Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • اساتذہ اورتعلیمی اداروں کی بہتری بلدیاتی نظام سے مشروط کرنا قبول نہیں : مریم نواز

    اساتذہ اورتعلیمی اداروں کی بہتری بلدیاتی نظام سے مشروط کرنا قبول نہیں : مریم نواز

    لاہور:اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحت لانا نااہلی کی بدترین مثال ہے، مریم نواز نے بلدیاتی نظام کے خلاف پہلا ردعمل دے دے ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ملک میں تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے مقامی افراد کی شمولیت کے نئے نظام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کو بلدیاتی نظام میں لانے کی مخالفت کرتی ہوں

    مریم نواز نے کہاکہ وہ اس نظام کو نہیں مانتی جس میں اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کے ماتحت کرکے ان کی مانیٹرنگ وہاں کی مقامی آبادی کوکرنے کا حق دے ، کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ اساتذہ کوکسی نظام کے تحت لائیں

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے لکھا کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے، ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑےہیں، غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی نےالفور واپس لی جائے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔

    یاد رہےکہ اس نظام کے تحت بلدیاتی اداروں کو حق دیا گیا ہے کہ وہ مقامی آبادی کے تعاون سے وہاں کے سکول کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہوں ، اس نظام کے تحت سکول میں زیرتعلیم بچوں کے والدین کو بھی اب براہ راست یہ حق ہوگا کہ وہ بلدیاتی اداروں کے ذریعے ان کی بہتری کے لیے متحرک ہوسکیں‌

     

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر صارفین نے مریم نواز کے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی بی بتائیں پھر کیا آسمان سے کوئی مخلوق آئے گی جو مقامی لوگوں کو اس حق سے محروم کرکے سکولوں اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے کام کریں گے

     

    بعض نے یہ کہاہے کہ جو حق مقامی لوگوں اور مقامی اداروں کو اپنے بچوں کے سکول اور ان کے تعلیمی اداروں کی بہتری کا ہوتا ہے وہ کسی دوسرے کو نہیں پہنچتا ، لٰہذا مریم نواز عمران خان کی دشمنی میں تعلیمی نظام اور ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ نہ کریں

  • ایران کے جوہری پروگرام پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں‌:نامزد اسرائیلی ائیرچیف

    ایران کے جوہری پروگرام پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں‌:نامزد اسرائیلی ائیرچیف

    تل ابیب : ایران کے جوہری پروگرام پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں‌:نامزد اسرائیلی ائیرچیف نے دھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے نامزد ائیرچیف نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل کل ہی ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ کرسکتا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی فضائیہ کے نامزد ائیرچیف جنرل ٹومر بار نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ایران کے جوہری پروگرام پر مستقبل قریب یا کل ہی کامیابی سے حملہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

    جنرل ٹومر کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل کامیابی کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام پر کل حملہ کرسکتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق جنرل ٹومر اپریل میں اسرائیلی فضائیہ کی کمان سنبھالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل بہت آسانی کے ساتھ ایران کا جوہری پروگرام تباہ کرسکتا ہے، یہ ہم سے صرف ایک ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، کوئی وجہ نہیں کہ ہم اسرائیل کے جوہری پروگرام کو چلنے دیں۔

    یاد رہے کہ امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون کل بدھ کے روز تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور اسرائیل کے دفاع اور خارجہ امور کے وزرا سے ملاقات کی ہے ۔ سولیون گذشتہ روز ایک روز دورے پر تل ابیب پہنچے تھے۔ دورے کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو زیر بحث لانا ہے۔

    اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا گیا تھا کہ سولیون ایران اور دیگر موضوعات پر مشاورت کے لیے اسرائیل اور مغربی کنارے کا دورہ کریں گے۔

    قومی سلامتی کے مشیر ایال ہلاتا اور ان کے امریکی ہم منصب جیک سلیوان ایک دو طرفہ فورم کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جو ایران اور دیگر علاقائی معاملات پر بات چیت کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

    وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "وفود نے ایران کی طرف سے لاحق خطرات کے تمام پہلوؤں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا، بشمول اس کے جوہری پروگرام، خطے میں عدم استحکام کی سرگرمیوں اور دہشت گرد پراکسی گروپوں کی حمایت”۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کا تیزی سے آگے بڑھنے والا جوہری پروگرام خطے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

