Baaghi TV

Category: صحت

  • دنیا بھر کے 80 فیصد نوجوانوں میں ورزش کا رجحان کم ہے، عالمی ادارہ صحت نے خبردارکردیا

    نیویارک : ورزش نہ کرنا کتنا نقصان دہ ہے اور اس وقت دنیا میں اس حوالے سے کیا کچھ ہورہا ہےعالمی ادارہ صحت نےانکشاف کیا ہے کہ دینا کے 80 فیصد نوجوان روزانہ کی بنیاد پر 1 گھنٹہ بھی ورزش نہیں کرتے جس کے باعث مستقبل ان کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔ورزش کرنا اور جسمانی طور پر متحرک رہنا جسمانی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے اور کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے، حال ہی میں ایک تحقیق سے علم ہوا کہ ورزش کی بہت معمولی مقدار بھی بے شمار فائدے پہنچا سکتی ہے۔

    راولپنڈی میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک، ورثاء کا احتجاج

    عالمی ادارہ صحت کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں اسی فیصد سے زائد نوجوان یومیہ بنیادوں پر ایک گھنٹے سے کم جسمانی ورزش کر پاتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے مستقبل میں ان کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔

    ریٹ سب کا ایک ،خرچہ اپنا اپنا ، بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

    میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ کی شریک مصنفہ فیونا بل نے کہا کہ ہر پانچ میں سے چار نوجوان مسلسل جسمانی ورزش سے حاصل کردہ فوائد سے قاصر ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ 146 ممالک میں 16 لاکھ طلبہ کے ڈیٹا پر مرتب کی گئی ہےغیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جسمانی ورزش قلب اور ذہنی صحت وغیرہ کے لیے اہم ہے۔

    پی آئی اے کو2017 سے 2018 تک 67ارب32کروڑکاخسارہ ،ن حکومت کے آخری دوسال کی رپورٹ…

    ماہرین کے مطابق ورزش نہ کرنا اور غیر متحرک زندگی گزارنا مختلف بیماریوں جیسے امراض قلب، فالج، جسم میں درد اور موٹاپے کو جنم دیتا ہے اور یہ بیماریاں انسان میں قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔

  • جسم میں ایک پروٹین کی سطح میں اضافہ جلد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ،برطانوی ماہرین طب نے خبردار کردیا

    لندن :جسم میں ایک پروٹین کی سطح میں اضافہ جلد موت کا خطرہ بڑھائے،برطانوی ماہرین طب نے خبردار کردیا ، تفصیلات کےمطابق برطانوی ماہرین طب نے ایک تحقیق کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہےکہ ہارٹ اٹیک سے منسلک سمجھے جانے والے پروٹین کی مقدار میں معمولی اضافہ بھی قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

    امیرکوعدالت،غریب کوعمران خان ریلیف دے گا،65 سال سے زائد عمربیمارقیدیوں کورہا…

    امپرئیل کالج لندن کی اس تحقیق میں ڈھائی لاکھ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے سے معلوم ہوا کہ ٹروپونین نامی پروٹین کی سطح میں اضافے سے اگلے 3 سال میں موت کا خطرہ 3 گنا بڑھ جاتا ہے۔محققین کے مطابق یہ خطرہ 18 سے 29 سال کی عمر کے افراد میں 10 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

    یہ پروٹین دل کے پٹھوں میں پایا جاتا ہے اور عام طور پر جسم میں پٹھوں کے کھچاﺅ کو ریگولیٹ کرتا ہے اور یہ اس وقت دوران خون میں خارج ہوتا ہے جب دل کو کسی طرح کا نقصان پہنچ جائے۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں اس پروٹین کی مقدار میں اضافے کے اثرات کا جائزہ حقیقی دنیا کے لاکھوں مریضوں میں لیا گیا۔اس پروٹین کے بڑھنے سے مریضوں میں امراض قلب یا ہارٹ اٹیک سے جڑی علامات سامنے آنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے مگر وہ ادویات جیسے statins سے خطرہ کم کرسکتے ہیں۔

    جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع

    طبی جریدے برٹش میڈیکل جرنل کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ڈاکٹروں کو اس معلومات سے ایسے مریضوں میں موت کے خطرے کو پہچاننے میں مدد ملے گی جن کا ٹروپونین لیول بڑھ گیا ہو، اور آغاز میں ہی مریضوں کے موثر علاج کو ممکن بنایا جاسکے گا۔تحقیقی ٹیم نے ہزاروں مریضوں کے دل کی شریانوں کے ڈیٹا کا جائزہ لای جنہوں نے 5 بڑے ہسپتالوں سے ٹروپونین ٹیسٹ کرایا تھا۔

    مریضوں کو عمر کے مطابق گروپس میں تقسیم کیا گیا اور ان کے پروٹین کے نتائج کا موازنہ 3 سال میں آنے والے نتائج سے کیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ ہارٹ اٹیک کی تشخیص نہ ہونے پر بھی ٹروپونین کی سطح مٰں اضافے سے موت کا خطرہ بڑھ گیا۔80 سال سے زائد عمر کے 45 فیصد مریض جن میں اس پروٹین کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا، کی موت 6 ماہ سے 3 سال کے دوران واقع ہوئی۔

    مقبوضہ کشمیر میں نہ تو یوم اطفال منایا گیا اور نہ ہی یوم صحافت

    طبی جریدے برٹش میڈیکل جرنل کی رپورٹ کے مطابق محققین یہ جان کر حیران ہوئے کہ جن افراد میںٹروپونین کی سطح بہت زیادہ بڑھ گئی، ان میں موت کا خطرہ کم ہوگیا جس کی ممکنہ وجہ ایسے افراد کی جانب سے ہارٹ اٹیک کی وجہ سے سرجری کرانا تھا، جس سے دوران خون بہتر اور بچنے کی شرح بڑھ گئی۔محققین کا کہنا تھا کہ عمر سے قطع نظر ٹروپونین کی سطح میں اضافہ ایسی علامت ہے جسے بالکل بھی نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امراض قلب کے علاج کے حوالے سے بہت پیشرفت ہوچکی ہے مگر پھر بھی یہ دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

    طبی جریدے برٹش میڈیکل جرنل

  • خبردار! ناشتے نہ کرنے والے بچے تعلیمی میدان میں‌ پیچھے رہ جاتے ہیں،ماہرین طب

    لندن:خبردار! ناشتے نہ کرنے والے بچے تعلیمی میدان میں‌ پیچھے رہ جاتے ہیں،برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو بچے صبح نشاتہ نہیں کرتے وہ تعلیمی میدان میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی لیڈز کے ماہرین نے صبح ناشتہ کرنے اور نہ کرنے والے بچوں کے حوالے سے تحقیقاتی مطالعہ کیا، اس دوران 294 والدین سے بات چیت کر کے اُن کے بچوں کا ڈیٹا جمع کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر کے دکھی بچوں کو نہ بھولیں، عمران خان کا خصوصی پیغام

    ذرائع کے مطابق جرنل فرنٹیرز پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ جو بچے صبح ناشتہ نہیں کرتے وہ تعلیمی میدان میں نہ صرف پیچھے رہ جاتے بلکہ بہت کم نمبروں سے کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

    دنیا میں سالانہ ایک لاکھ بچے جنگ کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں:عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن

    ماہرین نے مطالعے کے دوران بچوں کے امتحانات کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا۔ جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اچھی پوزیشنز حاصل کرنے والے طالب علم صبح باقاعدگی کے ساتھ ناشتہ کرکے آتے ہیں۔تحقیقاتی مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جو بچے ناشتے میں انڈا کھاتے ہیں اُن کے ذہن دیگر کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوتے، یہی وجہ ہے کہ وہ اچھے نمبروں یا پوزیشنر لیتے ہیں۔

    مسلمان مہاجرین کےعلاوہ تمام مہاجرین کوبھارتی شہریت دے دیں گے ، وزیرداخلہ امت شاہ

    ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کا ناشتہ بچے کے لیے دماغ کے ایندھن کی طرح ہوتا ہے اس لیے جو بچے کچھ کھائے پیے بغیر اسکول جاتے ہیں اُن کے ذہن کمزور رہ جاتے ہیں اور وہ سست رہتے ہیں۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر اڈلوپھس کا کہنا تھا کہ ناقص غذائیت کی وجہ سے طالب علموں کے اسکول کا رزلٹ بہت زیادہ حد تک متاثر ہوتا ہے۔

  • سگریٹ نوشی کرنے والے شخص کے گردے کیسے نکلے؟ خوفناک ویڈیونےسب کوخوف زدہ کردیا

    اسلام آباد:رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو جسے اب تک ڈھائی کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھی جاچکی ہے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مردہ شخص کے پھیپھڑے بلکل سیاہ ہوچکے ہیں۔سگریٹ نوشی کے خوفناک نتائج کے بارے میں اپنے سنا ہوگا مگر اب ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خوفناک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کثرت سے سگریٹ نوشی کرنے والے شخص کے پھیپھڑے دیکھائے جو سگریٹ نوشی کی وجہ سے سیاہ ہوچکے ہیں۔

    فوج اورحکومت ایک پیج پرہیں،وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقات ملکی مفاد کاپیش خیمہ ہے،میجرجنرل آصف غفور

    دماغی مرض کے باعث ہلاک ہونے والے شخص نے درخواست کی تھی کہ اس کے پھیپھڑے موت کے بعد عطیہ کردئیے جائیں، 55 سالہ چین اسموکر کی وصیت پوری کرتے ہوئے جب ڈاکٹرز نے اس کے پھیپھڑے جسم سے علیحدہ کیے تو پھیپڑوں کی حالت دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

    کوئی مانے یا نہ مانے،اسے کہتے ہیں تبدیلی،نادرا دفاتر میں جمعہ کا روز خواتین کے لیے مختص

    طبی ماہرین کے مطابق صحت مند پھیپھڑوں کا رنگ ہلکا گلابی ہوتا ہے لیکن گزشتہ 30 برس سے مسلسل سگریٹ نوشی کے باعث مردہ شخص کے پھیپھڑوں کا رنگ کالا ہوچکا تھا۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پھیپھڑے لینے کےلیے کئی مریض انتظار کررہے تھے لیکن یہ پھیھڑے کسی بھی مریض کو عطیہ نہیں کیے جاسکتے کیونکہ یہ تین دہائیوں سے سگریٹ کے باعث متعدد خطرناک بیماریوں کا شکار ہیں۔

    ڈاکٹرز نے ہیش ٹیگ جیان کے نام سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سگریٹ نوشی کے خلاف مہم شروع کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں بے تحاشا ایسے سگریٹ نوش موجود ہیں جن کے پھیپھڑے اس حالت میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کثرت سے سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو آپ پھیپھڑے عطیہ کیے جانے کے باوجود کسی کو نہیں لگائے جاسکتے، ’ان پھیپھڑوں کو دیکھیں، کیا اس کے بعد بھی آپ سگریٹ نوشی کریں گے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دنیا بھر میں 70 لاکھ افراد سالانہ سگریٹ نوشی کے باعث مرتے ہیں۔

  • عطائی ڈاکٹروں نے جانوروں کو بھی نہیں بخشا

    سرگودھا (عمیر ضیاء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں 10 ہزار سے زائد غیر رجسٹرڈ‘ نان کوالیفائیڈ‘ مصنوعی افزائش نسل کرنیوالے عطائی معالج جانوروں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرنے کا سبب بن رہے ہیں جبکہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کے استعمال کے باعث جانوروں کی نسل کشی ہورہی ہے اکثر لوگ زائد دودھ حاصل کرنے کیلئے جانوروں کو مختلف اقسام کے ٹیکے لگاتے ہیں جو وقتی طور پر دودھ زیادہ دینے کا موجب بنتے ہیں مگر مستقبل میں یہ جانور دودھ سے مستقل محروم ہوجاتے ہیں جنہیں قصابوں کے حوالے کردیا جاتا ہے متعلقہ محکمہ لائیو سٹاک اس سلسلہ میں اپنا کردار اد اکرنے میں ناکام نظر آرہا ہے۔

  • میرپورخاص میں ٹائفائیڈ وبائی مرض کی شکل اختیارکرگیا

    میرپورخاص: سندھ کے ضلع میرپورخاص میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ کے ٹیکے لگیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں 18 نومبر سے 30 نومبر تک 13 روزہ ٹائیفائیڈ سے بچاوٴ کی مہم چلائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاوٴ کے ٹیکے ضرور لگوانے چاہئیں۔

    ہاورڈ یونیورسٹی:اسرائیلی سفیرخطاب کے لیے اسٹیج پرآئے توطلباء‌احتجاجا باہرچلے گئے

    میرپورخاص سے ذرائع کے مطابق سول ہسپتال سے میرپورخاص پریس کلب تک ٹائیفائیڈ سے بچاوٴ کی آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا صحت مند بچوں ہی سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے، ٹائیفائیڈ سے بچاؤ مہم کے دوران ضلع بھر میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 85 ہزار 883 بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔

    نہ قطار نہ انتظار،خدمت ملے گی برق رفتار،پنجاب پولیس نے ایپ لانچ کردی

    میرپورخاص میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکہ جات مہم کے لیے 160 ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں، مہم کا آغاز نجی و سرکاری اسکولوں سے کیا جائے گا، جسے بعد ازاں یونین کونسلوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا ٹائیفائیڈ بخار ہونے کی صورت میں علاج پر 60 سے 70 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں، پرائیویٹ اسپتالوں میں ٹائیفائیڈ کی ویکسین 2 سے 3 ہزار روپے میں لگائی جاتی ہے جب کہ مہم کے دوران حکومت سندھ کی جانب سے ٹائیفائیڈ سے بچاوٴ کے ٹیکے مفت لگائے جائیں گے۔

    لاس اینجلس میں3 ارب 11 کروڑکا گھر، پریانکا نے پردیس میں‌دیس بنا لیا

  • ایواکاڈو سے ٹائپ 2 ذیابیطس میں بھی کمی سے خوشخبری سنادی گئی

    اونٹاریو:ایواکاڈو سے ٹائپ 2 ذیابیطس میں بھی کمی آتی ہے، اس بات کا اعلان کینیڈین سانئسدانوں نے ایک تحقیق کے بعد کیا ہے، اطلاعات کے مطابق چوہوں پر کی گئی ایک تازہ تحقیق میں یونیورسٹی آف گیلف، کینیڈا میں سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ ایواکاڈو (مگر ناشپاتی) میں ایک خاص طرح کا مرکب پایا جاتا ہے جو انسولین سے حساسیت بڑھاتے ہوئے، ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

    یہ دریافت مذکورہ یونیورسٹی میں فوڈ سائنسز کے طالب علم نواز احمد کی پی ایچ ڈی تحقیق کا نتیجہ ہے۔ ذیابیطس میں چوہوں کو فائدہ پہنچانے والے اس مرکب (کمپاؤنڈ) کا پورا نام ’’ایووکاٹن بی‘‘ یا مختصراً ’’ایوو بی‘‘ (AvoB) رکھا گیا ہے جو دراصل چکنائی کی ایک قسم ہے۔

    تجربات کی غرض سے ’’ایوو بی‘‘ کو خالص حالت میں علیحدہ کیا گیا اور پھر اس کی مختلف مقداریں، موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا کیے گئے چوہوں پر آزمائی گئیں۔ 13 ہفتے تک جاری رہنے والے اس تجربے میں چوہوں کو روزانہ چکنائی سے بھرپور غذائیں دی گئیں، جبکہ آخری 5 ہفتوں کے دوران چوہوں کی نصف تعداد کی غذا میں ’’ایوو بی‘‘ شامل کردیا گیا۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ جن چوہوں کی غذا میں ’’ایوو بی‘‘ شامل کیا گیا تھا، وہ تجربے کے اختتام تک اپنے بڑھتے وزن پر خاصا قابو پا چکے تھے جبکہ ان میں انسولین سے حساسیت بھی نمایاں طور پر بڑھ چکی تھی، جو اس مرکب کے مفید ہونے کا ثبوت تھی کیونکہ ان چوہوں کے معمولات اور غذا، دونوں میں سوائے اس ایک مرکب کے، کوئی اور تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

    ریسرچ جرنل ’’مالیکیولر نیوٹریشن اینڈ فوڈ ریسرچ‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ماہرین نے ایواکاڈو میں پائے جانے والے ’’ایوو بی‘‘ کو بہت مفید قرار دیا ہے اور جلد ہی اس کی آزمائشیں انسانوں پر بھی شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے؛ جس کےلیے انہیں ’’ہیلتھ کینیڈا‘‘ (کینیڈا میں امورِ صحت کی نگرانی کرنے والے سرکاری ادارے) سے بھی باقاعدہ اجازت نامہ موصول ہوچکا ہے۔

    یعنی امید کی جاسکتی ہے کہ آئندہ چند برسوں میں ’’ایوو بی‘‘ کسی دوا کے طور پر نہ سہی لیکن ایک فوڈ سپلیمنٹ کے طور پر ضرور ذیابیطس کے مریضوں کےلیے دستیاب ہوگا۔

  • فنگرپرنٹ کے ذریعے منشیات کی بھی شناخت ممکن،انقلابی تحقیق قراردیا جارہاہے

    لندن: تحقیق اورتشخیص کی دنیا میں انقلاب برپا ، اطلاعات کے مطابق فنگرپرنٹ کےذریعے اب بالخصوص ہیروئن اور دیگر منشیات کے بارے میں معلوم کیا جاسکتا ہے کہ آیا کسی شخص نے ہیروئن استعمال کی ہے یا اسے ہاتھوں میں اٹھایا ہے۔ فنگر پرنٹس کی افادیت کی وجہ سے اگر کوئی مجرم ہیروئن دینے یا لینے کے بعد اچھی طرح ہاتھ بھی دھولے تب بھی فنگرپرنٹ نظام اسے پکڑ سکتا ہے۔

    برطانیہ میں یونیورسٹی آف سرے نے یہ فنگرپرنٹ ٹیسٹ بنایا ہے۔ اس میں ہائی ریزولوشن اسپیکٹرواسکوپی کو استعمال کیا گیا ہے۔ یہ نظام بطورِ خاص ہیروئن کی شناخت کرسکتا ہے جس کا فارمولہ 6-monoacetylmorphine ہے۔ اس کے علاوہ امریکا میں کلاس اے کی دیگر نشہ آور اشیا بھی اس نظام کے ذریعے بھانپی جاسکتی ہیں۔

    یہ نظام اتنا مؤثر ہے کہ ہیروئن کی شدت دیکھتے ہوئے بتاسکتا ہے کہ آیا کوئی شخص باقاعدہ اس میں ملوث ہے یا پھر اس نے کسی منشیات کے عادی سے صرف ہاتھ ہی ملایا ہے۔ سائنسدانوں نے برطانیہ میں منشیات سے بحالی کے ایک ہسپتال میں جاکر وہاں موجود ایسے افراد سے رابطہ کیا جنہوں نے 24 گھنٹے کے اندر اندر ہیروئن یا دیگر منشیات کا استعمال کیا تھا۔ پہلے کئی افراد کے دائیں ہاتھ کی تمام انگلیوں کے فنگر پرنٹ لئے گئے اور اس کے بعد انہیں صابن اور پانی سے ہاتھ دھونے کا کہا گیا۔

    پھر کچھ دیر تک نائٹرائل کے دستانے پہنائے گئے اور پھر ان کی انگلیوں کا دوبارہ فنگرپرنٹ ٹیسٹ کیا گیا۔اس کے علاوہ 50 ایسے افراد کے فنگر پرنٹ بھی لئے گئے جو کسی قسم کا نشہ استعمال نہیں کرتے تھے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت منشیات کے باقاعدہ عادی نہ ہونے والوں کو شناخت کرلیا خواہ انہوں نے ہیروئن کو براہِ راست ہاتھ لگایا تھا پھر ہاتھ دھولیے تھے یا پھر کسی ایسے شخص سے ہاتھ ملایا تھا جس نے ہیروئن کا ہاتھ لگایا تھا۔

    اس کےبعد ہیروئن کے باقاعدہ عادی افراد پر بھی اسے آزمایا اور ان کا ڈیٹا دیکھا گیا کیونکہ ان کے فنگرپرنٹ میں مارفین، نواسکیپامائن اور ایسیٹائلوکوڈین جیسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں کیونکہ ہیروئن جسم کے اندر جاکر انہی اجزا میں تقسیم ہوتی ہے۔

    اس سے قبل منشیات کے استعمال کو معلوم کرنے کا ایک ہی طریقہ تھا جس میں متاثرہ شخص سےخون نے نمونے لیے جاتے ہیں۔ لیکن اب یہ نیا فنگرپرنٹ ٹیسٹ کم خرچ اور فوری نتیجہ دیتا ہے۔ لیکن واضح رہے کہ یہ فنگرپرنٹ کو نہیں دیکھتا بلکہ انگلیوں پر موجود منشیات کی خفیف مقدار کو نوٹ کرتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق عین یہی طریقہ کسی مریض کے بارے میں یہ بھی بتاسکتا ہے کہ وہ اپنی دوائیں وقت پر کھارہا ہے یا نہیں ۔ دوسری جانب اسے ایئرپورٹ پر منشیات کے اسمگلروں پر گرفت کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • ضلعی انتظامیہ کے ڈینگی سے بچاو کے کامیاب اقدامات

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ضلع شیخوپورہ میں ڈینگی سے بچاﺅ کے لیے کامیاب اقدامات کیے گئے ہیں جن کی بدولت انسدادی و احتیاطی صورت حال تسلی بخش ہے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو رانا شکیل اسلم نے ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شرقپور مظہر علی سروراسسٹنٹ کمشنر فیروز والاتہنیت بخاری،اسسٹنٹ کمشنر مریدکے سرمد تیمور، اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد قراتہ العین،اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن عرفان انور،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر صدیق احمد،محکمہ تعلیم اورمحکمہ لوکل گورنمنٹ کےافسران سمیت حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کی روزانہ کی بنیا د پر کارکردگی کو چیک کیاانہوں نے کہاکہ ڈینگی کےانسدادی اقدامات کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر سے بچاﺅ کے لیے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں.انہوں نے سی او ایجوکیشن افتخار احمدکو ہدایت جاری کرتے ہوۓ کہا کہ سکولوں میں زیرو پریڈ میں ڈینگی کی آگاہی کو یقینی بنایا جاۓ.

  • ڈینگی کے حملے رکے نہیں‌، 13 نئے مریض رپورٹ

    لاہور:ایک طرف مولانا فضل الرحمن نے ملک میں شاہراہیں بندکرنے کا اعلان کرکے مسافروں کو پریشان کررکھا ہے تو دوسری طرف ڈینگی حملوں سے باز نہیں‌آرہا ،اطلاعات کے مطابق حکومتی کوششوں کے باوجود ڈینگی بے قابو، لاہور میں ڈینگی کے مزید 13 مریض سامنے آگئے، اس وقت پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے 113 مریض زیر علاج ہیں۔

    دودھ پلائی رسم ، کم پیسے دینے پرسسرالیوں نے دلہا کی خوب پٹائی کردی

    محکمہ صحت حکومت پنجاب کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس وقت پنجاب بھر میں ڈینگی کے122 مریض زیر علاج ہیں، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود ڈینگی قابو میں نہیں آرہا، گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں 47 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 42 ڈسچارج ہوئے، اس وقت صوبہ بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 1 انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی خطرے سے باہر ہیں۔

    ہوتا ہے شب و روز اک تماشا میرے آگے..از.محمد نعیم شہزاد

    دوسری جانب محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 2 لاکھ 47 ہزار 891 ان ڈور اور 76 ہزار 969 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا جبکہ 418 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا

    شادی کب ہورہی ہے؟بار بار پوچھنے پرہمسائے نے قتل کردیا