Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سرتسلیم خم : قطری وزیر خارجہ کی کابل میں افغان عبوری وزیراعظم سے ملاقات:زیربحث آئے اہم معاملات

    سرتسلیم خم : قطری وزیر خارجہ کی کابل میں افغان عبوری وزیراعظم سے ملاقات:زیربحث آئے اہم معاملات

    کابل : سرتسلیم خم : قطری وزیر خارجہ کی کابل میں افغان عبوری وزیراعظم سے ملاقات:زیربحث آئے اہم معاملات ،اطلاعات کےمطابق قطر کےڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔

    اس موقع پر یہ باورکرانا ضروری ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کے اعلان کے بعد کسی بھی ملک کے اعلیٰ سطح کے وفد کا پہلا کابل کا دورہ ہے۔اور اس دورے کے بعد اب افغآن طالبان کی حکومت کوتسلیم کرنے کے حوالے سے قطرنے پہل کردکھائی ہے

    ادھر کابل سے مقامی افغان میڈیا کے مطابق قطر کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی وفد کے ہمراہ کابل ائیرپورٹ پہنچے۔

    طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری وزیر خارجہ کے افغان صدارتی محل پر پہنچنے پر نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے استقبال کیا۔بعدازاں قطری وزیر خارجہ نے عبوری وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی ہے۔

  • کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات:کہیں پی ٹی آئی تو کہیں ن لیگ:کرسی نے بھی کرسی چھین لی

    کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات:کہیں پی ٹی آئی تو کہیں ن لیگ:کرسی نے بھی کرسی چھین لی

    لاہور:کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات:کہیں پی ٹی آئی تو کہیں ن لیگ:ہرکوئی جیت کے دعوے کرنے لگا،طلاعات کے مطابق ملک بھرسے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے نتائج موصول ہونے شروع ہوگئے ہیں،

    ادھر باغی ٹی وی کو اب تک موصول ہونے والے نتائج کےمطابق تحریک انصاف بہرحال ملک بھرمیں اکثرجگہ کامیاب ہوتے دکھائی دے رہی ہے ، حتمی نتائج کا انتظار ہے

     

    گجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈذ 1، 2، 4، 6 اور 10 سے پاکستان تحریکِ انصاف کامیاب نظرآتی ہے

    ادھرابتدائی اطلاعات کے مطابق جہلم سے پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار جیت گیا ہے اورابھی مزید وارڈز کے نتائج کا بھی انتظار ہے

    کراچی سے اللہ اکبر تحریک ایک وارڈ میں کامیابی کے قریب ہے

     

    لاہوروالٹن 2 آرے بازارسے ن لیگ کے امیدوار کے کامیاب ہونے کی اطلاعات ہیں

     

    عسکری ضرار شہید روڈ سے پاکستان تحریک انصاف کا امیددوار کامیاب ہوا ہے

    والٹن لاہور 6 سے بھی پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار کامیاب ہوچکا ہے

    راولپنڈی کنٹونمنٹ الیکشن کی وارڈ نمبر10 کے پی ٹی آئی کے ملک ساجد 127 ووٹ لے کرآگے

    کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن بنوں کے دونوں وارڈز سے تحریک انصاف نے میدان مار لیا

    مردان کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں جماعت اسلامی کا امیدوار حاجی محمد الطاف 313 ووٹ لیکر کامیاب۔
    پی ٹی آئی کے امیدوار نے 270 ووٹ لئے

    سیالکوٹ کنٹونمنٹ بورڈ سے پاکستان مسلم لیگ ن 5 سیٹوں میں سے تین سیٹیں جیت کر کنٹونمنٹ الیکشن جیت گئی ہے۔جبکہ پی ٹی آئی کے حصے میں دو سیٹیں‌آئی ہیں‌

    تحریک انصاف کنٹونمنٹ الیکشن میں سب سے آگے41 سیٹوں پر تحریک انصاف لیڈ کر رہی ہے جبکہ ن لیگ 15 اور پیپلز پارٹی 12، جماعت اسلامی 6 پر آگے جارہی ہے

     

     

     

    کراچی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایاگیا ہے کہ منوڑا کینٹ ون میں پی پی امیدوار کامیاب، غیرسرکاری نتیجے کے مطابق محمدطیب نے 391ووٹ حاصل کئے، اسی طرح منوڑا وارڈ ٹو میں بھی پی پی کےفضل خان550ووٹ لےکرکامیاب ہوئے ہیں۔

     

