قصور
دمہ و الرجی کے مریض سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی ہوتے ہی الرجی و دمہ کے دائمی مریضوں کی مرض میں شدید شدت ہو جاتی ہے جس کے پیش نظر ڈاکٹرز حضرات ان مریضوں کیلئے Triamcinolon Acetonate تجویز کرتے ہیں جس سے دمہ کے مریضوں کی سانس کی نالیاں کھل جاتی ہیں اور بلغم کا اخراج ہوتا ہے جس سے مریض نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہوجاتا ہے ایسے ہی الرجی میں یہ نسخہ بہت بہتر ہے پاکستان میں اس سالٹ کے انجیکشن Lonacort,kenacort A,او K kort کے نام سے ملتے ہیں مگر بدقستمی سے جب بھی موسم کی تبدیلی ہوتی ہے یہ انجیکشن مارکیٹ سے غائب کر دیئے جاتے ہیں اور بلیک میں فروخت کیئے جاتے ہیں ان کی اصل قیمت 50 سے 90 روپیہ ہے جبکہ یہی انجیکشن مجبور مریضوں کو 300 سے 350 روپیہ میں مہیا کیئے جاتے ہیں چونکہ قصور کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں اس نسخہ کے انجیکشن مہیا نہیں ہوتے اس لئے مریض مجبور ہو کر میڈیکل سٹوروں سے مہنگوں داموں خریدنے پر مجبور ہیں اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے
مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزارت صحت،ڈرگ کنٹرول اتھارٹی اور ڈی سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ کرنے کیساتھ سرکاری ہسپتالوں میں بھی اس نسخہ کو مہیا کرنے کی استدعا کی ہے
Category: صحت
-

اہم دوائی کی قلت
-

آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں ، کھلاڑی اور اداکاروں کا ڈینگی کے خلاف اتحاد
لاہور :آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں ، کھلاڑی اور اداکاروں کا ڈینگی کے خلاف اتحاد ، اطلاعات کےمطابق ڈینگی آگاہی کیلئے اداکاروں اور کھلاڑیوں کے ویڈیو پیغامات جاری، ڈینگی سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اپنانے کی اپیل کر دی۔
“عنوان:حزب اختلاف ہیجان کا شکار کیوں؟—- از — ملک شفقت اللہ” لاک ہے
ذرائع کے مطابق آج پنجاب حکومت کی جانب سے جاری انسداد ڈینگی آگاہی مہم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ جن میں معروف کرکٹرز عمر اکمل ، عمران نذیر ،سعید اجمل، یشمہ گل ، عمران بخاری، غلام محی الدین، ہمایوں گل اور زوہیب، نے اپنے ویڈیو پیغامات جاری کیے۔ جس میں عوام کو حکومت کی جانب سے جاری مہم میں بھرپور شرکت اور ڈینگی کے وار سے بچانے کے لئے حفاظتی تدابیر اپنانے کی اپیل کی گئی۔
حکومت پنجاب کی طرف سے اس آگاہی مہم میں پاکستان کے معروف اداکار عمران بخاری نے کہا کہ ڈینگی سے خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی محفوظ رکھیں جبکہ اداکار ہمایوں گل کا کہنا تھا کہ ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے خلاف ہمیں حکومت کے ساتھ مل کر لڑنا ہوگا۔
“سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰخان حمایت میں بول پڑیں” لاک ہے
آگاہی مہم میںڈینگی کےخلاف کیسے کوششیں کی جائے اس کے متعلق کرکٹر عمر اکمل نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈینگی وائرس سے محفوظ رکھنے میں حکومت پنجاب کا ساتھ دیں، گھروں اور ارد گرد پانی جمع نہ ہونے دیں۔ اسی طرح کرکٹر عمران نذیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسپتالوں میں مفت ڈینگی ٹیسٹ کا آغاز کیا ہے، ابتدائی علامات پر ہی اسپتال سے رجوع کریں۔
“ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد متاثر ، صورت حال بدستور خراب” لاک ہے
ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد متاثر ، صورت حال بدستور خراب
ڈینگی کے خلاف اس آگاہی مہم میں پاکستان کے معروف اداکار غلام محی الدین کا کہنا تھا کہ اگر آپ یا آپ کا کوئی بھی پیارا ڈینگی سے متاثرہ ہے تو فوری قریبی اسپتال سے رجوع کریں، ڈینگی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر پر ضرور عمل کریں۔چھتوں پر پانی جمع مت ہونے دیں اور ہر ممکن احتیاط کریں کیونکہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔
-

