Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پٹرول ایک بار پھر مہنگا، سب ریکارڈ ٹوٹ گئے

    پٹرول ایک بار پھر مہنگا، سب ریکارڈ ٹوٹ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور حکومت نے اضافے کے سب ریکارڈ توڑ دیئے ہیں

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبر تک ہوگا نوٹی فکیشن کے مطابق آج سے پیٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 137روپے 79 پیسے فی لیٹر ملے گا۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 10روپے 95 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 122.04 روپے سے بڑھ کر 134.48 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 99.51 روپے سے بڑھ کر 108.35 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے

    گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کر دیا .صدر گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے،حکومت اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایسےاقدامات کررہی ہے

    وفاقی حکومت سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی  قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے ،یہ ایوان ایک ماہ میں تین مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتا ہے ،پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اثر ہر ضرورت اشیاءپر پڑتاہے پیٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز کی قیمت میں بھی مزید اضافہ دیکھنے میں آتا ہے

    وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ہوا،شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے حکومت کو2 ارب روپے کا نقصان ہوا ،خطے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پاکستان 17ویں نمبر پر ہے وزیراعظم عمرا ن خان عوام پر بوجھ میں کمی لانا چاہتے ہیں،زراعت اورپیداوارپر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں تاکہ خود کفیل ہوں ،پیٹرولیم لیوی کم ہوکر2 ،ڈھائی روپے پرآ گئی ،برطانیہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 31 فیصد بڑھی ہیں دنیابھرمیں گھی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے دنیا میں کورونا کی وجہ سے ہمیں نقصان ہواہے اورسپلائی چین متاثر ہوئی

    قبل ازیں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے، پاکستان میں عالمی منڈی کے مقابلے میں قیمتیں کم بڑھائی گئی ہیں، حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح بتدریج کم کر رہی ہے، آج بھی اکثر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم ہیں۔

    پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

    پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

    مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    ‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

     

  • میری نوجوان نسل کو سیرت طیبہ کے رہنما اصولوں سے روشناس کرایا جائے: وزیراعظم

    میری نوجوان نسل کو سیرت طیبہ کے رہنما اصولوں سے روشناس کرایا جائے: وزیراعظم

    اسلام آباد: میری نوجوان نسل کو سیرت طیبہ کے رہنما اصولوں سے روشناس کرایا جائے: اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو ریاست مدینہ اور سیرت طیبہ کے رہنما اصولوں سے روشناس کرایا جائے۔

    ادھر اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج وزیر اعظم سے ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے ملاقات کی، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال ملک میں 12ربیع الاول بھرپور مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، نوجوان نسل کو ریاست مدینہ اور سیرت طیبہ کے راہنما اصولوں سے روشناس کرایا جائے۔

    حضور ﷺ نے ریاست مدینہ کی بنیاد عدل و انصاف، فلاح و بہبود اور میرٹ کی حکمرانی پر رکھی۔ آپ ﷺ نے لوگوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں نوجوان نسل جنسی جرائم اور منشیات جیسی برائیوں سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ نوجوانوں کو ان اخلاقی برائیوں سے بچانے کے لیے سیرت طیبہ کے سنہری اصولوں کی روشنی میں ان کی کردار سازی بہت ضروری ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مقصد کے حصول کے لیے حکومت نے رحمت اللعالمین اتھارٹی قائم کی ہے، سیرت طیبہ پر اعلی شہرت کے حامل سکالرز نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے رہنمائی کریں گے، اتھارٹی تحقیق کرکے نوجوانوں کو اسلامی تاریخ بتائے گی۔

  • تعلیمی کتب میں کلمہ شہادت کی غلط اشاعت پر عدالت کا نوٹس

    تعلیمی کتب میں کلمہ شہادت کی غلط اشاعت پر عدالت کا نوٹس

    لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی نصاب میں قرآن لازمی مضمون کیلئے بڑا حکم جاری کر دیا

    عدالت نے تعلیمی کتب میں کلمہ شہادت کی غلط اشاعت پر نوٹس لے لیا ،عدالت نے کہا کہ قرآن لازمی تعلیم کی فراہمی آئینی ذمہ داری اور مفاد عامہ کا سنجیدہ معاملہ ہے،ہمارے ملک کی نسل کا مستقبل بھی قرآن لازمی مضمون سے منسلک ہے، عدالتبتایا جائے ہر سکول میں قرآن کی تعلیم کیلئے کتنا وقت مقرر کیا گیا ہے، بتایا جائے سکولوں میں قرآن کی تعلیم کیلئے کتنے اساتذہ مقرر کئے گئے ہیں، قرآن بطور لازمی مضمون ہر سکول میں پڑھایا جا رہا ہے یا پھر پنجاب حکومت کی رپورٹ آنکھ کا دھوکہ ہے؟ سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے مطابق قرآن لازمی مضمون کے نوٹیفیکیشن پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے، سیکرٹری سکول ایجوکیشن ہر ضلع کے سرکاری و نجی سکولوں اور مدرسوں میں قرآن کی تعلیم کی فراہمی رپورٹ پیش کریں،

    عدالت نے تعلیمی کتب میں کلمہ شہادت کی غلط اشاعت پر نوٹس لے لیا،عدالت نے کہا کہ سکولوں میں پڑھائی جانے والی کتب کیا کریکلم بورڈ سے منظور شدہ ہیں یا نہیں، کیا کسی سکول میں پنجاب کریکلم بورڈ سے منظوری کے بغیر کتب پڑھائی جارہی ہیں، نصابی کتب میں قرآن و سنت، اسلامی نظریہ اور مقدس ہستیوں سے متعلق کوئی تضحیک آمیز لفظ نہیں ہونا چاہئیے، نصابی کتب غلطیوں سے پاک ہونی چاہئیں،نصابی کتب میں اسلامی اور پاکستانی ہیروز، اسلامی نظریہ سے متعلق کوئی بھی غلط معلومات شائع نہیں ہونی چاہئیں،ایم ڈی پنجاب کریکلم بورڈ 2 ہفتوں میں ہر سکول کے متعلق کتب کی منظوری اور اشاعت کی رپورٹ پیش کریں، یم ڈی پنجاب کریکلم بورڈ وضاحت کریں کہ تمام نصابی کتب کو غلطیوں سے پاک کردیا گیا ہے، عدالت نے پنجاب کریکلم بورڈ کی وضاحتی رپورٹ مسترد کردی،عدالت نے ایم ڈی پنجاب کریکلم بورڈ اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے 3 نومبر تک تازہ رپورٹ طلب کرلی جسٹس شاہد وحید اور جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے التمش سعید کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

    اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

    لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

  • زبردستی مذہب کی تبدیلی کے روک تھام کا بل خارج

    زبردستی مذہب کی تبدیلی کے روک تھام کا بل خارج

    زبردستی مذہب کی تبدیلی کے روک تھام کا بل خارج

    اسلام آباد(محمداویس)وزارت پارلیمانی امور،اقلیتی امور اور انسانی حقوق کے آرا کی روشنی میں جبری مذہب کی تبدیلی سے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پارلیمانی کمیٹی نے زبردستی مذہب کی تبدیلی کے روک تھام کا بل آئین، قانون، اسلام،موجودہ حالات کے تناظراورعوام کے وسیع ترمفاد کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے خارج کردیا۔

     

    کمیٹی نے حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ قوانین کو موثر بنانے اورجبری تبدیل مذہب کے روک تھام کیلئے انتظامی اقدامات اٹھائے۔ جبری تبدیل مذہب سے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر لیاقت خان ترکئی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔کمیٹی کے سینیٹرز اراکین مشتاق احمد،مولوی فیض احمد نے تبدیل مذہب کیلئے 18سال کی عمر کی حد اوربالغ افراد کے تبدیل مذہب کے مجوزہ طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

    وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے مجوزہ بل کے حوالے سے بتایا کہ سابقہ کمیٹی نے بل کو وزارت مذہبی امورکو بھیجا اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ساتھ مشاورت کے بعد اس بل کو مذہبی امور کی وزارت نے مستردکردیا جس کے بعد یہ بل واپس کمیٹی کو بھیجا گیا۔ علی محمد خان نے بھی متنازعہ بل کو مستردکیا۔ایم این اے رمیش کمار نے بل پر ووٹنگ کا کہا تو علی محمد خان نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ جو بھی بل آئین اور اسلام کی روح کے خلاف ہو اس پر ووٹنگ نہیں کرائی جا سکتی ۔سینیٹرز اراکین اور حکومتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت اور دیگر ممالک جیسے حالات نہیں پاکستان میں تمام مذاہب کو آزادی حاصل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں جبری تبدیل مذہب کا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے اس لئے اس بل کو لانے کی ضرورت ہی نہیں۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اس کمیٹی کا نام تبدیل کرکے پارلیمانی کمیٹی فار ویلفیئر آف آل مانائریٹی ان پاکستان کیا جائے۔

    اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    عمران خان اقتدار چھوڑ دیں گے لیکن یہ کام نہیں کریں گے، علامہ طاہر اشرفی کا بڑا دعویٰ

    لندن بیانیہ مسترد، تنقید کرنے والے اقتدار کی بھیک بھی فوج سے ہی مانگ رہے ہیں، علامہ طاہر اشرفی

    کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

    اسرائیل تعلقات پروزیراعظم کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ علامہ طاہر اشرفی کا انکشاف

    جبری مذہبی تبدیلی کے حوالے سے سندھ میں واقعات زیادہ ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور

    تین طلاقیں ایک ساتھ دینا ہو گا اب پاکستان میں جرم، قانون سازی کا فیصلہ

    دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کا شرعی حکم کیا ہے؟ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بتا دیا

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ اس بل میں قانون سازی کی ضرورت نہیں بلکہ اس حوالے سے قوانین موجود ہیں اس پرعمل درآمد کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کیا جائے مشاورت سے ہونا چاہیے۔وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں،ان کو اقلیتوں کی بہت فکر ہے۔اس بل پر ایک کمیٹی بنائی گئی جس کے چیئرمین انوارالحق کاکڑ تھے ۔ان ٹی او آرز میں قانون بنانا نہیں بلکہ موجودہ قوانین کو دیکھنا تھا کہ کہیں یہ قانون اقلیتوں کے خلاف تو نہیں،اس کمیٹی کو چلتے رہنا چاہیے تاکہ اقلیتوں کے مسائل کا پتہ چلے۔ باہرممالک کی تھپکی کے لیے قانون سازی نہیں کریں گے۔

