Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا:وزیراعظم عمران خان

    ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا:وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ قومی سلامتی کمیٹی کو کالعدم تنظیم کے احتجاج سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شرکا کو کالعدم تنظیم کے بیرونی رابطوں سے متعلق بھی بتایا گیا۔

    کمیٹی کو ملکی داخلی صورتحال اور ٹی ایل پی کے احتجاج کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    قومی سلامتی کے اہم اجلاس میں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی گروپ یا عناصر کو امن و عامہ کی صورتحال بگاڑنے اور حکومت پر دباو ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ٹی ایل پی نےاحتجاج کے دوران جان و مال کو نقصان پہنچایا ، جس کا بہت زیادہ دکھ ہے

    قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ قانون کی عملداری میں خلل ڈالنے کی مزید کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

    کمیٹی نے پولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور تحمل کو خراج تحسین پیش کیا جن کے 4 اہلکار شہید اور 400 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ کمیٹی نے اعادہ کیا کے تحمل کا مطلب ہر گز کمزوری نا سمجھا جائے۔ پولیس کو جان و مال کے تحفظ کے لیے دفاع کا حق حاصل ہے۔

    قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاست پر امن احتجاج کے حق کو تسلیم کرتی ہے تاہم ٹی ایل پی نے دانستہ طور پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا اور اہلکاروں پر تشدد کیا۔ یہ رویہ قابل قبول نہیں۔ریاست آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہ کر مزاکرات کرے گی اور کسی قسم کے غیر آئینی اور بلا جواز مطالبات تسلیم نہیں کرے گی۔

    وزیر اعظم اور قومی سلامتی کمیٹی ممبران نے امن و عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لیے تعزیت کی اور کہا کے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کو معاوضہ اور ان کی کفالت یقینی بنائی جائے گی۔

    اس اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت قانون نافظ کرنے والے اہلکاروں کی ہر قسم امداد اور پشت پناہی جاری رکھے گی کیونکہ یہ عوام کا تحفظ کر رہے ہیں۔

    کسی بھی پچھلی حکومت یا وزیر اعظم نے ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ اور اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے اندرونی اور بین الاقوامی سطح پر اتنا کام نہیں کیا جتنا اس حکومت نے کیا۔ حکومت نے کامیابی سے ان ایشوز کو اقوام متحدہ، او ائی سی، یوروپین یونین اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کیا

    اس موقع پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد بھی اسلام کے خلاف منفی پراپیگنڈے کو رد کرنا ہے۔

    کمیٹی نے ٹی ایل پی کی طرف سے ناموس رسالت کے غلط اور گمراہ کن استعمال کی شدید مذمت کی جس کی وجہ سے فرقہ واریت کو ہوا ملتی ہے اور ملک دشمن عناصر فائدہ اٹھاتے ہیں۔

    اربوں مسلمان حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس سے محبت کرتے ہیں اور عقیدت رکھتے ہیں تاہم کسی بھی دوسری اسلامی ریاست میں املاک اور عوام کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ ٹی ایل پی کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا منفی تاثر گیا ہے۔

    ٹی ایل پی نے ماضی میں بھی متعدد بار پر تشدد احتجاج کا راستہ اختیار کیا جس سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا اور ریاست کی حکمرانی کو چیلینج کیا گیا۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے متفقہ طور پر اس عزم کو دہرایا کے ریاست کی خودمختاری کو کسی بھی اندرونی یا بیرونی خطرات سے محفوظ رکھا جائے گا۔

    کمیٹی نے فیصلہ کیا کے ٹی ایل پی کے ساتھ صرف آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مذاکرت کئے جائیں گے۔ ٹی ایل پی کو مزید قانون شکنی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور نا ہی کسی قسم کے ناجائز مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔ ریاست کی حکمرانی کو چیلینج کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ریاست کی حکمرانی کو قائم رکھنے کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائیں جائیں۔

  • سعد رضوی سے بھی بات ہورہی،وزیراعظم کیا اعلان کرنیوالے ہیں،شیخ رشید نے بتا دیا

    سعد رضوی سے بھی بات ہورہی،وزیراعظم کیا اعلان کرنیوالے ہیں،شیخ رشید نے بتا دیا

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلے ہوئے، شیخ رشید نے بتا دیا
    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم جماعت کے مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اجلاس میں قومی سلامتی کے دیگر امور پر حکمت عملی بنانے پر غورکیا گیا ،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی آئی بی اور مشیر خزانہ شوکت ترین شریک ہوئے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی ایم او بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا حصہ تھے وزیراطلاعات ،وزیر دفاع پرویز خٹک بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موجود تھے ،نیول چیف امجد خان نیازی، ائیر چیف ظہیر احمد بابر اور وزیر داخلہ اجلاس میں شریک تھے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی شریک ہوئے.

    اجلاس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 2 گھنٹے جاری رہا،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام صورتحال پر بات چیت ہوئی،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ ابھی جاری کردیا جائے گا،مذاکرات کے دروازے ابھی بند نہیں کیے،ریاست کی رٹ کو بھی قائم رکھنا ہے خواہش ہے معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں، وزیرمذہبی امور نور الحق قادری اورمیں کالعدم جماعت سے مذاکرات کررہے ہیں،ضرورت پڑی تو میں بھی میڈیا سے ٹاک کروں گا، ریاست کی رٹ قائم کرنی ہے، لوگوں کی جان و مال کی حفاطت کرنی ہے

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیس کو رینجرز کے ماتحت کردیا کالعدم جماعت نے جی ٹی روڈ بند کردی جس سے لوگوں کو مشکلات ہیں پولیس پر فائرنگ کی گئی ،اہلکاروں کے پاس لاٹھیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا،اپنے معاہدے پر آج تک قائم اورشام تک مذاکرات کرنے کاامکان ہے،ہم نے کہا تھا کہ جی ٹی روڈ کھول دیں لیکن بات نہیں مانی گئی،آج مذاکرات کرکے دیکھتے ہیں،پیش رفت سے آگا ہ کردیاجائے گا واٹس ایپ بھارت ،جنوبی کوریا اورہانگ کانگ سے چل رہے ہیں کالعدم جماعت کے رہنما سعد رضوی سے بھی بات ہورہی ہے،مذاکرات کے نتائج کا انتظار کرناچاہیے اورافہام وتفہیم کا حامی ہوں ،دنیا کوپتہ ہے فرانس کے سفیرپاکستان میں نہیں ہیں ،فرانس یورپی یونین کی صدارت کررہاہے،کالعدم جماعت ساتویں بار نکل آئی ہے ،وزیراعظم عمران خان کل یاپرسوں قوم سےخطاب کریں گے،وزیراعظم عمران خان حالات حاضرہ قوم کے سامنے پیش کریں گے،وزیراعظم عمران خان کاخطاب ہی پوری حکومت کا بیانیہ ہوگا،

    @MumtaazAwan

    تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

    کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

    سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا دیا حکم؟

    سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،دلائل مکمل

    باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ

    سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

    تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم

    حافظ سعد رضوی کو رہا کیوں نہیں؟ سی سی پی او لاہور فوری طلب

    سعد رضوی کی رہائی کیخلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    حافظ سعد رضوی کی نظربندی، وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا

    کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن ،رات گئے گرفتاریاں

    ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن پر حکومت سے جواب طلب

  • ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن پر حکومت سے جواب طلب

    ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن پر حکومت سے جواب طلب

    ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن پر حکومت سے جواب طلب
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے پرامن شرکاء کے خلاف ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن پر وفاقی حکومت سے دو نومبر کو رپورٹ طلب کر لی عدالت عالیہ نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے پر چیئرمین پیمرا سے بھی رپورٹ طلب کر لی عدالت عالیہ نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے خلاف ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن کو قابل سماعت قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے شہداء فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر پٹیشن پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔کالعدم تحریک لبیک کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے شرکاء پر ریاستی تشدد کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق شہداء فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کی۔ پٹیشنر کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حکومت تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے شرکاء کے خلاف بے دریغ طاقت کا استعمال کر رہی ہے مارچ کے شرکاء پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کے ساتھ ساتھ تیزاب بھی پھینکا گیا مارچ کے شرکاء کے خلاف ریاستی طاقت کے استعمال کے نتیجے میں کئی شہادتیں ہو چکی ہیں ،میڈیا بھی عوام کو درست حقائق نہیں بتا رہا مارچ کے شرکاء کے خلاف وزیر آباد میں بھی حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال کا حکم جاری کیا گیا ہے لیاقت حسین کیس میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے کہ آرمڈ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کر سکتے عدالت حکومت کو مارچ کے شرکاء کے خلاف مزید طاقت کے استعمال سے روکے لال مسجد آپریشن کے دوران بھی میں نے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر ہاتھ جوڑ کر آپریشن کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی تھی اگر اس وقت سپریم کورٹ حکم امتناعی جاری کر دیتی تو معصوم طلبہ و طالبات کا جانی نقصان نہ ہوتا میں نے لال مسجد آپریشن کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں پیش ہوکر کہا تھا کہ طلبہ و طالبات کے جانی نقصان کے ذمہ دار سپریم کورٹ کے وہ دو جج بھی ہیں کہ جنہوں نے آپریشن کے خلاف حکم امتناعی جاری نہیں کیا تھا آج بھی اس عدالت سے ہاتھ جوڑ کے استدعا کررہا ہوں کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے شرکاء کے خلاف طاقت کے استعمال پر حکم امتناعی جاری کیا جائے اگر عدالت نے حکم امتناعی جاری نہ کیا تو کافی جانی نقصان ہوسکتا ہے تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے شرکاء کا جائز مطالبہ ہے کہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے مارچ کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ پارلیمنٹ اس متعلق فیصلہ کرے،پارلیمنٹ کا فیصلہ ہمیں قبول ہوگا

    جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ درست کہہ رہے ہیں کہ قانون شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی بالکل اجازت نہیں دیتا جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ تکلیف دہ ہے ،ابھی تک سب کچھ پنجاب میں ہورہا ہے،پنجاب ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے معاملہ انسانی جانوں کا ہے،اس لئے ہم اس کیس کو دیکھیں گے

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ تمام احکامات وفاقی حکومت جاری کررہی ہے ، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم پیر کو فریقین کو طلب کر لیتے ہیں ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پیر تک بہت دیر ہو جائے گی،حکم امتناعی کی درخواست پر آج آرڈر جاری کرنے کی استدعا ہے ، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ طارق صاحب!ہمیں صرف ایک دن دے دیں،ہم فریقین کو طلب کرکے رپورٹ لیتے ہیں

    وکیل درخواست گزار کی جانب سے پٹیشن کے ساتھ دائر کی گئی حکم امتناعی کی متفرق درخواست پر آج احکامات جاری کرنے کے اصرار پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم کچھ دیر تک مناسب احکامات جاری کرتے ہی

    واضح رہے کہ مذکورہ پٹیشن گزشتہ روز شہداء فاؤنڈیشن کی جانب سے حافظ احتشام احمد نے طارق اسد ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی تھی۔ پٹیشن میں وفاقی حکومت کو بذریعہ وفاقی سیکریٹری داخلہ،وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور پیمرا کو بذریعہ چیئرمین پیمرا فریق بنایا گیا ہے۔پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے خلاف آرمڈ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے طاقت کے استعمال کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے پٹیشن میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے شرکاء کے خلاف طاقت کے استعمال کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔ پٹیشن میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے شرکاء پر ریاستی تشدد کے متعلق حقائق جاننے اور ذمہ داروں کے تعین کے لئے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز اور اچھی شہرت کے حامل علماء پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔پٹیشن میں فریقین سے تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے خلاف طاقت کے استعمال کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں اور زخمیوں کے متعلق مکمل تفصیلات طلب کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔پٹیشن میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے خلاف طاقت کے استعمال کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کو دیت دینے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔پٹیشن میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے خلاف طاقت کے استعمال کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو معاوضہ دینے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔پٹیشن میں متعلقہ اتھارٹی کو چیئرمین پیمرا کے خلاف فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتنے پر کاروائی کرنے اور تمام ٹی وی چینلز کو تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے شرکاء کے خلاف غلط رپورٹنگ سے باز رہنے اور انہیں مارچ کی حقائق پر مبنی آزادانہ کوریج کرنے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔پٹیشن میں تحریک لبیک کے قائدین و کارکنان سمیت تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے شرکاء کے خلاف درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز خارج کرنے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

    مذکورہ پٹیشن کے ساتھ حکم امتناعی کے لئے ایک متفرق درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔متفرق درخواست میں فریقین کو تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کے شرکاء کے خلاف مزید طاقت کے استعمال اور شہریوں کو گرفتار کرنے سے باز رہنے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

    @MumtaazAwan

    تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

    کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

    سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا دیا حکم؟

    سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،دلائل مکمل

    باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ

    سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

    تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم

    حافظ سعد رضوی کو رہا کیوں نہیں؟ سی سی پی او لاہور فوری طلب

    سعد رضوی کی رہائی کیخلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    حافظ سعد رضوی کی نظربندی، وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا

    کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن ،رات گئے گرفتاریاں

  • یہ آپ کا شہر ہے، کچھ نہیں پتہ؟ کراچی کوکتنا دیکھا ہے ؟ چیف جسٹس

    یہ آپ کا شہر ہے، کچھ نہیں پتہ؟ کراچی کوکتنا دیکھا ہے ؟ چیف جسٹس

    یہ آپ کا شہر ہے، کچھ نہیں پتہ؟ کراچی کوکتنا دیکھا ہے ؟ چیف جسٹس
    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجوری ہائٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تجوری ہائٹس کو گرانے کا حکم دے دیا سپریم کورٹ نے بلڈر کو ریکارڈ اور دیگر سامان نکالنے کی اجازت دے دی عدالت نے کمشنر کراچی کو تجوری ہائٹس گرانے کے عمل کی نگرانی کا حکم دے دیا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ایک ماہ میں اسٹرکچر گرانے کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیا ،عدالت نے کہا کہ الاٹیز کو 3 ماہ میں معاوضہ ادا کرکے رپورٹ پیش کی جائے ، سپریم کورٹ نے بلڈر کو ریکارڈ اور دیگر سامان نکالنے کی اجازت دے دی.

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہندو جم خانہ کیس کی سماعت ہوئی ،سپریم کورٹ نے کہا کہ مارکی اور دفاتر کی ہندو جم خانہ میں کوئی گنجائش نہیں ،عدالت نے جم خانہ کی حدود میں قائم مارکی اور عارضی دفاتر فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ مارکی اور دفاتر 2 ماہ میں ختم کی جائیں ،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سندھ حکومت کو ناپا منتقلی کیلئے متبادل جگہ دینے کی ہدایت کر دی،سپریم کورٹ نے جناح کلچرل کمپلیکس میں ناپا کے قیام کی تجویز مسترد کردی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے وکیل کو دورہ کرکے جگہ کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی عدالت نے سندھ حکومت کو ناپا کیلئے پرائم لوکیشن پر جگہ دینے کی ہدایت کردی اکیڈمی کیلئے آڈیٹوریم اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کمشنر کراچی کو ناپا کیلئے نئی جگہ کے تعین کا حکم دے دیا عدالت نے جم خانہ عمارت کی تازہ تصاویر اور مکمل تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جم خانہ بحالی کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم مزار کے ارگرد آثار قدیمہ کا علاقہ ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمارتیں بنانے کے لیے اجازات کون دے رہا ہے ؟ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو تاریخی بلڈنگ گرانا ہو، خستہ قرار دو، گراؤ اور نئی بلڈنگ کھڑی کر دو،سول لائن پر سب پرانے گھر گراتے چلے جا رہے ہیں،دنیا میں آثار قدیمہ کی قدر ہوتی ہے ،لیاقت لائبریری کہاں بنا دی کوئی جاتا ہی نہیں،چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا شہر ہے، کچھ نہیں پتہ؟ کراچی کوکتنا دیکھا ہے ؟ کمشنر کراچی نے عدالت میں کہا کہ کراچی کو 50 فیصد تک دیکھ چکا، چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اصل شہر کی شکل تو دیکھی نہیں آپ کبھی گولی مار، بنارس اورکورنگی گئے ؟ آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟ کمشنر کراچی نے عدالت میں کہا کہ میرا تعلق حیدرآباد سے ہے، جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ حیدرآباد کے حالات تو کراچی سے بھی برے ہیں، کراچی میں زیب النسا روڑ پر سب عمارتیں گرا دیں،کسی کے دل میں کوئی درد نہیں ہوا،

    نسلہ ٹاور کی 15منزلہ عمارت کے فلور پر پارکنگ ہے نسلہ ٹاور کے11 منزلوں پر 44 فلیٹس ہیں نسلہ ٹاور کے14 فلیٹس کرائے پر تھے جو خالی ہوچکے ہیں نسلہ ٹاور کے دیگر فلیٹس 80 فیصد مکمل خالی ہوچکے نسلہ ٹاور کےکچھ فلیٹس میں رہائشی اور کچھ میں سامان موجود ہے ،رہائشی افراد کا کہنا ہے کہ رقم واپسی کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ،اتوار تک عمارت کے رہائشیوں کو فلیٹس خالی کرانے کا حکم دیا گیا نسلہ ٹاور کو سیل نہیں کیا گیا ،مرکزی گیٹ اور پارکنگ ایریا بھی کھلا ہے

