Baaghi TV

Category: صحت

  • آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل طارق کا ضلع بھر کے کرونا ویکسین سنٹرز کااچانک دورہ

    آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل طارق کا ضلع بھر کے کرونا ویکسین سنٹرز کااچانک دورہ

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق
    ننکانہ صاحب بزدارحکومت کی خصوصی ہدایت پرصوبہ بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں ضلعی انتطامیہ کی جانب سے قائم کردہ کرونا ویکسین سنٹرز میں بزرگ شہریوں کو کرونا سے بچاﺅ کی حفاظتی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، 60سال یا اس سے زائد عمرافراد کرونا سے بچاﺅ کی حفاظتی ویکسین ضرورکروائیں۔ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارتی ڈاکٹر سہیل طارق نے تحصیل ننکانہ صاحب گوردوارہ

    تنبوصاحب اور تحصیل شاہکوٹ ہاکی اسٹیڈیم میں قائم کردہ کرونا ویکسین سنٹر زکا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارتی ڈاکٹر سہیل طارق نے کرونا ویکسین سنٹر زمیں بزرگ شہریوں کو ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا اورمحکمہ صحت کے ڈاکٹرز ودیگر عملہ کرونا ویکسین سنٹر زمیں بزرگ شہریوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو چاہیے کہ سوشل ڈسٹینس سمیت تمام تر حکومتی ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں تاکہ اس موذی مرض سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنے بزرگوں کے تحفظ کے لیے ان کی ویکسین کو یقینی بنائیں،حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ملک پاکستان میں کرونا وائرس کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے۔

    بعدازاں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طار ق سہیل نے ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر اسفند یار کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کومہیا کی جانے والی طبی سہولیات، ہسپتال کے مختلف وارڈ،ادویات کے سٹاک سمیت عملہ کی حاضری کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق نے مریضوں سے محکمہ صحت کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔

  • رمضان میں پانی کی کمی سے بچنے کے لئے گھر میں تیار کئے جانے والے فرحت بخش مشروبات

    رمضان میں پانی کی کمی سے بچنے کے لئے گھر میں تیار کئے جانے والے فرحت بخش مشروبات

    رمضان میں روزہ رکھنے اور گرمی کی شدت کے سبب ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جسے روزہ افطار کے بعد پانی کی مطلوبہ یا زیادہ مقدار استعمال کر کے بچایا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ماہرین کے مطابق گرمیوں کے موسم میں عام روٹین سے ہٹ کر پانی پینے کا استعمال بڑھا دینا چاہیے تاکہ براہ راست دماغ پر اثر انداز ہونے والی شکایت ڈی ہائیڈریشن سے بچا جا سکے جبکہ رمضان کے دوران دن میں ایسا ممکن نہیں ہو پاتا۔

    تاہم افطار کے دوران یا بعد میں اگر سادہ پانی کے علاوہ گھر میں ہی تیار کیے جانے والے صحت اور فرحت بخش مشروبات کا استعمال کر لیا جائے تو پانی کی کمی دور ہونے کے ساتھ صحت پر بھی متعدد فوائد مرتب ہوتے ہیں اور افطار کے دوران تلی ہوئی مضر صحت غذاؤں کے استعمال کے اثرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

    رمضان کے دوران روزہ ہونے کے سبب دن میں پانی کا استعمال نہیں کیا جا سکتا مگر روزہ افطار کرنے کے بعد پانی کے زیادہ استعمال اور مختلف اقسام کے خوش ذائقہ، فرحت بخش مشروبات کے استعمال سے روزہ دار کی فوراً توانائی بحال ہو جاتی ہے، بھوک کا احسا س بھی کم ہوتا ہے جس کے نتیجے میں وزن میں صحت مندانہ طریقے سے کمی بھی آتی ہے ۔

    مندرجہ ذیل مشروبا ت کا استعمال رمضان کے دوران نہات مفید ثابت ہو سکتے ہیں:

    گنے کا رس:
    گنے کا جوس فوراً توانائی بحال کر کے تروتازہ اور فرحت بخش محسوس کرواتا ہے، تھکاوٹ دور کرتا ہے اور گردوں کی صحت کے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔

    لیموں پانی:
    لیموں پانی طبی ماہرین کی جانب سے ہر موسم میں تجویز کیا جاتا ہے، لیموں صحت، قوت مدافعت بہتر بنانے اور وٹامن سی کی بھر پور مقدار حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہےلیموں پانی ناصرف ایک سستا ترین ڈیٹاکس واٹر ثابت ہوتا ہے بلکہ یہ گردوں کی صفائی کے لیے بھی بہترین مشروب قرار دیا جاتا ہے لیموں پانی کے استعمال سے وزن میں کمی آتی ہے، طبیعت کا بھاری پن دور ہوتا ہے اور غذا جَلد ہضم ہوتی ہے ۔

    گل قند کا استعمال:
    لال گلاب کے پھولوں سے تیار گل قند نا صرف گرمی کی شدت کم کرتی ہے بلکہ فرحت بخش احساس بھی جگاتی ہے، روزہ افطار کرنے کے بعد اگر میٹھے کے طو ر پر گل قند کا استعمال کر لیا جائے یا پھر اسے پانی یا دودھ میں شامل کر کے پی لیا جائے تو غذا جَلد ہضم ہو جاتی ہے اور بھاری پن بھی محسوس نہیں ہوتا ہے۔

    کھیرے کا ڈیٹاکس واٹر:
    رمضان ہر انسان کو جسم سے مضر صحت مادوں کو ڈیٹاکس کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے، اس دوران جسم ’انٹرمٹینٹ فاسٹنگ‘ کی حالت میں ہوتا ہے، روزہ افطار کے بعد اگر غذا کے ساتھ کھیرے سے بنا ڈیٹاکس واٹر یا اسموتھی کا استعمال کر لیا جائے تو نظام ہاضمہ سمیت قوت مدافعت بھی بہتر کام کرنے لگتا ہے اور انسانی جسم سے مضر صحت مادوں کا صفایا ہو جاتا ہے ۔

    ناریل کا پانی:
    ناریل کا پانی صحت بخش مائع ہے، ناریل کا پانی بد ہضمی اور تیزابیت کا بہترین علاج ہے اور اس کے استعمال سے انسان خود کو ہلکا اور توانا محسوس کرتا ہے، ناریل کے پانی میں تخم بالنگا ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، ناریل کا پانی پیٹ پھولنے کی شکایت سے بھی بچاتا ہے۔

  • پولیو سے پاک پاکستان – ملک بھر میں پولیو فری پاکستان مہم جاری

    پولیو سے پاک پاکستان – ملک بھر میں پولیو فری پاکستان مہم جاری

    تفصیلات کے مطابق 29 مارچ سے شروع ہونے والی ملک گیر مہم کامیابی سے جاری ہے، اس مہم کا ہدف چار کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے، پہلے چار دنوں میں ساڑھے تین کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں، پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں، پولیو جیسی خطرناک بیماری کے خلاف اس کیمپین میں دو لاکھ نوے ہزار فرنٹ لائن ورکرز اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں جو قوم کے ہیرو ہیں

    ملک کی موجودہ اور آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے پولیو کے قطرے بہت ضروری ہیں، ملک کے طول و عرض میں جاری اس مہم کی سیکورٹی کی ذمہ داری پاک فوج احسن طریقے سے نبھا رہی ہے، مسلح افواج دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنا رہی ہیں

    اب تک کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا، عوام میں پولیو کے بارے میں آگاہی بڑھانے میں میڈیا بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس مہم کے دوران کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات اور حفاظتی تدابیر کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے

  • شیخوپورہ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری

    شیخوپورہ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) جنڈیالہ روڈ پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری ،انتظامیہ اور پولیس نے چپ سادھ لی۔
    تفصیلات کے مطابق جنڈیالہ روڈ پر ہفتہ وار دو روزہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جمعہ کے روز تمام کاروباری مراکز کھلے رہے ، انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نا لائی گئی،

    حکومتی ایس او پیز کی بھی کھلی خلاف ورزیاں جاری رہیں، یہی وجہ ہے کے شیخوپورہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے

    یادر رہے کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں شیخوپورہ میں جمعہ اور ہفتہ کے دن لاک ڈاؤن ہوتا ہے۔ شیخوپورہ کے تاجر حضرات کی اپیل پر ڈپٹی کشمنر نے حکومت پنجاب کو مراسلہ لکھا تھا جسے پنجاب حکومت نے مان لیا اور نوٹیفکیشن جاری کیا تھا

    شہر شیخوپورہ میں کرونا کی تیسری لہر میں مریضوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے،اب تک کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد پہلی اور دوسری لہر سے کہیں زیادہ ہیں

  • ورزش سے قبل بلیک کافی پینے کے حیران کن فوائد

    ورزش سے قبل بلیک کافی پینے کے حیران کن فوائد

    کافی کے ذریعے وزن میں کمی اور ورزش پر کی گئی تحقیق میں میں ایک گہرا تعلق سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح نہار منہ ورزش کرنے کے بے شمار فوائد ہیں جن میں تیزی سے وزن میں کمی آنا، جسم کا سیڈول ہونا، سارہ دن متحرک رہنا اور دماغی صحت اور کارکردگی کا بڑھ جانا شامل ہے ۔

    تحقیق کے مطابق دوپہر میں بھی ورزش کرنے کے نتائج بھی صبح کے اوقات میں ورزش کرنے جیسے ہی حاصل ہوتے ہیں، دوپہر کھانے کے اوقات میں ورزش کرنا بہترین ہے اس دورانیے میں آپ ناشتہ کر چکے ہوتے ہیں اور دن کے دوسرے کھانے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں-

    تحقیق کے مطابق شوگر اور کولسیٹرول لیول صبح کے مقابلے میں دوپہر میں زیادہ بڑھا ہوا ہوتا ہے ایسے میں ایک کپ کافی کے بعد ورزش کرنے سے شوگر اور کولیسٹرول لیول متوازن سطح پر پہنچ جاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق صبح نہار منہ ورزش کرنے کے بجائے دوپہر میں ورزش کرنے کے نتیجے میں وزن 10 فیصد زیادہ تیزی سے کم ہوتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق اگر ورزش سے قبل ایک کپ بلیک کافی کا استعمال کر لیا جائے تو یہ ورزش کی افادیت کو بڑ ھا دیتا ہے اور وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے اور چربی بھی تیزی سے گھلتی ہے-

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کا صحیح وقت صبح نہار منہ ہے مگر کافی کا استعمال اور ورزش صبح کے بجائے دوپہر میں کی جائے تو ان دونوں کے نتائج مزید سود مند ثابت ہوتے ہیں۔

    ما ہرین کے مطابق کڑک کافی کی مقدار حاصل کرنے کے لیے 3 ملی گرام کی مقدار استعمال کی جا سکتی ہے،

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کیفین کا استعمال صبح کے مقابلے میں دوپہر میں بہترین ثابت ہوتا ہے کیفین کا استعمال جسمانی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے کیفین کے استعمال کے بعد کی جانے والی ورزش چربی گھلنے اور بہتر طریقے سے ورزش کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

  • خوراک کومحفوظ بنانے والے کیمیائی اجزا ویکسینز کےاثرات کوغیرموثر کرنے کا باعث بنتے ہیں   تحقیق

    خوراک کومحفوظ بنانے والے کیمیائی اجزا ویکسینز کےاثرات کوغیرموثر کرنے کا باعث بنتے ہیں تحقیق

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک کو طویل عرصے کےلئے محفوظ بنانے کے لیے استعمال ہونے والے کیمیائی اجزا انسانی مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اس ہفتے کے انٹرنیشنل جرنل آف انوائرمینٹل ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ کھانے پینے کی وہ اشیا جنھیں طویل عرصے تک شیلف میں رکھنے اور محفوظ بنانے کے لیے جو طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے وہ مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے اور ویکسین کے اثرات کو غیر موثر کرتا ہے۔

    مزید برآں اس تحقیق کے ماہرین نے کورونا وائرس کی شدت اور خون میں موجود خوراک کو محفوط بنانے والے کیمیائی اجزا کی بلند سطح کے درمیان تعلق کا بھی پتہ چلایا۔

    انوائرمینٹل ورکنگ گروپ کی تحقیق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مشہور پروسیسڈ فوڈز کی شیلف میں محفوظ رکھنے کی مدت کو بڑھانے کے لیے استعمال ہونے والی کیمیائی اجزا مدافعتی نظام کو سخت نقصان پہنچاتا ہے۔

    انوائرمینٹل ورکنگ گروپ کے محققین نے اس مقصد کے لیے انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ٹاکسیکٹی فار کاسٹر یا ٹاکس کاسٹ کے ڈیٹا کو استعمال کیا تاکہ خوراک کو محفوظ کرنے کے لیے عام طور پر استعمال ہونے والی کیمیکل اور فوڈ پیکیجنگ میں استعمال ہونے والی ان اشیا کے صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کا جائزہ لیا جاسکے۔

    اس تجزیہ میں انیمل اور نان انیمل ٹیسٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ کیمیکلز مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں اور تحقیق کے نتائج بالخصوص کورونا وبا کے دوران باعث تشویش ہیں۔

  • ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے مطابق ملک میں طبی غذائیت کو فروغ دینے کی ضرورت میں اضافہ ہو رہا ہے

    ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے مطابق ملک میں طبی غذائیت کو فروغ دینے کی ضرورت میں اضافہ ہو رہا ہے

    ایبٹ لیباریٹریز کی جانب سے پاکستان میں طبی غذائیت کے موضوع پردی اکنامسٹ انٹیلی جنس ایونٹ کی رپورٹ کی تائیدمقامی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے مطابق ملک میں طبی غذائیت کو فروغ دینے کی ضرورت میں اضافہ ہو رہا ہے، ایبٹ لیباریٹریز سائنسی بنیادوں پر تیار کردہ غذائیت کے حل پیش کرتی ہے تاکہ لوگوں میں غذائیت کی کمی دور کی جا سکےکراچی،24مارچ، 2021 : صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے میں غذائیت کا کردار مضبوط بنانے کی حکمت عملی کے تحت، ایبٹ لیباریٹریز نے دی اکنامسٹ انٹیلی جنس ایونٹ کی اُس رپورٹ کی تائید کی ہے

    جس میں ، پاکستان کے حوالے سے غذائیت کی صورت حال بیان کی گئی ہے۔مذکورہ رپورٹ میں،جو آج ہی شائع ہوئی ہے ،مناسب غذائی پروگراموں کو اختیار کرنے اور اُس سے آگے موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے میں ہیلتھ کیئر سسٹم کو درپیش دشواریوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں اُن وجوہات کو بھی بیان کیا گیا ہے جو اِس صورت حال کو اور بھی سنگین بنا رہی ہیں اور اِن وجوہات میں خوراک کے حوالے سے عدم تحفظ، ماہرین خوراک و ماہرین غذائیت کی شدید کمی اور اسپتال یا گھر، دونوں جگہوں پر،غذائیت کی اہمیت کے حوالے سے لوگوں میں ناکافی آگاہی شامل ہیں۔

    پاکستان نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹک سوسائٹی (PNDS) کی نائب صدر، لیفٹنٹ کمانڈر رابعہ انور کے مطابق،پاکستان میں تربیت یافتہ ماہرین خوراک و غذائیت کی کمی ہے۔ رابعہ کہتی ہیں:”اسپتال میں داخلے کے وقت زیادہ تر مریضوں کی، غذائیت کے حوالے سے، اسکریننگ نہیں کی جاتی ہے۔اس کے نتیجے میں بہت سے مریضوں کو اپنے قیام کے دوران دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ناقص غذائیت کا شکار اُن مریضو ں میں سے دو تہائی مریض مزید قیام سے انکار کر دیتے ہیں۔ اگر مصیبت کے مارے ایسے مریضوں کی ابتدائی مراحل میں ہی شناخت کر لی جائے َ اور اُنھیں تربیت یافتہ ماہر خوراک کے ذریعے مناسب خوراک فراہم کی جائے تو ایسی صورت میں پیچیدگیوں، اسپتال میں قیام کا عرصہ بڑھانے، دوبارہ داخلے کی شرح ، اموات اور دیکھ بھال کے اخراجات میں کمی کی جا سکتی ہے۔“

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، لاہور کے وائس چانسلر، پروفیسر جاوید اکرم کہتے ہیں:”اچھی صحت کے لیے اچھی غذائیت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔زندگی کے تمام مراحل میں صحت مندرہنے اور ترقی کرنے کی غرض سے مناسب غذائیت کے زریعے اہم غذائیت بخش اجزاءکا پہنچانا بہت اہم ہے۔ ناقص غذائیت کو دور کرنے اور بہتر نتائج دینے والے تمام سولوشنز میں طبی اعتبار سے تیار کردہ کھانے ، کھانے کی متبادل اشیاءاور غذائی سپلیمنٹس ہیں۔“رپورٹ میں اِس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ پاکستان کے طبی عملے میں غذائیت کے بارے میں معلومات کی کمی ایک مسلسل مسئلہ ہے اور جبکہ مریضوں کی غذائی دیکھ بھال کے لیے ا±نھیں درست خوراک، سادہ ترین، محفوظ ترین اور سستا ترین طریقہ ہے۔

    رپورٹ کے حوالے سے ایبٹ کے جنرل منیجر، نیوٹریشن بزنس برائے پاکستان اور عراق، عاصم شفیق نے کہا:”ایبٹ میں، ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان میں ناقص غذائیت کے حوالے سے اس گہری تشویش کی تائید کرتے ہیں۔اگرچہ اس سلسلے میں بہت سی دشواریاں ہیں لیکن ہمیں حکومت کی جانب سے اِن دشواریوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کا عزم نظر آتا ہے۔سائنسی بنیادوں پر تیار کردہ غذائی مصنوعات مثلاً اینشیور، پیڈیا شیور اور گلوسرنا کے ذریعے ایبٹ ایک قابل اعتماد اسٹریٹجک ہیلتھ کیئر پارٹنربننے کے لیے تیار ہے۔“

    ایبٹ لیبارٹریز،سنہ 1948ءسے پاکستان میں کام کررہی ہے اور اُس وقت سے ایک ممتاز ہیلتھ کیئر پارٹنر ہے جو جدید اور اعلی معیار کی مصنوعات اور سولوشنز کا ایسا متنوع پورٹ فولیو پیش کررہی ہے جس میں غذائی، ادویات سازی، تشخیص اور طبی آلات شامل ہیں۔ کورنگی اور لانڈھی میں ، کمپنی کی دو مینوفیکچرنگ سائٹس ہیں۔ ایبٹ پاکستان نے حال ہی میں ملٹی نیشنل کی کیٹگری میں ’ایمپلائر آف دی ایئر ایوارڈ‘جیتا ہے۔

  • ڈپٹی کمشنر کا اچانک چھاپہ

    ڈپٹی کمشنر کا اچانک چھاپہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے بنیادی مرکز صحت چھاپہ مینارہ کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت میں زیر علاج مریضوں کی عیاد ت کی اور ان سے علاج معالجہ کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت میں تعینات ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کے حاضری رجسٹر کو بھی چیک کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران علاقہ مکینوں کے لئے وافر پولیو ویکسین کا بندوبست رکھا جائے اور علاقہ کا کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نومولود بچوں کو لگنے والے حفاظتی انجیکشن کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے، علاقے کی خواتین کے لئے سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے اور زچگی کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کے لئے تمام ضروری سہولیات کا بندوبست کیا جائے ۔ اس موقع پر یوسی ایم او زوالفقار علی نے ڈپٹی کمشنر کو پولیو ٹیموں کو درپیش مسائل کے متعلق آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ کے تمام بنیادی مراکز صحت میں بہترین طبی سہولیا ت کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے بنیادی مرکز صحت چھاپہ مینارہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور مہم کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی

  • ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو کا اچانک دورہ

    ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو کا اچانک دورہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ چھٹی کے روز رات گئے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر نے آئی سی یو ، سی سی یو وارڈ اور ایمرجنسی ٹراما سینٹر میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور انہیں علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے حاضری رجسٹر کو بھی چیک کیا اور ڈیوٹی پر مامور عملے کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کریں

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لیےبہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی غفلت کو برداشت نہیں کی جائے گا۔

  • ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروزوالہ کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروزوالہ کا دورہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور کرونا ویکسینیشن سنٹر فیروزوالہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

    دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور مریضوں کے ساتھ حسن اخلاق کے ساتھ پیش آیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھیں۔

    ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروز والہ کے دورہ کے بعد کرونا ویکسینینش سنٹرفیروز والہ پہنچے اور ویکسینیشن سنٹر میں دستیاب عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کرونا ویکسینیشن سنٹر میں تمام سہولیات کی دستیابی اور بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا ویکسینیشن سنٹر فیروزوالہ میں عوام کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں

    ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر خطر ناک ثابت ہو رہی ہے جس سے بچاﺅ کے لئے عوام کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرونا ویکسینیشن سنٹر فیروز والہ میں مریضوں کی سہولت کے لئے ماسک ، سینی ٹائزر اور جنریٹر سمیت تمام تر سہولیات میسر ہیں ۔ عوام کو مفت کرونا ویکسینیشن کی سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