Baaghi TV

Category: صحت

  • سائنس اور ٹیکنالوجی کا کمال ،جوڑوں کے درد سننے والا مائیکروفون

    سائنس اور ٹیکنالوجی کا کمال ،جوڑوں کے درد سننے والا مائیکروفون

    لندن:سائنس اور ٹیکنالوجی نے ملکر انسانی زندگی بہت آسان کردی ہے ، انہیں علوم کے ذریعے انسان بہت سے خفیہ رازوں تک پہنچ گیا ہے ، بیماریوں کی تشخیص بہتر سے بہتر ہونے لگی ہے ، ایسی ہی ایک ٹیکنالو جی مائیکروفون ہے ، پوری دنیا میں پلوں اور تعمیرات میں ٹوٹ پھوٹ نوٹ کرنے والے مائیکروفون عام استعمال ہوتے ہیں۔ یہ چھوٹے مائیکروفون کسی بھی قسم کی شکست و ریخت کو نوٹ کرتے ہیں۔

    نوبیاہتا دلہن کی لاش فلیٹ سے برآمد

    اب برطانوی ماہرین نے دعویٰ کیا ہےکہ عین اسی ٹیکنالوجی سے ہڈیوں کے جوڑوں کی ٹوٹ پھوٹ کا جائزہ لیا جاسکتا ہے کیونکہ ہڈیوں اور گٹھیا کے مرض کے شکار افراد سے اس فری کوئنسی کی آواز خارج ہوتی ہے جو سنائی نہیں دیتی لیکن دیگر آلات سے انہیں محسوس کیا جاسکتا ہے۔

    لنکاسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر جان گڈایسر اور ان کے ساتھیوں نے پلوں پر لگنے والا مائیکروفون مریض کے گٹھنے پر لگایا ہے اور اندر کی آواز بتاتے ہیں کہ اندر کے جوڑوں میں اینٹھن ہے یا پھر سوجن موجود ہے۔

    کفالہ نظام ختم کرنے کا اعلان ، پاکستانی خوش ہوگئے

    اسی بنیاد پر انہوں نے گٹھیا اور جوڑوں کے درد کی شناخت کے لیے اسے استعمال بھی کیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ خصوصاً گھٹنوں پر نرم کرکی ہڈی رگڑ کر خراب ہوجاتی ہے اور اس کے بعد وہاں سوزش اور درد شروع ہوجاتا ہے۔ اس عمل میں جوڑوں سے آوازیں بھی خارج ہوتی ہیں اور خود ایسی فری کوئنسی والی آوازیں بھی نکلتی ہیں جو ہمیں سنائی نہیں دیتیں۔

    ترک صدرکی منتیں‌ کیں‌ اور وہ مان گئے ، امریکی نائب صدر کا دعویٰ‌

    اسی لیے گھٹنوں پر حساس مائیکروفون لگا کر اس کا جائزہ لیا گا اور اس وقت گٹھیا کے دیگر ماہرین بھی موجود تھے۔ اس عمل میں 89 کے قریب مریضوں کے گھٹنوں پر مائیکروفون لگا کر ان کی آوازوں کو جمع کرکے اس کا کمپیوٹر سے جائزہ لیا گیا۔ مریضوں کو پہلے کھڑا کیا گیا اور اس کے بعد انہیں بٹھایا گیا ۔ اس طرح ہاتھ اور پیر ہلانے کے دوران آوازوں کو نوٹ کیا گیا۔

    اس طرح تجزیہ کرنے میں بہت آسانی ہوئی کہ کونسا مریض جوڑوں کے درد کی کس شدت میں مبتلا ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس نئی تکنیک کو ایکس رے کے ساتھ ملاکرمرض کی مزید بہتر تشخیص کی جاسکتی ہے۔

  • ڈینگی نے کراچی والوں کا براحشرکردیا

    ڈینگی نے کراچی والوں کا براحشرکردیا

    کراچی:ڈینگی نے تو کراچی والوں کا برا حشر کردیا ، تمام تر حکومتی کوششوں کے باوجود ایک ڈینگی بھاری رہا ، اطلاعات کےمطابق  شہر قائد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ کے بقیہ شہروں میں بھی ڈینگی کے مزید 190 کیسز سامنے آگئے

    قوم کے تعاون سے ہی نئے پاکستان کا تصورحقیقت میں بدل سکتا ہے ، وزیراعظم

    سرویلنس سیل کے مطابق مجموعی طور پر رواں سال صرف کراچی میں 5 ہزار 552 جبکہ مجموعی طور پر سندھ میں 5 ہزار 912 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں بھی ڈینگی کے مزید 190 کیسز سامنے آگئے۔چند روز قبل وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    برطانوی شاہی جوڑی کی لاہورآمد،رنگ برنگے،حسین لمحات کے ہرسو چرچے

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک اب تک ملک میں ڈینگی سے 47 اموات ہوچکی ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے 16 اموات ہو چکی ہیں۔ اسی طرح پنجاب میں 10، بلوچستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں ڈینگی سے ایک ہلاکت ہوئی۔ پختونخواہ اور قبائلی اضلاع میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

    ڈیزل کے بغیر حکومت ، عمران خان نے حقیقت بیان کردی

  • گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے لیے پڑتال کی جس کو آج 7 دن ہوگئے۔۔۔۔

    گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے لیے پڑتال کی جس کو آج 7 دن ہوگئے۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے لیے پڑتال کی جس کو آج 7 دن ہوگئے ۔گورنمنٹ ہسپتال میں مریض زلیل و خوار ہوکر رہہ گئے ۔
    مریضوں نے اختجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خدا کا واسطہ ہے ہمیں کس چیز کی سزا دی جارہی ہے ۔مطالبات پورے نہ ہونے پر YDA اور PMA کےدھڑوں نے ایم ایس کا ساتھ دینا بھی چھوڑ دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایم ایس ہمارا بھی ساتھ دے رہا ہے اور گورنمنٹ کا بھی ساتھ دے رہا ہے ۔اس کو یاد رکھنا چاہیے ایم ایس کی سیٹ آنی جانی ہے اس سے پہلے وہ ڈاکٹر ہے ۔جو اپنوں کو مخلص نہیں ہے وہ ہسپتال سے کیسے مخلص ہوسکتا ہے ۔

  • شوگر کے مریض کون سی چیز کب کیسے اور کتنی کھائیں

    شوگر کے مریض کون سی چیز کب کیسے اور کتنی کھائیں

    شوگر کے مریضوں کے لیے یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ وہ کیا کھائیں کیا نہ کھائیں یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ شوگر کے مریضوں کے لیے میٹھی چیز کا پرہیز ضروری ہے لیکن یہ بات بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ شوگر کے مریض کچھ میٹھی چیزیں بھی کھا سکتے ہیں اور بیت ساری ایسی چیزیں جو میٹھی نہ ہونے کے باوجود بھی شوگر کے مریضوں کو استعمال نہیں کرنی چاہیے شوگر کے مریض سب سے پہلے یہ جان لیں کہ ان کو روزانہ کتنی کیلوریز کی ضرورت ہے؟ ہر انسان کے لیے روزانہ کیلوریز کی ضرورت اس کے کام اور وزن کے مطابق ہوتی ہے شوگر کے مریضوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ وقفے وقفے سے کم کیلوریز حاصل کریں ایک ہی دفعہ زیادہ کھانا نہ کھائیں نارمل انسان دن میں تین مرتبہ کھانا کھاتا ہے لیکن شوگر کے مریض کھانے کو تین کی بجائے پانچ یا چھ حصوں میں تقسیم کریں ایک ہی دفعہ زیادہ کھانے سے شوگر کی مقدار بڑھے گی جس کی وجہ سے جسم میں انسولین کی مقدار کم ہو گی لیکن کم۔کھانے سے شوگر کی مقدار بھی مناسب مقدار میں بڑھے گی جو انسولین کی کم مقدار سے بھی کنٹرول رہے گی اس کے علاوہ کھانے میں ایسی خوراک کا استعمال کریں جس میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کم ہو کاربوہائیڈریٹس کو دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے سمپل کاربو ہائیڈریٹس اور کمپلیکس ہائیڈریٹس سمپل کاربوہائیڈریٹس میں چینی اور اس سے بنی اشیاء کولڈ ڈرنکس اور جوسز وغیرہ شامل ہیں کمپلیکس کاربو ہائیڈریٹس والی اشیاء میں اناج اور اس سے بنی اشیاء دالیں اور چاول شامل ہیں کاربوہائیڈریٹس کے بعد پروٹین اور فیٹس سے بھی کیلوریز حاصل ہوتی ہیں تو ان کا استعمال بھی مناسب مقدار میں کریں
    سمپل کاربوہائیڈریٹس والی اشیاء میں چینی اور اس سے بنی اشیاء کھیر کسٹرڈ آئس کریم سوفٹ ڈرنک کیچپ چلی سوس اس کے علاوہ گُڑ اور اس سے بنی اشیاء کولڈ ڈرنک اور جوسز وغیرہ شامل ہیں ان سب کا استعمال صحت کے لیے مضر ہے لہذا ان سب کا استعمال بند کر دیں کمپلیکس کاربو ہائیڈریٹس والی اشیاء میں تمام قسم کے اناج اور ان سے بنے چیزیں اور چاول وغیرہ شامل ہیں اس میں کچھ چیزوں کا استعمال بند کر دیں جیسے کہ سفید آٹا جسے ریفائنڈ آٹا بھی کہتے ہیں اس کی بجائے چکی کا آٹا استعمال کریں جو ریفائنڈ نہیں جو گندم پسنے کے بعد اپنی اصلی حالت میں ہوتا ہے عام چاولوں کی جگہ براوْن چاول استعمال کریں میدے سے بنی اشیاء میدے سے بنی روٹی کیک بریڈ سموسہ وغیرہ استعمال نہ کریں
