Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • باغی ٹی وی کی دسویں سالگرہ، ٹویٹر پر #10YearsOfBaaghiTv ٹاپ ٹرینڈ

    باغی ٹی وی کی دسویں سالگرہ، ٹویٹر پر #10YearsOfBaaghiTv ٹاپ ٹرینڈ

    باغی ٹی وی کی دسویں سالگرہ، ٹویٹر پر #10YearsOfBaaghiTv ٹاپ ٹرینڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا میں ایک بڑا نام باغی ٹی وی نے ذمہ دارانہ صحافت کرتے ہوئے دس برس مکمل کر لئے

    باغی ٹی وی کے دس برس مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے باغی ٹی وی کو مبارکباد کے پیغامات بھجوائے گئے اورنیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر #10YearsOfBaaghiTv ہیش ٹیگ پر صارفین نے ٹویٹس کیں

    ایک صارف سید محمد مدنی کا کہنا تھا کہ باغی ٹی وی نے متعدد نئے فری لانس صحافیوں کے کالمز شائع کروانے کا موقع دیا اس کا سہرا باغی ٹی وی کو جاتا ہے یہ ایک پلیٹ فارم ہے جہاں پر بہت سے لوگوں نے لکھا اور بہترین لکھا
    شکریہ باغی ٹی وی

    ایک صارف فرزانہ کا کہنا تھا کہ میری طرف سے
    @BaaghiTV

    کو اپنی دسویں سالگرہ مبارک ہو باغی ٹی وی نےمعاشرے میں ہر برائی ظلم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کی ۔دعا ہے باغی ٹی وی اور اس کے عملے کو اللہ تعالی اور زیادہ کامیابیوں عزتوں سے سرفراز کرے

    ایک صارف ارم شہزادی کا کہنا تھا کہ جس طرح لوگ مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں اس سے یقین ہوچلا کہ باغی
    ہی وہ ویب سائیٹ ہے جو لوگوں کے معیار پے پوری اتری
    #10YearsOfBaaghiTv

    https://twitter.com/Ibrar_Awan421/status/1481175103744319491

    ایک صارف عبدالوحید بزدار کا کہنا تھا کہ کرپشن، دہشت گردی، لاقانونیت اور ناانصافی کے خلاف 10 سال کی بے خوف رپورٹنگ۔
    @BaaghiTV

    کو دس حیرت انگیز سالوں کی مبارکباد

    ایک صارف محمد آصف شفیق کا کہنا تھا کہ محترم
    @Taahaa_
    بھائی نے لکھنے کیلئے حوصلہ افزائی کی اور محترم
    @MumtaazAwan
    بھائی نے ہمیشہ ببروقت اشاعت کو یقینی بنا کر لکھنے لکھانے کی طرف مائل کیا اللہ تعالی ان سب بھائیوں کی کاوشوں کو قبول فرمائیں اور
    @BaaghiTV
    باغی ٹی کو مزید ترقی عطا فرمائیں آمین

    ایک صارف حنا کا کہنا تھا کہ آج باغی ٹی وی دس سال کا ہو گیا
    باغی شاید پہلی ویب سائٹ ہے جس نے ہمیشہ سب کی مدد کی ہے
    ایسے لوگ جن کی کوی پہچان نہ تھی ان کو پہچان دی

    https://twitter.com/CCtheLegendd/status/1481150161468506114

    https://twitter.com/Zaman_740/status/1481162284672110593

    https://twitter.com/umesalma_/status/1481160649866715136

    https://twitter.com/Fatii_PTI/status/1481159373670035458

    https://twitter.com/Zaman_740/status/1481155667280936960

    https://twitter.com/RealPahore/status/1481123353222168579

  • کیوں نامیڈیا کو جیلوں میں قیدیوں تک رسائی کی اجازت دی جائےتاکہ انفارمیشن سامنے آئے،اسلام آباد ہائی کورٹ

    کیوں نامیڈیا کو جیلوں میں قیدیوں تک رسائی کی اجازت دی جائےتاکہ انفارمیشن سامنے آئے،اسلام آباد ہائی کورٹ

    اسلام آباد : ایک قیدی کے اسلام آباد ہائی کورٹ کو اڈیالہ جیل میں بااثر قیدیوں سے متعلق لکھے خط پر سماعت ہوئی اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وزرا اور ججز بھی دو تین دن جیل میں رہیں تو انہیں مشکلات کا اندازہ ہو۔

    باغی ٹی وی :سماعت کے دوران عدالت کو ڈائریکٹر جنرل انسانی حقوق نے بتایا کہ بغیر کسی فزیکل پرابلم کے بااثر قیدی اڈیالہ جیل کے ہسپتال میں رہ رہے ہیں، وزیر صاحبہ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی ہے ، اڈیالہ جیل میں شکایت کا نظام فعال نہیں ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے سے سپریڈنٹ جیل بھکر اور اڈیالہ آگاہ ہی نہیں تھے-

    جسٹس عمرعطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار

    ڈائریکٹر جنرل انسانی حقوق نے بتایا کہ ہم جب بھی وزٹ کرتے ہیں اس سے قبل ہی ہر چیز اوکے ہوتی ہے لیکن حقیقت ایسا نہیں ہوتی، ہم نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ جیل اتھارٹیز نے درحقیقت کوئی کام نہیں کیا، دو ہزار کی جگہ پانچ ہزار سے زیادہ قیدی اڈیالہ جیل میں رکھے گئے ہیں۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کسی سوسائٹی کی گورننس کو دیکھنا ہو تو ان کی جیلوں کا جائزہ لے لیں، جو باہر طاقت ور ہے جیل کے اندر بھی طاقت ور ہے ، جیل کے اندر کرپشن کا جو الزام ہے یہ کیسے ٹھیک ہو گا ، جیلوں کے اندر کوئی رول آف لاء نہیں،بااثر اور عام قیدی میں بھی تفریق ہے آپ نے جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو ختم کرنا ہے، دیکھ لیں جیسے کراچی میں ہوا ہے جہاں قیدی ہسپتال کرائے پر لے کر رہ رہے تھے۔

    باغی ٹی وی”کی10ویں سالگرہ:پاکستان سمیت دنیا بھرکےدلوں کی دھڑکن:مبارکباد،نیک خواہشات…

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے تجویز دی کہ یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے ہائی کورٹ کے کسی معزز جج کو بھی جیل کا وزٹ کرنا چاہیے ،چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ کبھی جیل گئے ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے جواب دیا کہ جیل ٹرائل کے لیے جاتا رہا ہوں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ جیل ٹرائل کے لیے نہیں، کبھی قیدی بن کر جیل گئے ہیں؟ وکلا تحریک میں بہت سارے وکیل بھی جیلوں میں گئے، ایسا کیوں نا کریں کابینہ ممبر اور ججز بھی اگر دو دو تین تین دن جیل رہیں تو سمجھ سکیں گے کہ یہ کتنا مشکل ہوتا ہے،عدالت کس کو کہے کہ وہ تین چار دن جیل میں جا کر گزارے؟ آپ بتائیں نا کس کو تجویز کریں کہ وہ تین چار دن جیل کے اندر رہے پھر بتائے کیا چل رہا ہے-

    باغی ٹی وی کی کامیابی کے دس برسوں کا سہرا مبشر لقمان کے سر۔خراج تحسین

    چیف جسٹس نے کہا کہ اگر میڈیا کو جیلوں میں قیدیوں تک رسائی اور انٹرویوز کی اجازت دی جائے تو اس میں کیا خرابی ہے؟ میڈیا کو کیوں نا وہاں جانے دیا جائے تاکہ انفارمیشن سامنے آئے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ میڈیا کو بھی شامل کر لیتے ہیں جو کمیٹی بنی ہوئی ہے-

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایک قیدی کے خط کو پٹیشن میں تبدیل کر کے یہ سماعت کی ہے ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل انسانی حقوق کو اس حوالے سے رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی۔

    دیامیربھاشاڈیم کی تعمیرمیں حائل آخری بڑی رکاوٹ بھی دورہوگئی:پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہاہے:عمران…

  • باغی ٹی وی کی کامیابی کے دس برسوں کا سہرا مبشر لقمان کے سر۔خراج تحسین

    باغی ٹی وی کی کامیابی کے دس برسوں کا سہرا مبشر لقمان کے سر۔خراج تحسین

    ڈیجیٹل میڈیا کا ایک بڑا نام
    باغی ٹی وی کے کامیاب سفر کے دس سال
    ذمہ دارانہ صحافت
    مظلوموں کی آواز
    ظلم ناانصافی کرپشن کے خلاف
    کشمیریوں کی تحریک آزادی کا علمبردار
    وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ

    کامیاب سفر کے دس سال مکمل ہونے پر محترم مبشر لقمان سی ای او باغی ٹی وی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

    باغی ٹی وی کے سی ای او مبشر لقمان نے دس برس قبل باغی ٹی وی کا آغاز کیا جس کا سفر اب بھی کامیابی سے جاری و ساری ہے

    اردو ۔انگلش اور پشتو تین زبانوں میں باغی ٹی وی کی نشریات چل رہی ہیں جبکہ جابز پورٹل بھی ہے جس میں روزانہ کی ملازمتوں کے اشتہار شائع کیے جاتے ہیں

    باغی ٹی وی کا یوٹیوب چینل دنیا بھر میں مقبول ہے ۔ہر سال رمضان المبارک میں باغی ٹی وی یوٹیوب چینل پر لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سے نماز تراویح لائیو نشر کی جاتی ہیں۔ حال ہی میں تحریک لبیک کے احتجاج کی کوریج کرنے پر حکومت کی جانب سے دھمکیوں کے باوجود باغی ٹی وی نے کوریج جاری رکھی ۔حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کی کوریج کی ویڈیو باغی ٹی وی کے یوٹیوب سے ڈیلیٹ بھی کروائی گئی ہیں ۔تحریک لبیک کی کوریج کی وجہ سے باغی ٹی وی ٹویٹر کا بلیو ٹک بھی ختم کروایا گیا ہے

    باغی ٹی وی نام کی مناسبت سے معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں ظلم جبر کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ ریاست پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کو باغی ٹی وی صحافتی میدان میں ہر وقت جواب دینے کے لیے تیار ہے یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار نے بھی باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی کوشش کی بلکہ درجنوں بار مودی سرکار کے زیر اثر ہیکرز کی جانب سے باغی ٹی وی کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی ناکام کوشش بھی کی گئی

  • "باغی ٹی وی”کی10ویں سالگرہ:پاکستان سمیت دنیا    بھرکےدلوں کی دھڑکن:مبارکباد،نیک خواہشات کےپیغامات

    "باغی ٹی وی”کی10ویں سالگرہ:پاکستان سمیت دنیا بھرکےدلوں کی دھڑکن:مبارکباد،نیک خواہشات کےپیغامات

    لاہور:”باغی ٹی وی”کی آج 10 ویں سالگرہ:پاکستان سمیت دنیابھرمیں‌ لوگوں کے دل کی دھڑکن بن گیا،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی دنیا کے نئے اورابھرتے ہوئے ٹی وی چینل جسے دنیا”باغی ٹی وی ” کے نام سے جانتی ہے کامیابیوں کے ساتھ اپنے قیام کے 10 سال مکمل کرلیئے ہیں‌

    "باغی ٹی وی ” جس کا آغازآج سے ٹھیک 10 سال پہلے لاہورشہر میں ہوا آج دنیا کے کم وبیش 195 ممالک میں دیکھا اورسنا جاتا ہے ، سوشل میڈیا کے اس نئے ٹی وی چینل کے قیام کا مقصد کرپشن ، جہالت ، ظلم اور زیادتی کے خلاف جدوجہد کرنا اوران برائیوں کے خاتمے کے لیے معاشرے کی آوازکو بلند کرنا اوراسے مناسب فورم پر پیش کرنا تھا اورہے بھی اور رہے گا بھی

    اس چینل نے جہاں ان برائیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھی وہاں حق ، سچ ، مظلوم کی مدد اوردنیا سے جہالت ختم کرنےکے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کیا جسے دنیا تسلیم بھی کرتی ہے

    اس کے ساتھ ساتھ "باغی ٹی وی ” نے معاشرے کی دیگر اہم مسائل کو بھی اجاگر کیااس دوران بہت سی رپورٹس پرسرکاری حکام ، سرکاری اداروں نے کارروائیاں کیں

    اس ٹی وی چینل نے پہلی مرتبہ پچھلے سال رمضان المبارک میں 24 گھنٹے پورا مہینہ لائیو نشریات چلاکرایک ریکارڈ قائم کردیا جوکہ اس سے پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کسی ٹی وی چینل کو یہ اعزاز حاصل نہیں

    باغی ٹی وی کا ہیڈ آفس یا سینٹرل آفس لاہور ڈی ایچ اے میں ہے ،جبکہ کراچی میں باغی ٹی وی کا صوبائی دفتر ہے جہاں سے کراچی سمیت پورے سندھ میں معیاری خبریں اورتجزیے تبصرے فراہم کیے جارہے ہیں‌ اس کے ساتھ ساتھ باغی ٹی وی کے ملک بھرمیں نمائندے ہیں

    باغی ٹی وی کی نشریات اس وقت 4 بین الاقوامی زبانوں میں جاری ہیں ، ان میں قومی زبان اردو،انگلش ، چینی اور پشتوزبان میں نشریات جاری ہیں اور اس بات کا بھی امکان ہےکہ اگلے چند ہفتوں تک ہمسائیہ ممالک میں نشریات پہنچانے کے لیے وہاں کی زبانوں میں بھی نشریات شرو ع ہوجائیں اور زیادہ امکان بھارت کے کونے کونے تک اس چینل کی نشریات کو پہنچانا ہے

    اس کے علاوہ باغی ٹی وی کے چاہنے والوں کا حلقہ پوری دنیا تک پھیلا ہوا ہے ، اگریہ کہا جائے کہ باغی ٹی وی کے دنیا کے تمام براعظموں میں چاہنے والے موجود ہیں‌

    جہاں اس ٹی وی چینل کی کامیابی کا ذکربڑی خوشی سے کیا جارہا ہے وہاں اگر باغی ٹی وی کی رہنمائی کرنے والی اہم شخصیت کا اگرذکرنہ کیا جائے تو ناانصافی ہوگی

    یہ شخصیت ہیں معروف صحافی ، سنیئر تجزیہ نگار،مشرق وسطیٰ ، جنوبی ایشیا اوردفاعی امور کے ماہر مبشرلقمان ہیں ، مبشرلقمان باغی ٹی وی کی سرپرستی فرما رہے ہیں

    اس موقع پر یہ بھی یاد رہےکہ مبشرلقمان نے اس دور میں باغی ٹی وی کے ملازمین کوحوصلے دیئے جب بڑے بڑئے میڈیا ڈان اپنے ملازمین کی تنخواہیں اورمراعات ہڑپ کرچکے تھے

    ان حالات میں مبشرلقمان نے نہ صرف ملازمین کے حوصلے بلند کئے بلکہ ان کو بروقت تنخواہیں اورمراعات دینے کا سلسلہ قائم رکھا جوآج تک جاری وساری ہے

    باغی ٹی وی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس چینل سے معاشرے میں فرقہ واریت کے خاتمے اورباہمی بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لیے جدوجہد کے انداز میں کوششیں جاری وساری رکھی ہیں‌

    باغی ٹی وی پردست شفقت رکھنے والے سنیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان نے کبھی بھی اس چینل پرعریانی وفحاشی کوپروموٹ کرنے کی اجازت نہیں دی بلکہ سختی سے اسلامی اور ملی اقدار کی پاسداری کرنے کا حکم دیا جو ان کی دینی شعار سے محبت کا ایک فطری انداز ہے

    باغی ٹی وی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ دنیا میں سب سے پہلے جب کرونا وائرس نے چین میں پنجے گاڑنے شروع کیئے تو اس وقت باغی ٹی وی ہی تھا جس نے سب سے پہلے اس خطرے سے آگاہ کیا اوراج تک رہنمائی کا یہ سلسلہ جاری ہے

    ان حالات میں جب کرونا نے دنیا کواپنی لپیٹ میں لے لیا اورنظام زندگی درہم برہم ہوگیا بڑے بڑے ادارے تباہ ہوگئے ، ان حالات میں میڈیا کی دنیا میں بھی بہت زیادہ مشکلات آئیں اوراکثروبشتر میڈیا گروپس میں ایک سقوط سا آگیا تھا لیکن اس مشکل دور میں بھی "باغی ” ٹی وی ہی وہ ایک ایسا منظم ادارہ ہے جس کی مینجمنٹ نے اس مشکل دور میں بھی نہ صرف اپنا وجود برقرار رکھا بلکہ پاکستان بھر میں اپنے نمائندگان کو بھی متحرک رکھا

    اس دوران "باغی ” ٹی وی نے ایک نیا انداز نیا اسٹائل دیا جوپہلے پاکستان میں اس قدر متعارف نہیں تھا ،

    "باغی ” ٹی وی نے اپنے ایڈیٹرز کوورک فرام ہوم کا نیا انداز دیا

    اس نئے انداز میں "باغی ” ٹی وی کے ایڈیٹران کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی اورپھرایسا میکنزم ڈیزائن دیا کہ لاہور میں بیٹھ کرپورے ملک سے ایڈیٹراان اورنمالئندگان کے کام کی لائیو مانیٹرنگ کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کے اس اسٹائل کے بعد اب ایسے کئی ٹی وی چینلز نے بھی یہی اندازاختیارکیا ہے

    باغی ٹی وی کے 10 سال کے مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں‌ اور اس کی دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کے لیے دعاوں کا سلسلہ بھی جاری ہے

    جہاں اس موقع پر دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات آرہے ہیں وہاں باغی ٹی وی کے سرپرست مبشرلقمان نے بھی چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے اوراس عزم کا اظہارکیا ہے کہ وہ پہلے سے بہتر انداز میں باغی کی خدمات کوپیش کرنے کی کوشش کریں گے اوراپنے قارین کو کبھی مایوس نہیں کریں‌گے

  • ہائبرڈ وارفیئر بھی قومی سلامتی پالیسی کا حصہ ہوگا:عوام الناس قومی سلامتی پالیسی کوجاننےکے لیے تیار

    ہائبرڈ وارفیئر بھی قومی سلامتی پالیسی کا حصہ ہوگا:عوام الناس قومی سلامتی پالیسی کوجاننےکے لیے تیار

    اسلام آباد:ہائبرڈ وارفیئر بھی قومی سلامتی پالیسی کا حصہ ہوگا:عوام الناس قومی سلامتی پالیسی کوجاننےکے لیے تیار،اطلاعات کے مطابق قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات سامنے آگئے جبکہ 100 سے زائد صفحات پر مشتمل پالیسی کا آدھا حصہ عام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی معاشی، عسکری اورانسانی سکیورٹی کے 3 بنیادی نکات پرمشتمل ہوگی جبکہ اکانومی سکیورٹی کو قومی سلامتی پالیسی میں مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی پالیسی پر سالانہ بنیادوں پر نظرثانی کی جائے گی اور نئی حکومت کو پالیسی پر ردوبدل کا اختیار حاصل ہو گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ خطے میں امن، رابطہ کاری اور ہمسایہ ممالک سے تجارت بنیادی نقطہ ہوگا، پالیسی میں ملکی وسائل بڑھانے کی حکمت عملی دی گئی ہے جبکہ ہائبرڈ وار فیئر بھی قومی سلامتی کمیٹی کا حصہ ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق کشمیر کو پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں اہم قرار دیا گیا اور مسئلہ کشمیر کا حل پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی پالیسی میں بڑھتی آبادی کو ہیومن سکیورٹی کا بڑاچیلنج قراردیاگیا، شہروں کو ہجرت، صحت، پانی، ماحولیات، فوڈ، صنفی امتیازہیومن سکیورٹی کےاہم عنصر ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران سے معاملات بڑھانے کا اختیار حکومت کو تجویز کیاگیا، اس کے علاوہ گڈ گورننس، سیاسی استحکام فیڈریشن کی مضبوطی پالیسی کا حصہ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ جمعہ کے روز اس قومی پالیسی کے کچھ اہم نقات کوقوم بتائے جائیں گے اور ساتھ ساتھ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی پالیسی پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہ لینے پر سینیٹ میں احتجاج کیا تھا۔

  • دیامیربھاشاڈیم کی تعمیرمیں حائل آخری بڑی رکاوٹ بھی دورہوگئی:پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہاہے:عمران خان

    دیامیربھاشاڈیم کی تعمیرمیں حائل آخری بڑی رکاوٹ بھی دورہوگئی:پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہاہے:عمران خان

    اسلام آباد:دیامیربھاشاڈیم کی تعمیرمیں حائل آخری بڑی رکاوٹ بھی دورہوگئی:پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہاہے:اطلاعات کے مطاق آج کا دن پاکستانیوں کےلیے ایک خوشی کا دن ہے جس دن خیبرپختونخوا میں ہربن قبیلے اور گلگت بلتستان میں تھور قبیلے کا گرینڈ جرگہ بالآخر زمین کے ایک چھوٹے سے ٹکڑوں کے تنازع پر تصفیہ پر پہنچ گیا جس نے چند دنوں سے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیم، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کو روک رکھا تھا

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ دیامربھاشا ڈیم پروجیکٹ کے حوالے سے تاریخی پیشرفت خوش آئند ہے، دیامر اور اپرکوہستان کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ نے دیرینہ مسئلہ حل کر لیا، تھور اور ہربن قبائل کے درمیان ایک دہائی پرانا تنازعہ چل رہا تھا۔

     

     

    دیامر بھاشا ڈیم پر تاریخی دیو اور اچھی خبر۔ دیامر اور اپر کوہستان کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ نے دہائیوں پرانا تھور اور ہربن قبائل کا تنازعہ طے کر لیا ہے۔ یہ ڈیم کی ہموار اور بروقت تکمیل کی اجازت دے گا اور ساتھ ہی جی بی اور کے پی کے درمیان سرحدی تنازعہ کے حل کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ اس ترقی سے ڈیم کی ہموار اور بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ جی بی اور کے پی کے درمیان سرحدی تنازعہ کے حل کی راہ ہموار ہوگی۔

     

    تقریباً 8 کلومیٹر کا متنازع علاقہ وفاقی حکومت کے کنٹرول میں ہے اور رینجرز 2014 سے شاہراہ قراقرم پر گشت کر رہی ہے، جب دونوں قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    4,500 میگاواٹ کے اس ڈیم کو پاکستان کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور آبپاشی کے لیے پانی کا ذخیرہ فراہم کرنے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔

  • پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات سامنے آ گئے

    پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات سامنے آ گئے

    اسلام آباد:پاکستان کی پہلی جامع قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات سامنے آ گئے ، اس حوالے سے اس قومی پالیسی کی دستایزات پرمشتمل سو سے زائد صفحات کا آدھا حصہ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق 100سے زائد صفحات پر مشتمل پالیسی کا آدھا حصہ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو 50 صفحات پر مشتمل غیر خفیہ پالیسی کے نکات کا اجراء کرینگے، پالیسی اکانومی، ملٹری اور ہیومن سکیورٹی تین بنیادی نکات پر مشتمل ہے۔

    ذرائع کے مطابق اکانومی سکیورٹی کو قومی سلامتی پالیسی میں مرکزی حیثیت دی گئی، پاکستان میں قومی سلامتی سے متعلق پہلی بار جامع پالیسی تیار کی گئی، سلامتی پالیسی پر سالانہ بنیادوں پر نظرثانی کی جائے گی، نئی حکومت کو پالیسی پر ردوبدل کا اختیار حاصل ہو گا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی پالیسی کی وارث ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق ہر مہینے حکومت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی، پالیسی میں دو سے زائد ایکشن وضع کئے گئے، پالیسی ایکشن کا حصہ کلاسیفائیڈ تصور ہو گا، خطے میں امن، رابطہ کاری اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت پالیسی کا بینادی نقطہ ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق ہائبرڈ وار فیئر بھی قومی سلامتی کمیٹی کا حصہ ہو گا، ملکی وسائل کو بڑھانے کی حکمت عملی دی گئی ہے، کشمیر کو پاکستان کی سلامتی پالیسی میں اہم قرار دیا گیا، مسئلہ کشمیر کا حل پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے، پالیسی پر سیاسی فریقین کو اعتماد میں لینے کے لئے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن آمادہ ہو گیا، بڑھتی آبادی کو ہیومن سکیورٹی کا بڑا چیلنج قرار دیا گیا۔ شہروں کی جانب ہجرت، صحت، پانی اور ماحولیات بھی پالیسی کا حصہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق فوڈ اور صنفی امتیاز ہیومن سیکیورٹی کے اہم عنصر ہے ایران پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد حکومت کو معاملات آگے بڑھانے کا اختیار کی بھی تجویز ہے، گڈ گورننس، سیاسی استحکام ،فیڈریشن کی مضبوطی پالیسی کا حصہ ہے۔

  • کور کمانڈرز کانفرنس: سکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ کے امور پر تبادلہ خیال

    کور کمانڈرز کانفرنس: سکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ کے امور پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی:کور کمانڈرز کانفرنس: سکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ کے امور پر تبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق اج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں داخلی سکیورٹی کی صورتِ حال اور بارڈر مینجمنٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرِ صدارت 246ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقد ہوئی، ملکی داخلی سکیورٹی کی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکاء کو آپریشن ردالفساد کی تازہ ترین پیش رفت اور کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مری کے برفانی طوفان اور بلوچستان میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے متاثرین کو مدد کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان قدرتی آفات کے دوران ریلیف آپریشن میں شامل فارمیشن کی کوششوں کی تعریف کی۔

    آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تربیت اور جنگی تیاریاں جاری رکھنے پر زور دیا۔

  • ابھی پاکستان دیگر ممالک سے سستا ہے،وزیراعظم کا دعویٰ

    ابھی پاکستان دیگر ممالک سے سستا ہے،وزیراعظم کا دعویٰ

    ابھی پاکستان دیگر ممالک سے سستا ہے،وزیراعظم کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رنگ روڈ کا منصوبہ آگے بڑھ چکا ہوتا لیکن جو بن رہا تھا اس میں کرپشن تھی،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے رنگ روڈ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، رنگ روڈ کے منصوبے میں تبدیلی کی گئی تھی،جسے ہم نے ٹھیک کردیا ہے ،کوشش ہے کہ مدینہ کی ریاست لوگوں کے دلوں میں آجائے،مدینہ کی ریاست دنیا کی تاریخ کا سب سے بہترین ماڈل تھا پاکستان میں قانون کی بالادستی قائم کرنے میں وقت لگتا ہے،یہاں مافیا بنے ہوئے ہیں جو قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتے،یہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے، یہ جنگ ہم سب نے لڑنی ہے،کورونا کے د وران اپنے لوگوں اور معیشت کو بچایا ،کورونا کے دوران بہت مشکل فیصلے کرنے پڑے،ہم نے جو کورونا کے دوران فیصلے کیے آج انگلینڈ وہ فیصلے کررہا ہے،اگر لاک ڈاون لگا دیتا تو ملک کے حالات خراب ہوجاتے ہیں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت پورے ملک میں مہنگائی ہے، سب مہنگائی کی وجہ سے تکلیف میں ہیں مہنگائی اس وقت پوری دنیا میں ہے ابھی پاکستان دیگر ممالک سے سستا ہے،ڈالرافغانستان جانے کی وجہ سے روپے پر دباو پڑا ہماری ایکسپورٹس میں تاریخی اضافہ ہوا،ہمارے ٹیکس ریونیو میں بھی اضافہ ہوا،6ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس اکٹھا کیا پاکستان کی برآمدات تاریخی سطح پر ہیں، ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ترسیلات زر ہوئیں،نااہل حکومت نے بےروزگاری سے بچایا، کورونا سے بچایا، معیشت کو بچایا آئی ٹی کی ایکسپورٹس میں 70فیصد اضافہ ہوا ہے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے،ایکسپورٹس اور ٹیکس پاکستان کے مستقبل کیلئے بہت ضروری ہیں ماضی میں ایکسپورٹس میں اضافے کیلئے کوئی کوشش نہیں کی گئی

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں ہماری حکومت نااہل ہے، اسی حکومت نے ملک کو بحران سے نکالا، پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں،ماضی میں لوگ ایف بی آر پر اعتماد ہی نہیں کرتے تھے،ہمارے ملک میں ٹیکس کلچر فروغ نہیں پا سکا،ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ماضی میں عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان پر خرچ نہیں ہوتا تھا،ماضی میں کسی نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کیلئے کوشش ہی نہیں کی،سندھ کے سوا تمام صوبوں میں ہر خاندان کے پاس ہیلتھ انشورنس ہے،ہیلتھ انشورنس کے ذریعے10لاکھ روپے تک مفت علاج کرایا جاسکتا ہے،ہیلتھ کارڈ اصل میں ایک ہیلتھ سسٹم ہے،

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

  • نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین
    اسلام آبا د کے سیکٹر ای الیون میں لڑکا لڑکی تشدد کیس متاثرہ لڑکی اپنے بیان سے منحرف، متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ملزمان کو پہنچاننے سے انکار کردیا

    عثمان مرزا زیادتی کیس میں مدعی لڑکے اور لڑکی اپنے بیان سے مکر گئے ،متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ٹرائل کورٹ میں بیان دے دیا ،عدالت میں بیان حلفی جمع کرا دیا گیا ،متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ پولیس نے سارا معاملہ خود بنایا ہے،میں نے بیان حلفی کسی کے دباو میں آکر نہیں دیا، کسی بھی ملزم کو نہ شناخت کیا اور نہ ہی کسی پیپر پر دستخط کیے

    خاتون صحافی، اینکر تنزیلہ مظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عثمان مرزا کیس : ۔۔۔ متاثرہ لڑکی لڑکے نے عدالت میں عثمان مرزا کو پہچاننے سے انکار کر دیا ۔۔۔
    ریاست کو اس کیس میں مدعی بننا چاہیے ۔ اس طرح سے لوگوں کو دہشت زدہ کرنے پر کسی کو معافی نہیں ملنی چائیے ۔ ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے عثمان مرزا

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بے بس قانون اور اندھا بحرہ معاشرہ.متاثرہ لڑکی نے عثمان مرزا کو پہچاننے سے انکار کر دیا. عثمان نے لڑکے اور لڑکی سے بدتمیزی اور اخلاقیات سے گری ہرکت کی تھی. "فیر کہیندے نیں بوٹا گالاں کڈدا اے”

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ عثمان مرزا ریپ کیس میں مدعی لڑکے اور لڑکی اپنے بیان سے مکر گئے ہیں یہ ان کے ملزم ہی نہیں ہیں۔ پولیس زرائع مطابق صلح کے لیے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی ڈیل کی گئی ہے۔پولیس کی ساری محنت پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔مرزا بہت جلد آپ کے درمیان ہوں گے ٹک ٹاک پر۔بہت بورا کیا پیسوں پر بک گئے

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ وڈیو دیکھ کر سارا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہوا مگر وہی ہوا جس کی امید تھی،اسلام آباد میں لڑکے لڑکی کو برہنہ کرکے وڈیو بنانے والا عثمان مرزا قانون کی گرفت سے بچ نکلے گا۔ٹرائل کورٹ میں متاثرہ لڑکی سندس اور لڑکا اسد اپنے بیان سے مکر گئے اور ملزم عثمان مرزا جو پہچاننے سے انکار کردیا۔

    عثمان مرزا کیس یاد ہے ؟ ویڈیو میں موجود لڑکی نے عثمان اور دیگر بدمعاشوں کو پہچاننے سے انکار کر دیا ہے ۔ اوہ پیا جے انصاف

    https://twitter.com/HuzaifaChaudry2/status/1480864513721307137

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اور پھر معاملات طے پا گئے ،اسلام آباد عثمان مرزا ریپ کیس میں مدعی لڑکے اور لڑکی اپنے بیان سے مکر گئے ہیں یہ ان کے ملزم ہی نہیں ہیں۔پولیس کی ساری محنت پر پانی پھیر دیا گیا ہے اب یہاں پر کیا کریں عدالتیں ؟قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس؟

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ عثمان مرزا کیس میں اہم پیش رفت:مدعی لڑکی اور ان کے ساتھ پکڑا گیا مدعی لڑکا فرماتے ہیں کہ یہ ایک جھوٹا کیس بنایا گیا تھا اور عثمان مرزا کا کوئی قصور ہی نہیں۔یہاں پولیس کیا کرے جب Harassment کارڈ استعمال کر کے خواتین پیسے بٹورنے پر لگ جائیں اور قانون کا مذاق بنا دیں۔ افسوس!

    ملزم عثمان مرزا و دیگر کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، متاثرہ لڑکی اور لڑکے کی شادی ہو گئی ہے،

    موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے تشدد کر کے لڑکی کی شرٹ اتروا دی اس دوران لڑکی انکی منتیں کرتی رہی تا ہم ملزمان باز نہ آئے، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گرفتار ملزمان میں عثمان مرزا، فرحان اور عطاء الرحمان شامل ہیں۔

    کی یاد تازہ،سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع