Baaghi TV

Category: صحت

  • سرگودھا میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب

    سرگودھا میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب

    سرگودھا۔08اگست(خبر رساں ایجنسی ) سرگودھا میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے علاوہ 7 تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور مختلف بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرز کی 200 سے زیادہ آسامیاں خالی ہیں جن کو پُر کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے تاکہ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جاسکے جس سے عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔

  • تمام سرکاری ہسپتالوں میں عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ایمر جنسی یونٹس کھلے رہینگے

    فیصل آباد (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خصوصی احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت حکومت پنجاب نے عید ا لاضحی کی تعطیلات کے دوران صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر، تحصیل ہیڈ کوارٹر و دیگر ہسپتالوں میں ایمر جنسی سٹاف موجود رکھنے کی ہدائت کی ہے جبکہ سرجنز، فزیشنز، سپیشلسٹس، ٹیکنیشنز، نرسنگ سٹاف، دیگر ہیلتھ اہلکار بھی آن کال رہیں گے اور انہیں بغیر اجازت سٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے اے پی پی کو بتا یا کہ عید ا لاضحی کی تعطیلات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے فوری نمٹنے اور بر وقت طبی امداد کی فراہمی کیلئے مذکورہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ عید ا لاضحی کی تعطیلات کے دوران تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایمر جنسی یونٹس میں ضروری ادویات بھی ذخیرہ رکھنے کی ہدائت کی گئی ہے.

  • بھارتی ڈاکٹرز ویل ڈن ، پاکستانی ڈاکٹرزکی ڈگریوں کو نہیں مانتے ،عرب ممالک کی بے وفائی نے پاکستانی ڈاکٹروں کا مستقبل تباہ کردیا

    بھارتی ڈاکٹرز ویل ڈن ، پاکستانی ڈاکٹرزکی ڈگریوں کو نہیں مانتے ،عرب ممالک کی بے وفائی نے پاکستانی ڈاکٹروں کا مستقبل تباہ کردیا

    لاہور:کیا پاکستانی ڈاکٹرزکی میڈیکل تعلیم اتنی ہی بے وقعت ہوگئی کہ سعودی عرب جیسے برارد ملک نے بھی قدر نہ کی اور سیکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز کا مستقبل تاریک کردیا . اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نے پاکستان کے صدیوں پرانے پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام، ایم ایس (ماسٹر آف سرجری) اور ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) کو مسترد کردیا ہے۔اس فیصلے سے کئی قابل ڈاکٹر بے روز گار ہوگئے، ان میں سے زیادہ تر افراد سعودی عرب میں قیام پذیر تھے جنہیں واپس جانے یا ملک بدر کیے جانے کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سعودی وزارت صحت نے پاکستان کی ایم ایس/ایم ڈی کی ڈگری مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان ڈگریوں کی وجہ سے ڈاکٹرز کی تعیناتی کے لیے ضروری اسٹرکچرڈ تربیتی پروگرام کی کمی کو قرار دیا۔سعودی عرب کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی اس ہی طرح کے اقدامات اٹھائے۔خیال رہے کہ مذکورہ فیصلے سے متاثر ہونے والے بیشتر ڈاکٹرز کو سعودی وزارت صحت نے 2016 میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں انٹرویوز کے بعد تعینات کیا تھا۔

    عرب ممالک خصوصا سعودی عرب میں متاثر ہونے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے انہیں شرمندگی ہوئی ہے کیونکہ بالکل اس ہی طرح کے دیگر ممالک کے ڈگری پروگرامز کو، جن میں بھارت، مصر، سوڈان اور بنگلہ دیش شامل ہیں، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں قبول کیا جاتا ہے۔انہیں سعودی کمیشن فور ہیلتھ اسپیشلٹیز (ایس سی ایف ایچ) کی جانب سے جاری کردہ برطرفی کا لیٹر موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ ‘آپ کی پروفیشنل کوالیفکیشن کی درخواست مسترد کردی گئی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کی پاکستان سے حاصل کردہ ماسٹر ڈگری ایس سی ایف ایچ ایس کے قواعد کے مطابق قابل قبول نہیں’۔

  • دشمنی ختم : سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کی حمایت کردی ، کس بات پر سن کر حیران ہوں گے

    دشمنی ختم : سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کی حمایت کردی ، کس بات پر سن کر حیران ہوں گے

    کراچی :کراچی میں پھیلنے والی گندگی نے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئیں، وفاقی حکومت کی آؤ کراچی صاف کریں مہم شروع ہوگئی۔سندھ حکومت نے بھی صفائی مہم کی حمایت کردی۔ ایف ڈبلیو اونےمختلف برساتی نالوں سےکچرانکالنے کا کام شروع کردیا۔

    ذرائع کے مطابق شہرقائدکی صفائی کیلئےکلین کراچی مہم کا آغاز ہوگیا۔ پہلے مرحلے میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام کیا جارہا ہے۔ گجرنالہ، نہرخیام، محمود آباد نالہ، کورنگی نالہ اوراورنگی نالہ سےایف ڈبلیواوکی ہیوی مشینری کےذریعے کچرا نکال کر لینڈفل سائٹ پرپہنچایاجارہا ہے۔

    دوسری طرف رہنماتحریک انصاف خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ مہم کو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں نالوں کی صفائی جبکہ دوسرےمرحلےمیں سڑکوں اورگلیوں سےکچراصاف کیاجائےگا۔ صوبائی وزیربلدیات ناصرحسین شاہ نے صفائی مہم میں تعاون کی یقین دہانی کرادی جبکہ سب سے بڑے تعلیمی ادارے جامعہ کراچی کی جانب سےبھی مہم میں شمولیت کا اعلان کیا گیاہے۔

  • خبردار ، ہوشیار ! پولیو وائرس لاہور میں گھس آیا

    خبردار ، ہوشیار ! پولیو وائرس لاہور میں گھس آیا

    لاہور: ڈاکٹروں نے لاہور میں پولیووائرس کے موجود ہونے کا انکشاف کردیا . حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود لاہور کو پولیو وائرس سے پاک کرنے میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی

    ذرائع کے مطابق جولائی میں حاصل کئے گئے سیوریج کے تمام نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ۔ جولائی میں آوٹ فال روڈ، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے حاصل کئے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ قومی ادارہ صحت نے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس سے شہر کے سیوریج میں بدستور پولیو وائرس کی موجودگی پائی جارہی ہے اور رواں سال کے دوران شہر میں پولیو کے چار کیسز بھی رپورٹ ہوچکے ہیں، جس سے پولیو کے خلاف بار بار چلائی جانے والی مہم کامیاب دکھائی نہیں دے رہی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد کئی اور بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کا بھی اندیشہ ہے. جس کے لیے حفاظی اقدامات ضروری ہیں

  • فیصل آباد ،ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد درخت لگائے جائیں گے

    فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) چئیرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مشن کلین اینڈ گرین پاکستان ایک قابل تعریف مشن ہے جسے پوری دنیا میں پسند کیا جارہا موجودہ صنعتی دور میں آلودگی میں دن بدن اضافہ ہورہا جوکہ نہ صرف پاکستانیوں کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے تشویشناک صورتحال ہے اور فضائی آلودگی کنٹرول کرنا ایک چیلنج بن چکا ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ فیڈمک وزیراعظم کے مشن کلین اینڈ گرین پاکستان کا حصہ ہے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور M3 انڈسٹریل سٹی میں کا چالیس فیصد سے زائید حصہ ماحولیاتی پالیسی کے مطابق درخت لگانے کے لیے مختص کیا گیا ہے جہاں ایک لاکھ سے زائید درخت لگائے جائیں گے تاکہ انڈسٹریز سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کو کم سے کم کیا جاسکے انکا مزید کہنا تھا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک اور صاف ستھرا رکھا ہر شخص کا اخلاقی فرض ہے جسے ہرشخص کو خوش اسلوبی سے ادا کرنا چاہیے تاکہ ہماریآنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک آبوہوا مل سکے ۔

  • بریسٹ کینسر: دیسی نسخے نے دھوم مچادی  ، سائنسدان بھی مان گئے، وہ کیا ہے دیسی نسخہ ؟

    بریسٹ کینسر: دیسی نسخے نے دھوم مچادی ، سائنسدان بھی مان گئے، وہ کیا ہے دیسی نسخہ ؟

    گویلف : ایلو پیتھی اور ہومیوپیتھی سب کو ماننا پڑا ہے کہ کامیاب ہے نسخہ دیسی، جدید اور تازہ ترین تحقیق نے یہ ثابت کردیا ہے کہ سرخ پیاز بریسٹ کینسر کے خلاف ڈھال ثابت ہوسکتی ہے،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزی سے پھیلتے ہوئے بریسٹ کینسرسے بچنا چاہتی ہیں تو پھر پیاز کو اپنے کھانے کا لازمی جز بنا لیں۔

    عالمی ذرائع ابلاغ میں اس وقت سرخیوں کے ساتھ سرخ پیاز کی اہمیت کو اجاگر کیا جارہا ہے.اس سلسلے میں‌ کینیڈا کی یونیورسٹی آف گویلف میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سرخ پیاز کینسر کے خلاف بھرپور مزاحمت کرسکتی ہے اور کینسر کے خلیات کو پیدا ہونے سے روکتی ہے۔تحقیق کے لیے ماہرین نے سرخ اور دیگر رنگوں کی پیاز کو کینسر کے خلیات کے سامنے رکھا، انہوں نے دیکھا کہ دیگر رنگوں کی پیاز کے مقابلے میں سرخ پیاز نے کینسر خلیات پر بھرپور وار کیا۔

    یونیورسٹی آف گویلف سے وابستہ طبی ماہرین کی بریسٹ کینسر سے متعلق تحقیق سے یہ بھی واضح ہوا کہ سرخ پیاز کینسر کے خلیوں کے درمیان آپس کے رابطے کو منقطع کرتی ہے جبکہ ان کے لیے ایسا ماحول بناتی ہے جس میں وہ مزید افزائش نہیں پا سکتے۔ سرخ پیاز صرف چھاتی کے ہی نہیں بلکہ بڑی آنت کے کینسر سمیت دیگر اقسام کے کینسرز کے خلاف بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

    کینیڈین طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ پیاز میں موجود ایک جز کوئسٹن کینسر اور امراض قلب سمیت بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے جبکہ یہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ پیاز اور دیگر سبزیوں میں موجود ایک پگمنٹ اینتھو سائنن جو ان سبزیوں کو رنگ دیتا ہے، کوئسٹن کی اثر انگیزی بڑھاتا ہے۔ یعنی جتنا زیادہ پیاز کا رنگ گہرا ہوگا، اس کا مطلب ہوگا کہ اس میں اینتھو سائنن کی اتنی ہی زیادہ مقدار موجود ہے اور یہ پیاز کینسر کے خلاف اتنی ہی زیادہ مؤثر ثابت ہوگی۔

  • فیصل آباد، ماحولیاتی تحفظ کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی

    فیصل آباد ( ) ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا شدت سے احساس کرنا چاہئے۔ اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ موسمیاتی تغیر کے مسائل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں۔ انہوں نے یہ بات پی ایچ اے کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول پیپلزکالونی کے بالمقابل گرین بیلٹ میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودا لگاتے ہوئے کہی۔ چیئرمین پی ایچ اے / ایم پی اے لطیف نذر نے بھی مہم کے سلسلے میں پودا لگایا جبکہ ڈی جی پی ایچ اے محمد آصف چوہدری‘ ایڈیشنل کمشنرز رائے واجد علی‘ محبوب احمد‘ اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر انعم ساجد ملک‘ ڈائریکٹر پبلک سکولز چوہدری محمد اشرف و دیگر افسران نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ مہذب اور ترقی یافتہ قومیں ماحولیاتی تحفظ پر گہری توجہ دے رہی ہیں اس سلسلے میں پاکستانی قوم کو بھی پیچھے نہیں رہنا چاہئے اور اپنی دھرتی سے پیار کرتے ہوئے ماحول کو خوشگوار اور صاف ستھرا رکھیں اور سرسبز و شادابی کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی آبیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم میں شامل ہونے کا مقصد عام شہریوں کو پودے لگانے کی ترغیب دینا ہے تاکہ وسیع پیمانے پر پودے لگا کر خوشگوار‘ صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول ممکن ہو سکے۔ ڈویژنل کمشنر نے بتایا کہ موسم برسات کی رواں شجرکاری مہم کے دوران 10 لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں جبکہ مختلف محکموں کے زیر اہتمام بھر پور انداز میں شجرکاری مہم جاری ہے۔ چیئرمین پی ایچ اے / ایم پی اے لطیف نذر نے کہا کہ پودے معاشرتی زندگی کا اہم حصہ ہیں جن کی بقاء کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کے زیر اہتمام رواں سیزن میں کم ازکم 60 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اپنے حصے کا پودا لگا کر وزیر اعظم عمران خان کی پلانٹ فار پاکستان مہم میں شریک ہوں۔ ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ ڈویژنل کمشنر کی ہدایت پر شہر کے چاروں ٹاؤنز میں گزشتہ روز اڑھائی ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔

  • چکن کے گوشت میں سفید لکریں ، سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    چکن کے گوشت میں سفید لکریں ، سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    بولونگا: چکن کے گوشت میں سفید لکیروں سے متعلق نئی تحقیق نے کھلبلی مچادی ہے. ماہرین کا کہنا ہےکہ سفید لکیروں کا نظر آنا حقیقت میں گوشت میں چربی کی مقدار کے زیادہ ہونے کو ظاہر کرتی ہے.

    حال ہی میں اٹلی کی بولونگا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں اس حوالے سے عندیہ دیا گیا ہے کہ چکن کے گوشت میں ان لکیروں کی موجودگی ہمارے اندازوں سے زیادہ سنگین ہوسکتی ہے۔

    جریدے اٹالین جرنل آف انیمیل سائنس میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جس چکن کے گوشت میں یہ لکیریں ہوتی ہیں، اس میں چربی عام معمول سے زیادہ ہوتی ہے بلکہ معمول کی چربی سے 224 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے۔

    اٹلی کی بولونگا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق 50 سال کے مقابلے میں اب چکن کا وزن لگ بھگ ڈھائی کلو زیادہ ہونے لگا ہے اور اس مقصد کے لیے پرندوں کو بہت زیادہ توانائی والی غذا کا استعمال کرایا جاتا ہے جس میں اکثر سپلیمنٹل پولٹری آئل کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ ہمارے ہاں ویسے سفید لکیروں والا گوشت کھانے کے لیے محفوظ مانا جاتا ہے مگر اس کا ذائقہ بہت زیادہ اچھا نہیں ہوتا، کیونکہ وہ گوشت زیادہ سخت ہوتا ہے، ذائقہ کم اور زیادہ اچھی طرح میرنیڈ بھی نہیں ہوپاتا۔

  • ساہیوال:ناشتہ کرتے ہی متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی،کھانے میں ایسا کیا تھا؟

    ساہیوال:ناشتہ کرتے ہی متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی،کھانے میں ایسا کیا تھا؟

    ساہیوال:شہر کے معروف مقام باہر والا اڈہ پر ایک سٹال سے ناشتہ کرتے ہی متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی،متائثرہ افراد قے کرنے لگے اور ان پر بے ہوشی طاری ہونا شروع ہوگئی،ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے متائثرین کو طبی امداد دی اور ہسپتال منتقل کیا،تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں باہر والا اڈا کے مقام پر مسافروں نے ایک سٹال سے ناشتہ کیا لیکن جوں ہی وہ نوالے حلق سے اتارتے گئے ان کی حالت غیر ہونا شروع ہوگئی،سٹال پر موجود کھانے کو چیک کیا گیا تو اس میں سے چھپکلی برآمد ہوئی،تاہم ریسکیو1122نے فوری اور بروقت امدادی آپریشن کرتے ہوئے انہیں ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا،ہسپتال منتقل کیے جانے والے گیارہ افراد میں سے 9 متائثرین کو ضروری علاج معالجے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جبکہ دو افراد کی حالت زیادہ خراب ہونے کی بنا پر ان کو روک لیا گیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،
    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر ادارے محض فوٹو سیشن تک محدود ہیں جبکہ شہر میں جابجا مضر صحت کھانا اور ناقص گوشت سرعام فروخت ہورہا ہے،دوسری طرف ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کو تمام فوڈ پوائنٹس اور کھانے کی ریڑھیوں کی سخت چیکنگ کرنے کی ہدایات کردی گئیں ہیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جاسکے