Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بڑے بھائی کو جیل میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی، شہباز شریف کا انکشاف

    بڑے بھائی کو جیل میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی، شہباز شریف کا انکشاف

    بڑے بھائی کو جیل میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی، شہباز شریف کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سیاسی بیانیہ بیڈ گورننس اور کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے ہے،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف آئی سڑکوں کو ناپ لے تو عمران خان کی حکومت کا بچا ہوا وقت گزر جائے گا ،گزشتہ کچھ دنو ں سے حکومتی صفوں میں کہرام مچا ہوا ہے،3سال میرا اور میرے خاندان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے،عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،چاہتاہوں حقائق سے آگاہ کروں

    شہبازشریف نے پریس کانفرنس میں وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے بیانات چلا دیئے ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کےحواری مجھ اور خاندان پر تہمتیں لگاتے رہے،برطانیہ کی تحقیقاتی ایجنسی کی رپورٹ نے تمام الزامات رد کیے حکومت کی فوج ظفر موج ٹی وی پر دن رات پراپیگنڈا کرتی رہی،ہم نے 10سال پنجاب میں اور 5سال وفاق میں عوام کی خدمت کی،اربوں کھربوں کے الزامات لگائے گئے ، ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت نہ لاسکے،ہماری جماعت کے لوگوں کو جیلوں میں بھجوا دیا نیب نیازی گٹھ جوڑ کی وجہ سے ملتان میٹرو کی تفصیلی انکوائری کی گئی لیکن کچھ نہ ملا ،مجھ پر الزام تھا کہ میں نے ڈیفیڈ کے لاکھوں پاؤنڈز کھائے ہیں،میری صفائی میں حکومت برطانیہ نے خود بیان دیا کہ کوئی کرپشن نہیں کی،ڈیوڈ روز کو پاکستان بلاکر عمران نیازی سے ملوایا گیا،ڈیوڈ روز کی اسٹوری کا کیا حشر ہوا ،وہ آپ نے دیکھ لیا میں نے 2مرتبہ جیلیں کاٹی ہیں، عمران خان کا بس چلے تو آج بھی جیل بھجوا دے،مجھے 2005میں زلزلے کے دوران جلا وطن کیاگیا عمرا ن خان کے اسپیشلسٹ نےکہا جو ہم نے لکھا اس میں منی لانڈرنگ کا ذکرنہیں این سی اے نے کہا کہ ہمیں دسمبر 2019 کو ایسیٹ ریکوری یونٹ کی درخواست ملی،برطانیہ نے ایسیٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر سلمان شہباز کے اکاؤنٹ منجمد کیے،ہم پر نیب اور ایف آئی اے میں بھی کھربوں کے الزامات عائد ہوئے بڑے بھائی کو بھی جیل میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی قوم کودھوکہ دینےکیلئے وزرا نےجھوٹ بولا،این سی اے نے دستاویزات مانگی نہیں،انہوں نے خط لکھا 9 دسمبر 2019 کواین سی اے حکام کی شہزاد سلیم سے ملاقات ہوئی ،شہزاد سلیم نے این سی اے حکام کوبتایا کہ وہ کسی اورکام سے بھی لندن آئے تھے،چیئرمین نیب نےملتان میٹروکی تحقیقات کیں اورمٹی جھاڑکرنکلے،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نےتاثردیاکہ این سی اے نےخودرابطہ کیا،ڈیلی میل اسٹوری میں رتی بھرسچائی ہوتی تومجھ سےرقم نکلوالیتے این سی اے نے کہا ہم نے تحقیقات ختم کر دیں،عدالت نے ٹھپہ لگا دیا،عمران خان کو دن اوررات میں خواب میں ملتاہوں بات میری بدنامی کی نہیں تھی،میری بدنامی پرجتنا پیسہ حکومت نے خرچ کیاوہ توکردیا،حکومت نے مجھے نہیں میرےساتھ ملکی ساکھ بھی متاثر ہوئی کدھر گئی علیمہ باجی کی سلائی مشین جس سے لندن ، دبئی اور امریکا میں پروپرٹیز بنیں !! کیا آپ نے ان کے خلاف کیس کیا برطانیہ میں میرا اکاونٹ 2004 میں کھلا 2019 میں بند کر دیا،ایف آئی اے اور نیب میں ثبوت دئیے پھر کہتے ہیں تعاون نہیں کرتے حبیب بینک برطانیہ کو خط لکھا کہ میری جائیداد کی خریداری اور ٹرانزیکشن کے ثبوت دئیے جائیں میرا بیٹا رہا ہو گیا تو باپ ابھی بھی کیس سے نہیں نکلا حکومت کی عجیب منطق ہے،