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا پیلو وینس کا اچانک دورہ
نورپورتھل (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی قصبہ پیلووینس میں بنیادی طبی مرکز کے اچانک دورہ کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مراکز صحت میں طبی عملہ کے تقرر اور ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی کے حکومتی مستحسن اقدامات سے عوام کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب عثمان بزدار ہیلتھ سیکٹر پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں جس کے ثمرات سے پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ میڈم مسرت جبیں نے کہا کہ چیف منسٹر ہیلتھ ریفارمز کے تحت ہسپتالوں میں طبی عملہ کی حاضری کی چیکنگ اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کے حوالے سے ضلع بھر میں مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے بی ایچ یو پیلووینس میں میڈیل سٹاف ودیگر عملہ کی حاضری چیک کی ، صفائی کے نظام کاجائزہ لیا اور میڈیکل سٹور ودیگر شعبوں کا معیار بھی چیک کیا۔
-

میڈیسن کمپنیاں سالانہ اربوں روپے ناجائز کیسے کماتی ہیں۔؟
شہباز اکمل جندران۔
باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔۔میڈیسن کمپنیاں سالانہ اربوں روپے ناجائز کیسے کماتی ہیں۔ڈریپ افسر نے خود ہی پول کھول دیا۔
ملک میں ادویہ ساز کمپنیاں اپنی ادویات کی قیمتیں کس طرح ازخود بڑھاتی ہیں۔اور کیسے ناجائز منافع کماتی ہیں۔اس سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبید علی نے ایک خط ڈریپ کے ڈائریکٹر کاسٹنگ اینڈ پرائسنگ کے نام لکھتے ہوئے خط کی کاپی سی ای او ڈریپ کو بھی ارسا ل کی ہے۔

خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں میڈیسن مینوفیکچرنگ کمپنیاں ناجائز منافع خوری اور قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کی وجہ سے سالانہ ایک ارب روپے سے زائد ناجائز کمائی کرتی ہیں۔اور یہ بوجھ مریضوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر عبیدعلی کی طرف سے اپنے ہی محکمے کو لکھا جانے والا خط خاص اہمیت رکھتا ہے۔اور ڈریپ کے ذمہ داران اس خط کو لیکر تشویش میں مبتلا ہیں۔ڈریپ میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقع ہے جب اتھارٹی کے اپنے ہی افسر نے میڈیسن کمپنیوں کے خلاف اتھارٹی کی بے بسی کا تحریری اظہار کیا ہو۔
عبیدعلی کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ میڈیسن کمپنیاں کسی بھی میڈیسن میں پائے جانے والے بنیادی سالٹ کی مقدار کو دوگنا کرنے پر اس کی قیمت بھی دوگنا کردیتے ہیں۔حالانکہ امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ملکوں میں ایسا نہیں ہوتا اور سالٹ کی مقدار دوگنا کرنے سے میڈیسن کی قیمت دوگنا نہیں کی جاتی بلکہ پہلی قیمت ہی برقرار رکھی جاتی ہے۔لیکن پاکستان میں اس کے برعکس 10ملی گرام کی کوئی ٹیبلٹ اسی برانڈ کی پانچ ملی گرام کی ٹیبلٹ سے دوگنا قیمت پر جبکہ 20ایم جی کی ٹیبلٹ 10ایم جی سے دوگنی قیمت پر دستیاب ہوتی ہے۔اور قیمت کا تعین بھی مینوفیکچرنگ کمپنیاں ازخود ہی کرتی ہیں۔جو کے سراسر غٖلط ہے۔اور اس اضافی رقم کا بوجھ مریضوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔
خط میں بیان کیا گیا ہے کہ امریکہ میں ہائی کولیسٹرول پر قابوپانے کی میڈیسن سمواسٹین 10ایم جی، 20ایم جی اور 40ایم جی کی 30ٹیبلٹس کے پیک کی ایک ہی قیمت 4امریکہ ڈالر ہے۔اسی طرح خط میں شوگر، بلڈ پریشر،گیسٹرک اور دیگر امراض کی ادویات کی یکساں قیمتوں کے متعلق بیان کیا گیا ہے۔ -

ماہرین طب نےمیڈیسن کھانے کے درست اوقات بتادیئے ، مریض اوقات نوٹ کرلیں ، غلطی کی گنجائش نہیں
لاہور : بیماری اپنی جگہ ، اللہ تعالیٰ ہرکسی کو صحت عطا فرمائے ، اس بیماری کے دوران علاج اور طریقہ علاج کی بھی بڑی اہمیت ہے ، ادویات کا بروقت اور ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق استعمال کرنا بھی بہت ہی ضروری ہے ، دوسری طرف ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ جس طرح ایک درست دوائی، درست استعمال سے کسی مرض کو ختم کرسکتی ہے یا اس کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتی ہے، اسی طرح اس دوا کو کھانے کا وقت بھی اہمیت رکھتا ہے۔
ماہرین طب کا کہنا ہےکہ ادویات کے استعمال میں غلطی یا سستی بیماری کے بڑھنے اور انسانی جان کے ضائع ہونے کا سبب بھی بن سکتی ہے، ماہرین کہتے ہیںکہ بعض دوائیں ہم نادانستگی میں غلط وقت پر لیتے ہیں جو اس طرح اثر نہیں کر پاتیں جس طرح سے انہیں کرنا چاہیئے، نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہم دواؤں پر اپنا پیسہ ضائع کرتے جاتے ہیں، اور مرض جوں کا توں برقرار رہتا ہے۔
“عمران خان کوسری لنکن عوام بہت زیادہ پسند کرتے ہیں،اچھے کرکٹر تھے،حکمرانی بھی اچھی کریںگے، رمیش رتنائیکے” لاک ہے
طبی ماہرین نے تجربات اور حقائق کے دوران جو چیز اخذ کی ہے اس کے مطابق یہ بات سامنے آگئی ہے کہ ادویات کا بروقت لینا بھی بہت بڑا فائدے کا کام ہے ، تحقیق کے مطابق دوا کھانے کا صحیح وقت دوا کی تاثیر پر اثر انداز ہوتا ہے جبکہ صحیح وقت دوا کی کارکردگی کو بھی بہترین بنا دیتا ہے۔
ماہرین طب نے جو اوقات امراض کی نبست سے مقرر کیے ہیں ان کا اگر مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہےکہ کافی حد تک مرض ویسے ہی ختم ہوجاتی ہے، بہر کیف جو اوقات طبی ماہرین نے وضع کیے ہیں کچھ عام دواؤں کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں کہ انہیں کس وقت لینا چاہیئے۔ماہرین نے ایک ترتیب بتادی ہے ،

بڑی تعداد میں سعودی فوجی گرفتار ، حوثیوں نے دعویٰ کردیا ، تین بریگیڈز بھی شامل ہیں
بلڈ پریشر(بلند فشارخون) کی دوا
ماہرین طب نے اس قسم کے مریضوں کے لیے جو وقت متعین کیا ہے اس کے مطابق بلند فشار خون یا بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کی ادویات کو کھانے کا بہترین وقت رات ہے۔ اس کے برعکس اگر یہ ادویات صبح لی جائیں تو یہ متوقع اثرات نہیں دکھا سکیں گی۔تیزابیت کی دوا
ماہرین طب تجربے کی بنیاد پر کہتے ہیں کہ سینے میں جلن یا تیزابیت کی ادویات کو لینے کا بہترین وقت شام 6 بجے ہے، ہمارا معدہ 7 بجے کے بعد مزید تیزاب بناتا ہے تو شام میں دوا کھانے سے تیزاب بننے کا عمل معتدل ہوجاتا ہے۔جوڑوں میں تکلیف کی دوا
جوڑوں میں تکلیف کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کو کھانے کا صحیح وقت دن ہے۔ دن میں ان دوائیوں کو کھانے سے صحت پر زیادہ اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین یہ بھی کہتے ہیںکہ اس کے لیے دوا کی مقدار کا بھی خاص خیال رکھا جائےاسپرین
دل کے مریضوں کے حوالے سے متعلق ایک تحقیق کے بعد ایک ڈچ تحقیق کے مطابق خون کو پتلا کرنے والی دوائیں جن میں اسپرین سرفہرست ہے، انہیں لینے کا بہترین وقت رات ہے۔ اگر ان ادویات کو صبح لیا جائے تو اس سے دل کا دورہ پڑنے اور فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔نیند کی دوائیں
ماہرین کا اس بات پر ا تفاق ہے کہ نیند کی دوائیں بے خوابی کا مرض لاحق ہونے کی وجہ سے لی جاتی ہیں، یہ زیادہ تر بڑی عمر کے افراد لیتے ہیں جبکہ بعض کم عمر افراد کو بھی کسی بیماری کے سبب دماغ کو سکون پہنچانے کے لیے نیند کی دوائیں استعمال کروائی جاتی ہیں۔
کب اور کتنی مقدار میں نیند کی دوائی کھانی چاہیے ماہرین طب کہتے ہیں کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ زیادہ مقدار اور بے وقت دوائی کھانے سے بہت زیادہ نقصان ہوسکتا ہے ، لہٰذا نیند کی گولی رات 9 بجے سے قبل لے لینا چاہیئے، اور اس کے بعد ایسے وقت بستر پر جانا چاہیئے کہ اس کے بعد صبح اٹھنے میں کم از کم 9 سے 10 گھنٹے کا وقت ہو۔
ماہرین طب کہتے ہیں کہ یعنی اگر آپ کو صبح 7 بجے اٹھنا ہے تو آپ کو 10 بجے لازمی سوجانا چاہیئے، یہ اس لیے ضروری ہے تاکہ نیند کی دوا کو اپنا کام کرنے کا وقت مل سکے اور اس سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوں۔اگر دوا لینے کے بعد صرف 5 یا 6 گھنٹے سویا جائے تو دوا کا اثر باقی رہے گا اور اگلے دن غنودگی محسوس ہوگی۔
دواوں کی اوقات کار کے بارے میں یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی ادویات اس وقت کھائی جانی چاہیں جب نیند کے لیے بستر پر لیٹنے کا ارادہ ہوورنہ یہ بہت نقصان دہ ہوسکتا ہے، یہ اس وقت اور بھی ضروری ہے جب صبح بھی آپ کو کوئی دوا لینی ہو۔ دواؤں میں عموماً غنودگی کا احساس دلانے والا عنصر شامل ہوتا ہے لہٰذا صبح کی دوا اور رات کی دوا کے اثرات مل کر آپ کو پورا دن غنودہ رکھیں گے۔
-

ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد متاثر ، صورت حال بدستور خراب
اسلام آباد:ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد زد میں آگئے ، صورت حال بدستور خراب ہورہی ہے دوسری طرف حکومت طفل تسلیوں پر گزارہ کررہی ہے، قومی ادارہ صحت ( این ایچ ایس) کی رپورٹ کے مطابق رواں برس وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے 2777 کیسز سامنے آئے ہیں۔

راجو، پنکی اور چیکو چل بسے، چڑیا گھر والے پریشان ، ماں پہلے ہی چھوڑ چکی تھی
محکمہ صحت حکام کے مطابق ابھی تک اسلام آباد کے 7 رہائشی افراد ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے 16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہےکہ اگلے چند ابھی ڈینگی مچھر کے حملوں میں اہم ہیں ،کیوںکہ ایک دفعہ پھر بارشیںشروع ہوگئی ہیں،
“عمران خان کوسری لنکن عوام بہت زیادہ پسند کرتے ہیں،اچھے کرکٹر تھے،حکمرانی بھی اچھی کریںگے، رمیش رتنائیکے” لاک ہے
لیکن ساتھ ہی ایک اوررپورٹ میں کہا گیا کہ وزارت صحت پُرامید ہے کہ درجہ حرارت میں کمی سے کیسز میں کمی آئے گی لیکن کوشش کی جارہی ہے کہ ہر مریض کو ہسپتال میں بستر کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تمام ٹیسٹ فری کیے جارہے ہیں اور ڈینگی سے متاثرہ افراد کا بھر پورخیال رکھا جارہا ہے ،

ٹرک اور بس میں تصادم، 36 افراد ہلاک ، خبر سن کر ہر کوئی خوف زدہ وپریشان
سیکریٹری این ایچ ایس ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے مطابق مریضوں کو بستر کی دستیابی کے لیے نجی ہسپتالوں میں ایک ہزار بستر خالی کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے مزید کہا کہ نجی ہسپتالوں سے بہتر ورکنگ ریلیشن شپ اور ڈینگی کے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک فوکل پرسن مقرر کردیا ہے جو نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو ملنے والی ادویات ، سہولیات اور احساسات کا خیال رکھے گا
-

ڈینگی کا ڈنگ تیز ہوگیا ، 24 گھنٹوں میں راولپنڈی میں مزید 463 مریض ڈینگی وائرس کا شکار
راوالپنڈی : ڈینگی کا ڈنگ تیز ہونے لگا ، اطلاعات کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 463 مریض ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہو گئے، تعداد 5763 ہو گئی، اب تک 23 افراد جاں کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے مزید 463 مریض ہستپالوں میں داخل ہو گئے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5763 تک جا پہنچی ہے۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں 218، اسلام آباد کے 256 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کےمطابق راولپنڈی میں پوٹھوہار ٹاون سے مزید 85 جبکہ شہر اور کینٹ سے مزید 75 ڈینگی کا شکار ہوئے، ہسپتالوں سے ابتک 2850 مریض ڈسچارج ہو چکے، گزشتہ رات ایک اور شہری ڈینگی بیماری سے جاں بحق ہو گیا۔

یاد رہے کہ ڈینگی کے وائرس کےحملے میںبرما ٹاون اسلام آباد کا رہائشی 17 سالہ حسنین بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیر علاج تھا، اس طرح ڈینگی مچھر کے حملے ابتک23 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں
-

دیسی طریقہ علاج کامیاب ، ایلوپیتھی نے بھی مان لیا ، نمک کے غسل اور گرم کیچڑ سے جوڑوں کے درد میں کمی کی تصدیق کردی
لتھوینیا:دیسی طریقہ علاج کو ایلوپیتھی نے بھی مان لیا ، ویسے بھی آج کل یورپ میں بہت سے دیسی نسخوں کی حقیقت جانتے جانتے ماہرین طب نے اس کی خوبیوں کو تسلیم کرنا بھی شروع کردیا ہے، ایسے ہی ایک دیسی نسخے کی خاصیت جاننے کے لیے ایک محدود لیکن اہم تحقیق میں لتھوینیا کے طبّی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جوڑوں کے مستقل درد (گٹھیا) سے چھٹکارا پانے کےلیے نمک کا غسل اور گرم کیچڑ استعمال کرنے کے روایتی ٹوٹکوں سے واقعی میں مریضوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔
اہم تحقیق میں لتھوینیا کے طبّی ماہرین نے یہ مطالعہ 92 رضاکاروں پر کیا گیا جن کی اوسط عمر تقریباً 65 سال تھی جبکہ ان میں 80 خواتین اور 12 مرد شامل تھے۔ تمام رضاکاروں کو معمولی سے لے کر درمیانی شدت تک کی گٹھیا تھی جنہیں تین گروپوں میں تقسیم کرکے تحقیق کی۔ البتہ اس دوران فزیو تھراپی کا معیاری عمل بھی جاری رکھا گیا۔ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس مطالعے میں پہلے گروپ کو صرف معمول کی فزیو تھراپی پر رکھا گیا جبکہ کوئی دوسرا علاج نہیں کیا گیا۔
“مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں اور مظاہرے جاری” لاک ہے
اہم تحقیق میں لتھوینیا کے طبّی ماہرین نے دوسرے گروپ میں گٹھیا کا درد کم کرنے کےلیے گھٹنے اور کمر پر ہر تیسرے روز، 20 منٹ تک، نیم گرم کیچڑ کا گولا چپکا کر رکھا گیا، جس کا درجہ حرارت 36 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان تھا۔یہ مفروضہ بھی سچ ثابت ہوا
اہم تحقیق میں لتھوینیا کے طبّی ماہرین نے تیسرے گروپ میں شامل رضاکاروں کو ہر تیسرے روز، 15 منٹ تک کےلیے، نمکین اور نیم گرم پانی سے بھرے باتھ ٹب میں بٹھایا گیا جس کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

اہم تحقیق میں لتھوینیا کے طبّی ماہرین کہتے ہیں کہ نیم گرم کیچڑ یا نیم گرم پانی پر مشتمل روایتی علاج آزمانے والے رضاکاروں کو نہ صرف فوری افاقہ ہوا بلکہ مہینہ مکمل ہونے پر ان میں گٹھیا کا درد خاصا کم رہ گیا۔ علاوہ ازیں، روایتی علاج کے مفید اثرات آئندہ ایک سال تک ان میں نمایاں رہے حالانکہ اس دوران انہوں نے صرف معمول کی فزیو تھراپی ہی کروائی۔تمام رضاکاروں کی جسمانی کیفیت جانچنے کےلیے ان سے پیدل چلنے اور اٹھنے بیٹھنے کی مشقیں کروائی گئیں جن میں روایتی علاج سے استفادہ کرنے والے افراد کا اسکور نمایاں طور پر زیادہ رہا۔
اگرچہ اس تحقیق کے نتائج ’’انٹرنیشنل جرنل آف بایومیٹیریولوجی‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوچکے ہیں لیکن دیگر ماہرین کو اس پر اعتراضات بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اوّل تو مطالعہ بہت کم لوگوں پر کیا گیا جبکہ ان میں سے کوئی بھی جوڑوں کی شدید تکلیف میں مبتلا نہیں تھا۔
“دال میں کچھ کالا ضرور ہے! بہانہ خودمختار گورننگ باڈی مگر نشانہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف،کیا ہونے جارہا ہے خبرآگئی” لاک ہے
جوڑوں کے علاج میں یہ دونوں روایتی طریقے صدیوں سے استعمال ہورہے ہیں اور لوگوں کو ان کم خرچ طریقوں سے فائدہ بھی ہورہا ہے، لیکن جدید طبّی ماہرین اب تک یہ نہیں جان پائے ہیں کہ آخر یہ فائدہ کیوں ہوتا ہے اور اس کی اصل وجہ کیا ہے؟ البتہ، چونکہ ان طریقوں کے کوئی مضر اثرات اب تک نہیں دیکھے گئے، اس لیے انہیں ایسے روایتی طریقہ ہائے علاج کو آزمانے پر کوئی خاص اعتراض بھی نہیں
-

طب کی دنیا ایک قدم اور آگے ،شوگراورموٹاپا دونوں ختم ، کیا طریقہ علاج ہے رپورٹ آگئی
پرتھ : دنیا بھر میں اس وقت ذیابطس یعنی شوگر کا مرض بہت زیادہ بڑھ گیا ہے، تیسری دنیا میں تو یہ مرض بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے، اس مرض پر قابوپانے کے لیے ماہرین طب مختلف تجربات سے گزررہے ہیں، اسی سلسلے میں آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کے ماہرین نے پروٹین سگنلنگ کی طرز پر کام کرنے والی ایک دوا بنائی ہے جو ٹائپ ٹو ذیابیطس میں خون کے اندر چینی کم کرتی ہے اور موٹاپے کی وجہ بننے والی چربی بھی گھلاتی ہے

ذرائع کے مطابق آسٹریلیائی یونیورسٹی کے پروفیسر مارک فیبرایو اور ان کے محقق ساتھیوں نے ٹائپ ٹو ذیابیطس کی ایک بالکل نئی دوا بنائی ہے جو ایسے سگنلنگ پروٹین خارج کرتی ہے جو ایک خاص ریسپٹر جی پی 130 سے چپک جاتے ہیں۔ یہ عمل جسم کے میٹابولزم یعنی استحالے کو بھی منظم بناتا ہے۔
ابتدا میں چوہوں کو شوگر کا مریض بنا کر ان پر دوا آزمائی گئی تو ابتدائی تجربات بہت حوصلہ افزا نکلے کیونکہ دوا نے خون میں گلوکوز کی مقدار کم کی اور ان میں موٹاپے کو بھی قابو کیا۔ تاہم اس دوا نے ہڈیوں کو نرم نہیں کیا اور نہ ہی گوشت کے پٹھوں کو کمزور کیا۔

آسٹریلوی ماہرین طب کا کہنا ہےکہ ٹائپ ٹو ذیابیطس میں لبلبہ انسولین کی مناسب مقدار نہیں بنا پاتا اور خون میں شکر کی مقدار بڑھ کر پورے بدن اور اعضا کو نقصان پہنچاتی ہے، صرف اس وقت دنیا بھر میں 37 کروڑ سے زائد افراد ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار ہیں جن کی تعداد میں خوفناک اضافہ ہورہا ہے۔

یادرہے کہ شوگر کی ایسی کوئی دوا نہیں جو ایک ساتھ خون میں شکر قابو کرتی ہو اور ساتھ ہی وزن بڑھانے والی چربی بھی کم کرتی ہو۔ تیسری اچھی بات یہ ہے کہ دوا کا ایک ٹیکہ پورے ہفتے کےلیے ہی کافی ہوگا۔ بہت جلد اس دوا کو انسانوں پر آزمایا جائے گا جس کےلیے ابتدائی تحقیق جاری ہے۔
-

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں دفعہ 144 نافذ ،مظاہروں اور احتجاج پر پابندی ، معاملہ شدت اختیار کرگیا
پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں پولیس اور ڈاکٹرز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی گونج دور دور تک سنائی دی جانے لگی ، اطلاعات کےمطابق وزارت صحت کے پی نے اس مسئلے کے حل کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پاکستان واپسی کا انتظار کرنا شروع کردیا ہے،
خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال لیڈی ریڈنگ میں پولیس کا ہڑتالی ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج متعدد زخمی و گرفتار pic.twitter.com/GlztOx4Tx2
— JB (@JBaghwan) September 27, 2019

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کشمیریوں کے سفیر وزیراعظم عمران خان کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو
لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ہونے والے اس تنازعہ کے متعلق معلوم ہوا ہےکہ ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال کی حدود کے اندر دفعہ 144 نافذ کررکھی تھی اور ایک وقت میں 5 سے زائد ڈاکٹروں کا ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی تھی ، ذرائع کےمطابق ڈاکٹرز کو یہ بھی ہدایت تھی کہ وہ اپنا سروس کارڈ لٹکا کر رکھیں تاکہ پتہ چل سکے کہ مذکورہ شخص ڈاکٹر ہے


یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹروں کو پہلے ہی کہہ دیا گیا تھا کہ وہ احتجاج نہیں کریں گے اور اگر کسی نے احتجاج کیا تو وہ خود ذمہ دار ہوں گے ، ذرائع کےمطابق یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کرگیا جب ڈاکٹرز نے حکومت کی طرف سے ڈیزائن کردہ بل کو مسترد کرتے ہوئے ہسپتال میں مریضوں کو چیک کرنا بند کردیا اور آوٹ ڈور کو مکمل طور پر بند کردیا گیا

باغی ٹی وی کے مطابق ریجنل اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی طرف سے تیار کردہ آرٹیکل 129 اس وقت وجہ تنازعہ بنا ہوا ہے ، کل کے واقعہ کے بعد حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیاں ہونے والے جھگڑے کے بعد اب صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی وطن واپسی کے بعد ان سے مشاورت کرکے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریںگے