Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ازبکستان سلامتی کونسل کے سیکرٹری کا طورخم اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ

    ازبکستان سلامتی کونسل کے سیکرٹری کا طورخم اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ

    راولپنڈی: ازبکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل وکٹر مخمودوف نے طورخم اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ہے۔ وفد کو پاک، افغان سرحدی انتظام، باڑ کی تنصیب پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل وکٹر مخمودوف نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا ہے ۔۔ مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور رزاق داود بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کے وفد کو پاک، افغان سرحدی انتظام، باڑ کی تنصیب پر بریفنگ دی گئی۔ وفد کو سرحد پر غیرقانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے بارڈر ٹرمینل سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستانی کاوشوں کو سراہا اور ازبک وفد نے انسداد دہشتگردی، قبائلی اضلاع کی سماجی معاشی ترقی کی کوششوں کو قابل قدر قرار دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کے وفد نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا بھی دورہ کیا ۔ وفد کو پی ایم اے کے تربیتی امور، کھیلوں کی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ پاکستان اور ازبکستان کے مابین دفاعی اور تربیتی تعلقات میں فروغ پر غور کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نے دوطرفہ فوجی تعاون، تربیتی امور میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    ازبکستان وفد کا کہنا تھا کہ مستقبل کی فوجی قیادت کی اعلی معیار کی تربیت قابل ستائش ہے،اکیڈمی میں بین الاقوامی کیڈٹس کو بہترین تربیتی ماحول کی فراہمی قابل قدر ہے۔

  • خطےمیں تیزی سےبدلتی جیو اسٹراٹیجک صورتحال:    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس طلب

    خطےمیں تیزی سےبدلتی جیو اسٹراٹیجک صورتحال: قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس طلب

    اسلام آباد:خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی جیواسٹراٹیجک صورتحال:قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب ،اطلاعات کے مطابق جنوبی ایشیا کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوئی صورت حال اورافغانستان کے حوالے سے عالمی برادری کے خیالات کے تناظر میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی اور سینیٹ ممبران پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیاہے ۔

    ذرائع کے مطابق اعلی عسکری حکام افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دینگے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی اجلاس میں شرکت کرینگے۔

    اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں 8 نومبر11 بجے صبح قومی اسمبلی ہال میں ہو گا، اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے موجودہ امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کے اجلاس بلانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔

    وفاقی وزراء پرویز خٹک، اعجاز احمد شاہ، علی امین گنڈاپور، شفقت محمود، اسد عمر، شبلی فراز اور دیگر وزراء بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم کے مشیر بابراعوان اور معید یوسف بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلی، صدر آزاد وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے تمام ممبران بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پاکستان تحریک انصاف سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کو شرکت کی دعوت دی گئی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، متحدہ مجلس عمل سے مولانا اسعد محمود اور مسلم لیگ ق سے چودھری طارق بشیر چیمہ، بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی سے خالد حسین مگسی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

    گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس سے غوث بخش خان مہر، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور عوامی نیشنل پارٹی امیر حیدر اعظم خان بھی مدعو کر لیے گئے ہیں۔ سینیٹ سے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں مدعو کر لیے گئے ہیں۔

  • اگرپٹرول مہنگانہ کیاتوپھرملکی نظام کیسےچلائیں گے:  دُکھ سہنےکےلیےتیاررہیں:وزیراعظم کا قوم سےخطاب

    اگرپٹرول مہنگانہ کیاتوپھرملکی نظام کیسےچلائیں گے: دُکھ سہنےکےلیےتیاررہیں:وزیراعظم کا قوم سےخطاب

    اسلام آباد:اگرپٹرول مہنگا نہ کیا توپھرملکی نظام کیسے چلائیں گے:بس دُکھ سہنے کے لیے تیاررہیں:وزیراعظم کا قوم سے خطاب ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مقررہ وقت پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پیٹرول مزیدمہنگا خریدنے کے لیے تیار رہیں۔

    قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے گی کیونکہ اگر ہم نے نہیں بڑھایا تو ہمارا خسارہ بڑھتا جارہا ہے، قرضوں میں سود کی مد میں پہلے ہی خسارہ پڑا ہوا اور میں آج آپ کو کہہ رہا ہوں پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے گی۔

    قوم سے خطاب کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا ’فلاحی پروگرام‘ پیش کررہے ہیں، اس پروگرام کا مقصد ملک کو فلاحی ریاست کی جانب ایک قدم ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے احساس پروگرام کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تین برس میں تمام لوگوں کا ڈیٹا جمع کیا کیونکہ ڈیٹا کے بغیر سبسڈی دینا آسان کام نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ’جب ہمیں پاکستان ملا تب پاکستان کا خسارہ سب سے زیادہ تھا، قرضے بھی سب سے زیادہ تھے اور سود بھی ان قرضوں پر سب سے زیادہ دینا پڑا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دوست ملک کی سپورٹ پر ان کے شکر گزار ہیں کیونکہ ان کی مدد سے روپیہ کو سنبھالنے میں مدد ملا۔ سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے مشکل وقت میں مدد کی جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی،ان کے تعاون کی وجہ سے دیوالیہ ہونے سے بچے ورنہ بہت مہنگائی ہوتی۔

    انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اتنے ڈالر نہیں تھے جس کی وجہ سے ہمیں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے رابطہ کرنا پڑا، ہم شروع کے ایک سال معیشت کو مستحکم کرنے میں لگے رہے اور اتنے میں کورونا وبا کا آغاز ہوگیا۔

    عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 100 برس میں اتنا بحران پیدا نہیں ہوا جتنا کورونا وبا سے صورتحال پیدا ہوئی، پاکستان سمیت پوری دنیا کے ممالک متاثر ہوئے اور اس مرحلے میں این سی او سی نے نمایاں کردار ادا کیا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے معاشی سرگرمیاں محدود پیمانے پر جاری رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم نے 8 ارب ڈالر خرچ کیے ساتھ ہی میڈیا کو چاہیے وہ اپنی خبروں اور تجزیوں کا جائزہ لے کہ کیا ہماری حکومت کی وجہ سے مہنگائی بڑھی جبکہ پوری دنیامیں صورتحال مایوس کن تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے ہم ایک پیکیج لے کر آ رہے ہیں، یہ پیکیج 120 ارب رپے کا ہے جس سے 13 کروڑ لوگ مستفید ہوں گے، 6 ماہ تک پیکیج سے گھی، آٹا دال کی قیمت میں 30 فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا۔

    اپنے خطاب کے آخر میں وزیراعظم نے کہا کہ ’اپوزیشن مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے، میں پاکستان کے دو بڑے خاندانوں سے کہتا ہوں کہ آپ اپنی لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس لائیں میں ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آدھی کردوں گا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں مہنگائی 19 فیصد ہے، ترکی کی کرنسی 35 فیصد گراوٹ کا شکار ہے، امریکا اور یورپ میں 2008 کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں موسم سرما آنے والا ہے اور ساتھ ہی گیس کا مسئلہ بھی جنم لے گا، امریکا میں قدرتی گیس کی قیمت میں تقریباً 116 فیصد اور یورپ میں 300 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان میں قدرتی گیس پر کوئی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں درآمدی گیس پر قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں، مہنگائی کا بھاؤ عالمی ہے جس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر گزشتہ 4 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ ہمارے ملک میں اضافہ محض 33 فیصد رہا۔

  • عمران خان، عوام اور موت کا فرشتہ، نئے پاکستان کے روشن کارنامے

    عمران خان، عوام اور موت کا فرشتہ، نئے پاکستان کے روشن کارنامے

    عمران خان، عوام اور موت کا فرشتہ، نئے پاکستان کے روشن کارنامے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ وفاقی کابینہ کے جتنے مرضی اجلاس ہو جائیں ، عمران خان جتنے مرضی دعوے کر لیں ۔ وزیر خزانہ جتنی مرضی خوشخبریاں سنا دیں ۔ جتنی مرضی بیرونی امداد مل جائے ۔ خطے میں ہم جتنے مرضی اہم پلیئر بن جائیں ۔ مگر عوامی مشکلات تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ معذرت کے ساتھ سخت الفاظ کا چناؤ کر رہا ہوں پر پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے لیے موت کا فرشتہ ثابت ہورہی ہے ۔ اس وقت نہ کسی کو کوئی آسرا ہو رہا ہے نہ ہی کسی کو کوئی سکون مل رہا ہے ۔ ڈینگی سے چلڈرن ہسپتال میں آج آٹھ ماہ کا بچہ موسی جان کی بازی ہار گیا ہے ۔ ڈینگی شتر بے مہار پھیلاتا ہی چلا جا رہا ہے ۔ مگر حکومت ، اندھوں ، گونگوں اور بہروں کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ پھر دن دیہاڑے نو بینکوں پر سائبر حملے ہوتے ہیں ، رقم نکوالنے اور ڈیٹا چوری ہونی کی خبریں سامنے آتی ہیں ۔ مگر اسٹیٹ بینک میں نہ مانوں کی رٹ شروع کر دیتا ہے ۔ مشیر خزانہ شوکت ترین جہاں عوام کو ایک بار پھر بجلی اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے سے خبردار کرتے ہیں ۔ تو عمران خان دلاسے دیتے دیکھائی دیتے ہیں کہ جلد مہنگائی سے متعلق ایک ریلیف پیکج کا اعلان ہوگا ۔ فی الحال عوام کے لیے خرشخبری یہ ہے کہ چینی اور ایل پی جی کی قیمت پھر بڑھ گئی ہے ۔ پناہ گاہیں اور لنگر خانوں کے ڈرامے کا ایک بار پھر ڈراپ سین ہونے والا ہے ۔ موسم بدل چکا ہے ۔ پھر بھی سرد موسم میں پناہ گاہوں کی دیواروں کے ساتھ لوگ آپکو سوتے دیکھائی دیں گے ۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آج بھی اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ایسے مزدور طبقے کی کمی نہیں ہے جو پارکوں،فٹ پاتھوں،گرین بلیٹس اور پلوں کے نیچے زندگی گزار دیتے ہیں یا صرف اس وجہ سے کہ ایک کمرے کا کرایہ ان کی پہنچ سے باہر ہوتا ہے۔ یہ کوئی بھکاری نہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو دیہاتوں اور چھوٹے شہروں سے بڑوں شہروں میں دیہاڑی لگانے آتے ہیں ۔ اصل مہنگائی کا شکار یہ لوگ ہوئے ہیں جو اپنا پیٹ کاٹ کر اپنے گھر والوں سے دور رہ کر گزاراکرنے پر مجبور ہیں ۔ میں مانتا ہوں کہ ملک کی معاشی صورت حال ایسی نہیں کہ معاملات پلک جھپکتے ہی ٹھیک ہوجائیں لیکن حکومتوں کا کام ہوتا ہے کہ وہ مشکلات کو آسانیوں میں تبدیل کریں اور عوام کو آسانیاں فراہم کریں۔ احساس پروگرام اس حکومت کا فلیگ شپ پروگرام تھا ۔ مگر رزلٹ صفر بٹا صفر ہے ۔ ۔ پھر ایک اور اس حکومت کا فلیگ شپ پروگرام تھا ۔ کہ ملک میں بلین ٹری سونامی برپا کیا جائے گا ۔ آج لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس دیکھیں تو حقیقت معلوم ہوجائے ۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوچکا ہے ۔ کبھی یہ پہلا نمبر دہلی کا ہوا کرتا تھا ۔ یہ درخت کہاں لگے ہیں آپ بھی ڈھونڈیں میں بھی ڈھونڈتا ہوں ۔ آپ دیکھیں عمران خان کو ایک کمزور اور بے اثر اپوزیشن سے واسطہ پڑا تھا جو کسی بھی طرح عمران خان حکومت کیلئے کوئی خطرہ یا چیلنج نہیں ہے۔ پھر بھی عوام کے وہ معاشی مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھے ہیں۔ مہنگائی نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔ اس حکومت کا اندھیر نگری چوپٹ راج دکھیں کہ ترجمان اور وزیر یہ ڈھنڈورا پیٹتے رہتے ہیں کہ تمام معاشی اشاریئے مثبت ہیں۔ یہ عوام میں بغیر سیکورٹی کے جا کر دیکھائیں تو تمام اشاریے تتر بتر ہوجائیں ۔ ان وزیروں اور بڑے افسروں کے لئے مہنگائی صرف میڈیا میں ہے جس پر یہ ایک نظر ڈال کر یہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔ کیونکہ ان کی تمام شاہ خرچیاں تو عوام برداشت کرتی ہے ۔ ان کو اپنی جیب سے پیڑول ڈلوانہ پڑے یا خرچہ کرنا پڑے تو لگے پتہ ۔۔۔۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ مہنگائی میں ماہانہ اضافہ 9.19فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اب ہر ماہ نو سے دس فیصد مہنگائی ہو اور حکومت کو عوام کی چینخیں سنائی نہ دیں ۔ تو پھر اس حکومت کو اندھا ، گونگا اور بہرہ ہی کہا جائے گا ۔ ۔ اس حکومت میں ٹیکسوں کی اتنی بھرمار ہے کہ اب صرف ہوا ، دھوپ اور بارش پر ہی ٹیکس باقی رہ گیا ہے۔ ویسے حکومت کی معاشی ٹیم کے بس میں ہو تو وہ ان نعمتوں پر بھی ٹیکس لگا دے۔ ۔ برطانیہ کے معتبر جریدے اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق 42 ملکوں میں پاکستان چوتھا مہنگا ترین ملک ہے۔ اس وقت پاکستان میں بندہ مزدور و ملازم ہی نہیں، بندہ صنعتکار اور بندہ تاجر کے اوقات بھی بہت تلخ ہیں۔ ۔ یوں لگتا ہے کہ ہمارے معاشی ماہرین کو حقیقی مسائل کا کوئی ادراک ہی نہیں۔ ہمارے موجودہ گورنر سٹیٹ بینک اور دیگر آئی ایم ایف کے ملازم ہیں۔ وہ اس سے پہلے کئی ممالک کی معیشتوں کو بے حال کر چکے ہیں۔۔ میں بڑے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ وزیراعظم عوام کے حال سے بالکل بے خبر ہیں۔ غربت کا حال تو اُس سے پوچھیں کہ جس کے دودھ پیتے بچے کے لیے دودھ میسر نہیں۔ صرف تین روز پہلے بچوں کے دودھ کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ وہی بچے ہیں جنہیں کم خوراک ملنے کی کئی برس سے خان صاحب شکایت کرتے چلے آرہے ہیں۔ اب اُن کے دور میں بچوں کو کم از کم خوراک بھی نہیں مل رہی۔۔ کہتے ہیں جنازے میں رو نہیں سکتے تو رونے والوں جیسا منہ ہی بنا لو۔ان سے تو اتنا بھی نہیں ہوا۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ مان بھی لیا جائے کہ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے اس سے نمٹ نہیں سکتے تو عوام سے یک جہتی کے لئے دکھاوے کے لئے ہی سہی لینڈ کروزر اور مرسڈیز سے چھوٹی گاڑی پر آجاؤ۔ سرکاری ادارے گواہی دے رہے ہیں کہ ملک میں اس قدر مہنگائی پہلے کبھی نہ تھی۔ معیشت کو سمجھنے والے کہہ رہے ہیں یہ کم ہے مہنگائی اور بڑھے گی حال یہ ہے کہ غربت افلاس سے پریشان لوگ اپنے بچوں کو زہر دے کرخودکشیاں کر رہے ہیں اور کپتان تو کیا ان کی بی، سی، ڈی ٹیم کے بارھویں ،تیرھویں اور چودھویں کھلاڑی دو دو کروڑ کی سرکار ی گاڑیوں میں فراٹے بھر رہے ہیں ۔ کپتان کم ازکم عوام کے ساتھ رو نہیں سکتا لیکن ان کا دکھ سمجھ کر رونے والوں جیسی صورت ہی بنا لے ۔۔ اس حکومت نے اتنا مایوس کر دیا ہے کہ اب تو میری خواہش کہ کوئی اس موضوع پر پی ایچ ڈی کرے کہ اقتدار پاتے ہی حکمران اپنے وعدے یکسر بھول کیوں جاتا ہے۔ اس کی نفسیات بالکل بدل کیوں جاتی ہے۔ پھر حکومت خود اپنے ہاتھوں سے نیب آرڈینس میں تیسری ترمیم کے ذریعے خود کو اور اپنی حکومت کو این آر او دے دیتی ہے ۔ ایسے احتساب کا گلہ پی ٹی آئی نے خود گھونٹ دیا ہے ۔ ساتھ ہی ایک اور آرڈینس سے پارلیمنٹ کے کردار پر ایک اور سوالیہ نشان لگا دیا گیا ہے ۔ اس آرڈینس کے چیدہ چیدہ مندراجات یہ ہیں کہ نئے ترمیمی آرڈیننس میں نیب کے چیئرمین کو سپریم کورٹ کے جج کی طرز پر عہدے سے ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو دے دیا گیا ہے۔ یوں صدر مملکت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹا سکیں گے۔۔ نئی ترامیم کے تحت مضاربہ کیسز بھی واپس نیب کے حوالے کردیے گئے اور ان کیسز کو 6اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کردیا گیا۔ ۔ حالیہ ترامیم کے تحت منی لانڈرنگ ریفرنسز اور مضاربہ اسکینڈل کیسز بحال ہوگئے جس سے آصف زرداری، شاہد خاقان، مریم نواز، شہباز شریف کو کوئی ریلیف نہیں مل سکے گا اور پہلے سے قائم تمام منی لانڈرنگ کیسز پہلے کی طرح چلتے رہیں گے۔۔ اب اس ترمیم کے بعد یہ تو واضح ہے کہ اپوزیشن کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا ۔ مگر جو درجنوں وزیروں اور پی ٹی آئی اراکین کے نام پینڈوار پیپرز میں آئے تھے ۔ ان سب کی موجیں ہیں ۔ کیونکہ ان کی اپنی پارٹی کی حکومت ہے ۔ ۔ یوں صاف چلی شفاف چلی کا نعرہ بھی اب دفن ہی سمجھیں ۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اپنی پیدائش سے اب تک ایک ہی ڈبہ فلم دیکھتا آرہا ہوں ۔ پہلے بھی اسے فلاپ فلم کہتا تھا اور اب بھی اسی پر قائم ہوں ۔ اس ملک میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے انوکھانہیں ہے۔ ۔ یہ عمران خان کی بدقسمتی ہے کہ ان کے اقتدار کی کشتی اپنے ہی بوجھ سے ڈوبتی جارہی ہے اور یہ ہائبرڈ نظام اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے جس کا آغازبلوچستان میں جام کمال کی حکومت کی ”باعزت رخصتی“سے شروع ہو چکا ہے۔ جہاں تک وفاق اور پنجاب کامعاملہ ہے تو بات صرف اس ایک نکتے پر رکی ہوئی ہے کہ اپوزیشن عبوری تبدیلی قبول کرنے کو تیار نہیں۔ ویسے تو بات absolutely notسے why not تک پہنچ چکی ہے۔ اب دیکھتے ہیں حالات کااونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

  • فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سابق مشیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بارے انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے سیالکوٹ میں پارٹی کو کمزور کرنے کے لئے حربے استعمال کرنے شروع کر دیئے ہیں

    فردوس عاشق اعوان جو قومی اسمبلی کا الیکشن ہار چکی تھیں، وزیراعظم عمران خان نے انہیں معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا ،یہ وہ موقع تھا جب فردوس عاشق اعوان اپنے حلقے کے عوام کے لئے کھل کر کھلیتیں لیکن انہوں نے صرف اپوزیشن کو جگتیں لگائیں کبھی ٹاک شوز میں تھپڑ مارے یا گالیاں دیں حلقے کی عوام کے لئے کچھ نہ کیا، فردوس عاشق اعوان کو جب اسلام آباد سے فارغ کیا گیا تو پھر انہیں پنجاب میں اہم عہدہ دے دیا گیا

    فردوس عاشق اعوان وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات بھی رہیں اور یہاں بھی ہوتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے حلقے کی عوام ،ووٹرز کا نہیں سوچا، یہاں بھی فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو جگتیں اور اپنے ووٹرز کو دھکے مارے، فردوس عاشق اعوان کو بزدار نے بھی فارغ کر دیا ہے، پنجاب سے فراغت کے بعد وزیراعظم عمران خان لاہور آئے تو فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے ملنے کے لیے وقت مانگا لیکن نہیں دیا گیا، چلتے چلے فردوس عاشق اعوان نے و زیر اعظم عمران خان سے بات کی ، اسکے بعد سے فردوس عاشق اعوان سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں

    فردوس عاشق اعوان پر کئی عدالتوں میں توہین عدالت کے مقدمات بھی چل رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان نے جس حلقے سے الیکشن لڑا تھا اس حلقے میں ترقیاتی کام بند کروا دیئے ہیں اور ضمنی الیکشن میں جیتنے والے ایم پی اے کو روک دیا ہے کہ خبر دار میرے حلقے میں کام کروایا تو،

    فردوس عاشق اعوان چند روز قبل اپنے حلقے میں راجہ ہرپال گئیں جہاں ایک سیاسی اکٹھ تھا وہاں فردوس عاشق اعوان کو ووٹ دینے والوں نے فردوس عاشق اعوان سے سوال کئے تو فردوس عاشق اعوان نے وہاں کہا کہ میں وزیر نہیں تھی بلکہ جہنم میں تھی،ملک رضا علی نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں ترقیاتی کام کروائے جائیں اور ووٹرز کے مسائل حل کئے جائیں علاقہ میں کام نہ کروانے پر اس سیاسی اکٹھ میں گرما گرمی ہوئی تا ہم فردوس عاشق اعوان اس دوران جلسہ چھوڑ کر چلی گئی تھی

    فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کے بعد کبھی بھی حلقے کا دورہ نہیں کیا ۔ تحریک انصاف کے کارکنان میں اس حوالہ سے سخت اضطراب پایا جاتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان انکے کام کیوں رکوا رہی ہیں اگر وہ ہار گئی ہیں تو حکومت تو پی ٹی آئی کی ہے ۔ایک ایم پی اے کے کاموں میں مداخلت پر بھی نہ صرف ایم پی اے بلکہ ووٹرز بھی پریشان ہیں

    واضح رہے کہ مہنگائی سے تنگ ایک عُمر رسیدہ خاتون نے فردوس عاشق اعوان کو چپل بھی دکھائی تھی،جبکہ ہنجاب سے فارغ کئے جانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی فردوس عاشق اعوان کا داخلہ بند کر دیا گیا تھا

    @MumtaazAwan

     قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دے دی

    قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

    فردوس عاشق اعوان کا ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ

    فردوس عاشق اعوان معافی مانگیں، 58 ارب ہرجانہ دیں، نوٹس

    فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    افیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

    ‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

  • پاک فوج کےزیراہتمام بین الاقوامی پیسزمقابلےجاری:   6 ممالک کے107اہلکارشریک:دوڑکون جیتا؟خبرآگئی

    پاک فوج کےزیراہتمام بین الاقوامی پیسزمقابلےجاری: 6 ممالک کے107اہلکارشریک:دوڑکون جیتا؟خبرآگئی

    لاہور: پاک فوج کے زیر اہتمام تیسرے بین الاقوامی پیسز مقابلے جاری:6 ممالک کے 107 اہلکارشریک:دوڑکون جیتا؟خبرآگئی پاک فوج کے زیر اہتمام تیسرے بین الاقوامی پیسز مقابلوں کا انعقاد یکم نومبر سے لاہور میں شروع ہوچکا ہے۔ مقابلوں میں 6 ممالک کے 107 اہلکاروں پر مشتمل دستے شرکت کررہے ہیں‌۔

    ادھر ذرائع کے مطابق یکم سے 7 نومبر 2021 تک لاہور میں تیسرا بین الاقوامی فزیکل ایجیلیٹی اینڈ کامبیٹ ایفیشنسی سسٹم (PACES) مقابلے جاری ہیں ، اس حوالےسے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تیسری بین الاقوامی PACES چیمپئن شپ کے سلسلے میں آج ایوب سٹیڈیم لاہور گیریژن میں 3.2 کلومیٹر ریس کا انعقاد کیا گیا۔

    ان مقابلوں کے بارے میں جوایک اچھی خبرآئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ تمام شرکاء نے دوڑ میں انتہائی جوش اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔

    دوڑ کے اس مقابلے مٰیں‌ متحدہ عرب امارات کے مبارک راشد نے 09:02:42 کے وقت میں دوسرے بین الاقوامی PACES مقابلے 2018 کا ریکارڈ توڑا جو یو اے ای کے عبید محمد نے 09:26:23 کا بنایا تھا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔

     

     

    اسی طرح عبید محمد نے تیسرے بین الاقوامی PACES مقابلہ 2021 میں دوبارہ حصہ لیتے ہوئے 09:02:72 کے وقت میں یہ فاصلہ طئے کیا اور دوسرے نمبر پر رہے جبکہ عراق سے تعلق رکھنے والے زید مدظلم 09:24:52 وقت کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان مقابلوں میں شامل اہلکاروں کوتاریخی مقامات کی سیر بھی کروائی جارہی ہے

    پاکستان میں ہونے والے ان مقابلوں میں عراق، اردن، فلسطین سمیت چھ ممالک کے 107 اہلکاروں پر مشتمل فوجی دستے شرکت کررہے ہیں‌جبکہ ۔ میانمار، انڈونیشیا اور مصر کی مقابلوں میں شرکت بطور مبصر ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی 121 کھلاڑیوں پر مشتمل 9 ٹیمیں بھی مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں‌۔ بین الاقوامی مقابلوں کی افتتاحی تقریب یکم نومبر کو فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں ہوہوئی ،جبکہ اختتامی تقریب 7 نومبر کو ایوب اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایونٹ سے پاکستان ایک پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم کے طور پر ابھرے گا، ایونٹ سے پاکستان کا حقیقی چہرہ سامنے آئے گا

  • نظر بندی کیس، عدالت میں وکیل نے مہلت مانگ لی

    نظر بندی کیس، عدالت میں وکیل نے مہلت مانگ لی

    نظر بندی کیس، عدالت میں وکیل نے مہلت مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    سعد رضوی کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی سعد رضوی کے چچا امیر حسین کے وکیل نے دلائل کے لیے مہلت طلب کرلی عدالت نے امیر حسین کے وکیل کو دلائل کے لیے کل تک کی دلائل کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

    وکیل امیر حسین نے کہا کہ حکومت اور درخواست گزار کیساتھ مفاہمت ہوئی ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سوال یہ نہیں کہ مفاہمت ہوئی یا نہیں بتائیں یہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، مفاہمت کا اس درخواست سے کوئی تعلق نہیں، جس نوٹیفکیشن کو چینلج کیا گیا تھا وہ غیر موثر ہو چکا ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ ایک نوٹیفکیشن کو آپ نے چینلج کیا وہ ختم ہو چکا ہے اب نیا نوٹیفکیشن آ چکا ہے، جس پر وکیل امیر حسین نے کہا کہ عدالت کا کہنا بالکل درست ہے ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ آپ کو نیا نوٹیفکیشن آنے کے بعد اسے چیلنج کرنا ہو گا، وکیل امیر حسین نے کہا کہ ابھی تک کوئی نیا آرڈر موجود نہیں، ایک دو دن کا وقت دے دیں، میں درخواست واپس لے لوں گا، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تو آپ یہ درخواست ابھی واپس لے لیں، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ حکومت کیساتھ اگر درخواست گزار کی کوئی مفاہمت ہوئی ہے تو اس کا درخواست کیساتھ کوئی تعلق نہیں،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ عدالتیں کسی اکیڈیمک سیشن میں نہیں جاتیں، عدالتیں قانونی نکتے پر فیصلے کرتی ہیں، وکیل امیر حسین نے کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل کیلئے مہلت دی جائے، اگر میں عدالت کو مطمئن نہ کر سکا تو درخواست واپس لے لوں گا،