    @MumtaazAwan

    مریم نواز ویڈیو سکینڈل ، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی ، رپورٹ سچ نکلی

    چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

    ویڈیو سیکنڈل ناصر جنجوعہ سمیت تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم

    عدالت میں مریم نواز حمزہ شہباز کے گلے لگ گئیں،ویڈیو سامنے آ گئی

    نواز شریف کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، ارشد ملک احتساب عدالت سے فارغ، وزیر قانون کی تصدیق

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

    اور ….مریم نواز کی ویڈیو بھی لیک ہو گئی

    ہمارے پاس ایک بیانیہ اور وہ نواز شریف کا، شہباز، حمزہ ہمارے سپاہی، مریم نواز

  • ایران نے جوہری پروگرام میں تمام” حدیں” عبور کر لی ہیں       اسرائیلی وزیراعظم

    ایران نے جوہری پروگرام میں تمام” حدیں” عبور کر لی ہیں اسرائیلی وزیراعظم

    اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہےکہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام میں ’تمام سرخ لکیریں‘عبور کرلی ہیں۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں بینیٹ نے کہا کہ ایران نے مشرقِ اوسط میں’جوہری چھتری‘تلےغلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی اس کی جوہری سرگرمیوں کوروکنے کے لیے مزید ٹھوس اورمربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔

    تاہم انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف اپنے طور پرکارروائی کے امکانات کا بھی اشارہ دیا ہے صہیونی ریاست کے لیڈر ماضی میں بھی ایران کے خلاف کارروائی کی بار بار دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔

    بینیٹ کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اس نے ہماری رواداری بھی متاثر کی ہے محض الفاظ سے سینٹری فیوجز کی حرکت کو روکا نہیں جاسکتا ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا-

    دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام سے لاتعلق نہیں ہونا چاہیے سعودی عرب

    بینیٹ کا بھی نیتن یاہو کی طرح بالاصرارکہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے ہرممکن اقدام کیا جائے گاکیونکہ اسرائیل ایک جوہری ایران کواپنے وجود کے لیے خطرہ سمجھتا ہے جبکہ ایران مسلسل اس بات کی تردید کرتا چلا آرہا ہے کہ وہ جوہری بم بنانا چاہتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام ایک نازک مقام پر ہے۔اس نے تمام سرخ لکیریں عبورکرلی ہیں،اس نے جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے معائنے کو نظرانداز کردیا ہے اور اب وہ اس سے دورہٹ رہا ہے۔

    انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان نفتالی بینیٹ جون میں اسرائیل کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اورانتہاپسند بنیامین نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا تھا۔بینیٹ اب یہ چاہتے ہیں کہ امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل کے علاقائی دشمن ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کریں۔

    وہ 2015ء میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے نئی امریکی انتظامیہ کی کوششوں کے بھی مخالف ہیں۔بائیڈن کے پیش رو صدرڈونلڈ ٹرمپ 2018ءمیں اس سمجھوتے سے دستبردار ہوگئے تھے۔

    بھارت کی مکاریاں بےنقاب وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ڈوزیئر برطانوی ہم منصب…

    ویانا میں امریکا اورایران کے درمیان اس جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے گذشتہ تین ماہ سے بالواسطہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان اپریل سے جون تک بالواسطہ مذاکرات ہوئے تھے لیکن ان میں دوطرفہ اختلافی امورطے نہیں ہوسکے تھے اب امریکا ایران کے نئے سخت گیرصدر ابراہیم رئیسی کے اگلے اقدام کا منتظر ہے-

