Baaghi TV

Category: صحت

  • کم یا حد سے زیادہ سونا دونوں ہی نقصان دہ ، اعتدال ہی سب سے بہتر ہے ، ماہرین طب کی ہدایت

    کم یا حد سے زیادہ سونا دونوں ہی نقصان دہ ، اعتدال ہی سب سے بہتر ہے ، ماہرین طب کی ہدایت

    واشنگٹن :انتہائی کم یا انتہائی زیادہ سونا دونوں ہی خطرناک ہوسکتے ہیں، ویسے ہمارے ہاں کہا جاتا ہے کہ کم از کم 8 گھنٹوں کی نیند لینا اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت زیادہ سونا اچھی صحت کی علامت نہیں بلکہ نہایت خطرناک عمل ہے۔

    نیند کے حوالے سے امریکہ میں ایک تحقیق کی گئی ، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ بہت زیادہ نیند فالج کے دورے کا خطرہ ڈرامائی حد تک بڑھا دیتی ہے۔تحقیق کے مطابق کم نیند کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ سونے کو بھی عادت بنا لینا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ 8 گھنٹے سے زائد نیند لینے کے عادی ہوتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ اوسط دورانیے کے نیند لینے والے افراد کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

    امریکی ماہرین طب کی تحقیق کے مطابق اسی طرح جو لوگ رات بھر میں 6 گھنٹے سے کم سونے کو عادت بنالیتے ہیں ان میں اس جان لیوا مرض کے دورے کا خطرہ 4 گنا زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان کے دماغ کے مختلف حصوں کو خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔

    ماہرین طب کی طرف سے اس بات کا جائزہ لینے کے لیے 10 ہزار افراد پر ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کی اچھی اور مناسب دورانیے کی نیند بہت اہمیت رکھتی ہے مگر بہت زیادہ دیر تک بستر پر رہنا بلڈ پریشر کو بڑھا کر فالج کے خطرے میں 46 فیصد تک اضافہ کردیتا ہے۔امریکی طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ آخر کیوں بہت زیادہ نیند جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

  • روزانہ سیب کھانے کا ایسا فائدہ کہ اب ہرکوئی کھائے گا سیب

    روزانہ سیب کھانے کا ایسا فائدہ کہ اب ہرکوئی کھائے گا سیب

    لندن : سیب کی افادیت کے بارے میں تو پہلے بہت سن چکے لیک موجودہ تحقیق نے مزید حقائق بتا کر سیب کی اہمیت کو اور واضح کردیا ہے . اطلاعات کے مطابق روزانہ ایک سیب کھانے کی عادت نمونیا کو آپ سے دور رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔طبی جریدے جرنل نیچر کمیونیکشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ سیب میں موجود وٹامن سی جراثیموں کے خلاف جسمانی مدافعت کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے جس سے نمونیا سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

    سیب کے متعلق تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بیکٹریا ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کو استعمال کرکے جسمانی مدافعتی نظام کو کمزور کرتے ہیں جس سے نمونیا کا خطرہ بڑھتا ہے۔ہائیڈروجن پرآکسائیڈ عام طور پر ہیئر کلر یا صفائی کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔

    محققین کا کہنا تھا کہ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کے اثرات سے بچانے میں وٹامن سی اہم کردار ادا کرتا ہے جو پھلوں میں پایا جاتا ہے، اس حوالے سے سیب کافی اہمیت رکھتا ہے۔سیب ایک جادوئی پھل ہے جو اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامنز، فائبر اور دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جس کی دنیا بھر میں ساڑھے 7 ہزار سے زائد اقسام دستیاب ہیں۔

  • ڈینگی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

    ڈینگی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

    لاہور: ڈینگی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، اطلاعات کے مطابق ملک کےمختلف شہروں میں ڈینگی پھیلنےلگا،اسپتال بھرگئے۔حکومت مناسب اقدامات نہ کرسکی۔اسپرے میں تاخیر،گندگی کےڈھیراور سہولیات کےفقدان نےمرض کوپھیلنے کا موقع فراہم کردیا۔

    سندھ کے حوالے سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں برس ڈینگی سےمرنیوالوں کی تعداد7ہوگئی۔ کراچی میں ڈینگی سےمتاثرہ افرادکی تعداد1400سےزائد ہوگئی جبکہ سندھ بھرمیں ڈینگی سے1532افراد متاثرہوئے۔

    صوبہ کے پی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ پشاورمیں روزانہ تقریباً100مریض ڈینگی کی شکایت کے ساتھ اسپتالوں میں آنےلگے۔اب تک 1200سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ راولپنڈی میں68مزیدشہری ڈینگی بخارمیں مبتلاہوگئے۔ شہربھرمیں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد1065ہوگئی۔

    صوبہ پنجاب میں لاہورمیں3مریضوں میں ڈینگی وائرس کاانکشاف ہوگیا، رواں سال ڈینگی کےمریضوں کی تعداد20ہوگئی۔ بہاولپور میں ڈینگی کے تین کیسزسامنے آگئے۔ مظفرگڑھ میں دو، رحیم یارخان میں ایک اور ڈی جی خان میں بھی اب تک ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے، ملتان اورجنوبی پنجاب میں ڈینگی ٹیموں کوپھرمتحرک کردیاگیا ہےصوبہ بلوچستان کے حوالے سے بھی ایسی خبریں گردش کررہی ہیں کہ کچھ علاقوں سے ڈینگی سے کچھ افراد متاثر ہوئے ہیں .

  • بھٹو کے شہر میں ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز کی تعداد 1038 ہو گئی

    بھٹو کے شہر میں ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز کی تعداد 1038 ہو گئی

    کراچی: سندھ ایڈز زدہ ہونے لگا ، اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو اور اطراف کے علاقوں میں ایڈز کیسز کے سرکاری اعداد و شمار کر دیے،تفصیلات کے مطابق سندھ کے محکمہ صحت نے ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز کی تعداد ایک ہزار 38 ہو گئی ہے۔

    دوسری طرف محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی پازیٹو کیسز میں بچوں کی تعداد بڑھ کر 833 ہو گئی ہے، جاری رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں 34 ہزار 299 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔یاد رہے عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے تحصیل اسپتال رتوڈیرو کا دورہ کیا تھا، عالمی ماہرین نے بلڈ اسکریننگ کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گرمی میں اسکریننگ کٹس کو فریج یا آئس باکس میں رکھنے کی ہدایات دی تھیں۔

  • اب سیاست نہیں خدمت چلے گی ؛پنجاب میں میڈیکل کالجوں اور ٹیچنگ اسپتالوں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی

    اب سیاست نہیں خدمت چلے گی ؛پنجاب میں میڈیکل کالجوں اور ٹیچنگ اسپتالوں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی

    لاہور:خدارا سیاست نہیں مریضوں کا علاج کرو ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں اور ٹیچنگ اسپتالوں میں سیاسی سرگرمیوں، ریلیوں اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی۔محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے جاری مراسلے کے مطابق سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل تعلیمی اداروں میں ہرقسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی

    حکومت کی طرف سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب طبی تعلیمی اداروں میں حکومت مخالف بینر اور پوسٹر لگانے کی بھی ممانعت ہو گی ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جو ملازم سیاست کریں گے اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے نہیں نبھائیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

  • خبردار ! پھل کھانے کے فوراً بعد پانی پینا نقصان دہ ہوسکتا ہے ، ماہرین طب

    خبردار ! پھل کھانے کے فوراً بعد پانی پینا نقصان دہ ہوسکتا ہے ، ماہرین طب

    نئی دہلی : پانی اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے مگر اس کے استعمال کے بھی کچھ اوقات اور کچھ طریقے ہیں ، ماہرین طب نے پھل کھانے کے بعد جلدی پانی پینے کو نقصان دہ قرار دیا ہے. ویسے بھی ہمارے ہاں گرمیوں کے موسم میں زیادہ پانی پینے اور تازہ پھل کھانے کی خاص تاکید کی جاتی ہے، کیونکہ یہ دونوں منرلز اور غذائیت سے بھرپور ہیں، جو شدید گرمی میں بھی انسانی جسم کو تروتازہ رکھتے ہیں۔ لیکن ایک اہم سوال جو اکثر لوگ پوچھتے ہیں وہ یہ ہے کہ پھل کھانے کے بعد پانی پی سکتے ہیں یا نہیں؟

