Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ایک جاسوس نے پنج شیر میں فساد کروایا لیکن طالبان نے کامیابی حاصل کی جو بڑی بات ہے    گلبدین حکمت یار

    ایک جاسوس نے پنج شیر میں فساد کروایا لیکن طالبان نے کامیابی حاصل کی جو بڑی بات ہے گلبدین حکمت یار

    حزب اسلامی کے سربراہ اور افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہونی چاہیے، ایک جاسوس نے پنج شیر میں فساد کروایا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں گلبدین حکمت یار نے کہا کہ افغان عوام خواش ہیں کیونکہ انہوں نے ایک بڑا ٹارگٹ حاصل کرلیا ہے، افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا ہوچکا اور ملک میں جنگ کا خاتمہ ہوگیا، مستقبل سے متعلق عوام کو فیصلہ کرنے کا حق مل گیا ہے۔

    امریکہ کا افغانستان کیلئے فوری امداد کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان کیا ہے کیونکہ گزشتہ حکومت کے بعد ایک خلا پیدا ہوگیا تھا جس کو پر کرنا ضروری تھا۔ چاہتے ہیں ایک ایسی حکومت بنے جس کو عوام کی حمایت حاصل ہو کیونکہ مشاورت کے بغیر بنائی گئی حکومتیں ناکام ہوتی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت متحد اور ایک ہی پارٹی کے پاس ہو، حکومت میں سب کو شامل کرلیں تو کسی کا فائدہ نہیں ہوگا۔

    گلبدین حکمت یار نے کہا کہ سابق افغان حکومت چاہتی تھی کہ ان کے ساتھ مل کر طالبان سے لڑیں، غیر ملکی افواج بھی یہی چاہتی تھیں، حزب اسلامی طالبان کے خلاف لڑ کر غلطی نہیں کرنا چاہتی تھی، ہم نے غیر ملکی افواج کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے۔

    امراللہ صالح کے گھر سے 65 لاکھ ڈالرز اور سونے کی اینٹیں برآمد

    پنج شیر کے حوالے سے گلبدین حکمت یار نے کہا کہ ماضی میں پنج شیر کو استعمال کیا گیا، اب بھی دشمن نے احمد مسعود اور پنج شیر کو استعمال کیا ایک یہودی جاسوس احمد مسعود کو پنج شیر کیلئے اکسا رہا تھا یہ وہی یہودی ہے جس نے کردوں کو ترکی میں اکسایا اور عراق میں فساد برپا کیا-

    دنیا کا سب سے بوڑھا پینگوئن”موچیکا ” چل بسا

    انہوں نے کہا کہ پنج شیر میں مزاحمت والے چاہتے تھے کہ امریکہ واپس آجائے، پنج شیر میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود ملا، یہ اتنا زیادہ تھا جو ایک ملک کیلئے بھی کافی ہے، پنج شیر میں اتنا اسلحہ کیسے پہنچا؟ یہ ایک سوال ہے۔ یہاں افغانستان کے دشمنوں نے شرارت کی جو ناکام رہی، طالبان نے پنج شیر میں کامیابی حاصل کی جو بڑی بات ہے۔

    پاکستان کے حوالے سے حزب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان کے موقف کی حمایت اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، افغان مسئلے کو جنگ سے حل نہیں کیا جاسکتا، پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈہ ،ملا عبد الغنی برادر کا خصوصی پیغام آ گیا

  • میں تنقید نہیں سنوں گا  اس کا جواب بھی آپ کو ملے گا     رمیز راجہ

    میں تنقید نہیں سنوں گا اس کا جواب بھی آپ کو ملے گا رمیز راجہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے نو منتخب چیئرمین رمیز راجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ میں یہاں ہرگز گالیاں کھانے نہیں آیا ہوں۔

    باغی ٹی وی : آئندہ تین سال کے لیے بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ میں تنقید نہیں سنوں گا اور اس کا جواب بھی آپ کو ملے گا تاہم انہوں نے کہا کہ جواب اچھا ملے گا اور میں کوئی دھمکی نہیں دے رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا بہت آسان ہوتا ہے مگر تھوڑا سمجھیں کہ میں یہاں کیوں آیا ہوں؟ ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی اور میرے نام پر قذافی اسٹیڈیم میں انکلیوژر ہیں تو کچھ کر کے ہی یہاں آیا ہوں اور کسی وجہ سے مجھے لایا گیا ہے۔