    ایم این اے لال چند نے تجویز دی کہ عمر سے متعلق اور دوسرے متنازعہ شقوں پر بحث کی جا سکتی ہے اور ساتھ ہی یہ تجویز بھی دی کہ حکومت اپنی طرف سے اس مسئلے کو ھل کرنے کیلئے قانون سازی کرائے ۔ لال چند کی تجویز کے ساتھ کمیٹی کے چیئرمین اوروزیر پارلیمانی امور نے اتفاق کیا۔سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے بل کو 43 اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجا ہے۔بل پرطویل بحث کے بعد چیئرمین کمیٹی نے بل کو خارج کرتے ہوئے تجاویز جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت موجودہ قوانین کو موثر بنانے اورجبری تبدیل مذہب کے روک تھام کیلئے انتظامی سطح پراقدامات اٹھائے۔

    کمیٹی کے آج کے اجلاس میں ایم این اے لال چند، سینیٹرمولوی فیض محمد، ایم این اے رمیش کمار، سینیٹر مشتاق احمد، ایم این اے جے پرکاش،سینیٹر دنیش کمار، ایم این اے نوید عامر جیوہ اور ایم این اے کیشو مال کھیل داس کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری، وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان اور وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔

    کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

    فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

    فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

    کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

    کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

    کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

    کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

    سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    اقلیتوں کے مذہبی حقوق کا بل 2020 قائمہ کمیٹی نے کیا مسترد

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ارکان کی عدم دلچسپی، کمیٹی کا اجلاس کورم کے بغیر ہی ہونے لگ گیا

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ارکان کی عدم دلچسپی، کمیٹی کا اجلاس کورم کے بغیر ہی ہونے لگ گیا

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ارکان کی عدم دلچسپی، کمیٹی کا اجلاس کورم کے بغیر ہی ہونے لگ گیا

    اسلام آباد(محمداویس )پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ارکان کی عدم دلچسپی کمیٹی کااجلاس کورم کے بغیر ہی ہونے لگ گیا،کورم کے بغیر کمیٹی کی کاروائی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی،کمیٹی کے لیے 8 ارکان کاکورم پورا کرناچیلنج بن گیاچیرمین کمیٹی نے اجلا س بغیرکورم کے ہی چلاناشروع کردیئے۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس چیرمین رانا تنویر حسین کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس شروع ہواتو کمیٹی میں سینیٹر مشاہد حسین سید، سید حسین طارق،خواجہ آصف،نورعالم خان موجود تھے کورم نہ ہونے کے باوجود کمیٹی کااجلا س شروع کیاگیا درمیان میں سینیٹر طلحہ محمود کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے اس طرح کمیٹی میں ارکان کی تعداد 6 ہوگئی کمیٹی اجلاس میں آخر میں ریاض فتیانہ آئے مگر اس وقت سینیٹر مشاہد حسین سید اجلاس سے چلے گئے تھے کمیٹی میں ایک دفع بھی ایسانہیں ہوا کہ کورم مکمل ہواہوا۔کورم نہ ہونے کے باوجود کمیٹی کی کارروائی جاری رکھی گئی بلکہ اربوں روپے کے گرانٹس اور پیرے بھی نمٹادیئے گئے ۔

    قانون کے مطابق پی اے سی کے 29 ارکان ہیں جن میں سے کورم کے لیے ایک چوتھائی جو کہ 8 ارکان بنتےہیں کاہوناضروری ہے اگر کمیٹی میں کورم نہ ہوتو کمیٹی کی کارراوئی نہیں شروع کی جاسکتی اور نہ ہے اس کمیٹی کے اجلاس کی کوئی قانونی حیثیت ہوتی ہے ۔

    گنے کی فصل کپاس کا علاقہ نگل رہی ہے ملک میں شوگر کا مافیہ کھڑا ہوگیاہے،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی
    کپاس کی کاشت سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے چینی درآمد، شوگرملوں کو بند کردیں،
    شوگر ملیں سیاست دانوں یا ان کے اے ٹی ایم کی ہیں
    شہروںک ی نسبت گاؤں میں لوگوں کے اپنے غلہ ہونے کی وجہ سے مہنگائی کم ہے،چیرمین کمیٹی
    کپاس کے بیج کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہےکپاس کی سپورٹ پرائس جاری کی جائے،ارکان کمیٹی
    تحقیق پرکام ہورہاہے پہلا فیزمیں7لاکھ زیتون کے پودےدرآمد کرکےمختلف جگہوں پر لگادیا گیا ہے،سیکرٹری فوڈ
    چیرمین پی اے آر سی ڈاکٹر اعظیم کی ملازمت میں توسیع کی سمری واپس لے لی ہے

    اسلام آباد(محمداویس )پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہاہے کہ گنے کی فصل کپاس کا علاقہ نگل رہی ہے ملک میں شوگر کا مافیہ کھڑا ہوگیاہے، کپاس کی کاشت سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے چینی درآمد، شوگرملوں کو بند کردیں،شوگر ملیں سیاست دانوں یا ان کے اے ٹی ایم کی ہیں۔چیرمین راناتنویر نے کہاہے کہ شہروںکی نسبت گاؤں میں لوگوں کے اپنے غلہ ہونے کی وجہ سے مہنگائی کم ہے کپاس کے بیج کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے کپاس کی سپورٹ پرائس جاری کی جائے۔حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ تحقیق پرکام ہورہاہے پہلا فیزمیں7لاکھ زیتون کے پودےدرآمد کرکےمختلف جگہوں پر لگادیاگیاہےچیرمین پی اے آر سی ڈاکٹر اعظیم کی ملازمت میں توسیع کی سمری واپس لے لی ہے

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس چیرمین رانا تنویر حسین کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین سید، سید حسین طارق،خواجہ آصف، نورعالم خان سینیٹر طلحہ محمود ریاض فتیانہ نے شرکت کی۔اجلاس میںوزارت فوڈسکیورٹی کے گرانٹس اور پی اے آرسی کے پیرے زیر بحث آئے ۔

    چیرمین کمیٹی راناتنویر حسین نے چیرمین پی اے آر سی ڈاکٹر اعظیم کی ملازمت میں توسیع کی سمری واپس لینے کے حوالے سے پوچھا جس پر سیکرٹری فوڈسیکورٹی نے کمیٹی کوبتایاکہ سابق پی اے آر سی کے چیرمین کی سمری واپس کرلی ہے ۔نئے چیرمین کی تعیناتی کے لیے قانونی طریقہ کے مطابق اخبار میں اشتہاردیں گے۔کمیٹی نے وزرت فوڈ سیکورٹی کے دو گرانٹس کے حوالےسے پیرے نمٹادہیے ۔آڈٹ حکام نے بتایا کہ وزارت نے 8 عشارہ 1ارب روپے کی گرانٹ لی جس میں سے 2عشاریہ 1ارب روپے واپس کردیئے ۔سیکرٹری نے کہاکہ یہ 2018الیکشن کا سال تھا اس کی وجہ سے سے پیسے خرچ نہ ہوئے اور وقت پر پیسے واپس کردیئے گئے تھے ۔چیئرمین نے کہاکہ بری بجٹ کی وجہ سے پیسے ہوتے ہیں تو خرچ نہیں ہوتے اور بعض جگہوں پر پیسے نہیں دیئے جاتے ہیں باقاعدہ بجٹ بنایا جائے ماضی میں ترقیاتی بجٹ سے گاڑیاں خریدیں گئیں۔زیتون کے حوالے سے ارکان کمیٹی نےپوچھاکہ اس حوالے سے کیاکیاجارہاہے جس پر سیکرٹری نے بتایا کہ7لاکھ زیتون کے پودےدرآمد کئے گئے ان کومختلف جگہوں پر لگادیاہے پہلا فیزمکمل ہوچکاہے ۔ چیرمین کمیٹی راناتنویر نے کہاکہ پی اے آر سی کو ٹھیک کردیں 60کے بعد کوئی ریسرچ ہوئی نہیں ہے ریسرچ کی زمینوں پر قبضے ہوگئے ہیں ۔پنجاب میں یہ سنٹرجنوب ایشیاءمیں بہترین ریسرچ سنٹر تھے آج ان کا برا حال ہے کالاشاہ کاکو میں زمین پر قبضہ ہوگیا ہے ۔سینیٹرطلحہ محمود نے کہاکہ تحقیق کے شعبہ میں چین سے مدد لی جائے ۔سیکرٹری نے کہاکہ جتنے سائنس دان ہیں ان کو رائٹس نہیں ملتے تھے ۔ جس کی وجہ سے ان کو فائدہ نہیں ہوتا تھا اب اس پر کام ہورہاہے جس سے سائنس دان کو حقوق ملیں گے ۔ پی اے آر سی کی ری سٹیکچرنگ کی ضرورت ہے چین کے ساتھ کام ہورہاہے مگر نظر نہیں آرہاہے ۔ راناتنویر نے کہاکہ اگر کچھ نظر نہیں آرہاہے تو اس کا مطلب ہے کام نہیں ہورہاہے۔جی ڈی پی میں زراعت اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ گاؤں کے لوگوں کا گزارا ہورہاہے اگر نہ ہو رہا ہوتا تو ابھی تک انقلاب آجاتا مہنگائی شہروں میں ہےگاؤں میں لوگوں کا اپناغلہ ہونے کی وجہ سے گزارا ہورہاہے۔گنے کا علاقہ بڑرہاہے ہم اس کی زوننگ کرنا چاہتے تھے مگر نہیں کر سکے ، گنا کپاس کا علاقہ نگل رہاہے گنے کا مافیہ کھڑا کردیا ہے۔ اگر کپاس کی کاشت سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے اور گنے کو درآمد کرکے کم پیسے خرچ ہوتے ہیں تو شوگرملوں کو بند کردیں

    ۔خواجہ آصف نے کہاکہ گنا پانی بھی زیادہ پیتا ہے پانی کی سطح کم ہورہی ہے ۔گنے کو درآمد کیا جائے ملک میں شوگر مل مافیا بن گیا ہے ۔شوگر مل کی استعداد کار قانونی اجازت سے زیادہ ہے ۔ ہم کپاس کے بڑے درآمد کرنے والے تھے مگر کپاس غائب ہوگئی ہے شوگر ملز سیاست دانوں کے ہاتھ میں ہے یا ان کے اے ٹی ایم کی ملیں ہیں۔سیکرٹری نے کہاکہ کپاس کی قیمت 5ہزار کم ازکم قیمت مقرار کی گئی ہے اس دفع کپاس اچھی ہوئی ہے ۔گنا زیادہ علاقہ میں لگاہواہے ۔گنا ایک سال میں تیار ہوتا ہے جبکہ کپاس 6ماہ میں تیار ہے ۔چیرمین نے کہاکہ کپاس کے بیج کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ کمیٹی نے پی اے آرسی کےحوالےسے پیروں پر حکام کوہدایت کی کہ آڈٹ حکام کودیٹادیاجائے اگر آڈٹ والے مطمئن ہوتے ہیں تو پیرے نمٹادیں ۔آڈٹ حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ بلک میں گیس اورپانی خریدنے کی وجہ سے 2کڑور22لاکھ سے زیادہ کانقصان ہواہے جس پر کمیٹی نے ہدایت کہ کہ متعلقہ کمپنیوں سے بلک (اکٹھی)میںگیس اور پانی نہ لیاجائے بلکہ میٹر لگائے جائیں جو ملازم جتنی گیس استعمال کرتاہے وہ اتنابل اداکرے۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب جادو،واقعی جنتر منتر ہو رہا؟

    پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب جادو،واقعی جنتر منتر ہو رہا؟

    پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب جادو،واقعی جنتر منتر ہو رہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے دو روز قبل عدالت پیشی کے موقع پر جنتر منتر جادو ٹونے کی بات کی گئی تھی

    مریم نواز نے کہا تھا کہ جادو ٹونے سے حکومت چلائی جا رہی، جنتر منتر سے پٹرول سستا کر دیں ، مریم نواز کے اس بیان کے بعد ٹویٹر پر بحث ہوئی اور مریم نواز کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے گلاس کو بھی جادو ٹونے کے گلاس کہا گیا، مریم نواز کے پیر تک کا نام ٹویٹر پر سامنے لایا گیا مگر اب اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس سے ایک ایسی چیز سامنے آئی جو حیران کن ہے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے صحافی حیدر شیرازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے جس کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیو پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب کی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس طرح جادو ٹونے والے عامل کام کرتے ہیں اسی طرح اس مقام پر چند گڑیا ہیں جن کی ڈنڈوں کے ساتھ رکھا گیا ہے یا رسی کے ساتھ باندھا گیا ہے، حیدر شیرازی نے ٹویٹ میں پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ جادو ٹونا حرام ہے لیکن یہ گڑیا پارلیمنٹ کے قریب کیوں ہیں ،حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کو ریکارڈ کرنے کے بعد میں مذہبی اسکالرز کے ساتھ اس مسئلے پربات چیت کروں گا،

    ایک ایسے وقت میں جب جنتر منتر سے حکومتیں چلانے کی بات سامنے آئی اور ایسا پہلے بھی کہا جاتا رہا، عین اسی موقع پر جنتر منتر کرنے والے عاملوں کی طرز پر گڑیا کا پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب سے ملنا،یوں لگتا ہے کہ واقعی کوئی جنتر منتر چل رہا ہے ،یہ جنتر منتر کس کے خلاف ہے، حکومت کے یا اپوزیشن کے، اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم اب اس ویڈیو کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا جائے گا اور حکومت و اپوزیشن دونوں ایک بار پھر عاملوں کا سہار لیں گے

    دوسری جانب قومی اسمبلی نے جادو ٹونہ، کالا جادو، تعویز گنڈا اور عملیات کرنے والوں کی سزا اور جرمانہ بڑھانے سے متعلق بل کو مسترد کردیا بل میں کہا گیا تھا کہ جادو ٹونہ اور دیگر روحانی کونسلنگ کرنے والے افراد کے خلاف آئین میں درج سزا کو7 سال تک بڑھایا اور جرمانہ 10 لاکھ روپے تک کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں مذکورہ بل کو مسترد کردیا ہے۔ بل رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن چوہدری فقیر احمد نے پیش کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 297 اے اور ضابطہ فوجداری کے شیڈول دو میں تبدیلی کی جائے اور عملیات کرنے والوں کے جرمانے اور سزا کو بڑھایا جائے قومی اسمبلی نے یہ بل وزات داخلہ کی قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا تھا، بل میں کہا گیا تھا کہ ایسے عملیات کرنے والوں کی وجہ سے خاندانی نظام درہم برہم ہونے کے علاوہ شہریوں کی جانوں اور زندگیوں کو خطرہ ہوتا ہے۔ ایسے تمام عملیات پر مکمل پابندی ہونی چاہیے

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • باغی ٹی وی کی خبر پر بڑا ایکشن،سندھ ہائی کورٹ کا حیسکول پیٹرولیم کے اثاثے ضبط کرنے حکم

    باغی ٹی وی کی خبر پر بڑا ایکشن،سندھ ہائی کورٹ کا حیسکول پیٹرولیم کے اثاثے ضبط کرنے حکم

    باغی ٹی وی کی خبر پر بڑا ایکشن،سندھ ہائی کورٹ نے حیسکول پیٹرولیم کے اثاثے ضبط کرنے حکم جاری کر دیا

    حکم نامہ برطانوی عدالت سے حیسکول کے خلاف مینا انرجی دبئی کے حق میں جاری ہونے والی ڈگری پر عملدرآمد کے کیس میں جاری کیا گیا،برطانیہ کی ہائی کورٹ آف جسٹس، بزنس اینڈ پراپرٹی کورٹس نے 15 جون 2018 کو مینا انرجی کے حق میں حیسکول کے خلاف 95 لاکھ امریکی ڈالر کی ڈگری جاری کی تھی عدالت نے حیسکول کو حیسکومب لیبریکنٹس، واس ایل این جی اور حیسکول ٹرمینل لمیٹڈ میں اپنے شیرز ٹرانسفر کرنے سے روک دیا، عدالت نے حیسکول کو اپنے متعدد بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ مینا انرجی دبئی نے ڈگری پر عملدرآمد کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ڈگری پر عملدرآمد کے خلاف حیسکول کے وکیل کے اعتراضات مسترد کردیئے اور فیصلہ سنا دیا

