Baaghi TV

Category: صحت

  • اسلام آباد اور لورالائی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد اور لورالائی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : حکام کےمطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیااس کے علاوہ وفاقی دارا لحکو مت اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پولیو وائرس راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پایا گیا۔

    حکام کے مطابق پاکستان میں 45 اضلاع کے 176 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے،پاکستان میں اب تک 4 بچے پولیو وائرس سے معذور اور ایک انتقال کر چکا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا والد سے محبت کے عالمی دن پر پیغام

    ایم کیو ایم پاکستان نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے شہری اور سندھ دشمن …

    وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر درمیان ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ پر مبارکباد

  • سندھ میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت، 12 سالہ لڑکا دم توڑ گیا

    سندھ میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت، 12 سالہ لڑکا دم توڑ گیا

    کراچی:سندھ میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے ،نجی اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 12 سالہ لڑکا دم توڑ گیا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں 11 سالہ بچہ امیر حمزہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوکر دم توڑ گیا،رواں سال ڈینگی بخار کے سبب رپورٹ کی جانے والی یہ پہلی ہلاکت ہے،اسپتال ذرائع کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ لڑکے کو تشویشناک حالت میں آج صبح ہی اسپتال لایا گیا تھا اس سے قبل یہ لڑکا کسی اور اسپتال میں تین دن سے زیر علاج تھا،پلیٹیلیٹس ختم ہونے کے باعث بچہ انتقال کر گیا۔

    سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے پانچ سو سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں،طبی ماہرین بھی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری پورے آستینوں کا لباس پہنیں،مچھر دانیوں اور مچھر کو دور رکھنے والے لوشن کا استعمال کریں اور گلی و محلے میں پانی بھی جمع نہ ہونے دیں۔

    مسٹر بیسٹ کی بھارتی کمپنی کو شکست، یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے …

    دسری جانب شہری شکوہ کرتے ہیں کہ شہر میں ڈینگی کے پھیلاؤ کے باوجود حکومت مچھر مار اسپرے مہم شروع نہیں کررہی۔

    اسرائیلی جنگی کابینہ نے امریکی صدر کی جنگ بندی تجاویز کی منظوری دیدی

  • ہم جنس پرستوں سے متعلق ماہرین کا نیا انکشاف

    ہم جنس پرستوں سے متعلق ماہرین کا نیا انکشاف

    ماہرین نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ مخالف جنس کے مقابلے پر ہم جنس پرستوں میں کینسر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ڈیلی میل کے مطابق امریکی کینسر سوسائٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کئی لحاظ سے سوشل میڈیا صارفین سمیت دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کر رہی ہے،اس تحقیق میں ہم جنس پرست اور خواجہ سرا (ایل جی بی ٹی کیو پلس) میں کینسر کے امکانات سے متعلق ہی بتایا گیا ہے۔

    جبکہ ادارے کی جانب سے کہناتھا کہ چونکہ ہم جنس پرست اور خواجہ سرا (ایل جی بی ٹی کیو پلس) کے افراد سگریٹ، شراب، ڈرگس سمیت ان تمام چیزوں کی طرف مائل ہوتے ہیں جو کہ کینسر کا باعث بنتی ہےیہی وجہ ہے کہ ان افراد میں کینسر ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں، ہم جنس پرست اور خواجہ سرا (ایل جی بی ٹی کیو پلس) کے افراد میں ایس ٹی آئی جیسے کہ ایچ آئی وی اور ایچ پی وی ہونے کے امکانات بھی ہوتے ہیں جو کہ کینسر کا باعث بنتے ہیں۔

    ویتنام کے سفیر کی اہلیہ اسلام آباد سے لاپتہ

    امریکی کینسر سوسائٹی کے چیف سائنٹیفک افسر ڈاکٹر ولیم داہوت کا کہنا تھا کہ ہم خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے آبادی میں ہچکچاہٹ پر آگاہ ہیں، ہمیں خدشہ تھا کہ تعصبات کی بنا پر اور کم واقفیت کی بنا پر نتائج بدتر ہو سکتے ہیں،اس تحقیق میں 3 بڑے قومی سروے کیے گئے تھے، جن میں نیشنل ہیلتھ انٹرویو سروے، برتاؤ رسک فیکٹر سرویلیئنس سسٹم اور نیشنل یوتھ تمباکو سروے شامل ہیں-

    جبکہ اسی سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ہم جنس پرست افراد مخالف جنس کے مقابلے میں زیادہ سگریٹ پیتے ہیں،تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ یہ کینسر کی کئی دوسری اقسام سے بھی منسلک ہے تمباکو نوشی کینسر کے علاوہ صحت کے سنگین مسائل کا بھی سبب بنتی ہے، جیسے فالج، پھیپھڑوں کی بیماری اور دل کی بیماری۔

    جنرل ہسپتال:دو بچوں کی ماں کی یوٹرس سے 25کلو وزنی رسولی نکالنے کا کامیاب آپریشن

  • جنرل ہسپتال:دو بچوں کی ماں کی یوٹرس سے 25کلو وزنی رسولی نکالنے کا کامیاب آپریشن

    جنرل ہسپتال:دو بچوں کی ماں کی یوٹرس سے 25کلو وزنی رسولی نکالنے کا کامیاب آپریشن

    جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے میڈیکل کے شعبے میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 48سالہ خاتون سمیرا امجد کا انتہائی پیچیدہ آپریشن کر کے یوٹرس سے25کلو وزنی رسولی نکال کر دو بچوں کی ماں کی جان بچا لی ہے،

    ہسپتال کی گائنا کالوجسٹ یونٹ تھری کی ٹیم میں ڈاکٹر شبنم محمد علی، ڈاکٹر مریم ذو الفقار،ڈاکٹر نادیہ سبین، ڈاکٹر عروسہ،ڈاکٹر ساجدہ اور ڈاکٹر عثمان شامل تھے، ٹیم کے ارکان اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برؤئے کار لاتے ہوئے 5گھنٹے طویل آپریشن کر کے رسولی نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ سمیر اامجد طویل عرصہ سے پیٹ بڑھنے،درد اور مختلف نسوانی امراض کی تکلیف میں مبتلا تھی اور کافی عرصے سے مختلف ہسپتالوں کے چکر لگاتی رہیں لیکن اُن کا مرض بڑھتا گیا، مذکورہ خاتون علاج کے لئے آخر کا ر ایل جی ایچ کے گائنی آؤٹ ڈور میں آئی جہاں گائنا کالوجسٹ کی ماہر ٹیم ڈاکٹر لیلیٰ شفیق و دیگر نے مریضہ کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ کروائے تو علم ہواکہ یوٹرس میں بہت بڑی رسولی موجود ہے جس پر مریضہ کو داخل کر لیا گیا اور آپریشن کا فیصلہ کیا۔

    اس کامیاب آپریشن پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے گائنی کے ڈاکٹروں کے اس کارنامے پرمبارکباد دیتے ہوئے اُن کی کاوشوں کو سراہا۔پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ انہیں اس امر کی خوشی ہے کہ مذکورہ خاتون عرصہ دراز سے جس اذیت میں مبتلا تھی اُسے ایل جی ایچ گائنا کالوجسٹس کی ٹیم نجات دلانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ مریضہ کی جان بچانے کے کامیاب آپریشن پر خاتون کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایل جی ایچ کے ڈاکٹروں کو ڈھیروں دعائیں دیں اور کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بعد ایل جی ایچ کے ہیلتھ پروفیشنلز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی مریضہ کا کامیاب آپریشن کر کے اسے اذیت سے نجات دلائی اور اُس کی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ جنرل ہسپتال حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت طبی سہولیات مریضوں کو فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ہسپتال آنے والا ہر مریض ڈاکٹروں کے لئے وی آئی پی کا درجہ رکھتا ہے جس کو بلا امتیا ز تشخیصی و طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی

    والدین نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کریں:مریم نواز

    وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب

    پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

    تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

  • برطانیہ میں سورج کی تیز  شعاعوں  سے جِلدکا کینسر پھیلنے لگا

    برطانیہ میں سورج کی تیز شعاعوں سے جِلدکا کینسر پھیلنے لگا

    لندن: برطانیہ میں سورج کی تیز تپش سے جِلدکا کینسر پھیلنے لگا-

    باغی ٹی وی: برطانوی خبر رساں ادارے "بی بی سی” کے مطابق سرطان کی تحقیق کرنے والے ادارے کینسر چیریٹی نے برطانوی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سورج کی تیز شعاعیں جِلدی کینسر (میلانوما ) کا سبب بن رہی ہیں،جبکہ کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کینسر ریسرچ یوکے کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہےکہ رواں سال کے آخر تک 20 ہزار 800 کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے جو 2020 اور 2022 کے درمیان سالانہ اوسط 19ہزار 300 سے زیادہ ہے۔

    کینسر ریسرچ یوکے کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ 2009 اور 2019 کے درمیان کینسر کی شرح میں تقریباً ایک تہائی اضافہ ہوا ہے، یعنی فی ایک لاکھ میں سے 21 سے 28 افراد میں سرطان کی تشخیص ہوئی ہےمیلانوما کے تقریباً 17ہزار کیسز ہر سال روکے جا سکتے ہیں، جن میں سے تقریباً 10 میں سے 9 بہت زیادہ الٹرا وائلٹ تابکاری کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

    رفح میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا ،21 فلسطینی …

    میلانوما جلد کے کینسر کی ایک سنگین قسم ہے جو جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل سکتی ہے،غیر میلانوما جلد کے کینسر بھی ہیں، جو عام طور پر میلانوما سے زیادہ عام اور عام طور پر کم سنگین ہوتے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جِلدی کینسر کی علامات سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کیسز میں اضافے کا علم ہوا، جِلدی سرطان کے سب سے زیادہ کیسز عمر رسیدہ افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 25 سے 49 سال کی عمر میں بھی کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

    امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

    ماہرین کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ 11 سے دوپہر 3 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، مکمل کپڑے پہننے کا انتخاب کریں جو آپ کو سورج کی تیز شعاعوں سے بچا سکیں، اس کے علاوہ سن اسکرین یا سن بلاک کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔

  • تین شہروں کے سیوریج لائنوں  کے سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق

    تین شہروں کے سیوریج لائنوں کے سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: نیشنل پولیو لیبارٹری نے تین شہروں کے سیوریج لائنوں کے سیمپلز میں وائرس کی تصدیق کی ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق تین شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ 6 اور 7 مئی کو ہوئی تھی،حیدرآباد، چمن اور پشین کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، حیدرآباد کے علاقہ قادر پمپنگ سٹیشن کی سیوریج پولیو پوزیٹو ہے، رواں سال حیدر آباد کے 7 سیوریج سیمپلز پولیو پوزیٹو ہو چکے ہیں، حیدر آباد کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کوئٹہ سے ہے۔

    اسی طرح چمن کے علاقہ ہادی پاکٹ انوائرمنٹل سائٹ کی سیوریج پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال چمن کے دس سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، چمن کی سیوریج میں پولیو وائرس مقامی طور پر پھیل رہا ہے،علاوہ ازیں پشین کے علاقہ طروا کی سیوریج لائنوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں برس پشین سے چار سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو ہو چکے ہیں، پشین کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق بھی کوئٹہ سے ہے۔

    پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

    ذرائع کے مطابق 2024 کے پولیو پوزیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 140 تک پہنچ گئی ہے، رواں سال 38 اضلاع کی سیوریج پولیو وائرس سے آلودہ ہو چکی ہے، گزشتہ برس 28 اضلاع کے 126 سیوریج سیمپلز پولیو پوزیٹو نکلے تھے، رواں موسم گرما کے دوران پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آنے کا امکان ہے، رواں سال پولیو پوزیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 200 سے بڑھنے کا امکان ہے، رواں برس ملک میں پولیو وائرس کے تین کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

  • رواں سال کا تیسرا پولیو کیس  رپورٹ

    رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ

    قلعہ عبداللہ: رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کےضلع قلعہ عبداللہ کی رہائشی بچی میں معذوری کی علامات 20 اپریل کو ظاہر ہوئیں جس کے بعد وہ بہت تیزی کے ساتھ اپاہجی کی طرف بڑھ رہی ہےبچی سے حاصل کیے گئے نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کی جینیات کے حوالے سے تحقیق ابھی جاری ہے۔

    وزیر اعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرت نے ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہونے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ایک ایسا موذی مرض ہے جو نہ صرف بچے بلکہ پورے خاندان کو متاثر کرتا ہے، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ورکرز جب بھی آپ کی دہلیز پر آئیں تو اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

  • نان سٹک برتنوں کا استعمال مردوخواتین میں بانجھ پن اورکینسر  کا باعث بنتا ہے،ماہرین

    نان سٹک برتنوں کا استعمال مردوخواتین میں بانجھ پن اورکینسر کا باعث بنتا ہے،ماہرین

    نیویارک: ماہرین کا کہنا ہے کہ جس گھر میں بھی نان سٹک اور سکریچڈ سرامک برتن ہیں، انہیں ابھی اٹھا کر گھر سے باہر پھینک دیں-

    باغی ٹی وی : امریکی نژاد بھارتی ڈاکٹر پونم ڈیسائی نے ’نان سٹک‘ (Non Stick)برتنوں کے مضر صحت ہونے کے متعلق چشم کشا انکشاف کیا ہے،میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر پونم ڈیسائی کا کہنا ہے کہ میں گھر میں کھانا بنانے کے لیے کبھی بھی نان سٹک برتن استعمال نہیں کرتی کیونکہ میری فیملی کی صحت میری اولین ترجیح ہے میں اپنے مریضوں کو بھی سختی سے ہدایت کرتی ہوں کہ وہ بھی نان سٹک برتنوں کا ہرگز استعمال مت کریں۔

    گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی،وفاقی وزیر برائے توانائی

    ڈاکٹر ڈیسائی کے مطابق نان سٹک برتن کھانے میں کروڑوں کی تعداد میں مائیکروپلاسٹک شامل کرنے کا سبب بنتے ہیں جو ہمارے جسم میں ہارمونز کے لیول میں بگاڑ کا سبب بنتے ہیں اس کے نتیجے میں مردوخواتین کو بانجھ پن اورکینسر سمیت بے شمار سنگین عارضے لاحق ہوتے ہیں۔

    ویتنام میں ارب پتی خاتون کو فراڈ کیس میں سزائے موت سنادی گئی

    ڈاکٹر ڈیسائی کا کہنا تھا کہ نان سٹک برتنوں کے علاوہ ’سکریچڈ سرامک ‘ (Scratched ceramic)برتن بھی استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ان میں ایلومینم کی ایک تہہ ہوتی ہےجو ہمارے کھانوں میں مل کر ہمارےجسم میں جاتی اور ہمیں نقصان پہنچاتی ہے، جس گھر میں بھی نان سٹک اور سکریچڈ سرامک برتن ہیں، انہیں ابھی اٹھا کر گھر سے باہر پھینک دیں۔

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

  • وہ سرگرمیاں  میاں بیوی اپنا ازدواجی تعلق مضبوط اور خوشگوار بنا سکتے ہیں

    وہ سرگرمیاں میاں بیوی اپنا ازدواجی تعلق مضبوط اور خوشگوار بنا سکتے ہیں

    ماہرین نے چند ایسی خودنگہداشت کی سرگرمیاں بیان کی ہیں، جن کے ذریعے میاں بیوی اپنا ازدواجی تعلق مضبوط اور خوشگوار بنا سکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کے مطابق ماہرین کاکہنا ہے کہ میاں بیوی کوئی ایسی جسمانی سرگرمی شروع کریں، جس سے دونوں لطف اندوز ہوتے ہوں۔ یہ سرگرمی یوگا، ہائیکنگ، ڈانسنگ، سائیکلنگ یا ورزش وغیرہ ہو سکتی ہیں مل کر کچن میں کام کرنا اور کھانا بنانا بھی سیلف کیئر کی ایک بہترین سرگرمی ہے جو میاں بیوی کے ازدواجی تعلق کو بہت خوشگوار بنا سکتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر میں ہفتے میں ایک دن ’سپا ڈے‘ رکھیں، اس دن مساج اور فیشل وغیرہ کریں اور آرام کریں،یہ ایک دوسرے کے لیے پروا ظاہر کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

    ماہرین کے مطابق گھر میں اکٹھے رہتے ہوئے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز میں مصروف رہنا ازدواجی تعلق کے لیے زہرقاتل ہے، گھر میں ڈیوائسز کم سے کم استعمال کریں اور ایک دوسرے کو وقت دیں۔ ایک دوسرے سے زیادہ سے زیادہ بات چیت کریں اس کے علاوہ اکٹھے کسی طرح کی کلاسز یا ورکشاپس کریں اکٹھے نئی مہارتیں سیکھنا باہمی تعلق کو بھی مضبوط کرتا ہے اکٹھے فطرت کے قریب وقت گزاریں۔ کم از کم پارک میں واک کے لیے چلے جائیں یا ویک اینڈ پر کیمپنگ ٹرپ کے لیے جائیں۔

  • برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کا دوسر ا کیس سامنے آگیا

    برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کا دوسر ا کیس سامنے آگیا

    ٹیکساس: امریکا میں برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کا دوسرا کیس سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی: فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ کیس امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ڈیری فارم پر رہنے والے شخص کا ہے، امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق متاثرہ شخص میں ظاہر ہونے والی واحد علامت اس کی آنکھوں کی سرخی ہے اور وہ صحت یاب ہو رہا ہے اسے آئسولیشن میں رکھ کر اس کا علاج فلو کے لیے استعمال ہونے والی اینٹی وائرل دوا سے کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ2020 میں امریکا میں پولٹری فارمزمیں برڈ فلو کی وبا کے آغاز کے بعد سے لاکھوں پرندوں کو تلف کرنے کے باوجود مویشی حتی کی سمندری جانور تک اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    برڈ فلو یعنی انفلوئنزا وائرس کی تین اقسام ہیں۔ پہلی قسم A کہلاتی ہےاے قسم کے انفلوئنزا وائرس پرندوں اور ممالیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ پرندوں کو متاثر کرنے والے اے انفلوئنزا وائرس کی 15 ذیلی اقسام ہیں، اس کے علاوہ اے قسم کے انفلوئنزا وائرس گھوڑے، وہیل اور سؤر کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

    انفلوئنزا B اور C قسم صرف انسانوں کو متاثر کرتی ہے جبکہ یہ دیگر حیوانات کو متاثر نہیں کرتی ہیں۔ C قسم کے وائرس انسانوں میں وبائی صورت اختیار نہیں کرتے ہیں اور ہلکا سا متاثر کرنے کے بعد ختم ہو جاتے ہیں جبکہ انفلوئنزا A اور B قسم شدید حملہ کرتی ہیں اور وبائی صورت اختیار کرتی ہیں۔

    عموما انفلوئنزا A کی لہر انسانی آبادیوں میں ہر تین سال جبکہ B چار سال کے وقفہ سے ظہور ہوتی ہیں۔ اس صدی کے دوران انسانی آبادی میں عالمگیر سطح پر تین دفعہ انفلوئنزا کی تین ذاتوں نے وبائیت پھیلائی۔ یعنی 1918ء، 1957ء اور 1968ء میں۔

    برڈ فلو یعنی طیوری زکام پرندوں کو متاثر کرتا ہے۔ ان میں جنگلی پرندے بطخیں، مرغیاں شامل ہیں۔ انسانی فلو اور برڈ فلو میں خاصا فرق ہے۔ پرندوں میں فلو ان کی آنت کو متاثر کرتا ہے اور فضلے کے ساتھ خارج ہوتا ہے اور عماما فلو کا پرندوں پر کوئی منفی اثر ظاہر ہوتا ہے۔

    علامات

    بخار (درجہ حرارت 102 تا 103 فارن ہائٹ تک ہو سکتا ہے)دردِ سر (headache)عضلاتی درد (muscular pain) جارانفی (rhinorrhea) جسے عام الفاظ میں ناک بہنا کہتے ہیں۔ اس میں ناک (انف) سے مخطی سیال جاری ہوتا ہےزکام (coryza) یہ ایک حادی نزلہ ہوتا ہے حادی (acute) سے مراد اچانک نمودار ہونے والے مرض کی ہوتی ہے، اس کیفیت میں ناک میں سوزش، جھلی میں ورم اور سانس میں مشکل، چہرے پر ورم (بطورخاص آنکھ کے گرد) اور چھینکوں (sneezing) کی علامات مل سکتی ہیں -جبکہ نزلہ (catarrh) ایک مزمن (chronic) کیفیت کا نام ہے۔