Baaghi TV

Category: صحت

  • ہرگھرکے لیےصاف پانی پہنچائیں گا، گورنرکا عزم

    لاہور:عوام سے کیے گئے وعدے ہر صورت نبھائیں‌گے ، ہر گھر کی دہلیز تک صاف پانی پہنچانے کا عہد کررکھا ہے ،عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہارگورنرپنجاب نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

    پاکستان کے نصف بچے فولاد اور وٹامنز کی کمی کا شکار ہیں، طبی ماہرین

    گورنر پنجاب کی زیر صدارت پنجاب آب پاک اتھارٹی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اتھارٹی کے قیام سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، گورنر پنجاب کو محکمہ ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ کی طرف سے پنجاب میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور پرانے پلانٹس کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور مچھروں کوکیسے بگائیں ،پاکستانی طبی ماہرین نے بتا دیا

    پورے پنجاب میں صاف پانی پہنچانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے اور چند دنوں‌تک اس سلسلے میں کام شروع ہوجائے گا،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پانچ سالوں میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، عوام کو صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

    آرمی چیف کی شاہ محمود کی بہن کی وفات پرتعزیت

  • ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور مچھروں کوکیسے بگائیں ،پاکستانی طبی ماہرین نے بتا دیا

    کراچی:پاکستان میں ڈینگی ملک میں وبا کی طرح پھیل رہا ہے ، 35 ہزار سے زائد افراد ڈینگی مچھر کا شکار ہوکر ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ متعدد افراد ڈینگی سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

    پاکستان میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے پاکستانی طبی ماہرین نے بھی اپنی تحقیقات پیش کی ہیں ، ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں طبی ماہر آغا غفار نے ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور مچھر کو گھر سے دور بھگانے کے لیے چند آسان نسخے بتائے ہیں۔

    فوجی کی ساتھیوں پراندھا دھند فائرنگ،8 اہلکارہلاک، 2 زخمی

    طبی ماہر آغا غفار نے کہا کہ لیموں کا رس جسم پر لگانے سے آپ ڈینگی مچھر سے حفاظت پاسکتے ہیں، لیموں کے رس سے مچھر دور بھاگتے ہیں، لہسن، پیاز، تلسی، سونف رکھنے سے بھی مچھروں کو بھگایا جاسکتا ہے۔

    طبی ماہر آغا غفار نے کہا کہ لیموں پر لونگیں لگا کر کسی ایک جگہ کمرے میں رکھ سکتے ہیں جس سے مچھر دور بھاگ جاتے ہیں لیکن اسے کثیر تعداد میں رکھنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ لیموں کا رس ہاتھوں میں لگا کر جسم پر لگالیں اور کسی گارڈن یا کھلے مقام پر چلے جائیں تو ڈینگی مچھر نہیں کاٹے گا۔

    آرمی چیف کی شاہ محمود کی بہن کی وفات پرتعزیت

    طبی ماہر آغا غفار نے کہا کہ ایک دوا ہے کالا دانا جسے ہرمل بھی کہا جاتا ہے، ہرمل اور لوبان کسی بھی جگہ پر کھلی فضا میں رکھا جائے تو اس کے دھوئیں کے قریب کبھی بھی مچھر نہیں آئے گا۔آغا غفار کا کہنا تھا کہ کسی بھی جگہ پر کوئی چیز جلائی جائیگی تو وہاں پر آکسیجن لیول کم ہوگا اور دھواں پھیلے گا تو وہاں مچھر نہیں رہ سکے گا۔

    آغا غفار نے کہا کہ وہ لوگ جنہیں ڈینگی ہوچکا ہے انہیں اپنی حفاظت زیادہ کرنی چاہئے تاکہ ان کا مرض بلڈ کے ذریعے کسی دوسرے شخص کو منتقل نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کی طرف توجہ دلانا چاہوں گا جنہیں زندگی میں کبھی ڈینگی ہوچکا ہے انہیں مچھر سے بچنا زیادہ ضروری ہے۔

    خبردار: زیادہ نمک کا استعمال اب دماغ کے لیے بھی خطرناک

    آغا غفار نے کہا کہ ڈینگی کی صورت میں پلیٹ لیٹس کم ہونا شروع ہوجاتی ہیں جس ہمارا جگر ٹھیک کرتا ہے اور اس کے لیے وٹامن سی ضروری ہے، وٹامن سی کے لیے سیب بہت مفید ہے، سیب کے جوس میں اگر آپ تھوڑے سے قطرے لیموں کے ڈال کر پی لیں تو خود بخود ہی پلیٹ لیٹس بہتر ہوجاتے ہیں۔

  • خبردار: زیادہ نمک کا استعمال اب دماغ کے لیے بھی خطرناک

    نیویارک: ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ نمک کھانے سے دماغ میں انتہائی مضر پروٹین ’ٹاؤ‘ جمع ہوجاتا ہے جو دھیرے دھیرے اکتساب (لرننگ) اور دماغی قوت (کوگنیشن) کو زوال پذیر کرکے کئی امراض کی وجہ بن سکتا ہے جن میں ڈیمنشیا اور دیگر دماغی عارضے سرِ فہرست ہیں۔

    نیویارک میں وائل کورنیل میڈیسن میں واقع فائل فیملی برین اینڈ مائنڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر گیوسپ فیراکو اس تحقیق کے مصنف ہیں۔ انہوں نے تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ نمک کا بے تحاشہ استعمال ہمیشہ ہے دماغ کے لیے نقصاندہ تصور کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن اب اس کی سائنسی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

    ہم جانتے ہیں کہ ایک طرح کا سالمہ (مالیکیول) اںٹرلیوکن 17 (آئی ایل 17) دماغی خلیات کو نائٹرک ایسڈ بنانے سے روکتا ہے۔ نائٹرک ایسڈ خون کو نالیوں کو وسیع کرتے ہوئے خون کے بہاؤ کو ممکن بناتا ہے ۔ اب اگر نائٹرک آکسائیڈ کم ہوجائے تو خون کے بہاؤ پر فرق پڑتا ہے۔ زیادہ نمک آئی ایل 17 کو بڑھاتا ہے اور نتیجے میں نائٹرک آکسائیڈ کم بنتا ہے جس کے بعد خون کے بہاؤ میں بھی 25 فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔

    جب دماغ کو درست طریقے سے خون نہیں پہنچتا تو اس سے ڈیمنشیا ، پارکنسن، نسیان اور دیگر کئی امراض جنم لے سکتے ہیں۔

    لیکن نئے تجربات سے مزید چونکا دینے والی بات سامنے آئی کہ درحقیقت رگوں میں بہتے خون کی فراوانی ہی نہیں بلکہ دماغ میں ٹاؤ نامی مضر پروٹین بھی کئی امراض کی وجہ بنتا ہے اور نمک کا اندھا دھند استعمال اس پروٹین میں اضافہ کرتا ہے۔ ٹاؤ کے ذرات جمع ہوکر لوتھڑے نما بن جاتے ہیں اور ذہنی صلاحیت متاثرکرنا شروع کردیتے ہیں۔

    ڈاکٹر گیوسپ کے مطابق چوہوں پر کئے گئے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ زائد نمک کھانے سے ٹاؤ پروٹین دماغ میں جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے اور یوں اس سے دماغ کی ان گنت صلاحیتیں متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ اس طرح نمک اور ٹاؤ کے درمیان براہِ راست تعلق پایا جاتا ہے۔

  • سرکاری ہسپتال میں نواز شریف کا علاج کن پیسوں سے ہو رہا ہے؟

    شہباز اکمل جندران۔۔۔۔

    باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔۔

     

    سرکاری ہسپتال میں نواز شریف کا علاج کن پیسوں سے ہو رہا ہے؟

    سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں علاج زکواۃ فنڈ سے کیا جارہا ہے۔جمعہ کے روز لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے چودھری شوگر ملز میں طبی بنیادوں پر ان کی ضمانت منظور کرلی۔لیکن جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ العزیزیہ ریفرنس میں ان کی سزا کو معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور نہیں کرتی تب تک وہ رہا نہیں ہوسکتے۔اور جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ انہیں بیرون ملک علاج کی اجازت دیتے ہوئے ای سی ایل سے ان کا نام خار ج کرنے کا حکم جاری نہیں کرتی تب تک وہ ملک سے باہر بھی نہیں جاسکتے۔جس کے لیے میاں شہباز شریف نے درخواست دائر کررکھی ہے۔

    لیکن جب تک وہ ملک میں ہیں اور قید کی حالت میں ہیں تو ان کا علاج اسی طرح سرکاری سطح پر جاری رہیگا۔اور یہ علاج اسی فنڈ سے ہوگا جس سے سرکاری ہسپتالوں میں عام شہری کا علاج ہوتا ہے۔گزشتہ چند دنوں کے دوران میاں نواز شریف کے علاج پر مجموعی طورپر لاکھوں روپے خرچ ہوچکے ہیں۔انہیں پلیٹ لیٹس کے کئی بیگ لگائے جاچکے ہیں۔ان کے علاج کے لیے قابل ترین ٹراکٹرز کا بورڈ قائم کی گیا ہے۔اور انہیں بورڈ کی تجویز کردہ ادویات اور ٹریٹمنٹ دیا جارہا ہے۔یہی نہیں بلکہ انہیں علاج کے لیے سروسز ہسپتال کے وی وی آئی پی سوئٹ میں رکھا گیا ہے۔


    محکمہ داخلہ، جیل حکام۔نیب یا وفاقی و صوبائی حکومتوں کی طرف سے میاں نواز شریف کے علاج کے لیے سروسز ہسپتال لاہور کو فنڈز دیئے گئے ہیں۔نہ ہی دیئے جانے کا امکان ہے۔اور نہ شریف فیملی کی طرف سے ایسی کوئی آفر سامنے آئی ہے کہ نوازشریف کے علاج پر آنے والے اخراجات خود ادا کرنے چاہتے ہیں۔حالانکہ نواز شریف کے علاج معالجے پر خرچ ہونے والے تمام ترفنڈز سے بیسیوں غریب مریضوں کا علاج کیا جاسکتا تھا۔

  • سرگودہا میں کانگو وائرس کانسٹیبل کی جان لے گیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )پولیس کانسٹیبل کانگو وائرس کے مرض کے باعث جاں بحق ہو گیاتفصیلات کے مطابق محمد زاہد سیشن کورٹ سرگودھا میں سکیورٹی ڈیوٹی پر متعین تھا پانچ روز قبل بیمار ہونے پر علاج کےلئے اسلام آباد منتقل کیا گیاکانگو وائرس کے انکشاف پر علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
    محکمہ صحت نے حفاظتی اقدامات کےلئے ٹیم تشکیل دے دی، سی ای او ہیلتھ حرکت میں آگئے

  • اسلام آباد سے پہلے لاہور میں دھرنا شروع ، اہم شاہراہیں بند

    اسلام آباد سے پہلے لاہور میں دھرنا شروع ہو گیا، شہر کی تمام اہم شاہراہیں بند کر دی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں ایم ٹی آئی آرڈیننس کے نفاذ کے معاملہ پرینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس نے لاہور کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا جس سے اسپتالوں میں مریضوں کے بعد شہریوں کے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. جیل روڈ، مال روڈ، کوئینز روڈ اور کینال روڈ کو ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس نے مکمل بند کردیا ،اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

    سرکاری ہسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کام چھوڑ ہڑتال کا بھی پندرہویں روز جاری ہے، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں بھی کام بند ہے، پنجاب بھر کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور، آپریشن تھیٹرز ،ریڈیالوجی اور پتھالوجی سمیت تمام الیکٹیو سروسز بھی معطل ہیں

    گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کارروائی پر انڈور سروس بھی معطل کرنے کی دھمکی دی ہے ،گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اسمبلی سیشن پر پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا بھی فیصلہ کیا ہے. گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی کے تحت ملازمین کی سرکاری حیثیت کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی پنشن ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،سرکاری ہسپتالوں میں علاج مہنگا کیا جا رہا ہے، ہسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، گرینڈ ہیلتھ الائنس

  • دبئی پولیس میشیات کو روکنے کیلئے ایک لاکھ درہم انعام دے گی

    متحدہ عرب امارات کے طلباء کے پاس 60 سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر 100،000 درہم جیتنے کا موقع ہے جو منشیات کی لت کے خطرات کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس بین الاقوامی فورمز میں جیتنے والی ویڈیو کی تشہیر کرے گی۔ ہمایہ مرکز کے زیر اہتمام – ایک دبئی پولیس سے وابستہ جو متعدد امور کے بارے میں شعور اجاگر کرنے سے متعلق ہے۔

    کمیونٹی کی خوشی کے ل the جنرل انتظامیہ میں کمیونٹی ریلیشنز ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد خلیفہ السویدی نے کہا کہ ان ویڈیوز میں نفسیاتی دوائیوں پر توجہ دی جاسکتی ہے جسے لوگ تیزی سے استعمال کررہے ہیں۔ کلپس میں اپنے بچوں میں منشیات کے استعمال کو روکنے میں کنبہ کے کردار پر بھی توجہ دینی چاہئے۔

    طلباء اپنی ویڈیو ہیمایا مرکز کی ویب سائٹ پر یکم سے 15 دسمبر تک جمع کراسکتے ہیں۔ فاتح ویڈیو کا اعلان فروری 2020 میں کیا جائے گا۔ ویڈیوز کو متحدہ عرب امارات یا بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے اماراتی طلبا کے ذریعہ جمع کروانا ہوگا۔

    انسداد منشیات کے جنرل ڈائرکٹوریٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل خالد علی بن موئیزا نے کہا کہ مقابلہ طلباء کو پولیس کو منشیات کے استعمال سے نمٹنے میں مدد کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

  • یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کا 41واں اجلاس

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کا 41واں اجلاس

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کا 41واں اجلاس ہوا .جس میں یو ایچ ایس کے ایک ارب 38کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی ہے.

    تفصیلات کے مطابق : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کا 41واں اجلاس ہوا .جس میں یو ایچ ایس کے ایک ارب 38کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی ہے.اجلاس کی صدارت چیئرمین بورڈ آف گورنرز جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے کیا.اجلاس میں سلیمہ ہاشمی، عندلیب عباس اور پروفیسر جاوید اکرم نے شرکت کی.اجلاس میں محکمہ خزانہ اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے نمائندوں کی شرکت ہوئی.
    یو ایچ ایس کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 49.36فیصد رکھا گیا ہے.جناح کیمپس کالا شاہ کاکو کی تعمیر کیلئے 61کروڑ 83لاکھ روپے رکھے گئے ہیں .امتحانات کے انعقاد کیلئے 14کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا.وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے یونیورسٹی کی کارکردگی پر بورڈ کو بریفنگ دی
    کیا آپ تھوڑی سی پیتے ہیں‌ ! پینےسے پہلے یہ ضرور پڑھ لیں‌!

    سائنس اور ٹیکنالوجی کا کمال ،جوڑوں کے درد سننے والا مائیکروفون

  • اللہ کا شکر ہے کہ ڈینگی جارہا  ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے عجیب بات کہہ دی

    اللہ کا شکر ہے کہ ڈینگی جارہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے عجیب بات کہہ دی

    اسلام آباد: جس طرح قاتل ڈینگی نے پاکستانی قوم کی دھجیاں بکھیری ہیں اور جس طرح قوم کو پریشان کیا ہے اس کے بعد اگر کسی طرف سے کوئی اچھی خبر آتی ہے تو وہ غنیمت سے کم نہیں جیسے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اب ڈینگی جارہا ہے اور اس کے جانے کے بعد کیسز میں کمی آ رہی ہے، کیس رسپانس کے ذریعے فوگنگ اور اسپرے کا عمل جاری ہے۔

    امریکہ پھر افغان طالبان کے منتیں کرنے لگا

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت ڈینگی کنٹرول کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت حکام، اسپتال سربراہان، جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے شرکت کی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم اجلاس میں ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت اجلاس میں ڈینگی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    توہین آمیز پوسٹ کیخلاف احتجاج، پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے راولپنڈی اور اسلام آبادمیں کیے گئے اقدامات سے متلق آگاہ کرے ہوئے کہا کہ اب صورت حال بہتر ہے، کیس رسپانس کے ذریعے فوگنگ اور اسپرے کا عمل جاری ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ اگلے سال کی منصوبہ بندی ابھی سے کی جا رہی ہے، انسداد ڈینگی کے لئے قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔

    کھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے

  • سندھ میں کتنے لوگوں کو سانب نےڈسا ، خبر آگئی

    سندھ میں کتنے لوگوں کو سانب نےڈسا ، خبر آگئی

    سندھ میں کتنے لوگوں کو سانب نےڈسا ، خبر آگئی
    باغی ٹی وی رپورٹ : محکمہ صحت نے سندھ میں سانپ کے کاٹنے کے واقعات کے اعداد و شمار جاری کردیئے.اگست تک سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں5ہزار525افراد کو اسپتال لایا گیا.سانپ کے کاٹنے سے سب سے زیادہ افراد بدین میں متاثر ہوئے.بدین میں 964 افراد کو سانپ نے کاٹا.تھرپارکر 623 ، خیرپور 471 اور قمبر میں 383 افراد کو سانپ نے کاٹا.کراچی کے ضلع ملیر سے سانپ کے کاٹنے کے 9 کیسز سامنے آئے.
    موسمی نزلہ زکام دور رکھنے میں مددگار غذائیں

    کب اور کیسے ڈینگی نے قہرام برپا کیا ، رپورٹ نے ہلچل مچادی