    واضح رہے کہ باغی ٹی وی نے حیسکول کی کرپشن کے حوالہ سے ایک خبر شائع کی تھی، پاکستان کا سب سے بڑا مالی سکینڈل باغی ٹی وی نے بے نقاب کیا تھا، حسیکول سالانہ عام اجلاس منعقد کرنے اور اس کے آڈٹ شدہ مالیات کا اعلان کرنے میں ناکام رہی ہے اب کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کچھ سرکاری افسران بچنے کے لئے تگ و دو کر رہے ہیں تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ HASCOL میں جو کچھ ہوا ہے وہ کسی مجرمانہ کام سے کم نہیں ہے جس نے غریب سرمایہ کاروں سے رقم لی ہے اور جعلی اکاؤنٹس اور جعلی خریداری کے احکامات کی بنیاد پر قرض جمع کیا ہے۔

    جب کمپنی نقصانات جمع کر رہی تھی ، بینکوں نے بغیر کسی احتیاط کے حیسکول کو اتنی سہولت کیسے اور کیوں دی اور اتنے زیادہ خطرے کا سامنا کیا؟ بورڈ کی تشکیل نو کیوں کی گئی اور ڈائریکٹرز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای او) نے استعفی کیوں دیا؟ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ گرانٹ تھورنٹن انٹرنیشنل اور ارنسٹ اینڈ ینگ گلوبل لمیٹڈ جیسی عالمی شہرت یافتہ آڈٹ فرموں نے اکاؤنٹ سے استعفیٰ کیوں دیا؟ کیا ان سے ان جرائم کو چھپانے کے لیے کہا گیا جو پہلے ہو چکے ہیں؟ سابق سی ای اوز نے خاص طور پر سلیم بٹ نے کیا کردار ادا کیا؟ایک برطانوی سیاستدان اور سابق وزیر کو بورڈ کا چیئرمین کیوں بنایا گیا؟ کمپنی کے چیئرمین ایلن ڈنکن کس کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے؟

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں یہ مالیاتی سیکنڈل زیر بحث آ چکا ہے، اجلاس میں ایس ای سی پی حکام نے حیسکول کے مبینہ فراڈ پر بریفنگ دی دی تھی ایس ای سی پی حکام نے بتایا کہ حیسکول نے دسمبر 2020 اور مارچ اور جون 2021 کی فنانشل اسٹیٹمنٹس جمع نہیں کرائیں۔ حیسکول کے 2018-19 میں نقصانات 24 ارب روپے سے بڑھ کر 44 ارب کے واجبات ہوگئے حیسکول کی کیش فلو مستقل منفی رہی ہے نئے منصوبے قرض سے شروع ہورہے تھے کمپنی نے جون میں 11 ارب روپے کے نقصانات ظاہر کیے کمپنی نے 6 ارب 20 کروڑ کی ایڈجسٹمنٹ کی کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ۔ایس ای سی پی کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کریگا بغیر تفصیلات کے اخراجات ظاہر کیے گئے ٹرانزیکشن وائیٹل دبئی سے وائیٹل بحرین کو منتقل کی گئیں بہت تھوڑے عرصے میں نقصانات ظاہر کیے گئے آڈیٹرز کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کیا جا رہا ہے پی ایس ایکس نے اکاؤنٹ فریز کیے گئے تحقیقات مکمل ہونے پر کارروائی کی جائے گی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ یہ منظم فراڈ کا کیس ہے کمپنی نے منصوبہ بندی کے ذریعے فراڈ کیا شیئر 300 روپے سے گر کر 7 روپے پر آگیا کمپنی کا فرانزک آڈٹ کیا جائے آڈیٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے کمیٹی نے اسٹیٹ بینک سے حیسکول کی طرف سے بینکوں سے قرض لینے کیلئے ضمانت کیلئے رکھوائے جانے دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ قرض میرٹ پر دیا گیا کہ نہیں .

    Mena vs Hascol Judgment (1)

  • ریحام خان ہار گئیں، زلفی بخاری جیت گئے، ریحام خان نے معافی نامہ کیوں ٹویٹ کیا؟

    ریحام خان ہار گئیں، زلفی بخاری جیت گئے، ریحام خان نے معافی نامہ کیوں ٹویٹ کیا؟

    ریحام خان ہار گئیں، زلفی بخاری جیت گئے، ریحام خان نے معافی نامہ کیوں ٹویٹ کیا؟

    وزیراعظم پاکستان کے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری نے لندن ہائی کورٹ میں براڈ کاسٹر اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے

    قومی اخبار روزنامہ جنگ میں سید مرتضیٰ علی شاہ کی شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالتی دستاویزات جو اس نمائندے نے دیکھی ہیں ان کے مطابق ریحام خان نے ذلفی بخاری کو مقدمے کے اخراجات اور ہرجانے کے طور پر50 ہزار پونڈ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور تمام الزامات واپس لینے پر اتفاق کرتے ہوئے یو ٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر اور تین بار ری ٹوئٹنگ پر کرپشن، اقرباپروری اور غبن کے ہتک انگیز الزامات پر معافی مانگ لی ہے۔

    ہائیکورٹ کے جسٹس کی جانب سے سیل کئے گئے ٹو ملین آرڈر کے مطابق ریحام خان ہتک عزت کا مقدمہ شروع ہونے سے قبل معافی مانگنے اور ہرجانہ ادا کرنے پر راضی ہوگئی تھیں رواں برس اسی عدالت نے ریحام خان کی طرف سے ذلفی بخاری سے متعلق استعمال کئے گئے الفاظ کو چیز ون سطح کی ہتک قرار دیا تھا جسے صرف حقائق سے ثابت کیا جاسکتا ہے ،عدالتی دستاویزات کے مطابق ذلفی بخاری نے ریحام خان پر لندن ہائی کورٹ میں اس وقت مقدمہ دائر کیا جب لندن میں مقیم ریحام خان نے 6 اور 7 دسمبر 2019 کو اپنے یو ٹیوب چینل، فیس بک اور ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی اور ٹوئٹس اور ری ٹوئٹس بھی کئے جن میں الزام لگایا کہ وزیراعظم پاکستان کے ساتھ نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کو اپنے فائدے کیلئے کم قیمت پر فروخت یا حاصل کرنے کے کرپٹ منصوبے میں ذلفی بخاری بھی ملوث ہیں۔ آرڈر کے ساتھ منسلک بیان میں جسے شائع کرنے پر وہ رضامند ہیں، کے مطابق ریحام خان نے تمام الزامات واپس لیتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔

    ریحام خان نے کورٹ کو بتایا کہ 6 اور 7 دسمبر 2019 کو انھوں نے اپنے یو ٹیوب چینل، فیس بک پیج اور ٹوئٹر اکاونٹ سے ویڈیو جاری کی جس میں کہا گیا تھا کہ سید ذوالفقار عباس بخاری جو ذلفی بخاری کے نام سے جانا جاتا ہے وہ اپنے کرپٹ پلان میں ملوث ہے جس کے تحت وہ وزیراعظم کے ساتھ مل کر نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل اپنے فائدے کیلئے کم قیمت پر فروخت یا حاصل کرنا چاہتا ہے، یہ الزامات جھوٹے تھے اور حقیقت پر مبنی نہیں تھے، اب میں سمجھتی ہوں کہ ذلفی بخاری وزیراعظم کے ساتھ مل کر روز ویلٹ ہوٹل کو فروخت یا حاصل کرنے کے کرپٹ پلان میں ملوث نہیں تھے۔ انھوں نے کہا کہ 7 دسمبر 2019 کو سید توقیر بخاری کی ٹوئٹ اور ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا جس میں ذلفی بخاری پر حکومت پاکستان کے قیمتی اثاثہ روز ویلٹ ہوٹل کو کم قیمت پر فروخت کر کے اقرباپروری اور دھوکہ دہی سے پیسہ بنانے کے الزامات لگائے گئے تھے، وہ بھی غلط اور حقائق کے برعکس تھے۔ ریحام خان نے کہا کہ 15 مارچ 2020 کو میں نے سید توقیر بخاری کا ایک اور ٹوئٹ اور ویڈیو ری ٹوئٹ کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ذلفی بخاری نے ٹی وی پر جھوٹ بولا تھا، لوگوں کو جعلی دستاویزات دکھائیں، یہ بھی کہا گیا کہ ذلفی بخاری نے غیر قانونی اور دھوکہ دہی سے پیسہ بنایا اور غیر قانونی طریقے سے لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا، یہ الزامات بھی جھوٹے اور غلط تھے، ذلفی بخاری نے کبھی جعلی دستاویزات لوگوں کو نہیں دکھائیں۔ انھوں نے اپنا پیسہ بھی غیر قانونی طریقے سے نہیں کمایا، انھوں نے اپنا پیسہ سخت محنت کرکے کمایا جس میں کوئی غیر قانونی طرز عمل شامل نہیں تھا۔

    انھوں نے کہا کہ 17 مارچ 2020 کو انھوں نے انعام اللہ خٹک کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ذلفی بخاری نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے شکایات کرنے والوں کو قانونی نوٹس جاری کئے اور کہا کہ یہ اقدام آزادی صحافت پر ریاستی حملے کے مترادف ہے جس کا وہ ذمہ دار ہے، یہ الزامات بھی جھوٹے اور حقائق کے برخلاف تھے اور یہ کہ ذلفی بخاری کا کورونا وبا سے نمٹنے کے حوالے سے کوئی کردار نہیں تھا، 23 مارچ 2020 کو سید توقیر بخاری کا ٹوئٹ میں نے ری ٹوئٹ کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا ذلفی بخاری نے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے نا اہل انتظامات کے سبب لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، یہ الزام بھی جھوٹا تھا کیونکہ وہ کورونا وائرس کے انسداد کیلئے مینجمنٹ کا حصہ ہی نہیں تھا۔ ریحام خان نے کہا کہ وہ ذلفی بخاری کو ہونے والی پریشانی اور شرمندگی پر غیر مشروط معافی مانگتی ہیں اور وہ ہرجانے اور قانونی اخراجات ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    دونوں فریقین کے درمیان طے ہونے والے تصفیے کے مطابق ریحام خان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنی معافی اور وضاحت اردو اور انگریزی میں ٹوئٹ کریں گی جو مسلسل تین دن تک ان کے ٹوئٹر اکائونٹ پر “پن” رہے گی اور اردو اور انگریزی میں یہ معافی نامہ یو ٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر بھی لگایا جائے گا۔ کیس کا پہلا راؤنڈ 30 جون کو ذلفی بخاری نے رائل کورٹ آف جسٹس میں جیت لیا تھا جب جسٹس کیرن سٹین نے ریحام خان کی آٹھ پبلیکیشنز کے معنی کا تعین کیا تھا جو کہ ہتک عزت کے حوالے سے تھیں اور ذلفی بخاری کے وکیل بیرسٹر کلئیر اوورمین کے اس دعوے کو قبول کیا تھا کہ ان کے موکل کو بڑے پیمانے پر بدنام کیا گیا ہے، ابتدائی سماعت کے بعد دونوں فریقین کے وکلا نے ذلفی بخاری کے وکلا کی تجویز کردہ شرائط پر کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے مذاکرات کئے۔

    فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    عمران خان کے حکم پر سابق مشیر زلفی بخاری کا اسرائیل کا دورہ،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

    زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل پر وزیراعظم ہاؤس سے رد عمل آ گیا

    اسرائیل گیا تھا یا نہیں؟ زلفی بخاری نے خاموشی توڑ دی

    ریحام خان نے زلفی بخاری پر الزامات لگانے پر معافی مانگ لی

    موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے کیا دیا جواب؟

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

  • ریحام خان نے زلفی بخاری سے معافی مانگ لی

    ریحام خان نے زلفی بخاری سے معافی مانگ لی

    ریحام خان نے زلفی بخاری پر الزامات لگانے پر معافی مانگ لی

    ریحام خان نے زلفی بخاری پر عہدے کا ناجائز استعمال، کرپشن میں ملوث ہونے اور متعدد الزامات لگائے تھے جو غلط ثابت ہوئے، ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے یوٹیوب، فیس بک، ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں کہا تھا کہ زلفی بخاری روز ویلٹ ہوٹل کے حوالہ سے کم قیمت پر حاصل کرنا چاہتے تھے وہ غلط ثابت ہوئے، اقربا پروری کا الزام بھی غلط ثابت ہوئے، میں سمجھتی ہوں کہ زلفی بخاری دھوکہ دہی میں شامل نہیں تھے

    ریحام خان نے اپنے ویڈیو پیغام اور ٹویٹ میں تین سے چار بات معافی مانگی اور انہوں نے جب جب اپنی ویڈیو کیں اس کا بھی بتایا، ریحام خان کا کہنا تھا کہ 15 مارچ کو توقیر بخاری کی ویڈیو ٹویٹ کی،جس میں انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری نے ٹی وی پر جھوٹ بولا،اور لوگوں کو جعلی دستاویزات دکھائے مزید کہا کہ زلفی بخاری نے غیر قانونی طریقوں اور دھوکہ دہی سے پیسہ کمایا،یہ الزامات غلط اور جھوٹے تھے، زلفی بخاری نے کبھی کوئی دستاویزات نہیں دکھائے، زلفی بخاری نے دولت محنت کے ذریعے بنائی ہے نہ کی غیر قانونی طریقے سے

    https://twitter.com/RehamKhan1/status/1448797012728688644

    ریحام خان آخر میں کہتی ہیں کہ ان تمام چیزوں کی اشاعت پر زلفی بخاری کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا میں غیر مشروط معافی مانگتی ہوں، میں نے ہتک عزت اور قانونی اخراجات ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے

    واضح رہے کہ ریحام خان کی یہ پہلی معافی نہیں، سب سے پہلی معافی وزیراعظم عمران خان کے اہم ساتھی اورکاروباری شخصیٹ انیل مسرت سے مانگی ہے ، ریحام خان نے انیل مسرت پر الزام لگانے کے معاملے پر برطانیہ کی عدالت میں غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ انیل مسرت کاروباری شخصیت ہیں اور عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں ۔ریحام خان کا اپنے معافی نامے میں کہناتھا کہ میں ” ریحام خان آفیشل “ کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتی ہوں ، 6 دسمبر 2019 کو میں نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس کا دورانیہ 46 منٹ اور 27 سکینڈ تھا اور اسے تقریبا 37 ہزار افراد نے دیکھا ، اس ویڈیو میں نے انہوں نے انیل مسرت کا حوالہ دیا اور ان کے بارے میں متعدد جملے کہے ۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ترمیم کرنے کیلئے میں نے وہ ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا دی ہے جو کہ چھ دسمبر 2019 کے ٹائٹل سے شائع کی تھی ، میں مکمل طور پر انیل مسرت کے بارے میں کیے گئے اپنے تبصرے کو واپس لیتی ہوں اور اگر میرے کہے گئے الفاظ کے باعث مسرت کو کاروباری یا خیراتی کام میں نقصان پہنچا ہے تو معذرت کرتی ہوں ، میں اس معاملے میں آگے کوئی بھی مزید تبصرہ یا جملہ نہیں کہوں گی ۔

    فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    عمران خان کے حکم پر سابق مشیر زلفی بخاری کا اسرائیل کا دورہ،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

    زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل پر وزیراعظم ہاؤس سے رد عمل آ گیا

    اسرائیل گیا تھا یا نہیں؟ زلفی بخاری نے خاموشی توڑ دی

  • ہائی ٹیک نظام کی شمولیت، پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا: آرمی چیف

    ہائی ٹیک نظام کی شمولیت، پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا: آرمی چیف

    راولپنڈی:پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہائی ٹیک نظام کی شمولیت سے ابھرتے خطرات کے تناظر میں پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس سنٹر کراچی کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چینی ساختہ جدید ترین ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم کی شمولیت دیکھی، آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے سٹرٹیجک ویپن سسٹم پر بریفنگ دی۔ اس مو قع پر چین کے سینیئرحکام بھی موجود تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سسٹم کی شمولیت سے ملک کی فضائی سرحدی ایئر ڈیفنس نظام مزید مربوط ہو جائے گا، نظام جہاز، کروز میزائل اور 100 کلومیٹر، حدنگاہ سے آگے بھی ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے وطن کے دفاع کے لیے ایئر ڈیفنس کی صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہائی ٹیک نظام کی شمولیت سے ابھرتے خطرات کے تناظر میں پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے،

    پاک فضائیہ اور پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس مثالی تعاون سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا۔ پاکستان اور چین کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری اور دفاعی تعاون سے خطے میں استحکام آئے گا۔