ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ
تفصیلات کے مطابق چند ماہ سے ادویات غریب لوگوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں محض 5 سے 6 ماہ میں ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے چند ماہ قبل اسی گورنمنٹ کے دور حکومت میں Septran DS فی بلسٹر 10 گولی 25 روپیہ تھا جو کہ اب 55 روپیہ اسی طرح Resochin 8 روپیہ سے 25 روپیہ Coldrex 12 روپیہ سے 24 روپیہ Basoquin 14 روپیہ سے 28 روپیہ Axidox12 روپیہ سے 32 روپیہ Basqopan plus 17 روپیہ سے 40 روپیہ Flygel 12 روپیہ سے 21 روپیہ Kestine 20 mg 207 روپیہ سے 277 روپیہ Stemetil 4 روپیہ سے 9 روپیہ فی بلسٹر پیک ہو گئے ہیں لوگ حیران ہیں کہ صرف چند ماہ میں ایسا کونسا معرکہ سر ہو گیا کہ ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں درج بالا تمام ادویات فرسٹ ایڈ استعمال ہونے والی ہیں جبکہ جان بچانے والی ادویات سینکڑوں کے بجائے ہزاروں فی فیصد مہنگی ہو گئی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ کیا کر رہے ہیں
لوگوں نے وزیراعظم اور وزیراعلی سے استدعا کی ہے کہ آپ کے نوٹس کے باوجود بھی کمپنیوں نے اضافی واپس نہیں لیا لہذہ ان کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرکے قیمتوں میں استحکام لایا جائے
Category: صحت
-

ادویات میں اضافہ
-

بالآخر ڈینگی پکڑا گیا ، محکمہ صحت نے خوشخبری سنادی ، کہاں سے پکڑا گیا اہم معلومات سامنے آگئیں
لاہور :ڈینگی کے خلاف محکمہ صحت کو بہت بڑی کامیابی مل گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دوران سرولینس39 11 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد، 83 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا۔
ڈینگی ٹیموں نے دوران سرولینس شہر کے متعدد مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے کی تصدیق کر دی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 ہزار 398 گھروں اور آؤٹ ڈور سرولینس کے دوران 15 ہزار 186 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جبکہ ہسپتال بھی ڈینگی ایس او پیز اپنانے میں ناکام رہے،
ذرائع کے مطابق لاہور میںعمر ہسپتال جوہر ٹاؤن، حیات میموریل ہسپتال اور ممتاز بختاور ہسپتال سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، جس پر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا، انتظامیہ کو ایک روز کے اندر ڈینگی سرولینس کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈینگی کے خلاف ملک بھر میں کارروائی کی جارہی ہے اور جہاں جہاں ڈینگی کے پیداہونے کا امکان ہے وہاںصفائی ستھرائی اور اسپرے کا بھی حکم دیا گیا ہے
-

امریکی ماہرین طب نے دل کی مرمت کرنے والا ہائیڈرویل انجکشن تیارکرلیا ، طب کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا
سان ڈیاگو:امریکی ماہرین طب نے دل کی مرمت کرنے والا ہائیڈرویل انجکشن تیارکرلیا ، طب کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ، دوسری طرف یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیاگو کے بایو انجینئرز نے کہا ہے کہ طبّی ماہرین نے دل کے مریضوں کے لیے ایک نئے ہائیڈروجیل کی انسانی آزمائشیں شروع کردی ہیں جسے انجکشن کے ذریعے جسم میں داخل کیا جاتا ہے۔ یہ ہائیڈروجیل خون میں شامل ہو کر دل تک پہنچتا ہے اور متاثرہ دل کی مرمت کرتے ہوئے اسے بحال ہونے میں مدد دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیاگو کے بایو انجینئرز نے کچھ عرصہ پہلے یہ ہائیڈروجیل ایجاد کیا تھا ، یونیورسٹی طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہےکہ انہوں نے تجارتی سطح تک پہنچانے کے لیے ’’وینٹرکس‘‘ کے نام سے ایک ’’اسپن آف‘‘ کمپنی بھی قائم کردی گئی تھی۔ اسی کمپنی کے تحت پہلے مرحلے میں چوہوں پر آزمایا گیا۔ اس مرحلے میں کامیابی کے بعد ’’فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن‘‘ کی اجازت سے اوّلین انسانی آزمائش (فیز 1 کلینیکل ٹرائل) کا آغاز کیا گیا۔
یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیاگو کے بایو انجینئرز کا کہنا ہے کہ اس ہائیڈروجیل کی تیاری میں وہی مادّہ استعمال کیا گیا ہے جو قدرتی طور پر دل کے پٹھوں (مسلز) اور بافتوں کی تشکیل کرتا ہے؛ اور جسے ’’ایکسٹرا سیلولر میٹرکس‘‘ (ای سی ایم) کہتے ہیں۔ مذکورہ ہائیڈروجیل کو ’’وینٹری جیل‘‘ کا نام دیا گیا ہے جسے ڈرپ لگانے والی موٹی سرنج کے ذریعے جسم میں داخل کیا جاتا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیاگو کے بایو انجینئرز نے اس انجکشن کے موثر ہونے کے حوالے سے مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ویسے تو اس ہائیڈروجیل کا مقصد رگوں کو مضبوط کرتے ہوئے نظامِ دورانِ خون کو بہتر بنانا ہے لیکن پہلے مرحلے میں اسے ان مریضوں پر آزمایا گیا جنہیں 2 ماہ سے 36 ماہ پہلے دل کا دورہ پڑ چکا تھا؛ جس کی وجہ سے ان کا دل کمزور ہوچکا تھا۔
یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیاگو کے بایو انجینئرز نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انجکشن کے ذریعے وینٹری جیل کے استعمال سے ان مریضوں میں دل کی حالت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ دوسرے معمولاتِ زندگی میں بھی بہتری آئی۔ مثلاً وہ زیادہ لمبے فاصلے تک چلنے کے قابل ہوئے اور ان میں دل کے افعال (ہارٹ فنکشنز) بھی پہلے سے بہتر ہوئے۔
یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیاگو کے بایو انجینئرز نے اس کامیاب طریقہ علاج سے فیز 1 کلینیکل ٹرائل کا نام دیا گیا اب اس میں کامیابی کے بعد اب اس کی اگلی آزمائشوں (فیز 2 کلینیکل ٹرائلز) کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں
-

ڈینگی آگیا، ڈینگی چھاگیا، پوراملک ڈینگی کی زد میں، دوا کے ساتھ اب دعا کی بھی ضرورت ، اللہ کے لشکروں میں سے ایک لشکر
لاہور: مچھر سے پھیلنے والا جان لیوا مرض ڈینگی بے قابو ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ افوسناک امر ہے کہ ملک کی سب سے بڑی صوبائی حکومت سمیت شہری انتظامیہ کی جانب سے تاحال ہنگامی بنیادوں پر وہ اقدامات اٹھتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں جس کے حالات متقاضی ہیں۔ ناکافی اقدامات کے باعث ہر گزرتا دن مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔
مچھر ہویا مکھی ، ہوائیں ہویا بادل ، بارشیں ہویا طوفان یہ سب اللہ کے لشکر ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے ان لشکروں سے اپنے بندوں کو راہ راست پر لانے کے لیے کام لے سکتا ہے، ڈینگی بھی ان لشکروں میں سے ایک لشکر ہے ، جسے اللہ نے پاکستانی قوم پر آزمائش کے لیے کچھ ذمہ داریاں دے رکھی ہیں ، یہ آزمائش ہے جس کے لیے دوا کے ساتھ ساتھ دعا کی بھی ضرورت ہے
ڈینگی ملتان پہنچ گیا ، 13 پر حملہ ثابت دیگر پرخطرہ بڑھ گیا ، حکومت بے بس ہوگئی
حکومت پاکستان کی طرف سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہےکہ اس وقت ڈینگی مچھر نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، اور اس کے خلاف تمام تر حکومتی کوششیں اور جدید ترکرم کش ادویات استعمال کی گئیں اس سے قبل اس کی مثال نہیں ملتی ، یہ تمام ترکوششیں ناکام ثابت ہورہی ہی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف اسلام آباد اور پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مزید 348 مریضوں کو اسپتالوں میں لایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ڈینگی کنٹرول پروگرام کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ان کے پاس موجود اعداد و شما رکے تحت اس وقت پورے ملک میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تین ہزار 674 ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ مریضوں میں سے دو ہزار 158 پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد، خانیوال ، اوکاڑہ ، سرگودھا ، شیخوپورہ اور وہاڑی میں بھی ایک ایک ڈینگی کے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے، جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں لاہور 4،اٹک 3،گوجرانوالہ ،جھنگ اورسیالکوٹ میں2،2 افراد میں ڈینگی مچھر کے جراثیم اور حملے کی تصدیق ہوگئی ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے 198 مریضوں کو اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔ اعداد و شما رکے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے جو نئے متاثرہ مریض صوبے کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے لائے گئے ہیں ان میں سے راولپنڈی کے 127 مریض شامل ہیں جب کہ لاہور سمیت دیگر چار شہروں سے تعلق رکھنے والے مریضو ں کی تعداد 19 بتائی جارہی ہے۔
-

ڈینگی بلوچستان پہنچ گیا ، لسبیلہ میں بھی ڈینگی نے 14 افراد کو ڈنگ مارکر بیمار کردیا
کوئٹہ : مچھر ہویا مکھی ، ہوائیں ہویا بادل ، بارشیں ہویا طوفان یہ سب اللہ کے لشکر ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے ان لشکروں سے اپنے بندوں کو راہ راست پر لانے کے لیے کام لے سکتا ہے، ڈینگی بھی ان لشکروں میں سے ایک لشکر ہے ، جسے اللہ نے پاکستانی قوم پر آزمائش کے لیے کچھ ذمہ داریاں دے رکھی ہیں ،
ڈینگی مچھر نے جس طرح اس برس پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، اور اس کے خلاف تمام تر حکومتی کوششیں اور جدید ترکرم کش ادویات استعمال کی گئیں اس سے قبل اس کی مثال نہیں ملتی ، یہ تمام ترکوششیں ناکام ثابت ہورہی ہیں ،
ڈینگی مچھر نے لاہور سے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے اب بلوچستان کے دوردراز علاقوں کے باسیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے، اطلاعات کےمطابق لسبیلہ میں اب تک 14افرادمیں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے، صوبائی سیکریٹری صحت حافظ عبدالماجد نےڈینگی کے خلاف حکومتی کوششوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقے لسبیلہ میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں روانہ کردی گئیں،
صوبائی سیکریٹری حافظ عبدالماجد نے مزید کہا کہا بلوچستان میں ڈینگی پر قابو پانے کےلیےاقدامات اٹھائے جارہے ہیں، حکومت متاثرین کے علاج معالجے کے لیے بھی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی
-

ڈینگی ملتان پہنچ گیا ، 13 پر حملہ ثابت دیگر پرخطرہ بڑھ گیا ، حکومت بے بس ہوگئی
ملتان : ڈینگی نے اپنے اگلے ہدف میں ملتان کو نشانہ بنا لیا ،محکمہ صحت کے مطابق ملتان اور گردونواح سے ڈینگی کے حملے کی اطلاعات ہیں ، محکمہ صحت نے ملتان کے نشترہسپتال ملتان میں ڈینگی سے متاثرہ 9 افراد کے زیرعلاج ہونے کی تصدیق کردی ہے ،
ذرائع کے مطابق نشترہسپتال ملتان کے میڈیکل سپریڈنٹ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں سے 13 مریضوں کو ہسپتال لایا گیا ہے ، ان میںسے 9 میںڈینگی کے حملے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 4کی رپورٹس کاانتظارکیا جارہا ہے،
ایم ایس کے مطابق علاقے میں ڈینگی سے بچاوکے لیے آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے، اور عوام الناس کو باخبر کردیا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر کے حملے کی صورت میں فی الفور رابطہ کریں
-

بے حسی کی انتہا،سرگودہا کے ڈاکٹر مسیحا نہیں جلاد ہیں
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی و ) بے حسی کی انتہا، ٹی ایچ کیو اسپتال بھاگٹانوالہ میں علاج کے لیے آنے والے مریض کو ڈرپ لگائی اور کرسی پر بٹھا کر ڈرپ اسی کے ہاتھ میں تھما دی، مریض کئی گھنٹے ڈرپ ہاتھ میں لیے بیٹھا رہا، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق 23 جنوبی کا رہائشی محمد رمضان علاج معالجہ کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال بھاگٹانوالہ آیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے ڈرپ لگائی اور انسانیت کی تذلیل کرتے ہوئے بیڈ پر جگہ دینے کے بجائے ریسپشن کے قریب کرسی پر بیٹھاتے ہوئے ڈرپ اس کے ہاتھ میں تھما دی، محمد رمضان کئی گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں بیٹھا رہا، ڈرپ ختم ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے ڈرپ اتاری اور اسے گھر جانے کا بول دیا، اہل علاقہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے عملہ کی اس بے حسی پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔
-

مطالعہ کرنے اور پڑھنے سے دماغ کی بصری صلاحیتوں میں بہت اضافہ ہوتا ہے،سائنسدانوں نےخوشخبری دے دی
لندن: برطانوی ماہرین طب آئے روز کوئی نہ کوئی تجربہ یا تحقیق کرکے نوع انسانی کے بھلائی اور اس کی بہتری میں استعمال ہونے والی قوتوں کا مطالعہ کرتے رہتے ہیں ، ایسے ہی ایک تازہ تحقیق میں برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ پڑھنے یا ریڈنگ کا عمل ایک جانب تو ہمیں مطالعے کی جانب راغب کرکے ہمارے علم میں اضافے کی وجہ بنتا ہے تو دوسری جانب اس سے دماغ کے وہ گوشے بھی منظم ہوتے ہیں جن سے ہم لوگوں کے چہروں، گھروں، مقامات اور اشیا وغیرہ کو پہچانتے ہیں اور ان کے درمیان تعلق واضح کرتے ہیں۔
برطانوی سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک تحیقق کے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ جیسے جیسے ہم پڑھتے جاتے ہیں، ویسے ویسے ہمارے دماغ میں وژول ورڈ فورم ایریا حساس ہوتا جاتا ہے تاہم اب سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ایلکسس ہارویس اور فاک ہوئٹنگ کی نگرانی میں پڑھنے کے اثرات کا دماغی بصری نظام پر اثر کا جائزہ لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق برطانوی سائنسدانوں کی ٹیم نے 90 بالغ افراد کا جائزہ لیا ہے جو بھارت کے مختلف دیہاتوں میں رہتے تھے۔ ان لوگوں میں بالکل ان پڑھ اور پڑھے لکھے افراد شامل تھے۔ تجربات کے دوران فنکشنل ایم آر آئی سے ان کے دماغ کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں ایک جانب رضاکاروں نے لفظ اور جملے پڑھیں تو دوسری جانب انہیں چہرے اور مقامات شناخت کرنے کو بھی کہا گیا۔
برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوران انہوں نے نوٹ کیا کہ پڑھنے کے عمل سے لوگوں کے دماغ کے وہ حصے متحرک ہوئے جو بصری معلومات سے وابستہ ہوتے ہیں۔ اس کی تصدیق ایف ایم آر آئی سے بھی ہوئی ہے۔ دوسری طرف برطانوی ماہرین کا اصرار ہے کہ نہ صرف پڑھنے سے آپ خواندہ ہوتے ہیں اور علم و حکمت کے موتی سمیٹتے ہیں بلکہ اس سے دماغ کو دیگر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔
-

ڈی ایچ کیو جوہر آباد میں ایڈز کا علاج گاہ مرکز قائم کر دیا گیا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ مسرت جبین صاحبہ نے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب بمقام جوہرآباد میں ایڈز علاج گاہ کا افتتاح کر دیا مزید انہوں نے ڈونر کی مدد سے نئےاو پی ڈی ہال کے تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر سی ای او ہلیتھ ڈاکٹر امان اللہ قاضی صاحب و دیگر ڈاکٹرز صاحبان بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر آصف محمود آحمد قاضی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب جوہرآباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز جیسے موذی مرض کے علاج کیلیے علاج گاہ کا قائم ہونا خوش آئند حکومتی اقدام ہے اس سے اس مرض پر قابو پانے میں مدد ملے گی -

ڈینگی بپھر گیا ، پورا ملک ڈینگی کے حملوں کی زد میں ، دوا ئیں تو اثر دکھانا چھوڑ گئیں اب دعاوں کی ضرورت ہے
لاہور : ڈینگی ناراض یا ڈینگی بپھر گیا ، اطلاعات کے مطابق اس وقت پورے ملک میں بڑی پریشانی کی سی صورت حال ہے اور ہزاروں افراد اسے موذی مچھر کے حملے میںبیمار ہوچکے ہیں، سرکاری حکام اور طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ وہ تمام تر کوششیں بروئے کار لارہے ہیں لیکن اس کے باوجود ڈینگی قابومیں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا ،
ڈینگی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،اور اس وقت کراچی، اسلام آباد، پشاور، لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور میں ڈینگی کے ہزاروں کیس سامنے آچکے ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال پنجاب میں ساڑھے 4 ہزار افراد ڈینگی کا نشانہ بنے، 5 افراد جان سے چلے گئے، کراچی سمیت سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے اوپر چلی گئی، کراچی میں ڈینگی نے 8 افراد کی جان لے لی، صرف ستمبر میں کراچی میں 480 سے زائد افراد ڈینگی کا شکار بنے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈینگی کے تازہ حملوں کے حوالے سے جو صورت حال سامنے آئی ہے اس کے مطابق کراچی میں انسداد ڈینگی پروگرام کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کی درجہ بندی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز ضلع غربی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی کا کون کون سا علاقہ ڈینگی سے متاثر ہوا ہے اس کے بارے میں تازہ اعدادوشمار سامنے آئے ہیں جن کے مطابق دوسرے نمبر پر ضلع جنوبی ڈینگی کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، جبکہ تیسرے نمبر پر ضلع وسطی میں ڈینگی مچھروں نے عوام کو اپنا نشانہ بنایا ہے، ضلع شرقی چوتھے، کورنگی پانچویں اور ضلع ملیر چھٹے نمبر پر ہے۔
راولپنڈی میں اب تک 1600 افراد ڈینگی کا شکار بن چکے ہیں، بہاولپور ریجن میں رواں سال 2 ہزار226 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 342 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی، ڈینگی بخار کے 222 مریضوں کا تعلق راولپنڈی اور 120 کا اسلام آباد سے ہے۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں مزید 125 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 638 تک پہنچ گئی، جبکہ صرف پشاور میں 61 اور مظفرآباد آزاد کشمیر میں 77 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری طرف محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے مطابق اس سال ضلع رحیم یار خان میں اس سال ایک ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں مریضوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