Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • دوسری جنگ عظیم کے بعد بڑا معرکہ تیار،روس،امریکہ، برطانیہ نے فوجیں لگا دیں

    دوسری جنگ عظیم کے بعد بڑا معرکہ تیار،روس،امریکہ، برطانیہ نے فوجیں لگا دیں

    دوسری جنگ عظیم کے بعد بڑا معرکہ تیار،روس،امریکہ، برطانیہ نے فوجیں لگا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ہم اپنے اندرونی مسائل مہنگائی ، بے روزگاری ، آئی ایم ایف ، اسٹیٹ بینک اور نواز شریف کی بیماری میں اتنا پھنسے ہوئے ہیں کہ ہم کو اندازہ ہی نہیں کہ ہمارے پڑوس میں ایک نئی جنگ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ۔ اور اس جنگ کے اثرات پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیلنے والے ہیں اس تنازعہ کا نام ہے ۔۔۔ یوکرائن پر کون قابض ہوگا ۔۔۔مشرق یا مغرب ؟؟؟

    مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ اس سلسلے میں بھی دنیا دو حصوں میں بٹی دیکھائی دے رہی ہے ۔ ایک جانب مغرب ہے تو دوسری طرف مشرق ۔ ابھی تو ہر کوئی یہ خدشہ ظاہر کر رہا ہے کہ یہ جنگ ٹلتی نہیں دیکھائی دے رہی ہے اور ساتھ ہی یہ جنگ چھڑ گئی تو معاملہ مزید آگے ہی بڑھے گا ۔ کیونکہ یوکرائن کے معاملے پر دو بڑے پہلوان امریکہ اور روس زور آزمائی کررہے ہیں ۔ خود امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی فوجی کارروائی ہوسکتی ہے، جس سے دنیا کا نقشہ تبدیل ہوسکتا ہے۔ جبکہ روس کے صدر پوتن کا دعویٰ ہے کہ مغربی طاقتیں یوکرائن کو روس کو گھیرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ نیٹو مشرقی یورپ میں اپنی فوجی سرگرمیاں بند کر دے۔ وہ ایک طویل عرصے سے اس بات پر زور دیتے آئے ہیں کہ امریکہ نے 1990 میں دی گئی اپنی اس ضمانت کو ختم کر دیا، جس کے مطابق نیٹو اتحاد مشرق میں نہیں پھیلے گا۔ دراصل یہ پھڈا شروع ہی یوکرائن میں امریکی میزائلوں کی تنصیب سے ہوا ہے ۔۔۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب جب امریکہ روس کی ناک کے نیچے اسکی سرحد ساتھ اپنا جدید اسلحہ لگائے گا تو روس بھی جواب دے گا ۔ اور اسی جواب میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرائن کی سرحدوں پر تقریباً ایک لاکھ کے قریب فوج اکھٹی کردی ہے۔ اس حوالے سے امریکی جنرل مارک میلی کا کہنا ہے کہ اگر یوکرائن پر روس کا حملہ ہوگیا تو اس سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوں گی۔ انھوں نے حالیہ روسی فوجیوں کی موجودگی کو بھی سرد جنگ کے بعد سب سے بڑی فوجی تعیناتی قرار دیا ہے۔ جنگ کی تیاری میں ہی امریکہ نے اب تک تین سو کے قریب Juvenile missile اور بنکر نیست و نابود کرنے والے انتہائی مہلک بم یوکرائن پہنچادیے ہیں۔ جنگ کی صورت میں روس سے گیس کی ترسیل بند ہونے کی صورت میں یورپی ممالک متبادل ذرائع تلاش کر رہے ہیں۔ امریکہ اگلے چند روز میں 8,500فوجی یوکرائن یا اس کے آس پاس متعین کر رہا ہے اور یورپ میں موجود 64,000 سپاہیوں کو تیاررہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ۔ اسی لیے روس نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے Moldova اور Crimea میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں کی ہیں ۔ اس کے علاوہ بحیرہ عرب میں چین کے اشتراک کے ساتھ بحری مشقیں بھی کی ہیں ۔ روس اپنے میزائلوں کو بھی حالت تیاری میں رکھے ہوئے ہے اور یوکرائن کی سرحد پر 60جنگی جہاز اور بمبار تیاری کی انتہائی حالت میں ہیں۔۔ ابھی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے مشرقی یورپ میں ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دے دیا ہے ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جانب روس بھی پیشقدمی کرنے لگا ہے ۔ ۔ وال اسٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجی پولینڈ اور جرمنی میں تعینات کیے جائیں گے جب کہ ایک ہزار کے قریب فوجیوں کو جرمنی سے رومانیہ منتقل کیا جائے گی اور یہ فیصلہ امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیر دفاع اور امریکی فوج کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم میٹنگ کے بعد کیا ہے ۔۔ اس حوالے سے پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تعینات کیے جانے والے فوجیوں کی اہم اور خطرناک مشن کو پورا کرنے کے لیے خصوصی تربیت دی گئی ہے جو جدید اسلحے اور ضروری ساز و سامان سے لیس ہیں۔۔ پھر روس کے حملے کے پیش نظر صرف امریکا ہی نہیں برطانیہ نے بھی یوکرائن کو فوجی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جبکہ اس حوالے سے نیٹو افواج کو پہلے ہی سرحدوں پر تعینات کیا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے اعلیٰ سطح پر جاری مذاکرات کے باوجود روس اور امریکا اب تک اس کشیدگی کو کم کرنے کے طریقے کے حوالے سے کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ ۔ اگرچہ ماسکو کا دعویٰ ہے کہ اس کا یوکرائن پر حملہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، تاہم اس نے یہ بھی مطالبہ کر رکھا ہے کہ نیٹو پہلے یہ وعدہ کرے کہ وہ کبھی بھی اپنے اتحاد میں Kiev کٓو رکنیت کی اجازت نہیں دے گا۔ روس کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ نیٹو اتحاد مشرقی یورپ سے اپنی افواج کو واپس بلائے اور روس کی سرحدوں کے قریب ہتھیاروں کی تعیناتی اور فوجی سرگرمیوں کو ختم کرے۔ ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جانب وائٹ ہاؤس اور نیٹو دونوں نے ہی روس کے مطالبات کو ناممکن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ امریکا نے دھمکی دی ہے کہ اگر ماسکو نے سرحد پر اپنی فوجی کارروائی جاری رکھی تو اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔۔ دراصل یہ سارا مسئلہ شروع ہی تب ہوا جب امریکی قیادت میں نیٹو اتحاد نے یوکرائن کی ممبر شپ کی درخواست کو منظور کر لیا۔ یوکرائن ابھی تک نیٹو کا شراکت دار ملک ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ یوکرائن کو مستقبل میں کسی بھی وقت اس اتحاد میں شامل ہونے کی اجازت ہے۔ روس مغربی طاقتوں سے اس بات کی یقین دہانی چاہتا ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہو گا۔ لیکن مغرب اس کے لیے تیار نہیں ہے ۔۔ امریکی وزیر خارجہ Anthony Blanken اور ان کے روسی ہم منصب Sergei Lavrov کے درمیان جنوری کے اوائل میں اس معاملے پر بات چیت ہوئی تھی، تاہم ان سفارتی کوششوں کا اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ۔ صدر جو بائیڈن اور ولادیمیر پوٹن کے درمیان بھی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی تاہم اس کا بھی کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔۔ اب برطانوی وزیر اعظم Boris Johnson بھی یوکرائن کے صدر Vladimir Zelensky سے بات کرنے کے لیے Kievپہنچے ہیں تاکہ کشیدگی کو کسی طرح کم کیا جا سکے۔۔ اس حوالے سے یورپی یونین کا کہنا ہے کہ یوکرائن ہمارا ہمسایہ اور ساجھے دار ہے۔ اس کی سلامتی ہماری بھی سلامتی ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ تو ترکی کے صدر ایردوگان نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ روس یوکرائن پر حملے یا قبضے کا راستہ اختیار نہ کرے۔ اگر روس اور یوکرائن کے صدور چاہیں تو ہم انہیں اپنے ملک میں مذاکراتی میز پر لا کر بحالی امن کے لئے راستہ کھول سکتے ہیں۔ ۔ پھر یوکرائن کے اس مسئلے کو بھارت میں خاصی تشویش کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ کیونکہ 1962 میں جب بڑی طاقتیں کیوبا میں روسی میزائل کے معاملے کو سلجھانے میں مصروف تھیں تو اس کا فائدہ اٹھاکر چین نے بھارت پر فوج کشی کرکے اس سے 43,000مربع کلومیٹر کا علاقہ ہتھیا لیاتھا۔ تاریخ شاید ایک بار پھر دہرائی جا رہی ہے۔ کیونکہ 2020ء سے 60 سال کے بعد چینی اور بھارتی افواج ایک بار پھر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں اور بڑی طاقتیں یوکرائن میں برسر پیکار ہیں۔ کل تو راہول گاندھی نے بھی اس حوالے سے خوب چینخ وپکار کی ہے ۔ اور مودی کو خوب کوسا بھی ہے ۔ ۔ یوکرائن کے تنازعہ کی وجہ سے امریکہ فی الحال چین کو قابو میں رکھنے کی اپنی ایشیا پیسفک پالیسی بھی بھول چکا ہے اور اس خطے میں اس نے اپنے اتحادیوں کو بڑی حد تک اب چین کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ چین بھی 1962ء کے مقابلے اب خودہی ایک فوجی اور اقتصادی طاقت ہے۔ جو بڑی حد تک امریکہ کے ہم پلہ ہے اور روس اسکے ایک اتحادی کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اسی لیے بھارت اپنے آپ کو مزید تنہا محسوس کر رہا ہے ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پھر یوکرائن والے معاملے کو لے کر سلامتی کونسل میں بھی بہت شور شرابہ ہوا ہے ۔ بلکہ اس کاروائی کو رپورٹ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ منظر بالکل ایسا تھا جیسے ہماری پارلیمان کے اجلاس کا ہوتا ہے ۔۔ اب اس اجلاس میں جہاں واشنگٹن نے کہا کہ روسی فوج کی تعیناتی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ تو روس کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس کو PR Stunt قرار دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس پر Hysteria پیدا کرنے کا الزام عائد کیا۔۔ پھر امریکا نے اس کے جواب میں کہا ہے کہ روس آنے والے ہفتوں میں بیلاروس میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھا کر 30,000 کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاکہ وہ یوکرائن کی سرحد کے قریب منتقل ہونے والے اپنے ایک لاکھ فوجیوں میں مزید اضافہ کر سکے۔ تاہم بیلاروس کے نمائندے نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس بات سے انکار کیا کہ اسے یوکرائن پر روسی حملے کے لیے staging ground کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ روس اس معاملے پر کھلے اجلاس کے مطالبے کی مخالفت کر رہا تھا۔ اس کے باوجود امریکا سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے 10 کو عوامی اجلاس کی حمایت کرنے پر راضی کر سکا۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن سلامتی کونسل کی طرف سے اس معاملے میں کسی بھی رسمی کارروائی کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک طرف جہاں روس کو ویٹو پاور حاصل ہے وہیں چین سمیت سلامتی کونسل کے دیگر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ جنہوں نے اس مسئلے پر کھلی میٹنگ کو روکنے کی ماسکو کی کوششوں کی حمایت بھی کی ہے۔۔ اقوام متحدہ میں بیجنگ کے ایلچی Zhang Jun نے کہا۔ واقعی یہی مناسب وقت ہے کہ خاموش سفارت کاری کا مطالبہ کیا جائے۔

    ۔ یوں سلامتی کونسل کے اس دو گھنٹے سے زائد وقت کے اجلاس میں خوب گرما گرمی رہی ۔ ماسکو کی نمائندہ Vasily Nebenzia نے الزام لگایا کہ امریکا Kiev میں خالصتاً نازیوں کو اقتدار میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تو اس پر امریکی سفیر Linda Thomas Greenfield نے جواباً کہا کہ یوکرائن کی سرحدوں پر روس کی جانب سے ایک لاکھ سے زیادہ فوجیوں کی بڑھتی ہوئی عسکری قوت یورپ میں گزشتہ کئی دہائیوں میں سب سے بڑی فوجی نقل و حرکت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کی جانب سے سائبر حملوں اور غلط معلومات پھیلانے میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ وہ بغیر کسی حقیقت کے ہی یوکرائن اور مغربی ممالک کو حملہ آور کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ حملے کا بہانہ بنایا جا سکے۔ اس کے جواب میں روسی سفیر نے مغرب پر منافقت کا الزام لگاتے ہوئے کہا، ہمارے مغربی ساتھی کشیدگی میں کمی کی ضرورت کی بات کر رہے ہیں۔ تاہم، سب سے پہلے، وہ خود ہی کشیدگی اور بیان بازی کو ہوا دے رہے ہیں اور اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں۔ تھوڑا پیچھے جائیں تویوکرائن 1991تک سوویت یونین کا حصہ تھا۔ یوکرائن میں رہنے والے روسی باشندوں کی ایک بڑی آبادی ہے ان کے روس سے قریبی سماجی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ یوں روس یوکرائن کو اپنے قریبی علاقے کے طور پر دیکھتا ہے۔ روس کا خیال ہے کہ نیٹو اتحادی ہونے کی وجہ سے امریکہ اور اس کے اتحادی مزید اسلحہ اسکی سرحد کے پاس اکٹھا کریں گے۔ دیکھا جائے تو افغانستان سے انخلاء کے بعد امریکہ روس کو اور چین کو قابو میں کرنے کیلئے ایشیاء بحرالکاہل کے خطے سمیت بلقان ملکوں کے علاوہ وسط ایشیاء میں بھی پیر جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس پر روس اور چین ناراض دکھائی دیتے ہیں۔ بلکہ اس سلسلے میں یہ دونوں امریکی اتحادیوں کو سبق بھی سیکھنا چاہتے ہیں ۔ اسی لیے روس نے یوکرائن سمیت یورپ اور چین نے بھارت سمیت تائیوان کو خوب ٹائٹ کیا ہوا ہے

