Baaghi TV

Category: صحت

  • ڈینگی اب تک 12 ہزار افراد کو شکارکرچکا ، کراچی اورراولپنڈی بری طرح متاثر ہیں ، یہ وبا چند دن اور پھیل سکتی ہے، معاون خصوصی

    ڈینگی اب تک 12 ہزار افراد کو شکارکرچکا ، کراچی اورراولپنڈی بری طرح متاثر ہیں ، یہ وبا چند دن اور پھیل سکتی ہے، معاون خصوصی

    اسلام آباد: ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے 11 ہزار 783 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ سندھ میں رپورٹ ہونے والے 95 فیصد کیسز کا تعلق کراچی جبکہ پنجاب میں 84 فیصد ڈینگی کے کیسز راولپنڈی میں رپورٹ ہوئے۔

    پریس کانفرس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے انکشاف کیا کہ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دونوں علاقے ڈینگی کی آماجگاہ بن گئے ہیں اور فیومگیشن کے ذریعے مچھروں اور ان کے انڈوں کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق اب تک ڈینگی کے 2 ہزار 827 کیسز پنجاب، 2 ہزار 474 سندھ، 2 ہزار 260 کیسز خیبر پختونخوا، 2 ہزار 46 کیسز اسلام آباد اور ایک ہزار 780 کیسز بلوچستان میں سامنے آئے اس کے علاوہ کچھ کیسز آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی رپورٹ ہوئے۔

  • چھاتی کے سرطان کا مجرب ، اکسیر اور کم خرچ بالانشین نسخہ

    چھاتی کے سرطان کا مجرب ، اکسیر اور کم خرچ بالانشین نسخہ

    نیویارک:قدرت نے کوئی ایسی چیز پیدا نہیں کی جس میں فائدہ نہ رکھا ہو، سبزیاں ہوں یا پھل ، جڑی بوٹیاں ہوں یا اجناس ہر چیز میں‌کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور رکھا ہے، ایسے ہی ہمارے روزمرہ کے استعمال کی سبزیوں کی مثال ہے، طبی ماہرین کے مطابق لہسن اور پیاز ان دونوں جادوئی سبزیوں کا بھرپور اور مسلسل استعمال خواتین کو چھاتی کے سرطان (بریسٹ کینسر) سے محفوظ رکھتا ہے۔

    یونیورسٹی آف بفیلو میں پی ایچ ڈی طالبہ گوری ڈیسائی نےتحقیق میں ثابت کیا کہ جہاں خواتین میں بریسٹ کینسر کی شرح بہت کم ہے اور دوم وہاں ایک طرح کی چٹنی ’سوفریٹو‘ بہت کھائی جاتی ہے جس میں لہسن اور پیاز شامل ہوتی ہے۔ پیاز اور لہسن کا جتنا استعمال کیا جائے تو چھاتی کے سرطان کا خطرہ اتنا ہی کم ہوتا جاتا ہے

    یونیورسٹی آف بفیلو میں پی ایچ ڈی طالبہ گوری ڈیسائی نے ہسپتالوں کے ریکارڈ چیک کرکے 314 خواتین کا پتا لگایا جن کی عمریں 30 سے 79 برس تھیں اور وہ 2008ء سے 2014ء کے درمیان چھاتی کے سرطان کی شکار ہوئی تھیں۔ اسی عمر کی دیگر 346 صحت مند خواتین کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    یونیورسٹی آف بفیلو میں پی ایچ ڈی طالبہ گوری ڈیسائی کا کہنا ہےکہ جائزے کے بعد معلوم ہوا کہ جن خواتین نے لہسن اور پیاز والی چٹنی کھانے کو معمول بنایا ان میں شماریاتی لحاظ سے بریسٹ کینسر کا خطرہ بہت کم تھا۔ اس طرح اگر لہسن اور پیاز کو باقاعدہ معمول بنالیا جائے تو چھاتی کے سرطان کا خطرہ 67 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

    یہی وجہ ہے پورٹو ریکو کی خواتین میں چھاتی کے سرطان کی شرح بہت کم ہے لیکن لہسن اور پیاز میں ایسا کیا ہے جو کینسر جیسے موذی مرض کو روکتی ہیں؟

    یونیورسٹی آف بفیلو میں پی ایچ ڈی طالبہ گوری ڈیسائی کہتے ہیں کہ لہسن اور پیاز میں آرگینوسلفر اور فلیوونولز بکثرت پائے جاتے ہیں جن میں سرطان کو روکنے کی اچھی خاصی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ دونوں سبزیوں کو ضدِ سرطان (اینٹی کینسر)غذائیں قرار دیا جاسکتا ہے۔ دونوں سبزیوں میں غیر معمولی کیمیکل پائے جاتے ہیں جنہیں تجربہ گاہوں اور انسانوں پر آزمایا گیا ہے تو اس سے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

  • انسدادِ ڈینگی کٹس تقسیم کرنیکا فیصلہ ، پہلے مرحلے کا اعلان کردیا گیا ، وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت

    انسدادِ ڈینگی کٹس تقسیم کرنیکا فیصلہ ، پہلے مرحلے کا اعلان کردیا گیا ، وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت

    لاہور : صوبے میں ڈینگی کے خلاف مزاحمت اور اس سے بچاوکےلیے حکومت پنجاب کی طرف سے انسداد ڈینگی کٹس تقسیم کرنے کی اجازت مل گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کٹس منظوری دے دی, پہلے مرحلے میں ریڈ زونز گھروں میں کٹس تقسیم کی جائیں گی۔

    ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ پہلے مرحلے میں راولپنڈی میں ڈینگی کے حوالے سے ریڈ زونز کے گھروں میں انسداد ڈینگی کٹس تقسیم کی جائیں ، ضرورت پڑنے پر ان کٹس کی تقسیم کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے ، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے انسداد ڈینگی کٹس تیار کرنے کیلئے کام شروع کر دیا۔

    اے ہمارے پروردگار پاکستان اور پاکستانیوں کی حفاظت فرما ، زلزلہ کے بعد شوبزسے وابستہ شخصیات کی اللہ کے حضوردعائیں‌

    ڈینگی سے نمٹنے کیلئے انتظامی و سیاسی ٹیم کو متحرک کر دیا،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی،عثمان بزدار نے کہا ہےکہ ڈینگی کو مسلسل محنت سے شکست دیں گے، بہترین کارکردگی پر ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خصوصی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

  • جو ہر وقت بیٹھا رہے یا بیٹھ  کر کام کرے ، بیماریاں اس کا پیچھا کرتی ہیں‌ ، نئی تحقیق نے ہلچل مچادی

    جو ہر وقت بیٹھا رہے یا بیٹھ کر کام کرے ، بیماریاں اس کا پیچھا کرتی ہیں‌ ، نئی تحقیق نے ہلچل مچادی

    اسلام آباد : جو لوگ بیٹھے رہتے ہیں یا بیٹھ کر ہی کام کاج کرتے ہیں بیماریاں ان کا پیچھا کرتی رہتی ہیں ، جو بھی یہ طریقہ اختیار کرے گا وہ نقصان سے نہیں بچ سکتا، ڈاکٹروں کے مطابق جو لوگ ہر وقت تھکان کا شکار رہتے ہیں یا موٹاپے کا شکار ہورہےہیں تو اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ آپ کی اپنی سستی ہے۔

    طبی ماہرین نے جو نئی تحقیق کی ہے اس نے تو جھنجھوڑ کررکھ دیا ہے ، اس تحقیق کے مطابق ہزار بیماریوں کی جڑ ایک ہی ہے اور وہ اپنا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارنا ہے۔تحقیق کے مطابق ہمارے سست طرز زندگی اور خراب صحت کے درمیان تعلق کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔

    ترکی عالم اسلام کا وہ ملک جو اپنے شہریوں کو بالکل مفت ائیرایمبولینس سروس فراہم کرتا ہے

    اس تحقیق میں بڑے خطرناک حقائق سامنے آئے ہیں‌، طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ جو لوگ اپنا زیادہ تر وقت کرسی پر گزارتے ہیں ان میں ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ 112 فیصد، شریانوں کے مسائل کے باعث بیماریاں جیسے فالج وغیرہ کا خطرہ 147 فیصد اور کسی بھی وجہ سے موت کا خدشہ 49 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

    برطانوی ماہرین طب کے مطابق بیٹھنے کی وجہ سے کسی بھی انسان میں‌ ہائی کولسیٹرول، کمر کے نچلے حصے میں درد، آنتوں کا کینسر اور خون کی روانی کی رفتار میں کمی وغیرہ بھی اس سے جڑے چند مسائل ہیں۔محققین کا تو کہنا ہے کہ بہت زیادہ بیٹھنے والے افراد جتنی بھی زیادہ ورزش کرنے کے عادی ہو ان کو ان خطرات کا سامنا بدستور رہتا ہے۔

    اس تحقیق میں بڑے خطرناک حقائق نے آنکھیں کھول کر رکھ دیی ہیں‌، برطانوی ماہرین کا کہنا ہےکہ اس تحقیق میں ہزاروں لوگوں پر تجربات کیے گئے ان کی روزانہ کی مصروفیات کا جائزہ لیا گیا ، تو پتا چلا کہ درحقیقت اگر کوئی فرد ایک گھنٹہ بھی بیٹھتا ہے تو خون کی شریانوں میں چربی کی سطح میں 14 فیصد اضافہ ہوتا ہے اور کچھ دیر کی ورزش سے اس کے نقصانات کی تلافی نہیں ہوپاتی۔

  • پاکستانی سیاستدانوں کے لیے مختلف بیماریاں ہسپتال نعمت بن گئے

    پاکستانی سیاستدانوں کے لیے مختلف بیماریاں ہسپتال نعمت بن گئے

    شہباز اکمل جندران

    باغی انویسٹی گیشن سیل۔

     

    پاکستانی سیاستدانوں کے لیے مختلف بیماریاں اور ہسپتال نعمت بن گئے۔کریشن اور ناجائز اثاثہ جات کے الزامات میں گرفتاری کے فوری بعد ہسپتال منتقل کرنا پڑتا ہے۔

     

    پاکستانی سیاستدانوں کے اس طرز عمل سے جیلیں مذاق بن کر رہی گئی ہیں۔کرپشن،بدعنوانی اور ناجائز اثاثوں کے ریفرنسز میں جیسے ہی کوئی سیاستدان گرفتار ہوتا ہے تو اس کے ساتھ ہی انکشاف ہوتا ہے کہ وہ بہت ہی خطرناک اور جان لیوا بیماری کا شکار ہے۔اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ گرفتار ہونے والے سیاستدان طرح طرح کی بیماریوں کا بہانہ بنا کر ہسپتال شفٹ ہوجاتے ہیں۔


    جیل جانے کے بعد بیماری کا ً شکار ً ہونے والے اور وارنٹ گرفتار جاری ہونے یا مقدمے میں طلبی کے بعد بیماری سے آشکا ر ہونے والے سیاستدانوں کی مختصر تاریخ ذیل میں بیان کی گئی ہے۔
    سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کودل کا عارضہ لاحق ہے۔اور انہیں بیماری کی بنیاد پر جیل سے مشروط رہائی بھی ملی۔سروسز ہسپتال میں داخل بھی رکھا گیا۔بعدازاں ان کے ذاتی معالج کا کہناتھا کہ انہیں علاج کی غرض سے ملک سے باہر بھیجا جائے۔


    سابق صدرپرویز مشرف کو مختلف مقدمات میں طلبی کے سمن جاری ہوئے تو انہیں سینے اور کمر میں درد شروع ہوگیا اور بلآخر علاج کی خاطر ملک سے باہر جانا پڑا۔


    منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری گرفتار ہوئے تو انکشاف ہوا کہ وہ اسیری کے پہلے دور میں اعصابی تناو اور دیگر بیماریاں کا شکار ہوگئے تھے۔


    حال ہی میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈ ر خورشید شاہ کو بھی جیل جانے کے بعد مختلف بیماریو ں میں مبتلا ہونے کے انکشاف پر ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔


    سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اسحاق ڈارکو نیب نے طلب کیااور ان کے گرفتاری کا امکان بڑھنے لگا تو وہ دل کے عارضے اور دیگر بیماریاں کے علاج کے لیے لند ن چلے گئے۔اور واپس ہی نہ آئے۔


    پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاق وزیر ڈاکٹر عاصم کو کرپشن جیسے الزامات میں گرفتار کیا گیا تو انہیں سینے میں درد اورمائنر ہارٹ اٹیک آگیا اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

    پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن گرفتاری کے بعد کمر درد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوگئے اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔


    توہین عدالت میں ایک ماہ کے سزا پانے والے ن لیگ کے سابق سینیٹرنہال ہاشمی گرفتار ی کے بعد سینے میں درد کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل ہوگئے۔


    منشیات کیسے میں گرفتا ر ہونے والے ن لیگ کے اہم رہنما رانا ثنا اللہ کی اہلیہ کے مطابق انہیں دو ماہ قبل سٹروک ہوا ہے۔اور1999میں دوران حراست تشدد سے ان کی ریڑھ کی ہڈی کا مسئلہ اس قدر بگر چکا ہے کہ علاج صرف امریکہ میں ہی ممکن ہے۔


    دوسری طرف حقیقی معنوں میں بیمار سمجھے جانیو الے سیاستدانوں میں اپوزیشن رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہڈیوں کے کینسر اورآنکھوں میں موتیاکے مرض میں مبتلا بتائے جاتے ہیں۔سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی،بلڈ پریشر،کمر درد،گھٹنے کے درداوردل کے عارضے میں متبلا بتائے جاتے ہیں۔اسی طرح سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اعصابی تناوکے مریض۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، بلڈ پریشر۔سابق صدر رفیق احمد تارڑدل کے مریض۔سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین،رعشے اور شوگر کے مریض۔مولانا فضل الرحمن اور اسفند یارولی دل کے مریض بیان کئے جاتے ہیں۔جبکہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں کوئی بیماری تو نہ تھی لیکن وہ ملٹی وٹامن کی گولیاں کھاتی تھیں۔

    اسی طرح سابق وزیراعظم لیاقت علی خان کمر درد،سابق فیلڈمارشل و صدر ایوب خان، سابق وزیراعظم حسین شہید سہروردی دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔گورنر جنرل ملک غلام محمد فالج کا شکار ہوئے۔سابق صدر اسکندر مرز ا پھپھڑوں اور کلسٹرول کے مرض میں جبکہ سابق وزیراعظم محمد علی بوگرہ ٹانگوں اور بازوں میں درد جیسے مرض کے شکار تھے۔

  • "لاہور سے پانچ من مینڈک پکڑے جانے والی خبر میں کتنی صداقت ہے” تحریر:  محمد عبداللہ

    "لاہور سے پانچ من مینڈک پکڑے جانے والی خبر میں کتنی صداقت ہے” تحریر: محمد عبداللہ

    نیوز چینلز کے مطابق راوی کے پل سے پانچ من مینڈک کے ساتھ ملزمان کو مجاہد اسکوڈ نے پکڑا اور تھانہ شاہدرہ کے حوالے کردیا جبکہ تھانہ شاہدرہ میں کال کرنے پر وہاں کے ذمہ داران نے مجھے بتایا کہ ہمارے پاس ایسے کوئی مجرم نہیں لائے گے. پولیس کے دیگر ذرائع سے دریافت کرنے پر وہ مینڈک والی خبر کی تردید کرچکے ہیں کہ ہمارے علم میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی. اسی طرح پنجاب فوڈ اتھارٹی کی انتظامیہ سے بھی ابھی میری بات ہوئی ہے اور وہ بھی لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہم نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہی یہ نیوز سنی ہے. اور اس خبر کو تیسرا دن ہونے کو آیا ہے لیکن تاحال مبینہ ملزمان کو کسی کورٹ وغیرہ میں پیش نہیں کیا گیا کیونکہ ملزم کو لازمی طور پر چوبیس گھنٹے کے اندر اندر عدالت میں پیش کیا جاتا ہے. لیکن سوشل میڈیا پر اس اسٹوری اور نیوز کو لے کر طوفان بدتمیزی مچا ہوا ہے. اس فیک نیوز سے سینکڑوں کہانیاں بنائی جاچکی ہیں. کتنے ہی لوگ جو چکن سے فاسٹ فوڈ تیار کرتے ہیں وہ ان نیوز کو لے کر اپنے کاروبار کے لیے بہت فکر مند ہیں.اسی طرح بار بار مختلف فضول قسم کی پوسٹس پڑھنے اور دیکھنے کے بعد لوگوں کے لیے کچھ بھی کھانا ناپسندیدہ بنتا جا رہا ہے.
    دوستو اسلام ہمیں اسی لیے یہ بات بڑی واضح طور پر بتاتا ہے کہ جب تمہارے پاس کوئی خبر پہنچے تو اس کی کنفرمیشن کتنی ضروری ہے. میڈیا اور نیوز سے وابستہ افراد جانتے ہیں کہ کوئی بھی ٹیبل اسٹوری یا فیک نیوز گھڑ کر کسی نیوز ایجنسی کے ذریعے تمام چینلز اور اخبارات تک پھیلا دینا کتنا آسان ہوتا ہے اور آگے نیوز چینلز اور اخبارات بھی ریٹنگ کے چکر میں اس طرح کی نیوز کو مرچ مصالحہ لگا کر صحیح اچھالتے ہیں. اپنے سوشل میڈیا کے دوستوں سے بھی کہنا چاہوں گا کہ کوئی بھی نیوز ملنے کے بعد اس کو دیکھ لیا کریں اور اس کے مضمرات کا بھی جائزہ لے لیا کریں. نعمان علی ہاشم کی یہ بات بالکل درست لگتی ہے کہ ہمیں حرام چیزوں سے زیادہ جو باتوں کا چسکہ لگ چکا ہے وہ زیادہ خطرناک ہے.

    مصنف کے بارے میں مزید جانیے

    Muhammad Abdullah
    Muhammad Abdullah
  • ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کے زیر اہتمام سیمینار اور واک

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کے زیر اہتمام سیمینار اور واک

    سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ ھیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر خوشاب میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین نے کی اس کے بعد
    ڈسٹرکٹ ھیلتھ اتھارٹی خوشاب کے زیراھتمام ڈینگی آگاھی واک ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ مسرت جبین صاحبہ کی زیر نگرانی ھوئی جس میں محکمہ تعلیم، محکمہ جنگلات، محکمہ بہبودآبادی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی.
    ڈاکٹر راؤگلزار یوسف ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر اور میڈم سعدیہ فیروز انچارج بینظیر پروگرام نے ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ مسرت جبین صاحبہ کو ڈینگی آگاھی سیمینار میں ویلکم کیا.

  • ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد خطرناک حد تک پہنچ گئی، مزید بڑھنے کا خدشہ

    ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد خطرناک حد تک پہنچ گئی، مزید بڑھنے کا خدشہ

    ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد خطرناک حد تک پہنچ گئی، ملک بھر سے 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ صرف صوبہ پنجاب سے ڈھائی ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق :ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد خطرناک حد تک پہنچ گئی، ملک بھر سے 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے. اس سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی صورتحال پر مکمل نظر ہے، اگلے 10 دنوں میں تعداد مزید بڑھ سکتی ہے، حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر بنا دیا گیا ہے جب کہ صوبے بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ڈینگی کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے نجی اسپتالوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔ بعض سیاسی جماعتیں ڈینگی کے معاملے پر سیاست کررہی ہیں ڈینگی کے مسئلے کو سیاسی جماعتیں فٹ بال نہ بنائیں۔انہوں نےکہا کہ یہ ایک قدرتی آفت ہے جس پر سیاست نہیں کرنی چاہیئے.

    محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوچکی ہے
    اس سے پہلے مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ افسران کومعطل کرکےنااہل حکمران مجرمانہ غفلت،نالائقی پرپردہ نہیں ڈال سکتے، وزیراعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء، مشیراسپتالوں میں دفاتر کھولیں، پورےملک میں ایمرجنسی نافذکی جائے،ڈینگی کےٹیسٹ،دوائی کومفت کیاجائے، ڈینگی ہیلپ لائن جوشہبازشریف بناگئےتھےاُس کو24گھنٹوں کیلئےکھولاجائے، سرکاری خرچ پرپریس کانفرنسوں،سوشل میڈیا،بیانات سےڈینگی کاخاتمہ نہیں ہوگا،

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ دنیا کو پتہ ہےکہ ڈینگی مریضوں کی تعداد 10ہزار ہو چکی ہے

  • لوگ کیسے بیمار نہ ہوں ؟ جب گھی اور کوکنگ آئل ہی مضر صحت ہوں ، فوڈ اتھارٹی کے چھاپے

    لوگ کیسے بیمار نہ ہوں ؟ جب گھی اور کوکنگ آئل ہی مضر صحت ہوں ، فوڈ اتھارٹی کے چھاپے

    لاہور: ناقص اور مضر صحت گھی اور کوکنگ آئل نے عوام الناس کو بیمار کرنا شروع کردیا . اطلاعات کے مطابق اسی جرم کی پاداش میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں کام کرنے والی 317 تیل اور گھی کی کمپنیوں کے نمونوں کی رپورٹ جاری کردی،

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کےمطابق کھانے میں استعمال ہونے والے تیل اور بناسپتی گھی کے لیے گئے نمونوں کی چیکنگ رپورٹ جاری کی گئی۔رپورٹ کے مطابق 317 میں سے 47 برانڈ مضر صحت، 56 کمپنیوں کے نمونوں میں معمولی نقائص پائے گئے، مختلف برانڈز کا 68ہزار 120کلوگھی اور غیرمعیاری تیل تلف کیا گیا۔

    ذرائع کےمطابق گھی اور کوکنگ آئل کی کوالٹی کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تما م برانڈ زکے تفصیلی نتائج اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے ہیں، نمونےپاس ہونےتک کسی بھی برانڈکوپروڈکشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • ڈینگی کے حملے میں مزید 5 افراد دم توڑ گئے ، سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ بوگس ہونے کا انکشاف

    ڈینگی کے حملے میں مزید 5 افراد دم توڑ گئے ، سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ بوگس ہونے کا انکشاف

    لاہور: ڈینگی وائرس نے پورے ملک کو آزمائش میں ڈال دیا ہے، ملک بھر سے اموات کی خبروں نے مزید پریشان کردیا ، اطلاعات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا، محکمہ صحت نے 24 گھنٹوں میں مزید 5 افراد کی اموات کی تصدیق کر دی۔

    کپتان سرفراز احمد کا بیٹا بھی کپتان نکلا ، 4 سال کا عبداللہ زبردست بیٹنگ کرتا ہے ، ویڈیووائرل

    محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے مرنے والے افراد میں سے اسلام آباد سے 2 اور راولپنڈی کےمزید 3 مریض دم توڑ گئے ہیں، پنجاب میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 465 افراد میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے، صوبے میں رواں برس 2464 افراد مرض کا نشانہ بنے، جب کہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 4385 ہو گئی ہے۔