    بھارتی ماہر غذائیت ’پوجا مکھیجا‘ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ کافی عرصے سے ایک طویل بحث جاری تھی کہ پھلوں کو کھانے کا بہترین وقت کون سا ہے؟ تحقیق کے بعد ماہرین نے بتایا کہ پورے دن میں پھل کو کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے، یہ صحت کے لیے بہترین ہے۔ لیکن یہ سوال اب بھی وہیں کا وہیں ہے کہ کیا پھل کھانے کے بعد پانی پینا صحیح ہے؟

    بھارتی ماہر غذائیت ’پوجا مکھیجا‘ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اس حوالے سے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پھل کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے سختی سے پرہیز کیا جانا چاہیے کیونکہ ایک عام بات جو اس سے متعلق کہی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ پھلوں کے کھانے کے بعد فوراً پانی پینا پیٹ میں درد کی وجہ بن سکتا ہے کیونکہ پھلوں میں بہت زیادہ مقدار میں شوگر (فریکٹوز کی شکل میں) پائی جاتی ہے، اس لیے پھلوں پر پانی پینے سے معدے میں مختلف قسم کے انفیکشنز ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

    بھارتی ماہر غذائیت ’پوجا مکھیجا‘ کا اپنی رپورٹ کی رپورت کے مطابق ایک اور ماہرصحت کا کہنا ہے کہ کیلا کھانے کے بعد پانی (خصوصاً ٹھنڈا پانی) پینا صحت کے لیے نقصان دہ ہے، کیونکہ کیلا اپنی موروثی خصوصیات کی وجہ سےکھانا ہضم کرنا مشکل بنا دیتا ہے۔ البتہ کیلا کھانے کے 15 سے 20 منٹ بعد پانی پیا جاسکتا ہے۔

    ھارتی ماہر غذائیت ’پوجا مکھیجا‘نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ترشہ پھلوں اور زیادہ پانی پر مشتمل پھلوں کے بعد بالکل بھی پانی نہیں پینا چاہیے لیکن پھلوں کے ہضم ہونے کے بعد یعنی کم از کم آدھے گھنٹے یا ایک گھنٹے بعد پانی پی سکتے ہیں

  • بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا فیصلہ

    بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا فیصلہ

    لاہور : مریضوں کو بہتر سے بہتر اور بروقت صحت کی سہولیات پہنچانے والے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ ، اطلاعات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا ٹیچنگ ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا فیصلہ، آڈٹ کے دوران ڈاکٹر اورعملے کی حاضری چیک کرنے سمیت ہسپتالوں میں موجود سہولیات، طبی مشینری کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات کو مراسلہ جاری کردیا گیا، ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہوں کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کلینیکل آڈٹ کی ٹیمیں جلد کام شروع کر دیں گی۔

    سپیشلائزڈ ہیلتھ محکعمے کی طرف سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتیں اور علاج کی فراہمی پر مریضوں کے اعتماد کا جائزہ لیا جائے گا، کلینیکل آڈٹ میں ہسپتالوں کے پاس دستیاب طبی مشینری اور املاک کی دیکھ بھال، صفائی سمیت انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی کا بھی احاطہ کیا جائے گا

  • سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم عدم توجہی کا شکار، محکمہ تعلیم نے رپورٹ مانگ لی

    سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم عدم توجہی کا شکار، محکمہ تعلیم نے رپورٹ مانگ لی

    لاہور: ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیا ، محکمہ تعلیم نے رپورٹ طلب کرلی ، اطلاعات کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئے مانیٹرنگ افسران کو آن لائن رپورٹنگ کرنے کی ہدایت کردی، مانیٹرنگ افسران کیلئےدورہ کےدوران سکول کی صفائی ستھرائی کی دو تصاویرویب سائٹ پرلازمی اپ لوڈکرنا ہونگی۔

    سکول ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق احکامات سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئے مستقل اقدامات نہ کیے جانے پر جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق مانیٹرنگ افسران دورے کے دوران سکول کی صفائی ستھرائی کی تصاویر لازمی لیں گے۔

    محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایم اوز کو ہر سکول سے کم از کم دو تصاویر اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا، مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ ایم اوز کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

  • روزانہ کولڈ ڈرنک پینے موت کاخطرہ بڑھ جاتا ہے، نئی تحقیق نے ہلچل مچا دی

    روزانہ کولڈ ڈرنک پینے موت کاخطرہ بڑھ جاتا ہے، نئی تحقیق نے ہلچل مچا دی

    پیرس:کولڈ ڈرنک پینے والوں کے لیے ایک حوالے سے بری خبر کہ کولڈ ڈرنک پینے والوں کو موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں لیکن دوسری طرف اچھی خبر اس لیے کہ آخر ماہرین نے کولڈ ڈرنک پینے والوں کو نقصانات سے آگاہ کرکے اس سے بچنے کا موقع فراہم کردیا ہے. اس حوالے سے دس یورپی ممالک میں 451,000 افراد پر بیس سال تک کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کولڈ ڈرنک پینے والوں کی زندگی کم ہوجاتی ہے اور ان کےلیے ناگہانی موت کا خطرہ، کبھی کبھار کولڈ ڈرنک پینے والوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔

    تفصیلات میڈیکل ریسرچ جرنل ’’جاما انٹرنل میڈیسن‘‘ کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کی بات کریں تو روزانہ دو یا دو سے زیادہ بوتل کولڈ ڈرنک پینے والے لوگوں کی اوسط عمر، مہینے میں ایک سے دو بار کولڈ ڈرنک پینے والوں کے مقابلے میں 16 سال تک کم ہوجاتی ہے جبکہ ان میں ناگہانی موت واقع ہونے کا خطرہ بھی غیرمعمولی طور پر زیادہ ہوتا ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ ’’شوگر فری‘‘ یا ’’ڈائٹ‘‘ اور شکر والی کولڈ ڈرنک، دونوں کے اثرات میں بہت زیادہ فرق نہیں دیکھا گیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید اس کی وجہ شکر نہیں بلکہ وہ دوسرے اجزاء ہیں جو کولڈ ڈرنک کی تیاری میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں؛ البتہ ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

    میڈیکل ریسرچ جرنل ’’جاما انٹرنل میڈیسن‘‘ کی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ طویل عرصے تک زیادہ کولڈ ڈرنک پینے والے لوگ کولون کینسر اور پارکنسن کے علاوہ مختلف دماغی امراض کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو سکتے ہیں؛ دل اور شریانوں کی کوئی بیماری ان کی جان لے سکتی ہے؛ جبکہ وہ پیٹ کی کسی جان لیوا بیماری کا شکار بھی بن سکتے ہیں۔ یعنی کسی بھی طبّی وجہ سے ان کی ناگہانی موت کے امکانات، کولڈ ڈرنک نہ پینے والے افراد کے مقابلے میں واقعی بہت زیادہ ہوتے ہیں۔اس تحقیق کی تفصیلات میڈیکل ریسرچ جرنل ’’جاما انٹرنل میڈیسن‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

  • مفت علاج اورٹیسٹ کی سہولت واپس کیوں لی ، شہری نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

    مفت علاج اورٹیسٹ کی سہولت واپس کیوں لی ، شہری نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں سرکاری ہپستالوں سے متعلق حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں مفت علاج اورٹیسٹ کی سہولت ختم کرنےپرقانونی اعتراضات اٹھائےگئے، یہ درخواست رانا سکندر کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے

    ·
    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج اور ٹیسٹوں کی سہولت ختم کرنے کا اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے. اطلاعات کے مطابق درخواست گزار رانا سکندر نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے غریب آدمی سے سرکاری ہسپتالوں سے مفت علاج اور مفت ٹیسٹوں کی سہولت واپس لے کر ظلم کیا ہے. عدالت نے اس درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کردیا ہے،