Baaghi TV

Category: صحت

  • پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں ہوشربا اضافہ ، تعداد 374 پر پہنچ گئی

    پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں ہوشربا اضافہ ، تعداد 374 پر پہنچ گئی

    لاہور:بارشوں کے زور کم ہونے کے ساتھ ہی ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا ، اطلاعات کے مطابق مون سون کی بارشوں کے بعد جڑواں شہروں سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 67 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 47 کا تعلق راولپنڈی جبکہ 17 مریض اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت حکومت پنجاب کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں ایک ماہ کے دوران مریضوں کی تعداد 374 پر پہنچ گئی ہے۔یاد رہے کہ پنجاب کے علاوہ سندھ میں بھی ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

    کراچی صورت حال سے متعلق محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک مختلف اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 1072 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1014 افراد کا تعلق کراچی شہر سے ہے۔گزشتہ ماہ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 815 تھی۔ ایک ماہ میں 200 سے زائد کیسسز سامنے آئے ہیں۔

    محکمہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگست سے دسمبر کے درمیان ڈینگی کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس موسم میں شہریوں کو بہت زیادہ احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صفائی اور ستھرائی کا اہتمام کریں اور مچھروں کے خاتمے کے لیے اسپرے وغیرہ کا استمعال کریں

  • پولیو پاکستانیوں کے لیے درد سر بن گیا ، مزید بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پولیو پاکستانیوں کے لیے درد سر بن گیا ، مزید بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    لاہور : پولیو پاکستانیوں کے لیے درد سر بنتا جارہاہے. دوسری طرف کچھ شرپسند عناصر پولیوویکسین کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرکے صورت حال خراب کررہے ہیں اور پاکستان کا عالمی دنیا میں تاثر خراب کررہے ہیں، اطلاعات کے مابق لاہورمیں اب تک چار بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے

    محکمہ صحت حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں پولیوکے خلاف ویکسین پلائی جارہی ہے. حکومت کی پہلی ترجیح ہے کہ وہ شہریوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھے ، انسداد پولیو پروگرام کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے چارشہروں میں پولیو کا آج آخری روز ہے ، اس کے علاوہ بھی حکومت ہر وقت اس وائرس سے بچنے کے لیے کوششیں‌جاری رکھے گی

  • فیس بک اتھارٹی حرکت میں آگئی ، پولیو ویکسین کے خلاف پرا پیگنڈہ مہم پر 31 فیس بک پیجز بلاک

    فیس بک اتھارٹی حرکت میں آگئی ، پولیو ویکسین کے خلاف پرا پیگنڈہ مہم پر 31 فیس بک پیجز بلاک

    اسلام آباد:پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم کو ناکام بنانے کے لیے فیس بک انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ، سوشل میڈیا پر انسداد پولیو ویکسین کے خلاف متعدد مہمات شروع ہونے کے بعد فیس بک نے حکومتی پولیو پروگرام کی درخواست پر پروپیگنڈہ کرنے والے 31 فیس بک اکاؤنٹس اور پیجز بلاک کردیے،

    سوشل میڈیا پر یہ افواہ کے گردش کرنے کے بعد صوابی میں پولیو ویکسین کے باعث ایک سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔ مذکورہ افواہ منظر عام پر آنے کےے بعد پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کا پوسٹ مارٹم ہونے کا انتظار کیا۔تاہم سوشل میڈیا پر ایک منظم اور گمراہ کن مہم کا آغاز کردیا گیا جس میں لوگوں کو کہا گیا کہ بچی کی موت پولیو ویکسین کے سبب ہوئی لہٰذا اپنے بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلائیں۔

  • ڈینگی وائرس نے اسلام آباد میں حملہ کردیا ، درجنوں افراد متاثر

    ڈینگی وائرس نے اسلام آباد میں حملہ کردیا ، درجنوں افراد متاثر

    اسلام آباد:مون سون کی بارشوں کے زور ٹوٹتے ہی ڈینگی وائرس نے اپنے حملے تیز کردیئے ، اطلاعات کے مطابق وفاقی دار الحکومت میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ہے، پمز اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی۔ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 150 مشتبہ مریض لائے گئے تھے۔

    دوسری طرف ڈینگی وائرس کے حوالے سے ترجمان پمز اسپتال نے کہا کہ اسپتال میں ڈینگی آئیسولیشن وارڈ قایم کر دیا گیا ہے، جس میں 10 بیڈز رکھے گئے ہیں۔واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت کی ہدایت پر ڈینگی کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ظفر مرزا کی ہدایت پر وفاقی سیکریٹری ہیلتھ نے ڈینگی سے متعلق اجلاس منعقد کیا۔

  • ایڈز تیزی سے پھیلنے لگا، نئی مصیبت گلے پڑ گئی ، حکومت بھی پریشان ، عوام بھی خوف زدہ

    ایڈز تیزی سے پھیلنے لگا، نئی مصیبت گلے پڑ گئی ، حکومت بھی پریشان ، عوام بھی خوف زدہ

    اسلام آباد : پولیو کے بعد ملک میں نئی مصیبت نے سرا ٹھانا شروع کردیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ایڈزکے مریضوں کی تعدادمیں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔پاکستان کے شہروں اورجیلوں میں ایڈز کا مرض تیز ی سےبڑھنے لگا

    ذرائع کے مطابق ایڈز کے وہ مریض جو اس وقت جیلوں میں ہیں ان کی تعداد بہت زیادہ ہے اور جو ابھی تک میڈیکل ریڈار پر نہیں آسکے ان کی تعداد تو بہت ہی زیادہ ہوسکتی ہے. جیل حکام کے مطابق ملتان کی ڈسٹرکٹ جیل میں 7اور سینٹرل جیل میں 8قیدیوں کے ایڈز کے مریض ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جبکہ ملتا ن کے 80شہری بھی ایڈ سے متاثر ہیں۔ ملتان کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کا پتا اُس وقت چلا جب وہاں اسکرینگ کیمپ لگائے گئے ۔

    پاکستان میں ایڈز پر کنٹرول کرنے والے ادارے کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نےبہاولنگر میں 24 افراد میں ایڈز ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ان میں سے ڈسٹرکٹ جیل کے15 قیدیوں میں ایڈکے وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔9 شہریوں میں بھی ایڈز کے وائرس کا انکشاف ہواہے ،مریضوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق بہاولپور کی سینٹرل جیل میں بھی6قیدیوں میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے مگر بہاولپور میں ایڈز کے علاج کی کوئی سہولت ہی موجود نہیں۔ مریضوں کو ڈی جی خان بھیج دیا گیا ہے ، یاد رہے کہ کافی دنوں سے ملک بھر میں ایڈز کے مریضوں کے حوالے سے پریشان کن خبریں آرہی تھیں اور سندھ میں اس حوالے سے بہت زیادہ مریض پائے گئے تھے ، تاہم اب ملک کے دیگر حصوں سے ان خبروں نے ملک بھر میں پریشانی کی کیفیت پیدا کردی ہے

  • سینکڑوں چینی باشندے حملوں کی زد میں ، صورت حال کشیدہ ، حملہ آور کون ہیں، خبر آگئی

    سینکڑوں چینی باشندے حملوں کی زد میں ، صورت حال کشیدہ ، حملہ آور کون ہیں، خبر آگئی

    کراچی: سینکڑوں چینی باشندوں پر سخت حملہ ، حملہ آوروں نے کراچی میں کام کرنے والے چینی باشندوں کے لیے مشکلات پیدا کردیں، اطلاعات کے مطابق کام کرنے والے چائینیز پر بھی ڈینگی وائرس نے حملہ کردیا ہے، کراچی کی ساحلی پٹی پرواقع چائنیز کالونی کے 230 رہائشیوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو نے اس کا انکشاف کیا ہے ، اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت عزرا فضل پیچوہو نے کہاکہ کانگو وائرس سے اب تک 29 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 16 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈینگی اور کانگو وائرس کے خلاف لائیو اسٹاک نے جانوروں پر اسپرے کی یقین دہانی کرائی تھی نگلیریا کے اب تک بارہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اُن کا کہنا تھا کہ پانی میں کلورین نہیں ہےشہریوں کو اپنا تحفظ خود کرنا چاہیئے۔

  • ہاتھیوں کو کینسر نہیں ہوتا ، ہاتھی ہمیں کینسر سے بچا سکتے ہیں ، نئی تحقیق نے ہلچل مچا دی

    ہاتھیوں کو کینسر نہیں ہوتا ، ہاتھی ہمیں کینسر سے بچا سکتے ہیں ، نئی تحقیق نے ہلچل مچا دی

    اوٹاوہ : ہاتھیوں کو کینسر نہیں ہوتا ، اگر تحقیق کی جائے تو اس سے مستفید ہوا جاسکتا ہے. ایسے ہی ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ ہاتھی کینسر کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ ایک سائنسی جریدے اوندرک میگزین میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہاتھی اور وہیل کو کبھی کینسر نہیں ہوتا۔

    اوٹاوہ یونیورسٹی کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھی کے جینوم میں ٹیومرز سے لڑنے والے جینز اضافی تعداد میں موجود ہوتے ہیں، یہ ٹیومرز پھیل کر کینسر کا سبب بن سکتے ہیں تاہم ہاتھی کے جینز ان ٹیومرز کو طاقتور نہیں ہونے دیتے۔تاہم اب جبکہ ہاتھی کو معدوم ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے، ماہرین ان کے اس انوکھے جینز کی معلومات حاصل کرنے کے لیے دوڑ پڑے ہیں۔

    اوٹاوہ یونیورسٹی کے پروفیسر جوشوا شپمین کا کہنا ہے کہ انسان ذہین ہیں، لیکن فطرت ان سے بھی زیادہ ذہین ہے۔ فطرت کے لاکھوں کروڑوں سال کے تنوع میں میں ہماری، آج کے جدید دور کی بیماریوں کی علاج چھپا ہے۔ طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے چند سالوں تک اس تحقیق میں مزید پیش رفت ہوگی

  • علاج با الغذا ،  خوراک سے بیماریوں کاعلاج ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حکمت شروع کردی

    علاج با الغذا ، خوراک سے بیماریوں کاعلاج ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حکمت شروع کردی

    لاہور : علاج باالغذا پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام الناس کو بیاریوں سے محفوظ رہنے کے لیے نئے آسان ترین طریقہ علاج کے ذریعے رہنمائی کرنا شروع کردی ہے . اطلاعات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت عامہ کے تحفظ کے لیے نئے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ جس کے تحت پنجاب کے تمام اضلاع غذائی کلینک کو فعال کیا گیا ہے۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا مقصدخوراک، حفظان صحت اور غیر صحت مند ماحول میں بہتری، ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی تعداد میں کمی ،سکول جانے والے بچوں کی بہتر نشوونما اوربڑھتے امراض پر قابو پانے کیلئے لوگوں میں آگاہی فراہم کرنا ہے ۔اس کے علاوہ عام شہریوں کویہ شعور فراہم کرنا ہے کہ مہنگی ادوایات کے بجائے روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی خوراک سے ہی بیماریوں کاعلاج ممکن ہے۔ اس کے علاوہ حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی خوراک کے حوالے سے راہنمائی فراہم کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل قومی نیوٹریشن سروے کے مطابق پنجاب میں 50 فی صد سے زائد افراد مختلف غذائی اجزا کی کمی کا شکار ہیں۔جس کی سب سے بڑی وجہ غذائیت کے حوالے سے معلومات کا فقدان ہے۔ اسی حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیس بک لائیو پروگرام ’غذاکی بات‘ لوگوں میں صحت مند غذا کے کلچر کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ کلینکس کے قیام سے تمام طبقات کے لوگ یکساں مفید ہو سکیں گے۔

  • ٹی بی اور ایڈز کنٹرول بیماریاں دو ، مگر تشخیص و تحقیق کا سینٹر ایک ہوگا ، حکومت نے یہ فیصلہ کیوں کیا ، خبر سامنے آگئی

    ٹی بی اور ایڈز کنٹرول بیماریاں دو ، مگر تشخیص و تحقیق کا سینٹر ایک ہوگا ، حکومت نے یہ فیصلہ کیوں کیا ، خبر سامنے آگئی

    لاہور :تبدیلی والی سرکار نے تبدیلی کردی ، اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت نے ٹی بی اور ایڈز کنٹرول پروگرام کو ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ٹی بی اور ایڈز کے تمام سینٹرز مشترکہ طور پر سکریننگ کیلئے استعمال ہوں گے۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد اب ٹی بی کی تشخیص کیساتھ ایڈز اور ایچ آئی وی کی بھی تشخیص ہوسکے گی، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے پروگرامز کیلئے ورکنگ پیپر کی تیاری شروع کردی، محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے ٹی بی اور ایڈز کنٹرول پروگرام کو یکجا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف محکمہ پرائمر اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ نے دونوں پروگرامز کے پاس موجود ہیومن ریسورس سمیت علاج معالجے کی سہولتوں اور فنڈز کے بارے میں جامع حکمت عملی وضع کی جائے گی تاکہ ان وسائل کو زیادہ موثر انداز میں استعمال کیا جاسکے۔

  • سینے کی تکلیف کے دوروں کا احوال بتانے والا ’زندہ‘ آلے نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا

    سینے کی تکلیف کے دوروں کا احوال بتانے والا ’زندہ‘ آلے نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا

    نیویارک: اللہ نے کوئی ایسی بیماری پیدا نہیں کی جس کی ساتھ ہی دوا پیدا نہیں کی ، دیگر سائنسی علوم کےساتھ ساتھ صحت کے میدان میں بھی نئی نئی تحقیقات نے بیماریوں کے خاتمے لے آسانیاں پیدا کریں ، سائنس و ٹیکنالوجی میں حیرت انگیز ترقی کے باوجود نہ صرف دمے کے مرض کو اچھی طرح سمجھا نہیں گیا بلکہ دمے کے دوران سینے اور پھیھپڑوں میں درد کے دورے بھی پڑتے ہیں اور اس کی وجہ بھی درست انداز سے نہیں سمجھی گئی ہے لیکن اب ایک بہت چھوٹے آلے سے یہ راز فاش کرنے میں مدد ملے گی۔

    امریکی طبی ماہرین کی طرف سے تیار کردہ یہ بہت چھوٹا سا آلہ ہے جو عین انسانی سانس کی نالیوں کی نقل کرتا ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ ’برونکو اسپیسم‘ یا سانس کی نالیوں میں تکلیف کےدوران آخر کس طرح پٹھے سکڑتے اور پھیلتے ہیں۔ یہ اہم کام رٹگرز یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسلیشنل میڈیسن اینڈ سائنس کے پروفیسر رینلڈ پینٹائری اور ان کے ساتھیوں نے انجام دیا ہے۔

    امریکی طبی ماہرین کے مطابق برونکو اسپیسم صحت مند افراد اور دمے کے مریضوں کو یکساں طور پر متاثر کرتی ہے۔اس آلے کو ’برونکائی آن چِپ‘ کا نام دیا گیا ہے جو انسانی بال سے بھی ایک ہزار گنا چھوٹا ہے۔ اس پر صحت مند اور دمے کے شکار افراد کے پھیپھڑوں کے خلیات (سیلز) لگائے گئے ہیں۔ یعنی خلوی سطح پر یہ پھیپھڑوں کا ایک حقیقی مگر مائیکرو ماڈل ہے۔اس طرح معلوم ہوا کہ خلیات کی سطح پر کس طرح سکڑاؤ اور پھیلاؤ پیدا ہوتا ہے اور اس طرح کئی اقسام کے امراض کو سمجھنا ممکن ہوگا