Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان پراللہ کا احسان:5 ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں 12.3فیصد اضافہ

    پاکستان پراللہ کا احسان:5 ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں 12.3فیصد اضافہ

    اسلام آباد :پاکستان پراللہ کا احسان:5 ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں 12.3فیصد اضافہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پراللہ کے احسانات جاری ہیں ،جہاں ایک طرف ترقی یافتہ ممالک ،کم آبادی اور زیادہ وسائل کےباوجود ابھی تک کورونا کی تباہ کاریوں سے باہرنہیں نکل سکے وہاں دوسری طرف زیادہ آبادی اورکم وسائل والا پاکستان کورونا وبا سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے

    یہ وجہ ہے کہ جہاں دنیا کی معیشتیں سکڑ رہی ہیں وہاں پاکستانی معیدشت بہتر ہورہی ہے ،ادھر اسی حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2021-22ء کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں بارہ اعشاریہ تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سات سو اٹھانوے ملین ڈالر ہوگئی ہے جو نومبر میں ایک سو چھتیس ملین ڈالر تھی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ نومبر 2020 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چالیس ملین ڈالر کا اخراج دیکھا گیا ہے جبکہ ابتدائی پانچ ماہ میں مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری میں تہتر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مرکزی بینک نے یہ بھی بتایا کہ مالی سال 2021-22ء کے پانچ ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری چار سو چھپن ملین ڈالر رہی جبکہ اسٹاک مارکیٹ سے دو سو تریسٹھ ملین ڈالر کا اخراج ہوا۔

    موجودہ حکومت کے حامیوں کا کہنا ہے کہ محض پانچ ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

  • وقت ضائع نہ کریں، عمران خان کی وزراء کو ہدایت

    وقت ضائع نہ کریں، عمران خان کی وزراء کو ہدایت

    وقت ضائع نہ کریں، عمران خان کی وزراء کو ہدایت
    شوکت خانم کے فنڈ میں غیر شفافیت، منی لانڈرنگ اور بے نامی کمپنیوں کے استعمال کا معاملہ خواجہ آصف کے الزامات کے خلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی

    وزیرِ اعظم عمران خان نے ای کورٹ کے ذریعے سیشن عدالت اسلام آباد کی کارروائی میں شرکت کی ،وزیراعطم عمران خان کا کہناتھا کہ ای کورٹ سے عدالتی کارروائی چلانا ایک خوش آئند اقدام ہے،کیس شوکت خانم اسپتال کے فنڈ میں غیرشفافیت سے متعلق خواجہ آصف کے الزامات پر10 ارب ہرجانے کا تھا وزیراعظم نے اپنے بیان حلفی میں الزامات کو بے بنیاد اورمن گھڑت قراردے دیا جبکہ ای کورٹ کی روایت کوسراہا،وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ 1991 سے 2009 تک عمران خان شوکت خانم کے سب سے بڑے انفرادی ڈونر رہے، شوکت خانم ٹرسٹ کی سرمایہ کاری سکیمیوں کے حوالے سے فیصلہ سازی ایکسپرٹ کمیٹی کرتی تھی

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لاء منسٹری کے نئے نظام کیمطابق گواہان ویڈیو کانفرنس سے مقدمات میں پیش ہوسکتے ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال پر فنڈز کے غلط الزام پر خواجہ آصف کیس میں وزیراعظم آج بطور گواہ پیش ہوئے۔ امید ہے 2012 سے فائل کیس کا فیصلہ جلد آئے گا اور خواجہ آصف ہمیشہ کیطرح جھوٹے ثابت ہوں گے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی اجلاس میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے الزامات سے متعلق گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے وزرا کو جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے بیانات پر ردعمل سے روک دیا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی بیانات کو میڈیا نے اتنا اچھالا،اپوزیشن کی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا، میرے کوئی لاکھوں کے اخراجات نہیں، ایسی باتوں پر بات کرنے وقت ضائع نہ کریں،اپوزیشن جماعتوں کے لیڈرز نے ملکی خزانہ لوٹا، اس پر زیادہ بات ہونی چاہیے،

    کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

    مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

    افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

    سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

    چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

    او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ

    کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نائیجر میں او آئی سی اجلاس سے قبل اہم ملاقات

     او آئی سی کو قابض قوتوں کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے

  • بھارتی فوج تباہی کےدہانے پرپہنچ گئی:کہیں جرنیل جنرلوں کومارنےلگےتوکہیں افسران خودکشیوں پرمجبور

    بھارتی فوج تباہی کےدہانے پرپہنچ گئی:کہیں جرنیل جنرلوں کومارنےلگےتوکہیں افسران خودکشیوں پرمجبور

    نئی دہلی :بھارتی فوج تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزررہی ہے ، اب تو صورتحال اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ کہیں جرنیل جنرلوں کومارنے لگےتوکہیں افسراناطلاعات کے مطابق بھارتی فوج میں اس وقت بغاوت کی کیفیت ہے اور اطلاعات ہیں کہ بڑے بڑے جنرلزاپنے مخالفین جنرلز کو مروانے کےلیے کہیں ہیلی کاپٹر جیسے حادثات کرواتےہیں تو کہیں اپنے ہی ماتحت جوانوں سے فائرنگ کروا کر کام تمام کروا دیتے ہیں

    ویسے تو بہت سے ایسے واقعات ہیں جن کوانتہائی خفیہ رکھا جاتا ہے مگرچند دن پہلے جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کوفضا میں راکٹ یا میزائل سے داغے جانے کے بعد یہ تنازعہ اب کھل کر سامنے آگیا ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارتی فوج کے انٹرنل سیکورٹی اداروں نے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے والے فوجی افسران کو گرفتار کرلیا ہے اوران کی گرفتاری کو پوشیدہ رکھا جارہا ہے ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سازش میں بھارتی فضائیہ کے ایک اسکوارڈ ن لیڈر،بری فوج کے ایک جنرل اور ایک برگیڈربھی اس وقت فوج کے انٹرنل سیکورٹی اداروں کی تحویل میں ہیں ، جن کے بارے میں بھارتی فوجی حکام معاملے کو پوشیدہ رکھے ہوئے ہیں‌

    تازہ واقعہ میں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر ساتھی فوجی کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے بالاکوٹ میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کے سپاہی لکشمی نارائن کی صوبیدار جسبیر سنگھ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سپاہی نے اسے گولی مار کر قتل کردیا۔ایک فوجی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ صوبیدار جسبیر سنگھ کو زخمی حالت میں فوجی ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔فوری طورپر جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

    دوسری طرف بھارتی فوج میں اعلیٰ‌افسران کے رویے کی وجہ سے پہلے جوان اور جونیئر افسران خودکشیاں کرتے تھے مگراب تو خود بڑے بڑے افسران کی طرف سے خود کشی کے واقعات سامنے آرہے ہیں‌،

    یہ بھی یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ چند دن قبل پیش جب غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک میجر نے ضلع رامبن میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے میجر پرویندر سنگھ نے ضلع کے علاقے مہوبل میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔کھاری پولیس پوسٹ کے انچارج کے مطابق مہوبل میں 23 راشٹریہ رائفلز کی الفا کمپنی کے کمانڈر میجر پرویندر سنگھ نے اپنے رہائشی کوارٹرپر اپنی سروس رائفل اے کے 47 سے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی۔

    اس واقعے سے جنوری 2007 سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر524 ہو گئی ہے۔ خودکشیوں پر مجبور

  • جمہوریہ چیک کے سفیرکی آرمی چیف سے ملاقات

    جمہوریہ چیک کے سفیرکی آرمی چیف سے ملاقات

    جمہوریہ چیک کے سفیرکی آرمی چیف سے ملاقات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جمہوریہ چیک کے سفیرنے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا،علاقائی سلامتی اور افغان صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،افغانستان کی موجودہ صورتحال،انسانی امداد کی فراہمی سے متعلق تعاون پربھی گفتگو کی گئی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے پاکستان مشترکہ مفادات پر مبنی کثیر الجہتی تعلقات میں وسعت کے لیے پرامید ہے، جمہوریہ چیک کے سفیر نے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا، معزز مہمان نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی چیک سفیرنے پاکستان کے ساتھ ہرسطح پر سفارتی تعاون بڑھانے کےلیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،

    پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

    گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

    پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

    شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

    جب تک مساجد مدارس آباد ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، شیخ رشید

    ہمیں پتہ گڈ کون اور بیڈ کون،ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے ،شیخ رشید

  • سپریم کورٹ، 16 ہزار برطرف ملازمین کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

    سپریم کورٹ، 16 ہزار برطرف ملازمین کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

    سپریم کورٹ نے ملازمین کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا

    سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ سیکڈ امپلائز ایکٹ 2010 آئین کے آرٹیکل 25,18,9 اور 4 کے متصادم ہے،
    سیکڈ ایمپلائز ایکٹ 2010 آرٹیکل 8 کے تحت کالعدم قرار دیا جاتا ہے، سپریم کورٹ ارٹیکل 184 تھری کو آرٹیکل 187 کے اختیارکے تحت استعمال کر رہا ہے،ملازمین کی بحالی اور ترقیاں محکموں کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہوں گی،کیس کا تفصیلی فیصلہ اور وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی،سیکڈ ایمپلائز ایکٹ 2010 آئین کے آرٹیکل 25،18 اور 9 کے متصادم ہے،

    جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی نوٹ لکھا کہ پارلیمانی نظام حکومت میں پارلیمان سپریم ہے، سیکڈ ایمپلائز ایکٹ کالعدم قرار دینے کیخلاف نظرثانی اپیلوں کو منظور کیا جاتا ہے،سیکڈ ایمپلائز ایکٹ کے بعد نکالے گئے ملازمین کو تمام مراعات دی جائیں،مضبوط جمہوری نظام میں پارلیمان ہی سپریم ہوتا ہے، پارلیمنٹ کو نیچا دکھانا جمہوریت کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے،ایکٹ آف پارلیمنٹ کی شق چار آئین سے متصادم ہے، سیکشن چار، اور سیکشن 10 آئین سے متصادم ہیں جس کا جائزہ لینا ہے،

    قبل ازیں سپریم کورٹ نے 16 ہزار برطرف ملازمین سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا ،سپریم کورٹ نے سیکڈ ایمپلائز ایکٹ کالعدم قرار دینے کیخلاف نظرثانی درخواستیں مسترد کردیں ،سپریم کورٹ کا فیصلہ چار ایک کے تناسب سے آیا،جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی نوٹ تحریر کیا ،تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ کچھ ملازمین کو مدت ملازمت کے حساب سے ریلیف دیا گیا ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی نوٹ میں نظرثانی اپیلوں کو تسلیم کیا ہے ملازمین کو ٹینیور کے حساب سے ریلیف دیا گیا ہے، درخواست گزاروں کے وکلا کے شکر گزار ہیں جنہوں نے عدالتی معاونت کی، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریری فیصلہ پڑھ کر سنا یا، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ملازمین کے ڈیٹا سے متعلق جو سوالات اٹھائے ہیں ان سے آگاہ کیا جائے،

    سپریم کورٹ نے ایک سے 7گریڈ تک کے ملازمین کو بحال کر دیا گریڈ 8سے اوپر والے ملازمین کو ٹیسٹ دینا ہو گا، آرٹیکل تین 184اور 187 کے اختیار استعمال کرکے فیصلہ سنایا گیا نومبر 1996 سے اکتوبر 99 تک بھرتی ملازمین کا اگر ٹیسٹ نہیں لیا گیا تو انہیں ٹیسٹ دینا ہوگا،جن ملازمین کی مس کنڈیکٹ پر نوکری ختم ہوئی تھی وہ بحال نہیں ہونگے جن ملازمین کو گریڈ ایک سے اوپر ترقی دے کر بحال کیا گیا وہ واپس اپنے گریڈ پر جائینگے سپریم کورٹ نے 16 ہزار برطرف ملازمین کو بحال کردیا،ملازمین کی نظرثانی اپیلیں خارج کر دی گئیں سپریم کورٹ نے درخواستیں 4ایک کے تناسب سے خارج کی

    فیصلہ سنائے جانے سے قبل سپریم کورٹ کے باہر برطرف ملازمین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی مردو خواتین ملازمین نے فیصلہ آنے سے پہلے دعائیں شروع کردیں۔

    سپریم کورٹ نے ملازمین برطرفی کیس کا فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کرلیا تھا ،ملازمین برطرفی کیس کی اپیلوں پر سپریم کورٹ میں 11 سماعتیں ہوئیں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی استدعا پر دلائل دینے کا ایک اور موقع دیا ، اٹارنی جنرل نے کہا کہ جن ملازمین کو مس کنڈکٹ اور غیر حاضری پر نکالا گیا ان پر تجاویز کا اطلاق نہیں ہوگا تمام فریقین کے وکلا حکومتی تجاویز کی حمایت کرتے ہیں تو ان پر عمل ہوگا، اگر ملازمین کے وکلا کو حکومتی تجاویز پر اعتراض ہے تو تجاویز واپس لیں گے، سپریم کورٹ نے کہا کہ برطرف ملازمین سے ہمدردی ہے ،عدالت نے آئین اور قانون کو دیکھنا ہے،

    حکومت کی جانب سے تجویز دی گئی کہ ایک تا 7 گریڈ تک کے ملازمین کو بحال کر دیا جائے،گریڈ 8سے 17 تک کے ملازمین کے 3ماہ میں ٹیسٹ لیے جائیں، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ٹیسٹ پاس کرنے والے ملازمین کو مستقل کر دیا جائے، ملازمین کی ماضی کی سروس ایڈ ہاک تصور ہو گی،

    کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ نے کی تھی 17اگست کو سپریم کورٹ نے سیکڈ ایمپلائز ایکٹ 2010 کالعدم قرار دیا تھا جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ 20 ماہ بعد 17 اگست کو سنایا تھا عدالتی فیصلے سے مختلف محکموں کے 16 ہزار سرکاری ملازمین نوکریوں سے برطرف ہوئے

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    پارلیمنٹ 10 سال سروس پر ملازمین کو کوئی ریلیف دینا چاہیے تو دے سکتی ہے ،سپریم کورٹ

    ملازمین کو نکالنے کا عمل درست تھا،سپریم کورٹ کے ریمارکس

    کیا قانون کی حکمرانی کے بغیر معاشرہ آگے چل سکتا ہےِ سپریم کورٹ

  • 41 برس بعد پاکستان میں او آئی سی اجلاس، حکومت کا تعطیل کا اعلان

    41 برس بعد پاکستان میں او آئی سی اجلاس، حکومت کا تعطیل کا اعلان

    41 برس بعد پاکستان میں او آئی سی اجلاس، حکومت کا تعطیل کا اعلان
    اوآئی سی کا غیر معمولی اجلاس ،وفاقی حکومت نے 20 دسمبر کو مقامی تعطیل کا باضابطہ اعلان کردیا

    20 دسمبر بروز سوموار تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور تمام ماتحت ادروں میں چھٹی ہوگی ،کابینہ ڈویژن نے. 20 دسمبر بروز سوموار کی چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اجلاس کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان 19 دسمبر کو اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 17ویں اجلاس کی میزبانی کر یگا وزرائے خارجہ کونسل اجلاس بلانے کی تجویز سعودی عرب نے دی، پاکستان نے کال کا خیر مقدم کیا تھا اور سیشن کی میزبانی کی پیشکش کی تھی، اجلاس میں او آئی سی رکن ممالک اور مبصرین کے وزرائے خارجہ شریک ہونگے ،شرکامیں اقوام متحدہ ، بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندے بھی شرکت کرینگے امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، اٹلی سمیت غیر رکن ممالک کو مدعو کیا گیا ، جاپان ، یورپی یونین اور افغان حکومت بھی اجلاس میں شریک ہوگی،

    قبل ازیں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل، حسین ابراہیم طہٰ کی وزارت خارجہ آمد ہوئی ہے ،وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی

    قبل ازیں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل، حسین ابراہیم طہٰ کی پاکستان آمد ہوئی ہے ،اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا وفاقی دارلحکومت آمد پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا. وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ او آئی سی سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں،او آئی سی کانفرنس کا انعقاد پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے،

    او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے کہا کہ پاکستان نے پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے بہترین کردار ادا کیا، او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس ایک اہم موقع ہے، او آئی سی کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا،

    او آئی سی سیکرٹری جنرل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے سیکرٹری جنرل او آئی سی 19 دسمبر کو وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے

    اسلام آباد میں دفاتر جانے والوں کی وجہ سے رش کی صورتحال ہے۔ او آئی سی کے وفود کی نقل و حرکت کے باعث اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر مختصر وقت کے لئے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تاخیر سے بچنے کے لیے 15 منٹ کا اضافی وقت سفر کے آغاذ سے قبل رکھیں۔

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے،ذرا سی غفلت پورے خطے کومتاثرکرسکتی ہے،پاکستان، افغانستان سے متعلق جوبھی کردار ادا کر سکتا ہے کر رہا ہے ،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس افغانستان سے متعلق طلب کیا گیا ہے ،توقع ہے افغانستان کے دیگر پڑوسی بھی کردار ادا کریں گے،یورپی یونین کو احساس ہوگیا کہ افغانستان میں حالات بگڑے تو نقصان ہو گا نیٹو کمانڈرز کو بھی افغانستان کی صورتحال پرتشویش ہے ،امریکی حکام کو بھی کہا جارہا ہے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے،امریکامیں بھی باتیں ہورہی ہیں کہ مستحکم افغانستان کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے 19دسمبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اہم اجلاس ہوگا، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس 41 برس قبل 1981 میں ہوا تھا، پرامن و مستحکم افغانستان کے ذریعے ہم علاقائی باہمی روابط رکھ سکتے ہیں غفلت برتنے پر افغانستان کی 47فیصد آبادی خط غربت سے نیچے چلی جائے گی،افغانستان میں خوراک کی کمی اور غربت کے شدید خطرات ہیں،

    او آئی سی اجلاس کے لیے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے، ،پارلیمنٹ میںصفائی رنگ وروغن شاہرہ دستورسمیت جن شاہرائوں پر وفود نے پارلیمنٹ تک پہنچنا ہے وہاں پر بھی پھول ،لائٹیں، سڑکوں  کی کارپیٹنگ و لائنگ کا کام کیا گیا ہے، ۔باغی ٹی وی کے مطابق مطابق او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کوپرایشن) کا اجلاس 19دسمبر کو پاکستان میں ہونے جارہا ہے او آئی سی کی تقریب کے لیے پارلیمنٹ کو منتخب کیا گیا ہے اور اس کے لیے قومی اسمبلی کا ہال استعمال کیا جائے گا جس کے لیے پہلے ہی قومی اسمبلی نے تحریک پاس کرکے او آئی سی اجلاس کے لیے ہال دینے کی اجازت دے دی ہے ۔جس کے بعد انتظامیہ نے او آئی سی اجلاس کے لیے تیاریاں تیز کردی ہیں پوری پارلیمنٹ کی عمارت میں رنگ وروغن کاکام تیزی کے ساتھ جاری ہے پارلیمنٹ کے اندر لائٹیں تبدیل کی جارہی ہیں

    قومی اسمبلی کے ہال میں کارپٹ صاف اور نئے ڈالے جارہے ہیں صفائی کے لیے خصوصی عملہ لایا گیا ہے جو پوری عمارت کی کیمیکلز کے ذریعے سے صفائی کررہاہے اس کے ساتھ پارلیمنٹ کی عمارت کے بارشاہراہ دستور پر انتظامیہ سڑک اکھڑکر دوبارہ کارپیٹنگ کررہی ہے فٹ پاتھ اور ٹھیک اور ان کورنگ دیاجارہاہے نئے پھول وپودے لگائے جارہے ہیں لائٹ پول کے ساتھ مزید مختلف ڈیزائن کی لائٹیں لگائی جارہی ہیں جبکہ درختوں وپودوں کومختلف رنگوں سے روشن کرنے کے بھی انتظام کئے جارہے ہیں ۔اس کے ساتھ وی آئی پی وفودکو ائیرپورٹ سے پارلیمنٹ تک لانے کے راستوں کی بھی خصوصی صفائی اور رنگ وروغن کاکام جارہی ہے اسلام آباد ہائی وئے او رایکسپریس وے پر سڑکوں کی دوبارہ کارپٹنگ کی جارہی ہے سڑکوں پر لائنیں لگائی جارہیں تاکہ مسلم ملک کے سامنے پاکستان کی بہترین تصویر پیش کی جاسکے ۔

    او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 19 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں کچھ بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کو بھی مدعو کیا جارہا ہے- اس غیر معمولی اجلاس کا مقصد، افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال پر غور و خوض کرنا اور موثر لائحہ عمل طے کرنا ہے، اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق اس وقت افغانستان کے 38 ملین افراد میں سے 50 فیصد کو بھوک کے سنگین بحران کا سامنا ہے اور یہ صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

    ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

    امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

    طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

    جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

    امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

    کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

    امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

    کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

    مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

    افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

    سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

    چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

    او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ

    کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نائیجر میں او آئی سی اجلاس سے قبل اہم ملاقات

     او آئی سی کو قابض قوتوں کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے

  • دنیا کے 77 ملکوں میں اومیکرون حملہ آور:ویکسین کے غیرموثرہونے کی اطلاعات سے ہرطرف خوف

    دنیا کے 77 ملکوں میں اومیکرون حملہ آور:ویکسین کے غیرموثرہونے کی اطلاعات سے ہرطرف خوف

    لندن : دنیا کے 77 ملکوں میں اومیکرون حملہ آور:ویکسین کے غیرموثرہونے کی اطلاعات سے ہرطرف خوف،اطلاعات کے مطابق ادارہ عالمی صحت ڈبلیو ايچ او اور یوروپی ڈیزیز کنٹرول شعبے نے کورونا وائرس کے نئے ویريئنٹ اومیکرون کے تیزی سے پھیلاو کے مدنظر عوام سے ٹیکہ لگوانے کے ساتھ ساتھ ماسک اور جسمانی فاصلے کا خیال رکھنے پر بھی تاکید کی ہے۔ ان دونوں اداروں کا کہنا ہے کہ اس ویريئنٹ سے صرف ٹیکے کے ذریعہ نہیں نمٹا جا سکتا۔

    یوروپی حکومتیں جہاں ایک طرف اس وائرس کے مہلک اثرات پر قابو پانے کے لئے ٹیکہ لگانے کا عمل تیز کر رہی ہیں وہیں دوسری طرف برطانیہ میں اس نئے ویریئنٹ کی چپیٹ میں آنے والوں کی تعداد میں دن بدن تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 ہزار 610 نئے کیس سامنے آئے ہیں جسکے مدنظر حکومت نے اس مہینے کے آخر تک بڑے پیمانے پر لوگوں کو کورونا کے ٹیکے کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ صرف ٹیکہ اومیکرون کو روکنے میں زیادہ موثر نہیں ہوگا۔

    ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرث کے دعوے کے مطابق ویکسین نے اومیکرون کے مقابلے میں یہ کیا کہ بہت سے لوگوں کو اسپتال جانے سے بچا لیا اور زیادہ شدید علامات سامنے نہیں آئیں، اس لئے ٹیکہ لگوانا ضروری تو ہے مگر یہ کافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک لگانا اور جسمانی فاصلے کا خیال رکھنے کی بدستور ضرورت ہے۔

    دوسری طرف یوروپی یونین کی عہدیدار اورسیلا وندیرلاین نے کہا کہ اس وقت یوروپ میں ہر تین دن میں اومیکرون سے متاثر لوگوں کی تعداد دگنی ہوتی جا رہی ہے اور اگلے مہینے یوروپ میں یہ ویریئنٹ بہت بڑے پیمانے پر پھیل چکا ہوگا۔

    دنیا کے 77 ملکوں میں اب تک اومیکرون ویریئنٹ کے پہونچنے کی تائید ہو چکی ہے۔

    دوسری طرف ہندوستان میں بھی اومیکرون کے کیسز تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔ اب تک مغربی بنگال، تمل ناڈو، مہاراشٹر، کیرل، تلنگانہ، راجستھان، کرناٹک، گجرات، آندھرا پردیس، دہلی، اور چندیگڑھ میں اومیکرون کے کیس سامنے آ چکے ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اومی کرون سے بھارتی معیشت بھی تباہی کی جارہی ہے

  • برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف اورپاک فوج کے سربراہ آرمی چیف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو

    برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف اورپاک فوج کے سربراہ آرمی چیف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو

    راولپنڈی:برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف اورپاک فوج کے سربراہ آرمی چیف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ،اطلاعات کے مطابق برطانوی چیف آف ڈیفنس سے گفتگو کرتے ہوئ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن، خوشحالی کے لیے تمام پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔

    دوسری طرف آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل سر انٹونی ڈیوڈ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ باہمی دلچسپی، فوجی تعاون، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان میں سلامتی، انسانی بحرانی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایڈمرل سر انٹونی کو نئی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تقرری سے دوطرفہ تعاون مزید مستحکم ہو گا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ برطانوی ایڈمرل نےافغانستان کی صورتحال میں پاکستان کےکردارکوسراہا ہے ۔برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی علاقائی استحکام کیلئےپاکستان کےکردارکی تعریف اور پاکستان کیساتھ ہرسطح پر سیکیورٹی تعاون کوفروغ دینےکےعزم کااعادہ کیا۔

    اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ادارہ جاتی میکانزم کی تشکیل کی ضرورت ہے، افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

    ادھر دوسری طرف پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران جاپانی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لیے خصوصی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی المئیے کو روکنے کیلئے امداد پہنچانے کے لئے فوری طور پر ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے ، علاقائی امن، خوشحالی کے لیے تمام پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کاپرامن حل ضروری ہے۔

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا اچانک اعلان:اہم وجہ سامنے آگئی

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا اچانک اعلان:اہم وجہ سامنے آگئی

    لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا اچانک اعلان:اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین ون ڈے سیریز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مشترکہ بیان میں سیریز منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کیریبین کیمپ میں پانچ مزید کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ بدھ کو ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد دورہ پاکستان پر موجود سائیڈ کے کل پازیٹو کیسز کی تعداد نو ہو گئی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نو دسمبر کو کراچی پہنچی تھی۔

    کرکٹ بورڈز کے مشترکہ بیان کے مطابق جمعرات کو کیے گئے کورونا ٹیسٹوں کے نتائج کے بعد ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے پاس موجود محدود آپشنز کی وجہ سے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ سیریز کے حصے کے طور پر کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز ملتوی کی جا رہی ہے۔

    ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز اب جون 2022 کی ابتدا میں کھیلی جائے گی۔ اس کے نتیجے میں ورلڈ کپ کوالیفائر میچوں کے لیے ویسٹ انڈیز کو بہتر ٹیم تشکیل دینے کا موقع ملے گا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دونوں ٹیمیں کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں تیسرے ٹی20 میچ میں مدمقابل ہیں۔ تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے دونوں میچوں میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔

    دوسری طرف آج کے میچ میں‌ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر207رنز بنائے،کپتان نکولس پورن 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز نے شروعات سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر207 رنز بنائے۔کپتان نکولس پورن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 64 رنز بنائے جبکہ بروکس نے 49 اور برینڈن کنگ نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 2 اور شاہنواز دھانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • ایک اورعالمی ادارے کی سربراہی ایک بھارتی خاتون کے سپرد:عالمی سازش یا بھارتی لابنگ