    نفتالی بینیٹ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں اپنے پیش رونیتن یاہو کے مقابلے میں کم سخت اورترش لہجہ اختیار کیا ہے نیتن یاہو اکثر عالمی فورموں پرایران کے خلاف اپنے الزامات کو ڈرامائی شکل دینے کے لیے بصری آلات پر انحصار کرتے تھے۔ان کے طرزعمل کو ناقدین ایک سیاسی اسٹنٹ قرار دیتے تھے اورانھیں طنز کا نشانہ بناتے رہتے تھے-

    اس سےقبل سعودی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے ایران پر نظر رکھی جائے اور اسے ایٹمی طاقت حاصل کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

    سعودی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا تھا کہ ایران پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام سے لاتعلق نہیں ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب اسرائیلی اخبار Times of Israel کی ویب سائٹ نے کہا تھا کہ رواں ماہ کے دوران میں امریکی اور اسرائیلی قومی سلامتی کے ذمے داران کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یہ بات زیر بحث آئی کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی طرف واپس نہ آیا تو ایسی صورت میں کیا کِیا جانا چاہیے۔

    جعلی و غیر معیاری ادویات کی فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جاے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ…

    ویب سائٹ نے بتایا تھا کہ مذکورہ خفیہ بات چیت میں غیر مقررہ "پلان بی” پر توجہ مرکوز رہی۔

    اسرائیلی ذمے داران کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ رواں سال جون میں نفتالی بینیٹ اور نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد خصوصی دو طرفہ تزویراتی گروپ کا یہ پہلا اجلاس تھا۔ اس گروپ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے دونوں ممالک کے بیچ تعاون ہے۔

    امریکی ویب سائٹ Axios بھی تصدیق کر چکی ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان تقریبا دو ہفتے قبل خفیہ بات چیت ہوئی بات چیت میں "پلان بی” زیر بحث آیا جو جوہری مذاکرات کے دوبارہ شروع نہ ہونے کی صورت میں ممکنہ طور پر نافذ ہو گا۔

    امریکی ویب سائٹ نے کہا تھا کہ مزکورہ خصوصی اجلاس وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوا اجلاس کی قیادت امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون اور ان کے اسرائیلی ہم منصب یال ہولاتا نے کی۔

    مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی اسرائیلیوں کے ساتھ جھڑپیں جاری

  • لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

    لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

    لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں خیبر پختونخوا کے زلزلہ زدہ علاقوں میں اسکول کی عدم تعمیر پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس گلزار احمد نے چیئرمین ایرا سےسوال کیا کہ ایرا کب بنا تھا؟ چیئرمین ایرا نے عدالت میں جواب دیا کہ ایرا 24 اکتوبر 2005 کو بنا تھا،چیف جسٹس گلزار احمد نے چیئرمین ایرا سے دوبارہ سوال کیا کہ قیام سے لیکر اب تک ایرا کیا کر رہا ہے؟ 2005سے اب تک 540 اسکول کیوں نہیں بن سکے؟ ایرا کو ملنے والا پیسہ کہاں خرچ ہوا؟ چیئرمین ایرا نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سے کچھ کہنا چاہتا ہوں، چیف جسٹس گلزار احمد نے چیئرمین ایرا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جو پوچھا ہے اس کا جواب دیں، سپریم کورٹ نے ایرا کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیکر مسترد کر دی

    عدالت نے ایرا سے مکمل کیے گئے تمام منصوبوں کی تفصیلات تصاویری شواہد سمیت طلب کر لیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایرا کی رپورٹ صرف آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، زلزلہ متاثرین کی مدد تو قوم نے کی تھی ایرا نے کیا کیا؟ کراچی سے بھی لوگ متاثرین کی امداد کیلئے گئے تھے، لوگوں نے تو حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیدیا تھا،ایرا کو ملنے والے 205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ آج تک اسکول کھلے آسمان تلے کیوں چل رہے ہیں؟ زلزلہ متاثرہ علاقوں کو تو دو سال میں دوبارہ بن جانا چاہیے تھا،بین الاقوامی امداد بھی آئی، لوگوں نے بھی پیسہ دیا اور حکومت نے بھی، متاثرہ علاقوں میں تو مثالی ترقی ہونی چاہیے تھی، چیئرمین ایرا نے عدالت مین کہا کہ عدالت کو تمام تفصیلات فراہم کرینگے،

    سپریم کورٹ میں محکمہ تعلیم سندھ میں تقرریوں سے متعلق سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا جسٹس یحیٰی آفریدی نے ازخود نوٹس کا مقدمہ سننے سے معذرت کر لی ،جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو عوامی مفاد،بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اختیار استعمال کرنا چاہیے،میرا موقف ہے جب تک طریقہ کار طے نہ ہو از خود نوٹس کا اختیار استعمال کرنا مناسب نہیں،از خود نوٹس میں بینچ کی تشکیل کیا ہوگی؟ دیکھنا ہے ازخود نوٹس میں بنچ کس طرح تشکیل پائے گا،جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا

    @MumtaazAwan

    مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

    اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    https://login.baaghitv.com/aap-supreme-court-mein-kahray-hokar-aisi-baat-nahi-akr-sakaty-cj/

  • سڑکوں کی تعمیر میں چوری سب سے ڈاکہ،وزیراعظم کا تحقیقات کا اعلان

    سڑکوں کی تعمیر میں چوری سب سے ڈاکہ،وزیراعظم کا تحقیقات کا اعلان

    سڑکوں کی تعمیر میں چوری سب سے ڈاکہ،وزیراعظم کا تحقیقات کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی نسبت ہمارے دور میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے ہو رہا ہے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر میں چوری کیے جانے والے پیسے کی تحقیقات کرائیں گے یہ ملک کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے ،ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے،ماضی میں سڑکوں کی تعمیر اتی منصوبوں میں کرپشن کی گئی ،سڑکوں کی کم لاگت میں تعمیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کی سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہے سندھ کو ہم نے احساس پروگرام کے تحت پیسہ دیا ہم نے یہ نہیں دیکھا کہ وہاں ہماری حکومت ہے یا نہیں ،سندھ میں آباد ی زیادہ اور وہاں کے لوگوں میں غربت ہے سندھ اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام کرائیں گے جو لیڈر آنے والے الیکشن کی سوچ رکھے وہ ترقیاتی کام نہیں کرسکے گا،کم لاگت پر معیاری سڑک کی تعمیر کمال ہے کرپشن کا مطلب غریب عوام کا پیسہ چوری کرنا ہے،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو تمام علاقوں پر توجہ دینا ہوگی صرف کوئٹہ میں ترقی سے بلوچستان کے حالات نہیں بدلیں گے، 2013 اور آج سڑک کی تعمیر میں 20 کروڑروپے کی بچت ہورہی ہے،مراد سعید اور این ایچ اے کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،قوم کو نقصان تب ہوتا ہے جب کرپٹ لوگ آتے ہیں

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے جھل جھاؤ۔ بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا سنگِ بنیاد رکھا،80 کلومیٹر جھل جھاؤ۔ بیلہ روڈ حکومت بلوچستان کا منصوبہ ہے جس کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی مکمل کرے گی۔ 11,835 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا، اور اس پر روزانہ تقریباً 2645 گاڑیاں سفر کر سکیں گی۔2 لین کی اس شاہراہ کی تعمیر سے بلوچستان کے عوام کی دیگر علاقوں میں آمدورفت آسان اور ان کی معاشی ،معاشرتی ،صنعتی ،تجارتی ،زرعی، سیاحتی اور ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ اس منصوبے کی تعمیر کے دوران مقامی افراد کے لیے اندازاً 3000 روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ جھل جھاؤ- بیلہ روڈ ایران،افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ کیلئے بھی خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

    @MumtaazAwan

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

    ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    لاہور،سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    ویڈیو لیک، زبیر عمر کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست دائر

    زبیر عمر کے بعد اچکزئی کی لڑکیوں کے ساتھ مبینہ فحش ویڈیو وائرل

     

     

  • نور مقدم قتل کیس،ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    نور مقدم قتل کیس،ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    نور مقدم قتل کیس،ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
    نور مقدم قتل کیس۔ ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ،عدالت عالیہ نے ٹرائل کورٹ کو 8 ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ملزمان اڈیالہ جیل میں ہی قید رہیں گے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا ہے

    نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نور مقدم قتل کیس میں ملزم کے والدین کی درخواست ضمانت لوئر کورٹ مسترد کر چکی ہے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کے طور پر دائر کیا گیا ہے
    @MumtaazAwan

    دوسری جانب بدنام زمانہ قاتل ظاہر جعفر کے گھر کے مالی جان محمد اور خانساماں جمیل کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے ضمانت کی استدعا کو مسترد کردیا تھا

    واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

    ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

    نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

    نورمقدم کیس،پولیس کی پھرتیاں، نامکمل چالان پیش،نورمقدم نے واش روم سے چھلانگ لگائی مگر، اہم انکشاف

    نورمقدم کیس،ضمانت کی درخواست پر نوٹس،نور کو انصاف دلوانے کیلئے عدالت کے باہر احتجاج

    ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں،ملزم کیسے بن گئے، وکیل کے عدالت میں دلائل

    قتل کے بعد تھراپی ورکس والوں کوموقع پر بھجوایا گیا تو اس میں اعانت جرم کہاں ہے؟ وکیل کے دلائل

    نورمقدم کیس، ایڈووکیٹ جنرل کو کہیں کہ وہ خود آ کر دلائل دیں، عدالت کے ریمارکس

    نورمقدم قتل کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر

  • افغان طالبان کا ساتھ دینے پرپاکستان کیخلاف کارروائی کی جائے، امریکی سینیٹ میں بل پیش

    افغان طالبان کا ساتھ دینے پرپاکستان کیخلاف کارروائی کی جائے، امریکی سینیٹ میں بل پیش

    واشنگٹن :افغان طالبان کا ساتھ دینے پرپاکستان کیخلاف کارروائی کی جائے، امریکی سینیٹ میں بل پیش ،اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹ میں افغانستان سے متعلق بل پیش کیا گیا جس میں افغآن طالبان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف یہ بل امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے سینیٹر جم ریش اوردیگر 20 ساتھیوں کے ساتھ مل کر افغانستان کیلئے انسداد دہشت گردی، نگرانی اور احتساب بل پیش کیا۔

     

     

    ری پبلکن سینٹرز کی طرف سے پیش کیے گئے بل کی دستاویزات کے صفحہ نمبر 25 پر پاکستان کے خلاف زہراگلا گیا ہے، جس کے مطابق ری پبلکن سینیٹرز کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ طالبان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور پاکستان سمیت طالبان کو مدد دینے والی ریاستوں اور غیر ریاستی افرادکی نشاندہی کی جائے، کن ممالک نےطالبان کاساتھ دیا یا کسی قسم کی مدد فراہم کی۔

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”422050″ /]

    بل میں سوال کیا گیا ہے کہ پاکستان سمیت کن ممالک نے طالبان کو سفارتی، معاشی اور سکیورٹی مدد فراہم کی؟ جائزہ لیاجائے کہ سال 2001 سے 2020 تک پاکستانی حکومت نے طالبان کی کیسے مدد کی؟ طالبان کو پناہ گاہیں، ٹریننگ اورمنصوبہ بندی سمیت کیا امداد دی گئی۔

    بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ طالبان کے قبضہ کرنے میں پاکستان سمیت کون ریاستی اور غیر ریاستی کردارشامل تھے۔بل میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے دوحہ معاہدے کی شرائط پوری نہیں کیں جبکہ بل پاس ہونے کی صورت میں 3 ماہ میں افغانستان پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    امریکی سینیٹرز کے بل میں افغانستان پر خصوصی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ٹاسک فورس کو افغانستان میں رہ جانے والے امریکی شہریوں اور اتحادیوں کے انخلا کا بندوبست کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر طالبان پر پابندیاں لگائی جائیں اور افغانستان میں انسداد دہشت گردی کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔سینیٹرجم ریش کا کہنا ہے کہ طالبان کے طاقت میں آنے سے القاعدہ اور داعش افغانستان میں مضبوط ہوسکتی ہیں۔

  • افغان طالبان جس طرح غالب آئےاس کا تصورتک نہ تھا   :افغانستان سے فرارپرساکھ متاثر ہوئی،امریکی جنرل

    افغان طالبان جس طرح غالب آئےاس کا تصورتک نہ تھا :افغانستان سے فرارپرساکھ متاثر ہوئی،امریکی جنرل

    کابل "افغان طالبان جس طرح غالب آئے اس کا تصورتک نہ تھا:افغانستان سے انخلا سے امریکا کی ساکھ متاثر ہوئی،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں رسوائی ، پسپائی اورپھرعبرتناک شکست کے بعد پہلی مرتبہ امریکی جرنیلوں کے تاثرات سامنے آئے ہیں ،

    اس حوالے سے امریکی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا ہےکہ افغان طالبان جس طرح برق رفتاری سے غالب آئے اس کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا ،

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کا افغانستان پر اجلاس ہوا، اجلاس میں امریکی وزیر دفاع جنرل آسٹن، سینٹ کام کمانڈر جنرل مکنزی اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی بھی شریک ہوئے۔

    جنرل ملی کا کہنا تھا کہ دوحہ معاہدے نے افغان فوج کا مورال کم کیا، طالبان اب بھی دہشت گرد تنظیم ہے،طالبان کے اب بھی القاعدہ کے ساتھ روابط ہیں، افغانستان میں القاعدہ دوبارہ منظم ہوسکتی ہے اور افغان سرزمین امریکا کے خلاف استعمال ہو سکتی ہے۔

    جنرل ملی کا کہنا تھا کہ افغان فوج کا اس طرح تحلیل ہونا متوقع نہیں تھا، اشارے تھے کہ امریکی انخلا سے افغان فوج اور حکومت ختم ہوسکتی ہے، لیکن افغان فوج اور حکومت ختم ہونےکی توقع اتنی جلدی نہیں تھی،

    امریکی فوج کے جنرل کا کہنا ہےکہ افغان فوج میں نیت اور قیادت کا فقدان تھا، افغانستان سے انخلا سے امریکی ساکھ متاثر ہوئی، ٹرمپ اوربائیڈن کوخبردار کیا تھا کہ اچانک انخلا سے افغان حکومت گر سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دوحہ معاہدے کے تحت طے شدہ شرائط میں سے طالبان نے صرف ایک شرط پوری کی جو اتحادی افواج پر حملہ نہ کرنے کی تھی۔

    سینٹ کام کمانڈر جنرل مکنزی کا کہنا تھا کہ میراخیال تھا کہ امریکی فوج افغانستان میں رہنی چاہیے کیونکہ امریکی فوج کے انخلا سے افغان فوج متاثر ہوگی،طالبان کے زیر اثر افغانستان کی طرف سے پاکستان پر دباؤ بڑھ سکتا ہے، آنے والے دنوں میں پاکستان کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

    جزل مکنزی کا کہنا تھا کہ افغانستان تک فضائی اور زمینی رسائی پاکستان کی ذریعے ہوتی رہی، افغانستان تک رسائی سے متعلق پاکستان کے ساتھ بات چیت رہی ہے۔امریکی وزیر دفاع جنرل آسٹن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مزید کسی فوجی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں،

    جنرل آسٹن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہم نے ایک ریاست تو بنالی پر ایک قوم نہ بناسکے،حقیقت یہ ہےکہ ہم نے اور ہمارے اتحادیوں نے جو افغان فوج کو تربیت دی وہ بہت جلد بہہ گئی، متعدد بار ایک گولی چلائے وہ ہتھیار ڈال گئے، ہزاروں افغان فوج اور پولیس کے اہلکار مرگئے لیکن ہم ان میں جیتنے کی خواہش نہیں پیدا کرسکے۔

  • جنوبی وزیرستان میں آپریشن؛ 10 دہشتگرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں آپریشن؛ 10 دہشتگرد ہلاک

    وزیرستان :جنوبی وزیرستان میں آپریشن؛ 10 دہشتگرد ہلاک،اطلاعات کےمطابق جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ ‏اطلاعات پر کارروائی تو فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    مارے جانے والے دہشتگردوں میں 4 سرکردہ لیڈر بھی شامل ہیں، آپریشن کےدوران ہتھیار،بھاری تعدادمیں گولیاں ‏قبضے میں لےلی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ‏دہشتگرد جنوبی وزیرستان میں بڑی وارداتیں کرنے کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر ملک سےدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپر عزم ہے ۔

    ‏31اگست کو جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دیستہ ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں سپاہی ‏شہید ہوا تھا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا کلیئرنس آپریشن کے دوران ‏ہوا۔

    دوسریطرف آج ایران کے اندر سے پاکستانی سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات جاری ہیں اورتازہ واقعہ میں ایران کی سرحد سے دہشتگردوں نے حملہ کر کے پاک فوج کے سپاہی کو شہید کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں نے ایرانی علاقے سے فرنٹیئر کور (ایف سی) چوکی پر حملہ کیا، حملہ بلوچستان کے جنرل ایریا چوکب میں کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے چوکی پر حملہ کیا، فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی مقبول شاہ شہید ہو گیا جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایران کے متعلقہ حکام کو واقعہ کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

  • ایران کی سرحدوں سے پاکستان کےخلاف دہشت گردی:دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کا سپاہی شہید

    ایران کی سرحدوں سے پاکستان کےخلاف دہشت گردی:دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کا سپاہی شہید

    راولپنڈی: ایران کی سرحدوں سے پاکستان کےخلاف دہشت گردی:دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کا سپاہی شہید،اطلاعات کے مطابق ایران کے اندر سے پاکستانی سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات جاری ہیں اورتازہ واقعہ میں ایران کی سرحد سے دہشتگردوں نے حملہ کر کے پاک فوج کے سپاہی کو شہید کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں نے ایرانی علاقے سے فرنٹیئر کور (ایف سی) چوکی پر حملہ کیا، حملہ بلوچستان کے جنرل ایریا چوکب میں کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے چوکی پر حملہ کیا، فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی مقبول شاہ شہید ہو گیا جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایران کے متعلقہ حکام کو واقعہ کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہےکہ چند دن پہلے انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دیگر قانون نافذ کرنے والے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان کے ضلع کیچ میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کرتے ہوئے 3 ایسے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جو گزشتہ ماہ گوادر میں ہونے والے خود کش حملے میں ملوث ہیں۔

    ان ملزمان کو ایران کے شہرشیران سے ایک ایرانی دہشت گرد سرغنہ رسول بنگش گوادراورگردونواح کے علاقوں میں دہشت گردی کےلیے استعمال کررہا تھا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چہ بہار کے علاقے شیران میں ایران کے حساس علاقے سے رسول بنگش بڑے عرصے سے بلوچستان میں دہشت گردی کارروائیاں کروا رہا ہے اوریہ ایرانی خفیہ ایجنسیوں کے علم میں لائے بغیرممکن نہیں ہوسکتا

    ادھر کوئٹہ سے سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور شعیب نامی شخص کو گرفتار کیا، بعد ازاں شعیب کی فراہم کردہ معلومات پر سیکیورٹی اداروں نے ایک اور مقام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، یہاں سے سیکیورٹی اداروں نے متعدد ہتھیار اور دھماکا خیز مواد کے ساتھ دستی بم بھی برآمد کیے۔

  • نور مقدم کیس: ضمانت ہوگی یا نہیں یا کوئی تیسرا فیصلہ متوقع؟ ظاہر درندے نے بے شرمی کی انتہا کردی. کیس کن تکنیکی بنیادوں پر لٹکایا جارہا ہے.

    نور مقدم کیس: ضمانت ہوگی یا نہیں یا کوئی تیسرا فیصلہ متوقع؟ ظاہر درندے نے بے شرمی کی انتہا کردی. کیس کن تکنیکی بنیادوں پر لٹکایا جارہا ہے.

    سینئیر صحافی و اینکر پرسن مبشرلقمان نے کہا ہے کہ ذاکر جعفر کی ضمانت کا معاملہ ابھی تک زیر التوا کا شکار ہے، معزز جج صاحب نے ابھی تک اس کا فیصلہ محفوط کر کے رکھا ہوا ہے، یہ بہت تشوش کن صورتحال ہے کہ اس پر اتنی دیر کیوں لگ رہی ہے، معزز جج صاحبان نے کاؤّنسل کی ایک رپورٹ پر کہا کہ یہ سادہ سی ضمانت کا مسئلہ ہے، آپ اس پر اتمی لمبی لمبی بحث کیوں کررہے ہیں، اس کو فوری فوری ہاں یا نا میں فیصلہ ہوجانا چاہیے، اس کے بعد فیصلہ محفوظ ہوگیا تھا، آج چوتھا دن ہے کہ ہم فیصلہ کا انتظار کررہے ہیں، فیصلہ آج شام یا رات کو کسی بھی وقت آسکتا ہے، ویسے امید ہے کہ فیصلہ کل آئے گا.

    مبشرلقمان نے مزید کہا ہے کہ اس کیس پر ایک سائیڈ سوچ رہی ہوگی کہ ضمانت ہوگی، تب ہی اتنا وقت لگ رہا ہے، دوسری سائیڈ والے یہ سوچ رہے ہونگے کہ ضمانت نہیں ہوگی، تب ہی اتنا وقت لگ رہا ہے.

    مبشرلقمان کا مزید کنہا ہے کہ مجھے یہ لگتا ہے کہ شروع میں سرکاری وکیل نے کہا تھا یہ کیس آپ کے متعلقہ نہیں ہے، بلکہ اس کیس کیلئے ڈویژنل بینچ ہونا چاہیے، کورٹ نے دونوں فریقین کے وکیلوں سے رائے لی تھی، مجھے یہ لگتا ہے کہ جج صاحب یہ نہ سوچ رہے ہوں کہ انہیں یہ فیصلہ دینا چاہیے کہ نہیں دینا چاہیے، اس پر قانون کا پریشر ہوسکتا ہے، یا ہمارے میں سے کسی کا پریشر ہوسکتا ہے، ہماری اتنی ویلیو نہیں ہے، ہم اس پر خوش ہوجائیں، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ کہیں میں نے اس کا فیصلہ نہیں دینا، اس کیس کو ڈویژنل بینچ میں لے جائیں.

    مبشرلقمان کا مزید کنہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ رات تک یہ صورتحال کلئیر ہوگی، کیونکہ یہ کنفیوژن بن گئی ہے، میں خود بھی کنفیوژن کا شکار ہوں، اس میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے، لیکن درندہ نے امریکن ایمبیسی کو خط لکھا تھا کہ مجھے پرفیومز، کتابیں چاہئیں، مجھے فاسٹ فوڈ چاہئیں،ندامت کی بجائے بے شرمی کی بھی حد ہوتی ہے، امریکن ایمبیسی نے بھی ایک پیکٹ بنا کر بھیج دیا تھا، جیلر نے کہا کہ یہ پیکٹ اس کو نہیں دیا جاسکتا ہے، کیونکہ پالیسی یہ ہے کہ ایمبیسی اپنے کسی شہری کو کچھ دینا چاہتی ہے تو پہلے وزارت داخلہ کی اجازت لینا ہوگی.

    مبشرلقمان کا مزید کنہا تھا کہ میرے خیال میں پہلے وزارت خارجہ سے اجازت لینا پڑتی ہے، پھر وزارت داخلہ سے اجازت لینا ہوتی ہے، وزارت داخلہ سے جیل تک رسائی ہوسکتی ہے، عوام نے امریکن ایمبسی پر نازیبا باتیں کیں، امریکن ایمبیسی کو اس پر وضاحتی بیان بھی جاری کرنا پڑا تھا، اس سلسلے میں انہوں نے تین ٹویٹس کیں تھیں.