    پاکستان کے نئے کوچ میتھیو ہیڈن پی سی بی کے لئے بڑی آزمائش

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے صلاح و مشورے سر آنکھوں پر مگر میں تنقید نہیں سنوں گا پی سی بی کے نو منتخب چیئرمین رمیز راجہ نے دعویٰ کیا کہ ہفتے بعد کرکٹ کے حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی۔

    رمیز راجہ نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں زیادہ تر 1992 کی ٹیم اور کپتان عمران خان کی مثالیں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری خواہشات لا تعداد ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ پاکستان دنیا کی سب سے اٹریکٹیو ٹیم بن جائے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کے رکن رمیز راجہ بلا مقابلہ آئندہ تین سال کے لیے پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے 36 ویں چیئرمین منتخب ہوئے ہیں ان کا انتخاب بلامقابلہ ہوا ہے رمیز راجہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے 18 ویں اورون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 12 ویں کپتان رہے ہیں۔

    رمیز راجہ چوتھے کرکٹر ہیں جو پی سی بی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں ان سے قبل سابق کرکٹرزعبدالحفیظ کاردار (77-1972)، جاوید برکی (95-1994)، اور اعجاز بٹ (11-2008) چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

    جبکہ رمیز راجہ کے بڑے بھائی وسیم حسن راجہ پاکستان کے ممتاز آلراؤنڈرتھے۔وہ 3 جولائی 1952 کو ملتان میں پیدا ہوئے تھے 1973 میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور مجموعی طور 57 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    مجھے سخت مایوسی ہوئی ہے کہ کسی حکومتی شخصیت نے میری تیمارداری نہیں کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان

    وسیم حسن راجہ نے مجموعی طور پر2821 رنز بنائے تھے جن میں 4 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ انہوں نے 35.80 کی اوسط سے 51 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں انہوں نے 54 ایک روزہ بین الاقوامی میچ بھی کھیلے اور مجموعی طور پر 728 رنز اسکور کئے۔

    وسیم حسن راجہ 23 اگست 2006 کو لندن میں ایک کلب میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔

    امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما خان کے شوہر کریں گے

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا۔ آ

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری علامیے کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں ، تربیتی نظام اور کور کے انتظامی امور پر تفصیلی اپ ڈیٹ دیا گیا۔ آرمی چیف کو صوبے میں داخلی سلامتی کی موجودہ صورتحال خاص طور پر فوج اور پاکستان رینجرز کی امن و امان برقرار رکھنے میں دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی مدد کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا –

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں تازہ ترین پیش رفت اور پوری قوم کے ساتھ اجتماعی طور پر جواب دینے کی ضرورت کے پیش نظر ہائبرڈ خطرات سے مؤثر طریقے سے حفاظت کرنے پر زور دیا۔

    آرمی چیف کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان (KTP) پر عملدرآمد کے لیے فوج کی طرف سے دی جانے والی کثیر جہتی مدد کے بارے میں بھی بریف کیا گیا ،
    گزشتہ سال اگست میں کراچی شہری سیلاب کے نتیجے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بلند کرنے کے لیے ایک اہم میگا پہل جاری ہے۔

    آرمی چیف نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے اہم منصوبوں پر بروقت اور موثر کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کے لیے کراچی کور کو سراہا۔

    آرمی چیف نے خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز سکول کراچی کا بھی دورہ کیا۔ زندگی ٹرسٹ کا ایک اقدام آرمی چیف نے سکول انتظامیہ کی تعریف کی کہ وہ جدید سہولیات اور اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکیوں کو اس وقت کے کسی بھی جدید تعلیمی نظام کے برابر تعلیم فراہم کرتا ہے۔

    بعد ازاں ، آرمی چیف نے شہداء کے لواحقین ، پاکستان رینجرز سندھ ، انٹیلی جنس ، سندھ پولیس ، اے این ایف اور اے ایس ایف سمیت دیگر ایل ای اے کے خاندانوں سے بھی بات چیت کی۔ آرمی چیف نے ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی خیریت دریافت کی آرمی چیف نے تشکیل کو شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

    قبل ازیں آمد پر کمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

  • امریکہ کا افغانستان کیلئے فوری امداد کا اعلان

    امریکہ کا افغانستان کیلئے فوری امداد کا اعلان

    امریکہ نے افغانستان کیلئے 64 ملین ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ کی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کو بتایا کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان کو 64 ملین ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ امداد انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مستقبل میں بھی امداد کی فراہمی کی جاسکتی ہے لیکن اس کیلئے افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہےامریکی مندوب نے طالبان سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ بعض ایسی رپورٹس سامنے آ رہی ہیں جن کے مطابق طالبان امداد کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے اپنے خطاب میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ افغانستان کے لوگوں کی مدد کی جائے انہوں نے طالبان سے بھی کہا کہ وہ امدادی سرگرمیاں کرنے والوں کا تحفظ اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔

    ایک ارب امریکی ڈالر سے زائد رقم افغانستان کے لئے مختص کر دی ہے، وزیر خارجہ

    ادھر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں انسانی صورتحال پر اعلی سطحی وزارتی اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ افغانستان میں عوام کو انسانی بنیادوں پر نہایت ضروری مدد کی فراہمی کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کا پاکستان خیرمقدم کرتا ہے اور انہیں سراہتا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پائیدار امن اور ترقی کی طرف سفر شروع کرتے ہوئے آج کا افغانستان ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ تنازعات کے پے درپے ادوار اور گزشتہ چار دہائیوں سے جاری عدم استحکام کو آخر کار روکا جاسکتا ہے۔ مسائل انتہائی کٹھن ہیں۔ افغانستان کے قریبا 1 کروڑ80 لاکھ عوام کو اس صورتحال میں انسانی بنیادوں پر امداد کی اشد ضرورت ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے تساہل پر مبنی ردعمل ہو تو اس کے سنگین انسانی نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔اس اہم اور نازک مرحلے پر افغانستان کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرنا ہوگا جس میں مالی اور سیاسی حمایت دونوں شامل ہیں۔ اس وقت ترقیاتی نئی شراکت داریوں کی ضرورت ہے، قوم کی تعمیر میں حمایت درکار ہے اور افغان آبادی کی انسانی بنیادوں پر مطلوب ضروریات کو پورا کرنا ہوگا۔ پائیدار حل کا تقاضا ہے کہ ترقیاتی منصوبہ جات لائے جائیں، روزگار کی فراہمی کے مواقعے پیدا کئے جائیں اور خوراک، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات کی افغان عوام تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ افغانستان کے اندر انسانی صورتحال پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہمیں ان لاکھوں افغانیوں کو نہیں بھولنا چاہئے جو دیگر ممالک میں سکونت پزیر ہیں اور جن کے لئے گزشتہ برسوں میں عالمی امداد میں کمی آئی ہے۔ عالمی ذمہ داری کے اصول اور وزن اٹھانے میں حصہ داری کے تحت مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ممالک کی خاص طورپر کورونا کی موجودہ مشکل صورتحال کے دوران حمایت اور مدد کی جائے۔

    وزارت تعلیم کا دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا سے متعلق بڑا فیصلہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے حصے کے طورپر افغانستان میں انسانی بنیادوں پر کوششوں میں کئی طرح سے مدد کرتا آرہا ہے جس میں بین الاقوامی اداروں کے عملے کے انخلاءاور ان کی دوسری جگہ منتقلی کے علاوہ فضاءاور زمینی راستوں سے خوراک اور امدادی سامان کی فراہمی کے لئے انسانی بنیادوں پر راہداری کا قیام شامل ہے۔ ہم ہوائی جہازوں کے ذریعے افغانستان کو خوراک اور ادویات کی انسانی بنیادوں پرفراہمی کا سلسلہ پہلے ہی شروع کرچکے ہیں، یہ سلسلہ زمینی راستوں کے ذریعے جاری رہے گا۔ پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم نے ایک ارب امریکی ڈالر سے زائد رقم افغانستان میں متعدد ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے مختص کی ہے۔ ہم اقوام متحدہ کی چھتری تلے افغان عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی میں مدد کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جس میں اجناس کے ذریعے معاونت بھی شامل ہے۔ ہم نقل وحرکت اور پاکستان سے راستے کی فراہمی کے ذریعے اقوام متحدہ کی انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی میں سہولت کاری بھی جاری رکھیں گے۔

  • وزارت تعلیم کا دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا سے متعلق بڑا فیصلہ

    وزارت تعلیم کا دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا سے متعلق بڑا فیصلہ

    وزارت تعلیم نے پاکستان بھر میں دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان دینے والے تمام طلبا کو پاس کیا جائے گاکیونکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے باعث فوری طور پر امتحانات لینا ممکن نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو طلبا امتحانات میں فیل ہوئے ہوں گے ان کو ​33 فیصد رعایتی نمبر دے کر پاس کیا جائے گا۔رواں سال میٹرک کے طلبا کے چار مضامین جبکہ بارہویں جماعت کے طلبا کے تین مضامین کے امتحانات لیے گئے تھے اہم اعلان سندھ حکومت کے فیصلہ کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

    کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیاکہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد قومی لیڈر ہیں…

    ذرائع کے مطابق میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےامتحانات سال میں 2 بار ہوں گے، امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا، آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی، جون میں ہوں گے، آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہو گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 67 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 ہوگئی۔

    ملک میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 اموات

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 988 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 14 ہزار 390، سندھ میں 4 لاکھ 45 ہزار 369، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 748، بلوچستان میں 32 ہزار 591، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 863 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 379 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 85 لاکھ 21 ہزار 728 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 158 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 90 ہزار 176 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    بے روزگاروں کے لیے خوشخبری: 46 ہزار اساتذہ کی بھرتی شروع

  • مُک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو نیازی،پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے نعرے

    مُک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو نیازی،پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے نعرے

    مُک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو نیازی،پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے نعرے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے

    وزیراعظم عمران خان ایوان میں موجود ہیں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی ایوان میں موجود ہیں آرمی چیف سمیت مسلح افواج کے سربراہان بھی گیلری میں موجود ہیں اسپیکراسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی اپنی نشستوں پر موجود ہیں صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ میری گفتگو حال اور مستقبل کے حوالے سے ہے،گزشتہ 3 سالوں میں ملک وقوم میں بہت مثبت تبدیلیاں آئی ہیں پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے شور مچانے کی بجائے حقیقت تسلیم کرنی پڑے گی تیسرے پارلیمانی سال کی تکمیل پرمبارکباد پیش کرتا ہوں،کورونا کے باعث دنیا بھرکی معیشتیں متاثرہوئیں،کورونا کے دوران پاکستان کی معیشت مستحکم رہی بہتر حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم رہی،حکومت نےتعمیراتی شعبے کو 36ارب روپے کی سبسڈی دی،

    صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

    صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

    مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

    پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

    اپوزیشن کے شور شرابے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ صبرکریں اورسنیں،عوام کوبات سمجھ آ گئی ہے یہاں بھی سمجھنی چاہیے ، ترسیلات زر 19.4ارب ڈالرتک پہنچ گئے ،پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ،زرعی شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے،غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے،دنیا اس وقت چوتھے صنعتی انقلاب سے گزر رہی ہے یہ صرف معاشی انقلاب نہیں،فکری انقلاب ہے،ملکی ترقی کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر جاتا ہے،اپوزیشن کچھ سن لیں تو سمجھ میں آجائے گی اسٹیل اور سیمنٹ سمیت 60 کے قریب انڈسٹری چل پڑی ہے،اب تک 17 لاکھ نوجوانوں کو ڈیجیٹل کی تربیت دی جاچکی ہے، احساس پروگرام کےتحت غریبوں کی مددکی گئی، ہم نےماضی میں ٹیلنٹ کی قدرنہیں کی،3 سال میں پاکستان نے اندرونی وبیرونی محاذپرکامیابیاں حاصل کیں،زرعی شعبے میں مزیدبہتری کی ضرورت ہے،نوجوانوں کوتربیت اورروزگارکے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں،احساس کفالت،نشوونمااوراحساس آمدن اورلنگرخانے جیسے پروگرام شروع کیے گئے،ہم نےلوٹ مارسے توجہ ہٹا کرانسانیت پرفوکس کیا ہے،احساس کفالت پروگرام کے تحت رواں سال 70 لاکھ خواتین کو ماہانہ 2 ہزارروپے دیئے جائیں گے،کامیا ب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں،کامیاب جوان پرگرام کےتحت نوجوانوں کوآسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے،پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی پرتوجہ دینےکی ضرورت ہے،بڑھتی آبادی کی وجہ سے وسائل پربوجھ پڑرہا ہے .بچوں کی پیدائش میں وقفےکی اشد ضرورت ہے ،انتخابات میں شفافیت جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہے ای وی ایم میں پرانے بیلٹ کا نظام بھی شامل ہے،انتخابی اصلاحات کو متنازع نہ بنایا جائے، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا بہت ضروری ہے،

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کئی دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے،وزیراعظم نے خود کوکشمیرکا سفیر کہا اورعالمی فورم پربھارت کا چہرہ بےنقاب کیا، سمندر پار پاکستانیوں کوووٹ کا حق دلانے کیلئے موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ کام کیا

    قبل ازیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور اس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا اس دوران پارلیمنٹ میں مکمل خاموشی رہی مگر جونہی سپیکر قومی اسمبلی نے مائیک سنبھالا اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا سپیکر قومی اسمبلی نے صدر مملکت کو خطاب کی دعوت دی صدر مملکت کے مائیک سنبھالنے سے قبل ہی اپوزیشن نے نعرے بازی شروع کر دی تھی اپوزیشن کی جانب سے گو نیازی گو کے نعرے لگتے رہے ،اس دوران وزیراعظم عمران خان ایوان میں بیٹھے رہے، شہباز شریف اور بلاول بھی ایوان میں تھے پارلیمنٹ میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف ، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال مُک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو نیازی کا نعرہ لگاتے رہے ،شہباز شریف اور یوسف رضا گیلانی بھی اس دوران ایک ساتھ خاموشی سے کھڑے نظر آئے

    دوسری جانب نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پارلیمنٹ ہائوس پریس گیلری بند کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار صحافیوں کے لئے پارلیمان کی پریس گیلری بند کی گئی ہے، پارلیمان کی پریس گیلری کبھی مارشل لا میں بھی بند نہیں ہوئی، صحافیوں کی پریس گیلری جانے پر پابندی کس بنیاد پر لگائی جا رہی؟ تباہی سرکار کو صحافیوں سے کیا خطرہ ہے؟ اسپیکر قومی اسیمبلی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، پہلے ہی صحافی پارلیمان کے باہر احتجاج کر رہے ہیں، مشترکہ اجلاس میں دنیا بھر کے سفیر ہونے، حکومت اپنا تماشہ نہ بنائے، صدر کا خطاب ان کیمرا نہیں جو صحافیوں پر پابندی لگائی جا رہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اپنا فیصلہ واپس لے،

  • مینار پاکستان واقعہ کے ملزم پکڑے جاسکتے تو صحافیوں کے کیوں نہیں؟ سپریم کورٹ

    مینار پاکستان واقعہ کے ملزم پکڑے جاسکتے تو صحافیوں کے کیوں نہیں؟ سپریم کورٹ

    مینار پاکستان واقعہ کے ملزم پکڑے جاسکتے تو صحافیوں کے کیوں نہیں؟ سپریم کورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کئے جانے سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی

    جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، ۔سماعت کے دوران ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ثنا اللہ عباسی اور چیئرمین پیمرا سلیم بیگ عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے جبکہ انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان بھی عدالت میں پیش ہوئے جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے والے پہلے کارروائی کرتے ہیں بعد میں قانونی طریقہ کاردیکھتے ہیں اورکبھی کسی کوپکڑکربٹھا لیتے ہیں اورکبھی کسی کو چھوڑ دیتے ہیں تحقیقاتی ادارے کو واضح طریقہ کار کے تحت ایف آئی آر درج کرنی چاہئے.