  • مسلح افواج کا ملکی دفاع  میں کردار اہم  ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال

    مسلح افواج کا ملکی دفاع میں کردار اہم ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال

    مسلح افواج کا ملکی دفاع میں کردار اہم ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال
    چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے49 رکنی وفد نے لیفٹیننٹ کرنل ہاشم اقبال باجوہ کی سربراہی میں چیف جسٹس سےملاقات کی

    ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے وفد کو خوش آمدید کہا ،وفد سے آئین ،عدالتی نظام، سپریم کورٹ کی آئینی ذمہ داریوں سے متعلق بات چیت کی گئی چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وفد کے سوالوں کے جواب بھی دئیے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو وفد کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کیا گیا،

    ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ خصوصی اختیارات کے تحت مقننہ اورعدالتی اقدامات کا جائزہ لے سکتی ہے،مسلح افواج کا ملکی دفاع میں کردار اہم ہے ملکی دفاع کے لیے مسلح افواج نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا مسلح افواج کو آئینی دفعات کے تحت بھی منظم کیا جاتا ہے اور انہیں سیلاب، زلزلے وغیرہ جیسے خصوصی حالات میں شہری جمہوری اداروں کی مدد کے لیے بھی بلایا جاتا ہے۔

    چیف جسٹس نے وفد کو نظام عدل، انصاف کی فراہمی، ملک بھر کی عدالتوں کے دائرہ اختیار سماعت اور بنیادی آئینی حقوق سے متعلق آگاہ کیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پچیسویں آئینی ترمیم کے سبب کے پی میں اضلاع کے انضمام سے قانون کی حکمرانی ہوگی

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

    خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

    یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

    تحصیل بکا خیل میں امن و امان کیس، بڑا فیصلہ، اہم شخصیات نااہل قرار

  • بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن معطل

    بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن معطل

    بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن معطل

    پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

    پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے 11 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو رمضان کے بعدکرانے کا حکم دے دیا، فیصلے میں کہا گیا کہ مارچ میں پہاڑی علاقوں میں سردی اور برف باری کی وجہ سے الیکشن ممکن نہیں محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف کا امکان ہے، صوبائی حکومت اور محکمہ موسمیات نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھی جاری کیا،حکومت اور ڈی جی محکمہ موسمیات رپورٹ کے باوجود الیکشن کمیشن نے فیصلہ کن اقدام نہیں اٹھایا،الیکشن کمیشن اس ضمن میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہا،بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ زیادہ تر پہاڑی علاقوں میں منعقد ہونا ہے، درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ برف باری میں ووٹرز کا گھروں سے نکلنا ممکن نہیں برف والے علاقوں میں الیکشن عملہ کو بھی مشکلات درپیش ہوگی موجودہ حالات کے تناظر میں پہاڑی علاقوں میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں لگتا الیکشن کمیشن انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد رمضان کے بعد کرنے شیڈول جاری کرے،

    یاد رہے پہلے مرحلے میں خیبرپختون خواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا ‏گیا تھا، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتی جماعت تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا ‏کرنا پڑا جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان (فضل الرحمان گروپ) نے حیران کن نتائج دئیے۔

    الیکشن میں ہونے والی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے گورنر خیبرپختون خواہ سے ‏رپورٹ بھی طلب کی تھی جبکہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی خود کرنے اور امیدوار کے ‏معاملے میں کارکنان کے تحفظ دور کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

    عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

    خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

    یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

    بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنیکا مطالبہ آ گیا

    ہم اپنے پاس موجود ویڈیو دے دیں تو حکومت مشکل میں پڑ جائے گی،ایسا کس نے کہہ دیا؟

    پریذائیڈنگ افسران کا اغوا ہونا عام بات نہیں،چیف الیکشن کمشنر برہم

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا اعلان

  • سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کی شرکت

    سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کی شرکت

    سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب کا آغاز،وزیراعظم کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    وزیر اعظم عمران خان نے نئے چینی سال کے آغاز پر چینی عوام کو مبارک باد دی ہے ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ شیر کا سال ہے جو میرا پسندید جانور ہے ،وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ چین اور دنیا کیلئے امن اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں 20سال کھیلتا رہا لیکن اب ٹی وی پر اسپورٹس دیکھنے کا وقت بھی نہیں ملتا،ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب دیکھنا بہت خوشی کا موقع ہے،

    بیجنگ، سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب کا آغاز،وزیراعظم عمران خان نے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے وفاقی وزرا، شاہ محمود قریشی ،فوادچودھری اور اسد عمر بھی شریک تھے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ونٹر اولمپکس میں آمد میرے لئے ایک زبردست تعطیل جیسی ہے،بیجنگ میں واٹر اولمپکس دیکھنا میرے لئے خوشی کا باعث ہو گا،

    پاکستانی ایتھلیٹ محمد کریم بھی سرمائی اولمپکس کےمقابلوں میں شریک ہیں ،پاکستانی ایتھلیٹ محمد کریم الپائن سکی میں حصہ لیں گے محمد کریم تیسری مرتبہ ونٹر اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ،محمد کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے محمد کریم نے پہلی مرتبہ سوچی ونٹر اولمپکس میں 2014 میں شرکت کی محمد کریم 109 اتھلیٹس میں سے 71 ویں پوزیشن پر رہے

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ درجنوں ٹیمیں آئیں لیکن اسٹیڈیم میں کسی ٹیم کیلئے تالی بجی تو وہ پاکستان کی ٹیم تھی،عام چینی پاکستان سے محبت کرتا ہے اور یہ تالیاں اسی جذبے کا اظہار ہیں،وزیراعظم عمران خان نے نشست پر کھڑے ہو کر پاکستانی ٹیم کیلئے تالیاں بجائیں،

    تقریب میں چینی صدرسمیت مختلف ممالک کے سربراہان شریک ہیں ، چین پہلی بار ونٹر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے ونٹر اولمپکس میں 91 ممالک شریک ہیں 2ہزار 871 اتھلیٹس مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے 15کھیلوں میں مختلف طرز کے 109 مقابلے ہوں گے ونٹراولمپکس کے مقابلے 4 فروری سے 20 فروری تک جاری رہیں گے بیجنگ کے علاوہ یانگ کنگ اور چونگ لی میں بھی مختلف مقابلے ہوں گے

    ونٹر اولمپکس میں ناروے سب سے آگے ہے ناروے نے 132 گولڈ، 125 سلور اور 111 برونز میڈل جیت رکھے ہیں امریکا نے 105 گولڈ، 112 سلور اور 88 برونز میڈل اپنے نام کر رکھے ہیں جرمنی نے 92 گولڈ ، 88 سلور اور 60 برونز میڈل اپنے نام کیے ہیں

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی چین کے تھنک ٹینکس اور پاکستان اسٹڈی سینٹرز کے سربراہان سے ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعظم عمران خان نے پاک چین تعلقات کی اہمیت اور علاقائی استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے پر زوردیا،وزیر اعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع پر چین کی غیر متزلزل حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا علاقائی استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں پاک چین تعلقات کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو خطے کی ترقی کیلئے اہم قرار دیا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور رابطے پر مرکوز تھا، پاکستان سرمایہ کاری کے لیے زبردست مراعاتی پیشکش فراہم کر رہا ہے، بے شمار عالمی چیلنجوں کے پیش نظر دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی، پاکستان نے ماضی میں بھی پل کا کردار ادا کیا تھا اور دوبارہ ایسا کرنے کیلئے تیار ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے چین کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے ،چینی کمپنی سربراہان نےوزیر اعظم کو پاکستان میں جاری منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا سرمایہ کاروں نے دھاتوں اور کاغذ کی ری سائیکلنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی،وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کو سراہا وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کے سربراہان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول سے آگاہ کیا وزیرعظم کاچینی سرمایہ کاروں کوسی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے پر زوردیا ملاقاتوں میں وفاقی وزراء، مشیران اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے

    قبل ازیں وزیراعظم عمرا ن خان کی چین کے قومی ترقی اوراصلاحاتی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات ہوئی ہے ،چین کے سیاسی ،مشاورتی کونسل کے وائس چیئرمین بھی ملاقات میں شریک تھے ،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کا تعاون قابل تحسین ہے ،سی پیک منصوبوں نے ملک میں پائیدار معاشی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہےسی پیک ،بی آر آئی منصوبے کا اہم جزو ہے پاکستان اورچین گوادر کو خطے کا معاشی مرکز بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے کورونا کے باوجود چین کے تعاون سے سی پیک منصوبوں پر کام جاری ہے وزیراعظم عمرا ن خان نے این ڈی آر سی اور دونوں اطراف کے متعلقہ حکام کی کوششوں کی تعریف کی

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین دونوں کے لیے ا سٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے سی پیک کی بروقت تکمیل اور اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے فریقین نے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم ایل پر تیاری کے کام کو بھی ترجیح دیں گے،

    چیئرمین این ڈی سی آر کا کہنا تھا کہ چین سی پیک کو بہت اہمیت دیتا ہے، چین گزشتہ 7سال میں پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں،

    پاکستانی سرمایہ کاری بورڈ اور چینی ہم منصب میں صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے تقریب میں آن لائن شرکت کی وزیر مملکت سرمایہ کاری بورڈ اورچینی این آر ڈی سی چیئرمین نے معاہدے پر دستخط کیے

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی چین میں مصروفیات،
    آج صبح چین کے سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی، شام کو چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں انکے استقبال کولے کر ٹویٹر پر بحث جاری ہے، وزیراعظم عمران خان وزراء کے وفد کے ساتھ چین پہنچے تو انکا استقبال وزارت خارجہ کے سیکرٹری نے کیا، استقبال کو لے صارفین نے ٹویٹس کی ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب بیرون ملک دوروں پر خان کا استقبال میزبان ملک کی محلہ کمیٹی کا چیئرمین کرے گا اور چنگچی پر بٹھا کر پورے پروٹوکول کے ساتھ ائرپورٹ سے لگ جایا جائے گا

    غریدہ فاروقی نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی 4-روزہ دورے پر چین آمد۔ چین کے اسسٹنٹ وزیرِ خارجہ (چینی وزارتِ خارجہ میں سیکنڈ اِن رینک – بمقابل پاکستانی سیکرٹری خارجہ) نے وزیراعظم خان کا استقبال کیا۔

    سینیٹر ڈاکٹر عبدالکریم بھی پیھچے نہ رہے اور ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہوتاھے فرق ،منتخب وزیراعظم ،اور سلیکٹڈ وزیراعظم میں

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ لیڈر اور سلیکٹڈ کٹھ پتلی میں فرق جان کے جیو۔ جب منتخب صدر آصف علی زرداری نے چین کا دورہ کیا کرتے تھے تو چینی صدر سمیت ساری قوم استقبال کرتی تھی۔اب جب سلیکٹڈ وزیراعظم چین کا دورہ کررہا ہے تو اس کا استقبال ایک سفیر کررہا ھے۔

    ایک صارف نے کہا کہ "اسسٹنٹ” وزیر نے استقبال کیا ہے اور ہمارا وزیراعظم آفس اس پر بھی فخریہ ٹویٹ کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز چین کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے ,قبل ازیں ترجمان وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا وزیراعظم اپنے دورے میں صدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران سی پیک سمیت تجارتی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائےگی جب کہ چین میں قیام کے دوران ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور عالمی امورپربھی پرتبادلہ خیال ہوگا۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ وزیراعظم کادورہ پاک چین سفارتی تعلقات کےقیام کی 70 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کا اختتام ہوگا، وزیراعظم کے دورے میں متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں چین کی کاروباری شخصیات اورسرکردہ تھنک ٹینکس سےخطاب کریں گے جب کہ چین میں تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

  • سینیٹ اجلاس،ہندو خاتون رکن نے کی صدارت ،کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

    سینیٹ اجلاس،ہندو خاتون رکن نے کی صدارت ،کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

    سینیٹ اجلاس،ہندو خاتون رکن نے کی صدارت ،کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور
    کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے سینیٹ کا خصوصی اجلاس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

    قائد ایوان شہزاد وسیم نے معمول کا ایجنڈا معطل کرنے اور کشمیر پر بحث کی تحریک پیش کردی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تحریک منطور کرلی. چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ آج کا سیشن صرف کشمیر پر بات کیلئے رکھا ہے،پارلیمانی لیڈرز 8 سے 10 منٹ اور باقی ارکان بھی بات کریں، سینیٹ اجلاس میں پنجگور، نوشکی دہشتگردی واقعے میں شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی وفاقی وزیر علی زیدی کے والد کےلیے بھی سینیٹ اجلاس کے دوران فاتحہ خوانی کی گئی

    قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں،میں پوری اپوزیشن کی جانب سے کشمیر کے ساتھ یکجہتی کرتا ہوں،تقریبا 7دہائیوں سے بھارت کشمیریوں پر ظلم کرتا آ رہا ہے مسلسل بھارت یہ مظالم کرتا آرہا ہے،بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اب عروج پر ہیں

    قائد ایوان شہزاد وسیم نے ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل پوری قوم یوم یکجہتی کشمیر منائے گی،ایوان بالاسے کشمیریوں کیلئے آج ایک مشترکہ آواز جائے گی پہلے دن سے بھارتی فوج کا قبضہ کشمیر پر جاری ہے آج پورا کشمیر بھارت کی جبری جیل بن چکا ہے،اسرائیلی طرز پر غیر کشمیریوں کو بسانے کی کوشش کی گئی،آج 42 لاکھ سے زائد غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری ہو چکے،وزیر اعظم نے مظفر آباد میں کھڑے میں ہو کر کشمیر کی آواز بلند کی،وزیر اعظم نے کشمیر کا سفیر بن کر پوری دنیا کو دکھایا،

    سینیٹر عبدالغفور حیدری نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایشو پر حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ٹرمپ کے سامنے وزیراعظم ہاتھ باندھ کر کھڑے رہے وزیراعظم نے کہا تھا مودی اقتدار میں آئے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہو گا ، کشمیر کو بیچ دیا گیا ہے حکومت دکھاوا کر رہی ہے پی ٹی آئی رہنما کشمیری قوم کے مجرم ہیں انہوں نے کشمیر کو بیچا ہے،کشمیر کمیٹی کی صرف سفارشات ہوتی تھیں اس سے آگے کیا ہوتا ہے،

    سینیٹر اعجاز چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہیں، سب یاد ہے ہمیں کہ کشمیر کے لئے انہوں نے کیا کیا ، آج تک کسی حریت رہنما نے پاکستان کی جدوجہد پر اعتراض نہیں کیا، ہمارے اندر اتحاد کیوں نہیں، کشمیر پر بات کرتے ہوئے ہم الجھ جاتے ہیں، کیوں؟ مودی سے ذاتی تعلق کس کا ہے ؟ عمران خان تو اسکے سامنے کھڑا ہے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ہے،کامیابی جدوجہد سے ملتی ہے، ہم امن کے گیت گاتے ہیں، کیسا امن، سوا ارب لوگوں کی منڈی بھارت ہے، ہم امن کے گیت گاتے رہیں گے، بہت گا لئے امن کے گیت، سینیٹ کو وفود بنا کر دنیا میں بھیجنے چاہئے تو اراکین پارلیمنٹ، عوام سے مخاطب ہوں اور کشمیر کے مقدمے کو جس طرح لڑا جانا چاہئے اسکا حق ادا کریں، بھارت کو مجبور کرنا چاہئے کہ جو خصوصی حیثیت کشمیر کی ختم کی اسکو دوبارہ لے کر آئے،

    مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرانے میں ناکام رہی ہے ،پاکستان پر جنگیں مسلط کی گئیں ، با مقصد مذاکرات کے تیار ہیں، کشمیر ایشو پر سینیٹ میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے،

    سینیٹ اجلاس، سینیٹر کرشنا کو بطور ہندو رکن اعزازی طور پرچیئر کے فرائض سونپ دئیے گئے ،سینیٹر کرشنا کا کہنا تھا کہ بطور ہندو رکن کشمیریوں پر بھارتی بربریت کی مذ مت کرتی ہوں ، سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا پاکستان کا مثبت چہرہ دیکھ رہی ہے کہ ایک ہندو خاتون رکن سینیٹ پاکستان میں کشمیر پر سینیٹ اجلاس کی صدارت کررہی ہیں جبکہ دوسری طرف مودی کا مکروہ چہرہ ہے جو کشمیر پر ظلم و جبر اور ہندوستان میں تمام اقلیتوں کیساتھ متعصبانہ رویہ رواں رکھے ہوئے ہے

    جماعت اسلامی کے رکن سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے ہماری پالیسی بہت کمزور ہے،کشمیر ایشو پر ہمیں واضح روڈ میپ دینا ہوگا،کشمیر پالیسی کو مؤثر کیا جائے،او آئی سی سے رابطہ کرکے کشمیر پالیسی کو جاندار کیا جائے،مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے

    سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ بھارتی مظالم پرعالمی ادارے خاموش ہیں،مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے عصمت دری جاری ہے، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی اپنا کردار ادا نہیں کررہی، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ دہشت گرد افغانستان سے آئے تھے،اگرحملوں میں ٹی ٹی پی کا ہاتھ ہے تو ہم مذکرات کیوں کررہے ہیں؟ جب ٹی ٹی پی سیز فائر پر قائم نہیں تو ہم ان سے کیوں بات کررہے ہیں؟

    سینیٹ اجلاس، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی گئی،قرارداد ایوان میں وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی مذمت کرتا ہے،قرارداد میں انسانی بنیادی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے ،علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آزادی کےلئے جدوجہدبہت طویل ہے ،
    مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،5 اگست کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں،مسئلہ کشمیر انسانی حقوق کا معاملہ ہے،

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

    کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

    تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

  • ججوں کو بریف کیس بھیجنے پر انکوائری کا نہیں کہا جاتا ؟اٹارنی جنرل کے عدالت میں دلائل

    ججوں کو بریف کیس بھیجنے پر انکوائری کا نہیں کہا جاتا ؟اٹارنی جنرل کے عدالت میں دلائل

    ججوں کو بریف کیس بھیجنے پر انکوائری کا نہیں کہا جاتا ؟اٹارنی جنرل کے عدالت میں دلائل
    اسلام آبا د ہائیکورٹ میں ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی

    ثاقب نثار آڈیو کی تحقیقات اور کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر دلائل مکمل کر لئے گئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا

    قبل ازیں اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر سماعت کی درخواستگزار صلاح الدین ایڈووکیٹ، اٹارنی جنرل خالد جاوید عدالت میں پیش ہوئے ،درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے فرانزک کمپنیوں کے نام اٹارنی جنرل سے مانگے تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نےدرخواست گزار سے سوال کیا کہ بتائیں وہ اصل آڈیو کدھر ہے؟ یہ معاملہ ایک زیر التوا اپیل سے متعلق ہے، ہو سکتا ہے اپیل میں انہوں نے خود یہ گراونڈ لی ہو، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک کیس کی متوازی دو سماعتیں چلیں، جب تک اصل آڈیو نہ ملے کوئی دنیا کی فرانزک فرم واضح رائے نہیں دے سکتی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں احتساب کیلئے حاضر ہیں،آپ کا اس عدالت سے کوئی شکوہ ہے تو ہمیں بتائیں،کل ہم فرانزک کرائیں اور رائے آجائے کہ یہ آڈیو مستند نہیں،دوسری جانب اسی کیس کی اپیلیں زیر سماعت ہیں،کیا ایسی رپورٹ آنے پر اپیل میں فیئر ٹرائل کا حق متاثر نہیں ہو گا؟

    درخواست گزار صلاح الدین نے عدالت میں کہا کہ صحافی مجھے کبھی بھی اصل آڈیو نہیں دیں گے، اگر عدالت انہیں سمن کرے یا کوئی کمیشن، تب ہی آڈیو مل سکتی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے، فیصلے کیخلاف جا کر ہم آگے کیسے بڑھ سکتے ہیں؟یہ سارا معاملہ ایک کیس سے متعلق ہی ہے، زیر التوا کیس سے متعلق متوازی کارروائی کیسے چلائیں؟ درخواست گزار نے کہا کہ یہ صرف ایک پہلو ہے کہ آڈیو شریف فیملی سے متعلق ہے ہو سکتا ہے آڈیو کے علاوہ دیگر گراونڈز پر کل شریف فیملی بری ہو جائے،کل انہیں صدارتی معافی مل جائے یا کچھ بھی ہو کر کیسز ختم ہو سکتے ہیں،اس کے بعد بھی اس آڈیو کی دھند چھائی رہے گی،عوام کے ذہن میں اس آڈیو سے متعلق سوالات برقرار رہیں گے، فرانزک کرائیں شاید رپورٹ آئے کہ آڈیو جعلی یا جوڑ جوڑ کر بنائی گئی،اگر ایسی رپورٹ آئی تو سابق چیف جسٹس اور یہ عدالت بھی بری ہو گی،

    عدالت نے کہا کہ آپ جب اس عدالت کی بات کرتے ہیں پہلے بتائیں اس عدالت سے کیا شکوہ ہے؟اب آپ کو پہلے بتانا ہو گا اس عدالت نے ایسا کیا کیا ہے؟ درخواست گزار صلاح الدین نے کہا کہ میرا مطلب مجموعی طور پر عدلیہ تھا یہ عدالت نہیں

    قبل ازیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ کی تحقیقات ہونی چاہییں یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عجیب ماحول ، درخواست گزار سابق صدر سندھ ہائی کورٹ بار صلاح الدین احمد اور اٹارنی دونوں ایک دوسرے کے خلاف جذباتی انداز ، جذباتی دلائل جواب الجواب میں ایک دوسرے کو بہت کچھ سنا بھی گئے

    اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو پر کمیشن بنانے کی درخواست کرنے والوں نے نواز شریف، رانا شمیم یا شوکت عزیز صدیقی کے مقدمات میں فریق بننے کی درخواستیں نہیں دی، ایک طرف موقف ہے آڈیو اصلی دوسرا موقف ہے آڈیو گھڑی گئی،اس معاملے پر کیا عدالت اپنا وزن کسی ایک پلڑے میں ڈال سکتی ہے؟ امیرا موقف ہے عدالت اپنا وزن کسی ایک ایک پلڑے میں نہیں ڈال سکتی، وزیراعظم کو پھانسی لگنے، سپریم کورٹ پر حملہ ہونے، ججوں کو نوٹس کے بریف کیس بھیجنے پر انکوائری کا نہیں کہا جاتا ،

    اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کیس میں دلائل دیئے کہ عدالت کے سامنے ابھی کہا گیا آڈیو جھوٹی نکلی یہ عدالت بری ہو گی پھر کہا گیا نہیں اس عدالت پر تو اعتبار ہے ہم ایک کیس کیلئے کس حد تک جائیں گے۔ یہ ٹرینڈ ختم ہونا چائیے ، کہا یہ جا رہا ہے کہ ایک صاحب کی آڈیو پر ساری عدلیہ کمپرومائز ہے اس درخوستگزار میں اور رانا شمیم میں فرق کیا رہ گیا ہے؟ پیغام یہ دیا جا رہا ہے ہاتھ تو لگاو ہم سب ججوں کو گھر چھوڑ کر آئیں گے پیغام یہ ہے جج جدہ بھی بلائیں گے۔ لاہور بھی اور مرنے کے بعد بھی نہیں چھوڑیں گے، چیف جسٹس پر حملہ کرایا جاتا ہے یہاں انکوائری کی ضرورت نہیں پڑتی ،یہاں بریف کیس میں نوٹ بھیجے جاتے ہیں انکوائری کا نہیں کہا جاتا سارا معاملہ آکر عدلیہ کمپرومائزڈ ہونے کا اس کیس سے شروع ہوتا ہے جسے عدلیہ پر اعتبار نہیں کھل کر خود کر یہاں کہے اِدھر اُدھر سے بات نہ کرے جن صاحب نے نہ ان کا کیس سنا، نہ کوئی اپیل ان کی آڈیو کو بنیاد بنایا جاتا ہے۔

    عدالت نے دوران سماعت صلاح الدین ایڈوکیٹ کو ارشد ملک ویڈیو کیس کا حوالہ دینے سے روک دیا ، عدالت نے کہا کہ جج ارشد ملک ویڈیو کیس اپیلوں کے ساتھ زیر التوا ہے ، ارشد ملک کا اپنا بیان حلفی بھی اُسی کیس کا حصہ ہے ، اُس کیس پر ہم اِس کیس میں بات بھی کیسے کر سکتے ہیں، پاکستان بار کونسل کے نمائندے حسن پاشا روسٹرم پر آگئے ،عدالت نے کہا کہ کیا پاکستان بار کونسل کے پاس اصل آڈیو موجود ہے؟ حسن پاشا نے کہا کہ نہیں مائی لارڈ ، آڈیو ہمارے پاس بھی موجود نہیں ہے ، جس پر عدالت نے کہا کہ مطلب وہ آڈیو صرف انٹرنیٹ پر ہی موجود ہے ، حسن پاشا نے کہا کہ ہم بہت رنجیدہ ہیں اس عدلیہ پر الزامات لگے ہیں، عدالت نے کہا کہ الزامات تو عدلیہ پر دونوں طرف سے لگتے ہیں ،آپ رنجیدہ صرف ایک طرف کے الزامات سے ہوتے ہیں؟انٹرنیٹ پر موجود کیا سارے الزامات کی تحقیقات ہونی چائییں؟ اٹارنی جنرل نے دلائل کے دوران سما کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ایک چینل نے یہ دکھایا تھا کہ آڈیو کہاں کہاں سے اٹھا کر جوڑی گئی،ایک فرانزک ایک اور چینل بھی کروا چکا اب کس پر جائیں گے؟

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

    گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

    مریم نواز کا وکیل بھاگ گیا

    جاوید لطیف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں،مریم نواز

    قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

    جس تقریر میں ثاقب نثار نے یہ اعتراف کیا ہو کہ نواز شریف کو سزا دینی ہے وہ تقریر سامنے لائیں ،مریم نواز

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فرانزک کرانے کیلئے معاونت طلب کرلی

  • بھارتی آرمی چیف کا طاقت کے بل بوتے پر سیز فائر کا دعویٰ،ترجمان پاک فوج کا ردعمل بھی آ گیا

    بھارتی آرمی چیف کا طاقت کے بل بوتے پر سیز فائر کا دعویٰ،ترجمان پاک فوج کا ردعمل بھی آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کے بل بوتے پر سیز فائر کا دعویٰ غلط ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو طاقت کے زعم میں نہیں رہنا چاہئے کوئی بھی فریق اسے اپنے طاقت اور دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے بھارتی آرمی چیف کا بیان بے بنیاد گمراہ کن ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان لائن آف کنٹرول کے اطراف کشمیری آبادی کی حفاظت کی بنیاد پر سیز فائر پر رضا مند ہوا تھا

    قبل ازیں بھارتی آرمی چیف نے ایل او سی پر سیزفائر کے حوالے سے مضحکہ خیز بیان جاری کیا ہے جس پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت حال ہی ہونے والی اپنی ذلت بھول گیا بھارتی آرمی چیف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایل او سی پر سیز فائر طاقت کی بنیاد پر قائم کیا، بھارتی آرمی چیف زمینی حقائق اور عسکری برتری کو یکسر ہی نظرانداز کر گئے ،بھارت ایل او سی پر اپنے دوجہازوں کی تباہی کی ذلت بھول گیا ؟ پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی بھول گئے؟ بھارت ایل او سی پر جوابی کارروائیوں میں ہونےوالا نقصان بھول گیا ؟اس کے علاوہ بھارتی آرمی چیف بھارتی پنجاب میں بدامنی پر کیا کہیں گے؟ مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی کی ناکامی پر کیا کہیں گے؟

    شمالی سرحدوں پر ذلت اور اقلیتوں سے بدسلوکی کی طاقت کا خمار ہے؟ تو پھرجنونی ہندو حکومت سیاسی مقاصد کیلئے بیوقوف بنانے میں لگے رہے

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ایل او سی پر سیز فائز گزشتہ برس ہوا تھا جس کے بعد ایل او سیی پر امن رہا،ماہ ستمبر 2021 میں بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ایل او سی پر پاکستان کی جانب سے ایک بار بھی سیز فائر لائن معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوائی،رواں برس ایک بھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا جس میں پاکستان کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہو،تا ہم لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر پاکستان کی جانب سے مجاہدین بھجوانے کی کوشش کی گئی ہے ، بانڈی پورہ، بارہمولا، اوڑی و دیگر علاقوں سے مجاہدین کو بھجوانے کی کوشش کی گئی تا ہم ہماری اطلاع کے مطابق مجاہدین کشمیر نہیں آ سکے ، اسکے باوجود ہم نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی میڈیا کا کراچی میں داؤد ابراہیم کی چھتیسویں بار کرونا سے موت کا دعویٰ

    داؤد ابراہیم کو کراچی میں قتل کرنے کی بھارتی حساس اداروں کی سازش کب ہوئی تھی ناکام؟

    کراچی میں ممبئی طرز کا حملہ کیا گیا،وزیراعظم عمران خان

    بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری

    دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

    کل جہنم واصل ہونے والے دہشتگرد بھی آپکے ماموں کی مسنگ پرسن لسٹ میں شامل تھے؟ وینا ملک

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

  • روس ، یوکرین تنازعہ :امریکی افواج کی پیش قدمی:جرمنی اورپولینڈ میں ہزاروں فوجی پہنچا دیئےگئے

    روس ، یوکرین تنازعہ :امریکی افواج کی پیش قدمی:جرمنی اورپولینڈ میں ہزاروں فوجی پہنچا دیئےگئے

    واشنگٹن:روس ، یوکرین تنازعہ :امریکی افواج کی پیش قدمی جرمنی اورپولینڈ میں ہزاروں فوجی پہنچا دیئے گئے،اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع(پینٹاگان) نے انکشاف کیا ہے کہ صدر جو بائیڈن اس ہفتے نارتھ کیرولینا کی ریاست میں واقع فورٹ بریگ سے تقریباً دو ہزار فوجی پولینڈ اور جرمنی بھجوا رہے ہیں جب کہ جرمنی میں موجود اندازاً ایک ہزار فوجیوں کو رومانیہ روانہ کیا جائے گا. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پینٹاگان کے پریس سیکرٹری جان کربی نے بتایا ہے کہ امریکہ کی طرف سے مشرقی یورپ میں تعنیات کے لیے فورسرز کے بھجوائے جانے کامقصد امریکہ اور اتحادیوں کے دفاعی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے.

