Baaghi TV

Category: صحت

  • عثمان مختار نے ڈپریشن پر بات کی

    عثمان مختار نے ڈپریشن پر بات کی

    عثمان مختار نے فاسٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی سیمینار میں شرکت کی۔ انہوں نے معاشرے کے نظرانداز کیے جانے کے بعد افسردگی اور احساسات پیدا کرنے پر بات کی۔

    انہوں نے کہا ، “ہم سب کو اپنے سے بڑا کام کرنے کی طاقت ہے۔ میں اس کو دہراتا رہوں گا کیونکہ یہ سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ احساس کمتری کے باعث افسردگی کے بہت سارے معاملات ہیں۔ یہ عام طور پر کاہلی ہے ، آپ کی دنیا اور دنیا ہم سب بیٹھے رہتے دیکھتے جلتے رہتے ہیں۔ یہ ایسی چیز ہے جس کا آپ حصہ بن سکتے ہیں اور کسی ایسی چیز میں تبدیلی لا سکتے ہیں جو خود سے بڑی ہے اور جب آپ چلے جائیں گے تو گونجیں گے۔ میں خوش قسمت تھا کہ ہمارے آب و ہوا کے وزیر زرتاج گل کے عہدیدار اور اسسٹنٹ کمیشنر انڈسٹریل ایریا کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی سیمینار کے لئے # فاسٹ یونی ورسٹی کی طرف سے مدعو کیا گیا۔ ہم سب مل کر اس میں ہیں۔ کیا آپ اس کے بارے میں کچھ کرنے جارہے ہیں؟ ”

    یہ ایک بہت بڑی بات ہے کہ ہمارے اداکاروں نے عوام کو تعلیم دینے کی یہ ذمہ داری نبھائی ہے۔ معاشرے کی تعلیم میں مثبت کردار ادا کرنا اچھا ہے۔

    جو کچھ ہم نے نیا پایا وہ اس کی مونچھیں والی نظر تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ اٹھنا کسی نئے پروجیکٹ کے لئے ہے کیونکہ ہم نے اس سے پہلے مونچھوں کے ساتھ اسے نہیں دیکھا ہے۔

  • ٍڈینگی کے حملے جاری ، 100 لاہوریوں میں‌ڈینگی وائرس کی تصدیق نے ہلچل مچادی

    ٍڈینگی کے حملے جاری ، 100 لاہوریوں میں‌ڈینگی وائرس کی تصدیق نے ہلچل مچادی

    لاہور : ڈینگی کے حملوں میں مزید تیزی آگئی ، اطلاعات کے مطابق آج تک رپورٹ ہونے والے لاہوری مریضوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے، تفصیلات کے مطابق ڈینگی کے مریضوں نے ڈینگی نے سنچری کرلی ہے۔

    شوبز کی دنیا کی پرکشش ملکہ ماہرہ خان کے پیرس فیشن ویک میں جلوے، اپنے اور بیگانے سب دیکھتے رہ گئے

    محکمہ صحت حکومت پنجاب کے مطابق اس وقت میو، سروسز، گنگا رام، شاہدرہ اور گھرکی ہسپتال میں 8 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد مبتلا لاہوریوں کی تعداد 100 ہوگئی۔

     

    “یہ ہے بدلتا ہوا لاہور ، ایل ڈی اے لاہور کے لیے بہترین منصوبے بنانے میں ناکام ، لاہوری پریشان” لاک ہے

    یہ ہے بدلتا ہوا لاہور ، ایل ڈی اے لاہور کے لیے بہترین منصوبے بنانے میں ناکام ، لاہوری پریشان

    دوسری طرف اپوزیشن نے بھی ڈینگی کے نام پر سیاست چمکانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، سنگین صورتحال پر اپوزیشن کا حکومت کو پنجاب اسمبلی میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، اجلاس بلانے کیلئے جلد ریکوزیشن جمع کرائی جائے گی۔

     

    رنگینیوں اوررعنائیوں بھرا رنگا رنگ فیشن ویک پوری آب و تاب کے شروع ، لاہوری خواتین کی بھرپورشرکت

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قائم مقام ڈی سی لاہور نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں جگہ جگہ جا کر لاوا تلف کر رہی ہیں, ڈینگی کے تدراک کیلئےسب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ڈی سی لاہور نے مزید کہا کہ بہت جلد ڈینگی وائرس پر قابو پا لیا جائے گا

  • ہسپتال میدان جنگ بن گیا، لاٹھی چارج، شیلنگ، 10 ڈاکٹر گرفتار، کے پی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

    ہسپتال میدان جنگ بن گیا، لاٹھی چارج، شیلنگ، 10 ڈاکٹر گرفتار، کے پی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

    پشاور: اور پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، ڈاکٹر اپنے حقوق کے لیے تو لڑتےہیں مگر جب بات ہوتی ہے مریض کے حق کی تو پھر سانپ سونگ جاتا ہے ، جیسے کے پی کے ڈاکٹرز نے کردکھایا ، بہت زیادہ تنخواہوں اور مراعات کے باوجود کے پی کے ڈاکٹرز کا ابھی تک دل ٹھنڈا نہیں ہوا ،

    دوبہنیں تھیں ، بھائی نہ ہونے کے طعنوں کی وجہ والد محترم والدہ محترمہ کو چھوڑگئے ، پھراللہ کی قدرت نے جوش مارا، سونیا حسین

    اطلاعات کے مطابق آج پشاورکا لیڈی ریڈنگ ہسپتال گرینڈ الائنس کے احتجاج کے دوران میدان جنگ بن گیا، پولیس نے ڈاکٹروں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، ہسپتال میں توڑ پھوڑ کے بعد دس ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا.ڈاکٹروں نے ایڈمنسٹریشن بلاک میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے روکنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی،

     

    رنگینیوں اوررعنائیوں بھرا رنگا رنگ فیشن ویک پوری آب و تاب کے شروع ، لاہوری خواتین کی بھرپورشرکت

    پشاور سے ذرائع کےمطابق کے پی پولیس کے تشدد سے متعدد مظاہرین اور خواتین زخمی ہوگئیں۔ ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے ڈسٹرکٹ اینڈ ریجنل ہیلتھ اتھارٹی ایکٹ قبول نہیں۔

    ذرائع کے مطابق پشاورکا لیڈی ریڈنگ ہسپتال ڈاکٹروں کے زیر عتاب رہا ، اطلاعات کے مطابق مطالبات منوانے کے لئے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے الائیڈ اور سول ہسپتال فیصل آباد کے آوٹ ڈورز بند کر دیئے، ریڈیالوجی اور آپریشن تھیٹر بند ہیں، مریض خوار ہو رہے ہیں،

     

    شوبز کی دنیا کی پرکشش ملکہ ماہرہ خان کے پیرس فیشن ویک میں جلوے، اپنے اور بیگانے سب دیکھتے رہ گئے

    ذرائع کے مطابق مسیحائی کے دعویداروں نے اپنے ہی ایم ایس اور وائس چانسلر کو آفس میں بند کر دیا۔ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکلا سٹاف کا ایم ایس آفس کے سامنے دھرنا جاری ہے، ڈاکٹرز نے ہسپتال میں ڈینگی وارڈز کی بجلی بند کر دی، موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، وارڈز میں ڈینگی کے 18 مریض زیر علاج ہیں۔

  • ساڑھے تین ہزار سے زائد ڈاکٹر کہاں سے لائیں۔محکمہ صحت پنجاب سرپکڑ کر بیٹھ گیا۔

    ساڑھے تین ہزار سے زائد ڈاکٹر کہاں سے لائیں۔محکمہ صحت پنجاب سرپکڑ کر بیٹھ گیا۔

    شہباز اکمل جندران۔

    باغی ایونویسٹی گیشن سیل۔

    ساڑھے تین ہزار سے زائد ڈاکٹر کہاں سے لائیں۔محکمہ صحت پنجاب سرپکڑ کر بیٹھ گیا۔

    پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تعداد روزبرو کم ہونے لگی۔سرکاری ہسپتالوں میں گریڈ17گریڈ 18اور گریڈ 19کی ساڑھے تین ہزار سے زائد عہدے خالی ہونے کی وجہ سے علاج معالجے پہلے سے بھی مشکل ہوگیا۔اورڈاکٹر یاسمین راشد صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے اور متعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے کے سبب عوام کے ذہنوں میں پرورش پانے والی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہیں۔

    پنجاب کے 2ہزار4سو سے زائد بیسک ہیلتھ یونٹس، 2سو93رورل ہیلتھ یونٹس،88تحصیل ہیڈ کوآرٹرز ہسپتالوں 34ڈسٹرکٹ و ڈویڑنل ہسپتالوں اور 23ٹیچنگ ہسپتالوں میں گریڈ17گریڈ 18اور گریڈ 19کی ساڑھے تین ہزار سے زائدسیٹیں خالی ہیں۔کم تنخواہ،مراعات، سہولیا ت اورترقی کے مواقعوں کی کمی کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تعدادروزبرو کم ہونے لگی ہے۔اور علاج معالجہ پہلے سے بھی مشکل ہوگیا ہے۔

    جبکہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ سیصورتحال مزید ابتر ہونے اور سرکاری ہسپتالوں کے ویران ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔اور بہت سے ڈاکٹر ملک چھوڑنے کے لیے تیاریاں کرنے لگے ہیں۔

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی لاہور، سرگنگارام ہسپتال، میو ہسپتال،جنرل ہسپتال، جناح ہسپتال،سروسز ہسپتال،میاں منشی ہسپتال،ڈویژنل ہیڈ کو آرٹر ہسپتال فیصل آباد، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، نشتر ہسپتال ملتان،شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان،بہاول وکٹوریا ہسپتال بہاولپور،فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اورراولپنڈی انسٹیٹیو ٹ آف کارڈیالوجی متعدد ٹی ایچ کیو ز، ڈی ایچ کیوز اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکل افسروں، سینئیر میڈیکل افسروں،رجسٹرارز،اسسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور ایڈیشنل پرنسپلز کی سیٹیں خالی ہیں۔

  • برطانوی طبی ماہرین نے  بہرے پن کی وجہ بننے والے 44 جین دریافت کرکے طب کی دنیا میں‌ تہلکہ مچادیا

    برطانوی طبی ماہرین نے بہرے پن کی وجہ بننے والے 44 جین دریافت کرکے طب کی دنیا میں‌ تہلکہ مچادیا

    لندن:برطانوی ماہرین طب نے طب کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ، اطلاعات کےمطابق برطانوی طبی ماہرین نے 44 ایسے نئے جین دریافت کیے ہیں جو ثقلِ سماعت کی وجہ بن سکتے ہیں یا مکمل بہرے پن میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جس سے سماعت میں کمی اور اس سے محرومی کی کئی وجوہ ہوسکتی ہیں، برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ سماعت سے محرومی کے علاج میں بھی مدد مل سکے گی اور ہم بہرے پن کو مزید اچھی طرح سمجھ سکیں گے۔

    امریکیو سن لو ! اگر تم امن نہیں‌چاہتے تو پھر ہم بھی جنگ کے لیے تیار ہیں‌ اور نہ بھولنے والا سبق سکھائیں‌گے ، افغان طالبان نے امریکہ کو پیغام بھیج دیا
    ذرائع کےمطابق برطانیہ کے کنگز کالج لندن اور یونیورسٹی کالج آف لندن کے ماہرین نے حال ہی میں‌ اس تحقیق میں اہم کردارادا کیا ہے جس کی تفصیلات امریکن جرنل آف ہیومن جینیٹکس میں شائع ہوئی ہیں۔ اس میں بتایا گیا کہ 44 جین ایسے ہیں جو عمر رسیدگی کے ساتھ ساتھ ثقلِ سماعت میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    شوبز کی دنیا کی پرکشش ملکہ ماہرہ خان کے پیرس فیشن ویک میں جلوے، اپنے اور بیگانے سب دیکھتے رہ گئے

    ذرائع کے مطابق کانوں کی سماعت کے حوالے سے دونوں جامعات کے برطانیہ کے کنگز کالج لندن اور یونیورسٹی کالج آف لندن کے ماہرین نے 40 سے 69 سال تک کے ڈھائی لاکھ افراد کا ڈیٹا بیس حاصل کیا اور ان کا جینیاتی مطالعہ کیا۔ ان میں مکمل طور پر سماعت سے محروم اور ثقلِ سماعت کے بہت سے افراد شامل تھے۔ ماہرین نے مکمل تجزیئے کے بعد 44 جین معلوم کرلیے ہیں۔تمام سائنسداں اس بات پر متفق ہیں کہ ان جین کی دریافت سے بہرے پن کو دور کرنے کے اور ان کے علاج کے نئے طریقے سامنے آسکیں گے۔

    بریک تھرو ! میاں شہباز شریف نے وزیراعظم کو فون کرکے اظہار ہمدردی کرکے سب کو حیران کردیا

    برطانیہ کے کنگز کالج لندن اور یونیورسٹی کالج آف لندن کے ماہرین نے تحقیق کے دوران یہ بات اخذ کی ہے کہ 65 سال کی عمر کے بعد سے اکثر افراد کی سماعت میں خلل واقع ہوتا ہے۔ اس سے بوڑھے افراد لوگوں کی بات نہ سننے کی وجہ سے سماجی تنہائی اور یاسیت کے شکار ہوجاتے ہیں، اس مسئلے کی وجہ سے ڈیمنشیا سمیت کئی دماغی امراض جنم لیتے ہیں۔

     

    سرعام رفع حاجت پر بھارت میں‌ 2 دلت بچوں کو قتل کردیا گیا

    برطانیہ کے کنگز کالج لندن اور یونیورسٹی کالج آف لندن کے ماہرین کا کہنا کہ اگرچہ اس کا آسان حل آلہ سماعت ہے لیکن اب تک بڑھاپے اور سماعت میں کمی کی اصل وجوہ سے پردہ نہیں اٹھایا جاسکا تاہم کنگز کالج کے پروفیسر فرانسس ولیم نے بتایا کہ ان 44 میں سے کئی جین پہلے ہی بچوں میں بہرے پن کی وجہ بن سکتے ہیں لیکن پانچ ایسے نئے جین بھی دریافت ہوئے ہیں جو بزرگوں کی سماعت میں کمی کرتے ہیں۔

  • غریب گھریلوں ملازمین کو صحت کی سہولیات ملنے کی امید دم توڑ گئی ، سوشل سیکورٹی ہسپتال خود مشکلات کا شکار

    غریب گھریلوں ملازمین کو صحت کی سہولیات ملنے کی امید دم توڑ گئی ، سوشل سیکورٹی ہسپتال خود مشکلات کا شکار

    لاہور : غریب بے چارے کے لیے وعدے اور وہ بھی سیاسی اور انتخابی وعدے ، حکومت الیکشن سے پہلے بڑے پرکشش وعدے کرتی ہے اور بعد ازاں وعدوں کو بھول جاتی ہے ، ایسے ہی گھریلوملازمین کو صحت کی سہولیات دینے کا منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہی مشکلات سے دوچار، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کا دائرہ کار وسیع ہوا نہ کمزورانفراسٹرکچر مضبوط بنایا جاسکا۔

    اطلاعات کے مطابق ان ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کیلئے پہلے سے موجود انفراسٹرکچر کمزور انتہائی کمزور یے جس وجہ سے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں، زرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ اور چار نکاتی اپگریڈیشن سسٹم فعال نہ ہوا۔

    سوشل سیکورٹی ہسپتالوں سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس وقت پنجاب بھر میں میڈیکل افیسرز کی 950 مستقل اسامیوں پر صرف 690 ڈاکٹرز موجود ہیں جبکہ پنجاب میں سوشل سکیورٹی ہسپتال میں صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے صرف 13 ہسپتال موجود ہیں، لیکن آج تک بھرتی نہ ہوسکی ۔

  • کھانے کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں‌ ہوسکتا ، دبئی میں امریکی ریسٹورینٹ بند ، کھانا کھانے سے 15 سے زائد افراد بیمار

    کھانے کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں‌ ہوسکتا ، دبئی میں امریکی ریسٹورینٹ بند ، کھانا کھانے سے 15 سے زائد افراد بیمار

    دبئی : غیر معیاری کھانے فراہم کرنے سے 15 سے زائد شہری بیمار ، دبئی حکام نے غیر معیاری کھانے کھلانے والے امریکی ریسٹورینٹ کو بند کردیا ، اطلاعات کے مطابق دبئی کے ایک ریسٹورینٹ میں زائد المدت انڈے کھانے میں کھلانے پر 15 سے زائد افراد سخت بیمار ہوگئے تھے

    ذرائع کے مطابق جمیرہ میں ایک امریکی ریسٹورینٹ کا دبئی کی میونسپل کارپوریشن نے جرمانہ کرتے ہوئے اس لیے بند کردیا ہے کہ اس ریسٹورینٹ پر غیر معیاری کھانا فراہم کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے یہ مضر صحت کھانا کھانے سے بہت سے افراد سخت بیمار ہوگئے تھے ،

    یاد رہے کہ غیر معیاری اور مضر صحت کھانا کھلانے کا یہ واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا تھا جس کی وجہ سے ایک بچے سمیت 15 افراد سخت بیمار ہوگئے تھے جنہیں ہسپتال داخل کرانا پڑا ، دوران علاج اور تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ یہ افراد کھانا کھانے سے بیمار ہوئے تھے

  • پنجاب میں  رواں سال ڈینگی مریضوں کی تعداد  2ہزار900  تک پہنچ گئی ، مزید 4 افراد جانبحق

    پنجاب میں رواں سال ڈینگی مریضوں کی تعداد 2ہزار900 تک پہنچ گئی ، مزید 4 افراد جانبحق

    اسلام آباد: پنجاب میں رواں سال ڈینگی مریضوں کی تعداد 2ہزار900 تک پہنچ گئی ، دوسری طرف ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بخار وبائی شکل اختیار کرگیا۔ ہسپتال مریضوں سے بھر گئے، راولپنڈی اور خانپور میں تین مریض دم توڑ گئے،

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں‌کہ اس وقت کراچی سے خیبر تک ہزاروں افراد کو مرض نے لپیٹ میں لے لیا۔ راولپنڈی میں ڈینگی کے 2 مریض دم توڑ گئے، خانپور میں بھی ڈینگی کا شکار 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، پنجاب میں مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 953 تک جاپہنچی۔

    محکمہ صحت کی طرف سے دی جانی والی اطلاعات کےمطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی سینکروں مریض ہسپتالوں میں پہنچ گئے ، صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 2900 سے تجاوز کرگئی۔محکمہ صحت کی طرف سے مریضوں کو تمام تر سہولیات اور ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں،

  • خیبرپختونخوامیں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد3000سےتجاوزکرگئی

    خیبرپختونخوامیں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد3000سےتجاوزکرگئی

    پشاور:خیبرپختونخوا میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،صوبے بھرمیں ڈینگی کے180 نئے مریضوں کے ساتھ کل تعداد 3125 ہوگئیصوبہ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید180کیسز سامنے آگئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں مجموعی طورپر3125افراد متاثر ہوئے ہیں،پشاور کے مختلف علاقوں سے ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1793تک پہنچ گئی ہے،جبکہ پشاورمیں 96نئے کیسز میں رپورٹ ہوئے ہیں،395متاثرہ افراد مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔متاثرہ افراد میں سے25مریضو ں کوعلاج کے بعد فارغ کردیاگیا ہے۔

    ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور میں 86نئے کیسیز کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد3125ہوگئی ہے جبکہ ،مردان سے 29،ہری پور 19،خیبر 15 اورنوشہرہ سے 8 کوہاٹ میں 6،بٹگرام سے7،مانسہرہ سے 9،ڈی آئی خان سے4 اورایبٹ آبادسے 4نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

  • زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں‌ 30لاکھ سے زائد ادویات اور سرجیکل سامان روانہ کررہے ہیں،ظفرمرزا

    زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں‌ 30لاکھ سے زائد ادویات اور سرجیکل سامان روانہ کررہے ہیں،ظفرمرزا

    اسلام آباد: زلزلہ زدہ علاقوں میں 3 دن بعد معمولات معمول پر آنے لگے ہیں تاہم بارش کے باعث کئی علاقوں میں امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 9 ڈاکٹروں پر مشتمل پمز کی ٹیم میرپور بھیجوا دی گئی ہے، این ڈی ایم اے کی 3 فیلڈ ٹیمیں بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں،

    پاکستان، ترکی، ملائیشیا کا ‘اسلاموفوبیا’ کا مقابلہ کرنے کیلئے انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے زلزلہ متاثرین کے لیے ادویات اور سرجیکل سامان فراہم کردیا ہے جسے انہوں نے میرپور آزاد کشمیر بھیجنے کی ہدایت کر دی۔ ظفرمرزا نے زلزلہ سے متاثرین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30لاکھ سے زائد ادویات اور سرجیکل سامان روانہ کررہے ہیں،ظفرمرزا پاکستانی قوم دکھ کی گھڑی میں میر پور آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزارت صحت کے ادارے خدمت کےلیےمکمل تیار ہیں، 30لاکھ سے زائد ادویات اور سرجیکل سامان روانہ کررہے ہیں

    واضح رہے کہ 24 ستمبر کو پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاوہ بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا تھا تاہم سب سے زیادہ نقصان آزاد کشمیر میں ہوا۔دوسری جانب زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں 3 روز بعد معمولات زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ شہریوں میں خوف کی فضا کسی حد تک ختم ہوگئی ہے اور تجارتی سرگرمیاں بحالی کی جانب گامزن ہے۔