    سلیوان، جو یروشلم کا دورہ کر رہے ہیں، نے ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کے بارے میں اسرائیلیوں کو بھی اپ ڈیٹ کیا اور بیان کے مطابق "دونوں فریقوں نے آگے بڑھنے کے لیے خیالات کا تبادلہ کیا۔”

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "عہدیداروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور اسرائیل اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔”

  • بہت ہو گیا بزدار، اب یہ کام کریں، وزیراعظم کا حکم

    بہت ہو گیا بزدار، اب یہ کام کریں، وزیراعظم کا حکم

    بہت ہو گیا بزدار، اب یہ کام کریں، وزیراعظم کا حکم
    وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں چیف سیکٹری پنجاب کامران علی افضل، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان اور پرنسپل سیکٹری پنجاب عامر جان بھی شریک تھے ،ملاقات میں وزیرِ اعظم کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، انتظامی امور اور امن و امان کی صوتحال سے آگاہ کیا گیا. ملاقات میں پنجاب میں کھاد کی کسانوں کو بلا تعطل فراہمی کیلئے اٹھائے گئے انتظامی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا.

    وزیرِ اعظم نے صوبے میں انتظامی اور امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں. اسکے علاوہ حکومت کے فلاحی منصوبوں کے اثرات کو عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں.

    قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے لاہور میں نالج پارک کے افتتاح پر کہا ہے کہ ‎عمران صاحب آج ایک بار پھر اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کا اکتوبر 2014 میں افتتاح ہوچکا ہے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نالج پارک کا افتتاح 2014 میں شہباز شریف صاحب کر چکے ہیں ،عمران صاحب شہباز شریف کے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح چھوڑیں گھر جانے کی منصوبہ بندی کریں عمران صاحب عوام کو آپ کی جھوٹی تختیاں نہیں بلکہ رخصتی چاہئیے ‎صبح شام نوازشریف اور شہباز شریف پر الزام لگاؤ، جھوٹے مقدمات بناؤ اور ان کے منصوبوں پر لگاؤ ،‎نالج پارک کے لئے زمین کا حصول، منصوبہ بندی اور تمام کام وزیراعلی پنجاب شہباز شریف 2014 میں مکمل کر چکے ہیں ‎نالج پارک کے ساتھ اٹلی کی یونیورسٹی کے اشتراک سے یونیورسٹی کے قیام کا معاہدہ شہباز شریف کر چکے ہیں

    ‎مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی بنائی ای لائبریری کے منصوبہ اور اشتہار بھی چرانا شروع ہوگئے ہیں ،‎2017 قذافی اسٹیڈیم سمیت پنجاب میں 21 ای لائبریریز بنائی گئیں تھیں ‎عمران صاحب نے شہباز شریف کی بنائی ہوئی تمام لائبریریاں بند کر دیں ‎عمران صاحب نے لائبریریوں کے منصوبے کی نیب تحقیقات شروع کرائی اور فنڈز بند کرا دیئے، ‎دسمبر 2021 میں نیب کو کوئی کرپشن نہ ملنے پر کیس بند کرنا پڑا ،‎عمران صاحب صرف نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کا نام تبدیل کرکے تختیاں لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،‎ڈی ایچ اے لاہور میں نالج پارک اکتوبر 2014 میں مسلم لیگ (ن)بجے دور میں بنا اور افتتاح ہوا تھا ،‎عمران صاحب الزام بھی شہباز شریف پہ اور شہباز شریف کے منصوبہ کا کریڈٹ بھی ،‎عمران صاحب آپ کی رخصتی اور گھر روانگی کے عوامی منصوبے کا افتتاح ہوچکا ہے ،اب صرف عمران صاحب کے گھر جانے کی منصوبہ بندی ہی عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات دے گی

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں ٹیکنالوجی زون ٹیکناپولس کا افتتاح کر دیا ،سپیشل ٹیکنالوجی زون ٹیکناپولس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 700 ایکڑ بیکار پڑی اراضی کو جدید ٹیکنالوجی سے متعلق استعمال میں لاکر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اہم کام کیا ،پاکستان آئی ٹی انقلاب کے لیئے آئیڈیل ملک ہے۔ ہماری 22 کروڑ آبادی میں سے 30 فیصد نوجوان ہیں جو بڑی تیزی سے آئی ٹی سیکٹر کے زریعے معاشی انقلاب لا سکتے ہیں۔

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

  • یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

    یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

    یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

    سٹی کونسل پشاور کے پانچ پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ ملتوی ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی

    ہنگامہ آرائی کرنے والے آزاد امیدوار ارشد علی کمیشن میں پیش ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے ہنگامہ کیوں کیا کہ گرفتار کرانا پڑ گیا، ارشد علی نے کہا کہ میں تو جیت رہا تھا کوئی ہنگامہ آرائی نہیں کی،مجھے کسی نے گرفتار نہیں کیا،
    پولنگ سٹیشن پر پہنچا تو مخالفین ہنگامہ کر رہے تھے میں بھی شامل ہوگیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ ہنگامے میں شامل ہوئے اور فائرنگ بھی کر دی، ریٹرننگ افسر کو موقع پر ہی سزا دینی چاہیے تھی، یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،

    ممبر بلوچستان شاہ محمد نے کہا کہ آپ نے کچھ کیا نہیں تو ضمانت کیوں کروا رہے ہیں؟ سپشیل سیکرٹری نے کہا کہ ارشد علی کیخلاف ایف آئی آر کمزور درج کی گئی ہے، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا اپنا کام ہے، کمیشن امیدوار اور حکومتی عہدیداران کیخلاف کارروائی کرے گا،جو بھی قصور وار ہوا اور جس نے ساتھ دیا سب عہدوں سے جائیں گے، تین جنوری کو اس حوالے سے حکم جاری کرینگے، یہ واضح کر دوں کہ کوئی بھی ملوث ہوا نہیں بچے گا،

    پشاور سٹی کونسل ہنگامہ آرائی کیس، الیکشن کمیشن نے پریذائڈنگ افسران سے تحریری بیانات طلب کر لئے ،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ ویڈیوز میں آٹھ لوگوں کی شناخت ہوئی انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ آج ہی جمع کرائیں،کوئی امیدوار قصوروار نکلا تو تاحیات نااہل ہوجائے گا،الیکشن کمیشن نے مزید سماعت تین جنوی تک ملتوی کر دی

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے اتوار کوہونے والے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ملتوی کردی تھی ڈپٹی کمشنر،ڈی آر او بنوں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں نے تحصیل بکاخیل کے کچھ پولنگ سٹیشنوں پر ناخوشگوار واقعات اور تحصیل میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کی نشاندہی کی ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے بھی دونوں افسران کے موقف کی تائید کی۔ مذکورہ بالارپورٹوں کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے تحصیل بکاخیل میں پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن نے یہ واضح کیا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور ووٹروں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا پورا موقع دیا جائیگا،کسی قانونی خلاف ورزی پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی

    مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

    خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

  • کرونا وائرس، ویکسین کے بعد گولی بھی آ گئی

    کرونا وائرس، ویکسین کے بعد گولی بھی آ گئی

    کرونا وائرس، ویکسین کے بعد گولی بھی آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے

    کرونا کی کئی لہریں آ چکیں اب اومیکرون نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے، کرونا کی ویکیسن سامنے آئی تو تمام ممالک نے ویکسینیشن پر زور دیا، شہریوں کو ویکسین لگوائی گئی، اب کرونا کے لئے ایک گولی بھی سامنے آئی ہے، امریکی فیڈرل ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کی نئی دوا کی منظوری دے دی ،ایف ڈی اے کے مطابق مریض کو پیکس لووڈز گولی پانچ روز تک دن میں 2 مرتبہ استعمال کرنا ہو گی ٹیبلٹ کی شکل میں دوا کو عالمی سطح پر کورونا کے خلاف موثر قرار دیا جا رہا ہے امریکانے دوا سازکمپنی سے 5.3 ارب ڈالر کامعاہدہ کر لیا ہے ،کرونا وائرس کے خلاف پہلی گولی شدید بیماری سے محفوظ کرنے کے لیے 90 فیصد تک موثر ہے اور اسے اومیکرون کے خلاف اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی وبا اومیکرون اور بڑھتے ہوئے کیسز کی نئی لہر کی وجہ سے نئی پابندیاں متعارف کرا دی گئی ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کیسز کی تعداد ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے جس کے بعد یورپ اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں نئی پابندیاں متعارف کرادی گئی ہیں۔زشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا میں پونے دو لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لیکن امریکی صدر جو بائیڈن وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 81 ہزار 264 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    بھارت اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ متعدد یورپی ممالک نے بھی بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب کرسمس اور نئے سال کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔اسرائیل نے بھی بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے سخت سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ 60سال سے زائد عمر کے افراد طبی عملے کو ویکسین کا چوتھا ڈوز لگانے کی منظوری دے دی ہے