    پینٹاگان کے پریس سیکرٹری جان کربی نے کہا کہ یہ فوجی یوکرین میں داخل نہیں ہوں گے اس سے قبل صدر جو بائیڈن بھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ وہ روس کے کسی حملے کو روکنے میں مدد کے لیے امریکی فوج کو یوکرین میں تعینات نہیں کریں گے تاہم امریکہ یوکرین کو اپنے دفاع کے لیے اسلحے کی رسد فراہم کر رہا ہے فوج بھیجنے کا یہ اقدام ایسے میں سامنے آیا ہے جب یوکرین کی سرحدوں پر روس کی فوج کی تعیناتی کے معاملے پر بات چیت تعطل کا شکار ہے.

    اس معاملے پر یورپ میں یہ خوف بڑھتا جا رہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن یوکرین پر جارحیت کے لیے تلے ہوئے ہیں مشرقی یورپ میں واقع نیٹو کے ارکان کو خدشہ ہے کہ کسی بھی وقت ان کی بھی باری آ سکتی ہے، حالانکہ روس نے کہا ہے کہ وہ تنازع کے آغاز کا ارادہ نہیں رکھتا اور سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر تیار ہے. امریکی انتظامیہ کے ایک عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پردفاعی اقدامات پر بات کی جن کا ابھی باقاعدہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا حالیہ دنوں کے دوران بائیڈن یہ کہہ چکے ہیں کہ دفاعی اتحاد کے رکن کی حیثیت سے وہ چاہیں گے کہ مشرقی یورپ میں نیٹو کے اتحادیوں کو امریکی عزم کی یقین دہانی کا اعادہ کیا جائے کہ وہ اضافی امریکی فوج روانہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں.

    پینٹاگان نے تقریباً 8500امریکی فوج کو چوکنا کردیا ہے جنہیں ممکنہ طور پر یورپ میں تعینات کیا جاسکتا ہے اور اہل کاروں نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ مزید فوجی دستوں کو ہائی الرٹ پر رکھ دیا گیا ہے پہلے ہی یورپ میں امریکہ کے 75000سے 80000 فوجی مستقل طور پر تعینات ہیں. ایک اطلاع کے مطابق متوقع طور پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بدھ کے روز روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کر رہے ہیں جو مسئلے کو سفارتی طور پر حل کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے

  • وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا

    وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا

    اسلام آباد:وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا،اطلاعات کے مطابق تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌، اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیوں پر وزارت داخلہ نے وفاق کی تمام اکائیوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کردی۔

    نوشکی اور پنجگورمیں دہشتگرد کارروائیوں کے پیش نظر وزارت داخلہ نے وفاق کی تمام اکائیوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کردی۔

    وزارت داخلہ نے تمام چیف سیکریٹریز کو خط لکھ دیا جس کے مطابق تمام سرکاری عمارتوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سیکورٹی کو مزید الرٹ کیا جائے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو دہشتگردحملوں سے نمٹنے کیلئے مزید الرٹ کیا جائے۔

    یاد رہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ شام بلوچستان کے 2 مقامات پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی تھی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے دونوں حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا۔

    آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ پنجگور میں دہشت گردوں نے 2 مقامات سے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم فوجی جوانوں کی بروقت جوابی کارروائی نے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے آج بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بلوچستان میں نوشکی، پنجگور میں دہشت گرد حملوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں چھپے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات کلیئرنس آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران نوشکی میں پانچ مزید دہشت گرد مارے گئے ، نوشکی میں مجموعی طور پر نو دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نوشکی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 1 افسر سمیت 4 بہادر جوان شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کےسہولت کارافغانستان اوربھارت کے ساتھ رابطے میں تھے ، دہشتگردوں کے زیراستعمال جوتے اوراسلحہ امریکی ساختہ ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے4 سے 5 دہشتگردوں کوگھیرے میں لےلیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کیا، اور ٹویٹر پیغام میں لکھا بہادر جوان عوام کی حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    وزیرستان :شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان خیل میں سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آ پریشن کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان خیل میں سیکیو رٹی فورسز نے آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، ایمونیشن، آئی ای ڈیز برآمد کرلیا گیا جبکہ بارودی سرنگیں تیار کرنے والا مواد، مواصلاتی آلات، گولیوں کے سینکڑوں راؤنڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے برآمد ہتھیاروں میں سب مشین گنز، گرنیڈ،آر پی جی سیون راکٹس شامل ہیں۔

    ادھر بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیوں پر وزارت داخلہ نے وفاق کی تمام اکائیوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کردی۔

    نوشکی اور پنجگورمیں دہشتگرد کارروائیوں کے پیش نظر وزارت داخلہ نے وفاق کی تمام اکائیوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کردی۔

    وزارت داخلہ نے تمام چیف سیکریٹریز کو خط لکھ دیا جس کے مطابق تمام سرکاری عمارتوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سیکورٹی کو مزید الرٹ کیا جائے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو دہشتگردحملوں سے نمٹنے کیلئے مزید الرٹ کیا جائے۔

    یاد رہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ شام بلوچستان کے 2 مقامات پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی تھی۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے دونوں حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا۔

    آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ پنجگور میں دہشت گردوں نے 2 مقامات سے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم فوجی جوانوں کی بروقت جوابی کارروائی نے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔

    سیکیورٹی فورسز نے آج بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بلوچستان میں نوشکی، پنجگور میں دہشت گرد حملوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں چھپے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات کلیئرنس آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران نوشکی میں پانچ مزید دہشت گرد مارے گئے ، نوشکی میں مجموعی طور پر نو دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نوشکی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 1 افسر سمیت 4 بہادر جوان شہید ہوئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کےسہولت کارافغانستان اوربھارت کے ساتھ رابطے میں تھے ، دہشتگردوں کے زیراستعمال جوتے اوراسلحہ امریکی ساختہ ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے4 سے 5 دہشتگردوں کوگھیرے میں لےلیا ہے۔