Baaghi TV

Category: صحت

  • ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات خفصہ رانی کے خلاف ق لیگی راہنماؤں اور صحافیوں کی ریلی اور نعرہ بازی

    ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات خفصہ رانی کے خلاف ق لیگی راہنماؤں اور صحافیوں کی ریلی اور نعرہ بازی

    گجرات (طارق محمود سے) گجرات کے محلہ اسلام نگر میں پانی میں ڈوب کر دو بچوں کی ہلاکت کے خلاف اور شہر بھر میں ناقص صفائی کے انتظام، کارپوریشن گجرات کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خفصہ رانی کی بے حسی کے خلاف یونین کونسل 1 اسلام نگر کے ممتاز سیاسی رہنما مسلم لیگ ق کے سٹی صدر محمد حنیف حیدری، سنئیر صحافی طارق بشیر بٹ ، کاشف رضا حیدری، محمد احسان بھٹی کونسلر اور دیگر قائدین کی قیادت میں اسلام نگر سے چوک جی ٹی ایس چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مرد و خواتین اور بچوں نے بھی شمولیت کی ، ریلی نے جی ٹی ایس چوک میں دھرنا دیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف حیدری سٹی صدر ق لیگ نے کہا انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے میری یونین کونسل میں دو معصوم بچے ڈوب کر مر گئے ہیں ضلعی انتظامیہ سے کوئی بھی ان کی دادرسی کے لیے نہیں آیا نہ ہی کسی نے ان کا پتہ لیا ہے میرا وزیراعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ ہے کہ گجرات کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حفصہ رانی کو فوراً یہاں سے تبدیل کیا جائے اور اسے علاقہ غیر میں بھیجا جائے ، ریلی کے دوران لوگوں نے ایڈمنسٹریٹر خفصہ کنول کے خلاف سخت نعرہ بازی کی لوگوں نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر خفصہ رانی کے تبادلے کے مطالبے درج تھے۔ احتجاج پر امن رہا اور بعد میں عوام منتشر ہو گئے۔

  • مجھے بھی ریگولر کیا جائے ، پرچی کلرک ہائیکورٹ پہنچ گیا ، عدالت نے فریاد سن لی

    مجھے بھی ریگولر کیا جائے ، پرچی کلرک ہائیکورٹ پہنچ گیا ، عدالت نے فریاد سن لی

    لاہور : پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا پرچی کلرک اپنے حق کے لیے ہائی کورٹ ہہنچ گیا ، اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت کے ملازم کو ریگولر نہ کرنےکا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ، عدالت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے پرچی کلرک کی درخواست پرسیکرٹری صحت سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    لاہور ہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد وحید نےعابد نواز ڈوگر کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار نے سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ1995 سے جونیئر کلرک کی حیثیت سے کام کررہا ہے۔ اسکو ریگولر کرتے وقت جونیئر کلرک کی بجائے پرچی کلرک لکھ دیا گیا، محکمے کی اس غلطی کی وجہ سے وہ ترقی کےحق سےمحروم ہے ، سائل نے مزید کہا کہ غلطی محکمے نے کی ہے اور سزا میں بھگت رہا ہوں کیا یہ کھلا تضاد نہیں ، درخواستگزار نےاستدعا کی کہ عدالت اسکو جونیئرکلرک ڈیکلیئرکرتے ہوئے ترقی دے کر ریگولر کرنے کا حکم دے۔

  • لاہور سمیت چار شہروں میں مہم کا آغاز کل سے ہوگا ، وہ مہم کیا ہے جس پر عمل کرنا سب پر لازم ہے

    لاہور سمیت چار شہروں میں مہم کا آغاز کل سے ہوگا ، وہ مہم کیا ہے جس پر عمل کرنا سب پر لازم ہے

    لاہور: پولیو فری پاکستان کا مشن جاری ، کل سے صوب پنجاب میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے.انسداد پولیو پروگرام پنجاب انچارج سلمان غنی کے مطابق یہ خصوصی مہم 26 اگست سے لے کر 29 تک جاری رہے گی.انسداد پولیو مہم کے دوران لاہور، سرگودھا، جہلم اور میانوالی میں 19 لاکھ 72 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پورے لاہور ضلع کو پولیو مہم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ سرگودھا، میانوالی اور جہلم کی 46 یونین کونسلوں کو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔پروگرام کے مطابق لاہور میں پولیو وائرس کی شدید گردش کی وجہ سے مکمل لاہور کو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔ لاہور میں اب تک چار بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    جبکہ جہلم میں بھی ایک بچےمیں وائرس پایا گیا ہے، جس کی وجہ سے جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان اور سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کی 31 یونین کونسلوں میں مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان بھر میں پولیو کے کیسز سامنے آنے پر حکومت نے پورے ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے پھر سے ملک گیر مہم شروع کردی ہے .

  • ڈاکٹروں کے بے حسی کی انتہا یا غفلت ، مریضہ کے پیٹ میں تولیہ چھوڑدیا ،

    ڈاکٹروں کے بے حسی کی انتہا یا غفلت ، مریضہ کے پیٹ میں تولیہ چھوڑدیا ،

    لاہور : ڈاکٹر مسیحا یا قصائی ، بے حسی کہیں‌یا غفلت کچھ نہ کچھ تو ضرور ہے، مریضہ کے پیٹ میں‌تولیہ چھوڑنے کا احساس تک نہیں ، اطلاعات کے مطابق لاہور بٹ چوک، کیشور ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے مریضہ کی زندگی خطرے میں ڈال دی، زچگی کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابو اس مریضہ کے لواحقین نے بتایا کہ5 ماہ قبل بٹ چوک کالج روڈ ٹاﺅن شپ کیشور ہسپتال سے ڈیلیوری کے لئے آپریٹ کرایا، ڈاکٹر ذیشان اور ڈاکٹر مدیحہ نے آپریٹ کیا۔ کئی ماہ بعد بھی درد نہ رکنے پر ہسپتال لانے پر پتا چلا کہ پیٹ میں تولیہ رہ گیا ہے۔لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ پولیس پیسے لے کر معاملے کو دبا دیتی ہے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری معالے کا نوٹس لے

  • میڈیکل کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ ، کتنے امیدوار حصہ لے رہے ہیں‌، خبر آگئی

    میڈیکل کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ ، کتنے امیدوار حصہ لے رہے ہیں‌، خبر آگئی

    لاہور:آج صوبے بھر میں انٹری ٹیسٹ کے لیے 13 شہروں میں 33 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 74 ہزار پانچ سو امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ امیداروں کو انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے لیے رول نمبرز جاری کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، رحیم یار خان، سرگودھا، حسن ابدال، گجرات، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور سیالکوٹ میں 33 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے نصاب کے مطابق یہ انٹری ٹیسٹ 200 مارکس کا ہوگا جس کے لیے امیدواروں کو مجموعی طور پر 2 گھنٹے 30 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ کے دوران امتحانی مراکز میں دفعہ 144 بھی نافذ ہوگی۔

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ذرائع کے مطابق تمام امیدواروں کو پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌کہ اپنے ساتھ نیلا بال پوائنٹ پین، ایڈمیٹ کارڈ، اصل شناختی کارڈ یا اصل پاسپورٹ یا اسمارٹ کارڈ اور کلپ بورڈ لانا لازمی ہے۔موبائل فون، کیلکولیٹر، اسمارٹ اور ڈیجیٹل گھڑیوں، کتابوں اور دیگر الیکٹرانک آلات کا داخلہ سختی سے ممنوعہ قرار دیا گیا ہے تاہم امیدواروں کو اینا لوگ گھڑیاں لانے کی اجازت ہوگی۔

  • حکومت اور ینگ ڈاکٹرز پھر آمنے سامنے ، ینگ ڈاکٹرز کو موقع مل گیا

    حکومت اور ینگ ڈاکٹرز پھر آمنے سامنے ، ینگ ڈاکٹرز کو موقع مل گیا

    لاہور : ینگ ڈاکٹرز کو حکومت کے خلاف اپنے مطالبات منوانےکا پھر موقع مل گیا ، اطلاعات کے مطابق صحت کی سہولیات دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت نجکاری کرکے اس ذمہ داری سے سبکدوش نہیں ہوسکتی، اگر ایم ٹی آئی آرڈیننس بل لایا گیا تو پنجاب اسمبلی اور گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب نے پنجاب حکومت کو خبردار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداروں نے لاہور جنرل ہسپتال میں پریس کانفرنس کی، صدر وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر قاسم اعوان کا کہنا تھا کہ وائے ڈی اے ٹیسٹوں کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے، ایم ٹی آئی ایکٹ لانا عوام کے مینڈیٹ کیساتھ دھوکہ ہے، ایم ٹی آئی ایکٹ لایا گیا تو پنجاب اسمبلی اور گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

  • سرگودھا میڈیکل کالج کے زیراہتمام دوسری نیشنل”فیوچر میڈیسن “کانفرنس کا انعقاد

    سرگودھا میڈیکل کالج کے زیراہتمام دوسری نیشنل”فیوچر میڈیسن “کانفرنس کا انعقاد

    سرگودھا۔24اگست(اے پی پی)سرگودھا میڈیکل کالج کے زیراہتمام دوسری نیشنل”فیوچر میڈیسن 2019ء“کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ کانفرنس میں میڈیکل و دیگر نیچرل سائنسز کے ماہرین کے علاوہ کثیر تعداد میں شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے سکالر زشریک ہوئے اوراپنے مقالات میں ”شعبہ طب میں آنیوالی جدت“ کے مختلف پہلوؤں پر مفصل بحث کی۔کانفرنس کے انعقاد سے جدید طریقہ سے امراض کی تشخیص و علاج کے بارے میں طلبہ کو رہنمائی فراہم کی گئی تاکہ صحت کے نظام کو مضبوط کیا جا سکے۔ پبلک و پرائیویٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے نوجوان طبی ماہرین کے علاوہ دیگر میڈیکل پروفیشنلز بشمول فزیو تھراپسٹ،لیبارٹریز کے ماہرین،ٹیکنالوجسٹس، نیورالوجسٹ، سرجنز اور محققین نے مقالات پیش کیے، ماہرین نے دور حاضر میں انسانوں کو درپیش خطرناک اورناقابل علاج سمجھے جانے والے موذی و جان لیوا امراض کا خاتمہ کرنے کیلئے جدید تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف طریقہ علاج پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ تیز رفتار ترقی کے اس دور میں میڈیکل کی فیلڈ میں بھی برق رفتار تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، آنے والے وقتوں میں طریقہ علاج قدرے مختلف ہوگا،روائتی طب کا دورختم ہونے کو ہے اس کی جگہ جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے علاج کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی آمد سے طب کے شعبہ میں انقلاب برپا ہو چکا ہے، ہمیں چاہیے کہ علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائیں،طلبہ کو ترغیب دی کہ وہ سکالرز کے پیش کردہ مقالات سے نتائج اخذ کرتے ہوئے جدید تحقیق اور طریقہ علاج میں پیشرفت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ لیکچر سننے کے بعد تنقیدی سوچ کو اپناتے ہوئے ماہرین سے سوالات کریں تاکہ ان کی سوچ میں وسعت آ سکے۔کانفرنس میں 50سے زائد ماہرین نے مقالات اور پوسٹر پریزنٹیشنز پیش کیں۔شرکاء نے کانفرنس کے شاندار انعقاد پر یونیورسٹی و فیکلٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کانفرنس کے انعقاد سے امراض کی تشخیص اور علاج معالجہ کے دوران درپیش چیلنجز کا حل تلاش کرنے اور اس حوالے سے جدید تحقیقات کو سامنے لانے میں مدد ملی اور اس علم کو بروئے کار لاتے ہوئے صحت عامہ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور یہ کہ اس کانفرنس کے ذریعے میڈیکل سائنسز کے ماہرین، محققین کو ایک دوسرے کے قریب لاکر شعبہ طب کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کا بہتر سے بہتر حل تلاش کرنے کیلئے باہمی تعاون کو فروغ ملا۔تقریب کے اختتامی سیشن میں مہمانان گرامی میں سووینئر تقسیم کیے گئے۔

  • منرل واٹر کے نام پر بیماریاں  بیچی جارہی ہیں ،فوڈ اتھارٹی حرکت میں‌ آگئی

    منرل واٹر کے نام پر بیماریاں بیچی جارہی ہیں ،فوڈ اتھارٹی حرکت میں‌ آگئی

    لاہور :منرل واٹر کے نام پر فراڈ جاری ، پانی پینے کے قابل ہی نہیں بلکہ اس سے مزید بیماریاں پھیل رہی ہیں‌، منرل واٹر کے نام پر ناقص پانی بیچنے والوں کی حقیقت سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی منرل واٹر کمپنیوں کا پانی مضر صحت قرار دے دیا

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق غیر معیاری پانی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 4 بڑی منرل واٹر کمپنیوں کا پانی مضر صحت قرار دے دیا۔ ایوائن نیچرل واٹر، مری سپارکلیٹس پریمیئم ، داسانی اور سپرنگلے نیچرل واٹر کے نمونے فیل قرار دے دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واٹر سیمپلنگ مہم کے دوسرے مرحلے میں فلٹریشن پلانٹس کے بعد بڑے برانڈز کے پانی کا تجزیہ مکمل کرلیا، فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے 11 کمپنیوں کے مختلف برانڈز کے سیملز لیے اور معیار میں کمی، غلط لیبلنگ پر 4 برانڈز فیل قرار دے دیئے ہیں۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق داسانی کے پانی میں تلچھٹ اور گندگی پائی گئی، ایوائن نیچرل اور سپرنگلے کے پانی میں ٹی ڈی ایس کا لیول کم پایا گیا، مری سپارکل لٹ پانی لیبل رول 8 (2) اور بیج نمبر درج نہ ہونے پر فیل قرار پایا۔ فیل ہونے والے سیمپلز کی پروڈکشن تا دم اصلاح بند کر دی گئی ہے، تصحیح کرنے والے پلانٹس کے دوبارہ سیمپل لے کر تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق اصلاح کا عمل مکمل اور دوبارہ سیمپل پاس ہونے تک فیل شدہ برانڈزکو سپلائی کی اجازت نہیں ہو گی۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے پاس اور فیل ہونے والے برانڈز کی مکمل فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے، تمام قسم کے پانی کا سال میں 4 دفعہ تجزیہ کر کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔

  • دنیابھر سے مکمل خاتمے کی خبرنے ہر طرف تہلکہ مچادیا ، وہ کون سی چیز ہے جسے ختم کرنا ممکن ہو گیا،

    دنیابھر سے مکمل خاتمے کی خبرنے ہر طرف تہلکہ مچادیا ، وہ کون سی چیز ہے جسے ختم کرنا ممکن ہو گیا،

    نیویارک:ملیریا کے خلاف جاری کوششوں کو اس وقت تقویت ملی جب ڈبلیو ایچ او نے دنیا سے ملیریا کے حیاتیاتی طور پر مکمل خاتمے کو ممکن قرار دے دیا ، ادارے کے مطابق اس مقصد کے لیے سیاسی ارادے ، فنڈز اور نئے ٹولز کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

    امریکہ میں ہونے والی ایک کانفرنس مٰں ڈبلیو ایچ او نے ملیریا کے حوالے سے 3 سالہ سروے رپورٹ کے نتائج کی لانچنگ کی . اس کانفرنس میں‌ ماہرین کا کہنا تھا کہ کہ دنیا سے مچھر کے کاٹنے سے پھلینے والی بیماری کا خاتمہ ممکن ہے تاہم اس مد میں آنے والا خرچہ اور حتمی تاریخ کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے سروے کے مطابق 2017 میں دنیا بھر میں 219 ملین لوگ ملیریا کی بیماری کا شکار رہے اور 43,000 ہلاکتیں ہوئیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد بشمول چھوٹے اور بڑے بچوں کا تعلق افریقہ کے غریب ترین علاقوں سے تھا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق بہت سارے ممالک ایسے ہیں جہاں سال میں 1,000 سے کم ملیریا کی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق ملیریا سے زیادہ متاثر ممالک میں یہ بیماری کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے جس کے خاتمے کے لیے مشترکہ اور منظم کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔یاد رہے کہ پاکستان بھی ان ملکوں میں‌شامل ہیں‌جہاں ملیریا بہت زیادہ نقصان کررہا ہے اور ہر سال اس کی وجہ کئ جانیں چلی جاتی ہیں

  • وزیراعلیٰ نے آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا

    وزیراعلیٰ نے آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا

    لاہور : مون سون بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کی طرف سے ممکنہ حملوں کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈینگی کےخاتمے کے لیے آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے . جس کے لیے محکمہ صحت کی طرف سے ٹیمیں‌تشکیل دے دی گئی ہیں.

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں‌ڈینگی سے بچاوکے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم صادر کرتے ہوئےکہا ہئے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے ڈینگی کے خلاف موثر حکمت عملی اپنائی جائے ، وزیراعلیٰ‌نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور لوگوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے انسداد ڈینگی کےلیے وضع کردہ پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے