Baaghi TV

Category: صحت

  • وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ تلہ گنگ

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ تلہ گنگ

    دو روز قبل دورہ تلہ گنگ  میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 27اکتوبر کے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے۔تلہ گنگ سٹی ہسپتال کے دورہ کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ چکوال میانوالی روڈکیلئے وفاقی حکومت نے اے ڈی پی میں آٹھ ارب روپے رکھ دیئے ہیں۔جبکہ تحصیل لاوہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ نے تلہ گنگ کے تمام روڈز کی مرمت کرنے کیلئے فنڈز جاری کرنے کا بھی وعدہ کیا۔سٹی ہسپتال میں دوران بریفنگ ایم پی اے سردار آفتاب اکبر کی درخواست پر قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سٹی ہسپتال میں فوری طور پر ٹراما سنٹر کے قیام،ڈائلاسسز مشینوں کو فنگشنل کرنے کی منظوری دی اور ریسکیو1122تلہ گنگ و لاوہ کو فوری فعال کرنے کی ہدایت جاری کیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دورہ تلہ گنگ کے دوران ایم پی اے سردار آفتاب اکبرکے ہمراہ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر،ممبر قومی اسمبلی چودھری سالک حسین،حاجی عمر حبیب اور ق لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔چکوال میں صوبائی وزیر حافظ عمار یاسرنے صحت انصاف کارڈ تقسیم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی توجہ علاقہ کی پسماندگی کی جانب دلائی۔جس پر وزیر اعلیٰ نے مطالبات کے منظور ہونے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ میں ایم پی اے سردار آفتاب اکبر،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر راشدہ یاسمین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • وزن کم کرنے کی جادوئی ترکیب ، مگر اعتدال ضرور

    وزن کم کرنے کی جادوئی ترکیب ، مگر اعتدال ضرور

    لاہور : ماہرین طب نے وزن کم کرنے اور صحت کو برقرار رکھنے کی ایک جادوئی ترکیب متعارف کروا دی ، اس سلسلے میں طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ دن میں دو مرتبہ ورزش کی جائے تو اس سے وزن بھی کم ہوجاتا ہے اور انسانی جسم کی فٹنس کے ساتھ ساتھ صحت بھی برقرار رہتی ہے.ویسے بھی جسمانی طور پر فعال رہنا مسلز کی نشونما اور میٹا بولک نظام کی بہتری میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

    مقبوضہ کشمیربدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 68 واں دن ، ظلم جاری مگر کب تک؟

    ماہرین طب کا کہنا ہےکہ تحقیق سے پتا چلا کہ کہ وزن گھٹانے کے لیے اگر ورزش کرنی ہے تو پھر دن میں دو بار کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں اور جلد حاصل ہوں۔بظاہر یہ فائدہ مند بھی نظر آتا ہے، زیادہ سے زیادہ فعال رہنا جسم کو فٹ اور صحت مند رکھتا ہے، ماہرین کے مطابق آپ جسمانی طور پر جتنا زیادہ فعال رہیں گے اتنا ہی کم بیمار ہوں گے۔

    کوہستان :23 سکول بند ، طالبات کا مستقبل مخدوش،ذمہ دار کون؟

    ماہرین طب کے مطابق دن میں کئی بار ورزش مختلف کھیلوں کے ایتھلیٹس کرتے ہیں جنہیں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ عام روٹین میں اس عمل کو اپنانے سے سب سے بڑا خطرہ نیورو مسکیولر سسٹم کو ہے اور اعصاب اس سے سخت متاثر ہوسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر آپ دن میں دو بار ورزش کرنا ہی چاہتے ہیں تو انہیں ہلکا پھلکا رکھیں۔ صبح کے وقت جم میں ہلکی پھلکی ورزش کے بعد شام میں کم فاصلے کی جاگنگ یا یوگا بہترین رہے گا۔

    جس شہر میں آئی جی کی ساس لٹ جائے ، وہاں زندگی کیسی ہوسکتی ہے ،

    ماہرین طب کے مطابق ورزش کی بھی حد ہونی چاہیے زیادہ ورزش نقصان دہ ہوسکتی ہے، سخت ورزش سے رات میں نیند میں ڈسٹربنس بھی پیدا ہوسکتی ہے جس سے نیند پوری نہ ہونے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق اضافی ورزش قوت مدافعت پر بھی دباؤ ڈالتی ہے۔ ورزش کے 2 ٹریننگ سیشنز کے درمیان جسم کو آرام کا موقع نہیں ملتا جس سے جسم اندرونی طور پر تھکاوٹ کا شکار ہونے لگتا ہے۔اس دوران اگر بھاری بھرکم ورزشیں کی جائیں تو ہارمونز کا توازن بگڑنے کا بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔

  • خبردار ، موبائل کو بچوں کی پہنچ سے دوررکھیں ورنہ ، بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے

    خبردار ، موبائل کو بچوں کی پہنچ سے دوررکھیں ورنہ ، بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے

    لاہور :پاکستان میں اس وقت ہہت سی بیماریوں نے سراٹھا لیا ہے ، عموما پاکستان میں اس وقت بینائی یا بصارت سے متاثر افراد کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے ، ماہرین کے مطابق شوگر کا مرض اور موبائل فون کا بے جا استعمال آنکھوں کو بری طرح متاثر کررہا ہے۔عالمی یومِ بصارت ہر سال اکتوبر کی دوسری جمعرات کو منایا جاتا ہے، بد قسمتی سے پاکستان کا شمار بصارت کے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہوتا ہے۔

    "بولڈ ڈانس”شرم بھی کوئی چیز ہوتی ہے،مہوش حیات نے حیا کا پردہ چاک کردا

    ویسے تو بہت سی وجوہات بیان کی جاچکی ہیں مگر اب طبی ماہرین کہتے ہیں کہ شوگر کا مرض اور موبائل فون کا بے جا استعمال آنکھوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ اب بزرگ اور نوجوان ہی نہیں بلکہ 5، 6سال کی عمرکے بچے بھی آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جسکی ایک بڑی وجہ موبائل فون اور ٹیبلٹ کا حد سے زیادہ استعمال ہے۔

    ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مظاہرے، 500 گرفتار

    ایک سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 18 لاکھ سے زائد افراد اندھے پن کا شکار ہیں جن میں سے 80 فیصد ایسے ہیں جن کا علاج ممکن ہے۔سفید موتیا، کالا موتیا، کارنیا کی سفیدی اور شوگر کے آنکھوں کے پردوں پر اثرات قابل علاج امراض ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیدائش سے بارہ سال کی عمر تک آنکھوں کا چیک اپ کرانا نہایت ضروری ہے۔

    گٹکے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ، بڑے بڑے پکڑے جائیں‌گے

    یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے مطابق ورزش یا جسمانی سرگرمی سےانسانی بصارت اور اس سے وابستہ دماغی افعال پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ہلکی ورزش وژول کورٹیکس پر اچھا اثرڈالتی ہے ،یہی وہ جگہ جو انسان کو کسی بھی منظر کو دیکھنے کے قابل بناتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زندگی کے رنگوں کو برقرار رکھنا ہے تو اپنی آنکھوں کا خیال رکھیں ، روزمرہ معمولات میں آنکھوں کی حفاظت اور دیکھ بھال پر توجہ دیں تاکہ اس بہترین نعمت سے ہمشیہ مستفید ہوتے رہیں۔

  • فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں ڈینگی لاروا تلف کردیا گیا

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی کی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین نے یونین کونسل 208اور212بولے دی جھگی اورہجویری ٹاؤن میں ان ڈوراورآؤٹ ڈور سرویلنس کو چیک کیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ 34ہاٹ سپاٹس کوچیک کرتے ہوئے 2مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جسے فوری کیمیکل ٹریٹمنٹ کرکے تلف کردیا گیا۔سیکرٹری آرٹی اے نے کہا کہ انسداد ڈینگی سرویلنس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلے میں ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرکی جارہی ہے۔

  • نشہ کے ناسور سے نوجوان نسل کو بچانے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے

    فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی)نشہ کے ناسور سے نوجوان نسل کو بچانے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قوم کے معمار اس لعنت سے دور اور معاشرے کو اس برائی سے بچایا جاسکے۔یہ بات میڈیکل سوشل آفیسر ماڈل ڈرگ ایبویز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال رابعہ خالد نے انجمن انسداد منشیات کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نثار کالونی میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے انسپکٹر محمد علی،جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات محمدانوارخان، سائیکالوجسٹ غلام مصطفی نیازی، محمد پرویز،میڈم شکیلہ کے علاوہ پرنسپل ادارہ،اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔میڈیکل سوشل آفیسر نے کہا کہ تابناک مستقبل کے لئے نوجوان نسل کو اس لت سے دوررہنا چاہیے کیونکہ نشہ انسان کو تنزلی میں دھکیل دیتا ہے اور دین اسلام نے بھی اس سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں اورنشہ سمیت دیگر برائیوں سے دوررہیں۔جنرل سیکرٹری نے انجمن انسداد منشیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور کہا کہ معاشرے کو اس لعنت سے دور رکھنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ نشہ کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔سائیکالوجسٹ نے نشہ کی اقسام،اس کے معاشی اور معاشرتی زندگی پر اثرات اور اس سے پیداہونے والے بیماریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈی ایچ کیو میں نشہ کے عادی افراد کی بحالی کے لئے سنٹر ہمہ وقت کام کررہا ہے جہاں ایسے افراد کی کونسلنگ کرکے انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جارہا ہے۔انسپکٹر اینٹی نارکوٹکس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاررائیوں جبکہ دیگر مقررین نے نشہ کے خلاف نفرت بیدار کرنے کے لئے آگاہی پروگرامز کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • ایک اور بیماری لوٹ آئی ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

    ایک اور بیماری لوٹ آئی ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

    لاہور:حکومتی تدبیریں ناکام دکھائی دینےلگیں ،اطلاعات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے ایک خطرناک ترین بیماری کے دوبارہ سراٹھانے لگی، اطلاعات یہی ہیں کہ اس وقت لاہور میں اس بیماری کے وائرس کی نشاندہی ہوگئی ہے، حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود شہر پر پولیو وائرس کا خطرہ بدستور منڈلا رہا ہے، ستمبر میں حاصل کیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی ایک مرتبہ پھر تصدیق ہوگئی۔

    مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ماہ ستمبر میں آؤٹ فال روڈ ، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے سیوریج کے نمونے حاصل کرکے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھے، نمونوں کے تجزیہ کے بعد قومی ادارہ صحت نے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔

    "وہی خدا ہے”عاطف اسلم نے خوبصورت آواز میں’’حمد‘‘پڑھ کر بیٹے کے نام…

    دوسری طرف محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں حکومت کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکی ہے گزشتہ ڈیڑھ برس سے شہر کے سیوریج میں پولیو وائرس کی مسلسل موجودگی سامنے آرہی ہے اور پولیو کے خلاف چلائی گئی پے در پے مہمات ناکامی سے دوچار ہیں۔

    ڈینگی ابھی زندہ ہے، مزیدمریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچادیا

  • ڈینگی ابھی زندہ ہے، مزیدمریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچادیا

    ڈینگی ابھی زندہ ہے، مزیدمریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچادیا

    اسلام آباد :پنجاب بھر میں‌ ڈینگی کے حملوں کے اطلاعات ہیں‌، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جب کہ حکومتی اقدامات تاحال اس حوالے سے زیادہ کارگرومؤثر ثابت نہیں ہورہے ہیں۔جبکہ دوسری طرف صوبائی محکمہ صحت نے گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حکومتی اقدامات مؤثر ثابت ہورہے ہیں

    تاریخ پھر لوٹ آئی : 10-اکتوبرکو بابا گرونانک وفات پا گئے ، تاریخی کہانی تاریخ کی…

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 204 نئے مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔ رواں برس ڈینگی سے دس افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 140 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جب کہ اٹک و جہلم سے دو دو اور نارووال و اوکاڑہ سے ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

    پریانکا جنگی خیالات کی حامل ،حسد کس بات کا ،ارمینہ خان جارحانہ ہوگئیں‌

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سرگودھا سے چار، بھکر سے دو اور بہاولپور سے بھی دو نئے مریضوں کا اسپتالوں میں اندراج کیا گیا ہے۔ فیصل آباد سے چار، ٹوبہ ٹیک سنگھ و سرگودھا سے ایک ایک، گوجرانولہ سے دو، حافظ آباد سے تین، سیالکوٹ سے تین، منڈی بہاؤالدین سے پانچ اور میانوالی سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

    میاں بیوی سنگسار، کیوں اور کس نے سنگسار کیا ،خبر سے ہلچل مچ گئی

    اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روزبھی محکمہ صحت کی ٹیموں نے صوبے کے دو لاکھ 74 ہزار 320 ان ڈور اور سات ہزار 680 آوٹ ڈور مقامات کو چیک کیا۔

  • ذہنی صحت کے عالمی دن پر آگاہی واک

    ذہنی صحت کے عالمی دن پر آگاہی واک

    پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا.

    ریلی میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد، ڈائیریکٹر سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی ڈاکٹر صائمہ داود، اساتذہ، طلباء و طالبات نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ صحت مند ذہن صحت مند معاشرے کے لئے ضروری ہے،

    جہلم اور گرد و نواح میں عام ہونے والی ذہنی اور جسمانیوں بیماریوں کی وجہ سامنے آگئی، انتظامیہ کی عدم دلچسپی


    مشکلات میں پریشان ہونے کی بجائے اللہ پر بھروسہ کرنے سے ذہنی سکون ملتا ہے،جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے،
    https://login.baaghitv.com/benefits-of-water/

    حکومت صحت انصاف کارڈ کے ذریعہ کتنے لوگوں‌ کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے؟ اہم خبر

  • ادویات کی قیمتوں میں پھر اضافہ

    ادویات کی قیمتوں میں پھر اضافہ

    ادویہ ساز کمپنیوں نے دواؤں کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھاتے ہوئے 7 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

    پی ٹی آئی حکومت کے دور میں ادویات کی قیمتیں مجموعی طور پر 77 فیصد بڑھ چکی ہیں۔

    ڈریپ حکام کے مطابق شوگر، بلڈ پریشر اور السر کی دوائیں 46 روپے تک مہنگی کردی گئی ہیں۔ تیزابیت سے چھٹکارا دلانے والے سیرپ کی قیمت میں بھی 46 روپے اضافہ کردیا گیا۔

    شوگرکنڑول کرنے والی گولیوں کے پیکٹ میں 30 روپے اور بلڈ پریشر کم کرنے والی دوا کی قیمت میں 12 روپے اضافہ کردیاگیا۔

    السر اور درد بھگانے کی دوائیں 2 ، 2 روپے مہنگی جبکہ کیلشیئم کی کمی پوری کرنے والی گولیوں کا پیکٹ خریدنے کیلئے بھی 5 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ادویہ سازکمپنیوں نے دوائیں 300 سے 400 فیصد مہنگی کر دی تھیں جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے نوٹس پر معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا نے 70 فیصد سے زائد اضافہ واپس کراتے ہوئے قیمتیں منجمد کر دی تھیں۔

    حالیہ اضافے سے متعلق ڈریپ حکام کا موقف ہے کہ دوائیں تیار کرنے والی کمپنیوں کو ہرسال نرخ 7 فیصد بڑھانے کا اختیار ہے اوراسی کے تحت قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

  • ایم ٹی آئی قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج کے لئے ڈاکٹرز نے لنگوٹ کس لئے

    ایم ٹی آئی قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج کے لئے ڈاکٹرز نے لنگوٹ کس لئے

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) YDAپنجاب اور گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب جو پچھلے کئی ماہ سے سرکاری ہسپتالوں کی غیر اعلانیہ نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہے.اور مختلف ہسپتالوں میں کنونشنز، آگاہی سیمینار ، پریس کانفرنسز ، سڑکوں پر احتجاج، آؤٹ ڈورز کے سامنے احتجاج اور لانگ مارچ سمیت تمام تر آپشنز استعمال کرتی چلی آ رہی ہے مگر حکومت وقت ٹس سے مس نہیں ہوئی.گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی جانب سے بارہا احتجاج کے باوجود حکومت وقت باز نہیں آئی اور چوری چھپے اس کالے قانون ایم ٹی آئی ایکٹ کو 11 اکتوبر سے شروع ہونے والے سیشن میں منظور کرانے کے لئے کوشاں ہے.بد نیت پنجاب حکومت نے ہیلتھ اسٹینڈنگ کمیٹی پر دباؤ ڈال کر اس ایکٹ کو منظور کرواکے کیبنٹ ڈویژن سے بھی منظوری لے لی گئی.انہی حالات کے پیش نظر گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب نے مجبوراً انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آج بروز جمعرات بتاریخ 10 اکتوبر 2019ء سے پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی طرح عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف ،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور صحت سے منسلک تمام ایسوسی ایشنز کے کارکنان کی طرف سے تمام تر الیکٹیو سروسز وقتی طور پر دستیاب نہیں ہیں