Category: صحت
-
ڈاکٹروں کی غفلت، 16 سالہ لڑکی جاں بحق
سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا کےپرائیویٹ اسپتال (نیازی وی آئی پی )میں ڈاکٹروں کی عفلت سے 16 سالہ لڑکی کو علظ انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئی ورثاء کا اسپتال کے باہر لاش رکھ کر ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ پور شہر کی رہائشی سولہ سالہ نادیہ بی بی طبعیت خراب ہونے کے باعث سرگودھا کے شمع چوک میں واقع نیازی وی آئی پی اسپتال لایا گیا جہاں پر اسپتال میں علمہ نے علظ انجکنش لگا دیا جس سے نادیہ بی بی کی حالت بگڑ گئی اسپتال میں موجود عملہ نادیہ بی بی کی حالت تشویشناک ہونے پر غائب ہونا شروع ہوگئے اور چند منٹ بعد سولہ سالہ نادیہ بی بی دم توڑ گئی لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور ذمہ دار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جاں بحق ہونے والی سولہ سالہ لڑکی نادیہ بی بی کے بھائی ثمرعباس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں انسانوں کیساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے ہم اپنی بچی کو طبیعت خراب ہونے پر اس پرائیویٹ ہسپتال میں لیکر آئے لیکن یہاں پر موجود عملہ نے بچی کو علظ انجکشن لگا دیا جس سے وہ تڑپ تڑپ کےجاں بحق ہوگئی ورثاء نے وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اسپتال کو فوری طور پر سیل کیا جائے اور مقدمہ درج کرکے عفلت کے مرتکب افراد کو گرفتار کیا جائے -

صحت کے حوالہ سے کس شہر کو ماڈل سٹی بنایا جا رہا ہے؟ ڈاکٹرظفرمرزا نے بتا دیا
صحت کے حوالہ سے کس شہر کو ماڈل سٹی بنایا جا رہا ہے؟ ڈاکٹرظفرمرزا نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے اسلام آباد میں شاہ اللہ دتہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹرکا دورہ کیا،ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹرظفرمرزا نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹرکی اپ گریڈیشن تزئین وآرائش کے کام کا جائزہ لیا.
فردوس عاشق اعوان صبح صبح کہاں پہنچ گئیں؟ دیکھ کر سب حیران رہ گئے
اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں ایک نئےدور کا آغاز کیا جا رہا ہے، ملک میں پرائمری ہیلتھ کیئرسسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے پہلا تاریخی قدم ہے ،شاہ اللہ دتہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹرکا ایک لارجر ماڈل ہیلتھ کیئرسسٹم کا حصہ ہوگا ،اسلام آباد کو صحت کے حوالے سے ماڈل سٹی بنا رہے ہیں ،آئندہ ہفتے پہلے ماڈل کمیونٹی ہیلتھ سینٹرکا افتتاح کریں گے
مولانا کو کون کونسی سہولیات حکومت نے دیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا
-
مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کو قانون کے سخت شکنجے میں لائیں گے۔ اسلم بھروانہ
فیصل آباد(محمد اویس )صوبائی وزیر کوآپریٹومہرمحمد اسلم بھروانہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کو قانون کے سخت شکنجے میں لائیں اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور فیلڈ میں رہ کر سرکاری طور پر مقررہ قیمتوں پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا قبلہ درست ہو۔انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس چنیوٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او سید حسنن حیدر نے صوبائی وزیر کو ضلع میں پرائس کنٹرول میکنزم،ترقیاتی عمل،انسداد ڈینگی اقدامات اور امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایم پی اے تیمور امجد لالی کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طارق خان نیازی،عمران عصمت،اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی،عدنان رشید،فضل عباس اور مختلف ضلعی محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیرنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سبزیوں سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے جا اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور صارفین کو منافع خوروں سے نجات دلانے کے لئے صوبائی کابینہ کے ارکان کو اضلاع و تحصیلوں کے دورے کرکے قیمتوں پر عملدرآمد کرانے کی سخت ترین ہدایات جاری کی ہیں اور وہ اسی سلسلے میں ضلع میں پرائس کنٹرول میکنزم کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے گراں فروشوں کے خلاف کی گئیں کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے سپرد نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے مستقل سدباب کے لئے ایسا جامع اور قابل عمل میکنزم وضع کریں کہ عوام کو ریلیف نظر آئے۔ صوبائی وزیر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ کاغذی کارروائیوں کا وقت گزرچکا ہے اب عملی طور پر اقدامات نظر آنے چاہیں جس میں معمولی سی بھی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں پھل،سبزیاں اور دیگر اشیا فروخت کرنے والوں کی دکانوں وریڑھیوں پر نرخنامے آویزاں ہونے چاہیں جبکہ اوورچارجنگ کی شکایت کے اندراج کے لئے ٹال فری نمبر 08000234کی بھی بھرپور تشہیر کی جائے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ ان کی کارروائیوں کے واضح نتائج نظر آنے چاہیں۔صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ وہ قیمتوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو روزانہ چیک کریں اور مطلوبہ نتائج نہ دکھانے والوں کے خلاف ایکشن لیں۔صوبائی وزیر نے ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دیانتداری سے محکمانہ فرائض انجام دیکر مطلوبہ اہداف حاصل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں اور عوامی مسائل کاحل اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع میں 19 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرگرم عمل ہیں اور رواں سال اب تک پرائس چیکنگ کرتے ہوئے مارکیٹوں وبازاروں کے 5171 وزٹ کرکے اوورچارجنگ پر 4153 گرانفروشوں کو 53 لاکھ سے زائد جرمانے اور 234 کو پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر جیل بھجوایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پھل وسبزی منڈی کی روزانہ نیلامی کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کمیونٹی ڈویلمپنٹ پروگرام کے تحت 20 کروڑ سے 24 سکیموں کا 65 فیصد،صوبائی ترقیاتی پروگرام کے تحت دو ارب 65 کروڑ سے 52 منصوبوں کا 72 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 25 کھلی کچہریاں لگا کر 325 لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا گیاہے جبکہ 75 درخواستوں پر محکمانہ اقدامات جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے بھی موثر اقدامات جاری ہیں۔بعدازاں صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز ہے جس میں واضح پیشرفت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دیگر اقدامات کے ساتھ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر اشیا ضروریہ کے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اور کسی کو من مانی قیمتیں وصول نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ ضلع چنیوٹ میں حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے تسلسل سے دورے بھی کریں گے۔
-
گجرات ڈی ایس پی ٹریفک کا نقلابی قدم۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )ڈسٹرک ٹریفک پولیس آفیسر چوہدری سعید احمد وڑائچ کے خصؤصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کی ٹیم نے واجد نزیر کی زیر نگرانی شہر کے مختلف چوک و چوراہوں میں سموگ سے بچاؤ بارے آگاہی کیمپ لگائے گئے جس میں عوام الناس کو سموگ سسےبچاؤ کیلئے مفت ماسک تقسیم کئے گئے اؤر سموگ سے بچاؤ بارے آگاہ کیا گیا عوامی و سماجی حلقوں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو زبردست سراہا اور خراج تحسین پیش کیا!
-
نظام قدرت کے کیا کہنے!دوران نیند دماغ کیااہم مشن سرانجام دیتا ہے؟ جانیئے اس رپورٹ میں
ٹیکساس :نظام قدرت کے کیا کہنے!دوران نیند دماغ کیااہم مشن سرانجام دیتا ہے ، امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ہوسٹن یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے تحقیق کے دوران انسانی دماغ کی مختلف حالتوں میں کیفیت پر رپورٹ جاری کی ہیں، امریکی ماہرین طب کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ انسانوں پر تحقیق کے بعد ہمارے سامنے یہ بات آئی ہے کہ دماغ کے اندر صفائی کا ایک اہم نظام ہوتا ہے جو دورانِ نیند دماغ کی جھاڑو لگاتا رہتا ہے۔
ہوسٹن یونیورسٹی کے ماہرین کہتے ہیں کہ انہوں نے تحقیق کے دوران دیکھاکہ دماغ میں ایک طرح کا مائع ’سیریبرواسپائنل فلوئیڈ‘ ہوتا ہے جو دماغ کی جھاڑو کا کام کرتا ہے اور جاگتے دوران دماغ میں بننے والے فاسد مادّوں کو نیند میں صاف کرکے دماغ سے نکال باہر کرتا ہے۔
ماہرین طب کے مطابق اس عمل میں خود دماغ کے اندر مختلف امنیاتی نظام بھی سرگرم ہوجاتے ہیں اور سوتے ہوئے دماغ کی مرمت کرتے رہتے ہیں۔ اسی بنا پر گہری نیند بہت ضروری ہوتی ہے۔ اس سے دماغ تروتازہ رہتا ہے اور اس سے دماغ کی صفائی کا عمل جاری رہتا ہے۔
سابق وزیراعظم کورات کے اندھیرے میں اڈیالہ جیل سے کیوں نکال لیاگیا؟اہم خبرآگئی
بوسٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ دماغ اور حرام مغز میں ایک مائع موجود ہوتا ہے جسے سیربرواسپائنل فلوئیڈ کہا جاتا ہے۔ یہ مائع برقی لہروں کی طرح اندر اور باہر آتا رہتا ہے اور دماغ میں جمع ہونے والا وہ کوڑا کرکٹ صاف کرتا رہتا ہے جو استحالہ (میٹابولزم) کے عمل میں پیدا ہوتا رہتا ہے۔
اس سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ دماغی خلیات یا نیورون برقی رو کے ذریعے آپس میں رابطہ کرتے ہیں لیکن دماغ میں عین یہی برقی سرگرمی اسی مائع کی سرگرمی بھی ہوتی ہے۔اس مطالعے میں 23 سے 33 سال کے 13 رضاکاروں پر نیند کے دوران تجربات کیے گئے اور ان کے دماغوں کی اسکیننگ کی گئی۔ اس کےلیے نیند کے دوران تمام افراد کو ای ای جی ٹوپیاں پہنائی گئی تھیں۔
وزیراعظم کے جہاز میں دوران پرواز آگ لگ گئی،تیزگام کی کہانی دہرائی گئی
یہ غالباً دنیا میں انسانی دماغی مائع پر پہلی تفصیلی تحقیق ہے۔ انہوں نے دیکھا کہ یہ مائع دماغی لہروں کی عین مطابقت میں ہوتا ہے اور دماغ سے مضر پروٹین کو ختم کرتا رہتا ہے۔ اگردماغ میں مضر پروٹین جمع ہوجائیں تو وہ نیورون کے درمیان رابطوں کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔
بنگلادیش کے ہاتھوں بھارت کی رسوائی
ماہرین کا خیال ہے کہ اس تحقیق کا دائرہ مزید بڑھاتے ہوئے الزائیمر اور دیگر امراض پر مزید روشنی ڈالی جاسکے گی کیونکہ اس بیماری بھی دماغ میں زہریلے پروٹین جمع ہونا شروع ہوجاتےہیں۔ نیند کے دوران کئی نیورون سوجاتے ہیں اور دماغ کو آکسیجن کی ضرورت کم ہوتی ہے۔ ایسے میں خون دماغ سے نکلنا شروع ہوجاتا ہے اور سیریبرو اسپائنل مائع اندر جگہ بناتا ہے۔ ایک جانب تو یہ مائع دماغ میں دباؤ کو برقرار رکھتا ہے اور دوم دماغ کی صفائی بھی کرتا رہتا ہے۔
-
ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 12 میڈیکل سٹورز کے کیسز ڈرگ کورٹ منتقل
فیصل آباد (محمد اویس) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ڈرگ ایکٹ کی مختلف خلاف ورزیوں کے مرتکب 12 میڈیکل سٹورز کے کیسز ڈرگ کورٹ کو بھجوانے جبکہ دو میڈیکل سٹور کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) میاں آفتاب احمد بھی موجود تھے جبکہ اجلاس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر سجیلہ نذیر، محکمہ صحت کے ڈاکٹر بلال احمد، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ عارف شہزاد، دیگر ارکان کیپٹن ڈاکٹر محمد صدیق، غلام صابر انصاری، ڈرگ انسپکٹر خالد مصطفی، محسن اصغر، شہباز احمد و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران میڈیکل سٹوروں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق 28 کیسز زیر سماعت تھے جن میں ڈرگ لائسنس کے بغیر ادویات کی فروخت، مطلوبہ ریکارڈ نہ رکھنے اور مقررہ شرائط کی پابندی نہ کرنے والے 12 میڈیکل سٹورز کے مالکان کے کیسز ڈرگ گورٹ کو بھجوائے۔ رحمان میڈیکل سٹور غلام محمد آباد، الشفیع پنسار سٹور نہر بازار سمندری کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ جبکہ تسلی بخش دستاویزی ثبوت پیش کرنے پر پانچ میڈیکل سٹورز کے مالکان کو وارننگ دی گئی اس موقع پر 9 میڈیکل سٹورز کے خلاف سماعت آئندہ جلاس تک ملتوی کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے جعلی و غیر معیاری ادویات کی تیاری و فروخت کے گھناؤنے دھندے کا یکسر خاتمہ کے لئے انہیں دیانتداری اور محنت سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اور نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کو فی الفور سیل کیا جائے۔ انہوں نے ڈرگ کورٹ میں زیر سماعت مقدمات کی موثر انداز میں پیروی کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کسی قسم کی کرپشن یا بددیانتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی کی سخت مانیٹرنگ ہو گی اور پرفارمنس کا تقابلی جائزہ لیا جائے گالہذا ان سے اچھے محکمانہ نتائج کی توقع ہے۔
—–////—-
فیصل آباد( )ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ہدایت کی ہے کہ حکومت پنجاب کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کو 15دسمبر تک سو فیصد مکمل کیا جائے اس سلسلے میں اضافی افرادی قوت لگا کر اہداف حاصل کئے جائیں تاکہ شہری جلد ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں حکومت پنجاب کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام پرعملدرآمد کی پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹرنوید کے علاوہ دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں ایک ارب روپے کی لاگت سے لوکل گورنمنٹ،واسا،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور روڈز کنسٹرکشن کی سکیموں کا مجموعی طور پر 65فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کی تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ سکیموں کی پیشرفت کو خود مانیٹر کریں گے اور اگر سست روی سامنے آئی تو سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مختلف شعبوں میں مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے لہذا متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور ٹارگٹس کے حصول میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں اگر کسی جگہ رکاوٹ درپیش ہو تو فوری ان کے نوٹس میں لائیں تاکہ بروقت اقدامات کئے جاسکیں. -
وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی درخواستوں کے حل میں سنجیدگی کامظاہرہ کیا جائے
فیصل آباد( محمد اویس )ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ درخواستوں کے حل میں سنجیدگی کامظاہرہ کریں اور درخواستوں کی خود پڑتال کرکے میرٹ کے مطابق انہیں بلاتاخیر نمٹایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں کے ازالہ کے حوالے سے محکمانہ پیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) میاں آفتاب احمد،اسسٹنٹ کمشنرززوہا شاکر،نازیہ موہل،عمر درازگوندل،ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،سی ای اوز ایجوکیشن وہیلتھ علی احمد سیان،ڈاکٹر مشتاق سپرا،سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین کے علاوہ سوشل ویلفیئر،لیبر،پاپولیشن ویلفیئر،زراعت،ٹریفک پولیس،ضلع کونسل،میونسپل کارپوریشن،کو آپریٹو،انہار،سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے اجلاس سے بعض محکموں کے افسران کی غیر حاضری پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کے ازالہ میں غیر ذمہ داری دکھانے والے محکموں کے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے حل شدہ درخواستوں /شکایات سے فوری ایس این اے ڈی سی آفس کو آگاہ کریں تاکہ انہیں بروقت اپ لوڈ کیا جائے اورکارکردگی کا گراف متاثر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ فرضی وجعلی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی اور عدم توجہی کی صورت میں متعلقہ افسران جوابدہ ہونگے۔ڈپٹی کمشنر نے بعض محکموں کو آئندہ اجلاس سے قبل کارکردگی مزید بہتر بنانے کی تاکید کی۔اس موقع پر افسران نے موصولہ شکایات کے ازالہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی51مختلف محکموں واداروں کی طرف سے اب تک 24ہزار961درخواستوں کو نمٹادیاگیا ہے جبکہ دیگر پرمحکمانہ عمل جاری ہے۔
-
دلیہ کھانے سے پہلے فوڈ اتھارٹی سے رابطہ کریں
لاہور :دلیہ کھانے کے شوقین افراد یا مریض کھانے سے پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے دی گئی ہدایات ضرور پڑھ لیں ار یہ بھی جان لیں کہ کس کمپنی کا کون سا دلیہ صحت بخش ہے، اطلاعات کےمطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سیمپلنگ مہم کے تحت تمام برانڈز کے سیریل دلیہ پروڈکٹس کا لیبارٹری تجزیہ مکمل کرلیا، 87 برانڈز کے نمونے کا لیبارٹری تجزیئے میں سیفٹی پر ایک، کوالٹی پیرا میٹر پر 7 برانڈز فیل قرار پائے۔
معروف اینکرمبشرلقمان نے دھرنا ختم ہونے کی پشین گوئی کردی
رپورٹ کے مطابق فیل ہونیوالے تمام برانڈز کی پروڈکشن اصلاح ہونے تک بند کر دی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پیک شدہ سیریل میں نمی اور فنگس کی موجودگی پر سیمپلز فیل قرار پائیں، غیر معیاری پیکنگ، غلط اور نامکمل لیبلنگ پر سیمپلز کو فیل کیا گیا۔کیپٹن (ر)محمد عثمان کے مطابق پاس اور فیل ہونیوالے برانڈز کی مکمل فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی۔
پاکستان ہماراگھر،کرکٹ کھیلنا بہت اچھالگا، کپتان بنگلہ دیشی ویمن ٹیم
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہےک نیشنل فوڈز لمیٹڈ، لوٹی کولسن لمیٹڈ، سیزن فوڈز اور ڈان فروزن فوڈز لمیٹڈ کے مختلف سیریل پراڈکٹس فیل ہونے پر پروڈکشن بند کی گئی، تصحیح کرنیوالے برانڈز کے دوبارہ نمونے لیے کر تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔
مولانا کا ’’حلوہ مارچ‘‘قائداعظم کی اپوزیشن اورفواد چوہدری کا جلوہ
-
حکومت پنجاب شہریوں کو ممکنہ سموگ کے صحت پر نقصانات سے بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کررہی ہے
فیصل آباد(محمد اویس ) حکومت پنجاب شہریوں کو ممکنہ سموگ کے صحت پر نقصانات سے بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کررہی ہے تاہم احتیاط اور پرہیز بڑی اہمیت کی حامل ہے لہذا شہری ایسی صورتحال میں احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل پیرارہیں۔یہ بات میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین نے ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مختلف شعبوں اور ملحقہ گراؤنڈ میں شہریوں میں حفاظتی ماسک اور احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی۔جنرل سیکرٹری ہارٹ سیورفاؤنڈیشن کاشف فاروق،عاصمہ مزمل اور دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔میڈیکل سوشل آفیسر نے کہا کہ دھواں،گرد،نمی اور دھند کی گہری تہہ سموگ کی موجب ہے جس سے صحت محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر سے متعلق طرز زندگی میں تبدیلی لائیں۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ خصوصاً موٹرسائیکل چلاتے وقت چہرے پرحفاظتی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاؤنڈیشن نے ممکنہ سموگ سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ سموگ سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے۔