    ملتان والوں نے لگتا ہے کہ اب پارٹی بازی چھوڑ دی ہے اورآزادانہ خیالات کے مالک بن گئے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ  وارڈ نمبر2سےآزاد امیدوارغلام جیلانی کامیاب وارڈنمبر 3میں ن لیگی امیدواراختررسول کامیاب وارڈ نمبر 9 میں آزادامیدوارمحمد صادق کامیاب۔ وارڈ نمبر10 میں آزادامیدوارخورشیدخان کامیاب ہوچکے ہیں

     

     

    ایبٹ آباد وارڈ نمبر2 کامرس کالج پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوارواجد خان 114ووٹ لیکر آگے جبکہ پی ٹی آئی کےتیمورخالد104ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔

     

     

    بلوچستان ژوب میں وارڈ نمبر1 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق بی اے پی کے امیدواراختر گل115ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی امیدوارشیرین بی بی 44ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر ہیں۔وارڈ نمبر2 کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوا ہے، جس کے مطابق بی اے پی کے امیدوار جمعہ خان 59ووٹ لیکرآگے جبکہ پیپلزپارٹی کےامیدوار عمران خان 37 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔

     

     

     

    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں  وارڈ نمبر1 میں پی ٹی آئی امیدوار انورعلی75ووٹ لیکرآگے جبکہ ن لیگ امیدوار غلام سرورخان 34ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔

     

     

     

     پشاور سے ملنے والے نتائج کے مطابق وارڈ نمبر5پولنگ اسٹیشن نمبر2 سے پی ٹی آئی کےامیدواراسید سیٹھی 49ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کےشبیرحسین 29ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔

     

     

     

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت پرڈوزیئرپیش کردیا :دنیا نوٹس بھی لےاورہوش کےناخن بھی:وزیرخارجہ

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت پرڈوزیئرپیش کردیا :دنیا نوٹس بھی لےاورہوش کےناخن بھی:وزیرخارجہ

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر ڈوزیئر پیش کردیا:دنیا نوٹس بھی لے اورہوش کے ناخن بھی: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا کو ایک بارپھربھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کردیئے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر ڈوزیئر پیش کردیا، 131 صفحات پر مشتمل دستاویزات میں بھارتی فورسز کے مظالم کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

    اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 9 لاکھ بھارتی فوج مظلوم کشمیری عوام پر مسلط ہے، وادی میں بھارتی فوج کے محاصرے کے 769 دن ہوچکے،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اب دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوٹس لے اورباربار اس کو نظرانداز نہ کرے

    آزاد مبصرین کو وہاں جانے کی اجازت نہیں، انسانی حقوق کی بدترین پامالی کسی طور مناسب نہیں۔ ڈوزیئرمیں 113 حوالے دیئے گئے ہیں، ڈوزیئر پیش کرنے کا مقصد بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ دنیا کو دکھانا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علی گیلانی کے انتقال پر پوری دنیا نے دیکھا بھارت کی کیا سوچ تھی۔ ان کی وفات کے بعد ان کے گھر جانیوالے راستوں کو بند اور اہلخانہ کو ہراساں کیا گیا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سال 2014 سے 30 ہزار افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، 3 ہزار 850 خواتین کو آبروریزی کا نشانہ بنایا گیا۔ 8 سے 10 ہزار کشمیریوں کو جبری لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ نہتے کشمیریوں کے خلاف کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کے ثبوت بھی ڈوزیئر کا حصہ ہیں۔

  • کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں      شہباز شریف کی عوام سے اپیل

    کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں شہباز شریف کی عوام سے اپیل

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے بیان میں عوام سے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی : شہباز شریف نے عوام سے اپیل ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں، ووٹ کا حق استعمال کریں خاص کر ماوں، بہنوں، بیٹیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنا ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں –

    کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات اورسیاسی جماعتوں کے مقابلے:اللہ اکبرتحریک بھی میدان میں‌

    انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کا مطلب یقینی خدمت اور مسائل سے نجات ہے جھوٹے وعدوں اور دعووں کے بجائے خدمت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں-

    لاہور: کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک امیدوار انتقال کر گئے

    کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات 2021، تیاریاں مکمل:پی ٹی آئی فیورٹ

    شہباز شریف نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہی نہیں، آپ کا ایک بہت اہم فیصلہ بھی ہے، درست یا غلط فیصلے کے اثرات ہوتے ہیں مجھے امید ہے کہ قوم سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کرے گی تاکہ عوامی مسائل حل ہوں-

    پشاور: تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق

    جرمنی نے اپنی لیڈر کو الوداع کہ دیا۔ اینجلا مرکل جاتے جاتے پاکستانی حکمرانوں کوسبق…

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں ،کارکنان اور سپورٹرز کو ان کی محنت اور کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں پورے حوصلے اور جذبے سے میدان میں ڈٹ کر کھڑے ہوں، ان شاءاللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی-

     

    فافن کی ترمیمی بل میں خامیوں کی نشاندہی:انتخابی اصلاحات پر سیاسی اتفاق رائے کا…

    کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری

    بھارتی فنکار بھی عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ، وزیراعظم پاکستان سے مدد کی اپیل

  • کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری

    کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری

    اسلام آباد: ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں ووٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنوں میں اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ غیر مطلقہ افراد کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے پر پابندی ہے۔

    42 کنٹونمنٹ بورڈز میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے 21 لاکھ 97 ہزار 741 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 180، مسلم لیگ ن کے 143 اور پیپلز پارٹی کے 112 امیدوار مدمقابل ہیں۔

    لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ میں 10، 10 وارڈز ہیں جبکہ 20 نشستوں پر 268 امیدوار مدمقابل ہیں۔ لاہور کنٹونمنٹ میں 110، والٹن میں 158 امیدوار ہیں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    کراچی میں 6 کنٹونمنٹ اور 42 وارڈز ہیں لیکن یہاں کوئی بھی جماعت تمام سیٹوں پر امیدوار نہیں اتار سکی پی ٹی آئی نے کراچی میں سب سے زیادہ 41 امیدوار میدان میں اتارے ہیں کراچی میں پیپلز پارٹی 40، جماعت اسلامی 38 اور ایم کیو ایم کے 32 امیدوار ہیں۔

    پولنگ کے اختتام پر پریذائیڈنگ افسران گنتی کے فوراً بعد نتائج کا اعلان پولنگ اسٹیشنز پر کریں گے-

  • شہید وطن پاک میجرعزیزبھٹی کی بہادری پاک فوج کو دفاعِ وطن کےعزم کو تقویت دیتی ہے:آئی ایس پی آر

    شہید وطن پاک میجرعزیزبھٹی کی بہادری پاک فوج کو دفاعِ وطن کےعزم کو تقویت دیتی ہے:آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: شہید وطن پاک میجرعزیزبھٹی کی بہادری پاک فوج کو دفاعِ وطن کے عزم کو تقویت دیتی ہے،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے میجر عزیزبھٹی شہید نشان حیدرکا56واں یوم شہادت آج ہے۔

     

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے میجر عزیز بھٹی کے 56ویں یومِ شہادت کے حوالے سے پیغام جاری کیا۔

     

    انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’پوری قوم میجر عزیزبھٹی شہیدکوسلام پیش کرتی ہے، عزیزبھٹی شہید نے مثالی قیادت اور بہادری کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 1965کی جنگ میں بھارتی فوج کوبھاری نقصان پہنچایا‘۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ میجرعزیزبھٹی کی قیادت میں بھارت کے لاہور حملےکو کامیابی سے پسپا کیا گیا، عزیزبھٹی کی بہادری ہمیں وطن کےدفاع کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔

     

    یاد رہے کہ سنہ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں مادرِ وطن کے دفاع کی خاطر اگلے مورچوں پر تعینات میجر عزیز بھٹی شہید نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بہادری سے دشمن فوج کا مقابلہ کیا تھا۔راجہ عزیز بھٹی کون تھے؟

     

    شہید راجہ عزیز بھٹی 6 اگست1923 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے ، وہ اکیس جنوری 1948 میں پاک فوج میں شامل ہوئے تو انہیں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن دیا گیا، انہوں نے بہترین کیڈٹ کے اعزاز کے علاوہ شمشیرِاعزازی و نارمن گولڈ میڈل حاصل کیا اور ترقی کرتے ہوئے انیس سو چھپن میں میجر بن گئے۔

     

     

    سن 1965 میں بھارت نے پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی تو قوم کا یہ مجاہد سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوا، سترہ پنجاب رجمنٹ کے 28 افسروں اور سپاہیوں سمیت عزیز بھٹی شہید نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔

     

    راجہ عزیز بھٹی شہید اس عظیم خاندان کے چشم و چراغ تھے کہ جس سے دو اور مشعلیں روشن ہوئیں، ایک نشان حیدر اور نشان جرات پانے والے واحد فوجی محترم میجر شبیرشریف جب کہ دوسرے جنرل راحیل شریف جو سابق آرمی چیف رہ چکے ہیں اور اب 41 ملکوں کے اسلامی اتحاد کی قیادت کررہے ہیں۔

     

     

     

  • فکرنہ کریں سب اچھاہی ہوگا:چین،ایران،روس،تاجک انٹیلی جنس چیفس کی جنرل فیض حمید سےملاقات

    فکرنہ کریں سب اچھاہی ہوگا:چین،ایران،روس،تاجک انٹیلی جنس چیفس کی جنرل فیض حمید سےملاقات

    اسلام آباد: فکرنہ کریں سب اچھا ہی ہوگا:چین،ایران، روس،تاجکستان کے انٹیلی جنس چیفس کی جنرل فیض حمید سے ملاقات، اطلاعات کے مطابق آج کا دن اسلام اباد میں بہت اہم قراردیا جارہا ہے ، اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہےکہ وفاقی دارالحکومت میں چین، ایران، روس اور تاجکستان کے انٹیلی جنس چیفس نے اہم ملاقات کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اسلام آباد میں ایران، روس، چین اور تاجکستان کے انٹیلی جنس چیفس نے ملاقات کی، ملاقات ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی میزبانی میں ہوئی۔

    ذرائع کے کہنا ہے کہ اس ملاقات میں افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے میں دیرپا امن و سلامتی کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔

    واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ ایک اعلی سطح کا وفد بھی کابل گیا تھا۔ جنرل فیض حمید کی کابل ایئرپورٹ پر تصویر بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑا ہوا تھا۔

    اس موقع پر کابل میں صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے، افغانستان میں اب کیا ہو گا، اس پر جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ فکرنہ کریں سب اچھا ہوگا۔

    کابل میں پاکستانی سفیر نے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم افغانستان میں امن واستحکام کیلئےکام کر رہے ہیں

  • کابینہ میں ردوبدل سے پہلے ہی صوبائی وزیر نے وزیراعظم کو استعفیٰ بھجوا دیا

    کابینہ میں ردوبدل سے پہلے ہی صوبائی وزیر نے وزیراعظم کو استعفیٰ بھجوا دیا

    کابینہ میں ردوبدل سے پہلے ہی صوبائی وزیر نے وزیراعظم کو استعفیٰ بھجوا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کابینہ کے ردوبدل کی خبریں سامنے آ رہی تھیں ،اب خبر آئی ہے کہ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے

    نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ چند روز قبل عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنا استعفی پیش کر دیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو استعفیٰ واپس کرتے ہوئے کچھ دیر انتظار کرنے کو کہا تا ہم اب دوبارہ علیم خان نے استعفیٰ بھجوایا ہے،اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جواب کا انتظار ہے،اس حوالہ سے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بناپر وزارت کی ذمہ داری ادا نہیں کرسکتا ،استعفیٰ دے دیا، حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کرینگے،ان پر پورا اعتمادہے، عمران خان ہی ہمارے لیڈر ہیں وزیراعظم جب استعفیٰ منظور کرلیں گے تو عہدہ چھوڑ دوں گا،

    واضح رہے کہ عبدالعلیم خان کو نیب نے آف شور کمپنی کیس میں گرفتار کیا تھا ،جس کے بعد علیم خان نےا سعتفیٰ دیا تھا ،علیم خان کو لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت دی ،اسکے بعد وہ دوبارہ سینئر صوبائی وزیر بنائے گئے ، اب دوبارہ انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے،علیم خان کوگرفتاری کے دوران انسانی حقوق و اقلیتی امور سمیت اسپیشل کمیٹی چھ کا ممبر بنایا گیا تھا ، عبدالعلیم خان پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے بھی ممبر تھے۔ تمام کمیٹیز کی رکنیت سے بھی عبدالعلیم خان نے استعفیٰ دے دیا تھا

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

    علیم خان اتنے بااثرکہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

    کوئی ایم پی اے ہے یا وزیر؟ قانون سے بالاتر نہیں،علیم خان اراضی قبضہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

  • اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات سرانجام دینے والا پاک فوج کا جوان شہید

    اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات سرانجام دینے والا پاک فوج کا جوان شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات سرانجام دینے والا پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یواین امن مشن دارفور میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے لانس نائیک عادل جان شہید ہو گئے، شہید لانس نائیک عادل جان کا تعلق ایف سی بلوچستان سے تھا،لانس نائیک عادل کی عمر 38 سال تھی اور وہ لکی مروت کے رہائشی تھے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اقوام متحدہ کے مشن ڈارفور کا حصہ تھے جو شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی سہولت کے لیے ذمہ دار تھا۔ بین الاقوامی امن اور استحکام کے لیے اب تک 161 پاکستانی عالمی امن مشن کے لئے جانیں دے چکے ہیں۔

    پاکستان نے 30ستمبر1947ء کو اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی ،یہ ایک نامور دور کا آغاز تھا جس کی تاریخ بے مثال ہے ،پاکستان نے 28 ممالک میں 2 لاکھ سے زائد افواج کے ہمراہ 46 مشترکہ مِشنز میں حصہ لیا ،یو این امن مِشنز میں 161جوانوں بشمول 24 افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ برس نائیک محمد نعیم رضا شہید کو اَقوامِ مُتحد ہ کا خصوصی میڈل عطاکیا گیا ،پاکستان اقوامِ متحدہ کے حوالے سے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے،اقوام متحدہ کی قیادت نے پاکستان کی پر امن فوج کی کارکردگی کو تسلیم کیا ہے

    بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

    اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

    افغانستان میں جنگ بہت ہو چکی، اب امریکا کی کیا خواہش ہے؟ زلمے خلیل زاد بول پڑے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی خواتین بھی اقوامِ متحدہ امن مشن کانگو میں امن کے لیے سر گرم عمل ہیں،امریکی نائب معاون وزیر خارجہ بھی پاکستانی خواتین سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے،ایلس ویلز نے پاکستانی خواتین کے امن کردار کو سراہا،اقوامِ متحدہ چھتری تلے تاحال83پاکستانی خواتین امن مشن کا حصہ ہیں،پاکستان 19جون2019میں کانگو میں خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلا ملک ہے

  • ہمارے معاملات میں کوئی مداخلت نہ کرے، افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا اجلاس سے خطاب

    ہمارے معاملات میں کوئی مداخلت نہ کرے، افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا اجلاس سے خطاب

    ہمارے معاملات میں کوئی مداخلت نہ کرے، افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا اجلاس سے خطاب

    افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی زیر صدارت عبوری کابینہ کا اجلاس ہوا،

    اجلاس میں آرمی چیف قاری فصیح الدین ، مولوی عبدالحکیم حقانی ، شیخ شہاب الدین دلاور نے شرکت کی،افغانستان کے مشرق اور مشرقی زون کے سربراہ شیخ انوارالحق کی بھی اجلاس میں شرکت ہوئی،قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیادت ذمہ داری اور امانت ہے،ہماری پالیسی واضح ہے،ہم اپنی سرزمین پر قبضہ ختم کرنا چاہتے تھے تمام پڑوسی ممالک اور دنیا کے ساتھ مثبت تعلقات چاہتے ہیں کسی کے معاملات میں مداخلت کریں گے نہ کوئی ہمارے معاملات میں مداخلت کریں،افغان عوام مظلوم ہیں ان کے ساتھ بہترین سلوک کیا جائے ،طالبان نے جو معافی دی ہے وہ سیاسی نہیں شرعی قانون ہے ،سابق افغان افسران کیلئے نامناسب الفاظ کا استعمال نہ کیا جائے،

    سراج الدین حقانی کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ داری اور قیادت ہر کسی کا حق نہیں ،اسلامی تعلیمات کے مطابق یہ ایک ایسی ذمہ داری ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ احکامات کی روشنی میں اہل افراد کو سونپی جاتی ہے

    سراج الدین حقانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی تصویر سامنے آئی ہے، تصویر میں سراج الدین حقانی کو پچھلی سائیڈ سے دکھایا گیا ہے، ابھی تک سراج الدین حقانی کے چہرے کی تصویر سامنے نہیں آ سکی ،باقی طالبان رہنماؤں کی تصاویر سامنے آ چکی ہیں

    قبل ازیں ز طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کر دیا ترجمان طالبان ذبیح اﷲ مجاہد نے نئی افغان حکومت اور کابینہ کا اعلان کرتے کہا کہ نئی اسلامی حکومت کے قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند ہوں گے۔ ملا عمر کے بیٹے عبدالغنی برادر قائم مقام نائب وزیراعظم‘ ملا امیر خان متقی کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ مولوی یعقوب مجاہد قائم مقام وزیر دفاع‘ قاری دین حنیف قائم مقام وزیر خزانہ‘ ملا عبدالحق وثیق این ڈی ایس کے سربراہ بنا دیئے گئے۔ قاری فصیح الدین افغانستان کے چیف آف آرمی سٹاف‘ سراج الدین حقانی قائم مقام وزیر داخلہ‘ ملا ہدایت اﷲ وزیر مالیات ہوں گے۔

    سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

    جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

    امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

    کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

    امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

    کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

    افغانستان کی سالمیت، خود مختاری کا احترام کرتے ہیں،وزیر خارجہ

    افغانستان میں طالبان کی حکومت،پاکستان توجہ کا مرکز بن گیا، آج بھی اہم شخصیت آ رہی ہے پاکستان

    ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

    افغانستان کی تعمیرِ نو کے آغاز کے لیے ملک میں استحکام ضروری ہے،سہیل شاہین