Baaghi TV

Category: صحت

  • ‎تحقیق: ٹیٹو کی سیاہی انسانی مدافعتی نظام پر اثر انداز ہو سکتی ہے

    ‎تحقیق: ٹیٹو کی سیاہی انسانی مدافعتی نظام پر اثر انداز ہو سکتی ہے

    حالیہ سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹیٹو بنانے کے لیے استعمال ہونے والی سیاہی انسانی مدافعتی نظام کو متاثر کر سکتی ہے۔
    جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق مدافعتی خلیات ٹیٹو کی سیاہی کے ذرات کو پہچان لیتے ہیں اور انہیں لمف نوڈز تک منتقل کر دیتے ہیں، جہاں یہ وقت کے ساتھ جمع ہو کر سوزش کا باعث بنتے ہیں۔
    تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ ٹیٹو کی سیاہی ویکسین کے اثرات پر بھی اثر ڈال سکتی ہے، نتائج کے مطابق ٹیٹو رکھنے والے افراد میں کووِڈ 19 ویکسین کا اثر کچھ حد تک کم ہو سکتا ہے جبکہ غیر فعال فلو ویکسین کے لیے مدافعتی ردعمل بہتر دیکھا گیا ہے۔
    ‎یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹاریو کی کیمسٹ یولانڈا ہیڈبرگ کے مطابق جدید دور میں استعمال ہونے والی ٹیٹو سیاہیاں ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ ہیں۔

    ‎انہوں نے مزید وضاحت کی کہ آج کل زیادہ تر ٹیٹو سیاہی مصنوعی رنگوں (Synthetic Pigments) پر مشتمل ہوتی ہے، جس میں ایزو ڈائیز شامل ہیں، ان رنگوں کو حفاظتی خول میں بند کیا جاتا ہے تاکہ وہ جلد میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہوں۔
    ‎تاہم، ماہرین کے مطابق خطرات اب بھی موجود ہیں، سب سے عام مسئلہ الرجک ردِعمل ہے اور ایک بار اگر الرجی پیدا ہو جائے تو ٹیٹو کو مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
    ‎تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ لیزر کے ذریعے ٹیٹو ختم کرنے سے رنگ کے ذرات جسم میں مزید پھیل سکتے ہیں۔
    ‎مزید برآں، حالیہ طویل المدتی مطالعات سے پتا چلا ہے کہ ٹیٹو رکھنے والے افراد میں لمفوما اور جلد کے کینسر کا خطرہ معمولی حد تک بڑھ جاتا ہے، اگرچہ یہ خطرہ زیادہ نہیں، لیکن ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ٹیٹوز صحت پر معمولی مگر قابلِ پیمائش اثرات ضرور ڈالتے ہیں۔

  • ‎چیٹ جی پی ٹی صحت سے متعلق سوالات کا بڑا ذریعہ بن گیا، روزانہ 4 کروڑ افراد رجوع کرنے لگے

    ‎چیٹ جی پی ٹی صحت سے متعلق سوالات کا بڑا ذریعہ بن گیا، روزانہ 4 کروڑ افراد رجوع کرنے لگے

    
اوپن اے آئی کے مقبول آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کو دنیا بھر میں روزانہ کروڑوں افراد استعمال کر رہے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے جاری ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روزانہ تقریباً 4 کروڑ صارفین صحت سے متعلق سوالات کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لیتے ہیں۔
    رپورٹ کے مطابق صارفین چیٹ جی پی ٹی سے بیماریوں کی علامات، ادویات، علاج کے طریقوں اور دیگر طبی معلومات کے بارے میں سوالات کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی سے کیے جانے والے مجموعی سوالات میں 5 فیصد سے زائد کا تعلق صحت کے شعبے سے ہوتا ہے۔
    ‎اعداد و شمار کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے مجموعی 80 کروڑ صارفین میں سے تقریباً 20 کروڑ افراد ہر ہفتے کم از کم ایک بار صحت سے متعلق کوئی نہ کوئی سوال ضرور پوچھتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر صارفین سر درد کی نوعیت، کسی پیچیدہ تشخیص کے مفہوم یا نئی ادویات کے ممکنہ اثرات، جیسے تھکن، کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
    ‎رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 55 فیصد صارفین علامات کو سمجھنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا سہارا لیتے ہیں، 52 فیصد صحت سے متعلق عمومی سوالات پوچھتے ہیں، جبکہ 48 فیصد طبی اصطلاحات یا ہدایات کو سمجھنے کے لیے اس اے آئی ٹول کو استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح 44 فیصد افراد علاج کے مختلف آپشنز کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں۔
    ‎اوپن اے آئی کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی خاص طور پر ان افراد کے لیے مددگار ثابت ہو رہی ہے جنہیں فوری طور پر ڈاکٹر یا طبی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں ہوتی۔

  • 2025 کی آخری قومی انسدادِ پولیو مہم کا کل سے باقاعدہ آغاز

    2025 کی آخری قومی انسدادِ پولیو مہم کا کل سے باقاعدہ آغاز

    ملک بھر میں 2025 کی آخری قومی انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو جائے گی۔

    نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 15 سے 21 دسمبر تک جاری رہنے والی اس 7 روزہ انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گےپنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد، خیبرپختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد، بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد، اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد اور آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،مہم میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

    رواں سال پاکستان میں 30 پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کوآرڈی نیٹر ای او سی بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، بارکھان اور چمن میں وائرس پایا گیا ہے۔

  • دنیا میں ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 4 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی

    دنیا میں ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 4 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا میں ہومن امیونو ڈیفیشنسی وائرس (ایچ آئی وی) کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ خطے بن کر سامنے آئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 4 کروڑ 80 لاکھ مریضوں میں سے 6 لاکھ 10 ہزار افراد مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں رہتے ہیں، جہاں نئے انفیکشنز کی سالانہ شرح گزشتہ دس برس کے دوران تقریباً دگنی ہو چکی ہے۔ 2016 میں 37 ہزار افراد اس وائرس کا شکار تھے جبکہ 2024 میں یہ تعداد بڑھ کر 72 ہزار تک پہنچ گئی۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ خطے میں کم از کم ہر 10 میں سے 4 افراد کو اپنی ایچ آئی وی اسٹیٹس کا علم ہے، جبکہ علاج حاصل کرنے والوں کی تعداد اس کے مقابلے میں کافی کم ہے اور صرف ہر تین میں سے ایک شخص علاج تک رسائی رکھتا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایڈز کے خلاف عالمی رسپانس ایک "اہم موڑ” پر ہے کیونکہ ایچ آئی وی کے لیے وقف فنڈنگ میں کمی کئی دہائیوں کی پیش رفت کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ فنڈنگ کم ہونے سے نئے انفیکشنز اور اموات میں اضافہ ہوگا، صحت کے نظام پر دباؤ بڑھے گا اور 2030 تک ایڈز کے خاتمے کا عالمی ہدف پورا نہیں ہو پائے گا۔

    عالمی ادارہ صحت نے ایچ آئی وی کی جلد تشخیص اور علاج کو بہتر بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے استعمال پر زور بھی دیا ہے

    روس کی چینی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی منظوری

    آسٹریلیا ،انگلش کھلاڑیوں پر بغیر ہیلمٹ اسکوٹر چلانے پر قانونی کارروائی کا امکان

    پنجاب، ٹریفک خلاف ورزی پر ایک دن میں 63 ہزار سے زائد چالان

    وزیراعظم 6 روزہ غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

  • سوشل میڈیا کا استعمال بچوں کی ذہنی کارکردگی کے لیے نقصان دہ، تحقیق

    سوشل میڈیا کا استعمال بچوں کی ذہنی کارکردگی کے لیے نقصان دہ، تحقیق

    امریکا میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی کارکردگی، یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔

    طبی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق، تحقیق سے معلوم ہوا کہ وہ بچے جو 9 سے 13 سال کی عمر کے دوران سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرتے ہیں، اُن کی بولنے، الفاظ سمجھنے اور حافظے کی جانچ کے ٹیسٹوں میں کارکردگی کم رہتی ہے۔یہ مطالعہ امریکا کے ایک معروف تحقیقاتی ادارے نے کیا، جس میں 6 ہزار 554 بچوں نے حصہ لیا، جن کی عمریں 9 سے 13 سال کے درمیان تھیں۔تحقیق کے دوران سوشل میڈیا کے استعمال کے تین پیٹرن سامنے آئے — تقریباً 58 فیصد بچے وہ تھے جو سوشل میڈیا بہت کم یا بالکل استعمال نہیں کرتے تھے، 37 فیصد بچے وقت کے ساتھ اس کا استعمال بڑھاتے گئے، جبکہ 6 فیصد بچے ابتدا ہی سے زیادہ اور مسلسل استعمال کرنے والے تھے۔

    نتائج سے ظاہر ہوا کہ کم سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بچوں نے بولنے، مطالعے، الفاظ کے ذخیرے اور یادداشت کے ٹیسٹوں میں بہتر کارکردگی دکھائی، جبکہ زیادہ استعمال کرنے والے بچوں کے اسکور میں 1 سے 4 نمبروں تک کمی دیکھی گئی۔ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا کے مسلسل استعمال سے دماغ کے وہ حصے متاثر ہوتے ہیں جو فیصلہ سازی، زبان اور یادداشت کے لیے ضروری ہیں۔

    انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کے سوشل میڈیا کے وقت کو محدود کریں اور انہیں مطالعے، کھیلوں اور فنون جیسی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں، ساتھ ہی روزانہ اُن کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی بھی کریں

    سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، فتنہ الہندوستان اور ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کولمبیا پر الزام، "منشیات کا عالمی رہنما” قرار دے دیا

    پیرس کے لوور میوزیم میں بڑی ڈکیتی، شاہی تاج سمیت قیمتی زیورات چرالیے گئے

    محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، بڑا فیصلہ کل متوقع

  • ملک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 24 ہوگئی

    ملک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 24 ہوگئی

    جنوبی خیبرپختونخوا میں ایک نیا کیس سامنے آگیا،جس کے بعد رواں برس کے دوران ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

    اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پیر کو ضلع ٹانک کی یونین کونسل پنگ اے سے تعلق رکھنے والی 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی ہےمتاثرہ بچی کا تعلق بیتنی قبیلے سے ہے اور وہ تحصیل جنڈولہ میں رہائش پذیر ہے، جو کہ سیکیورٹی کے لحاظ سے نہایت حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق بچی کی کوئی سفری تاریخ موجود نہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وائرس اب بھی مقامی سطح پر گردش کر رہا ہے، تاہم وائرس کے جینیاتی تجزیے کی رپورٹ ابھی باقی ہےیہ کیس رواں سال جنوبی خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہونے والا 14واں کیس ہے، صوبائی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 2025 میں 16 کیس خیبرپختونخوا، 6 سندھ، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

    پنجاب حکومت کا جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

    نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے حکام نے اس پیشرفت کو تشویشناک مگر متوقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان اور دیگر قریبی قبائلی اضلاع میں بچوں تک رسائی میں رکاوٹیں پولیو کے مکمل خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

    پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ واحد 2 ممالک ہیں جہاں معذور کردینے والا پولیووائرس اب بھی موجود ہے، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کی معاونت سے ملک بھر میں مہمات جاری ہیں لیکن دور دراز یا شورش زدہ علاقوں میں لاکھوں بچے اب بھی حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

    ملک میں انسداد پولیو مہم شروع، 2.8 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

  • بدین اور لوئر کوہستان میں 2 نئے پولیو کیسز رپورٹ ، رواں سال مجموعی تعداد 21 ہو گئی

    بدین اور لوئر کوہستان میں 2 نئے پولیو کیسز رپورٹ ، رواں سال مجموعی تعداد 21 ہو گئی

    ملک میں 2 نئے پولیو کیسز رپورٹ ہوگئے، سندھ کے ضلع بدین اور خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان سے نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کے مطابق پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو کے مجموعی طور پر 21 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی،این ای او سی نے والدین سے بچوں کو قطرے پلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، بچاؤ صرف ویکسین سے ممکن ہے، ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی، والدین بچوں کو قطرے پلوا کر عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔

    نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

    نیشنل ای او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ والدین پولیو ویکسین کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں، انسدادِ پولیو مہم میں والدین اور کمیونٹی کا کردار اہم ہے، پولیو ورکرز سے تعاون بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے۔

    ملک میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی، مری میں کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ

  • خیبر پختونخوا سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

    خیبر پختونخوا سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

    خیبر پختونخوا سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا،ضلع ٹانک میں 10 ماہ کے بچے کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی-

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ )،اسلام آباد کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسدا پولیو نے جنوبی خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی ہے،یونین کونسل ملازئی، ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے 10 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جو رواں سال خیبر پختونخوا سے سامنے آنے والا11واں کیس ہے اس کے ساتھ ہی سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

    این ای او سی نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جنوبی خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ مرکوز ہے جس کے لیے نیا ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

    ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

    پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو اور نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر نے پشاور میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے ملاقات کی،اس ملاقات میں جاری اقدامات، مہم کی کارکردگی، موجودہ چیلنجز اور جنوبی اضلاع، خاص طور پر ٹانک، میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہدفی حکمتِ عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • پاکستان میں پولیو وائرس ایک بار پھر خطرناک حد تک پھیلنے لگا

    پاکستان میں پولیو وائرس ایک بار پھر خطرناک حد تک پھیلنے لگا

    پاکستان میں پولیو کیسز میں اضافہ، مزید 3 نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی،جسکےبعدرواں سال کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

    نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں دو جبکہ سندھ میں ایک نئے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہےخیبرپختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور لکی مروت سے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں بھی ایک بچہ پولیو وائرس کا شکار پایا گیا ہےپولیو وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم مسلسل کیسز سامنے آنا قومی صحت عامہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے پولیو وائرس کمزور قوتِ مدافعت والے بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔

    محکمہ صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

    ہزاروں افراد کا احتجاج، وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    عمران خان نےضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    سیالکوٹ: فانا گینگ کا سرغنہ گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

  • ملک بھر کے47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک بھر کے47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک بھر کے47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے بتایا کہ مئی میں 116 ماحولیاتی نمونے پولیو کی جانچ کیلئے جمع کیے گئے تھے، 69 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جب کہ پولیو وائرس 34 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا۔

    سندھ کے 14 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، خیبرپختونخوا کے 8، بلوچستان کے 6 اور پنجاب کے 4 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی،اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے ایک ضلع کا ماحولیاتی نمونہ بھی مثبت پایا گیا جب کہ اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    اسرائیل کا ایران میں 14 منزلہ رہائشی عمارت پر حملہ،60 افراد کی موت

    پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق تمام ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1پایا گیا ہے، ملک بھر میں 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی تشویشناک ہے، پولیو وائرس کی موجودگی بچوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے، والدین بچوں کو بار بار پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

    تبریز میں اسرائیلی حملہ،دو افراد شہید،تہران جل جائے گا،اسرائیلی وزیردفاع کی دھمکی