    ایک اورعالمی ادارے کی سربراہی ایک بھارتی خاتون کے سپرد:عالمی سازش یا بھارتی لابنگ

    لینا نائر:ایک اورعالمی ادارے کی سربراہی ایک بھارتی خاتون کے سپرد:عالمی سازش یا بھارتی لابنگ ،اطلاعات کے مطابق بھارت کواس وقت عالمی اداروں کا کنٹرول دیا جارہاہے ، اس حوالےسے ایک سوال بڑی تیزی سے گردش کررہا ہے کہ کیا یہ عالمی سازش ہے یا پھربھارتی لابنگ کہ ہربڑے عہدے پربھارتی قابحض ہورہے ہیں‌،

    ادھراسی حوالے سے معلوم ہو اہے کہ انڈین نژاد خاتون لگژری فیشن برانڈ شینیل کی عالمی چیف ایگزیکٹیو بن گئیں

    رواں ہفتہ انڈیا کے لیے بہت خاص رہا ہے اور انڈین خواتین نے اسے خاص بنا دیا ہے۔ ایک طرف ہرناز سندھو نے مس ​​یونیورس کا اعزاز جیتا وہیں اب ایک اور انڈین نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

    یہ خاتون لینا نائر ہیں۔ اگر آپ کا فیشن کی دنیا سے کوئی تعلق ہے تو آپ نے لگژری فیشن برانڈ شینیل کا نام ضرور سنا ہوگا اور لینا اب اس کمپنی کی گلوبل چیف ایگزیکٹیو بن چکی ہیں۔

    اندرا نوئی کے بعد وہ دوسری انڈین نژاد خاتون ہیں جو کسی عالمی کمپنی کی سی ای او بنیں۔ اندرا نوئی پیپسی کو کی گلوبل سی ای او تھیں۔اگرچہ انڈین نژاد لینا نائر نے اپنے پچھلے عہدے پر رہتے ہوئے بھی ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    لینا نائر پہلے اینگلو ڈچ کمپنی یونی لیور میں چیف ہیومن ریسورس آفیسر تھیں۔ وہ یونی لیور میں اس عہدے پر فائز ہونے والی سب سے کم عمر اور پہلی خاتون تھیں۔وہ یونی لیور میں یونی لیور لیڈرشپ ایگزیکٹیو کی رکن بھی تھیں۔ لینا نے ٹوئٹر پر اپنے نئے عہدے کے بارے میں بھی بتایا ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ ’میں شینیل میں گلوبل چیف ایگزیکٹیو کے طور پر تعینات ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔ یہ ایک شاندار اور مثالی کمپنی ہے۔‘شینیل فیشن، جیولری، گھڑیاں، شیشے، پرفیوم، میک اپ اور جلد کی دیکھ بھال کے حوالے سے ایک معروف برانڈ ہے۔اس برانڈ کی بنیاد گیبریئل بونل شنیل نے رکھی تھی۔ وہ ایک فرانسیسی فیشن ڈیزائنر اور کاروباری خاتون تھیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ کوعالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(اول ) تعینات کردیا گیا ہے ۔وہ آئندہ برس کے آغاز میں جیوفری ایکاموتو کی سبکدوشی پر عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

     

    گیتا گوپی ناتھ اس وقت آئی ایم ایف کی چیف اکانومسٹ کی حیثیت فرائض انجام دے رہی ہیں ۔انہیں جنوری 2022 میں ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنی تدریسی ذمے داریاں سنبھالنے واپس جانا تھا تاہم اب انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ بطور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول ) کے طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بانی اور سی ای او جیک ڈورسی نے عہدہ چھوڑ دیا جس کے بعد پراگ اگروال اب کمپنی کے نئے سربراہ ہوں گے۔

     

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نژاد امریکی شہری و ٹوئٹر کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر پراگ اگروال اب کمپنی کے نئے سربراہ ہوں گے۔ اپنے پیغام میں جیک ڈورسی نے کہا ہے کہ میں نے آج ٹوئٹر کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ کمپنی میرے بغیر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