Baaghi TV

Category: صحت

  • آفریدی عہدے سے فارغ ، خبر سے مداح بڑے مایوس

    آفریدی عہدے سے فارغ ، خبر سے مداح بڑے مایوس

    پشاور:ناقض کارکردگی اور انسدادِ پولیو مہم میں عدم دل چسپی کے باعث ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر کامران آفریدی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا میں 8 مہینوں میں پولیو کیسز کی تعداد 8 سے 41 تک پہنچ گئی تھی، جس پر وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے وزیر صحت اور پولیو فوکل پرسن کی سفارشات پر احکامات جاری کیے۔ذرایع کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم کو ای او سی کوآرڈینیٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

    خیبر پختون خوا میں 5 نئے پولیو کیسز سامنے آئے ہیں، اِنڈ پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال کے پی کے میں اب تک 32 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ملک بھر میں پولیو کا مرض سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے، پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 53 ہو چکی ہے

  • سب حاضر ہو جائیں‌ ، وزیراعظم نےسب کو اسلام آباد طلب کرلیا

    سب حاضر ہو جائیں‌ ، وزیراعظم نےسب کو اسلام آباد طلب کرلیا

    اسلام آباد:پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے واقعات پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پولیو بیماری سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافے کے باعث صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پولیو کے حوالے سے بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا میں آگاہی پھیلانے کے لیے ایک پالیسی وضع کی جائے گی جہاں پولیو کے 70 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے تا کہ پولیو وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔کے پی میں پولیوکے مزید واقعات آنے کے بعد صوبے کی حکومت نے ا س معاملے پر ہنگامی اقدامات پہلے ہی شروع کردیئے ہیں.

    پاکستان میں حالیہ دنوں میں پولیو کے واقعات بڑھے کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں برس کے 8 ماہ کے عرصے میں ملک بھر میں پولیو کے 53 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 2018 میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی کل تعداد 12 اور 2017 میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔رواں برس اب تک رپورٹ ہوئے کیسز میں سے 41 خیبرپختونخوا اور اس کے قبائلی اضلاع، 5 پنجاب، 4 بلوچستان جبکہ 3 کیسز کا تعلق سندھ سے ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے بلائے گئے اس اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، عالمی عطیات دہندگان تنظیموں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، روٹری انٹرنیشنل، مسلح افواج اور دیگر کو مدعو کیا گیا جبکہ پولیو کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے۔

  • پی ٹی آئی کی حکومت بھی ن لیگ کے طریقہ واردات کو اپنانے لگی ، وہ کیا طریقہ واردات ہے ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    پی ٹی آئی کی حکومت بھی ن لیگ کے طریقہ واردات کو اپنانے لگی ، وہ کیا طریقہ واردات ہے ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    لاہور: پی ٹی آئی کی حکومت بھی ن لیگ کے طریقہ واردات کو اختیار کرنے لگی ، گڈ گورننس کے نام پر نجکاری کرنے کا وہی انداز اختیارکرنے لگی جس کی وجہ سے ن لیگ کی حکومت سے ملازمین تنگ آگئے تھے. اطلاعات کے مطابق حکومت کی طرف سے ٹیچنگ ہسپتالوں کے بعد پنجاب بھر کے شعبہ صحت کی نجکاری کا فیصلہ ، اس سسٹم کے تحت ریجنل ہیلتھ اتھارٹیز قائم کرکے ڈسٹرکٹ، تحصیل ہسپتال، دیہی اور بنیادی مراکز صحت میں ٹھیکیداری نظام رائج کیا جائے گا

    ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ نے نجکاری کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے، خیبرپختونخواہ کی طرز پر پنجاب میں بھی منصوبے کے تحت نو ڈویژنز میں ریجنل ہیلتھ اتھارٹیز قائم ہوں گی جن کو مالی اور انتظامی خودمختاری حاصل ہوگی۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کا سرکاری ملازمت کا درجہ بھی ختم ہوجائے گا، صرف کنٹریکٹ پر بھرتیاں ہونگی، منصوبے پر عملدرآمد کے پہلے مرحلے کے طور پر کلینیکل ٹیسٹوں کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

    پجناب پرائمری ہیلتھ کے ذرائع کے مطابق ریجنل ہیلتھ اتھارٹیز کو نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد چلائیں گے اور ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کا سرکاری ملازمت کا درجہ ختم کر دیا جائے گا۔ نجکاری کے منصوبے کے تحت ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں سمیت مراکز صحت کو دیئے گئے بجٹ کو بھی مرحلہ وار کم کیا جائے گا اور ان ہیلتھ فسیلیٹیز کو اپنی آمدنی خود پیدا کرنا ہوگی۔

  • تمام ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں کے بچہ وارڈز میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

    تمام ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں کے بچہ وارڈز میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

    سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں کے بچہ وارڈز میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ ایم ایس صاحبان کو حکم دیا ہے کہ وہ بچہ وارڈ میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے تمام سرکاری ہسپتالوں کے نرسری وارڈ میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کو روکا جا سکے۔ عوام نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے

  • بی ایچ یو سرائے مہاجر جنگل کا روپ دھار گیا

    بی ایچ یو سرائے مہاجر جنگل کا روپ دھار گیا

    سرگودہا،بھکر(نمائندہ باغی ٹی وی )چوک سرائے مہاجر ضلع بھکر محکمہ صحت بھکر اور ہسپتال عملہ کی نااہلی اورچشم پوشی کی وجہ سے بی ایچ یو سرائے مہاجرجنگل کا روپ دھار گیا ہرطرف خود روجھاڑیاں جڑی بوٹیاں اورجنگلی پودے اتنی بہتات کے ساتھ اگے ہوئے ہیں کہ ہسپتال میں کسی جنگل کا گماں ہوتا ہے۔
    ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انسان کسی جنگل میں آگیا ہو۔
    دن میں بھی لوگ ہسپتال میں آنے سے گھبراتے ہیں۔
    رہائشی کوارٹر بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ان کوارٹرز کے دروازے کھڑکیاں بھی عوام یاعملہ کے افراد اکھاڑ کر لے جاچکے ہیں۔
    آئے روز ہسپتال کے دورے کرنے والے محکمہ صحت کے افسران کو بھی یہ جنگل نظر نہیں آسکا۔
    محکمہ اور عملہ کی نااہلی کی وجہ سے ہسپتال تباہ حالی کا شکار ہے۔
    عوامی حلقوں نےڈی سی بھکر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں اور ہسپتال میں صفائی کا انتظام کروائیں۔

  • ڈاکٹریاسمین راشد اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے متحرک

    ڈاکٹریاسمین راشد اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے متحرک

    صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صحت انصاف کارڈتقسیم کردئیے ہیں۔ اس موقع پرصوبائی وزیرآشفہ ریاض، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میاں شکیل، ریاض فتیانہ، ضلعی انتظامیہ اورصحت انصاف کارڈ لینے والے ہزاروں افراد موجود تھے-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطباق صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت انصاف کارڈ سے پاکستان کے 72 لاکھ خاندانوں کے کروڑوں افرادمستفیدہونگے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی بیشترآبادی صحت انصاف کارڈ سے مفت علاج معالجہ کی سہولت سے مستفیدہوسکیں گے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تمام ہیلتھ کارڈہولڈرزکاترجیحی بنیادوں پرمعیاری علاج کیاجائیگا۔ ضرورت کے تحت صحت انصاف کارڈکی لمٹ سات لاکھ بیس ہزارسے بھی زیادہ بڑھائی جاسکے گی۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہصحت انصاف کارڈ کے ذریعے حادثات کے علاوہ آٹھ مہلک بیماریوں کاعلاج معالجہ کی مفت سہولت دستیاب ہوگی۔ابتدائی علاج معالجہ کے بعدمریض کومفت فولواپ کی سہولت بھی دی جائے گی۔ وزیر صحت نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ہرقسم کی ایمرجنسی، سرجری اورماں بچہ کی صحت سے متعلق طبی مشاورت مفت ملے گی۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ریاست معاشرے کے ناداراوربے کس افراد کاسہارابنے گی۔ ناداراورمستحق لوگوں کوباعزت اندازمیں علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے عوام کی فلاح و بہبودکیلئے کوئی تعمیری اقدامات نہیں اٹھائے جبکہ موجودہ حکومت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کویقینی بنارہے ہیں۔

    ڈاکٹریاسمین راشدنے ایگری کلچریونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس میں پودالگاکرشجرکاری مہم کابھی آغازکیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرلاکھوں پودے لگاکرصدقہ جاریہ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ صحت مندماحول ہی صحت مندمعاشرے کی ضمانت ہوتاہے۔صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا- صوبائی وزیر نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ڈاکٹرز کو آنے والے مریضوں کو بہترین علاج معالجے کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی –

  • ڈپٹی کمشنر نے کیا ہسپتال کا اچانک دورہ

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، ہسپتال میں مریضوں کااحوال دریافت کیا اور ڈیوٹی انچارج وپیرامیڈیکل اسٹاف کو مزید توجہ سے علاج معالجہ کرنے کی ہدایات
    انہوں نے اس موقع پر جملہ سٹاف کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کےانتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور مریضوں کے علاج معالجہ پر توجہ نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے

  • خطرناک مشروب

    خطرناک مشروب

    پاکستان میں سب سے خطرناک مشروب جس میں کیفین کی مقدار بہت کیفین ہے کیا چیز اور اس کے نقصانات کیا ہیں؟

    STING
    ہے کیا چیز اور اس کے نقصانات کیا ہیں؟

    آج کل کم عمر بچوں اور نوجوانوں میں جگر کے کیسز بہت آرہے ہیں جسکی وجہ کثرت سے STING مشروب کا استعمال ہے صبح خالی پیٹ تو یہ زہر قاتل ہے اسمیں کیفین کی اتنی مقدار ہے کہ جو کسی بھی منشیات کے مقابلے میں 100/25 فیصد زیادہ ہے اسی بدولت لوگ اس کے عادی ہوتے جا رہے ہیں اور نہ ملنے پر بے چین اور جسم میں درد اور کھچاءو کی شدت رہتی ہے
    ڈاکٹرز نے اس مشروب کے استعمال سے سختی سے منع کیا ہے حالانکہ کمپنی نے خود بوتل کے ڈھکن پر تحریری لکھا ہے کہ اس میں کیفین کی مقدار زیادہ ہے اس لئے حاملہ عورتیں اور 12 سال سے کم عمر بچے اس سے گریز کریں

  • ملک بھر مزید بارشوں کی پیش گوئی

    ملک بھر مزید بارشوں کی پیش گوئی

    لاہور میں بارش جب کہ دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد،لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    جبکہ مالا کنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈیوژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمعہ کی (رات) سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث دریاوٰں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    اس دوران پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔

    گزشتہ روز راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مالاکنڈ، مکران ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

  • 4500 افراد لاہور کے ہسپتالوں میں کیوں پہنچے، خبرایسی کہ ہر کوئی ہو جائے حیران

    4500 افراد لاہور کے ہسپتالوں میں کیوں پہنچے، خبرایسی کہ ہر کوئی ہو جائے حیران

    لاہور : وہی کچھ جس کا ڈر تھا ، ماہرین طب نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عیدکے موقع پر گوشت کھائیےضرور مگر احتیاط بھی برتیئے . لیکن گوشت کے شوقین افراد نے احتیاط سے کام نہ لیا . اطلاعات کے مطابق عید کے دنوں میں کھانےپینے میں بے احتیاطی، ناقص صفائی اور آلودہ پانی کا استعمال، گیسٹرو اور ڈائریا کےمریضوں میں اضافہ ہوگیا، عید کے دنوں میں سرکاری ہسپتالوں میں 4500 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق پانچ بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں سب سے زیادہ مریض جنرل ہسپتال میں 1100، جناح ہسپتال میں 800، گنگا رام ہسپتال میں 550، سروسز ہسپتال میں 400 اور میو ہسپتال میں 350 سے زائد رپورٹ ہوئے جبکہ 500 سے زائد بچوں کو بھی گیسٹرو اور ڈائریا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں علاج کیلئے لایا گیا۔

    دوسری طرف ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے الرٹ جاری کرتے ہوئے حالیہ حبس زدہ موسم اور بار بار ہونے والی بارشوں کے دوران گیسٹرو اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