    نو اکتوبر کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں فیڈرل ریویو بورڈ کا اجلاس ہوا فیڈرل ریویو بورڈ نے تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا ،ودوسری طرف اس رہائی میں تاخیرپھرتحریک لبیک کو اپنے پرانے رویے کی طرف مجبورکررہی ہے- وفاقی نظرثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی دوسری نظربندی میں توسیع کا ریفرنس مسترد کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ فیڈرل ریویو بورڈ نے حکم دیا کہ سعد رضوی اگر کسی دوسرے کیس میں ملوث نہیں تو رہا کیا جائے

    @MumtaazAwan

    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

    سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

    تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

    کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

    تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

    حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

    تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

    کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

    سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا دیا حکم؟

    سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،دلائل مکمل

    باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ

    سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

    تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم

    حافظ سعد رضوی کو رہا کیوں نہیں؟ سی سی پی او لاہور فوری طلب

    سعد رضوی کی رہائی کیخلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    حافظ سعد رضوی کی نظربندی، وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا

  • میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے،معروف کمپنی کا پاکستان میں موبائل تیار کرنے کا فیصلہ

    میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے،معروف کمپنی کا پاکستان میں موبائل تیار کرنے کا فیصلہ

    موبائل فون بنانے والی شیاؤمی ائیرلنک نے پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے۔


    انہوں نے بتایا کہ اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی شیاؤمی ائیرلنک کمیونی کیشن کے اشتراک سے پاکستان میں اپنے موبائل فون بنائے گی۔

    رزاق داؤد نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ابتدائی طور پر اڑھائی سے تین ملین موبائل فون سالانہ پاکستان میں تیار کیے جائیں گے، پیداواری سہولت قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں دی جائے گی جو کہ جنوری 2022 میں فنکشنل ہوجائے گا، جس سے 3 ہزار افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

  • نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی عدالت پیشی کے موقع پر فرار ہونے کی کوشش

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی عدالت پیشی کے موقع پر فرار ہونے کی کوشش

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی عدالت پیشی کے موقع پر فرار ہونے کی کوشش
    ‘سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی

    مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے نور مقدم قتل کیس میں استغاثہ کے گواہ نقشہ نویس کا بیان قلمبند کر لیا گیا ،گواہ نے کہا کہ گواہوں کے بیانات کی تاریخ اور نوٹ میرے لکھے ہوئے ہیں،میں نے وقوعہ کی جگہ پر انسپکٹر کی ہدایت پر نقشہ تیار کیا تھا ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات تھی

    مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے عدالت میں کہا کہ میں نے کورٹ میں ایک بات کرنی ہے، پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کو عدالت کے دروازے کے پاس کھڑا کر دیا پردے کے پیچھے کیا ہے، ملزم ظاہر جعفر کمرہ عدالت میں بولنے لگا. جج سیشن کورٹ عطا ربانی نے کہا کہ ملزم ڈرامے بازی کر رہا ہے اسے لے جائیں، کمرہ عدالت سے نکلنے پر ملزم ظاہر جعفر نے پولیس انسپکٹر کا گریبان پکڑ لیا پولیس مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو اٹھا کر بخشی خانے لے گئی ملزم ظاہر جعفر کمرہ عدالت میں حمزہ ، حمزہ پکارتا رہا

    سماعت ملتوی کرنے سے قبل عدالت نے مرکزی ملزم کی والدہ عصمت آدم جی کو کٹہرے میں طلب کیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے بچے کو سمجھائیں، وہ کمرہ عدالت میں کیا کر تا رہا ہے جس پر ملزم کی والدہ نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اس کی حالت کیا ہے ملزمہ کے وکیل اسد جمال نے کہا کہ ہم اس کا علاج کرلیتے ہیں ،عدالت نے کہا کہ ملزم کو سمجھائیں ،بعدازاں عدالت نے ڈاکٹر، کرائم سین انچارج اور دو برآمدگی کے گواہاں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی

    نجی ٹی وی کے رپورٹر کے مطابق فیاض محمود کے مطابق نور مقدم قتل کیس کا مرکزی ملزم ظاہر جعفر عدالت پیشی کے موقع پر آپے سے باہر ہو گیا، ملزم نے عدالت پیشی کے موقع پر غلیظ زبان کا استعمال کیا، ملزم نے زبردست کمرہ عدالت سے لیجانے پر پولیس سے ہاتھا پائی بھی کی، مبینہ طور پر ملزم طاہر جعفر نے فرار ہونے کی کوشش کی، ملزم نے بھر پور کوشش کی کہ پولیس کے ہاتھوں سے نکلے اور فرار ہو جائے تا ہم پولیس نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی فرار کی کوشش کو ناکام بنا دیا. موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر پولیس سے چھڑوانے کی کوشش کر رہا ہے، پولیس اہلکار جمع ہوتے ہیں اور اسکو زبردستی پکڑ کر عدالت پیش کرتے ہیں اور اسکے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہیں

    نوٹ: اس خبر کو اپڈیٹ کیا جر رہا ہے

    ظاہر جعفر کے والدین پر نور مقدم قتل کیس میں اعانت جرم کا الزام ہے والدین کا مؤقف ہے کہ بیٹے کی جانب سے لڑکی کے قتل سے ان کا کوئی تعلق نہیں، قتل کے بارے میں وہ آگاہ تھے اور نہ ہی حقائق چھپائے ہیں۔ ہم متاثرہ فریق کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں ہیں ،عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفرسمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے مرکزی ملزم ظاہر جعفر، ذاکر جعفر،عصمت آدم، افتخار، جمیل، جان محمد اور تھراپی ورک کے طاہرظہور سمیت دیگرچھ ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے

    @MumtaazAwan

    واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

    ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

    نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

    نورمقدم کیس،پولیس کی پھرتیاں، نامکمل چالان پیش،نورمقدم نے واش روم سے چھلانگ لگائی مگر، اہم انکشاف

    نورمقدم کیس،ضمانت کی درخواست پر نوٹس،نور کو انصاف دلوانے کیلئے عدالت کے باہر احتجاج

    ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں،ملزم کیسے بن گئے، وکیل کے عدالت میں دلائل

    قتل کے بعد تھراپی ورکس والوں کوموقع پر بھجوایا گیا تو اس میں اعانت جرم کہاں ہے؟ وکیل کے دلائل

    نورمقدم کیس، ایڈووکیٹ جنرل کو کہیں کہ وہ خود آ کر دلائل دیں، عدالت کے ریمارکس

    نورمقدم قتل کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر

    نور مقدم قتل کیس، تھراپی ورک کی عمارت دوبارہ کھلوانے کی درخواست

    نور مقدم قتل کیس ،ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    نور مقدم قتل کیس،درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    نورمقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی عدالت میں بار بار بولنے کی کوشش

    نور مقدم قتل کیس، فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر ہوئی سماعت

    نور مقدم قتل کیس،اگر یہ کام کیا تو عصمت ذاکرکی ضمانت واپس لی جا سکتی ہے،سپریم کورٹ

    نور مقدم قتل کیس، سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر، دیگر ملزمان کو سکائپ پر کارروائی کا حصہ بنا لیا گیا

    نور مقدم قتل کیس،آئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب

  • نوجوانوں کو غیر اخلاقی اجنبی ثقافت کے حملے سے بچایا جائے، وزیراعظم

    نوجوانوں کو غیر اخلاقی اجنبی ثقافت کے حملے سے بچایا جائے، وزیراعظم

    نوجوانوں کو غیر اخلاقی اجنبی ثقافت کے حملے سے بچایا جائے، وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت رحمت اللعالمین اتھارٹی کا اجلاس ہوا

    رحمت اللعالمین اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ "ہمیں اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے 1400 سال قبل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مرتب کردہ شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا ہمیں جدید ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے نوجوانوں کو غیر اخلاقی اجنبی ثقافت کے حملے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کا مقصد ہماری نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو بیدار کرنا ہے جسے انٹرنیٹ کے اس دور میں ہر طرح کے غیر اخلاقی مواد تک آن لائن رسائی حاصل ہے.

    وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تحقیق کے ذریعے اس بات کا تعین کریں کہ کس طرح ہمارے ٹیک سیوی نوجوانوں کی کردار سازی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے سیرت طیبہ کی شاندار تعلیمات کی روشنی میں سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر طلباء کو تعلیم دینے کے لیے نصاب میں تبدیلیاں متعارف کرانے پر زور دیا۔

    بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

    عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب

    آئی ایم ایف کو بتادیا عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،شوکت ترین

    شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

    پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

    حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

    مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا

    وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات ختم