    ڈ ی جی ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں لیکن ریگولیشن پیکا ایکٹ کے تحت کرتے ہیں چار سال میں صحافیوں کے خلاف 27 شکایات ملیں جن میں سے صرف چار شکایات کی انکوائری میں تبدیل ہوئیں اور مقدمات درج ہوئے ،دوران سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی صاحب پریس کی ریگولیشن پیکا ایکٹ کے تحت نہیں ہوتی آپ اپنی سوچ واضح کریں صحافتی آزادی آرٹیکل 19 کے تحت ہوتی ہے فاضل جج نے ثنا اللہ عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ذاتی طور پر ہر ایک کیس کے ذمے دار ہیں

    صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

    صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

    مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

    پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    جسٹس منیب اختر نے ڈی جی ایف آئی اے سے استفسار کیا اور کہا کہ بتائیں صحافت کی کیاتعریف ہے؟ اگر منیب اختر کیمرا پکڑ کر یوٹیوب چینل پر تنقید شروع کرلے تو کیا یہ صحافت ہوگی؟میں کسی کی نہیں اپنی مثال دے رہا ہوں ،جسٹس اعجاز الاحسن نے سلیم بیگ سے استفسار کیا کہ کیا پیمرا نے صحافیوں یا چینلز کے خلاف کاروائیوں کے ایس اوپیز مرتب کئے پیمرا کو آئین میں کارروائی کا طریقہ کارنہیں دیا گیا اس کے لئے ایس اوپیز بتانا ضروری ہیں،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ملک کے اعلیٰ ادارے کے طور پر صحافتی آزادی کا تحفظ کرے گا،حدود ہر چیز کی مقرر ہیں یہ واضح ہونا چاہئے کہ آپ کی حدود کہاں سے شروع اور کہاں ختم ہوتی ہیں جائزہ لیں گے کہ الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی آرٹیکل 19سے متصادم تو نہیں ہے گائیڈ لائنز جاری کریں گے جس پر حکومت اورتمام ادارے عمل کریں گے

    جسٹس قاضی امین نے آئی جی اسلام آباد سے استفسارکیا کہ اسلام آباد میں ایک صحافی کو پیٹ میں گولی ماری گئی اس واقعے کے ملزمان کے بارے میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟ جس پر آئی جی نے بتایا کہ اس کیس کی ابھی تفتیش ہورہی ہے جسٹس قاضی امین نے کہا کہ بھول جائیں تفتیش کو یہ آپ کی ناکامی ہے کہ اب بس تفتیش ہورہی ہے دن دہاڑے ایک شخص کو گولی مار دی گئی اور آپ ملزمان نہیں پکڑ سکے آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے سی سی ٹی وی سے شکلیں ٹریس کرکے نادرا کو بھجوائیں لیکن شناخت نہیں ہو سکی جس پر جسٹس قاضی امین نے استفسار کیا کہ مینار پاکستان واقعے کے ملزم پکڑے جاسکتے تو صحافیوں کے کیوں نہیں؟ ملزمان کا گرفتار نہ ہونا آئی جی صاحب آپ کی ناکامی ہے ،سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق ازخود نوٹس پر ڈی جی ایف آئی اے سے صحافیوں کے مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے

    https://login.baaghitv.com/sahafion-ka-dharna-hakotmi-itthadi-jamat-bhi-sahafion-0ksataha0bialwlal-ka-dabang-elana/

  • مولانا فضل الرحمان کا ایک بار پھر اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

    مولانا فضل الرحمان کا ایک بار پھر اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

    مولانا فضل الرحمان کا ایک بار پھر اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں نے ڈی چوک پر دھرنا دے رکھا ہے

    حکومت کی میڈیا کے خلاف دہشت گردی، میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف صحافیوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا جاری ہے پارلیمان کی کاروائی کور کرنے والوں صحافیوں کو پریس گیلری میں داخلے سے روک دیا گیا ،اسلام آباد، پنڈی و دیگر شہروں سے صحافیوں کی بڑی تعداد ڈی چوک پر موجود ہے، صحافی اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کر رہے ہیں، اپوزیشن جماعتیں صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کر رہی ہیں وہیں حکومت کی اتحادی جماعت بھی صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے پہنچ گئی،وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق کی اسلام آباد میں صحافیوں کے دھرنے میں آمد ہوئی ہے ،امین الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نہیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے آیا ہوں ،ایم کیوایم صحافیوں کے مطالبات کے ساتھ کھڑی ہے اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پریس گیلری میں جانے سے روکا جارہاہے،

    جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں اس بل کو پاکستان میڈیا ڈنڈا اتھارٹی کہوں گا،جہاں جمہوریت ہے وہاں صحافت ہے،پاکستان میں آنے والی آمرانہ جمہوریت میڈیا کی زبان بندی چاہتی ہے،میں میڈیا کے ساتھ کھڑا رہوں گا،میں نے میڈیا کا ساتھ دینا اپنے والد سے سیکھا ہے،میڈیا کی آزادی پر سیاستدانوں پر کوئی اختلاف نہیں ہیں،میڈیا کی آزادی پر سب متفق ہیں،اسلام آباد کی طرف مارچ ہمارے ذہین میں تجویز ہے،انشاءاللہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے،

    ن لیگی قیادت احسن اقبال خواجہ آصف شہباز شریف بھی صحافیوں کے دھرنے میں پہنچ گئے صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے صحافیوں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ کالا قانون پاس نہیں ہونے دیں گے،پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں صحافیوں کےساتھ ہے،پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں صحافیوں کےساتھ ہیں،میڈیا نے خودجدوجہدک رکے یہ آزادی حاصل کی ہے،

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے ساتھ ہر جگہ احتجاج کرنے کیلئے تیار ہوں پرویز مشرف کے کالے قوانین کو 18ویں ترمیم سے ختم کیا اگر کالا قانون بنتا ہے تو فورن عدالتوں سے رجوع کریں گے،جب بھی ملک میں کسی آمر کی یا سلیکٹیڈ کی حکومت آتی ہے تو وہ عوام کی آواز دبانے کیلئے آزادی صحافت اور میڈیا پر پابندی عائد کرنے کیلئے کالے قانون بناتی ہے،موجودہ حکومت کو کسی صورت بھی حق روزگار پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے خلاف سازش آج نہیں ہوئی یہ پچھلے تین سال سے شروع ہوگئی تھی یہی وجہ ہے کہ آپ لوگ پیچھے نہیں ہٹے آپکے حوصلے پست نہیں ہوئے اسی لیے یہ آج کالا قانون لیکر آرہے ہیں.اتنے بزدل ہیں جو کالا قانون لارہے ہیں وہ دکھاتے نہیں ہیں انشاءاللہ اسے ہم پاس نہیں ہونے دینگے

    اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ صحافیوں کے دھرنا میں پہنچ گیئے پولیس گردی کے خلاف صحافی برادری سے اظہار یکجہتی کی جبکہ سابق رکن اسمبلی عمران ندیم ,سابق ممبر کیپٹن سکندر علی سمیت دیگر بھی شریک ہیں

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد شہباز شریف، مریم اورنگزیب اور بلاول بھٹو صحافیوں کے دھرنے میں پہنچ گئے ،اس موقع پر بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ میڈیا کے لیے اپوزیشن ایک پیج پر ہے،پارلیمنٹ میں صحافیوں کےلیے بھرپور احتجاج کیا ہے جہاں بادشاہت ہوتی ہے وہاں صحافت نہیں ہوتی،آئین سے متصادم قوانین پر خاموش نہیں رہیں گے،کسی کٹھ پتلی کے کالے قانون کو پاس ہونے نہیں دیں گے، پارليمان سے لے کر عدالت تک میڈیا کے ساتھ تھے اور رہیں گے جوزبان بندی ضیا کا کالا قانون نہ کر سکا یہ کٹھ پتلی حکومت بھی نہیں کر سکے گی میڈیا کی زبان بندی پر عدالت جائیں گے،ہر فورم پر اس بل کے خلاف آواز اٹھائیں گے

    صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

    صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

    مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

    پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

  • #درندے_جعفر_کو_سزا_دو ٹرینڈ، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں امریکی نژاد کے ہاتھوں قتل ہونے والی نور مقدم کو انصاف دلوانے کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہری پھٹ پڑے

    صارفین نے نورمقدم کے قاتل کو سزا دلوانے کا مطالبہ کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نور مقدم کے قاتل درندے کو پھانسی دی جائے، ٹویٹر پر صارفین نے بڑی تعداد میں ٹویٹس کیں اور نور مقدم کو انصاف دلوانے کی اپیل کی، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نور کے قاتلوں کو سزا ملنی چاہئے، ایسے درندے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

    #درندے_جعفر_کو_سزا_دو ٹرینڈ، ٹویٹر پر ٹاپ پر رہا، اس ٹرینڈ میں اہم شخصیات نے بھی ٹویٹس کیں

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کوہسار میں درج ہونیوالے ایف آئی آر کے مطابق شوکت علی مقدم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 19جولائی کونورمقدم فیملی کی غیرموجودگی میں گھرسے نکلی اور ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ وہ دوستوں کے ساتھ لاہورجارہی ہے نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔ ملزم ظاہر جعفر سے فیملی طرز کی جان پہچان تھی کل دوپہر ظاہرجعفر کا ٹیلیفون آیا کہ نوراس کیساتھ نہیں ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پرپہنچ کردیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

    https://twitter.com/its_Amanat/status/1437319202113789956?s=19

    https://twitter.com/pakistanZ786/status/1437314249790038025?s=19

    https://twitter.com/MalikZamad_/status/1437323714396295169?s=19

    https://twitter.com/alwaystalat/status/1437281581996072960?s=19

    https://twitter.com/RealPahore/status/1437311143513559047?s=19

    https://twitter.com/aworrior888/status/1437326889597739009?s=19

    https://twitter.com/TeamLucmanML/status/1437329519992524804

    https://twitter.com/AgentPak1979/status/1437319150410608640?s=20

    https://twitter.com/rs_janbaz/status/1437326570365071363

    https://twitter.com/RajaArshad56/status/1437310183051509764

  • پی سی بی کا نیا چیئرمین کون، انتخاب ہو گیا

    پی سی بی کا نیا چیئرمین کون، انتخاب ہو گیا

    پی سی بی کا نیا چیئرمین کون، انتخاب ہو گیا
    سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے

    رمیز راجہ کا شمار پاکستان کے ڈومیسٹک سرکٹ میں کھیلنے والے مایہ ناز بلے بازوں میں ہوتا ہے رمیز راجہ نے 13 سال تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی، 57 ٹیسٹ میچز میں نمودار ہوئے رمیز راجہ کیریئر کی اوسط 31.83 ہے اور 2 سنچریاں اسکور کیں رمیز راجہ نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میدان میں 198 میچ کھیلے اور 9 سنچریاں بنائیں رمیز راجہ نے 1992 ورلڈ کپ میں 2 سنچریاں اسکور کیں

    چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لیے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس مین رمیز راجہ چیئرمین منتخب ہوئے،اجلاس کی صدارت پی سی بی الیکشن کمشنر جسٹس ( ر)عظمت سعید نے کی اجلاس میں رمیز راجہ، وسیم خان، اسد علی خان سمیت دیگر گورننگ بورڈ ممبران شریک ہوئے رمیز راجہ پی سی بی کے36 ویں چیئرمین ہوں گے جو 3 سال کے لیے ذمہ داری سنبھالیں گے رمیز راجہ نے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کو اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا تھا 59سالہ رمیز راجہ نے مجموعی طور پر 255 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے 8ہزار674انٹرنیشنل رنز بنائے رمیز راجہ کی پیدائش 14 اگست 1962 کو راجپوت گھرانے میں ہوئی رمیز راجہ نے ابتدائی تعلیم اپنے گھر میں ہی حاصل کی رمیز راجہ نے 1978 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا رمیز راجہ نے لسٹ اے میں 9000 سے زیادہ رنز بنائے رمیزراجہ نے پہلی کلاس میچز میں 10،000 رنز بنائے

    قبل ازیں پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے عہدہ چھوڑ دیا ہے، احسان مانی کا کہنا تھا کہ وزیراعطم عمران خان کوبتا دیا مزید کام نہیں ہو سکتا احسان مانی کے عہدے کی معیار 24 اگست کو پوری ہوگئی تھی، جس کے بعد پیٹرن وزیر اعظم کی جانب سے گورننگ بورڈ کے لیے مزید 2 ارکان کی نامزدگی کرنا ہے احسان مانی نے وزیر اعظم سے دو ملاقاتیں کیں