Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • خالدہ ضیا کے بیٹے ،  آئی ایس آئی اور لندن کے منصوبے نے ڈھاکہ میں بغاوت کو ہوا دی: بنگلہ دیشی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف

    خالدہ ضیا کے بیٹے ، آئی ایس آئی اور لندن کے منصوبے نے ڈھاکہ میں بغاوت کو ہوا دی: بنگلہ دیشی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف

    بنگلہ دیش کی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے کا منصوبہ لندن میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ تعاون سے تیار کیا گیا تھا۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی نے حسینہ حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنے اور اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو بحال کرنے کی کوشش کی، جو کہ پاکستان کی حامی جماعت مانی جاتی ہے۔بنگلہ دیشی حکام نے ثبوت کے ساتھ دعویٰ کیا ہے کہ بی این پی کے قائم مقام سربراہ اور خالدہ ضیا کے بیٹے، طارق رحمان نے سعودی عرب میں آئی ایس آئی کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد حکومت کو گرانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنا تھا۔
    احتجاج کی شدت سے پہلے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کئی "اینٹی-بنگلہ دیش” ہینڈلز نے احتجاجات کو ہوا دی۔ شیخ حسینہ حکومت کے خلاف 500 سے زائد منفی ٹویٹس کی گئیں، جن میں کئی پاکستانی ہینڈلز شامل تھے۔ذرائع کے مطابق، چینی حکومت نے بھی آئی ایس آئی کے ذریعے ان احتجاجات کو بڑھانے میں کردار ادا کیا، جس کا مقصد حسینہ حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنا تھا۔ احتجاج کی شدت اور مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو مجبوراً عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا اور وہ فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہو گئیں۔یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بنگلہ دیش کی داخلی سیاست میں بیرونی عناصر کی مداخلت کتنی زیادہ ہو سکتی ہے، اور اس کے خطے کی سلامتی پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس رپورٹ نے خطے میں جیوپولیٹیکل پیچیدگیوں کو مزید گہرا کر دیا ہے اور مختلف ممالک کی مداخلتوں کا انکشاف کیا ہے۔

  • بنگلادیش فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، میجر جنرل ضیاء الاحسن برطرف

    بنگلادیش فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، میجر جنرل ضیاء الاحسن برطرف

    ڈھاکہ: بنگلادیش کی فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، میجر جنرل ضیاء الاحسن کو ان کی ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ میجر جنرل ضیاء الاحسن نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر (این ٹی ایم سی) کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔ این ٹی ایم سی وزارت داخلہ کے ماتحت ایک اہم انٹیلی جنس ایجنسی ہے، جس کی ذمہ داری ملکی صورتحال پر نظر رکھنا، اعداد و شمار جمع کرنا، اور کمیونیکیشن مواد کی ریکارڈنگ شامل ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ایجنسی ای میلز، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی اور فون کالز ریکارڈ کرنے کی بھی اجازت رکھتی ہے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل سیف العالم کو وزارت خارجہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمان کو آرمی ٹریننگ اور ڈاکٹرائن کمانڈ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ میجر جنرل ضیاء الاحسن کی جگہ میجر جنرل ردوان الرحمان کو نیا ڈائریکٹر جنرل این ٹی ایم سی مقرر کیا گیا ہے۔یہ تقرریاں اور تبادلے بنگلادیش میں جاری سیاسی اور سماجی بحران کے دوران سامنے آئے ہیں۔ حالیہ واقعات کے پس منظر میں، بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے طلبہ کے احتجاج کے بعد اقتدار چھوڑ دیا تھا اور فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت روانہ ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد آرمی چیف نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔
    صدر کے احکامات کے مطابق، اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو بھی جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ تاہم، بنگلادیش میں حالات ابھی تک معمول پر نہیں آئے ہیں اور نظام زندگی مفلوج ہے۔یہ اقدامات بنگلادیش کے سیاسی منظرنامے میں ایک بڑے تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں، جہاں فوج نے اہم عہدوں پر نئی تقرریاں کرکے ملک کی سمت متعین کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس دوران عوام کی نظروں میں مستقبل کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہوگا تاکہ ملک میں استحکام اور امن قائم ہوسکے۔

  • بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

    بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

    شیخ حسینہ مشکل میں پھنس گئی، امریکا نے حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کر دیا ہے

