شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) شیخوپورہ سے ہمارے نمائندہ کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر شروع ہوتے ہی ضلع شیخوپورہ میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے چیف ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی شیخوپورہ ڈاکٹر میاں محمد اشرف نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا پازیٹیو کے 80 مریض پائے گئے ہیں سب سے زیادہ خطرناک صورتحال تحصیل صفدر آباد میں ہے جہاں 24 گھنٹوں کے دوران سکولوں اور رہائشی بستیوں میں کورونا پازیٹیو کے 50 مریض پائے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں اس وقت زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے ضلع بھر میں لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی مدد مانگ لی گئی ہے
Category: صحت
-

بہتر قوت مدافعت اور پُرسکون نیند کے لئے گھریلو مصالحوں سے تیارکردہ جادوؤئی مشروب
طبی ماہرین کے مطابق نیندکی کمی کے سبب وزن اور ذہنی دباؤ میں اضافہ ہونے لگتا ہے، پر سکون نیند نہ لینے کے سبب دماغی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے اور انسانی جسم میں موجود بیماریوں سے بچانے والا نظام ، قوت مدافعت کمزور پڑنے لگتا ہے جس کے سبب انسان کے متعدد بیماریوں میں گھرنے کے خدشات میں اضافہ ہوتا ہے۔
طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے رات سونے سے قبل اینٹی سیپٹک خصوصیات سے بھرپور مصالحے ہلدی سے بنا دودھ پینا تجویز کیا جاتا ہے اگراس ہلدی دودھ میں اگر چند اجزا مزید شامل کر لیے جائیں تو یہ نہ صرف ہلدی دودھ کا ذائقہ بڑھا دیتے ہیں بلکہ اس کے صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

قدرتی اجزا سے تیار کیے جانے والے اس مشروب کو ماہرین کی جانب سے ’مون شائن مِکس‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے استعمال سے مجموعی صحت سمیت نیند میں بھی بہتری آ تی ہے۔

’ مون شائن مِکس ‘ بنانے کے لیے درکار اجزا مندرجہ ذیل ہیں:3 کھانے کے چمچ سونف کا پاؤڈر
10 کھانے کے چمچ ہلدی
2 کھانے کے چمچ لونگ پاؤڈر
4 کھانے کے چمچ ادرک کا پاؤڈر
3 کھانے کے چمچ لال گلاب کا ؤڈر
2کھانے کے چمچ جائفل کا پاؤڈر
2 کھانے کے چمچ دار چینی پاؤڈر
5 کھانے کے چمچ ملٹھی پاؤڈر
15 کھانے کے چمچ براؤن شکر یا پسا ہوا گُڑ لے لیں۔
اب ان سب اجزا کو اچھی طرح ملا کر ایک ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ کر لیں اور رات سونے سے قبل اس سفوف کا ایک چمچ ایک گلاس نیم گرم دودھ میں ملا کر پی لیں، اس دودھ یعنی کہ ’مون شائن مِکس‘ سے پر سکون نیند میں مدد ملے گی، قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوگا اور نظام ہاضمہ درست ہوگا۔
<img class="alignnone size-full wp-image-319431" src="https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/03/WhatsApp-Image-2021-03-07-at-7.14.18-PM.jpeg" alt="" width="720" height="894" / -