    ٹاور کے حوالے سے سندھ حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ منظرعام پرآئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 30جولائی 2013کو ایس بی سی اے نے 15منزلہ بلڈنگ پلانگ کی منظوری دی 2013 میں ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر عرف کاکا تھے اہم شخصیات نے نسلہ ٹاورگرانے سے روکنے اور نمائشی کارروائی کیلئے زور دیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مختار کار فیروز آباد نے اضافی رقبہ پلاٹ میں شامل کرنےکی منظوری دی نسلہ ٹاور کا 780گز کا پلاٹ سندھی مسلم سوسائٹی نے 1951 میں الاٹ کیا اور چیف کمشنر کراچی نے1957 میں مذکورہ پلاٹ میں 264 گز اضافے کی منظوری دی رپورٹ کے مطابق 1980 میں شارع فیصل کے دونوں جانب 20 فٹ کارقبہ پلاٹس میں شامل کر دیا ، شاہراہ قائدین فلائی اوور تعمیر کے دوران77فٹ رقبہ پلاٹ میں شامل کیاگیا اور اضافے کے بعد نسلہ ٹاور کا پلاٹ بڑھ کر1121مربع گز ہوگیا۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مظلوموں کو دیوار سے لگا کر نسلہ ٹاورز کو دوسری لال مسجد نہ بنایا جائے۔ 24 گھنٹے کے اندر نسلہ ٹاورز کے متاثرین کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اگر متاثرین کو ادائیگیوں کے لیے پیسے نہیں ہیں تو آباد میں شامل ہزاروں بلڈرز ہیں، شہر کے بڑے بلڈروں سے پول بنا کر پیسے لے لیں اور مارکیٹ ریٹ کے حساب سے رہائشیوں کو ادائیگیاں کر دیں اور اگلے ایس بی سی اے کے چالان میں بلڈروں کی رقم ایڈجسٹ کردیں۔ کراچی کی بدقسمتی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں، حکومت پاکستان کے جس ریاستی ادارے کو طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے وہ کراچی کا رخ کر لیتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی والے قانون کا احترام کرتے ہیں اس لیے سب کو یہی شہر نظر آتا ہے۔ اگر کسی عمارت کو بم سے اڑانا ہی ہے تو ایس بی سی اے کی عمارت کو اڑائیں جو غیر قانونی تعمیرات کا گڑھ ہے، تاکہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات رکیں۔ سندھ حکومت روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں ایکڑ آراضی اپنی جاگیر سمجھ کر تحفے اور سیاسی رشوت کے طور پر دے رہی ہے لیکن اسکے پاس در بدر کیے گئے متاثرین کو متبادل جگہ دینے کے لیے ایک انچ زمین نہیں ہے۔

    چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ آفاق احمد نے نسلہ ٹاورسمیت غیر قانونی تعمیرات کو مہندم نے کے عدالتی حکم کو ادھورا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ نسلہ ٹاورسمیت متعددتعمیرات کو غیر قانونی قرار دے کر مہندم کرنے کا فیصلہ قانونی سہی لیکن ادھورا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اس طرح کی عمارتوں کی تعمیر میں نہ صرف عوام اور بلڈرکے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں بلکہ اسطرح کی عمارتیں کچی آبادیوں یا غیرقانونی گوٹھوں کی طرح رات کے اندھیرے میں اچانک تعمیر نہیں ہوتیں بلکہ انکے مکمل ہونے میں مہینوں نہیں سال تک لگ جاتے ہیں، اور اسطرح کی تعمیرات سے پہلے صوبے اور شہر کے ایک درجن سے زیادہ اداروں سے اپنی زمین اور تعمیرات کی مکمل دستاویزات دکھاکر تعمیرات کر اجازت حاصل کی جاتی ہے،اگر اسطرح کی تعمیرات غیرقانونی ہیں تو اسکی تعمیر کی اجازت دینے والے تمام ادارے جس میں وفاقی ادارا بھی شامل ہے،سب شریک جرم ہیں اس لئے تعمیرات کے انہدام کے ساتھ ساتھ اس جرم میں شریک افسران کو بھی کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وپارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل نے وزیر اعلی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو نسلہ ٹاور کے انہدام کے حوالے سے خط تحریر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ نسلہ ٹاورکئی سال قبل تعمیر ہوا تھا جس کو باقاعدہ وہاں کے رہائشیوں نے رقم ادا کر کہ مالکانہ حقوق کی بنیاد پر خریدا تھا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اس کی منظوری بھی دی تھی جس کے تمام ثبوت انکے پاس موجود ہیں لہذا میں آپ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نسلہ ٹاور کے مکینوں کے نقصان کے ازالے کیلئے اقدامات کیے جائیں اور ان متاثرین کیلئے ہنگامی بنیاد پر متبادل رہائش کا بند و بست کیا جائے کیوں کہ ان متاثرین کا یہ نقصان حکومت سندھ کے ذیلی ادارے کی وجہ سے ہوا تھا اور اس کی ساری ذمہ داری حکومت سندھ کی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد سے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو معاوضہ دلوانے کی اپیل کر دی۔یہ اپیل امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں واقع نسلہ ٹاور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ہے کہ نسلہ ٹاور غلط بنا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد سے درخواست ہے کہ نسلہ ٹاور کے ان رہائشیوں کو معاوضہ دلوائیں

    @MumtaazAwan

    طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

    طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

    کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

    طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

    طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

    طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

    نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے بڑا حکم دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ اسمبلی میں اہم انکشاف

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان

    سول ایوی ایشن انتہائی بد حال محکمہ،جعلی ڈگری پر لوگ نوکری بھی پوری کر گئے، چیف جسٹس برہم

    سول ایوی ایشن میں جنسی ہراساں کیس،کاروائی کی بجائے ترقی دے دی گئی

    سول ایوی ایشن کی کارکردگی صفر.کیا شادیاں کروانا شروع کر دیں؟ چیف جسٹس پھٹ پڑے

    شادی ہال کھولے، نائٹ کلب بھی کھول لیں، سپریم کورٹ سول ایوی ایشن پر برہم،بڑا حکم دے دیا

    تجاوزات کو برداشت نہیں کریں گے،چیف جسٹس

    جو بھی اسٹرکچر ہے، ہم ڈیٹونیٹر سے گرانے کا حکم دیں گے ،چیف جسٹس

  • بریکنگ،تبدیلی آ گئی، بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ منتخب

    بریکنگ،تبدیلی آ گئی، بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ منتخب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکرسرداربابر موسیٰ خیل کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے

    اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین بلوچستان اسمبلی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں بلوچستان اسمبلی اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا گیا ایوان میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریکارڈ قائم مقام اسپیکر کو پیش کیا گیا ،قدوس بزنجو کو 39 ووٹ مل گئے، بلا مقابلہ نئے قائد ایوان منتخب ہو گئے

    قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کے دوران ایوان کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے تھے،وزیراعلیٰ کی حمایت کرنے والے ووٹرز نے رجسٹر پر دستخط کئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی بابر موسی خیل نے اعلان کیا کہ عبدالقدوس بزنجو کو 39 ووٹ ملے

    قبل ازیں وزارت اعلیٰ کے امیدوار قدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی پہنچ گئے عبدالرحمان کھیتران صالح بھوتانی و دیگر اراکین بھی اسمبلی پہنچ گئے قائد ایوان اعتماد کاووٹ لینے کے بعد خطاب کریں گے

    رکن قومی اسمبلی اصغر خان اچکزئی نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں،امید ہے قدوس بزنجو سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، یار محمد رند نے کہا کہ امید ہے نئے قائد ایوان جام کمال کے رویہ کواختیار نہیں کریں گے، بی اے پی کے اتحادی ہیں ، مل کر کام کریں گے ،جو فیصلہ عوام کے حق میں نہ ہوا ، ہم ساتھ نہیں ہونگے،سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ قدوس بزنجو کی حمایت کرونگا،جب وزیر اعلیٰ بنا تو مجھ پر اپوزیشن کا بہت پریشر تھا، بلوچستان روایات کی سرزمین ہے ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی ایم پی اے اختر حسین لانگو ایم پی اے احمد نواز بلوچ ایم پی اے بابو رحیم مینگل و دیگر نے نو منتخب وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی ہے

    ظہور بلیدی نے کہا کہ قدوس بزنجو کووزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں،تحریک عدم اعتماد میں کسی کی ہار یا جیت نہیں جمہوری عمل ہے،جام کمال کے دور میں 162 بلین کے پروجیکٹس منظور کیے گئے،جام کمال کے دور حکومت میں 105 بل منظور کیے گئے،نئے قائد ایوان کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،

    عبدالقدوس بزنجوآج وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھائیں گے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے بلامقابلہ انتخاب کے بعد کو گورنر ہاﺅس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ گورنر بلوچستان سید ظہورآغا قدوس بزنجو سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے۔حلف برداری کی تقریب میں اراکین اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے رہنما اور سول و ملڑی حکام شرکت کریں گے۔

    گورنرپنجاب چودھری سرور سے نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کا رابطہ ہوا ہے عبدالقدوس بزنجونے چودھری سرورکوتقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گورنرپنجاب چودھری سرورحلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے

    سال 2018 کے عام انتخابات میں عبدالقدوس بزنجو آواران سے بلوچستان عوامی پارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔ انہیں سپیکربلوچستان اسمبلی کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔عبدالقدوس بزنجونے کہا ہے کہ بلوچستان کی تمام پارٹیوں کا اعتماد پر مشکور ہوں، اب منانے کیلئے کوئی نہیں رہ گیا، حلف لینے کے بعد باتیں نہیں عملی کام نظر آئے گا

    وزیراعلیٰ بلوچستان نےواقعی اپنے عہدے سے استعفی دے ہی دیا:پشین گوئی بھی عین پوری ہوئی

    بلوچستان کابینہ تحلیل، غفور حیدری مٹھائی کھانے پہنچ گئے، نیا وزیراعلیٰ ہو گا کون؟

    بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ کہ جام کمال کے مشکور ہیں کہ انہوں نے استعفی دے کر پارٹی کو بچا لیا جام کمال اب بھی ہمارے بڑے ہیں ہم ان سے مشاورت جاری رکھیں گے ایک نئی طرز کی حکومت قائم کریں گے جس کا مظاہرہ جلد ہوگا

  • ناصر بٹ سے بھی اے آر وائی نے معافی مانگ لی، ناصر بٹ مقدمہ جیت گئے

    ناصر بٹ سے بھی اے آر وائی نے معافی مانگ لی، ناصر بٹ مقدمہ جیت گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک کرنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نجی ٹی وی اے آر وائی کے خلاف مقدمہ جیت گئے

    ناصر بٹ نے لندن ہائیکورٹ میں اے آر وائی یوکے کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں انھوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ انھوں نے احتساب جج کے اعترافی بیان کی خفیہ طورپر فلم بندی کی تھی، جس پر NVTV پر ان کی ہتک عزت کی گئی اور انھیں بدنام کیا گیا۔ ناصر بٹ نے نیوز چینل پر یہ مقدمہ پاکستان کی سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پی ٹی آئی کے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد کی جانب سے ’’سوال یہ ہے‘‘ میں لگائے الزامات پر دائر کیا تھا۔ ناصربٹ کے مقدمے کو ختم کرنے کیلئے لندن ہائیکورٹ میں جمع کرائے معافی نامے میں NVTV نے کہا ہے کہ 6 جولائی 2019 کو نیو ویژن ٹیلی ویژن نے کئی پروگرام نشر کئے، جن میں وہ رپورٹیں شامل تھیں، جن میں ناصر محمود کو، جو ناصر بٹ سے زیادہ مشہور ہیں، متعدد افراد کا قاتل، منظم جرائم پیشہ اور منشیات کا ایک اہم رکن قرار دیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ وہ سزا سے بچنے کیلئے پاکستان سے فرار ہوئے۔ 7 جولائی 2019 کو نیوویژن ٹیلی ویژن نے ایک پروگرام نشر کیا،جس میں ناصر بٹ کو منظم جرائم پیشہ قرار دیا گیا، 14 جولائی 2019 کو نیوویژن ٹیلی ویژن نے ایک پروگرام نشر کیا، جس میں پی ٹی آئی کے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد نے الزام عائد کیا کہ ناصر بٹ سزا سے بچنے کیلئے پاکستان سے فرار ہوئے۔ ناصر بٹ نے ہمیں اس سے آگاہ کیا اور ہم یہ تسلیم کرنے کو تیار ہیں کہ وہ متعدد افراد کے قاتل، منظم جرائم پیشہ اور منشیات کارٹل کے رکن نہیں ہیں اور وہ سزا سے بچنے کیلئے پاکستان سے فرار نہیں ہوئے، ہم ان نشریات سے ناصر بٹ کو پہنچنے والے رنج، شرمندگی اور اپ سیٹ ہونے پر معافی کے طلبگار ہیں، ہم ناصر بٹ کو ہرجانہ اور مقدمے کے اخراجات ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    https://twitter.com/nasirbuttuk/status/1453865782660763649?s=21

    ناصر بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی کے این وی ٹی وی نے میرے ہتک عزت کے مقدمے میں یو کے ہائی کورٹ میں مجھ سے معافی مانگی ہے، میرے خلاف شائع ہونے والے جھوٹ پر مجھے ہرجانے/قانونی اخراجات ادا کیے ہیں جب میں نے جج ارشد ملک کو یہ اعتراف کرتے ہوئےویڈیو بنائی تھی کہ نواز شریف بے گناہ ہیں

    فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    عمران خان کے حکم پر سابق مشیر زلفی بخاری کا اسرائیل کا دورہ،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

    زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل پر وزیراعظم ہاؤس سے رد عمل آ گیا

    اسرائیل گیا تھا یا نہیں؟ زلفی بخاری نے خاموشی توڑ دی

    ریحام خان نے زلفی بخاری پر الزامات لگانے پر معافی مانگ لی

    موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے کیا دیا جواب؟

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

  • قطرپاکستان میں LNG کےمیدان میں بڑی سرمایہ کاری شروع کررہا ہے:حماد اظہرکا اعلان،خوش ہوگیا پاکستان

    قطرپاکستان میں LNG کےمیدان میں بڑی سرمایہ کاری شروع کررہا ہے:حماد اظہرکا اعلان،خوش ہوگیا پاکستان

    اسلام آباد :قطرپاکستان میں این ایل جی کا ٹرمینل پلانٹ اوراس شعبے میں سرمایہ کاری شروع کررہا ہے:حماد اظہرکا اعلان خوش ہوگیا پاکستان ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرحماد اظہر نے ایک ایسی خوشخبری سنائی ہے کہ اگراس پرواقعی کام ہورہاہے تویہ پاکستان کی خوشقسمتی ہے،

    حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر جو کہ مائع قدرتی گیس کا دنیا کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے اب چلرپلانٹ اور دیگرضروریات کے تیزی سے بڑھتے ہوئے خریداروں میں سے ایک کی مدد کرنے کے لیے پاکستان کے اگلے درآمدی ٹرمینل میں سرمایہ کاری کرے گا۔

    بلومبرگ نے بھی یہ دعویٰ کیا ہے کہ قطر کی قاسم ٹرمینل ہولڈنگ کمپنی، قطر انرجی کی ذیلی کمپنی نے انرجی ٹرمینل پرائیویٹ لمیٹڈ میں حصہ لینے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ کلیئرنس کے لیے درخواست دی ہے۔ بلومبرگ نے یہ بھی شکوہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں جب تصدیق کی ضرورت پڑی تو قطر کے ان انرجی سرمایہ کاروں نے کسی قسم کی بھی معلومات فراہم کرنے سے احتراز کیا جبکہ پاکستان کے مسابقتی کمیشن نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

    بلومبرگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قطر اگلی دہائی کے دوران ڈرامائی طور پر پیداوار بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے لیے مشرق وسطیٰ کو اپنے ایندھن کے لیے مزید خریدار تلاش کرنے کی ضرورت ہوگی۔ قطر پہلے ہی پاکستان کو گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور اس کی تازہ ترین طویل مدتی ڈیل اس سال شروع ہونے والی ہے۔

    انرجی کا ٹرمینل ملک کا سب سے بڑا ٹرمینل ہوگا جس میں سالانہ 1 بلین کیوبک فٹ گیس درآمد کرنے کی گنجائش ہوگی۔ پاکستان اس وقت دو ایل این جی ٹرمینلز چلا رہا ہے، جب کہ Energas اور جاپان کی Mitsubishi Corp. ملک کے پہلے دو پرائیویٹ پراجیکٹس بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

  • جمعہ ہفتہ اہم دن ہیں‌:شیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا

    جمعہ ہفتہ اہم دن ہیں‌:شیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا

    اسلام آباد:جمعہ ہفتہ اہم دن ہیں‌:شیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے مارچ کو ہر صورت روکا جائے گا بات ‏آگے بڑھی تو انہی کا نقصان زیادہ ہو گا۔

    کالعدم تحریک لبیک کے حوالے سے بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ ریاست کی رٹ کوہرصورت قائم کیا جائے گا ‏مظاہرین کو ہرصورت روکا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ تمام مطالبات تسلیم کرلیے تھے احتجاج کاکوئی جواز نہیں اگر مظاہرین واپس مرکزچلےجائیں ‏توان سے بات چیت کیلئے تیار ہے جی ٹی روڈ بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جی ٹی روڈ اہم شاہراہ ‏ہے اسے بند نہیں کیاجاسکتا۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کو دوبارہ سعد رضوی سے بات ہو گی پاکستان کیخلاف عالمی پابندیاں لگانے ‏کی سازش ہو رہی ہے پولیس کو وہ اختیارات نہیں دیئے جو وہ ہم سے مانگ رہےہیں بات آگے بڑھی تو انہی ‏کا نقصان زیادہ ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سیاسی رول اداکرے الیکشن کمیشن نےاس پرپابندی نہیں لگائی، حکومت جھکے گی ‏نہ یرغمال بنے گی ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی مظاہرین کو ہرصورت روکا جائے گا۔

  • ہر طرح کے خطرات کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں:عسکری قیادت کا عزم

    ہر طرح کے خطرات کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں:عسکری قیادت کا عزم

    راولپنڈی:عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہر طرح کے خطرات کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کے لئے مسلح افواج تیار ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کی، اجلاس میں تینوں سروسز چیفس نے شرکت کی۔

    خطے میں دیرپا ترقی کے لئے افغانستان میں امن کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ درپیش چیلنجز، تینوں مسلح افواج کے ورک پلان اور آپریشنل تیاریوں پر بھی گفتگوکی گئی اور عسکری قیادت نے دفاعی افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہارکیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے دوران ہر طرح کے خطرات کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کے لئے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے پاکستان کو درپیش ہر طرح کے دفاعی و سلامتی چیلنجز سے نمٹںے کے لئے مسلح افواج کے مربوط اشتراک کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز قومی امنگوں کے مطابق کام کررہا ہے۔

  • وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا: مسلح افواج کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے

    وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا: مسلح افواج کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے

    اسلام آباد:وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا: مسلح افواج کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے ،اطلاعات کے مطابق کالعدم جماعت کے احتجاج کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کل ہنگامی طور پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اس اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو 12 بجے ہو گا۔ مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی بھی شریک ہوں گے، وفاقی وزراء بھی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر نور الحق اجلاس کو بریفنگ دیں گے، وزیر داخلہ موجودہ صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے، احتاجی مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا، ‘

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کالعدم تنظیم کی غیرقانونی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، کالعدم تنظیم کے احتجاج سے متعلق کابینہ کےفیصلوں پر بریفنگ دی جائے گی، قومی سلامتی سےمتعلق دیگراموربھی غورکیا جائے گا۔