    حسینہ واجد بھارت میں ہیں، گزشتہ روز بنگلہ دیش سے حسینہ واجد بھارت فرار ہو گئی تھیں،بھارت میں حسینہ واجد کو محفوظ مقام پر رکھا گیا ہے، اب اطلاع آئی ہے کہ حسینہ واجد کا امریکا نے ویزہ منسوخ کر دیا ہے، حسینہ واجد نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی ہے،تاہم ابھی تک برطانیہ نے کوئی جواب نہیں دیا،حسینہ واجد انتظار میں ہیں کہ انہیں برطانیہ میں سیاسی پناہ مل جائے تاہم برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے بنگلہ دیش میں تشدد آمیز واقعات کی تحقیقات کے مطالبے نے ان کے لندن جانے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے

    برطانوی حکومت نے بنگلہ دیش میں حالیہ بحران کی اقوام متحدہ کی سربراہی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ہنگامہ آرائی کی آزادانہ تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے اور بنگلہ دیش کے پرامن اور جمہوری مستقبل کی حمایت کے لیے برطانیہ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے اعلان کے بعد حسینہ واجد نے کسی اور ملک میں پناہ لینے کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے،خبر رساں ادارے ڈیلی سن کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کو سیاسی پناہ دینے کے حوالے سے برطانیہ حکومت کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے،حسینہ واجد کی بہن ریحانہ لندن کی شہری ہیں

    حسینہ کو بھارت لانے والا فوجی طیارہ واپس بنگلہ دیش روانہ
    حسینہ واجد سے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال کی ملاقات ہوئی ہے، حسینہ واجد کو بھارت لے کر آنے والا بنگلہ دیشی فوج کا سی 130 طیارہ عملے کے 7 افراد سمیت واپس ڈھاکا روانہ ہوگیا ہے،اجیت ڈووال کی ملاقات کے دوران بھارت کے فوجی و انٹیلیجنس حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی بیٹی صائمہ واجد جو اقوام متحدہ کی اہلکارہیں سے بھی ملاقات کی ہے،حسینہ واجد جہاں ٹھہری ہوئی ہیں وہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں، بھارتی فضائیہ بھی الرٹ ہے، پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے، ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کو وقفے وقفے سے پرواز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    حسینہ واجد بھارت ہی کیوں آئی؟ بھارتی میڈیا نے سوالات اٹھا دیئے
    حسینہ واجد یوپی میں گیسٹ ہاؤس میں‌مقیم ہیں، انہیں گیسٹ ہاؤس سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے،حسینہ واجد سے آج کچھ رشتے داروں نے ملاقات کی ہےا ور اس کے بعد وہ لندن روانہ ہو گئے ہیں جو حسینہ کی سیاسی پناہ کی کوشش کریں گے،حسینہ واجد بھارت کا ماہ جون میں دو بار دورہ کر چکی ہیں،9 جون کو حسینہ مودی کی تقریب حلف برداری میں بھارت آئی تھیں،اسکے دو ہفتوں بعد حسینہ نے پھر بھارت کا دورہ کیا تھا اور مودی سمیت دیگر سے ملاقات کی تھی،گزشتہ پانچ برسوں میں حسینہ کی مودی سے 10 ملاقاتیں ہوئی ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد 15 دن کے بعد حسینہ دوبارہ کیوں بھارت آئی تھی،کیا حسینہ کو پہلے سے ان معاملات کا علم تھا؟ حسینہ خوفزدہ تھی اور مودی سے مدد مانگنے آئی تھی؟ کیا حسینہ جانتی تھی کہ آنے والا وقت اس کے لئے اچھا نہیں ہے اس لئے وہ بھارت سے تعلقات کو بہتر کرنا چاہتی تھیں، عام طور پر ایسا نہیں دیکھا جاتا کہ کوئی سربراہ مملکت اتنے کم عرصے میں دورہ کرے

    بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

    حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

    بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی ہیں،

    حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

    شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی

    شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا 

    بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل

    بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

  • بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

    بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

    بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے عبوری انتظامیہ کی تشکیل کے لیے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے

    بنگلہ دیشی صدر شہاب الدین نے طلبا کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل ہی پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے،بنگلہ دیشی صدر نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طلبا تحریک کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کیا ہے

    علاوہ ازیں بنگلہ دیش میں یکم جولائی سے 5 اگست تک طلبا تحریک اور مختلف مقدمات میں حراست میں لیے گئے افراد کو بھی رہا کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے نوبیل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات ڈاکٹر محمد یونس نے عبوری حکومت کا مشیر بننے کی پیشکش قبول کرلی،انکے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس پیرس میں ہیں وہ طبی معائنہ کروانے گئے ہیں جس کے بعد وہ فوری بنگلہ دیش واپس آئیں گے،شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے ڈاکٹر یونس پر 190 مقدمات قائم کیے تھے اور وہ اس وقت ضمانت پر ہیں

    قبل ازیں بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے رہنماؤں نے صدر محمد شہاب الدین کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کیلئے چند گھنٹوں کی مہلت دی تھی،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں جاری تحریک کے دورا ن طلبا نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ بنگلہ دیش میں آگ لگانے کے واقعات اور فرقہ ورانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں اور ایسے لوگوں کو تحریک کو ہائی جیک کرنے سے روکنا ہوگا،طلبہ نے بنگلادیشی صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ 3 بجے تک پارلیمنٹ کو تحلیل کردیں اور ان کے دیے گئے ناموں پر مشتمل عبوری حکومت بنائی جائے، طلبہ نے عبوری حکومت کے لیے نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کا نام دیا ہے جب کہ دیگر نام آج دیے جائیں گے، بنگلہ دیش کے آرمی چیف بھی آج طلبہ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

    طلبا تحریک کے کوآرڈنیٹر محمد ناہد اسلام، آصف محمود اور ابوبکر مجومدار نے کہا ہے کہ محمد یونس بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ہوں گے .

    حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹنے والے یہی نوجوان اب ملک کو درست سمت کی طرف لے کر جائیں گے، ڈاکٹر محمد یونس ن
    دوسری جانب بنگلہ دیش کے نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس نے حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد ملک کو آزاد قرار دے دیا،ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری تشدد کے بعد شیخ حسینہ واجد کے خاتمے سے بنگلادیش اب ایک آزاد ملک ہے،جب تک حسینہ واجد ملک میں تھیں ہم ایک مقبوضہ ملک میں تھے کیونکہ وہ ایک مقبوضہ فورس، ڈکٹیٹر اور فوجی جنرل کی طرح رویہ رکھتی تھیں اور ہر ایک ایک چیز پر کنٹرول چاہتی تھیں لیکن آج بنگلادیش کا ہر شہری خود کو آزاد محسوس کررہا ہے،ملک میں مظاہرین کی جانب سے تشدد اور احتجاج شیخ حسینہ کے خلاف غصے کا اظہار تھا، شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹنے والے یہی نوجوان اب ملک کو درست سمت کی طرف لے کر جائیں گے اور اس کی سربراہی کریں گے

    حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

    بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی ہیں،

    حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

    شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی

    شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا 

    بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل

    بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

  • حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

    حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

    حسینہ واجد بنگلہ دیش سے بھارت بھاگیں تو مظاہرین وزیراعظم ہاؤس گھسے اور جو جو ملا اٹھا کر چل دیئے

    مظاہرین کی وزیراعظم ہاؤس میں لوٹ مار اور سامان لے جانے کی ویڈیو ز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں،ایک شخص حسینہ واجد کی اٹیچی لے کر جا رہا تھا ،ا س سے پوچھا گیا کہ اس کے اندر کیا ہے، سامان لے جانے والے شخص کا کہنا تھا کہ "اس کے اندر حسینہ واجد کی ساڑھیاں ہیں جو میں اپنی بیوی کو دوں گا اور اسے وزیراعظم بناؤں گا ".

    حسینہ واجد کے گھر سے کئی تصاویر و ویڈیو سامنے آ چکی ہیں، حسینہ کی رہائشگاہ میں داخل ہو کر مظاہرین نے کھانا بھی کھایا اس کی ویڈیو بھی وائرل ہو چکی ہے، شہری اپنے ہاتھوں میں قیمتی سامان لے کر جا رہے ہیں تصاویر سامنے آ چکی ہیں،غیر ملکی خبر ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو سے بھی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے، سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ویڈیو وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کی ہی ہے۔