کیوی کے حیرت انگیز طبی فوائد
چیکو سے ملتا جلتا باہر سے خاکی اور اندر سے تروتازہ سبز رنگ کے گودے پر مشتمل رسیلا اور لذیذ ’کیوی پھل ‘ جو نہ صرف فروٹ سیلڈز کو آنکھوں کے کے لیے خوشنما بناتا ہے بلکہ کئی فوائد کا حامل ہے۔
ذائقے میں یہ اسٹابیری سے ملتا جلتا ہوتا ہے، اس پھل کی ابتداء نیوزی لینڈ سے ہوئی ہے اسی لیے اس کا نام نیوزی لینڈ کے ایک ’کیوی‘ نامی پرندے سے منسوب کر کے ’ کیوی پھل‘ رکھا گیا ہے۔
اکثر لوگ اس پھل کے بارے میں نہیں جانتے لیکن ماہرین صحت نے اس پھل کے کئی ایسے فائدے بتائے ہیں جو اس کی مقبولیت میں دس گنا تیزی کے ساتھ اضافہ کریں گے۔
یہ اپنے اندر موجود غذائیت کے اعتبار سے مفید مانا جاتا ہے جو مغربی ممالک میں تو میٹھے کھانوں میں طویل عرصے سے استعمال ہورہا ہے اب باآسانی پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔
وٹامنز اور منرلز کا خزانہ: کیوی پھل میں وٹامن اے، بی 6، بی 12 ،ای کے ساتھ پوٹاشیئم ، کیلشئم، آئرن اور میگنیشیم کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے، جو جسم کے افعال درست رکھتے ہیں جس میں خون کی روانی، آئرن جذب کرنے کی صلاحیت، مضبوط ہڈیاں اور دانت، بہترین بصارت، اور تناؤ سے نکلنے کی صلاحیت شامل ہے۔
وٹامن سی کا خزانہ: اگر آپ سمجھتے ہیں کہ صرف لیموں اور مالٹے جیسے ترش پھل ہی وٹامن ’سی‘ کا خزانہ ہیں تو آپ غلط ہیں، کیوی پھل کی 100 گرام مقدار میں ایک سو 54 فیصد وٹامن سی پایا جاتا ہے جو ترش پھلوں کے مقابلے دگنا ہے وٹامن سی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور جسم سے زہریلے مادوں اور کینسر کا سبب بننے والے عناصر کے اخراج میں مدد دیتا ہے
بے خوابی سے نجات: تائی پے میڈیکل یونیورسٹی کی مختلف تحقیقات کے مطابق کیوی پھل میں ایسے اجزا موجود ہیں جو بے خوابی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں اس کے لیے سونے سے ایک گھنٹہ قبل 2 کیوی پھل کھانا مفید ثابت ہوتا ہے۔
تروتازہ اور چمکدار جلد: کیوی میں الکلی کی خاصیتیں موجود ہیں جو مرچ مسالے والے کھانوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے، اس سے نہ صرف آپ بھرپور متحرک اور توانا رہیں گے بلکہ آپ کی جلد بھی چمکتی دمکتی اور ترو تازہ رہے گی کیوی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں، بہتر نتائج کے لیے اس کے گودے کو چہرے پر ملنا بھی فائدہ مند ہے۔
دل سمیت متعدد بیماریوں میں مفید: دل کی لیڈز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق غذائی ریشوں سے بھرپور خوراک کھانے سے امراضِ قلب شریانوں کے مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ اس سے بلڈ پریشر، بلڈ شوگر اور کولیسٹرول بھی کم ہوتا ہے اس کے ساتھ یہ وزن کم کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔
نظام انہضام کے لئے مفید: کیوی پھل میں ایکٹینڈین نامی جز پایا جاتا ہے جس میں پروٹین ہضم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے چناچہ یہ آنتوں کے مرض میں مبتلا افراد کو خاصہ آرام پہنچاتا ہے۔
املی صحت کے لئے کیوں ضروری ہے؟
وٹامن سی کیوں ضروری ہے؟
-

کافی کا زیادہ استعمال دل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کا زیادہ استعمال دل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
کافی سے متعلق طبی و غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ لمبے عرصے تک اگر ایک دن میں 5 سے 6 کپ کافی کا استعمال کیا جائے تو اس کے سبب دل کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، زیادہ کافی پینے کے نتیجے میں انسانی خون میں فیٹ کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے جس کے سبب ہارٹ اٹیک کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
آسٹریلین یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی دنیا کی پہلی جینیٹک اسٹڈی کے نتیجے میں شائع ہونے والی ہیلتھ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے وزن میں کمی، بھوک مٹانے یا دماغی کارکردگی بڑھانے کے لیے استعمال کی جانے والی کافی کا لمبے عرصے تک زیادہ استعمال دل کے لیے مضر صحت ہے اور ہارٹ اٹیک میں بننے والے اسباب میں سے ایک سبب زیادہ کافی کا استعمال بھی ہے۔
تحقیق کے دوران کافی کے استعمال اور خون میں موجود کولیسٹرول لیول اور لیپیڈز میں گہرا تعلق پایا گیا ہے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنا کافی کا زیادہ استعمال کیا جائے گا اتنا ہے دل کے عارضے کے بڑھنے کے خدشات میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔
یونی ایس اے کی ریسرچر پروفیسر ایلینا ہائیپونن کہتی ہیں کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دل کی صحت کے لیے اسکے استعمال میں توازن رکھنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ لوگ جنھیں ہائی کولیسٹرول کی شکایت ہے وہ تو کافی کے انتخاب میں بھی محتاط رہیں۔ کافی اور کولیسٹرول میں مقدار کا آپس میں تعلق ہے، زیادہ غیر فلٹر شدہ کافی کے استعمال سے خون میں چکنائی (کولیسٹرول) بڑھ جاتی ہے۔
پروفیسر ایلینا ہائیپونن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہتر ہے کہ ہمشیہ فلٹر شدہ کافی کا استعمال کیا جائے اور وہ بھی بہت زیادہ نہیں بلکہ ایک توازن میں رہتے ہوئے کرنا چاہئے۔
-

بلوچستان میں ہیپاٹائٹس کی سنگین صورتحال کے تدارک کیلئےچھ روزہ انسداد ہیپاٹائٹس مہم کا آغاز
بلوچستان میں ہیپاٹائٹس ایک سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے جس کے تدارک کیلئے وزیر اعلی پروگرام برائے انسداد ہیپاٹائٹس کے تحت ڈیرہ مراد جمالی میں چھ روزہ مہم کا افتتاح کردیا گیا-
باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ڈیرہ مراد جمالی میں ہیپاٹائٹس کی ویکسینیشن کی کے حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جہاں کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی اور صوبائی کوآرڈینیٹر تدارک ہپاٹاٹٹس ڈاکٹر گل سبین اعظم نے چھ روزہ انسداد ہیپاٹائٹس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا –
افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی۔ایم ایس ڈاکٹر ایاز جمالی ۔ نیشنل پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر منظور احمد ابڑو ۔پی پی ایچ ائی کے ڈی ایس ایم شاہ جہان مینگل ۔ڈاکٹر ارباب قادر بخش بابو محمد اعظم بہرانی سمیت دیگر موجود تھے-
ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے بتایاکہ چھ روزہ مہم میں ضلع کی آٹھ یونین کونسلوں اور سٹی ایریا کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جوکہ گھر گھر جاکر سولہ سال سے زائد 53ہزار لوگوں کی ہیپاٹائٹس بی اور سی کی ویکسینیشن کی جائے گی 35ہزار لوگوں کے لیے پہلی بار مفت ہیپاٹائٹس بی اور سی کی تشخیص کے لئے جدید تشخیصی کٹ استعمال کی جاررہی ہے-
کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی اور ڈاکٹر گل سبین اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال و صحت مند بلوچستان صوبائی حکومت کا وژن ہے صحت مند انسان معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلوچستان میں ہیپاٹائٹس کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ صحت عامہ سے متعلق شعوری آ گاہی کی بھی اشد ضرورت ہے نصیر آباد اسوقت کالے یرقان کے مرض کے حوالے سے ہائی رسک ایریا ہے اس لئےہیپاٹائٹس پروگرام کے ذمہ داران کو اس ہائی رسک ایریا کو فوکس کرکے فوری طور پر اسکریننگ اور مرض میں مبتلا افراد کے علاج پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے-
-

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج 14دن کے لئے بند
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج شیخوپورہ کو کرونا وبا کے پیش نظر 14روز کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کرتے ہوئے بند کر دیا گیا ہے
اس سلسلے میں پرائمری اور اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈپارٹمنٹ نے ایک مراسلہ بھی جاری کیا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے حکم سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کو 14 روز کے لئے بند کرنے کا حکم۔دیا گیا ہے
باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مذکورہ کالج میں کرونا کے تین مریضوں کی موجودگی پائی گئی تھی جس کے بعد ایکشن لیتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے
-

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عبداللہ محمود کا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عبداللہ محمود کا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری کا دورہ کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فائزہ کنول بھی ان کے ہمراہ تھی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ہسپتال میں موجود مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ مریضوں کے علاج و معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ مریضوں کے علاج و معالجے کے لیے حکومت پنجاب تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے. ہسپتال کے دورے کا مقصد انتظامات کے ساتھ ساتھ مریضوں کو علاج ومعالجے کے سلسلے میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے کر مزید بہتر بنانا ہے۔
-

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ضلع لیہ میں 88 نئے صحت گھربنانے کی منظوری دے دی
وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ضلع لیہ میں 88 نئے صحت گھربنانے کی منظوری دے دی. ہر صحت گھر دس ہزارکی آبادی پرقائم کیاجارہاہے، صحت گھرمیں ڈاکٹرزاور ادویات کو یقینی بنایاجائے گا. صحت گھروں کے ذریعے غیر مستندافراداور عطائیت کے خلاف ایکشن میں مددحاصل ہوسکے گی.وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی عوام کوان کااصل حق دلوانے میں تاریخی کرداراداکررہی ہے۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ضلع لیہ میں 88 نئے صحت گھربنانے کی منظوری دے دی ہے۔وزیر صحت نے یہ منظوری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں جنوبی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی مزیدبہتری کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔اجلاس میں سیکرٹری صحت برسٹر نبیل اعوان،سیکرٹری جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرآصف طفیل، میاں زاہدالرحمن باٹہ اور ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب ڈاکٹرشاہدلطیف نے شرکت کی۔سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے وزیر صحت کوجنوبی پنجاب میں صحت انصاف کارڈزکی تقسیم اور ضلع لیہ میں نئے صحت گھرکے منصوبہ کی تفصیلا ت پیش کیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ لیہ کی عوام کو 88 نئے صحت گھروں کی شکل میں ایک بہترین تحفہ دے رہے ہیں۔صحت گھروں کے منصوبہ کی نگرانی سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کریں گے۔ہر صحت گھر دس ہزارکی آبادی پرقائم کیاجارہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہر صحت گھرمیں ڈاکٹرزاور ادویات کو یقینی بنایاجائے گا۔صحت گھروں میں ڈاکٹرز،ڈسپنسززاور لیڈی ہیلتھ ورکرزفرائض سرانجام دیں گے۔صحت گھروں کے ذریعے غیر مستندافراداور عطائیت کے خلاف ایکشن میں مددحاصل ہوسکے گی۔وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترسہولیات فراہم کریں گے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ جنوبی پنجاب کی عوام نے ماضی میں ہمیشہ خاندانی سیاستدانوں سے دھوکہ کھایاہے۔تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی عوام کوان کااصل حق دلوانے میں تاریخی کرداراداکررہی ہے۔جنوبی پنجاب کی تین ڈویژنزملتان،ڈی جی خان اور بہاول پورمیں صحت کی بہترسہولیات کویقینی بنایاجارہاہے۔عمران خان کے سپاہی ہونے کے ناطے عوامی خدمت پرمکمل یقین رکھتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان پنجاب کی عوام کیلئے صحت اور تعلیم کے شعبہ جات میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیداکرناچاہتے ہیں۔جون 2021تک ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژنزکے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزتقسیم کردئیے جائیں گے۔ -

این سی او سی کے غلط فیصلے نے کورونا کے بڑھنے کی گھنٹی بجا دی
این سی او سی کا تمام سکول، کالجز، پارکس اورہوٹلز وغیرہ کھولنے کا فیصلہ ایک غلط فیصلہ ہے جس نے کورونا کے بڑھنے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ پی ایم اے سمجھتی ہے کہ ہسپتالوں کے اعدادوشمار یہ واضح کر رہے ہیں کہ کورونا کے پھیلنے کی شرح بدستور بڑھ رہی ہے اور شرح اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ آج بھی لاہور کے ہسپتالوں کے آئی سی یو وارڈز میں کرونا کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک موجود ہے۔ سو فیصد حاضری کے ساتھ سکول کھولنے سے جب یہ بچے بیماری لے کر گھروں میں جائیں گے تو اِن کی وجہ سے بزرگوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی شرح بڑھ جائے گی۔اور پاکستان کا موجود کھوکھلا صحت کا نظام اس قابل نہیں ہے کہ وباء کے بڑھنے کی صورت میں احسن طریقے سے اس کا مقابلہ کر سکے
ان خیالات کا اظہارپی ایم اے ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی صدر پی ایم اے لاہور نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر تنویر انور،پروفیسر خالد محمود خان، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر احمد نعیم،پروفیسر ڈاکٹرثاقب سہیل،ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹرسلمان کاظمی نے شرکت کی۔
عہدیدان نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سیکٹرز کو کھولنے کے اعلان پر نظر ثانی کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ -

موٹاپا بلڈ پریشر سانس دل کے امراض ۔فالج کینسر کا باعث، سیکرٹری پناہ
راولپنڈی: پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن” پناہ” کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں سیمینار منعقد ہوا جس میں فاسٹ و ہائی جینک فوڈ شوگری ڈرنکس موٹاپے کے بنیادی اجزاء قرار دیے گئے۔
سیکرٹری پناہ ثناء اللہ گھمن کا کہنا ہے کہ موٹاپا خود بیماریوں کی جڑ اور دل کے امراض کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن پناہ نے حالیہ سروے رپورٹ جاری کردی ہے۔موٹاپا بلڈ پریشر سانس دل کے امراض ۔فالج کینسر کا باعث ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق 68 فیصد اموات کی وجہ شوگری ڈرنکس اور موٹاپے سے پیدا امراض ہے۔ اسلام آباد میں حالیہ سروے میں 80 فیصد لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے، 72 فیصد لوگ موٹاپے کی وجہ سے پر یشان ہیں،
حکومت کو اس معاملہ پر سنجیدگی اختیار کرنی ہوگی،
کلوگوز کی اضافی مقدار کی وجہ سے بینائی اور دماغی امراض کا باعث ہے، شوگری ڈرنکس کے استعمال سے دل کی شریانیں سکڑنے سے ہارٹ اٹیک ہوتا ہے، شوگری ڈرنکس کے روزانہ استعمال سے بھی دل کے دورے کا امکان بڑھ جاتا ہے. اسکول کے 46 فیصد بچے روزانہ شوگری ڈرنکس استعمال کرتے ہیں ۔ڈبلیو ایچ او کی تجویز ہے کہ شوگری ڈرنکس سگریٹ اور دیگر اشیاء پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی جائے۔ میکسیکو نے شوگری ڈرنکس ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کرکے استعمال میں کمی کی.