    واضح رہے کہ چینی حکومت نے ژیان شہر کے ایک کروڑ 30 لاکھ لوگوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق دنیا بھر کی طرح چین میں بھی اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاو کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر چین کے شمالی شہر ژیان میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، لوگوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ژیان شہرکی انتظامیہ نے بدھ کو پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہفتے میں 2 دن ہر گھر کا صرف ایک فرد ضروری سامان کے لیے باہر نکلے گا، اس شمالی شہر میں 9 دسمبر سے اب تک 143 کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

  • افغانستان کے معاملے پراوآئی سی کا کامیاب اورغیرمعمولی اجلاس بلا کرپاکستان نے کمال کردکھایا:امریکہ

    افغانستان کے معاملے پراوآئی سی کا کامیاب اورغیرمعمولی اجلاس بلا کرپاکستان نے کمال کردکھایا:امریکہ

    لاہور:افغانستان کے معاملے پراوآئی سی کا کامیاب اورغیرمعمولی اجلاس بلا کرکمال کردکھایا:پاکستان مبارک کا مستحق ہے:،اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں عالمی برادری کو افغان عوام کی حمایت کیلئے تعاون جاری رکھنے کی دعوت پر پاکستان کے مشکور ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ افغانستان پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا غیر معمولی اجلاس انتہائی ضرورت مندوں کی مدد کیلئے ہمارے اجتماعی عزم اور عمل کی بہترین مثال ہے۔

    ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ امریکا اس اہم اجلاس کی میزبانی کرنے اور عالمی برادری کو افغان عوام کی حمایت کے لیے تعاون جاری رکھنے کی دعوت دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

     

    واضح رہے کہ پاکستان 40 سال بعد اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کی تھی، اس سے قبل 1980 میں جب پاکستان میں یہ اجلاس منعقد ہوا تھا تب بھی توجہ کا مرکز افغانستان ہی تھا۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب میں امریکا کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو 4 کروڑ افغان عوام اور طالبان کی حکومت کو الگ کر کے دیکھنا ہوگا۔

    اپنی تقریر کے دوران وزیرِ اعظم نے بارہا امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے افغان طالبان پر پابندیاں لگا کر پیچیدگیاں بڑھانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان پابندیوں کا براہِ راست اثر وہاں کے عوام پر پڑ رہا ہے۔

    اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کسی بھی ملک کو افغانستان جیسی صورتحال کا سامنا نہیں ہے، وہاں سالہا سال کرپٹ حکومتیں رہیں، افغانستان کےحالات کی وجہ سےسب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، جہاں 80 ہزار کے قریب لوگ دہسشت گردی کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ اور اگر دنیا نےاقدامات نہ کیے تو یہ انسانوں کا پیدا کردہ سب سےبڑا انسانی المیہ ہو گا۔

  • شریف فیملی کوغلطی کا احساس ہوگیا:اس لیے اب نوازشریف کا متبادل لایا جارہا ہے:اہم شخصیت کا دعویٰ

    شریف فیملی کوغلطی کا احساس ہوگیا:اس لیے اب نوازشریف کا متبادل لایا جارہا ہے:اہم شخصیت کا دعویٰ

    لاہور:شریف فیملی کوغلطی کا احساس ہوگیا ہے:اس لیے اب نوازشریف کا متبادل لایا جارہا ہے:اہم شخصیت کا دعویٰ،اطلاعات کے مطابق اہم شخصیت نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف فمیلی کو نوازشریف اور شہبازشریف کی کرپشن کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا احساس ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اب شریف فیملی نے نوازشریف کا متبادل لانے کا فیصلہ کیا ہے ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دعوے کی جہاں ن لیگی حلقوں میں گونج پیدا ہورہی ہے وہاں معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے بھی یہی دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف اب پیچھےچلےجائیں گے اور فیملی ‏کا نیا شخص لانچ کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ شریف فیملی ‏میں سے ایک نیا شخص لانچ کرنےکی کوشش کی گئی ہے پتہ نہیں مریم نواز کے کیسز میں وکلا کی ‏زیادہ بیماریاں کیوں ہو رہی ہیں۔