    اس کے علاوہ سوجی اور سابو دانہ سے پرہیز کریں اکثر شوگر کے مریض صبح ناشتے میں رس اور کیک اور بریڈاستعمال کرتے ییں ہو نہیں جانتے کہ یہ ان کے لیے کتنا نقصان دہ ہے ان چیزوں کی جگہ براون بریڈ استعمال کریں جس میں میدے کی مقدار کم۔اور چوکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے شوگر کے مریضوں کے لیے بیسن گندم اور جو کے آٹے کو مکس کرکے اس کی روٹی سے بنا کر کھانا بھی انتہائی مفید ہے جوسز او ر کولڈ ڈرنکس کی بجائے پھلوں کا استعمال کریں شوگر کے مریض چینی کے بغیر چائے یا کافی استعمال کر سکتے ہیں لیکن وہ بھی دن بھر میں دو سے تین کپ ہی لے سکتے ہیں اس کے علاوہ گرین ٹی بھی استعمال کر سکتے ہیں سبزیوں میں پیٹھا آلو اور اروی استعمال نہ کریں توری گوبھی پیاز اور بینگن وغیرہ اور تما م ہری سبزیاں استعمال کر سکتے ہیں ہری سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں یہ خون کی کمی کی صورت میں بھی کافی فائدہ ہہنچاتی ہیں اس کے علاوہ پھلوں میں آم لیچی چیکو تربوزانگور اور کیلے وغیرہ کا استعمال بالکل نہ کریں بلکہ ایسے پھل استعمال کریں جن میں میٹھے کی مقدار کم ہو جیسے کہ سیب انار گریپ فروٹ پپیتاّغیرہ لیکن اک استعمال بھی منسب مقدار میں کریں مثلاً روزانہ کوئی ایک پھل ہی استعمال کریں مثلاً روزانہ یا تو ایک سیب کھائیں یا پپیتا یا انار اگر شوگر کنٹرول میں ہو تو صبح و شام بھی ایک ایک کھا سکتے ہیں مندرجی ذیل ہھل آپ کھا سکتے ہیں سیب مالٹا بلیو بیریز گریپ فروٹ ناریل امرود سٹرابریز جامن چیریز آڑو پپیتا انجیر انار آملہ اور ٹماٹر گوشت میں مچھلی کا استعمال کریں مٹن اور بیف مناسب مقدار میں استعمال کریں لیکن سری پائے بالکل استعمال نہ کریں یہ شوگر کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہیں اور کوشش کریں کہ برائلر کی جگہ دیسی مرغی استعمال کریں زیادی تلی ہوئی اور چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں جیسا کہ پراٹھے سموسے پکوڑے برگر پراٹھا پیزا تکے حلوہ پوری وغیرہ اور کھانا پکانے کے لیے گھی کی جگہ آئل استعمال کرنے کی کوشش کریں اور آئل وہ استعمال کریں جن کو بیجوں سے حاصل کیا گیا ہو کارن آئل سویا آئل سرسوں کا اور زیتون کا آئل وغیرہ ماش کی دال کے علاوہ تمام قسم کی دالیں کھائی جا سکتی ہیں
    انڈا بھی بغیر زردی کے کھا سکتے ہیں ڈرائی فروٹ میں کاجو اخروٹ پستہ اور بادام کھا سکتے ہیں شوگر کے مریض دن بھر میں دس سے بارہ گلاس پانی پئیں جو کہ بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہے شوگر کے مریضوں کو اس بات کی پریشانی رہتی ہے اور وی سوچتے ہیں کہ اس بیماری میں بہت سی کھانے کی چیزوں پر پابندی لگ جاتی ہے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہے آپ بہت سی چیزیں کھا سکتے ہیں جن میں میٹھے پھل بھی شامل ہیں بس احتیاط کی ضرورت ہے کھانا وقفے وقفے سے اور کم مقدار میں کھائیں کھانے میں ہری سبزیاں لہسن ادرک دار چینی زیتون کا تیل مچھلی جو کا آٹا نیسن جوار کا آٹا کالے چنے اور سبزیوں اور باقی جو چیزیں بتائی گئی ہیں ان کا استعمال زیادہ کریں ان سب پر عمل کریں ایک مہینے میں فرق آپ کو خود ہی معلوم ہو جائے گا . کوئی ڈاکٹر یہ دعوی نہیں کر سکتاکہ انسولین یا شوگر کی میڈیسن سے شوگر کی بیماری مکمل طور پر ختم ہو جائے گی لیکن اس بیماری کو سمجھ کر اپنی غذا کی تبدیلی اور لائف سٹائل سے اس مرض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں

  • ڈاکٹراورسیکورٹی گارڈزگتھم گتھا،ذمہ دار کون؟

    ڈاکٹراورسیکورٹی گارڈزگتھم گتھا،ذمہ دار کون؟

    پشاور:عدم برداشت ہی ختم ہوگئی ، ہرکوئی چھوٹی چھوٹی بات پر انتقام پر اترآتا ہے، پہلے تو طاقت ورکمزوروں‌پر جھپٹتے تھے مگر اب کمزور طاقتوروں پر جھپٹ رہے ہیں ، حالت ہی مختلف ہی گئی ہے ،اسی قسم کا ایک واقعہ کے پی میں پیش آیا جہاں‌پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹراورسکیورٹی گارڈ گتھم گتھا ہوگئے۔

    "خداپاکستان کی حفاظت کرے”وزیراعظم شہید کردیئے گئے ، کب اور کہاں‌؟

    جمعرات کی صبح ہونے والی اس لڑائی میں ڈاکٹروں نے الزام لگایا کہ انہیں ہسپتال میں داخل نہیں ہونے دیاجارہا تھا۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق ہڑتالی ڈاکٹر ڈیوٹی کرنے والے دیگر ڈاکٹروں کو کام کرنے سے روک رہے تھے۔انھوں نے مزید بتایا کہ کام کرنے والے ڈاکٹروں کو تنگ کیا جارہا تھا۔کشیدہ صورتحال کے باعث اسپتال میں موجود لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    رینجرز طلب ، احتجاج ختم، موٹروے ٹریفک کیلئے بحال،

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی گارڈز نے ڈاکٹرز کے خلاف ایک محاذ بنا رکھا ہے اور وہ ڈاکٹرز سے اپنے مطالبات منوانا چاہتے ہیں ، بہر کیف اس بات کی تصدیق تو نہیں ہوسکی یہ ضرور ہے کہ اس واقعہ کے بعد پشاور کے اس ہسپتال کی انتظامیہ نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے

    بھٹوکی نگری میں عام تعطیل،پی ٹی آئی اورجے یوآئی کی صلح ہوگئی

  • بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگہی سیمینار

    بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگہی سیمینار

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگہی سیمینار کا انعقاد
    سیمینار کا انعقاد فیملی میڈیسن اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کے اشتراک سے کیا گیا
    سیمینار سے یو ایچ ایس پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر شکیلہ زمان ،
    کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر ہما مجید، ڈاکٹر رومانہ اخلاق نے خطاب کیا.
    یو ایچ ایس فیملی میدیسن ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر حنا نے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے اعداد و شمار بیان کیے
    کیا آپ کو بریسٹ کینسر ہے خود سے معائنہ کریں
    اس موقع پر بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے سٹال بھی لگایا گیا
    یو ایچ ایس کی جانب سے کالا شاہ کاکو چک 44کے بنیادی مرکز صحت میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد
    سیمینار میں عمران حمید خالق، یاسین عبداللہ اور خدیجہ عاصم کی بھی شرکت
    ایچ ای سی اور پنک ربن کی جانب سے اکتوبر کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کے مہینے "پنک ٹوبر”کے عنوان سے منایا جارہا ہے

    "بریسٹ کینسر”تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

    فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے مہم

     

  • وفاقی دارالحکومت میں‌ڈینگی نے کیا کردیا ، اہم خبر آگئی

    وفاقی دارالحکومت میں‌ڈینگی نے کیا کردیا ، اہم خبر آگئی

    اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت جہاں‌ ایک طرف شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے دورہ پاکستان کی وجہ سے اہم سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے وہاں‌ دوسری طرف ڈینگی بھی اہم مشن پر مصروف عمل ہے ، وہ اہم مشن کیا ہے محکمہ صحت نے اس کے بارے میں آگاہ کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مزید 146 افراد ڈینگی وائرس کا شکار بن گئے۔

    آج کےفیصلے سے بابری مسجد اور مسلمانوں کا مستقبل کیسا ہوگا ؟

    محکمہ صحت کے مطابق مزید 146 افراد میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد رواں سال ڈینگی کا شکار ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 636 ہوگئی۔دوسری طرف محکمہ صحت کے حکام کا یہ کہنا ہےکہ دونوں جڑانواں شہروں میں اب تک ڈینگی وائرس سے 19 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ‌کی نگری میں بچے سے زیادتی ، ذمہ دار کون ؟

    دوسری طرف محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ شہر میں موسم ٹھنڈا ہونے کے باوجود ڈینگی کے مریضوں میں کمی نہیں آ رہی۔اس کی وجہ شاید کہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ موسمی تبدیلیاں خطے کے ماحول کو بہت متاثر کررہی ہیں، محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈینگی کے وائرس کے حملہ آور ہونے میں کوئی شک نہیں مگر ہر اب تو ہرمرض کو اس سے جوڑ کی خبرین پھیلائی جارہی ہیں‌

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے

  • گجرات ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی ضلع بھر میں صفائی کو بہتر بنانے کے اہم اقدامات…..

    گجرات ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی ضلع بھر میں صفائی کو بہتر بنانے کے اہم اقدامات…..

    گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے گجرات بھر کے دورے شروع کر دیئے۔ ورکز کی بڑی تعداد کو گجرات کو کلین اینڈ گرین بنانے کا عوام الناس سے وعدہ۔ضلع بھر کے نالوں کی صفائی ۔ جن میں جی ٹی روڈ، رحمان شہید روڈ، قمر سیالوی روڈ وغیرہ ۔ جلد از جلد تمام نالے صاف ہو جائیں گے ۔۔

  • دیفٹیریا کی وبا، میڈیکل کیمپ قائم، یہ بیماری کیا ہے ،ضرورجانیئے

    دیفٹیریا کی وبا، میڈیکل کیمپ قائم، یہ بیماری کیا ہے ،ضرورجانیئے

    کوئٹہ : ملک میں‌ایک طرف ڈینگی کے وائرس نے تباہی مچادی ہے تو دوسری طرف ایک عجیب بیماری نے سراٹھالیا ہے ، اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں مہلک بیماری ’دیفٹیریا ممپس‘ نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے جس میں اب تک 9 بچے متاثر ہوئے ہیں

    ’تعلیم ہوگی عام، ہربیٹی کے نام‘‘اس مقدس مشن کا کس نے کیا اعلان ؟

    دکی کے علاقے میں قائم کیے گئے میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹٰیم نے وبائی مرض دیفٹریا ممپس کے شبے میں 444 بچوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ڈی سی دکی قربان علی مگسی نے وبائی مرض سے متاثرہ علاقے کلی اندڑ آباد کا دورہ کرکے طبی کیمپ کا معائنہ کیا۔

    امریکہ کی سڑکوں پر زومبیز کا راج، شہری خوفزدہ،دنیا جان حیران

    محکمہ صحت کی 6 ٹیمیں یونین کونسل کے مختلف علاقوں میں ویکسینیشن کر رہی ہیں جبکہ طبی کیمپ میں بھی سات ڈاکٹرز، 20 سے زائد ویکسی نیٹرز اور کمپاؤڈرز حصہ لے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وبائی مرض سے متاثرہ 9 بچوں کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جا چکا ہے اور وبائی مرض پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    یورپی یونین سےعلیحدگی، سمجھ نہیں آرہی کیا کریں‌، ملکہ ایلزبیتھ

    یاد رہے کہ دیفتیریا ناک اور گلے کا بیکٹیریل انفکشن ہے۔ اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا گیا تو مہلک ثابت ہوسکتی ہے اور اس کا شکار بچے ہوتے ہیں۔اس سے پہلے بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یہ وبا پھیل چکی ہے

  • گجرات باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن یونیورسٹی آف لاہور گجرات کیمپس جو کہ صفائی اور ڈینگئ لاروا ہونے کی وجہ سے سیل کردیاگیا۔ وہاں سپرے شروع کر دیا گیا۔

    گجرات باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن یونیورسٹی آف لاہور گجرات کیمپس جو کہ صفائی اور ڈینگئ لاروا ہونے کی وجہ سے سیل کردیاگیا۔ وہاں سپرے شروع کر دیا گیا۔

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے) باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر محمد جمیل نے ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر یونیورسٹی آف لاہور گجرات کیمپس میں صفائی اور ڈینگئ 🧜🏽‍♂ لاروا کی نشاندہی پر سیلکردیاگیا۔ انتظامیہ حرکت میں آگئی۔لاہور یونیورسٹی گجرات کیمپس مزید 4 روز بند رہے گا۔ہنگامی بنیادوں پر سپرے شروع
    ٹیچرز،سٹاف، طلباء وطالبات کی بڑی تعداد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے ۔۔۔۔