دن بھی کام کررہے ہیں۔

    گندم کی فی من قیمت میں 400 روپے اضافے کا امکان

    اسد عمر نے کہا کہ نیا پاکستان کسی کے سامنے سر جھکانے کیلئے تیار نہیں ہے، ساڑھے تین سال سے ایک نیا پاکستان نظر آ رہا ہے، اس وقت پاکستان کی عزت ہو رہی ہے جب نئے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ ہوتا ہے تو جواب نا میں ہوتا ہے ، عمران خان نے کہا ہم امن کے فروغ کیلئے ہر کسی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

    اسد عمر نے کہا کہ کسی کی چوری کی دولت کو چھپانے کیلئے ملکی مفادات کو قربان نہیں کریں گے، آج کل دوبارہ سے لانگ مارچ کی باتیں ہو رہی ہیں، ہمیشہ میں سردیوں میں نئی نئی بیماریاں آتی ہیں سردیاں شروع ہوتی ہیں تو پی ڈی ایم کی بیماری بھی آ جاتی ہے، پی ڈی ایم کی بیماری بھی ختم ہوجائے گی کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی، سردیاں ختم ہوتے ہی پی ڈی ایم بھی ختم ہو جاتی ہے۔

    بلاول زرداری سندھ کی تباہی کے بعد کس منہ سے اسلام أباد أ رہا ہے:اسد عمر

  • دنیا اب ایک طویل عالمی جنگ کے لیے تیارہوجائے: فرانس

    دنیا اب ایک طویل عالمی جنگ کے لیے تیارہوجائے: فرانس

    پیرس :دنیا اب ایک طویل عالمی جنگ کے لیے تیارہوجائے: اطلاعات کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ایک طویل جنگ اب دنیا کی منتظر ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی مطابق صدر میکرون نے پیرس میں زراعت کے سالانہ میلے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ اس صبح اگر میں آپ کو کچھ بتا سکوں تو وہ یہ ہے کہ جنگ جاری رہے گی۔ بحران جاری رہے گا اور اس کے بعد آنے والے بحران بھی طویل مدتی نتائج لائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ یورپ میں لوٹ آئی ہے، اس صورت حال کا انتخاب صدر پیوٹن نے یکطرفہ طور پر کیا ہے، یوکرین کے لوگ مزاحمت کر رہے ہیں جبکہ یورپ یوکرین کے لوگوں کی جانب سے مزاحمت کرنے کے لیے موجود ہے۔

    انھوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ اس سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

    واضح رہے، روس پر لگنے والی پابندیوں سے فرانس کے کچھ شعبوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، جن میں سب سے نمایاں شراب کی صعنت ہے۔

    یاد رہے، فرانسیسی قائد ان شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے تصادم سے بچنے کے لیے بہت کوششیں کیں، کئی بار روسی صدر پیوٹن سے بات چیت کی جبکہ پیوٹن اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان سربراہی ملاقات کے لیے بھی کوششیں کرتے رہے ہیں۔

    دوسری طرف یوکرین پر سوار روس نے اب اپنے دیگر پڑوسی ممالک کو صاف صاف لفظوں میں دھمکی دیدی ہے کہ اگر نیٹو کی جانب رکنیت کے لیے نظر اٹھا کر دیکھا تو سنگین فوجی اور سیاسی نتائج بھگتنے کے لیے تیارت ہوجائیں ۔ابھی یوکرین کی جنگ جاری ہے اور دنیا روس کے سامنے بے بس ہے۔ یہاں تک کہ امریکہ یوکرین کا ساتھ دینے کے بجائے ملک کی راجدھانی کیف سے انخلا کا مشورہ دے رہا ہے۔ اسی دوران اب روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے قریبی ہمسایہ ممالک سویڈن اور فن لینڈ کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ نیٹو میں شامل ہوتے ہیں تو انہیں ‘فوجی نتائج’ بھگتنا پڑیں گے۔

  • عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول

    عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول

    عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد تک احتجاجی مہم چلانی ہے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ 37شہروں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے،3مارچ سے رحیم یار، بہاولپور سے ہوتے ہوئے ملتان پہنچیں گے،4مارچ کو ملتان سے روانہ ہوں گے،5مارچ کو ہم لاہور پہنچیں گے،8مارچ کو راولپنڈی سے اسلام آباد روانہ ہوں گے، وزیراعظم استعفیٰ دے یں تو عدم اعتماد اور لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہوگی، پاکستان میں جمہوریت کا جنازہ نکالاگیا، معیشت کو تباہ کردیا گیا ،پاکستان کے معاشی حقوق پر ڈاکے ڈالے گئے ہیں، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے،پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرے گی،چاہتے ہیں کہ تمام صوبوں کو ان کا حق دیا جائے، صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ سے محروم رکھا جارہا ہے،عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا اور دھوکا نکلا،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور نظام غیر جمہوری ہے، ہم جمہوری راستہ اپنائیں گے،ہمارا عوامی مارچ غیر جمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے،عوام کا سلیکٹڈ وزیراعظم سے اعتماد اٹھ چکا ہے،پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، حکومت کی نالائقی کا بوجھ عام آدمی اٹھا رہے ہیں عدم اعتماد لا کر چاہتے ہیں کہ صاف اور شفاف اتنخابات کرائے جائیں، عمران خان کو ہٹانے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا شفاف انتخابات اس کی ذمہ داری ہو گی،سینیٹر تاج حیدر نے ایک رپورٹ تیار کی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح انتخابات میں دھاندلی کی گئی،ہماری نیت صاف ہے ہمارے پاس تمام مسائل کا حل موجود ہے،چاہتے ہیں کہ جلد از جلد صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں، میں نوجوانوں سے ، کسانوں سے، مزدوروں سے، خواتین سے ، ہر پاکستانی سے اپیل کرتا ہوں کہ اس غاصب حکومت کے خاتمے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں اور ہماری آواز بنیں

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ساڑھے تین سال کے دوران تبدیلی کے نام پر تباہی مچائی ہے،عمران خان اب بھی دھاندلی کرنا چاہتے ہیں،پیکا آرڈیننس اور ای وی ایم کا معاملہ سب کے سامنے ہے،پی ڈی ایم اور ہماری جماعت میں ایشوز پر بات چیت جاری ہے، عدم اعتماد سے متعلق تمام پارٹیوں سے بات چیت جاری ہے، اس وقت ہمارا فوکس عمران خان ہے،امید ہے ادارے نیوٹرل رہیں گے اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہی تو عمران خان اعتماد نہیں جیت سکے گا احتجاج اور عدم اعتماد جمہوری ہتھیار ہیں جیسے ہم استعمال کرنے جارہے ہیں سب ادارے آئین کے اندر رہیں عمران خان غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال نہ کرے تو عدم اعتماد کامیاب ہوگی ہم سمجھتے ہیں آئین کے مطابق سارے ادارے نیوٹرل رہیں گے

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جو حشر اس ملک کا اس حکومت نے کردیا ہے ہم بھی سمجھتے ہیں اگلی حکومت فریش مینڈیٹ سے بنے مگریہ فیصلے اکیلے نہیں ہو سکتے سب کو ملکر آپس میں مشورہ کرکے کرنے ہونگے اکیلی سوچ کچھ نہیں کرسکتی اسوقت ہمارا ٹارگٹ عمران خان ہے جیسے جلد از جلد گھر بھیجنا ضروری ہے

    صحافی نے بلاول زرداری سے سوال کیا کہ کیا کوئی ٹیلی فون آرہے ہیں،جس پر بلاول زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہمیں کوئی ٹیلی فون نہیں آئے،خان صاحب نے ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا ہے لیکن عدم اعتماد پر کوئی ٹیکس نہیں ہے ،ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے. ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بی بی شہید نے بھی احتجاج کیا تھا،دھرنے اور حملے کے بجائے جمہوریت بہترین انتقام ہے، عدم اعتماد حکومت سے نجات کا واحد قانونی و آئینی راستہ ہے،چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن مزید طاقتور ہو، تاج حیدر کی تیار کردہ رپورٹ تفصیلی ہے،مناسب ہے کہ الیکشن کمیشن خود اس رپورٹ پر ایکشن لے، اگر ایسا نہ ہوا تو ہم دوسرے آپشن استعمال کریں گے،سلیکٹڈ حکومت اپنے ناجائز راج کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کرنے کیلئے تیار ہے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جس کا حق ہے انہیں وزیراعظم بننے دیں، پاکستان کو بچانے کیلئے پیپلزپارٹی ہر قربانی دینے کو تیار ہے، اپوزیشن کی بڑی پارٹی کو وزیراعظم کیلئے اپنا امیدوار نامز د کرنے دیں،مناسب نہیں ہو گا کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے نام پر لڑیں، جمہوری طریقہ یہی ہے کہ بڑی جماعت وزیراعظم کیلئے اپنا امیدوار نامزد کرے،ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ کسی بھی پارٹی کا پرچم اتارا جائے،ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں سے ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہیں،عمران خان رہے تو جو نقصانات ہوں گے اس کے ذمہ دار ایم کیو ایم و دیگر سہولت کار ہوں گے،

    بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

    آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

    خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

    فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

    جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ

    اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

  • چودھری برادران اہمیت اختیار کر گئے،اہم شخصیت ملنے پہنچ گئی

    چودھری برادران اہمیت اختیار کر گئے،اہم شخصیت ملنے پہنچ گئی

    چودھری برادران اہمیت اختیار کر گئے،اہم شخصیت ملنے پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے

    لاہور میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، رہنماؤں کی ملاقاتیں جاری ہیں، کوئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد چاہتا ہے تو کوئی حکومت کے ساتھ رہنے کے لئے منت سماجت کرتا ہے، لاہور میں چودھری برادارن اہمیت اختیار کر چکے ہیں، حالیہ چند دنوں میں چوھدری برادران سے شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، ایم کیو ایم وفد سمیت دیگر ملاقاتیں کرچکے ہیں، آج چیئرمین سینیٹ بھی چودھری برادارن سے ملنے کے لئے پہنچے ہیں

    چیئرمین سینیٹ صادق سجرانی کی پرویز الہٰی کی رہائشگاہ آمد ہوئی ہے ،صادق سنجرانی کی ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی پے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پربات چیت کی گئی چیئرمین سینیٹ نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

    ملاقات کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عوام نے حکومت کو5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے پارلیمانی روایات کو پامال نہیں ہونے دیں گے،مشاورت کا عمل اور ملاقاتیں جاری رہتی ہیں جو کہ سیاسی عمل کا حصہ ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر اپنی پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد ہو گا،ہر جمہوری حکومت کا حق ہے کہ اسے عوامی خدمت کیلئے دیا گیا عرصہ مکمل کرنے دیا جائے،الیکشن مقررہ وقت پر ہی اچھے لگتے ہیں موجودہ سیاسی صورتحال میں ملکی مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے،ملک میں روز بروز بدلتی ہوئی سیاسی آب و ہوا پر پوری نظر ہے،ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھاکہ چودھری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاستدان ہیں،چودھری شجاعت کی حالات پر گہری نظر ہے،امید ہے موجودہ حالات میں کوئی راستہ نکال لیں گے،

    دوسری جانب سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اخترمینگل کی شہبازشریف کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے اختر مینگل اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے قائدین میں تحریک عدم اعتماد ،مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو ابھی مسائل کا سامنا ہے، پی ڈی ایم والوں نے پہلے تو ہمارا مشورہ ہی نہیں مانا،پیپلز پارٹی نے مشورہ دیاکہ پہلے آپ پنجاب میں تبدیلی لیکر آئے،پی ڈی ایم والے کہتے تھے کہ ہم نے استعفے دینے ہیں،

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد شورسے زیادہ کچھ نہیں اپوزیشن کواحتساب ہوتا نظرآ رہا ہے،یہ خوفزدہ ہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کی جڑیں کاٹتے رہے ہیں ،یہ ایک دوسرے کوسڑکوں پرگھسیٹنے کی باتیں کرتے تھے،اپوزیشن کے نمبرپورے ہیں نہ کبھی ہوں گے،چودھری برادران کی ملاقاتوں سےغلط مطلب نکالا جا رہا ہے ،گھرآئے مہمان کوگھرسے نکالانہیں جا سکتا،اپوزیشن کا یہ معاملہ شور سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے،اپوزیشن والےعمران خان کی دشمنی میں ایک ہوئے بیٹھے ہیں

    ق لیگی رہنماؤں سے شہباز شریف نے 14 برس بعد ملاقات کی جس کے بعد ق لیگ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی تھی، اجلاس میں اراکین نے تمام تر فیصلوں‌کا اختیار چودھری پرویز الہیٰ کو دے دیا تھا،پرویز الہیٰ بھی کہہ چکے ہیں کہ ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے، ابھی سیاسی منظر نامہ آبر آلود ہے، سیاسی منظر نامہ واضح ہوگا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آجائے گا

    آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

    خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

    فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

    جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ

    اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

    مولانا شہباز شریف،آصف زرداری سے معاملات طے کر چودھری برادران کے پاس پہنچ گئے

    معاشی حالات درست نہ کیے تو …چودھری شجاعت حسین نے بڑی بات کہہ دی

  • بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم اور نسل کشی کے ثبوت مٹانا شروع کر دیئے

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم اور نسل کشی کے ثبوت مٹانا شروع کر دیئے

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کیے گئۓ جنگی جرائم اور نسل کشی کے ثبوت مٹانا شروع کر دیئے ہیں

    فرانسیسی رسالے لی ایکسپریس میں شائع ھونے والی رپورٹ کیمطابق مقبوضہ کشمیر میں کچھ عرصے سے مقامی میڈیا کے سینکڑوں آن لائن آرکائیوز پُراسرار طور پر غائب ہو نا شُروع ھو گئے ہیں اور اِس کے ساتھ کئی دہائیوں کے تشدد اور جنگی جرائم کا ریکارڈ بھی۔ گریٹر کشمیر اخبار میں 2010 میں 16 سالہ اشتیاق احمد کے قتل کے بارے میں ایک مضمون کے لنک پر کلک کرنے سے یہ صفحہ "error 404″دکھاتا ھے۔ یہی سلوک کشمیر ریڈر کے ریکارڈ کے ساتھ ھُوا۔ سجاد احمد ڈار جو 2012 میں پولیس کی تحویل میں لینے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گۓ: کو سرچ کرنے پر یہ جواب آتا ھے "معذرت، آپ جس صفحہ کی تلاش کر رہے ہیں وہ اَب نہیں ہے”۔

    سری نگر میں ایک اخبار کے چیف ایڈیٹر نے کہا کہ اس نے پہلے سوچا کہ یہ تکنیکی مسئلہ ہے۔▪️لیکن اپنے آن لائن آرکائیوز پر گہری نظر ڈالنے کے بعد انکشاف ھوا کہ جو معلومات غائب تھیں وہ زیادہ تر پچھلے کئ سالوں کی کشمیریوں کی بھارتی افواج کے ھاتھوں تشدد اور قتل و غارت گری کا احاطہ کرتی ہے جسکا مطلب ھے کہ کشمیر میں 2019 سے پہلے کچھ نہیں ہوا۔

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

    ▪ زیادہ تر غائب کی گئ معلومات کا تعلق 2008، 2010 اور 2016 میں ہندوستانی گورنمنٹ کے خلاف بڑے مظاہروں سے ہے، جن میں 300 سے زاہد کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے شھید کیا اور ہزاروں کو زخمی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

    ▪ صحافیوں نے دعویٰ کیا ھے کہ بھارت نے وہ تمام مضامین اور رپورٹس جنمیں ہندوستانی سیکورٹی فورسز کی قتل، عصمت دری، تشدد اور دیگر جرائم شامل ھیں کو انسانی حقوق کی تنظیموں سے چُھپانے کیلے آرکائیوز سے ختم کرنے کا کام شُروع کر رکھا ھے ۔▪️ ” سجاد حیدر ، چیف ایڈیٹر روزنامہ کشمیر آبزرور نے کہا کہ ہماری رسائی کو کم کرنے اور ہمارے قارئین کو محدود کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،” اور "یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔”

    ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کبھی 250 سے زیادہ اخبارات کے ساتھ ایک متحرک پریس تھا، لیکن آج انکی تعداد گنتی کی رہ چکی ھے۔میڈیا کی خودمختاری اور آزادی سلب کرنے کے بعد ایڈیٹرز کا کہنا ہے کہ ان پر بھارتی حکام کی جانب سے تنقید روکنے کے لیے منظم دباؤ ڈالا گیا ہے۔صحافیوں کو انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا یا پولیس کی طرف سے بار بار طلب کیا گیا ہے تاکہ ان کی رپورٹنگ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے۔دسمبر میں، حکام نے کشمیر انڈیپنڈنٹ پریس کلب کو بند کر دیا، جس نے پولیس کو ہراساں کرنے پر تنقید کی تھی۔ امریکی صحافی مائیکل کوگل مین نے کہا کہ آرکائیوز کا غائب ہونا نئی دہلی کی کشمیر پر بیانیہ کو کنٹرول کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ لگتا ہے۔

    قبل ازیں بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم پر لندن اسٹوک وائٹ لا فرم کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے لندن اسٹوک وائٹ لا فرم نے 2 ہزار شہادتوں کو مدنظر رکھ کر رپورٹ تیار کی لندن اسٹوک وائٹ لا فرم نے 41 صفات پر مبنی رپورٹ ایک سال کی تحقیقات پر بنائی ،اسٹوک وائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے اپنی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے لیے استثنیٰ کی راہ ہموار کی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام واضح طور پر مسلح افراد کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں تشدد کے 450 کیسز رپورٹ ہوئے ،پیلٹ گن سے متاثرہ 1500 اور جبری گمشدگیوں کے100 کیسز ریکارڈ کئے گئے، مقبوضہ کشمیر میں جنسی ہراسگی کے 30 کیسز سامنے آئے ہیں استثنیٰ کلچر سے جنگی جرائم کے متاثرین کے لیے انصاف تک رسائی کا فقدان ہے، شہدا کے خاندان کو تدفین کے لیے رسائی نہیں دی جاتی،کیسز میں ماورائے عدالت قتل، تشدد، رات گئے بھارتی پولیس کے چھاپے بھی شامل ہیں بھارتی حکام نے اپنی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے لیے استثنیٰ کی راہ ہموار کی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکام واضح طور پر مسلح افراد کی حوصلہ افزائی کرتی ہے،

    کشمیر یوتھ الائنس کا مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت،

    مسئلہ کشمیر،توقع ہے بات چیت سے حل کرلیں گے ،وزیراعظم

    کشمیر بنے گا پاکستان لیکن شمشیر کے ساتھ، حافظ سعد رضوی

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

    تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

    سینیٹ اجلاس،ہندو خاتون رکن نے کی صدارت ،کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

    بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات،بھارت کی معاونت تھی،ترجمان دفتر خارجہ

    جی سی ویمن یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب

    یوم یکجہتی کشمیر، آرمی چیف کا کشمیریوں کے لئے پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر پر مولانا فضل الرحمان سی پیک کا افتتاح کرنے نکل پڑے

    شہدا کو سلام،آزادی زیادہ دور نہیں،آصف زرداری، بلاول ،شہباز شریف

    یوم یکجہتی کشمیر،الحمرا میں نمائش،ڈی سی آفس نے بھی نکالی ریلی

    مقبوضہ کشمیر میں مظالم،برطانیہ میں بھارتی آرمی چیف، وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کی درخواست

  • روسی حملہ،یوکرین میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہو چکیں؟ اعدادوشمار جاری

    روسی حملہ،یوکرین میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہو چکیں؟ اعدادوشمار جاری

    روسی حملہ،یوکرین میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہو چکیں؟ اعدادوشمار جاری

    امریکہ اور برطانیہ سمیت 28 ممالک کا یوکرین کو فوجی سازوسامان کی فراہمی پر اتفاق

    امریکہ نے یوکرینی صدرکومحفوظ مقام پرمنتقل کرنےکی پیشکش کی اور کہا کہ یوکرینی صدر زیلینسکی کی جان کو خطرات لاحق ہیں،ولودومیرزیلسنکی کو یوکرین سےباہرمحفوظ مقام پرمنتقل کرنے کی پیشکش کی ہے، یوکرینی صدر نے ملک چھوڑنے سے انکار کیا ہے،

    یوکرینی وزارت صحت کا کہنا ہے ہ روسی فوج کے حملے میں اب تک 198 یوکرینی ہلاک ہو چکے ہیں،روسی فوج کے حملوں میں ایک ہزار200 کے قریب افراد زخمی ہوئے ،روسی فوج کے حملوں میں 33 بچے بھی زخمی ہوئے ہیں

    سابق یوکرینی صدر پیٹرو پوروشینکو اپنی رائفل کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے ،سابق یوکرینی صدر پیٹرو پوروشینکو کا کہنا ہے کہ ہم روسی فوجیوں سے لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں، اگر روسی فوجی نے یوکرین پرقبضہ کی کوشش کی تو ہم بھی سڑکوں پر لڑیں گے،ہم اپنی ریاست کبھی نہیں چھوڑیں گے، اس عظیم قیمت کو کبھی نہیں بھولیں گے،

    یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ بات چیت ہوئی،اتحاد یوں سے دفاعی ہتھیار اور آلات یوکرین پہنچ رہے ہیں، ہم نے اپنی آزادی اور یورپی ممالک کے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھائے ہیں،ہم نے اپنی جدوجہد کے بارے میں صدر یورپی کمیشن سے تبادلہ خیال کیا ،مغربی میڈیا کے مطابق امریکہ اور برطانیہ سمیت 28 ممالک کا یوکرین کو فوجی سازوسامان کی فراہمی پر اتفاق کیا ہے ،یوکرینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے پرامن شہر کیف پر حملے کی کوشش کی ،کیف ایک اور رات روسی افواج کے حملوں سے بچ گیا،دنیا روس کو تنہا کردے ،ان کےسفیروں کو نکال دے کیف میں صبح 6 بجے تک ہونے والی لڑائی میں 35 افراد زخمی ہوئے ہیں

    یوکرینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے گزشتہ 2دن میں شہریوں کونشانہ بنایا،کیف میں اسپتالوں ،یتیم خانوں اوربچوں کےسینٹرز پر حملے کیے گئے،دنیا سے فیصلہ کن ردعمل کا مطالبہ کرتے ہیں دنیا روسی کارروائیوں پر عملی ردعمل کا مظاہرہ کرے،

    تیسرے روز بھی یوکرین پر روسی حملہ جاریہے اور شہری خوف کے عالم میں سانسیں لے رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ یوکرین سے نکلنے کی کوششیں بھی کر رہے ہیں مہاجرین کے لیے بیشتر پڑوسی ممالک نے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں وکرین کے ماریوپول سے ہزاروں لوگ ٹرین کے ذریعہ کیف کی طرف روانہ ہوئے۔ حالانکہ وہ کیف نہیں گئے اور راستے میں پڑنے والے چھوٹے قصبوں کے اسٹیشن پر اتر گئے۔ ان لوگوں کا ماننا ہے کہ روس کی فوج عام شہریوں پر حملہ نہیں کرے گی۔

    یوکرین کے صدر نے حکم جاری کیا ہے کہ ملک کے جو بھی شہری فوج میں شامل ہونے کے قابل ہیں وہ ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتے انھوں نے روسی حملے کے بعد عوام سے یہ اپیل بھی کی تھی کہ جو ملک کی حفاظت کے لیے آگے آنا چاہتے ہیں انھیں حکومت ہتھیار فراہم کرے گی یوکرینی صدر کسی بھی حال میں روس کے سامنے جھکنا نہیں چاہتے ہیں، اسی لیے مردوں کو ملک کی حفاظت کے لیے جنگ لڑنے کی ترغیب دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پڑوسی ممالک میں جن یوکرینی باشندوں نے پناہ لی ہے ان میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے

    اقوام متحدہ میں مہاجر ایشوز ڈیپارٹمنٹ کے ہائی کمشنر فلپو گرانڈی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے میں یوکرین کے 50 ہزار سے زائد شہری مہاجر بن کر دوسرے ممالک میں پہنچ گئے ہیں اب تک 1 لاکھ سے زیادہ لوگ ملک چھوڑ چکے ہیں ان میں سے بیشتر لوگ پولینڈ اور مولدووا پہنچے ہیں حالانکہ اب بھی ہجرت کا دور جاری ہے اور اگر جنگ کے حالات یوںہی بنے رہتے ہیں تو جلد ہی یہ تعداد بڑھ کر 40 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ پولینڈ، سلوواکیہ، ہنگری، رومانیہ اور مولدووا نے یوکرین کے لوگوں کو پناہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پڑوسی ممالک مہاجرین کے لیے کھانے اور قانونی مدد کا انتظام کر رہے ہیں۔ ان ممالک نے اپنی معمول کی سرحدی سختیوں میں بھی نرمی دے دی ہے۔

    دوسری جانب دارالحکومت کیف میں فائرنگ، وزارت داخلہ نے شہریوں کو انتباہ جاری کر دیا ،یوکرین کی وزارت داخلہ نے کہا کہ شہری پرسکون اور ہر ممکن حد تک محتاط رہیں، اگر شہری پناہ گاہ میں ہیں، تو اسے ابھی مت چھوڑیں،شہری گھر پر ہیں تو کھڑکیوں کے قریب نہ جائیں شہری سائرن سن کر فوراً قریبی پناہ گاہ پر پہنچیں،

    یوکرین نے روسی فوج کی کارروائی پر بھر پور ردعمل کا دعویٰ کیا ہے یوکرین نے روس کے 3ہزار 500 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کے 200 فوجی زیرحراست ہیں روس نے ابھی تک کسی جانی نقصان کا اعتراف نہیں کیا

    دوسری جانب یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ اسود سے یوکرین پر کروز میزائل داغے گئے ،یوکرینی میڈیا کے مطابق کیف میں لوبانوفسکی اسٹریٹ میں راکٹ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا،مشرقی یورپی ملک مالڈووا کو25ہزار یوکرینی شہریوں کی پنا ہ کی درخواستیں موصول ہو گئی ہیں مشرقی یورپی ملک مالڈووا نے یوکرینی باشندوں کو پناہ دینے کی درخواستیں بھی قبول کرلیں،

    یوکرین نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف سے ہنگامی مالی امداد کی اپیل کر دی آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ روس یوکرین تنازعہ کےسنگین اقتصادی اثرات رونماہوں گے بحران ایسےوقت میں ہےجب عالمی معیشت وباؤ سےنمٹ رہی ہے عالمی بینک کےساتھ مل کریوکرین کی ہرممکن مددکریں گے یوکرین آئی ایم ایف سے 2 ارب 20 کروڑڈالرحاصل کرےگا،

    قبل ازیں روس نے اقوام متحدہ میں یوکرین کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد ویٹو کردی سلامتی کونسل کے 15 میں سے 11 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں کو بیرکس میں واپس جاناچاہیے۔ امن کو ایک اور موقع دینا چاہیے، ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے اقوام متحدہ کا ادارہ جنگ کے خلاف قائم ہوا تھا، آج وہ مقصد حاصل نہیں ہو سکا جو ہونا چاہے تھا۔

    دوسری جانب ترجمان وزارت خارجہ امارت اسلامیہ افغانستان عبد القہاربلخی کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ یوکرین میں مقیم افغان باشندوں اور افغان طلبہ کےتحفظ کے بارے میں فکر مند ہے۔اپنے شہریوں اور طلبہ کی زندگیوں کو محفوظ بنانے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع و وسائل استعمال کر رہی ہے۔ عالمی اداروں اور خطے کے کئی ممالک سے بات چیت جاری ہے، جلد ہی یوکرین میں پھنسے افغان طلبہ کو ہمسایہ ممالک میں محفوظ طریقے سے منتقل کر دیا جائے گا،

    ایران نے یوکرین پر روسی حملے کا ذمے دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پر بھروسہ کرکے سیکیورٹی حاصل نہیں ہوسکتی ایران نے یوکرین پر روسی حملے کا ہار امریکا اور اس کے اتحادی کے گلے میں ڈال دیا، ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری کا کہنا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم ریئسی نے روسی صدر ولادی میر پیوتن سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرق میں نیٹو فورسز کا دائرہ پھیلنا باعث تشویش ہے اور اسی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ایرانی صدر نے نیٹو کے توسیع پسندی کو خود مختار ممالک کی سیکیورٹی اور نقص امن کےلیے سنگین خطرہ قرار دیا

    یوکرین نے ٹوئٹر سے روس پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے ،یوکرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر روس کے لیے کوئی جگہ نہیں، یوکرینیوں کو قتل کرنے والوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے،لیکن ٹویٹر نے الٹا یوکرین کے خلاف اعلان کیا ہے، ٹویٹر کا کہنا ہے کہ وہ روس اور یوکرین میں اشتہارات کو عارضی طور پر روک رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کے پلیٹ فارم پر عوامی تحفظ کی معلومات کو ترجیح دی جائے

    یوکرینی وزیر خارجہ دمتروکلیبا کا کہنا ہے کہ کیف کے حالات دوسری جنگِ عظیم جیسے ہوگئے ہیں، روس حملے کے بعد کیف کی صورتحال دوسری عالمی جنگ میں دیکھی گئی تھی 1941میں دوسری عالمی جنگ میں نازی جرمنی نے دارالحکومت پر حملہ کیا تھا،نازی جرمنی نے جب کیف پر حملہ کیا تب ایسے ہی حالات تھے،ماضی میں ان حملوں کو شکست دی اور اب وہ اسے بھی شکست دیں گے

    ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں،ہم آگ میں جھونکنے والا امریکہ مدد کو نہ آیا:یوکرینی صدرکا ویڈیو پیغام

    امریکی صدر جوبائیڈن کا ہنگامی فیصلہ:یوکرین کوفوجی کمک دینے کےلیے 350 ملین ڈالرامداد کا اعلان

     یورپ روس سے جنگ کرنے کےلیےتیار:سخت اقدامات،حالات تیسری عالمی جنگ کی طرف گامزن

    روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا-

    :یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

    برطانیہ آسٹریلیا اور جاپان نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا آغاز کردیا ہ

    پوتن کوملک سے باہر روسی فوج کی تعیناتی:نیٹو کے جنگی طیارے سائرن بجانےلگے:پابندیاں بھی لگ گئیں‌ 

    :روس جنگ کےلیے تیار:ولادی میرپوتن نے ملک سے باہر فوج استعمال کرنے کیلیے قانونی رائے مانگ لی

    یوکرینی وزیردفاع کا فوجیوں کو روس سے جنگ کیلئے تیار رہنےکا حکم،

    پانچ روسی طیارے، ایک ہیلی کاپٹر گرا دیا، یوکرینی وزارت دفاع کا دعویٰ

    کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر کی دہائی

    روس نے یوکرین کو بات چیت کی مشروط پیشکش کردی

  • جہانگیر ترین اچانک لندن روانہ

    جہانگیر ترین اچانک لندن روانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین اچانک لندن روانہ ہو گئے

    جہانگیر خان ترین لندن طبی معائنہ کے لئے گئے ہیں، جہانگیر خان ترین علیل ہیں اور وہ لاہور کےنجی ہسپتال میں بھی چند روز زیر علاج رہے ہیں اسکے بعد گھرمنتقل ہو گئے تھے تا ہم آج وہ لندن روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنا علاج معالجہ کروائیں گے ،نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کے جسم میں خون کم بن رہا تھا، جہانگیرخان ترین معدے میں السر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں،جہانگیر ترین گزشتہ دنوں شوکت خانم اسپتال میں زیرعلاج رہے

    لندن روانگی سے قبل جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ وہ علاج کے لئے لندن جا رہے ہیں ،اس سے قبل بھی جہانگیر ترین علاج کے لئے لندن جا چکے ہیں، جہانگیر ترین ماضی میں لندن گئے ہیں تو یہ خبریں آئی تھیں کہ انکی نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے تا ہم جہانگیر ترین نے اسکی تردید کی تھی،اور کہا تھا کہ نواز شریف کی ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،

    جہانگیر خان ترین پچھلے دنوں متحرک تھے اور انہوں نے ہمخیال اراکین اسمبلی کے گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی، جہانگیر ترین کی شہباز شریف اور بلاول سے خفیہ ملاقات کی خبریں بھی چلتی رہی ہیں، حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں جہانگیر خان ترین کس کے ساتھ کھڑے ہوں گے،یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا،

    صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جہانگیر ترین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی طبعیت کی ناسازی باعث تشویش ہے اپیل ہے کہ تمام اہل وطن جہانگیر ترین سمیت سب مریضوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا فرمائیں ،دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں اور ان کے اہل خانہ کو پریشانی و غم سے نجات ملے۔ آمین

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین کی طبیعت ناسازی کی خبر سن کر دکھ ہوا جہانگیر ترین کے اہل خانہ کے لیے ایک مشکل گھڑی ہے،اللہ جہانگیرترین سمیت تمام بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے،آمین

    قبل ازیں جہانگیر ترین کی بیماری کی خبر سن کر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور سابق صدر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جہانگیر ترین کو پھول بھی بجھوائے تھے

    مہنگائی کی صورتحال میں عوام کا گزارا ممکن نہیں،جہانگیر ترین کے اس بیان سے اپوزیشن نے امیدیں لگانا چھوڑدیں

    :بات سے کیسے بنتے ہیں بتنگڑ:خواجہ سعد رفیق کے گھرجہانگیرترین کی آمد،خواہشات دم توڑگئیں 

    وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

    جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

    جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے‌ حوالہ سے درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تحریری فیصلہ جاری

    جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

    جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

    جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

    جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت

    جہانگیر ترین پارٹی میں ہیں یا نہیں؟ اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ کر دیا

    جہانگیر ترین اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کا انکشاف:جہانگیرترین اہم ترین ہتھیاربن گئے

  • یورپ روس سے جنگ کرنے کےلیےتیار:سخت اقدامات،حالات تیسری عالمی جنگ کی طرف گامزن

    یورپ روس سے جنگ کرنے کےلیےتیار:سخت اقدامات،حالات تیسری عالمی جنگ کی طرف گامزن

    پیرس : یورپ روس سے جنگ کرنے کےلیےتیار:سخت اقدامات،حالات تیسری عالمی جنگ کی طرف گامزن،اطلاعات کے مطابق یورپی یونین نے روسی صدراور وزیرخارجہ کے اثاثے منجمد کرنے پر اتفاق کرلیا

    روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں جنگی طیاروں کے حملے، ٹینکوں کی گولا باری کا سلسلہ جاری ہے۔خبرایجنسی کے مطابق امریکا، برطانیہ اور یورپ نے روس پر مالی پابندیاں عائد کردی ہیں لیکن اب یورپی یونین نے روسی صدر اور وزیر خارجہ پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے ولادیمیر پیوٹن اور وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کے اثاثے منجمد کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یورپ میں پیوٹن اورلاوروف سے وابستہ اثاثے منجمد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے لٹویا کے وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ یورپی یونین روس پر پابندیوں کا ایک اور منصوبہ تیار کر رہا ہے اور جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا۔

    اب جب روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تو یوکرین کے آس پاس موجود ممالک میں بھی عدم تحفظ کی لہر دوڑ گئی۔ان ہی میں ایک ملک فن لینڈ بھی ہے جو شمالی یورپ کا ملک ہے جو یورپی یونین کا بھی حصہ ہے اور اس کی سرحدیں، روس، ناروے اور سوئیڈن کے ساتھ ملتی ہیں۔

    یوکرین پر حملے کے بعد فن لینڈ کی خاتون وزیراعظم سنا مارین نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ان کے ملک کی سلامتی پر بات آئی تو وہ بھی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کیلئے تیار ہیں۔

    پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سنا مارین نے کہا کہ اگر قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں فن لینڈ نیٹو کی رکنیت کیلئے درخواست دینے کو تیار ہے۔

    فن لینڈ کی وزیراعظم کے اس بیان پر روس نے سخت ردعمل دیا ہے کیوں کہ اس کی سرحد فن لینڈ کے ساتھ ملتی ہے اور وہ نیٹو کی وسعت کیخلاف ہے اور اسے اپنی قومی سلامتی کیخلاف قرار دیتا ہے۔

    روسی وزارت خارجہ نے فن لینڈ کی وزیراعظم کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے تڑی لگائی ہے کہ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے سنگین عسکری اور سیاسی نتائج ہوں گے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم فن لینڈ کی حکومت کے عسکری طورپر غیر جانب دار رہنے کی پالیسی کا احترام کرتے ہیں اور اسے شمالی یورپ میں استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں ایک ایک عنصر بھی سمجھتے ہیں البتہ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے سنگین عسکری اور سیاسی نتائج ہوں گے۔‘