    ایک صارف نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے شیخ حسینہ کی رہائش گاہ سے چولی، مچھلی، ساڑھی، بلاؤز، یہاں تک کہ کوڑے دان تک لوٹ لیا۔ایک بلوائی نے تو ساڑھی بھی پہن لی تھی۔انہوں نے اس کے کچن سے برتن لوٹ لیے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ بنگلہ دیشی عوام وزیراعظم ہاؤس میں گھس گئی،کوئی وزیراعظم ہاؤس میں کھانا انجوائے کرتا رہا، کوئی حسینہ واجد کی ساڑھی لے گیا، کوئی بیڈ پر لیٹ گیا، کوئی مچھلی،پالتو جانور لے گیا۔۔آج بنگلہ دیش حقیقی معنوں میں آزاد ہوگیا

    بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی ہیں،

    حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

    شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی

    شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا 

    بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل

    بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

  • بینکر کی اہلیہ نے لندن میں 14 ملین پاؤنڈ کا گھر ، گولف کورس ضبط کر نے پر رضا مندی ظاہر کر دی

    بینکر کی اہلیہ نے لندن میں 14 ملین پاؤنڈ کا گھر ، گولف کورس ضبط کر نے پر رضا مندی ظاہر کر دی

    ‘میک مافیا’ کے حکم کے بعد جیل میں بند بینکر کی اہلیہ نے لندن میں 14 ملین پاؤنڈ کا گھر اور گولف کورس ضبط کر نے پر رضا مندی ظاہر کی ہے
    برطانیہ کے "میک مافیا” قوانین کا نشانہ بننے کے بعد جیل میں بند بینکر کی اہلیہ نے £14 ملین کا نائٹس برج ہاؤس اور ایک گولف کلب ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ضمیرا حاجیئیوا ، جس نے ایک دہائی میں Harrods میں £16m سے زیادہ اور ایک دن میں £600,000 خرچ کیے – کی چھ سال تک نیشنل کرائم ایجنسی نے تحقیقات کیں،ایجنسی نے کہا کہ اس کی "کوئی معقول وضاحت” نہیں ہے کہ اس نے جائیدادوں کی ادائیگی کیسے کی اور ممکنہ طور پر یہ رقم فراڈ، غبن اور منی لانڈرنگ سے آئی۔

    وہ 2018 میں برطانیہ کے پہلے غیر واضح ویلتھ آرڈر (UWO) سے متاثر ہونے کے بعد انہیں ترک کر رہی ہے، جسے بی بی سی کرائم سیریز اور کتاب کے نام پر نام نہاد "McMafia” قوانین کے تحت متعارف کرایا گیا تھا۔

    مسز حاجیوا کے شوہر، جہانگیر حاجییو، 2001 سے 2015 تک انٹرنیشنل بینک آف آذربائیجان کے چیئرمین تھے لیکن اب وہ وہاں دھوکہ دہی اور غبن سمیت دیگر الزامات کے تحت 16 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔این سی اے نے مارچ 2021 میں دو جائیدادوں کو منجمد کرنے اور جون 2023 میں سول ریکوری آرڈر کے لیے درخواست دی۔پچھلے ہفتے، عدالت نے مؤخر الذکر حکم دیا – یعنی جائیداد کی قیمت کا 70% ضبط کر لیا جائے۔ مسز حاجیوا پہلے بھی اس اقدام کے خلاف لڑ چکی تھیں۔

    این سی اے نے کہا کہ آذربائیجان کے بینک سے متعدد کھاتوں کے ذریعے رقوم کی منتقلی کی متعدد مثالیں ہیں ، اسکوٹ میں نائٹس برج ہاؤس اور مل رائڈ گالف کلب کو کس طرح خریدا گیا اس کے بارے میں "کوئی معقول وضاحت” پیش نہیں کی گئی۔

    خیال ہے کہ گھر کے لیے رقم آئی بی اے کے دو اکاؤنٹس سے آئی ہے – دوبارہ متعدد غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے چھپائی گئی ،عدالت کے فیصلہ کے باوجود کہ جائیدادوں کو غیر قانونی فنڈز استعمال کرنے پر ادا کیا گیا، اس نے اس بات کا کوئی پتہ نہیں لگایا کہ آیا مسز حاجیوا کو معلوم تھا کہ پیسہ کہاں سے آیا۔اس کیس میں پہلے جاری کردہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح اس نے 2006 اور 2016 کے درمیان £ 16 ملین خرچ کرنے کے ایک حصے کے طور پر ہیروڈس میں ایک ہی دن میں £ 600,000 خرچ کئے تھے،تحقیقات کے دوران کرسٹیز سے £400,000 مالیت کے زیورات بھی ضبط کیے گئے

    این سی اے سے تعلق رکھنے والے Tim Quarrelle نے کہا کہ افسران نے "متعدد دائرہ اختیار میں شیل کمپنیوں کے ذریعے بین الاقوامی بینکنگ سسٹم میں ان فنڈز کی پیچیدہ نقل و حرکت کو ٹریک کرنے کے لیے انتھک محنت کی”

  • عراق میں امریکی ایئر بیس پر راکٹ حملہ، متعدد امریکی فوجی زخمی

    عراق میں امریکی ایئر بیس پر راکٹ حملہ، متعدد امریکی فوجی زخمی

    عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا ہے جس میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں،

    امریکی حکام نے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی تصدیق کی ہے، حملہ الاسد ایئر بیس پر کیا گیا ہے،الاسد ایئر بیس پر دو راکٹ فائر کئے گئے تھے جن میں سے ایک بیس کے اندر آ کر گرا تھا جس کے نتیجے میں کئی امریکی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے،عراق میں ایئر بیس پر حملے کے بعد امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اڈے پر ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں،حملے کے بعد امریکی ایئر بیس پر دھویں کے بادل نظر آئے،حملے کے بعد ایئر بیس پر بھگدڑ مچ گئی تھی.امریکی دفاعی حکام کے مطابق الاسد ایئر بیس پر موجود فوجی ابھی تک زخمیوں اور نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ سات فوجی اور عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

    فروری کے بعد سے ہونے والے حملوں میں پہلی مرتبہ امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی جا سکی کہ حملہ کس نے کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے مابین حماس رہنما اسماعیل ھانیہ کی شہادت کے بعد تناؤ موجود ہے۔

    امریکی ایئر بیس پر حملہ ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے

    اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

    حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمران خان کی پراسرار خاموشی،56 گھنٹے بعد دیا ردعمل

    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

    حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

    سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

    مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

    مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

  • حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

    حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

    بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد نےبرطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کر دی۔

    بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق حسینہ نے لندن میں سیاسی پناہ مانگی ہے، اطلاعات کے مطابق بھارت نے حسینہ واجد کو پناہ دینے سے انکار کر دیا تھا،وہ گزشتہ روز بنگلہ دیش سے فرار ہو کر بھارت پہنچی تھیں، بھارت میں اجیت دوول نے حسینہ واجد سے ملاقات کی تھی،حسینہ واجد کو خفیہ مقام پر بھارت میں رکھا گیا ہے، حسینہ واجد کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی ہے،حسینہ واجد دہلی میں ہیں، اجیت دوول سے ملاقات کے بعد بھارتی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم مودی کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا تھا،حسینہ واجد کو لندن میں سیاسی پناہ کی اجازت مل گئی تو وہ بھارت سے لندن یا پھر فن لینڈ جائیں گی،حسینہ سے نئی دہلی میں اپنی بیٹی صائمہ واجد سے ملاقات کا بھی امکان ہے، حسینہ واجد کا بیٹا امریکا میں ہے،

    بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد جب بنگلہ دیش سے فرار ہوئیں اس وقت مظاہرین حسینہ واجد کے گھر میں گھس چکے تھے، مظاہرین نے حسینہ واجد کے گھر میں موجود سامان کو مال غنیمت سمجھ کر اٹھایا جس کے ہاتھ میں جو آیا ساتھ لے کر گیا، شہریوں کی تصویریں بھی وائرل ہوئی ہیں جس میں شہریوں کے ہاتھوں میں مختلف سامان نظر آیا ہے، کوئی بکرا، کوئی بطخ، کوئی صوفہ سیٹ، کوئی قرآن مجید، حتیٰ کی حسینہ واجد کی ساڑھیاں بھی مظاہرین لے اڑے.

    حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے، بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے شیخ حسینہ کے ملک چھوڑنے کے چند گھنٹوں بعد ہی جنوری 2024 کے انتخابات کے بعد تشکیل پانے والی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے،

    حسینہ حکومت کے خاتمے کے بعد مظاہرین نے جیسور میں عوامی لیگ کے ضلعی سیکرٹری جنرل شاہین چکلا دار کے ہوٹل کو بھی آگ لگا دی

    بنگلہ دیشن میں عبوری حکومت بنانی ہے تو اس کا خاکہ ہم دیں گے،طلبا رہنما
    بنگلہ دیش کے طالب علم رہنماؤں نے کہا ہے کہ فوج کی حمایت یافتہ حکومت قبول نہیں، ملک میں عبوری حکومت بنانی ہے تو اس کا خاکہ ہم دیں گے،بنگلہ دیش کے طلباء رہنماؤں ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکر مازوم دار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عبوری حکومت کا خاکہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں جاری کردیا جائے گا جو کہ نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کے زیر قیادت ، طلبہ پہلے ہی ڈاکٹر یونس سے بات کرچکے ہیں اور انہوں نے عبوری حکومت میں کردار پر آمادگی ظاہر کردی ہے، دیگر آج دیے جائیں گے،عبوری قومی حکومت میں سول سوسائٹی سمیت سب کی نمائندگی یقینی ہوگی۔دوسری جانب ڈاکٹر محمد یونس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شیخ حسینہ واجد نے شیخ مجیب الرحمان کی میراث تباہ کردی تھی، بنگلہ دیش اب آزاد ہوگیا ہے

    بنگلہ دیش کی فوج نے آج سے ملک میں کرفیو اٹھانے اور تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے،بنگلہ دیش میں آج صبح اسکول کھل گئے ہیں تاہم کلاس رومز خالی ہیں،اساتذہ تعلیمی اداروں میں پہنچ گئے لیکن طلبا نہیں پہنچے،

    بنگلہ دیشی عوام اقوام متحدہ کے زیرِ قیادت مکمل اور آزاد تحقیقات کے مستحق ہیں،برطانیہ
    برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بنگلہ دیش کے حالات کا اقوام متحدہ کے تحت تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے،برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی عوام اقوام متحدہ کے زیرِ قیادت مکمل اور آزاد تحقیقات کے مستحق ہیں، برطانیہ بنگلہ دیش کا پُرامن اور جمہوری مستقبل یقینی بنانے کیلئے اقدامات دیکھنا چاہتا ہے بنگلہ دیش میں تمام فریقین امن کی بحالی کیلئے، تشدد اور مزید ہلاکتیں روکنے میں تعاون کریں۔

    بنگلہ دیشی آرمی چیف کا چین کی جانب جھکاؤ ہے، حسینہ کو ایک برس قبل بتایا گیا تھا
    دوسری جانب بھارتی اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حسینہ واجد کو اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ بنگلہ دیشی آرمی چیف کا چین کی جانب جھکاؤ ہے، بھارتی نیشنل سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے جون 2023ء میں حسینہ واجد کو آگاہ کیا تھا،بنگلہ ددیشی آرمی چیف نے مظاہرین کو روکنے کے بجائے وزیراعظم کو الٹی میٹم دیا، خالدہ ضیاء کی رہائی سے واضح ہے کہ اسلام پسند سیاست میں آگے آئیں گے۔

    حسینہ واجد سروسز چیف پر برسیں،سروسز چیفس نے "حسینہ” کو کیا کہا تھا؟
    حسینہ واجد بنگلہ دیش سے کیسے فرار ہوئیں اور آخری وقت میں کیا کرنا چاہتی تھیں بنگلہ دیش کے اخبار نے تفصیلات لکھی ہیں،بنگلہ دیش کے اخبار پروتم آلو کے مطابق حسینہ واجد مظاہرین کی خلاف طاقت کا استعمال کرنا چاہتی تھی اور انہوں نے پیر سے کرفیو اس وقت کرنے کے احکامات دیے تھے لیکن 9 بجے کے قریب مظاہرین نے کرفیو توڑنا شروع کر دیا اس پر حسینہ واجد نے تین سروسز چیف اور پولیس کے انسپیکٹر جنرل کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا،اجلاس کے دوران حسینہ واجد سروسز چیف پر برس پڑیں اور کہا کہ مظاہرین کے خلاف خاطرخواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے ، بکتر بند گاڑیوں پر چڑھنے والے مظاہرین کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی،اس دوران سروسز چیف اور آئی جی نے حسینہ واجد کو سمجھانے کی کوشش کی کہ حالات کنٹرول سے باہر ہو گئے ہیں،اجلاس کے دوران حسینہ کا اپنے بیٹے سے بھی رابطہ ہوا اور انہوں نے والدہ کو سمجھایا،حسینہ واجد اقتدار فوج کے حوالے کرنے کو تیار نہیں تھی اور انہوں نے سروس سروسز چیف کو یاد دلایا کہ ان کی تقریریں انہوں نے ہی کی ہیں تاہم خاندان سے صلاح و مشورے کے بعد حسینہ واجد استعفی دینے کو تیار ہو گئیں
    ،اقتدار چھوڑنے سے پہلے وہ ایک تقریر ریکارڈ کرانا چاہتی تھیں لیکن حسینہ کو آگا کیا گیا کہ مظاہرین وزیراعظم ہاؤس کی طرف بڑھ رہے ہیں اور انہیں وہاں پہنچنے میں 45 منٹ سے زیادہ نہیں لگیں گے اگر مظاہرین پہنچ گئے تو حسینہ واجد کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔

    بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے قریبی افسران بھی بھارت جانے کےلیے بیتاب
    حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد بنگلہ دیش میں ان سرکاری افسروں کی شامت آگئی ہے جو عوامی لیگ کے 15 سالہ اقتدار کے دوران حسینہ واجد کے قریب رہ کر مزے کرتے رہے، بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے شہری ایسے افسران کو تلاش کر رہے ہیں جو حسینہ واجد کے قریبی تھے،وہ افسران اپنی شناخت چھپا رہے ہیں اور کئی افسران نے حسینہ واجد کی طرح فی الفور بھارت جانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن وہ نہیں جا سکتے کیونکہ بھارت نے سرحد بند کر دی ہے،کئی سرکاری افسران نے ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کرکے استدعا کی ہے کہ پاسپورٹ یا ویزا نہ ہونے کی صورت میں بھی انہیں بھارت میں داخل ہونے دیا جائے کیونکہ اگر وہ اپنے ملک میں کسی ٹولے کے ہتھے چڑھ گئے تو زندہ نہیں بچیں گے،بنگلہ دیش کے اندر ڈھاکہ ایئر پورٹ بند ہے، پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں، ریلوے بھی بند ہے،

    نیویارک میں بنگلہ دیش کے قونصل خانے سے شیخ مجیب کی تصاویر مظاہرین نے ہٹا دیں
    شیخ حسینہ واجد کے خلاف بنگلہ دیش سے شروع ہونے والے مظاہرے امریکہ پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق خالدہ ضیا کی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے حامیوں نے نیویارک میں بنگلہ دیش کے قونصل خانے پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے عمارت سے شیخ مجیب الرحمان کی تصاویر ہٹا دیں۔ قونصل خانے کا عملہ مظاہرین کو روکنے میں ناکام رہا۔

    بنگلہ دیش کے سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملک سے فرار کی ناکام کوشش ،گرفتار کر لیا گیا
    ڈھاکا:بنگلہ دیش کے سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملک سے فرار کی ناکام کوشش ہو گئی ہے،سابق وزیر کو ڈھاکا ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا،محمد حسن محمود کو بنگلہ دیش کی فوج نے پرواز میں ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ، وہ دوسرے ہائی پروفائل وزیر ہیں جنہیں آج گرفتار کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش پولیس کے ایک متنازعہ ڈی آئی جی کو بھی آج پہلے فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔

    شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی

    شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا 

    بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل

    بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

  • بنگلادیش میں موجودہ سیاسی بحران پر یورپی یونین کا ردعمل: جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کے احترام پر زور

    بنگلادیش میں موجودہ سیاسی بحران پر یورپی یونین کا ردعمل: جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کے احترام پر زور

    بنگلادیش میں جاری حالیہ ہنگامہ آرائی اور مظاہروں پر یورپی یونین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ یورپی یونین بنگلادیش میں رونما ہونے والے واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ملک میں امن و امان کی بحالی اور جمہوری اصولوں کے احترام پر زور دیا ہے۔بنگلادیشی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقار الزمان کے قوم سے خطاب کے بعد جوزپ بوریل نے یورپی یونین کی جانب سے پرسکون رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کے مکمل احترام کے ساتھ جمہوری طور پر منتخب حکومت کی طرف منظم اور پرامن منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔

    یورپی یونین نے حالیہ مظاہروں کے دوران ہونے والے المناک جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہیں۔ جوزپ بوریل نے کہا کہ یورپی یونین نے جنرل وقار الزمان کی طرف سے دی گئی یقین دہانیوں کا نوٹس لیا ہے کہ صورت حال کو پرامن طریقے سے نمٹایا جائے گا اور تمام غیر قانونی قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی۔یورپی یونین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے احتساب پر زور دیا اور کہا کہ جن لوگوں کو من مانے طور پر حراست میں لیا گیا ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ جوزپ بوریل نے کہا کہ بنگلادیش کے عوام کے ایک اہم پارٹنر کے طور پر یورپی یونین ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے پرعزم ہے اور بنگلادیش کے عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔

    یورپی یونین نے بنگلادیش میں جمہوری طور پر منتخب حکومت کی پرامن منتقلی کو یقینی بنانے پر زور دیا اور تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ جوزپ بوریل نے کہا کہ یورپی یونین بنگلادیش کی تازہ ترین صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔بنگلادیش میں حالیہ دنوں میں جاری مظاہروں اور ہنگامہ آرائی کے دوران کئی افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور متعدد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملک میں سیاسی بحران کے پیش نظر یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ یہ بیان ایک اہم قدم ہے جس سے بنگلادیش میں جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کے احترام پر زور دیا گیا ہے۔بنگلادیش کے عوام کو ان کی مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، اور یورپی یونین ان کے ساتھ کھڑی ہے تاکہ ملک میں امن، خوشحالی اور جمہوری اصولوں کا فروغ ممکن ہو سکے۔

  • بنگلادیش :  سابق کرکٹر مشرفی مرتضیٰ کے گھر پر مظاہرین کا حملہ، اہم حکومتی عمارتیں نذر آتش

    بنگلادیش : سابق کرکٹر مشرفی مرتضیٰ کے گھر پر مظاہرین کا حملہ، اہم حکومتی عمارتیں نذر آتش

    ڈھاکا: بنگلادیش میں جاری ہنگامی صورتحال کے دوران مظاہرین نے سابق کرکٹ کپتان اور عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو نذر آتش کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اور سکیورٹی فورسز نے طلباء کو حراست میں لے کر ان پر گولی چلائی، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں طلباء کے قتل عام اور وسیع پیمانے پر گرفتاریوں پر حکومتی خاموشی کے خلاف مظاہرین نے عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ مشرفی مرتضیٰ کے گھر پر حملہ کیا۔ مظاہرین نے ان کے گھر پر توڑ پھوڑ کی اور پھر اسے آگ لگا دی۔ مشرفی مرتضیٰ، جو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد 2018 میں سیاست میں آئے تھے، نے شیخ حسینہ کی زیرقیادت عوامی لیگ میں شمولیت اختیار کی اور رکن پارلیمنٹ کی نشست جیتی۔ مشرفی مرتضیٰ نے مختلف فارمیٹس میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی اور اپنے وسیع کرکٹ کیریئر کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں 390 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 36 ٹیسٹ، 220 ون ڈے اور 54 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2,955 رنز بنائے۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سابق کرکٹر نے 2018 میں سیاست میں قدم رکھا اور عوامی لیگ میں شمولیت اختیار کر کے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے ایک نشست بھی جیتی۔
    بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ اور بھارت روانگی کے بعد مظاہرین نے عوامی لیگ کی اہم عمارتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ شیخ حسینہ کے استعفیٰ دینے کے بعد مشتعل مظاہرین نے ڈھاکا میں شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائش گاہ 32 دھان منڈی، جو اب بنگابندھو میموریل میوزیم ہے، کو بھی آگ لگا دی۔آج شام تقریباً 4 بجے ایک گروپ نے عوامی لیگ کے صدر دفتر کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے شیخ حسینہ اور عوامی لیگ کے خلاف نعرے بازی کی اور عمارت میں موجود فرنیچر سمیت مختلف اشیاء کو لوٹ کر لے گئے۔ ایک اور گروپ نے عوامی لیگ کے ڈھاکا میں قائم ضلعی دفتر کو بھی نذر آتش کر دیا، جس کی وجہ سے قریبی گیس سلنڈر کی دکان بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔32 دھان منڈی ڈھاکا میں شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائش گاہ ہے اور یہی وہ جگہ ہے جہاں 15 اگست 1975 کو فوجی بغاوت کے دوران انہیں قتل کیا گیا تھا۔ یہ رہائش گاہ اب بنگابندھو میموریل میوزیم کے طور پر جانی جاتی ہے۔احتجاجی کارکنوں نے ڈھاکا میں وزیراعظم ہاؤس پر بھی دھاوا بول دیا اور قیمتی ساڑھیاں بھی لوٹ لیں۔ عوامی لیگ کی اہم عمارتوں کو نشانہ بنانے والے مظاہرین نے شیخ حسینہ اور عوامی لیگ کے خلاف نعرے بازی کی اور عمارتوں میں موجود قیمتی اشیاء کو لوٹ کر لے گئے۔