Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

    نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشرلقمان نور مقدم کے قاتلوں کو سزا دلوانے کے لئے میدان میں آ گئے

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ آج میں ہر سوشل میڈیا والوں سے درخواست کرتا ہوں آپ کوئی بھی ہو اللہ آپکو عزت دے اور مزید فالورز دے فالورز ملین میں لے کر آئے ہیں آواز اٹھائیں کہ انصاف ملے نورمقدم کو ملے آج آواز نہیں اٹھاتے تو پھر دیر ہو جائے گی

    واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

    نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    نورمقدم کیس، فارنزک رپورٹ آگئی. وحشی درندہ قتل سے پہلے دو دن نور سے کیا کرتا رہا. دل دہلا دینے والے انکشافات.

    نور مقدم قتل کیس میں نیا موڑ، والدین نے درندے کو بچانے کی کیسے کوشش کی؟

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں مزید توسیع

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

    ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

  • پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز.ایک اور وزیر خارجہ آ رہے ہیں پاکستان

    پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز.ایک اور وزیر خارجہ آ رہے ہیں پاکستان

    پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز .ایک اور وزیر خارجہ آ رہے ہیں پاکستان

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان ال ثانی پاکستان تشریف لائے، قطری وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی اور وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور قطر کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے،افغانستان، ہماری گفتگو کا محور رہا، قطر نے افغان عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا،قطر نے افغان طالبان کو دوحہ میں سیاسی دفتر بنانے کی اجازت دی، اس وقت یہ مسئلہ پیچیدہ دکھائی دیتا تھا لیکن انہوں نے دوراندیشی سے کام لیا، قطر بھی ہماری طرح اس بات کو سمجھتا تھا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں، اور ہمیں معاملات گفت و شنید سے آگے بڑھانے ہوں گے، اس وقت کیا گیا یہ فیصلہ آج کارآمد ثابت ہو رہا ہے، قطری وزیر خارجہ کے ساتھ 15 اگست کے بعد پیدا ہونے والی افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج سپین کے وزیر خارجہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں، سپین، یورپی یونین کا اہم ملک ہے، سپین کے ساتھ ہمارے بہت اچھے دو طرفہ تعلقات ہیں، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد، سپین میں مقیم ہے،سپین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا استحکام ہماری ضرورت ہے، ان حالیہ دنوں میں بیس سے زائد وزرائے خارجہ کے ساتھ ،میرا افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ ء خیال ہو چکا ہے،میں نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر ان کے سامنے پیش کیا اور ان کی تشویش کو سمجھنے کی کوشش کی ہے، اسپین کے وزیر خارجہ، حالیہ چند دنوں میں پاکستان تشریف لانے والے، چھٹے وزیر خارجہ ہوں گے، سپین کے وزیر خارجہ کے ساتھ بھی مفید گفتگو ہو گی، اس وقت ہم سب کا مطمع نظر یہ ہے کہ افغانستان میں امن ہو اور وہاں خوشحالی آئے – اس ضمن میں ہماری کوششیں جاری رہنی چاہئیں اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کوشش کریں کہ افغانستان میں کوئی انسانی بحران جنم نہ لے،

    مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران، افغان شہریوں ، خطے اور دنیا کے مفاد میں نہیں ہے،پاکستان اپنے محدود وسائل کے باوجود کوشش کر رہا ہے کہ ہم اپنے افغان بھائیوں کی مدد جاری رکھیں، کل پاکستان کی طرف سے، بذریعہ جہاز ادویات و خوراک کی شکل میں، امداد کابل بھجوائ گئ، زمینی راستے سے بھی ہماری کوشش ہے کہ ان کو ادویات و خوراک بھجوائی جائے تاکہ وہاں بحران پیدا نہ ہو، یہی ہم عالمی برادری سے کہہ رہے ہیں کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اگر ہم افغانستان کے شہریوں کو تحفظ دینا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ کوئی شرائط عائد کیے بغیر ان کی انسانی بنیادوں پر معاونت کو جاری رکھا جائے، ماضی میں افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی، ہمیں، طالبان کی جانب سے افغان سر زمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے، کے حوالے سے دیے گئے بیان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ اس پر عمل پیرا ہوں،اگر طالبان اپنے وعدے پر پورا اترتے ہیں تو ان کی نیک نامی میں اضافہ ہو گا،کل ایک جہاز، دو سو افراد کو لیکر کابل سے قطر پہنچا،میں سمجھتا ہوں کہ دنیا، افغانستان سے نکلنے کے خواہشمند افراد کیلئے جس محفوظ انخلاء کا مطالبہ کر رہی ہے یہ اس کے مطابق ہے، اگر طالبان، عالمی برادری کی توقعات کے قریب آتے ہیں تو وہ اپنے لیے اور اپنے ملک کیلئے آسانی پیدا کریں گے،

