Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے چینی ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

    پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے چینی ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے 40 سال محنت کی اور اپنی معیشت کو ترقی دے کر لوگوں کو غربت سے نکالا، میرا بھی بنیادی مقصد لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے، میں پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے چینی اصول سے رہنمائی لینا اور چینی ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتا ہوں-

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور آئندہ ہفتے چین کا دورہ کر رہا ہوں دورہ چین ہمیشہ باعث خوشی رہا ہے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں اور چین نے کورونا سمیت ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ شاہراہ قرارقرم بنتے وقت دشوار گزار راستوں کے باوجود کام ہوتا رہا سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان بہترین منصوبہ ہے جبکہ سی پیک پاکستان اور چین کو قریب لایا۔

    پرویز مشرف اثاثہ جات کیس: نیب چیئرمین کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان 40 سال مشکل میں رہا اور اسے میدان جنگ بنایا گیا اور مغربی افواج کے انخلا کے بعد وہاں انسانی بحران کا خدشہ پیدا ہوا عالمی برادری افغانستان کی مدد کرے اور انسانی بحران سے بچانے میں تعاون کرے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں، عالمی برادری بھارتی فو رسز کے مظالم پر خاموشی توڑے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے چینی کھلاڑیوں کو کرکٹ سکھائیں اور کورونا سے کھیل کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں گلگت سمیت دیگر علاقے کھیل کے لیے بہترین ہیں اور خنجراب پاس کے قریب پاکستان اور چین میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے خواہاں ہیں۔ چین کھیلوں میں آگے نہیں تھا مگر آج وہاں ترجیح دی جا رہی ہے –

    اے آر وائی نیٹ ورک کا ملازمین کی تنخواہیں 80 فیصد تک بڑھانے کا اعلان،وزیراعظم کا…

    عمران خان نے کہا کہ چین نے 40سال محنت کی اور اپنی معیشت کو ترقی دے کر لوگوں کو غربت سے نکالا، میرا بھی بنیادی مقصد لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے، میں پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے چینی اصول سے رہنمائی لینا اور چینی ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اس ماڈل کے ذریعے چین نے اجتماعی طور پر سبھی کو ترقی میں حصہ دار بنایا، تمام ملک جو پائیدار ترقی چاہتے ہیں وہ چین کے ماڈل سے سیکھ سکتے ہیں، چین میں ہر شعبے نے ترقی کی، ہم وہی ماڈل اپنانا چاہتے ہیں، دورہ چین ہمیشہ خوشی کا باعث رہا ہے ، آئندہ ہفتے چین کا دورہ کررہا ہوں، غربت کے خاتمے کیلئے ہم چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

    جماعت اسلامی کو زرداری مافیا نے دھوکہ دیا ،علی زیدی،پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی…

    انہوں نے کہا کہ ہمیں معیشت کو بہتر کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے جبکہ زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں چین سے معاونت کے خواہاں ہیں۔ پاکستان چاہتا ہے پیداوار بڑھائے اور زراعت کو بہتر کرے بدقسمتی سے معیشت پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی جبکہ موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ پاکستان میں شہر بڑھ رہے ہیں اور لوگ شہروں کی طرف آ رہے ہیں۔

    ​اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم منی لانڈرنگ میں سہولت کار نکلا

  • آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ

    آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ہیڈ کوارٹرز لاہور کور کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فارمیشن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی بعد میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے LUMS، FCU، UET، LSE، PU اور GCU کے VC’s، فیکلٹی اور طلباء سے بات چیت کی۔

    آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستقبل کی قیادت اور مفید شہریوں کی تیاری میں ان اہم تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور ماحولیات کے شعبوں میں انسانی ترقی کی اشد ضرورت ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس بات پر زور دیا کہ غلط معلومات پھیلانے سے نہ صرف پرسیپشن مینجمنٹ متاثر ہو رہی ہے بلکہ ریاست کی سالمیت کو بھی خطرہ ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈس انفارمیشن مہم کا مقابلہ کرنے اور دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

  • سوئی میں دہشتگردوں کا حملہ، سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق

    سوئی میں دہشتگردوں کا حملہ، سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق

    ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں امن فورس کے 4 رضا کار جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

    سینیٹر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوئی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ میں دھماکا ہوا، جس میں امن فورس کے 4 رضا کار شہید اور 8 زخمی ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، کالعدم تنظیم اس حملے میں ملوث ہے، ریاست کب تک معصوم لوگوں پر ایسے حملوں کو برداشت کرتی رہے گی۔

     

     

    سینیٹر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ سوئی حملے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے، بلوچ ری پبلیکن آرمی کے دہشت گرد حملے میں ملوث تھے۔انہوں نے بتایا کہ حملے میں میرے کزن سمیت 4 افراد شہید ہوئے، حکومت مذاکرات کے نام پر ہم سے مذاق کر رہی ہے۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے پوچھتا ہوں کہ کیوں ہمیں دہشت گردوں کے آگے پھینک دیا ہے، لوگوں کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوئی میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی اور امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ عبدالقدوس بزنجو نے شہید رضا کاروں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

  • پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف :عثمان بزدار توقعات پر پورا اتررہے ہیں‌ : وزیراعظم

    پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف :عثمان بزدار توقعات پر پورا اتررہے ہیں‌ : وزیراعظم

    لاہور: پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف :عثمان بزدار توقعات پر پورا اتررہے ہیں‌ :اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کے شعبوں میں پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی جس میں عثمان بزدار نے وزیراعظم کو صوبے کے اہم امور، امن و امان کی صورتحال اور انار کلی واقعے پر بریفنگ دی جب کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیار یوں سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں تحصیل کی سطح پر ریسکیو سروس کا آغاز کردیا ہے اور ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس بھی شروع کررہے ہیں جس پر وزیراعظم نے پنجاب حکومت کے ائیر ایمبولینس کے منصوبے کی تعریف کی۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف محکموں میں اصلاحات اور صحت کارڈ کی تقسیم سےمتعلق بھی وزیر اعظم کو بریف کیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جارہی ہے اور مختلف شعبوں میں قانون سازی سےمتعلق بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں حکومتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی عوامی ریلیف کے شعبوں میں کارکردگی قابل تعریف ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔

  • راوی اربن پراجیکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے:    کامیابی کےبعد سندھ میں بھی نیاشہربسائیں گے:وزیراعظم

    راوی اربن پراجیکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے: کامیابی کےبعد سندھ میں بھی نیاشہربسائیں گے:وزیراعظم

    لاہور: راوی اربن پراجیکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے:کامیابی کے بعد سندھ میں بھی نیا شہربسائیں گے:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے راوی اربن پراجیکٹ کیس کو صحیح طریقے سے عدالت میں پیش نہیں کیا۔

    لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ راوی اربن پراجیکٹ کو سپریم کورٹ میں لے جارہے ہیں، عدالتوں کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن راوی اربن پراجیکٹ پر حکومت نے کیس صحیح طرح پیش نہیں کیا، یہ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں ، نیا شہر بسایا جا رہا ہے، یہاں ایک جدید شہر بنایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ 20 ارب ڈالر کا پراجیکٹ ہے اور اس سے بیرونی سرمایہ کاری آئے گی ، اس منصوبے سے روزگار کے مواقع ملیں گے، ملکی تاریخ میں بہت دیر کے بعد اتنا بڑا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے کےساتھ ہمیں نئے شہر بسانے کی ضرورت ہے کیونکہ شہر پھیلتے گئے تو گیس، بجلی اور صاف پانی کی سہولتیں فراہم نہیں کی جاسکیں گی، ایسے پراجیکٹ بنانے کی ضرورت ہے، ورنہ کراچی جیسے مسائل پیدا ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ راوی کوبچایا جائے گا، بیراج بنائیں گے، اسلام آباد کے بعد دوسرا شہرپلاننگ کے تحت بن رہا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ بنڈل جزیرے پربھی نیا شہربنائیں مگرسندھ حکومت رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

  • سینیٹ اجلاس: اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور،اپوزیشن ہار گئی ،حکومت جیت گئی

    سینیٹ اجلاس: اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور،اپوزیشن ہار گئی ،حکومت جیت گئی

    اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور ہوگیا۔ ترمیمی بل کیلئے گنتی میں حکومت نے 44 اور اپوزیشن کے 43 ووٹ حاصل کئے، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں لہرا دیں، چیئرمین کے ڈائس کا گھیراؤ کیا۔

    ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ میں منظور کرلیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل وزیرخزانہ شوکت ترین نےایوان میں پیش کیا ۔ترمیمی بل کے حق میں 44 اور مخالفت میں 43ووٹ آئے، چیئرمین سینیٹ کے ووٹ نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

    اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن ارکان نے کہا کہ بل پیش کیا جائے، جس پر چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ حکومت نے بل موخر کرنےکی درخواست کی ہے، اگر کسی نے صدارتی خطاب پربات کرنی ہےتو کریں۔

    چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر اپوزیشن ارکان نے اپنے بینچز پر کھڑے ہو کر بل لانے کا مطالبہ کیا، اس موقع پر چند اراکین چئیرمین ڈائس کے سامنے آئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا

    اس سے قبل چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ اجلاس ہوا۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ بل ایجنڈے میں شامل ہے، حکومت پیش نہیں کر رہی، بل پیش کرنے کی جلدی تھی، اب کوئی بات نہیں کر رہا۔ اپوزیشن ارکان نے بل پیش کرنے کے حق میں شور شرابہ کیا اور نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔

    ادھر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کو بتانا چاہتی ہے پارلیمنٹ نے بل پاس کیا، آدھی رات کو جاری ایجنڈا حکومتی مقاصد کو بیان کرتا ہے، حکومت خود مختار فیصلوں کی صلاحیت بھی چھیننا چاہتی ہے۔

    نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے اسٹیٹ بینک بل کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ سینیٹ اجلاس کے لئے آدھی رات کو جاری شدہ ایجنڈا حکومت کے چھپے مقاصد کو بیان کرتا ہے، حکومت آئی ایم ایف کو بتانا چاہتی ہے پارلیمنٹ نے اسٹیٹ بینک سے متعلق بل پاس کیا ہے،

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت قومی بحران کے وقت پاکستان کے خود مختار فیصلے کرنے کی صلاحیت کو بھی چھیننا چاہتی ہے، حکومت اسٹیٹ بینک کی خودمختاری متعلق بل کو بلڈوز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بڑے منصوبوں میں خود مختار ضمانتیں دینے کی حکومتی صلاحیت کا کیا ہوگا ؟ یہ ہنگامی واجبات کے طور پر درج ہیں، لہذا آئی ایم ایف اب ان پر بھی کنٹرول کر سکتا ہے، اپوزیشن حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہے، آئی ایم ایف نے یہ شرط رکھی ہے مرکزی بینک پاکستان کو کسی بھی بحران میں پیسے نہیں دے گا،

    سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ یہ قانون مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، بل منظور ہونے کی صورت میں اسٹیٹ بینک پاکستان نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی زیر نگرانی کام کرے گا، وفاقی حکومت کو اسٹیٹ بینک سے قرضہ لینے کی لئے آئی ایم ایف کی منظوری چاہیے ہوگی، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ وزیر خزانہ خود ایسی تنبیہ کر رہے ہو، یہ کیا ہو رہا ہے؟ قرضے آسمان کو چھو رہے ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

  • اے راہِ حق کےشہیدو،وفاکی تصویروتمہیں وطن کی ہوائیں    سلام کہتی ہیں:پاکستان کےبیٹوسلام کہتا ہوں:وزیراعظم

    اے راہِ حق کےشہیدو،وفاکی تصویروتمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں:پاکستان کےبیٹوسلام کہتا ہوں:وزیراعظم

    اسلام آباد:اے راہِ حق کےشہیدو،وفا کی تصویرو تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں:کیچ میں دہشت گروں کا حملہ پسپا کرنے والوں کوسلام:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کچ میں دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرنے والے 10 شہیدوں کو سلام پیش کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محفوظ رکھنے کیلئے ہمارے بہادر سپاہی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔

     

    وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید 10جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

     

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید10جوانوں کو سلام پیش کرتاہوں، ہمیں محفوظ رکھنےکےخاطربہادرفوجیوں نےجانیں قربان کیں،

     

    یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا تھا۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ جوانوں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے، بزدل دشمن کا ایک مضبوط قوم سے سامنا ہے، اس قوم نے پہلے بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

    واضح رہے کہ کیچ کےعلاقے میں 25 اور 26 جنوری کی درمیانی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پرحملہ کیا ، جس کے نتیجے میں 10 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

  • شہبازشریف اورحمزہ شہبازکےخلاف عالیہ حمزہ میدان میں‌       آگئیں‌:سارے پردے ہی چاک کردیئے:خاندان سخت پریشان

    شہبازشریف اورحمزہ شہبازکےخلاف عالیہ حمزہ میدان میں‌ آگئیں‌:سارے پردے ہی چاک کردیئے:خاندان سخت پریشان

    لاہور:شہبازشریف اورحمزہ شہبازکے خلاف عالیہ حمزہ کا بڑا اقدام :سارے پردے ہی چاک کردیئے،اطلاعات کے مطابق شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے کارہائے نمایاں کو بے نقاب کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کو خط لکھ دیا ہے اور کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ مجرموں کو ریلیف دینے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ،

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چئیرمین پی اے سی کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف فیملی کے ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں اور یہ حقائق ساری دنیا کے سامنے ہیں

    عالیہ حمزہ نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کو خط لکھتے ہوئے کہا ہےکہ ان حالات میں جبکہ ایک شخص کی کرپشن اب بینک سٹیٹمنٹس کے ثبوتوں کے ساتھ موجود ہے تو شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر رہنے کا کوئی جواز نہیں، عالیہ حمزہ نے درخواست میں حقائق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ایک کرپٹ انسان نہیں ہو سکتا،اس لیے کرپشن کے بے تاج بادشاہ اور سابق حکمران خاندان کے مرکزی کردار شہباز شریف کی سربراہ اپوزیشن کی حیثیت ختم کردے

    عالیہ حمزہ نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی سے سوال کیا ہے کہ ان حالات میں جبکہ تمام ثبوت لف ہیں کیا پی اے سی اپوزیشن لیڈر کی کرپشن پر خاموش رہے گی؟
    عالیہ حمزہ نے درخواست کی ہے کہ پی اے سی شہباز شریف کی کرپشن پر احتساب کرے،

    عالیہ حمزہ نے اپنے خط میں حقائق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی اے سی شہباز شریف فیملی ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی منتقلی کا نوٹس لے،
    اس خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شریف فیملی کے ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی،

    خط میں انکشاف کیا ہے کہ ہزاروں روپے تنخواہ والے ملازمین کے اکاونٹس سے کروڑوں روپے شہباز شریف کے اکاونٹ میں منتقل ہوئے،عالیہ حمزہ نے ثبوت دیتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے نے شریف فیملی کے 14 ملازمین کے 28 بے نامی اکاونٹس کا سراغ لگایا، خط کے ذریعے چیئرمین پی اے سی سے پوچھا گیا ہے کہ کیا پی اے سی کا کام پبلک آفس ہولڈر کی کرپشن بے نقاب کرنا نہیں؟

    عالیہ حمزہ نے کہا کہ شہباز شریف جواب دیں، ہزاروں روپے ماہانہ کمانے والے ملازمین کے اکاؤئنٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے،ملازمین کے مرنے کے بعد بھی ان کے اکاؤنٹس سے شہباز شریف اور فیملی کے اکاؤنٹس میں پیسے آتے رہے،اس خط میں کچھ حقائق پیش کرنے کے بعد پھرپوچھا گیا ہے کہ کیا پبلیک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن لیڈر کی اس ننگی کرپشن پر خاموش رہے گی؟

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ کیا کوئی اخلاقی جواز بنتا ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر رہیں؟ پارلیمانی سیکرٹری نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وہ شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر مطالبہ کرتی ہیں کہ پی اے سی شہباز شریف کا احتساب کرے،

    ذرائع کےمطابق پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نےمطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی تنخواہیں اور اکاونٹس سے رقوم منتقلی کی تفصیلات بھی جاری کر دیں۔
    وہ انکشاف کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ملک مقصود چپڑاسی کی تنخواہ 25 ہزار، اکاونٹ میں 3.74 ارب روپے ڈپازٹ ہوئے، محمد اسلم کیشیئر کی تنخواہ 10 ہزار، 1.781 ارب روپے ڈپازٹ ہوئے،اظہر عباس کلرک کی تنخواہ 9 ہزار، 1.677ارب روپے ڈپازٹ ہوئے۔غلام شبیر قریشی سٹور کیپرکی تنخواہ 10600، 1.545ارب روپے ڈپازٹ ہوئے

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے مزید انکشافات کی ایک جھلک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضرحیات نذر اسسٹنٹ کی ماہانہ تنخواہ 21 ہزار 5 سو، 1.425ارب روپے ڈپازٹ ہوئے، گلزار احمد چپڑاسی کی تنخواہ 12 ہزار 8 سو، 1.2ارب روپے ڈپازٹ ہوئے۔ایسے ہی اقرار حسین کلرک کی تنخواہ 13 ہزار، 1.186ارب روپے ڈپازٹ ہوئے۔ایم انور اسسٹنٹ 15 ہزار تنخواہ، 88.3 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے شہباز کی شریفانہ کرپشن کے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم یاسین گودام کلرک کی تنخواہ 31 ہزار، 71.5 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔ توقیرالدین اسلم ملازم کی تنخواہ 21 ہزار، 48 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔ظفر اقبال انجم اسسٹنٹ کی تنخواہ 14 ہزار، 52.5 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے کرپشن کی ایک جھلک پیش کرتے ہوئے چیئرمین پی اے سی سے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا یہی ہےکہ میاں شہبازشریف کوکرپشن اور ان جرائم کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے الگ کیا جائے اور جب تک ان کے مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوجاتامیاں شہبازشریف کو ایک قومی مجرم سمجھ کرکسی بھی قسم کے حکومتی عہدے سے الگ کیا جائے

  • جماعت اسلامی کے تحت بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جاری دھرنا 29ویں روز میں داخل

    جماعت اسلامی کے تحت بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جاری دھرنا 29ویں روز میں داخل

    کراچی : جماعت اسلامی کے تحت کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جاری دھرنا 29ویں روز میں داخل ہوگیا ہے ،دھرنے میں معمول کی سرگرمیوں ،منتخب وفود کی آمد اور دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔

    امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے دھرنے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو ،مختلف وفود اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ سے زائد عوام کے جائز اور قانونی حقوق پر مبنی مطالبات کی منظوری ،سندھ حکومت سے تحریری معاہدے اور عملی معاہدے کے بغیردھرنا ختم نہیں کریں گے ۔
    اہل کراچی کے حق کے لیے جاری پر امن جمہوری ،آئینی و قانونی جدوجہد کو مزید آگے بڑھائیں گے ۔
    جمعہ 28جنوری کو اپنے اعلان کے مطابق کراچی کی اہم شاہراؤں نیشنل ہائی وے پر ایبٹ لیبارٹری ،،سپر ہائی وے پر سہراب گوٹھ،شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ،ماڑی پورٹرک اڈہ اورلسبیلہ چوک دھرنا دیں گے اور بند کردیں گے سوائے ایمبولینس کے کسی کو راستہ نہیں دیں گے۔

    ہم مقامات بتا کر دھرنا دے رہے ہیں اب سندھ حکومت اور ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹریفک کے لیے متبادل راستے متعین کرے۔مفرور حکومتی مذاکرتی ٹیم ہے ،مذاکرات سے انکار نہیں لیکن جو ہوگا عوام اور میڈیا کے سامنے ہوگا ۔پیپلزپارٹی والے ہمیں سڑکوں پر نکلنے سے منع کررہے ہیں وہ بتائیں کہ ان کی ریلیاں کیا ہواؤں اور خلاؤں میں نکل رہی ہیں ۔
    حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ سندھ حکومت ٹنڈو الہ یار اور وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے والے واقعات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے ۔پر امن احتجاج ہر پارٹی کا جمہوری اور آئینی حق ہے پولیس تشدد کی ہم مذمت اور اسلم نامی شخص کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہیں ۔سندھ حکومت ایسے اقدامات اور طرز عمل سے بازر ہے جس سے لسانیت اور عصبیت کو ہوا ملے ۔
    ایم کیو ایم بھی واضح کرے کہ اسلام کو دل کا دورہ کہاں پڑا ،تشدد سے جان گئی یا جو کچھ بھی ہوا اس کی تحقیقات کرائی جائے اور اس معاملے میں کوئی ابہام نہ چھوڑا جائے ۔شہر قائد کو دوبارہ 35سال والے ان حالات کی طرف نہ جانے دیا جائے جن سے بہت مشکل سے یہ شہر نکل سکا ہے ،یہ شہر جلاؤ گھیراؤ ،پرتشدد اور لسانیت وعصبیت کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔جماعت اسلامی کی پر امن آئینی وقانونی اور سیاسی جدوجہد کالے بلدیاتی قانون کے خلاف اور28دن سے مسلسل جاری رہنے والے دھرنے نے نئی تاریخ رقم کی ہے ،سخت سردی اور طوفانی ہواؤں میں بھی اہل کراچی کے حقوق کے لیے ڈٹے رہے ۔
    ہمارا دھرنا کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سب سے زیادہ مؤثر اور توانا آواز ثابت ہوا اور اس دھرنے نے ساڑھے تین کروڑ عوام کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے ،دھرنے کے شرکاء اور عوام کی جانب سے دھرنے کو مسلسل پذیرائی پر ہم سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی وسیاسی حقوق و مطالبات کے لیے پر امن جمہوری جدوجہد ہی ضروری ہے ،تشدداور جلاؤ گھیراؤ سے وقتی مقاصد کا حصول اور منفی جذبات تو بھڑکائے جاسکتے ہیں دیر پا نتائج حاصل نہیں کیے جاسکتے ۔

  • وقار ذکاء ہمیں ہراساں کر رہے ہیں ایف آئی اے کے بیان پر عدالت حیران

    وقار ذکاء ہمیں ہراساں کر رہے ہیں ایف آئی اے کے بیان پر عدالت حیران

    کراچی: ایف آئی اے ٹیم نے سندھ ہائی کورٹ میں بیان دیا ہے کہ وقار ذکار ہمیں ہراساں کررہے ہیں، جس پر عدالت نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی سے متعلق سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کی وقار ذکا کے خلاف انکوائری سے متعلق ایف آئی اے نے تحریری جواب جمع کرادیا۔

    جواب میں کہا گیا کہ وقار ذکار کے خلاف انکوائری کی جاری ہے، وقار ذکا سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے خلاف مسلسل ویڈیوز اپ لوڈ کررہے ہیں، وقار ذکا ایف آئی اے کو بھی ہراساں کررہے ہیں۔

    ایف آئی اے ٹیم کے جواب پر عدالت نے اظہار حیرت کیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ وقار ذکا ایف آئی اے کو کیسے ہراساں کرسکتے ہیں؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ وقار ذکا ایف آئی اے، وزیر اعظم اور اسٹیٹ بنک کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کررہے ہیں، وزیر اعظم اور دیگر کے اداروں کے خلاف وقار ذکا توہین آمیز مواد اپ لوڈ کررہے ہیں۔

    درخواست گزار کے وکیل مولوی اقبال حیدر نے موقف دیا کہ ایف آئی اے وقار ذکا کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے، وقار ذکا اور ان کے والد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ اب وقار ذکا کسی اور شخصیت کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ نہیں کریں گے، ایف آئی اے وقار ذکا اور ان کی فیملی کو ہراساں کررہی ہے۔

    عدالت نے وقار ذکا کو انکوائری میں تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انکوائری میں طلب کرنے کے لیے پہلے وقار ذکا کو پہلے باقاعدہ نوٹس جاری کیے جائیں۔

    بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے کو وقار ذکا کو ہراساں نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