    شہبازگل نے کہا کہ پرپارٹی اپنی پالیسی کےمطابق آگےبڑھتی ہے خیبرپختونخواسےمتعلق فیصلے ‏کےپی حکومت نے کیے ہوں گے وزیراعظم نےفیصلہ کیاآئندہ بلدیاتی امیدواروں کاانتخاب خود کریں ‏گے۔

    انہوں نے کہا کہ کےپی میں بلدیاتی انتخابات میں شکست یقیناًپریشانی کی ہے عمران خان نے ‏ہمیشہ کہا ووکرز کو ٹکٹ دینےکی زیادہ کوشش کریں عمران کان نےکہابھائی بھتیجےکوٹکٹ دینے ‏کے بجائے ورکرز کو ٹکٹ دیں جب بھی وزیراعظم عمران خان کےوژن سےہٹیں گےنقصان ہوگا۔

    معاون خصوصی نے واضح کیا کہ وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات کی کوئی تحقیقاتی رپورٹ نہیں ‏جمع کرائی گئی خبردرست نہیں وزیراعظم عمران خان براہ راست عوام سےرابطےمیں ہوتےہیں ‏تحمل رکھیں ہم اپنی غلطیوں سےسیکھتےہیں دہراتےنہیں۔

  • افغان بھائیوں کومشکل میں نہیں دیکھ سکتے:انسانی بحران سے بچانے کےلیےدنیا کوآگےآنا چاہیے: آرمی چیف

    افغان بھائیوں کومشکل میں نہیں دیکھ سکتے:انسانی بحران سے بچانے کےلیےدنیا کوآگےآنا چاہیے: آرمی چیف

    راولپنڈی:افغان بھائیوں کومشکل میں نہیں دیکھ سکتے:انسانی بحران سے بچانے کےلیےدنیا کوآگےآنا چاہیے:اطلاعات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، وہاں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہو گا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمانڈر رائل بحرین نیول فورس محمد یوسف العصام نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو ) کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران بحرینی کمانڈر نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کااظہار کیا جبکہ پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم کی تعریف کیساتھ ساتھ افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار اور بارڈر منیجمنٹ کو سراہا۔

    اس موقع پر سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی روابط کی روایت برقرار رکھنا چاہتا ہے، دیرپا ہمہ جہتی تعاون اور تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں، افغانستان پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہوگا، افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات کی اہمیت اور ضرورت ہے۔

  • پی ٹی آئی کی شکست کے ذمہ داروزرا کے نام سامنے آ گئے:وزارتیں واپس لینے کا امکان

    پی ٹی آئی کی شکست کے ذمہ داروزرا کے نام سامنے آ گئے:وزارتیں واپس لینے کا امکان

    پشاور:خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہونے کے باوجود بلدیاتی الیکشن میں بدترین کارکردگی کے بعد پی ٹی آئی شکست کے ذمہ داروں کے نام سامنے آ گئے۔

    ذرائع کے مطابق 19 دسمبر کو خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پشاور، مردان، صوابی، بنوں، ڈی آئی خان و دیگر اضلاع میں ہارنے کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی، تحریک انصاف کی شکست میں اضلاع کی سطح پر ذمہ داروں کا تعین کر دیا گیا، تحصیل مئیر پشاو کا ٹکٹ گورنر شاہ فرمان ، کامران اور تیمور سلیم جھگڑا کی سفارش پر دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق مئیر کے ٹکٹ پر سفارش پر ارباب شہزاد خاندان کی مخالفت پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، مردان کے تمام ٹکٹ عاطف خان خان کی سفارش پر دئیے گئےتھے، صوابی میں تمام ٹکٹ سپیکر اسد قیصر اور صوبائی وزیر شہرام ترکئی کی سفارش پر دیئے گئے۔ ناقص کارکردگی پر گورنر، سپیکر اسد قیصر سمیت 4 صوبائی وزراء اور 11 اراکین اسمبلی شکست کے ذمہ دار قرار پائے۔

    متھرا میں ارباب نور عالم اور ایم پی اے ارباب وسیم شکست کا ذمہ دار قرار پائے۔ تحصیل بڈھ بیر میں گورنر شاہ فرمان اورایم این اے ناصر موسی زئی کے درمیان اختلافات پر شکست کا سامناکرنا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران مخالف امیدوار کی حمایت کرنے پر چارج شیٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس دیئے جائینگے، پارٹی پالیسی کیخلاف جانے والےایم پی ایزاورایم این ایزکےخلاف کاروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے ایم این ایز،ایم پی ایزکوشوکازکے علاوہ مزید کوئی کاروائی نہیں کی جاسکتی۔

    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے مایوس کن نتائج کی وجوہات بتائی گئی۔ رپورٹ میں ساتھ نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ اور سینئر رہنماؤں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰٓ محمود خان کو اگلے مرحلے کی حکمت عملی سے متعلق گائیڈ لائنز دی۔

    ذرائع کے مطابق مہنگائی اور ٹکٹوں کی غلط تقسیم کے ساتھ ساتھ مقامی رہنماوں کے آپسی اختلافات شکست کی بڑی وجہ قرار دیئے گئے۔

     

     

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا براہ راست منتخب تحصیل ناظم گورننس کو بہتر بنائیں گے، ایسے نظام سے مستقبل کے لیڈرز تیار ہوں گے، خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن پر شور شرابہ کیا جا رہا ہے، کسی کو احساس نہیں کہ یہ انتخابات جدید اور تبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں، ایسا نظام کامیاب جمہوریت میں ہوتا ہے، 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس با اختیار بلدیاتی نظام ہے۔

  • واقعی پی ٹی آئی کوپی ٹی آئی نے ہرایا :وزیراعظم کورپورٹ پیش:خانیوال میں شکست کے اسباب بھی شامل

    واقعی پی ٹی آئی کوپی ٹی آئی نے ہرایا :وزیراعظم کورپورٹ پیش:خانیوال میں شکست کے اسباب بھی شامل

    پشاور:واقعی پی ٹی آئی کوپی ٹی آئی نے ہرایا :وزیراعظم کورپورٹ پیش ،اطلاعات کے مطابق وزہراعظم کو رپورٹ پیش کردی گئی ہے جس میں یہ چیز سامنے آئی ہیں کہ ملک میں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہی ہرا رہی ہے ، بنیادی طور پر یہ رپورٹ کے پی کے انتخابات سے متعلق تھی ، اس رپورٹ میں خانیوال میں ہارکے اسباب بھی شامل ہیں‌

    ذرائع کے مطابق موروثی سیاست پر تنقید کرنے والے عمران خان کی پارٹی میں گورنر، وزرا، ایم پی ایز اور ایم این ایز کے رشتے داروں اور ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ٹکٹ دیے گئے، ان میں سے کئی امیدوار شکست کھا گئے جس کا اعتراف خود پارٹی کے وزراء نے بھی کیا۔

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان کے بھائی احتشام خان کو پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور کی تحصیل متھرا کی چیئرمین شپ کے لیے ٹکٹ دیا گیا مگر ہار ان کا مقدر بنی۔

    تحصیل شاہ عالم کی میئرشپ کے لیے ٹکٹ ایم پی اے ارباب جہانداد کے بھانجے ارباب وقاص خان کو ملا مگر وہ بھی ناکام ثابت ہوئے۔

    اسی طرح صوابی کی تحصیل رزڑ کے لیے صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے کزن بلند اقبال کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا مگر وہ اے این پی کے امیدوار سے 22 ہزار ووٹوں سے شکست کھا گئے ۔

    وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک کو تحصیل نوشہرہ کے چیئرمین اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کزن عطا اللہ کو صوابی سے چیئرمین شپ کا ٹکٹ دیا گیا جو دونوں کامیاب ہوئے۔

    وزیراعظم عمران خان کو موصول ہونے والی رپورٹ میں بھی اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ٹکٹ اراکین اسمبلی کے رشتے داروں اور منظور نظر افراد کو دیے گئے۔

    خانیوال کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جیتنے والے رانا سلیم جو کہ پی ٹی آئی کے پرانے ورکروں اور ساتھیوں میں سے تھے اور انہوں نے 2018 کا الیکشن بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لڑا تھا اس مرتبہ رانا سلیم کو ٹکٹ نہ دے کراورن لیگ سے بے وفائی کرنے والے نشاط ڈاہا مرحوم کی بیوہ کوٹکٹ ہی شکست کا سبب بنا

    رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اس بات سے اختلاف تھا کہ ایک نظریاتی اورپرانے ساتھی کو چھوڑ کر ایک منحرف سابق رکن اسمبلی کی بیوہ کوٹکٹ کیوں دیا جارہا ہے ، یہی وجہ ہے کہ خانیوال کے اس الیکشن میں رانا سلیم کوپی ٹی آئی کے 90 فیصد ورکروں نے ووٹ دے کرعثمان بزدار کے غلط فیصلے کودریائے سندھ میں ڈبو دیا