  • قطری نائب وزیراعظم کی آرمی چیف سےملاقات۔افغانستان میں‌پاکستان کی حکمت عملی کوسراہا

    قطری نائب وزیراعظم کی آرمی چیف سےملاقات۔افغانستان میں‌پاکستان کی حکمت عملی کوسراہا

    راولپنڈی :قطر کےنائب وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔افغانستان میں‌پاکستان کی حکمت عملی کوسراہا اطلاعات کے مطابق پاکستان کے اہم دورے پرآئے ہوئے قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    اس ملاقات میں‌ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان علاقائی امن واستحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن واستحکام کے لئے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔قطری نائب وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص افغانستان کی موجودہ صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پرآرمی چیف نے قطر کی انسانی ہمدردی پرکوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ قطراپنی روایات برقراررکھتے ہوئے افغانوں کی مدد کے لیے بھرپورتعاون جاری رکھے گا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں امن اور افغانستان کے لوگوں کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

    مہمان خصوصی نے افغانستان سے کامیاب انخلاء آپریشنز ، علاقائی استحکام کے لیے کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

  • رحیم اللہ یوسف زئی کی وفات سے صحافت کا ایک عہد ختم ہوگیا‘:اللہ جنت الفردوس عطافرمائے:آرمی چیف

    رحیم اللہ یوسف زئی کی وفات سے صحافت کا ایک عہد ختم ہوگیا‘:اللہ جنت الفردوس عطافرمائے:آرمی چیف

    اسلام آباد: عرحیم اللہ یوسف زئی کی وفات سے صحافت کا ایک عہد ختم ہوگیا‘:اللہ جنت الفردوس عطافرمائے:آرمی چیف ، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اظہارتعزیت اور ان کی خدمات کو خراج تحسین ،

    اطلاعات کے مطابق علمی شہرت کے حامل پاکستانی صحافی اور سینئر تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسف زئی 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف نے افغان امور کے ماہر تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسف زئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

     

    پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خاندان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے اورنیگ انسان تھے ، ان کی وفات جہاں خاندان کے لیے بہت زیادہ غم چھوڑ کرگئی ہے وہاں‌ان کی وفات ان کے چاہنے والوں کو بھی غمگین کرگئی ہے،

    جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ اب وہ اگلے سفرپرروانہ ہوچکے ہیں ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے اوررحیم اللہ یوسف زئی کے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف کرکے جنت الفردوس میں داخل فرمائین‌

    ادھر دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’رحیم اللہ یوسف زئی پاکستان کے معزز ترین صحافیوں میں سے ایک تھے، وہ اچھے رائےساز تھے جو اپنی تحقیق مکمل کرنے کے بعد تجزیہ لکھتے تھے‘۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان نے رحیم اللہ یوسف زئی کے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے رحیم اللہ یوسف زئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج صحافت کا ایک عہد ختم ہوگیا ہے‘۔

     

    فواد چوہدری نے کہا کہ ’افغانستان اور ہمارے سرحدی علاقوں کے معاملات پر رحیم اللہ یوسف زئی کی جو گرفت تھی وہ شائد ہی کسی اور کا خاصہ بن سکے‘۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ خدا انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور پسماندگان کو صبر دے۔

     

     

    ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی روز سے علیل سینئر رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق اُن کا نماز جنازہ کل گیارہ بجے مردان کاٹلنگ انذرگئی نزد سوات ایکسپریس وے کاٹلنگ انٹرچینج خان ضمیر بانڈہ میں ادا کی جائے گی۔

  • ویزہ کے باوجود پانچ پاکستانیوں کو بھارت نے واپس بھیج دیا

    ویزہ کے باوجود پانچ پاکستانیوں کو بھارت نے واپس بھیج دیا

    پاکستان سے بھارت جانے والے پانچ سندھی ہندووں کو بھارتی حکام نے بھارت میں داخل ہونےکی اجازت نہیں دی اور انہیں واپس پاکستان بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے پانچ مقامی ہندووں کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزے جاری کر دئے گئے۔

    پانچوں افراد گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کے لئے پہنچے۔ پاکستانی حکام نے ان کے پاسپورٹ چیک کئے اور ان کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔ ان افراد کو ویزے کے باوجود بھارتی امیگریشن حکام نے واپس بھیج دیا اور انہیں بتایا کہ بھارت نے کورونا کی وجہ سے گزشتہ سال مارچ میں بارڈر بند کر دئے تھے۔ ابھی تک بارڈر کو عام شہریوں کے لئےنہیں کھولا گیا۔ اس وجہ سے انہیں واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔

    مذکورہ افرادکوجمعہ کے روز دوبارہ واہگہ بارڈر آنے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ آج پاکستان میں کورونا وبا کی وجہ سے پھنسے ہوئے 203 بھارتی شہری واہگہ سرحد کے راستے واپس انڈیا جائیں گے۔ مذکورہ پاکستانی شہری بھی آج دیگر پاکستانی، نوری ویزا کے حامل پاکستانیوں اور بھارتی شہریوں کے ساتھ واپس جائیں گے۔

    آج 31 نوری ویزا کے حامل پاکستانیوں کے علاوہ 47 فریش ویزا کے حامل پاکستانی اپنے رشتہ داروں سے ملنے بھارت جائیں گے۔ پاکستانی اوربھارتی شہریوں کے لیے واہگہ سرحد خصوصی طور پر کھولی جائیگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے اگست 2019 میں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف بطور احتجاج واہگہ سرحد بند کردی تھی جب کہ بھارتی نے مارچ 2020 میں کورونا کی وجہ سے بارڈر بند کر دیا تھا۔  تاہم پاکستان نے چند روز قبل اپنی طرف سے عائد پابند اٹھاتے ہوئے سرحد کھول دی ہے لیکن بھارت کی طرف سے ابھی تک سرحد کھولنے کے احکامات جاری نہیں کئے گئے۔ 

  • ملک وقوم کی خاطرجان قربان کرنے والوں کوسلام    :نیشنل ایکشن پلان کےمطابق آگےبڑھنا ہے:وزیراعظم

    ملک وقوم کی خاطرجان قربان کرنے والوں کوسلام :نیشنل ایکشن پلان کےمطابق آگےبڑھنا ہے:وزیراعظم

    اسلام آباد:ملک وقوم کی حفاظت کی خاطرجان قربان کرنے والوں کوسلام:نیشنل ایکشن پلان کے مطابق آگے بڑھنا ہے،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراوعظم عمران خان نے سب سے پہلے اس وطن عزیز اورقوم کی حفاظت کی خاطر قربانیاں دینے والوں‌ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلام پیش کیا ہے

    اجلاس میں وزیراعظم نے مسلح افواج ، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے پرتشدد اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، مشیر قومی سلامتی معید یوسف، وفاقی وزرا چوہدری، شاہ محمود، شیخ رشید اور شوکت ترین نے شرکت کی۔

    اعلامیے کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی صورتحال اور ملک پر اس کے ممکنہ مضمرات کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے قلیل، وسط اور طویل مدتی اہداف سمیت ملکی داخلی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سائبر سکیورٹی، جاسوسی اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں عدالتی اور سول اصلاحات سے متعلق اقدامات پر بھی فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہر ہدف کے لیے کارکردگی کے معیار اور ٹائم لائنز دینے، نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کرائسز مینجمنٹ سیل کی نگران ہوں گی۔

    اعلامیے کے مطابق پرتشدد اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا جب کہ قومی سلامتی کوبراہ راست متاثر کرنے والے عوامل سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ سی پیک اورنان سی پیک پرکام کرنے والے غیرملکیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی پیک بالخصوص چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائےگی۔

    اعلامیے کے مطابق داخلی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

  • اقلیتوں کے نام پر شراب کی فروخت بند کی جائے جس نے پینی ہے اپنے نام پر پیئے۔اقلیتی ارکان

    اقلیتوں کے نام پر شراب کی فروخت بند کی جائے جس نے پینی ہے اپنے نام پر پیئے۔اقلیتی ارکان

    اقلیتوں کے نام پر شراب کی فروخت بند کی جائے جس نے پینی ہے اپنے نام پر پیئے

    اسلام آباد( محمد اویس) قوی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف نے اقلیتوں کے نام پر شراب کی فروخت کے خلاف آئینی ترمیمی بل ووٹنگ کئے بغیر خارج کردیا گیا،بل کی جے یوآئی کے علاوہ تمام جماعتوں نے مخالفت کی ،جے یوآئی نےشرب پر مکمل پابندی لگانے کامطالبہ کیا۔اقلیتی ارکان نے کہاکہ اقلیتوں کے نام پر شراب کی فروخت بند کی جائے جس نے پینی ہے اپنے نام پر پیئےشراب بوٹا مسیح کے نام پر فروخت ہوتی ہے اور پیتا محمدبوٹا ہے ۔چیرمین کمیٹی نے صوبہ خیبرپختون خوا کا نام تبدیل کرکے صرف پختون خوا کرنے کی آئینی ترامیم پر ارکان کمیٹی کواپنی جماعتوں سے مشاورت کی ہدایت کردی ،دیگر مذاہب کے مانے والوں کوآئین میں اقلیت اورغیرمسلم کے لفظ کو ہٹانے کا آئینی ترامیمی بل موخرکردیا گیا ۔

    جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف کااجلاس ریاض فتیانہ کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میں نوید قمر ،عطااللہ،لال چند،عالیہ کامران شنیلہ رتھ،محمود بشیر ورک،محسن نواز رانجھا،قادرخان مندوخیل نے شرکت کی ۔محسن داوڑ نے صوبہ خیبرپختون خوا کانام تبدیل کرکے صرف پختون خوا کرنے کی آئینی ترامیم پیش کرتے ہوئے صوبہ نے صرف پختون خوا نام کی قرارداد دومرتبہ پاس کی تھی مگر نام خیبرپختون خوا رکھاگیا پہلے این ڈبلیو ایف پی تھا اور کے پی کے ہوگیاہے کچھ لوگوں کے اعتراض کے بعد نام کے ساتھ خیبر لگایاگیاہے جس پر چیرمین کمیٹی نے تمام ارکان کواپنی جماعتوں سے اس بارے میں رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بل کوموخر کردیا۔ ایم این اے کھیل داس نے اقلیتوں کے نام پر شراب کی فروخت کے خلاف آئینی ترامیم پیش کی اور کہا کہ جس نے شراب پینی ہے وہ پیئے مگر اقلیتوں کوبدنام نہ کیاجائے اس سے ان کے مذہب کی توہین ہوتی ہے کسی مذہب میں شراب کو حلال نہیں کیا گیا ہے اس لیے اس ترامیم کو پاس کیاجائے اور اقلیتوں کے نام پر شراب کی فروخت کوبند کیا جائے ۔

    محمود بشیر ورک نے کہا کہ عیسائیت میں مذہبی تقریب میں شراب کااستعمال جائز ہے ہم ان پر پابندی نہیں لگاسکتے ،نوید قمر نے کہاکہ میں اس بل کی مخالفت کرتاہوں ،شنیلہ رتھ نے کہا کہ عیسائیت میں شراب حلا ل نہیں ہے شراب بوٹا مسیح کے نا م پر فروخت ہوتی ہے اور محمدبوٹا اس کوپیتا ہے اقلیتوں کوبدنام نہ کیا جائے ۔قادرمندوخیل نے کہا کہ پاکستان میں شراب کی فیکٹریاں ہیں اس طرح تو ان کوبند کرنا پڑے گا ۔عالیہ کامران نے کہا کہ پاکستان اسلامی ملک ہے اس لیے شراب پر مکمل پابندی ہونی چاہیے ۔چیرمین کمیٹی نے کہا کہ 18ویں ترامیم کے بعد یہ صوبائی مسئلہ ہے صوبائی اسمبلیوں میں بل پاس کئے جائیں اس کے لیے آئینی ترامیم کی ضرورت نہیں ایکٹ آف پارلیمنٹ سے بھی یہ مسئلہ حل ہوسکتاہے جے یوآئی کی رکن کوجواب دیتے ہوئے چیرمین نے کہا کہ مولانافضل الرحمن سے اس بارے میں آپ پوچھیں کہ شراب پر پابندی ہونی چاہیے کہ نہیں ۔

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    سیالکوٹ کا شیطانی چرخہ لاہور میں گند نہ ڈالے ورنہ…عظمیٰ بخاری

    عظمیٰ گل کی جانب سے سینئر صحافیوں کا ڈیٹا مخصوص افراد کو دینے پر صحافتی تنظیموں کا اظہار تشویش

    چیرمین کمیٹی نے بل پر ووٹنگ کرائے بغیر بل خارج کردیا۔ایم این اے کھیل داس نے دیگر مذاہب کوآئین پاکستان میں لفظ اقلیت اورغیرمسلم کوہٹانے کی آئینی ترامیم پیش کی کہ آئین پاکستان سے یہ لفط ہٹائے جائیں جس پر جے یوآئی کے ارکان نے اعتراض کیاکہ غیرمسلم کوغیرمسلم نہیں کہیں گے تو کیا کہیں گے جس پر بل کو موخرکردیا گیا۔زاہد اکرم درانی نے قومی اسمبلی کی بنو ں میں نشت کے اضافے کے حوالے سے آئینی ترامیم پیش کی اور کہاکہ بنوں ملک کا سب سے بڑا آبادی کے لحاظ سے حلقہ ہے ۔ہمارا حق بنتاہے کہ حلقہ میں دو ایم این ایز ہوں ۔4ایم پی اے ہیں وہ 5 ہونے چاہیے۔

    نوید قمر نے کہاکہ میرا حلقہ سب سے چھوٹا ہے اور کچھ حلقے بہت بڑے ہیں ۔ اضلاع کی باؤنڈی کو حلقہ بناتے ہوئے خیال رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام نے کہاکہ 50فیصد سے زیادہ ووٹ ہوں تو نیا حلقہ بنتاہے اس سے کم ہو تو نیا حلقہ نہیں بنتا ہے ۔لال چند نے کہا کہ کچھ حلقہ بہت بڑے ہیں ان کو حل ہونا چاہیے محمود بشیر ورک نے کہاکہ صوبوں میں قومی اسمبلی کی سیٹیں آبادی کی بنیاد پر ہونی چاہیے جس سے یہ مسائل حل ہوجائیں گئیں ۔کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے سفارشات طلب کرلی گئیں۔

  • قطری وزیرخارجہ اہم مشن پرپاکستان پہنچ گئے

    قطری وزیرخارجہ اہم مشن پرپاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد:قطری وزیرخارجہ اہم مشن پرپاکستان پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق قطرکےنائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آلثانی پاکستان پہنچ گئے ہیں اور اس اہم موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطری ہم منصب کا استقبال کیا

    قطری وزیرخارجہ پاکستان میں اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے اورافغانستان میں‌ امن کی بحالی اورخوشحالی کےلیے پاکستان کی کوششوں کوتسلیم کرتے ہوئے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان بھی کریں‌گے

    یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا ، جس میں افغانستان سمیت خطے کی صورت حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور سیاسی و اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ بھی کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کرونا کی صورت حال میں قطر کی جانب سے کی جانے والی مدد کو سراہتے ہوئے کہا ’قطری حکومت کی 2 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی دیکھ بھال قابل تعریف ہے‘۔ قطر2لاکھ سےزائدمحنت کش پاکستانی تارکین وطن کاگھرہے اور پاکستانی تارکین وطن دونوں ممالک کی معاشی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اورخطےکے مفاد میں ہے،عدم استحکام کے بعدافغانستان میں پائیدار امن قائم کرنےکا موقع ہے،عالمی برادری افغانستان کی تعمیرنومیں مثبت کرداراداکرے‘۔

  • اسرائیل نے خطے میں ایک خطرناک جنگ چھیڑنے کا منصوبہ بنالیا:خطرناک عزائم کا انکشاف

    اسرائیل نے خطے میں ایک خطرناک جنگ چھیڑنے کا منصوبہ بنالیا:خطرناک عزائم کا انکشاف

    تل ابیب:اسرائیل نے حزب اللہ پرحملہ کرنے کا منصوبہ بنالیا:خطرناک عزائم کا انکشاف ،اطلاعات ہیں کہ اسرائیل بہت جلد مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے ، ان اسرائیلی عزائم کی تصدیق اسرائیل کے ایک خفیہ ادارے کے سربراہ نے اپنی منصوبہ بندیوں‌ کے ذریعے کی ،

    یہی وجہ ہے کہ اسی حوالے سے اسرائیلی فوج کے ایران کے لیے "تھرڈ سرکل” فرنٹ جو کہ اسرائیلی فوج کی حکمت عملی کا نیا ونگ ہے کے سربراہ تال کالمان نےکہا ہے کہ حزب اللہ کا پیچیدہ میزائل منصوبہ تل ابیب کے لیے بہت پریشان کن ہے۔

    کالمان نے اسرائیلی اخبار معاریو کو بتایا کہ یہ صرف بیلسٹک میزائل نہیں ہیں بلکہ کروز میزائل اور ڈرون ہیں جو ایرانی فوجی صنعت ہزاروں تک کی تعداد میں تیارکرتی ہے اوراُنہیں علاقے میں تقسیم کرتی ہے۔اُنہوں نے دھمکی دی کہ حزب اللہ کواس کے میزائلوں کی وجہ سے کاری ضرب لگنے والی ہے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ میزائل منصوبہ ایک سنگین اسٹریٹجک خطرہ ہے۔ اس میں مسلسل پیش رفت اسرائیلی تشویش کو بڑھا دیتی ہے۔

    یہ دھمکی اس مقام تک پہنچ چکی ہے،جہاں سے وہ اس خطرے کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔ اسرائیلی فوج اس کے لیے تیار ہے، ہم منصوبے بنا رہے ہیں، لیکن یہ 2006 کی جنگ کی طرح نہیں ہوگا۔

    کالمان نے وضاحت کی یہ سچ ہے کہ اسرائیل کومیزائل بھی ملیں گے، لیکن حزب اللہ کواس کے فیصلوں کی قیمت ایک مہلک جوابی حملے کی صورت میں ادا کرنا ہوگی۔

    یہ قیمت لبنانی ریاست کو بھی ادا کرنا ہوگی اور آنے والی دھائیوں تک اس کے منفی اثرات بھگتنا پڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرحزب اللہ کے ساتھ جنگ چھڑی تو یہ صرف لبنان تک محدود نہیں رہے گی بلکہ یہ شام، ایران اور غزہ تک پھیل سکتی ہے۔

    اسرائیلی فوجی عہدیدار نے تصدیق کی کہ ایران فیلڈ اقدامات کر رہا ہے۔ وہ اپنے وژن کے حصول کے لیے بھاری قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت صبرکرتی ہے اور طویل مدتی اسٹریٹجک نقطہ نظر رکھتی ہے۔

    کالمان نے یہ بھی وضاحت کی کہ مشرق وسطیٰ کے نقشے سے پتہ چلتا ہے کہ خٰطے میں جو کچھ ہوتا ہے اس کا تعلق ایران سے ہے۔ یہ اب تنہا نہیں ہے۔ شام ،عراق ، یمن اور لبنان کے ساتھ ساتھ غزہ بھی ہیں۔

  • آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے سی آئی اے چیف کی ملاقات

    آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے سی آئی اے چیف کی ملاقات

    ‏آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی سی آئی اے چیف سے ملاقات ہوئی ہے

    ولیم جے برنز، ڈائریکٹر سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) ، امریکہ نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سے ملاقات کی۔ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف اور ولیم جوزف برنز نے باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سی آئی اے چیف کی طرف سے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی گئی اور کہا گیا کہ غیرملکیوں کے کامیاب انخلا میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے،پاکستان نے خطے میں امن کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ،افغانستان میں دیرپا امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

    ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم جوزف کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں، پاکستان کے ساتھ تمام سطحوں پر سفارتی تعاون جاری رہے گا، ‏ڈائریکٹر سی آئی اے نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

    سی آئی اے چیف نے بھارت کے دورے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا ہے اور پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات کی ہے،، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم جے برنز ان دنوں افغانستان کے دورہ کے بعد بھارت گئے تھے اور بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت دوول سمیت اعلیٰ بھارتی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی تھیں

    رپورٹ کے مطابق ولیم جے برنز نے افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر اجیت دوول سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔اگرچہ بھارتی اور امریکی عہدیداروں نے اس دورے کے حوالے سے چپ سادھ رکھی ہے،