Baaghi TV

Category: صحت

  • ان للہ وانا الیہ راجعون ، ڈینگی کی متاثرہ خاتون فوت ہوگئی، بچے یتم ہوگئے

    ان للہ وانا الیہ راجعون ، ڈینگی کی متاثرہ خاتون فوت ہوگئی، بچے یتم ہوگئے

    کراچی :ان للہ وانا الیہ راجعون ، ڈینگی کی متاثرہ خاتون فوت ہوگئی، بچے یتم ہوگئے ، سندھ میں یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی 16 افراد ڈینگی کے حملے میں بچ نہ سکے ، اس وفات کے بعد اب کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی،

    پاکستان،ایران خطے کے دواہم ملک ملکرمسائل حل کریں گے،ایرانی صدرحسن روحانی

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی کے خلاف موثر کارروائی کے باوجود پھر بھی کئ لوگ متاثر ہوگئے ہیں ، جن کا علاج معالجہ جاری ہے، محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی مچھر بے قابو ہوتا جارہا ہے اور گزشتہ 48 گھنٹوں میں ڈینگی سے متاثرہ 400 سے زائد افراد کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں ایک ہی گھر کے 3 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے ایک 45 سالہ اسماء نامی خاتون نجی اسپتال میں دم توڑ گئیں۔سال 2019 میں سندھ بھر میں مجموعی طور پر 5 ہزار 190 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 4 ہزار 878 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

    خبردار! ملک میں ڈینگی کے 50 ہزار مریض، 250 جاں بحق ،

  • خبردار! ملک میں ڈینگی کے 50 ہزار مریض، 250 جاں بحق ،

    خبردار! ملک میں ڈینگی کے 50 ہزار مریض، 250 جاں بحق ،

    قومی ادارہ برائے صحت کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس مرض میں مبتلا 250 سے زائد افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار ہے، جبکہ 44 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز جڑواں شہروں راول پنڈی اسلام آباد میں سامنے آئے جن کی تعداد 25 ہزار کے قریب ہے۔راول پنڈی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ڈینگی نے تباہی مچا دی ہے، ایک ایک گھر میں کئی کئی افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔اسلام آباد کے صرف 2 بڑے اسپتالوں پمز اور پولی کلینک میں ہی ڈینگی کے ساڑھے 8 ہزار سے زائد پازیٹو کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

    قومی ادارۂ صحت کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار کے قریب ہے، اب تک جڑواں شہروں میں ڈینگی سے 35 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں، جمعے کو بھی ہولی فیملی اسپتال میں مورگاہ کا رہائشی آزاد نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔جمعے کی شام تک مجموعی طور پر ساڑھے 7 سو سے زائد مریض جڑواں شہروں کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، متاثرہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی تعداد 35 ہے۔

    رواں سال ملک بھر میں ڈینگی سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کلیکشن سینٹرز کو سختی سے ہدایات کی گئی ہیں کہ کسی قسم کے اعداد و شمار ظاہر نہیں کرے۔

    سرکاری ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہزار ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 44 ہے۔موسم قدرے سرد ہونے پر ڈینگی کیسز میں 20 فیصد کمی آئی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو گا تو ڈینگی کا از خود خاتمہ ہو جائے گا۔

  • اعتدال ہی بہتر ہے، کم اورزیادہ کھانےوالےخطرناک رجحان کا شکار ہوجاتے ہیں،ماہرین

    اعتدال ہی بہتر ہے، کم اورزیادہ کھانےوالےخطرناک رجحان کا شکار ہوجاتے ہیں،ماہرین

    نیویارک: انسان کو اللہ تعالیٰ نے رنگ برنگی نعمتیں دی ہیں، وہ ان نعمتوں کا استعمال اگر طریقے کے مطابق کرے تو پھر ان میں اور بھی برکت پیدا ہوجاتی ہے اور ان میں اپنی مرضی سے کمی بیشی کردے تو نقصان بھی ہوسکتا ہے ، جیسےکہ حال ہی میں‌ تین الگ الگ تحقیقی جرائد میں شائع ہونے والے نفسیاتی مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو بہت کم یا بہت زیادہ کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں خودکشی کا رجحان بھی اعتدال سے کھانے والوں کی نسبت پانچ سے چھ گنا زیادہ ہوتا ہے۔

    چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

    یہ تینوں مطالعات ڈاکٹر ٹوموکو یوڈو کی قیادت میں کیے گئے جو اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک، البینی میں صحتِ عامّہ کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں؛ جبکہ ان مطالعات میں 36,000 سے زیادہ بالغ افراد کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔خودکشی کا رجحان بطورِ خاص کم کھانے والوں میں سب سے نمایاں طور پر دیکھا گیا۔واضح رہے کہ کھانے پینے میں بے اعتدالی کی تین الگ الگ صورتیں ہیں:

    پہلی صورت میں متاثرہ فرد اپنا وزن بڑھنے سے اتنا زیادہ خوفزدہ ہوتا ہے کہ وہ بہت کم کھاتا ہے جس کی وجہ سے اس کا وزن بھی معمول سے نہایت کم رہ جاتا ہے۔ طبّی اصطلاح میں اسے ’’اینوریکسیا نرووسا‘‘ (Anorexia Nervosa) یا مختصراً اینوریکسیا کہا جاتا ہے۔

    عرب دنیا کی سب سے بااثر خاتون کون؟

    دوسری صورت میں متاثرہ فرد اتنا کھاتا ہے کہ بھوک ختم ہوجانے کے بعد بھی کھاتا رہتا ہے۔ اس کیفیت کو اردو میں بسیار خوری جبکہ انگریزی میں Binge-Eating کہا جاتا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 70 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری

    تیسری صورت میں متاثرہ فرد سب سے چھپ کر خوب کھاتا ہے لیکن احساسِ جرم میں مبتلا ہو کر زبردستی الٹیاں کرتا ہے، دست آور/ قبض کشا گولیاں کھاتا ہے یا پھر وزن گھٹانے والی دواؤں کا خوب استعمال کرتا ہے جو اس کی صحت پر شدید منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اسے ’’بولیمیا نرووسا‘‘ (Bulimia Nervosa) یا مختصراً صرف بولیمیا کہتے ہیں۔

  • ٹی ٹونٹی کرکٹ میلہ آج سے فیصل آباد میں سجے گا، اقبال اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل زونگ فور جی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز آج سے ہو گا

    فیصل آباد: ٹی ٹونٹی کرکٹ میلہ اتوار سے فیصل آباد میں سجے گا۔ اقبال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل۔ • زونگ فور جی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 13 سے 24 اکتوبر تک اقبال اسٹیڈیم میں جاری رہے گا. ملک بھر کے بہترین کرکٹر زونگ فور جی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کے لیے فیصل آباد پہنچ چکے ہیں۔
    اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد 8 سال بعد ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ جہاں 96 بہترین کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔ نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی تیاری کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے کھلاڑیوں کی آمدن میں اضافہ کو ترجیح دی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ فیصل آباد میں شیڈول ٹی ٹونٹی کپ کی فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا۔

    13 سے 24 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ایونٹ کی رنرزاپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں شیڈول ایونٹ کے دوران مین آف دی میچ کو 25 ہزار اور فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی کو 35 ہزار جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کوایک لاکھ روپےکی انعامی رقم دی جائے گی۔
    ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، باؤلر اور وکٹ کیپر کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچوں پرمشتمل سیریز اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ڈرافٹنگ میں شامل کیا جاسکتا ہے تاہم نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی منظوری کے بعدکھلاڑیوں کو اقبال اسٹیڈیم میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔
    زونگ فور جی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے تمام میچز ٹین اسپورٹس اور پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ ایونٹ میں روزانہ 2 میچز کھیلے جائیں گے تاہم فائنل مقابلہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق پہلا میچ روزانہ دوپہر 1:30 بجے اور دوسرا میچ 5:30 بجے شروع ہوگا۔ تمام میچوں کی تازہ ترین تفصیلات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی جائیں گی۔
    پی سی بی ہر میچ کی رپورٹ بھی شائع کرے گا۔ شان مسعود، کپتان سدرن پنجاب: سدرن پنجاب کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ قومی کرکٹ کو نئے ستارےدے گا۔ انہوں نے شائقین کرکٹ سے اسٹیڈیم آنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے جاوید میانداد انکلوژر کو فیملیز کے لیے مختص کیا ہے۔ امید ہےگراؤنڈ میں مداحوں کی بھرپور اسپورٹ میسر ہوگی۔
    احمد شہزاد، نائب کپتان سنٹرل پنجاب: سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان احمد شہزاد نے کہا کہ شائقین کرکٹ کھیل کی جان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی عوام کرکٹ اور کرکٹر سے بے حد محبت کرتی ہے۔ سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے اوپنر نے مداحوں کو اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ عمران فرحت، نائب کپتان بلوچستان: بلوچستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان عمران فرحت کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شامل ٹیموں میں نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی میں فیصل آباد کی عوام کومعیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ سرفراز احمد، کپتان سندھ: سندھ کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ نئےڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے ماتحت پہلے ٹی ٹونٹی کپ میں معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے والدین کو بچوں کےہمراہ جاوید میانداد انکلوژر کی نشستیں بھرنے کی درخواست کی ہے۔
    سہیل تنویر، کھلاڑی ناردرن: ناردرن کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی سہیل تنویر کا کہنا ہےکہ فیصل آباد میں موجود کرکٹ کے مداح ہمیشہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے میدان کا رخ کرتے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ شائقین کرکٹ اتوار سے شروع ہونے والے ایونٹ میں بھی اپنی روایت کو برقرار رکھیں گے۔ محمد رضوان، کپتان خیبرپختونخوا: خیبرپختونخوا کرکٹ ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے کہا کہ انہیں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود مداحوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
    انہوں نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کی منظوری کے بعد ہر ٹیم میں 10 سے 11 کھلاڑیوں کے پاس بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ ہے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ: نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا آغاز 13 اکتوبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ سیکنڈ الیون ٹیموں میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرے گا۔
    یہاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو فرسٹ الیون ٹیموں میں بطور بیک اپ شامل کیا جاسکتا ہے۔ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کی طرح سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں بھی آخری روز کے علاوہ روزانہ 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے دونوں میچوں کے اختتام پر روزانہ راؤنڈ اپ جاری کرے گا۔ فرسٹ الیون اسکواڈز: بلوچستان: حارث سہیل (کپتان)، عمران فرحت (نائب کپتان)، عاکف جاوید، علی شفیق، عماد بٹ، اویس ضیاء، بسم اللہ خان (وکٹ کیپر)، حسین طلعت،امام الحق، عمران بٹ، محمد اصغر، محمد طلحہٰ، شہباز خان، تیمور خان، عمر گل اور یاسر شاہ۔
    سنٹرل پنجاب: بابر اعظم (کپتان)، احمد شہزاد(نائب کپتان)، احمد بشیر، علی شان، بلال آصف، فہیم اشرف، حسن علی (فٹنس سے مشروط)، کامران اکمل، نسیم شاہ، رضوان حسین، سعد نسیم، سلمان بٹ، عمر اکمل، عثمان قادر، وقاص مقصوداورظفر گوہر۔ خیبرپختونخوا: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان (نائب کپتان)، عادل امین، فخر زمان، افتخار احمد، اسرار اللہ، جنید خان، خوشدل شاہ، محمد محسن، محمد الیاس، مصدق احمد، عمر خان، عثمان خان شنورای، ذوہیب خان، عمران خان جونیئر، عرفان اللہ شاہ۔
    ناردرن: عماد وسیم (کپتان)، عمر امین (نائب کپتان)، علی عمران، آصف علی، حیدر علی، حماد اعظم، حارث رؤف، محمد عامر،محمد نواز، موسیٰ خان، نوید ملک، روحیل نذیر، شاداب خان، سہیل اختر، سہیل تنویر اور زید عالم۔ سندھ: سرفراز احمد (کپتان ، وکٹ کیپر)، اسد شفیق (نائب کپتان)، عابد علی، احسان علی، انور علی، فواد عالم، کاشف بھٹی، خرم منظور، میر حمزہ، مرزا احسن جمیل، محمد حسنین، عمیر بن یوسف، سعد علی، سعود شکیل، سہیل خان اور ولید احمد
    سدرن پنجاب: شان مسعود (کپتان)، سمیع اسلم (نائب کپتان)، عامر یامین، بلاول بھٹی، محمد عرفان، محمد عباس(فٹنس سے مشروط)، محمد حفیظ، محمد عرفان (اسپنر)، راحت علی، سیف بدر،شعیب ملک، صہیب مقصود، عمید آصف، عمر صدیق، وہاب ریاض اور زاہد محمود

  • پرنس ہیری اور ایڈ شیران نے دماغی صحت پر ایک تحقیق جاری کی

    پرنس ہیری اور ایڈ شیران نے دماغی صحت پر ایک تحقیق جاری کی

    انگلینڈ کے پرنس ہیری اور ایڈ شیران 10 اکتوبر کو عالمی دماغی صحت کے دن کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لئے ایک پرجوش ویڈیو بنائی ہے، جس سے ذہنی صحت کی اہمیت کو سمجھنے اور اس سے منسلک بدنما داغ مٹانے کے لئے وقف کیا جاتا ہے۔ لیکن تاروں کو ابتدائی پچ ای میل میں ہی عبور کرنا پڑا ہے کیونکہ جب ایڈ شیران شہزادہ ہیری کے دروازے پر پہنچے تو "گالے گرل” گلوکار کا خیال تھا کہ وہ ایک اور معاشرتی بدنما کے خلاف لڑنے کے لئے متحد ہو رہے ہیں۔

    "میں آج واقعی بہت پرجوش ہوں ،” شیران نے کیمرے میں دیکھ کر کہا جیسے ہی ایک اسٹائلسٹ داڑھی تراشتا ہے۔ "میں جاؤں گا اور شہزادہ ہیری کے ساتھ کوئی چیز فلماؤں گا۔ اس نے مجھ سے اس کے ساتھ چیریٹی ویڈیو کرنے کے بارے میں رابطہ کیا جس کے بارے میں آپ جانتے ہو کہ اچھا لگ رہا ہے کیونکہ میں نے دور سے ہی اس کی تعریف کی ہے۔ ”

    شیران نے پر جوش انداز میں شہزادہ ہیری کے دروازے پر گھنٹی بجائی ، جس میں "خدا بچانے والی ملکہ” (یا "میرے امریکیوں کے لئے” میرا ملک ، ‘Tis of thee ") ادا کیا جاتا ہے۔ ریڈ ہیڈ جوڑی اپنے منصوبے پر گفتگو کرنا شروع کردیتی ہے، جس کے بارے میں وہ دونوں ہی دل سے پرجوش ہیں ، ہیری نے مزید کہا کہ "یہ ایک مضمون ہے اور ایسی گفتگو جس کے بارے میں کافی بات نہیں کی گئی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ واقعی دنیا بھر کے لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔” شیران اس سے متفق ہے اور انکشاف کرتا ہے کہ وہ دراصل کہا مضمون کے بارے میں کوئی گانا لکھنا چاہتا تھا۔

    https://www.instagram.com/tv/B3bZfCSJlFd/?igshid=1i8a67aj5w53z

  • ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا کا رابطہ منقطع وجہ سامنے آگئی

    ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا کا رابطہ منقطع وجہ سامنے آگئی

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کا ایک ہفتے سے تحصیل کے ہسپتالوں سے رابطہ منطقہ ہے تفصیلات کے مطابق ہسپتال کا بل جمع نہ ہونے پر ٹیلیفونک رابطہ کاٹ دیا گیا ٹیلیفونک لائن پی ٹی سی ایل کے اہلکاروں نے کاٹ دی جس کی وجہ سے DHQ سرگودھا کی تحصیلوں کے ہسپتالوں سے بھی رابطہ بند ہو گیا اور مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا
    ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودہا کے ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نوٹس لیں اور وزیر صحت سے رپورٹ طلب کریں

  • اوپی ڈیز بند، مریض رُل گئے،مریضوں کوحق نہ دینے والے کس منہ سے حق مانگتے ہیں‌

    اوپی ڈیز بند، مریض رُل گئے،مریضوں کوحق نہ دینے والے کس منہ سے حق مانگتے ہیں‌

    لاہور: مریضوں کو حق نہ دینے والے کس منہ سے اپنے لیے مزید حقوق کا تقاضا کرتے ہیں ، مریض رسوا ہورہےہیں ، زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، لیکن دوسری طرف سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری، ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز اور لیبارٹریوں میں کام بند ہونے سے علاج معالجہ بدترین تعطل سے دوچارہے۔

    پانی کے بغر زندہ رہنےوالی مچھلی ، دیکھتے ہی ماردو ، جارجیائی ماہرین کی تجویز

    ویسے دین ، خیر خواہی ملک کے اجتماعی مسائل میں‌کبھی ایک جگہ نہ بیٹھنے والے اپنی آزادیاں اور من مرضیاں ختم ہونے کے ڈرسے حکام کے خلاف ہڑتال کرکے ان کو اس فیصلے سے بازرہنے کی بالواسطہ دھمکیاں دے رہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن، ینگ نرسز ایسوسی ایشن، پیرا میڈیکس اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے تمام دھڑوں پر مشتمل گرینڈ الائنس کی جانب سے ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ہڑتال تیسرے روزبھی جاری ہے، ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز اور لیبارٹریوں میں آج بھی کام بند ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے،غریب لوگ نجی لیبارٹریوں پر تشخیصی ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہوگئے ،

    جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

    ذرائع کےمطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس نے نجکاری کا قانون واپس لینے تک حکومت سے مذاکرات نہ کرنے اور ہڑتال جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔دوسری طرف انتظامیہ ا و پی ڈی کو فعال رکھنے کیلئے سینئر ڈاکٹرز ذریعے کوشاں ہے۔حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ ان ڈاکٹرز کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں‌گے

    2 بہنوں کا اغوا، اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کےخلاف مقدمہ

  • ڈاکٹروں نے فضائی آلودگی اور بالوں  کا آپس کا تعلق بتادیا

    ڈاکٹروں نے فضائی آلودگی اور بالوں کا آپس کا تعلق بتادیا

    جنوبی کوریا:جنوبی کوریائی ماہرین طب نے نئی تحقیق سے آگاہ کرکے ایک خاص مرض کے حامل افراد کی توجہ اپنی طرف مبذول کروالی ، اطلاعات کے مطابق نئی تحقیق سے یہ بات عیاں ہوئی ہے کہ بالوں کے گرنے کی اہم وجوہ میں اب فضائی آلودگی کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ اس سے بالوں کی افزائش کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔

    پانی کے بغر زندہ رہنےوالی مچھلی ، دیکھتے ہی ماردو ، جارجیائی ماہرین کی تجویز

    بالوں کے گرنے کے حوالے سے جاری تحقیق میں‌ فیوچر سائنس ریسرچ سینٹر کے پروفیسر ہیوک چل کوون اور ان کے ساتھیوں نے یورپی اکادمی برائے ڈرماٹولوجی اینڈ وینیرولوجی کی اٹھائیسویں کانفرنس میں اپنی تحقیقات پیش کی ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ہوا میں موجود پی ایم 10 ذرات اور ڈیزل کے بخارات اس اہم پروٹین کو کم کردیتے ہیں جو بالوں کی افزائش کے لیے ضروری ہوتا ہے، اس پروٹین کو سائنس کی زبان میں بی ’ٹا کیٹِنن‘ کہتے ہیں۔ دوسری جانب پی ایم 10 ذرات فضا میں تیرتے آلودگی کے ایسے ذرات کو کہا جاتا ہے جس کی جسامت 10 مائیکرو میٹر سے کم ہوتی ہے۔

    جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

    یہ بات بھی قابل غور ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کے مرد گرتے ہوئے بالوں سےپریشان ہیں دوسری طرف سپر پاور امریکہ جیسے ملک کے 50 سال سے زائد سے زائد افراد کی 85 فیصد تعداد بالوں کے گرنے کی شکایت کرتی نظر آتی ہے۔ دوسری جانب خواتین میں بھی اینڈروجینک ایلوپیشیا سے بال جھڑنا اب ایک معمول ہوچکا ہے اور پوری دنیا میں کروڑوں خواتین اس سے متاثر ہورہی ہیں۔

    میڈیکل کی زبان میں بالوں کی جڑ کے سوراخ کو فولیکل کہا جاتا ہے جہاں خاص قسم کے خلیات پائے جاتےہیں جنہیں ’ہیومن فولیکل ڈرمل پپیلا سیل کہا جاتا ہے۔ فضائی آلودگی میں شامل مختلف ذرات نہ صرف فولیکل بلکہ وہاں موجود خلیات اور پروٹین کو بھی متاثر کرتے ہیں۔جنوبی کورین ماہرین طب نے جو تازہ تحقیق کی ہے اس پر لوگوں نے بھی کان دھرنا شروع کردیئے ہیں

    اللہ میری توبہ! سگی ماں نے اپنا 13 سالہ حافظ قرآن بیٹا قتل کردیا

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ذرات والی فضائی آلودگی کا مطلب ایسی ہوا ہے جس میں مختلف ذرات بھرے ہوں اور اور تیل و ڈیزل وغیرہ کے بخارات موجود ہوں، ان میں سے کئی ذرات سانس کے ذریعے جسم کے اندر جاتے ہیں اور کئی طرح کے امراض کی وجہ بنتے ہیں۔

    اب نئی تحقیق میں پروفیسر ہیوک نے ایچ ایف ڈی پی سی یعنی بالوں کے خلیات پر پی ایم 10، ڈیزل اور دیگر کثافتوں کو آزمایا ہے۔ 24 گھنٹے بعد خلیات میں کئی طرح کے پروٹین میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اس طرح کی آلودگیاں بال گرنے کی وجہ بن سکتی ہیں۔

  • قصور ڈینگی وائرس بے قابو

    قصور ڈینگی وائرس بے قابو

    قصور
    ڈینگی وائرس بے قابو
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں اب تک داخل مریضوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے روا ہفتے 8 نئے مریضوں کو ہسپتال میں لایا گیا ہے ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں اور ان کے لواحقین کو رٹا لگوا رکھا ہے کہ اگر کوئی صحافی یاں اور شحض پوچھے تو آپ اپنی رہائش ضلع قصور کے علاوہ بتائیے گا مذید افسوس کی بات یہ ہے کہ اب تک ڈینگی سپرے چند ایک مقامات پر ہی کی گئی ہے باقی علاقوں میں ابھی تک ڈینگی وائرس سے بچاؤ کی سپرے نہیں کی گئی جس سے ڈینگی کی مرض میں اضافے کا امکان ہے
    شہریوں نے سی او ہیلتھ اور ڈی سی قصور سے التماس کی گئی ہے کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کی سپرے پورے ضلع ضلع میں کی جائے تاکہ ڈینگی مچھر کا خاتمہ ہو اور ڈینگی وائرس نا پھیلے

  • پاکستان میں ایم پی اے اور ایم این ایز غریبوں کے حق پر ڈاکا کیسے ڈالتے ہیں۔

    پاکستان میں ایم پی اے اور ایم این ایز غریبوں کے حق پر ڈاکا کیسے ڈالتے ہیں۔

    شہبازاکمل جندران۔۔۔

    انویسٹی گیشن۔۔۔۔

     

    پاکستان میں ایم پی اے اور ایم این ایز غریبوں کے حق پر ڈاکا کیسے ڈالتے ہیں۔

    پنجاب اور پاکستان کے سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کامفت علاج زکواۃ فنڈ سے کیا جاتا ہے۔تاہم بہت سے ایم پی اے اور ایم این ایز بھی سرکاری ہسپتالوں سے علاج کرواتے ہیں۔اور دوران علاج جو اخراجات آتے ہیں۔وہ قومی خزانے سے واپس لے لیتے ہیں۔

    اگر یکم جنوری 2017سے اپریل 2019تک کا پنجاب اسمبلی کا ریکارڈ دیکھیں تو 17مختلف ایم پی ایز نے اس عرصہ کے دوران مجموعی طورپر 60لاکھ 37ہزار 674روپے علاج معالجے اور ادویات کے نام پر قومی خزانے سے حاصل کئے۔
    ان میں۔۔۔۔۔۔۔ایم پی اے فاطمہ فریحہ نے قومی خزانے سے 80ہزار 500روپے،اشرف علی انصاری نے 99ہزار400روپے، انعام اللہ خان نیازی نے ایک لاکھ 67ہزار 193روپے،شمیم اختر عرف شہزادی کبیر نے 30ہزار 429روپے،سعدیہ سہیل رانا نے 4لاکھ 20ہزار 687روپے،

    جعفر علی ہوچا نے ایک لاکھ 16ہزار 250روپے، عارف محمود گل نے 2لاکھ 26ہزار 183روپے، عارف محمود گل نے ہی مزید 33لاکھ 28ہزار 470روپے،سردار شہاب الدین خان نے 11لاکھ 70ہزار روپے، راحیلہ خادم حسین نے ایک لاکھ 68ہزار 329روپے، پیٹر گل نے 23ہزار 167روپے،میاں جلیل احمد نے 19ہزار 825روپے اور ایم پی اے جاوید اختر نے 16ہزار 945روپے قومی خزانے سے حاصل کئے۔

    متذکرہ بالا اراکین پارلیمنٹ نے اس عرصہ کے دوران قومی خزانے سے مجموعی طور پر 60لاکھ 37ہزار674روپے نکلوائے۔یہ پیسے ایسی ادویات کے نام پر حاصل کئے گئے جو سرکاری ہسپتالوں میں موجود نہ تھیں۔حالانکہ اراکین پارلیمنٹ کی اکژیت سرکاری ہسپتالوں پر قطعی اعتبار نہیں کرتی اور نہ ہی ان ہسپتالوں سے علاج کرواتے ہیں۔

     

    بعض پارلیمنٹرین پرائیویٹ علاج کروانے کے بعد سرکاری ہسپتالوں سے ادویات حاصل کرتے ہیں۔اور ہسپتالوں کی انتظامیہ نے جو رقم غریب مریضوں کے لیے لوکل پرچیز کے نام پر مختص کررکھی ہوتی ہے۔اسے استعمال میں لایا جاتا ہے۔جبکہ بعض پارلیمنٹیرین پرائیویٹ ڈاکٹروں سے علاج کرواتے ہیں۔اور ان کے لکھے نسخے کو دوبارہ سے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر سے لکھوا تے ہیں تاکہ میڈیسن اور علاج معالجے پر آنے والے اخراجات قومی خزانے سے واپس لیئے جاسکیں۔