Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • افغان طالبان کے اقتدار میں آنے سے بھارت پر سخت دباو ہے:بھارت کو مشکل صورت حال سے نکالیں گے:امریکہ

    افغان طالبان کے اقتدار میں آنے سے بھارت پر سخت دباو ہے:بھارت کو مشکل صورت حال سے نکالیں گے:امریکہ

    لاہور:امریکی نائب وزیرخارجہ بھارت میں گفتگوکرتے ہوئے پاکستان کے متعلق خاص خاص باتیں کرگئیں،اطلاعات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین بھارت کے دورے کے بعد اس وقت پاکستان میں ہیں اورپاکستان آنے سے پہلے بھارت میں بڑی اہم باتیں کرکے پاکستان کواور بھی محتاط رہنے کا سبق دے دیا ہے

    ذرائع کے مطابق بھارت کے شہیر مبمئی میں ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ان حالات میں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کوایک خآص انداز میں دیکھ رہا ہے ،امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے جمعرات کے روز کہا کہ وہ افغانستان کے تناظر میں "انتہائی مخصوص اورخاص مقصد” کے لیے پاکستان جا رہی ہیں اور اس بات کی ضمانت دینے کے لیے کہ ان کے پاس ہر ایک کی حفاظت کو یقینی بنانے کی صلاحیت ہے۔

    امریکی نائب وزیرخارجہ کا یہ اشارہ بھارت کو لاحق خطرات کی طرف تھا جس کے متعلق امریکی نائب وزیرخارجہ نے پاکستان کوپیغام دیا ہے کہ وہ افغان طالبان کی حمایت سے دستبردار ہوجائے ،امریکی نائب وزیرخارجہ نے بڑے متکبرانہ انداز میں کہا کہ ہمیں‌ پاکستان سے تعلقات کو اور مضبوط کرنے کی اتنی بھی ضرورت نہیں جتنی ماضی میں تھی

    ممبئی کے انانتا اسپن سینٹر میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ م اپنے آپ کو پاکستان کے ساتھ وسیع تعلقات قائم کرتے ہوئے نہیں دیکھتے۔ اور ہمیں پاک بھارت تناو کے دنوں میں واپس آنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

    امریکی نائب وزیرخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا ہم سب کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ افغانستان میں کیا ہو رہا ہے۔ ہم سب کو طالبان کے ساتھ ایک نقطہ نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس وہ صلاحیتیں ہیں جن کی ہمیں ہر ایک کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ،

    اپنی گفتگو میں امریکی نائب وزیرخارجہ نے پاکستان کو پیغآم دیتے ہوئے اپنے حلیف کے ساتھ کھڑا رہنے کا واضح پیغام دیا کہ ان حالات میں وہ بھارت کی حفاظت کرنا جانتے ہیں‌، اس موقع پر امریکی نائب وزیرخارجہ یہ کہنا چاہ رہی تھی کہ افغانستان میں افغان طالبان کے اقتدار میں آنے سے جودباو بھارت پر بڑھا ہے وہ دباو کو کم کرنے کے لیے بھارت کے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں اور اس مشکل سے نکالنے کے لیے بہت کریں گے بھی

    ساتھ ہی امریکی نائب وزیرخارجہ نے اپنے نئے فوجی اور معاشی معاہدوں کو اس صورت حال میں ناکافی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اپنے تعلقات کو مخصوص حالات میں ڈھالنے کی ضرورت ہے جس پر کام جاری ہے

    یاد رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ، وینڈی شرمین، دو روزہ دَورے پر اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔لیکن یہ محترمہ بھی شیڈول کے مطابق اپنے سات رکنی وفد کے ساتھ پہلے بھارت پہنچیں۔ بھارت میں اُن کا سفارتی قیام تین روزہ تھا۔ اُن کے وفد میں تین ایسے افراد بھی شامل تھے جو امریکا اور بھارت کے درمیان تجارت کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ افراد وینڈی شرمین کی قیادت میں ممتاز ترین بھارتی تاجروں اور صنعت کاروں سے کئی گھنٹے ملا ہے ۔وینڈی شرمین کا دَورئہ بھارت خاصا متنوع اور وسیع تھا۔ انھوں نے بھارتی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی۔

    وہ بھارتی سیکریٹری خارجہ، ہرش وردھان شرنگلا، سے بھی ملیں اور بھارتی وزیر خارجہ، جے شنکر، سے بھی تین گھنٹے بات چیت کرتی رہیں ۔ نئی دہلی میں انھوں نے بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر، اُجیت ڈوول، سے مبینہ طور پر بھارتی اور امریکی سیکیورٹی پر خاص گفتگو کی۔ ممبئی میں وینڈی شرمین نے جس ممتاز ترین بھارتی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی، اس کا اہتمام USIBCنے کیا تھا۔ اس فورم میں امریکا اور بھارت کے ایسے بڑے بڑے کاروباری افراد شامل ہیں جن کا کاروبار امریکا اور بھارت میں پھیلا ہُوا ہے۔

    بھارتی اخبارات اور میڈیا نے وینڈی شرمین کے تین روزہ دَورے کی بھرپور کوریج کی ہے۔ اس کوریج کا بغور مطالعہ کیا جائے تو ایک بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ افغانستان کے نئے طالبان حکمران، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور افغانستان میں پاکستان کے کردار کو موضوعِ بحث بنایا گیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق: وینڈی شرمین نے دَورئہ بھارت میں چار باتوں پر زور دیا (1) انڈین سیکیورٹی کو ترجیح دی جائے گی (2) افغانستان میں طالبان کے اندازِ حکومت بارے بھارتی تشویشات نظر انداز نہیں کی جا سکتیں (3) طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں امریکا اور بھارت کو جلدی نہیں ہے (4) طالبان کے افغانستان کو دہشت گردوں کی جنت نہیں بننے دیا جائے گا۔

  • فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا "کارنامہ” سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا "کارنامہ” سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 72 میں تحریک انصاف کے کارکنان و رہنماؤں کے ساتھ زیادتی شروع کر دی

    فردوس عاشق اعوان 2018 کے عام انتخابات میں این اے 72 سے الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں آئی تھیں تا ہم ن لیگ کے امیدوار سے فردوس عاشق اعوان کو شکست ہوئی تھی، فردوس عاشق اعوان اپنے حلقے کی یونین کونسل رسول پور بھلیاں سے الیکشن جیتی تھیں تا ہم فردوس عاشق اعوان تین برس تک اس یونین کونسل میں نہ گئیں ، فردوس عاشق اعوان پر عمران خان مہربان ہوئے، مشیر اطلاعات بنا دیا پھر پنجاب میں مشیر وزیراعلیٰ کا عہدہ دیا گیا مگر فردوس عاشق اعوان اپنے انتخابی حلقے کی جس یونین کونسل سے الیکشن جیتی تھیں اس حلقے کی طرف مڑ کر بھی نہ دیکھا، فردوس عاشق اعوان کو ووٹ دینے والے اسکی راہ دیکھتے رہے مگر فردوس عاشق اعوان نے ووٹر کی طرف مڑ کر نہ دیکھا

    فردوس عاشق اعوان سے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کا بھی استعفیٰ لیا گیا ہے، اب اسوقت کوئی حکومتی عہدہ انکے پاس نہیں اسکے باوجود فردوس عاشق اعوان خود کو ایم پی اے سمجھنے لگیں اور حلقے میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کو رکوانے لگیں، فردوس عاشق اعوان کے حلقہ انتخاب این اے 72 کی یونین کونسل رسول پور بھلیاں میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کو نہ صرف فردوس عاشق اعوان نے رکوایا بلکہ ایکسین اور ٹھیکیدار کو گالیاں بھی دیں، اس یونین کونسل میں کام تحریک انصاف کی حکومت ہی کروا رہی لیکن فردوس عاشق اعوان اپنی پارٹی کے کام میں ہی رکاوٹ بن گئیں اور کام ہونے سے روک دیا

    باغی ٹی وی کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے حلقے میں اس بار تحریک انصاف میں رہ کر تحریک انصاف کو ہی ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے کیونکہ وہ حلقے میں ترقیاتی کام جو انکی اپنی پارٹی کروا رہی ہے وہ رکوا رہی ہیں ، جس سے تحریک انصاف کے کارکنان میں بے چینی پائی جاتی ہے، فردوس عاشق اعوان کی جانب سے ترقیاتی کام رکوانے کے بعد حلقے کے ووٹر بھی مخمصے کا شکار ہیں کہ انہیں کیا کرنا چاہئے،

    باغی ٹی وی کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان ابھی چند ماہ قبل سیالکوٹ میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں متحرک رہیں،فردوس عاشق اعوان نے اپنے حلقے میں پارٹی کا تحصیل صدر جس کو بنایا تھا اسکے ساتھ والے اس الیکشن میں ن لیگ میں شامل ہو گئے، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو یونین کونسل رسول پور بھلیاں سے لیڈ ملی اور امیدوار جیتا تا ہم فردوس عاشق اعوان نے جس شخص کو تحصیل صدر بنوایا وہ اپنا آبائی پولنگ سٹیشن بھی تحریک انصاف کے امیدوار کو نہ جتوا سکا، مبینہ اطلاعات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے پیسے لے کرتحصیل صدر بنایا

    فردوس عاشق اعوان چند روز قبل اپنے حلقے میں راجہ ہرپال گئیں جہاں ایک سیاسی اکٹھ تھا وہاں فردوس عاشق اعوان کو ووٹ دینے والوں نے فردوس عاشق اعوان سے سوال کئے تو فردوس عاشق اعوان نے وہاں کہا کہ میں وزیر نہیں تھی بلکہ جہنم میں تھی،ملک رضا علی نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں ترقیاتی کام کروائے جائیں اور ووٹرز کے مسائل حل کئے جائیں علاقہ میں کام نہ کروانے پر اس سیاسی اکٹھ میں گرما گرمی ہوئی تا ہم فردوس عاشق اعوان اس دوران جلسہ چھوڑ کر چلی گئی تھی

    عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان سے باز پرس کی جائے کہ وہ ترقیاتی کام کیوں رکوا رہی ہیں اور کس کے کہنے پر رکوا رہی ہیں،ا گر وہ اس طرح کریں گی تو کیا اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کو ووٹ ملیں گے؟ فردوس عاشق اعوان چاہتی ہیں کہ یہاں اگر کوئی ترقیاتی کام کروانا چاہے تو نہ ہو، میرے حلقے میں کوئی کام نہ کروائے، اور اسی وجہ سے وہ ترقیاتی کام رکوا رہی ہیں، فردوس عاشق اعوان ایکسیئن کو گالیاں دے کر کام رکواتی ہیں ، باغی ٹی وی کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی پوری کوشش ہے کہ جس یونین کونسل سے وہ جیتی تھی وہاں ترقیاتی کام نہ ہوں،

    @MumtaazAwan

     قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دے دی

    قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

    فردوس عاشق اعوان کا ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ

    فردوس عاشق اعوان معافی مانگیں، 58 ارب ہرجانہ دیں، نوٹس

    فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    افیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

    ‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

  • آرمی چیف کی بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

    آرمی چیف کی بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

    آرمی چیف کی بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں تعینات جوانوں کوسول انتظامیہ سے تعاون اور زلزلہ زدگا ن کیلئے ریلیف کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کردی، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فوجی دستے ریلیف آپریشن میں مدد کریں جبکہ متاثرین کی بحالی اور امداد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں زلزلہ سے متاثرہ آبادی کی مشکلات کم کرنے میں مدد کی جائے اورانہیں ہر ممکن سہولت دی جائے

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ روز آنیوالے زلزلہ کے بعد معمولات زندگی آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں زلزلہ کے بعد شہری متاثرہ مکانات اور دکانوں کی مرمت کر رہے ہیں اور جن کے گھر مکمل گر گئے وہ ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیںیاد رہے ہرنائی میں زلزلے سے 24 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے رائٹرز کی رپورٹ میں ریسکیو ورکرز کے حوالے سے بتایا گیا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں سڑک پر فون کی روشنی کے ذریعے سٹریچرز پر ان کا علاج کیا گیا،وزیر داخلہ بلوچستان ضیالانگو کے مطابق شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا،زلزلے کے بعد پاک فوج، ایف سی، لیویز اور پولیس بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں،زلزلے کے بعد ہرنائی سنجاوی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی جس کے باعث شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ،بعد ازاں لیویز اہلکاروں نے ہنگامی بنیادوں پر سڑک کی بحالی کے لئے کام کرتے ہوئے جزوی طور پر سنجاوی ہرنائی شاہراہ کو کھول دیا ،

    صدر عارف علوی نے بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے،صدر مملکت نے زلزلے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جوار رحمت میں جگہ دے،زلزلے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں امید ہے صوبائی حکومت اور این ڈی ایم اے متاثرین کی فوری مدد یقینی بنائیں گے،

    ‏وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ،نقصان اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے،وزیراعظم عمران خان نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی ہے،‏وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مشکل گھڑی میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زلزلے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل بھی طلب کی ہے،ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت کردی ہے، زلزلہ میں جانی نقصان پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں

  • امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمن کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد

    امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمن کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد

    امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمن کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد ہوئی ہے

    شاہ محمود قریشی سے امریکی نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، افغانستان اور علاقائی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا امریکی نائب وزیر خارجہ نے بلوچستان زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی موجود ہے،امریکی نائب وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلا میں پاکستان کی معاونت کی تعریف کی،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان نمائندہ حکومت بین الاقوامی برادری کے لیے قابل اعتماد شراکت دار ہو سکتی ہے پاکستان اور امریکہ میں بات چیف کا عمل مشترکہ مقاصد کےفروغ کے لیے ضروری ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کامنصفانہ حل ضروری ہے پاکستان اور امریکہ میں بات چیت کا عمل مشترکہ مقاصد کےفروغ کے لیے ضروری ہے،

    امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان موسمیاتی تغیر اور متبادل توانائی کے حوالے سے دو طرفہ مذاکرات میں ہونیوالی پیش رفت کی تعریف کی وزیر خارجہ نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی اہمیت پر زور دیا،وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی گئی کوویڈ سے متعلقہ معاونت پر امریکی نائب وزیر خارجہ کاشکریہ ادا کیا

    امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان موسمیاتی تغیر اور متبادل توانائی کے حوالے سے دو طرفہ مذاکرات میں ہونیوالی پیش رفت کی تعریف کی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر زور دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی اہمیت پر زور دیا۔
    وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی گئی کوویڈ سے متعلقہ معاونت پر نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کا شکریہ کیا۔

    قبل ازیں نائب امریکی وزیر خارجہ وینڈی شرمین کی مشیر قومی سلامتی معید یوسف سے بھی ملاقات ہوئی امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن اور معید یوسف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی امور اور خطے میں بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر معید یوسف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی نئی عبوری حکومت سے بات کرنے اور روابط قائم رکھنے کی ضرورت ہے

    واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن 7 سے 8 اکتوبر 2021 تک پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔ ان کا یہ دورہ 23 ستمبر 2021 کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر وزیر خارجہ قریشی اور سیکریٹری اسٹیٹ بلنکن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد ہو رہا ہے

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

    امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

    ایلس ویلز پاکستان کیوں آ رہی ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آئی جسے سن کر ہر پاکستانی غصہ میں آ جائے

    سی پیک بارے امریکی نائب وزیر خارجہ کا متنازعہ بیان، پاکستان نے دیا ردعمل

  • اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے ،شیخ رشید

    اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے ،شیخ رشید

    اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے ،شیخ رشید

    وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت طالبات کی تعلیم پر توجہ دے رہی ہے

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میرے شہر کی کوئی بچی زمین پر نہیں بیٹھتی، سب کرسیوں پہ بیٹھتی ہیں آج فیمیل ایجوکیشن میں راولپنڈی پورے پاکستان میں اول نمبر پر ہے نالہ لئی ایکسپریس کا جلد افتتاح کریں گے ،زندگی کا مشن ہے طاقتور کمزور اور کمزور طاقتور ہو،بہت ظالم سماج ہے راولپنڈی کی بیٹیاں پڑھی لکھی ہیں میرے شہر میں رکشہ ڈرائیور کی بچی نے سی ایس ایس پاس کیا طاقتور لوگ اسے نہیں مانیں گے، طاقتور نظام فاطمہ یونیورسٹی کے بننے کے خلاف تھا میرا 50 سال پہلے وژن تھا کہ اس شہر کی بچی پڑھی لکھی ہو راولپنڈی میں ہم نےقبضہ چھڑوا کر کالج بنایا،زندگی نے مہلت دی تو ایک نئی آئی ٹی یونیورسٹی بناؤں گا،نالہ لئی کے افتتاح کے بعد سیاست کو خیرباد کہوں گا،سمجھتا ہوں کسی اورکو بھی آنے کا موقع دیا جائے جس شہر کی بیٹی پڑھی لکھی ہے اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بڑے حساس اور پیچیدہ وقت سے گزر رہا ہے، پگڑیاں اچھالنے کانہیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا وقت ہے،افغانستان میں امن پاکستان اورخطے سے جڑا ہے،ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،ہمارا سیاستدان مغرب کی جانب دیکھ رہا ہے،پاکستانی سیاست کے 120 دن بہت اہم ہوں گے آئندہ انتخابات میں پھرعمران خان آئیں گے،عمران خان افغان مسئلے کو بہترطریقے سے حل کررہے ہیں،اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے ،عمران خان کی قیادت میں تبدیلی لائیں گے ن لیگ کو 2 نہیں اب 3 گروپس میں دیکھ رہاہوں ،الیکشن کےقریب ن لیگ کی نئی الائنمنٹ ہوگی،انتخابات میں سوا سال رہ گیا ہے،یہ ملک انتخابات کی طرف جارہا ہے، اگلا الیکشن عمران خان کی قیادت میں بھرپور طریقے سے لڑیں گے،عمران خان کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پائیں گے،

    @MumtaazAwan

    قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ویمن یونیورسٹی میں شیخ رشید بلاک کا افتتاح کیا

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

    حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

    سانحہ گھوٹکی ، دوماہ گزر گئے، زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی ،

    پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

    گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

    پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

    شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

    جب تک مساجد مدارس آباد ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، شیخ رشید

    ہمیں پتہ گڈ کون اور بیڈ کون،ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے ،شیخ رشید

    شیخ رشید نے نواز شریف کو ایک بار پھر بڑی آفر کر دی

    ایک دن میں کورکمانڈ نہیں بن جاتے زندگی لگانا پڑتی ہے ،شیخ رشید

  • 8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو سولہ برس بیت گئے

    8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو سولہ برس بیت گئے

    8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو سولہ برس بیت گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان و آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کو آنیوالے زلزلے کے 16 برس مکمل ہو گئے ہیں

    8 اکتوبر 2005 کو آنے والے قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریاں اور لرزہ خیز یادیں16سال بعد بھی باقی ہیں۔ چند لمحوں کے اس ہولناک زلزلے سے ہزاروں افراد شہید ہزاروں زخمی اور کئی علاقے صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2005 کے زلزلے میں جاں بحق افراد کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جہاں زلزلے میں جاں بحق افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تقریب میں مارگلہ ٹاور کے باہر جاں بحق افراد کے ورثا اور سول سوسائٹی کے ممبران بھی شریک ہوئے

    راولاکوٹ کے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں بھی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ سائرن بھی بجایا گیا بالاکوٹ گورنمنٹ ہائی سکول میں شہداء زلزلہ کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

    8 اکتوبر کے زلزلے میں 70 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے زلزلے سے مظفر آباد اور باغ کے بیشتر علاقے متاثر ہوئے تھے 8 اکتوبرکے زلزلے سے 28لاکھ افراد بے گھر بھی ہوئے تھے، اس زلزلے میں مظفرآباد کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا زلزلے کے بارے میں اطلاعات جوں ہی ملک کے مختلف علاقوں میں پہنچیں سیاسی اور سماجی تنظیموں اور سرکاری اور غیر سرکاری اداروں نے متاثرین کے امداد کے لئے اپنے اپنے طور پر سرگرمیوں کا آغاز کردیا تھا اسوقت کے صدرپاکستان جنرل پرویز مشرف نے ایک ریلیف فنڈ بھی قائم کیا جس میں لاکھوں لوگوں نے عطیات دیئے زلزلہ زدگان کی امداد کے سلسلے میں بیرون ممالک بھی پیچھے نہیں رہے۔ 11 نومبر 2005ء کو وفاقی حکومت اور عالمی اداروں کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں 5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، 57 لاکھ افراد متاثر ہوئے،

    اس تباہ کن زلزلے کے بعد فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے بھی ریلیف کی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور عالمی میڈیا، اداروں کی توجہ کا مرکز بنی رہی، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار کندھوں پر سامان رکھ کر پہاڑوں پر گھروں میں پہنچاتے رہے،جماعةالدعوة پاکستان کی طرف سے 8اکتوبر 2005ء کوکشمیر و خیبر پختونخواہ میں آنے والے ہولناک زلزلہ کے دوران امدادی سرگرمیوں پرایک ارب بیالیس کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔زلزلہ متاثرین کو 4348 شیلٹر ہوم ،1853 فائبر ہاﺅ س تعمیر کر کے دیے گئے اسی طرح 350 مساجد اور 215 سکول تعمیر کئے گئے جن میں 7506طلباء زیر تعلیم ہیں۔ زلزلہ کے چند منٹ بعد ہی ریسکیو آپریشن شروع کرنے پر جماعةالدعوة کی امدادی سرگرمیوں کو پوری دنیا میں سراہا گیا۔جماعةالدعوة کے رضاکار خچروں اور ربڑ بوٹس کے ذریعہ دریائے نیلم کراس کر کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں پہنچ کرمتاثرین کو خوراک اور دیگر امدادی اشیاءپہنچاتے رہے۔زلزلہ متاثرین کے لئے 20خیمہ بستیاںبھی قائم کی گئیں۔ 1541خیمے لگائے گئے جن میں 1523خاندان رہائش پذیر رہے۔یہ خیمہ بستیاں 9 مختلف گاﺅں میں لگائی گئی تھیں۔ عالمی میڈیا کی جانب سے جماعةالدعوة کی امدادی سرگرمیوں کی خصوصی کوریج کی جاتی رہی۔ اقوام متحدہ، ڈبلیو ایچ او، آئی سی آر سی، یو ایس ایڈ اور دیگر اداروں کی طرف سے جماعةالدعوة کو خصوصی تعریفی اسناد جاری کی گئیں۔

    فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن جماعةالدعوة نے آزاد کشمیر و خیبر پختونخواہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 3لاکھ 43ہزار افراد میں خشک راشن کے پیک تقسیم کئے جن میں آٹا، چاول،چینی،گھی ،دالیں،پتی،صابن و دیگر اشیائے خورونوش شامل ہیں۔زلزلہ متاثرین میں روزانہ کی بنیاد پر 15ہزار افراد میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا جاتا رہا۔51ہزار 4سو نواسی افراد میں خیمے و ترپال تقسیم کئے گئے جبکہ ایک لاکھ 35ہزار 6سو انتیس افراد میں بستر وکمبل تقسیم کئے گئے اور 59ہزار8سو اکیانوے افراد میں گھروں کی تعمیر کے لئے جستی چادریں بھی تقسیم کی گئیں۔زلزلہ کے دوران سب سے پہلے جماعةالدعوة کی طرف سے ریسکیو و ریلیف آپریشن شروع کیا گیا۔جماعة الدعوة نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر متاثرین کی امداد و سامان کی منتقلی کے لئے خچر سروس شروع کی۔23مختلف گاﺅں تک 245خچروں کے ذریعہ 24.5ٹن سامان محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ زلزلہ متاثرین کے سامان و مریضوں کی منتقلی کے لئے چیئر لفٹ و بوٹ سروس بھی شروع کی گئی۔ایک چیئر لفٹ روزانہ سات چکر لگا کربیسیوں مریضوں و متاثرین کو منتقل کرتی رہی۔ کشتیوں کے ذریعہ روزانہ ایک ٹن سامان منتقل کیا جاتا تھا جبکہ ان کشتیوں کے ذریعہ سینکڑوںمریضوں کو منتقل کیا گیا۔کشتیاں روزانہ250چکر لگاتی تھیں۔جماعة الدعوة نے ریسکیو آپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کو زندہ نکالا جبکہ ملبے تلے دبے 452افرادکی لاشیں نکالی گئیں جن میں سے438لاشوں کے کفن دفن کا انتظام بھی کیا گیا۔جماعة الدعوة نے زلزلہ متاثرین کے لئے 20خیمہ بستیاںبھی قائم کی تھیں۔ 1541خیمے لگائے تھے جن میں 1523خاندان رہائش پذیر تھے۔یہ خیمہ بستیاں 9مختلف گاﺅں میں لگائی گئی تھیں۔

    دوسری جانب حکومت خیبر پختونخوا نے سپریم کورٹ کے حکم پر 8 اکتوبر 2005کے زلزلے میں ہزارہ ڈویژن اور شانگلہ میں تباہ ہوجانیوالے اسکولوں کی تعمیر کے لیے 16سال بعد 8 ارب کے فنڈز جاری کردیے۔2005کے زلزلے میں ہزارہ ڈویژن کےضلع مانسہرہ اور تحصیل بالاکوٹ کا تعلیمی نظام تباہ ہوگیا تھا

    زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

    وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

    آرمی چیف کا زلزلہ متاثرہ علاقوں‌ کا دورہ، سول انتظامیہ کی معاونت سے صورتحال معمول پر لانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب میر پور پہنچ گئے، کہا پنجاب حکومت مشکل وقت میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، اور بھی بینک بیلنس ،فقیر بادشاہ سرکار

    زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین

    ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

    آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

     

  • عشرہ رحمۃ ا للعالمین ﷺ کے مبارک موقع پروزیراعظم عمران خان کی ہدایات خاص:ہرپاکستانی خوش ہوگیا

    عشرہ رحمۃ ا للعالمین ﷺ کے مبارک موقع پروزیراعظم عمران خان کی ہدایات خاص:ہرپاکستانی خوش ہوگیا

    اسلام آباد: عشرہ رحمۃ ا للعالمین ﷺ کے مبارک موقع پروزیراعظم عمران خان کی ہدایات خاص:ہرپاکستانی خوش ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ عشرہ رحمۃ ا للعالمینﷺ کے دوران سکولوں، کالج اور درسگاہوں میں سیرت النبیﷺ پر تقریری اور نعتیہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے ،علمائے کرام، سکالرز اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا عشرہ رحمت للعالمینﷺ پر موثر عوامی آگہی دینگے ۔

    وزیراعظم پاکستان کے حکم پر 3 تا 13 ربیع الاول کو عشرہ رحمۃ ا للعالمینﷺ منانے کے حوالے وزارت مذہبی امور میں اعلی سطحی مشاورتی اجلاس وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت ہو اجس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت وفاقی و صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں، کالج اور درسگاہوں میں سیرت النبیﷺ پر تقریری اور نعتیہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔

    علمائے کرام، سکالرز اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا عشرہ رحمت للعالمینﷺ پر موثر عوامی آگہی دینگے ،بطور خاص خواتین کے حقوق، معاشرے میں بڑھتی جنسی درندگی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگہی دی جائے گی۔اجلاس سے خطاب میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاکہ پبلشرز عشرہ رحمت للعالمینﷺ کے دوران سیرت النبیﷺ کی کتب پر خصوصی رعایت دیں۔

    سرکاری و نجی ٹی وی چینلز کے ذریعے سیرت طیبہﷺ کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا جائے گا، پیمرا، سرکاری و نجی ٹی وی چینلز کو خصوصی ہدایات جاری کرے گا۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ دوسرے اسلامی ممالک میں منعقدہ ربیع الاول کے پروگرامز کی خصوصی تشہیر کی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کودوبئی جانے سے روک دیا گیا

    وزیراعظم عمران خان کودوبئی جانے سے روک دیا گیا

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا دورہ دبئی ملتوی،اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ دبئی ملتوی ہوگیا، دورہ دبئی کے حوالے سے وزیراعظم کوبہت خاص مشورے بھی دیئے گئے

    ادھر اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے بجائے اب صدر مملکت دبئی جائیں گے۔

    ادھر وزیراعظم ہاوس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی مصروفیات کے باعث دبئی کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔وزیراعظم نے دبئی ایکسپو میں شرکت کرنا تھی لیکن اب وزیراعظم کی جگہ صدر مملکت دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صدر عارف علوی دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کریں گے۔

    دوسری طرف باغی ٹی وی ذرائع کو معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کی شخصیت اس وقت عالمی اسٹیبلشمنٹ کو ناقابل برداشت ہے اس لیے سیکورٹی اداروں نے مشورہ دیا ہے کہ وزیراعظم کم سے کم بیرونی دورے کریں‌اور اگرضرورت پڑے بھی توسمندری راستے کی بجائے خشکی کے راستوں کا انتخاب کریں‌

  • امریکہ کا ایٹمی بمباری کی جنگی مشقوں کا اعلان:دنیا پریشان،کیا باقی بچے گا انسان:تبصرے شروع ہوگئے

    امریکہ کا ایٹمی بمباری کی جنگی مشقوں کا اعلان:دنیا پریشان،کیا باقی بچے گا انسان:تبصرے شروع ہوگئے

    واشنگٹن :امریکہ کا ایٹمی بمباری کی جنگی مشقوں کا اعلان:دنیا پریشان،کیا باقی بچے گا انسان:تبصرے شروع ہوگئے،اطلاعات کے مطابق امریکی فوج نے اپنی فضائیہ کے دو ایف 35 جنگی طیاروں کے ذریعے ایٹم بم پھیکنے کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔

    فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ فضائیہ کے دو ایف 35 جنگی طیاروں کے ذریعے ایٹم بم گرانے کا یہ تجربہ ریاست نوادا میں کیا گیا۔

    امریکی فضائیہ کے مطابق ان دونوں جنگی طیاروں کے ہوابازوں نے اپنے مشن کے دوران فضائی بلندی پر فضائیہ کی توانائی اور مختلف طرح سے سرعت عمل اور تیزی سے آپریشن انجام دینے کی مشقیں انجام دیں۔

    امریکی فضائیہ کے حکام نے ان دونوں جنگی طیاروں کی آزمائشی پروازوں کے بعد ان طیاروں سے ایٹم بم گرائے جانے کا اجازت نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ طے پایا ہے کہ کچھ عرصے کے دوران امریکہ کے ’’لیکن ہیتھ ایرو اسپیس‘‘ پر ایف 35 طیاروں کا پہلا اسکاڈرن تعینات کر دیا جائے گا۔ ’’لیکن ہیتھ ایرو اسپیس‘‘ پر ستائیس ایف 35 جنگی طیارے اور فضائیہ کے ساٹھ اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    ادھر خفیہ ذرائع کا دعویٰ ہےکہ امریکہ بہت جلد ایٹمی میزائیلوں اورہائیڈروجن بم کے فائر کیے جانے کا تجربہ کرنے جارہا ہے، یہ تجربات کہاں اوراس وقت اچانک کیوں شروع کیے ، اس حوالے سے دفاعی ماہرین نے خطرے کی گھنٹیاں بجاتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ کے پاس اب ایٹمی جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں اور وہ تب تک صبرکرے گا جب تک پراکسی کے ذریعے چین اوردیگرمخالفین کو زنگ پہنچاتا رہے گا اورجب یہ محسوس کیا کہ وہ پراکسی بھی غیرفعال ہوگئی ہے تویقینا امریکہ پھرایٹمی حملہ کرکے اپنے مخالفین کا نام ونشان مٹانے کا مشن سرانجام دے گا ،

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ نے امریکہ کے اس پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ یورپ میں تعینات امریکی فضائیہ کے ساتھ رہے گا اور تربیتی پروگرام میں شرکت کرے گا۔امریکی وزارت خارجہ کی سائٹ کے باضابطہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ کے ایٹمی گوداموں میں تین ہزار سات سو پچاس ایٹمی اسلحے موجود ہیں جو پوری دنیا کو تباہ کرنے کے لئے کافی ہیں۔

    امریکہ نے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد کو خفیہ رکھنے کی سابق صدر ٹرمپ کی کوششوں کے باوجود پہلی بار اس بات کا انکشاف کیا کہ امریکہ کے ایٹمی گوداموں میں دو ہزار بیس تک تین ہزار سات سو پچاس ایٹمی ہتھیار موجود رہے ہیں جن میں سے کچھ ایکٹیو اور کچھ غیرایکٹیو ہیں۔

    امریکی ایٹمی ہتھیاروں کی اس تعداد سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ان میں دو ہزار انیس کے مقابلے میں پچپن ہتھیار کم ہوئے ہیں۔ البتہ جن اعداد و مشار کا اعلان کیا گیا ہے اس کی تصدیق کے بارے میں کوئی دستاویز موجود نہیں ہے، اس لئے ان ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں کمی و زیادتی کا امکان پایاجاتا ہے۔

  • پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخ کیوں کی؟ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے احتجاجا استعفیٰ دے دیا

    پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخ کیوں کی؟ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے احتجاجا استعفیٰ دے دیا

    لندن :پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخ کیوں کی؟ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے احتجاجا استعفیٰ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخی کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے اورانگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور نے پاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے کے فیصلے پراحتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے

    برطانوی میڈیا نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ آئن واٹمور نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ آئن واٹمور کے عہدے کی مدت 5 سال تھی تاہم آئن واٹمور صرف 10 ماہ عہدے پر فائز رہے ۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخی کی وجہ سے وہ دباؤ کا شکار تھے ، وہ بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مشاورت کے بعد باہمی رضا مندی سے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔

    یاد رہےکہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی تھی ۔انگلش مینز اور ویمنز ٹیم کو اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔انگلینڈ کی مینز ٹیم کو 13، 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوینٹی کھیلنا تھے، خواتین ٹیم نے بھی 2 ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنا تھے۔

    انگلینڈکرکٹ بورڈکاکہناہےکہ ہمیں اس فیصلےکےباعث پی سی بی کی مایوسی کااندازہ ہے،یقین ہےپی سی بی نےانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی لئےبڑی محنت کی ہے،ای سی بی کےمطابق کھلاڑیوں کی سیکورٹی ترجیح ہے،دورہ پاکستان سےمتعلق ہمارےکھلاڑیوں کےخدشات تھے۔جس پرانگلش کرکٹ بورڈ کےچیئرمین کو اعتراضات تھے اوروہ یہ سمجھتے تھے کہ اس کے پیچھے کہانی کوئی اور ہے ، آج انہوں نے برطانوی حکومت کے فیصلے پراحتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے