فیصل آباد: صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے چک 560گ ب تحصیل جڑانوالہ میں مستحق خاندانوں میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے۔چوہدری عمران یوسف اور دیگر پارٹی کارکن بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت انصاف کارڈ پروگرام غریب خاندانوں کو علاج معالجہ کے سلسلے میں موجودہ حکومت کا انقلابی اقدام ہے جس کے تحت کوئی مستحق مہنگے سے مہنگے علاج سے محروم نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور ہسپتالوں کو عوامی توقعات کے مطابق بنایا جارہا ہے۔صوبائی وزیر نے صحت انصاف کارڈ حاصل کرنے والوں کومبارکباد دی اور کہا کہ حلقہ کے دیگر مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔
Category: صحت
ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب محمدالطاف بلوچ کا سول ڈیفنس آفس کا دورہ
فیصل آباد( )ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب محمدالطاف بلوچ نے سول ڈیفنس آفس کا دورہ کیا اور محکمانہ کارکردگی پر بریفنگ لی۔سول ڈیفنس آفیسر رانا عباس نے ڈائریکٹر کو چھ ماہ کی محکمانہ رپورٹ پیش کی۔ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے آفس کے سٹور کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود اشیاء کی صفائی اور ان کی حفاظت کویقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے کمبائنڈ کنٹرول اینڈ رپورٹ سنٹر کو بھی چیک کیا اور تزئین وآرائش وجنگی حالات کے عین مطابق اقدامات پر سول ڈیفنس آفیسر کی کارکردگی کو سراہا۔ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے تنظیم شہری دفاع کے عہدیداران سے بھی میٹنگ کی۔چیف وارڈن شیخ محمد امجد ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم شہری دفاع کے بلامعاوضہ ڈیوٹی سرانجام دینے والے رضا کاروں کے لئے رضا کارفنڈ قائم کیا جائے گا اس ضمن میں پانچ رکنی کمیٹی سول ڈیفنس آفیسر کی سربراہی میں قائم کی جارہی ہے جو تمام معاملات کا جائزہ لے کر رپورٹ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بیماری کاشکارہونے والے رضا کاروں کی مالی امداد بھی اسی فنڈز سے کی جائے گی۔ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے سول ڈیفنس آفس کے احاطہ میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

200 سے زائد چینیوں پر حملہ ، حملہ آور کون ہیں ؟ خبر نے خوف زدہ کردیا
کراچی: 200 چینی باشندے ڈینگی وائرس کے حملے کا شکار ہوگئے ، اطلاعات کےمطابق کراچی شہر میں ایک ہی مقام سے دو سو سے زائد ڈینگی کے مریض سامنے آگئے ہیں، صوبائی وزیر صحت نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہاکس بے میں اٹامک انرجی پلانٹ میں کام کرنے والے دو سو چائینز باشندے متاثر ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک مختلف اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 1072 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1014 افراد کا تعلق کراچی شہر سے ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی چینی باشندوں پر ڈینگی وائرس کے حملے کی شکایات آچکی ہیں ، گزشتہ ماہ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 815 تھی۔ ایک ماہ میں 200 سے زائد کیسسز سامنے آئے ہیں

اینٹی بایوٹکس آپ کو جوڑوں کی بیماری میں مبتلا کرسکتی ہیں ، تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی
لندن: اینٹی بایوٹکس آپ کو جوڑوں کی بیماری میں مبتلا کرسکتی ہیں ، تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی اگر آپ چاہتے ہیں کہ گٹھیا سے محفوظ رہیں تو دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اینٹی بایوٹکس سے بھی ہر ممکن حد تک پرہیز کیجیے۔
برطانیہ میں کِیل یونیورسٹی اور کواڈریم انسٹی ٹیوٹ آف بایوسائنسز کے اشتراک سے کیے گئے اس مطالعے میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی صحت سے متعلق دس سالہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد برطانوی طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اینٹی بایوٹکس کا زیادہ استعمال کرنے والوں میں جوڑوں کی بیماری یعنی ’’گٹھیا‘‘ کا خطرہ، اینٹی بایوٹکس نہ لینے والے لوگوں کی نسبت 60 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ شعبہ طب میں ضد حیوی دواؤں (اینٹی بایوٹکس) کو کسی بیماری کے خلاف انتہائی اقدام کے طور پر ہی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ قانونی طور پر انہیں صرف سند یافتہ ڈاکٹر کے تحریری نسخے کے مطابق ہی خریدا جاسکتا ہے لیکن پاکستان سمیت، دنیا کے بیشتر ترقی پذیر ممالک میں اس طرح کی احتیاطی تدابیر کا کوئی بندوبست نہیں۔
اس طبی مطالعے میں یہ بات خاص طور پر نوٹ کی گئی کہ جو لوگ سال میں دو مرتبہ اینٹی بایوٹکس کا مکمل کورس کرتے ہیں، ان میں اینٹی بایوٹکس استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں گٹھیا کا خطرہ 66 فیصد تک زیادہ ہوتا ہے۔ ویسے تو کم و بیش تمام اقسام کی اینٹی بایوٹکس ہی گٹھیا کے خطرات میں اضافہ کرتی دیکھی گئیں لیکن اس ضمن میں گلے کی خرابی میں استعمال کی جانے والی اینٹی بایوٹکس سب سے زیادہ خطرناک رہیں۔

انسداد پولیو مہم کامیابی سے اختتام پذیر
اسلام آباد:انسداد پولیو مہم کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ پولیو پروگرام رپورٹ کے مطابق ملک کے 46 اضلاع میں 71 لاکھ بچوں کو کامیابی سے پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ پولیو مخالف فیس بک اور یوٹیوب سمیت 75 اکاؤنٹ بلاک کئے گئے۔رات گئے پولیومہم کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے یہ تفصیلات بتائی گئیں، بعض علاقوں میںیہ مہم جاری ہے
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس دوران ملک کے کسی بھی حصے سے تشدد یا بدتمیزی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 46اضلاع میں سے 6 ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی بہترین رہی جبکہ افواج پاکستان، پولیس اور دیگر اداروں کی کارکردگی بھی زبردست رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ایف آئی آر درج کیے بغیر انکاری والدین کو قائل کرنا قابل تحسین ہے۔ مستقبل میں بھی زبردستی اور بندوق کی نوک پر پولیو کے قطرے نہیں پلائے جائیں گے، ذرائع کے مطابق دوسرا مرحلہ 2 ستمبر کو شروع ہوگا جس میں بلوچستان کے بعض دور دراز علاقوں میں پولیوکے قطرے پلائے جائیںگے

ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھانے لگا
لاہور : لاہور میں ایک بار پھر ڈینگی سر اٹھانے لگے ، ڈینگی میں متبلا مریضوں کے کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے، حمید لطیف کے بعد شالیمار ہسپتال میں بھی ڈینگی کی مریضہ کی تصدیق کردی گئی۔
ماہرین طب کے مطابق موسم میں تبدیلی کیساتھ ہی شہرمیں ڈینگی سر اٹھانے لگا۔ ڈینگی میں متبلا مریضوں کے کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے۔ حمید لطیف کے بعد شالیمارہسپتال کی مریضہ حنا کنول کی ڈینگی بخار میں مبتلاہونے کی تصدیق کردی گئی۔
واضح رہے گزشتہ روز حمید لطیف ہسپتال میں شاہین آفریدی کو ڈینگی بخار کی تصدیق کی گئی۔دوسری طرف حکومت نے حفاظتی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں احکامات دے دئیے گئے ہیں

جواولاد سے محروم اور بانجھ پن کا شکار ہیں وہ انڈے کھایا کریں ، نئی تحقیق نے ہلچل مچادی
لاہور : جو اولاد سے محروم ہیں اور بانجھ پن کا شکار ہیں وہ انڈے کھایا کریں، کیوں کہ شادی کے بعد ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے ہاں جلد سے جلد اولاد کی پیدائش ہو لیکن ایسا نہ ہونے پر ان کے تعلق میں دوری بھی آسکتی ہے۔
نئی طبی تحقیق کے مطابق ضروری نہیں کہ کوئی مرد یا خاتون بانجھ ہو درحقیقت ہارمونز کا نظام درست نہ ہونا بھی بچوں کی پیدائش میں تاخیر کا باعث بن جاتا ہے۔ہارمونز کو متاثر کرنے والے کیمیکلز اور ذہنی تناﺅ ہمارے جسم پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔تاہم طبی سائنس کا کہنا تھا کہ غذائی عادات بھی اس خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں اور انڈا ان میں سب سے اہم مانا جاتا ہے۔
ماہرین طب کے مطابق انڈوں میں کولائن نامی جز موجود ہوتا ہے جو بانجھ پن کے خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ بھی یہ مختلف وٹامنز اور منرلز کا مجموعہ ہوتے ہیں جو مختلف طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔انڈے کے علاوہ مچھلی، انار اور اخروٹ بھی ایسی غذاؤں میں شامل ہیں جو بانجھ پن کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔

DHQقصور تبدیلی
قصور
ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں کئی سہولتوں کا فقدان مریض اور انکے لواحقین پریشان ادویات نایاب ہو گئیںتفصیلات کے مطابق عمیر ۔عثمان۔ ندیم وغیرہ نے بتایا کہ ایک طرف ڈسٹرکٹ ہسپتال کی سجاوٹی بلٍڈنگ بنا دی گی ہے اور دوسری طرف لیبارٹری ٹیسٹوں کی فیسوں میں بے بہا اضافہ کردیاگیا ہےاور ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں ادویات نایاب ہو چکی ہیں پرچی پر ڈاکٹر دوا تو لکھ دیتا ہے لیکن ایک یا دو گولیوں پر مریضوں کو ٹرخا دیا جاتا ہے باقی ملتی ہی نہیں کیا یہ ہے کپتان کا نیا پاکستان کیا یہ ہے تبدیلی قصورکے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور استدعا کی ہے کہ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لیبارٹری کی فیسوں کو ختم کیا جائے تاکہ مریض زلیل و خوار ہونے سے بچ سکیں

پنجاب میں ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری، آرڈیننس کے نفاذ کی تیاریاں مکمل
لاہور : پنجاب میں ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کے حوالے سے اہم فیصلے ، حکومتی منصوبے پر عملدرآمد کیلئے آرڈیننس کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں مجوزہ قانون پر عملدرآمد کیلئے قواعد و ضوابط وضع کرنے کیلئے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور پی ایم اے کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی،
ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کے حکومتی منصوبے پر عملدرآمد کیلئے آرڈیننس کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے دس رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں کنگ ایڈورڈ، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرز، چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، علامہ اقبال میڈیکل کالج سمیت پی ایم اے کے عہدیداران شامل ہیں۔
محکمہ صحت حکومت پنجاب ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ڈاکٹر محمود الحسن اور ڈاکٹر عاقب جاوید کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیا ہے اور کمیٹی کو متوقع نجکاری قانون پر عملدرآمد کیلئے روالز اینڈ ریگولیشنز وضع کرنے کیلئے سفارشات تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
نجکاری کے حوالے سے حکومتی فیصلوں کو تسلیم نہ کرتے ہوئے ادھر وائے ڈی اے، نرسز اور پیرامیڈیکس پر مشتمل گرینڈ ہیلتھ الائنس نے نہ صرف آرڈیننس کے نفاذ کی تیاریوں کی شدید مذمت کی ہے بلکہ کمیٹی میں شامل ینگ ڈاکٹرز کو بھی اپنا نمائندہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایم ٹی آئی کے نفاذ کیلئے آرڈیننس لانے پر بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم صحت کارڈ ہر غریب اور حقدار کو گھر کی دہلیز پر ملنے لگا ، لوگوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا
موکل : وزیراعظم کے ویژن کی ملک کے دوردراز علاقوں تک گونج سنائی جانے لگی ، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وعدے کے مطابق صحت کارڈ ملک کے دور دراز علاقوں میں مقیم غریبوں کو ملنا شروع ہوگیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ضلع قصور کے دور دراز سرحدی علاقوں کے غریب اور مستحق لوگوں کو صحت کارڈ ملنے شروع ہوگئے ہیں. یہ کارڈ تحریک انصاف کے مقامی رہنماوں نے علاقے کے مستحق لوگوں میں تقسیم کرکے وزیراعظم کے ویژن کی تکمیل کردی ہے.

مقامی ذرائع کے مطابق صحت کارڈ یونین کونسل موکل کے تمام گاوں ، کوٹ سندر سنگھ ، بستی ڈھینگیاں والی، شیرے والا ، منسووالا ، بستی دھون، لدھا سنگھ ، جھگے بستی چھیمبیاں والے ، قلی شاہو سمیت دیگر نواحی آبادیوں کے مستحقین میں تقسیم کیے
یاد رہےکہ وزیراعظم کے صحت کارڈ کے ذریعے صحت انصاف کارڈ کے اجراءسے ہر غریب خاندان کو علاج کیلئے 7 لاکھ 20 ہزار روپے ملیں گے تاکہ اس ملک کے غریب پیسے کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہیں









