امریکا میں اپنی نئی زندگی کے باوجود، شہزادہ ہیری کو اب اپنے آبائی وطن اور پرانے دوستوں کی یاد ستانے لگی ہے۔شاہی معاملات کے ماہر ٹام کوئین کے مطابق، ہیری کے زیادہ تر دوست اب ان سے ملنے نہیں آتے۔ اس کی وجہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ دوستوں کی ناپسندیدگی بتائی جا رہی ہے۔ یہ صورتحال شہزادہ ہیری کو مزید تنہا کر رہی ہے۔حال ہی میں، ہیری نے اپنے ایک قریبی دوست کی شادی میں شرکت سے بھی گریز کیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ شہزادہ ولیم کی موجودگی کی وجہ سے کیا گیا، تاکہ کسی قسم کی کشیدگی سے بچا جا سکے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شہزادہ ہیری اپنے ماضی کی یادوں سے بھی کتراتے نظر آ رہے ہیں۔ وہ اپنے پرانے دوستوں سے اس لیے بھی دوری بنا رہے ہیں کیونکہ وہ انہیں میگھن سے پہلے کی زندگی کی یاد دلاتے ہیں۔تاہم، کچھ حالیہ خبروں کے مطابق، شہزادہ ہیری برطانیہ میں دوبارہ جائیداد خریدنے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ خبر ان کے دل میں وطن کی محبت کو ظاہر کرتی ہے۔دوسری طرف، میگھن مارکل کی کہانی مختلف ہے۔ وہ خود کو برطانیہ سے ‘مسترد’ محسوس کرتی ہیں اور اب اپنا دھیان ہالی وڈ میں کیریئر بنانے پر مرکوز کر رہی ہیں۔یہ کہانی شاہی خاندان کے سابق رکن کی پیچیدہ زندگی کو دکھاتی ہے – ایک طرف نئی زندگی کی خواہش، تو دوسری طرف پرانی یادوں اور رشتوں کی کشمکش۔ شہزادہ ہیری کی یہ داستان ثابت کرتی ہے کہ شاہی زندگی چھوڑنا آسان نہیں، اور نئی شروعات کے ساتھ اپنے ماضی سے مکمل طور پر کٹ جانا ممکن نہیں۔
Category: بین الاقوامی
-

بھارت ، 54 سالہ پادری نے نویں جماعت کی طالبہ کی عزت لوٹ لی
بھارت میں 54 سالہ پادری نے نویں جماعت کی طالبہ کی عزت لوٹ لی
پادری کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے گرفتار کر لیا،واقعہ تامل ناڈو ضلع کانچی پورم میں پیش آیا، جہاں چرچ کے پادری ایس دیویرکم نے ایک نویں جماعت کی طالبہ کی عزت لوٹ لی، متاثرہ لڑکی چند سال قبل اپنی والدہ کو کھونے کے بعد سے چرچ کے میدان میں قیام پذیر تھی، اس کے والد چرچ میں باغبان کے طور پر کام کرتے ہیں۔پادری نے لڑکی کو اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ رات کو سو رہی تھی۔ اس واقعے سے پریشان ہو کر متاثرہ لڑکی چرچ چھوڑ کر اپنے پرانے گھر چلی گئی۔
جب پڑوسیوں اور رشتہ داروں نے لڑکی سے واپسی بارے پوچھا تو لڑکی نے بتایا کہ اس کے ساتھ چرچ کے پادری دیویرکم نے جنسی زیادتی کی ہے،جس کے بعد مقدمہ درج کروایا گیا،اندراج مقدمہ کے بعد ولیس نے چرچ کے پادری کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف بچوں کے جنسی جرائم کی روک تھام ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔لڑکی کی عمر 14 برس جبکہ پادری ملزم کی عمر 54 برس ہے،
پولیس نے اس کیس بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ پادری نے طالبہ سے متعدد باری زیادتی کی ہے، عدالت نے پادری کو جیل بھجوا دیا ہے.لڑکی سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہو گئی ہے،
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی
-

بھارت، بنگلا دیش اور نیپال میں بارشوں نے تباہی مچا دی،
بھارت، بنگلا دیش اور نیپال میں جاری بارشوں کے باعث حالیہ مختلف حادثات میں 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ بہار میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی، بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی آج ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔راجستھان اور یو پی سمیت بھارت کی متعدد ریاستوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔راجستھان میں شدید بارشوں سے تباہی مچ گئی، ممبئی میں بارشوں کے باعث مقامی ٹرین سروس متاثر ہوئی ہے۔آسام اور ہماچل پردیش میں بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب نیپال میں مون سون کی مسلسل ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی۔دریاؤں کے قریبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے باعث 36 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ہلاک ، 12 زخمی اور 8 لاپتہ ہو گئے۔نیپال میں وسطِ جون سے اب تک جاری بارش کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ادھر بنگلادیش میں رواں ہفتے بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
-

پاکستانی سفارتکار کے باورچی کی شرمناک حرکت،بھارت نے ملک بدر کر دیا
بھارت میں پاکستانی سفارتکار کے باورجی کی جانب سے خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات کی کوشش کی گئی جس پر باورچی کو بھارت بدر کر دیا گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج سعد احمد وڑائچ کی سرکاری رہائشگاہ پر پاکستانی شہری منہاج حسین جس کی عمر 54 برس ہے باورچی کا کام کرتا تھا ، منہاج حسین نے ایک خاتون کے ساتھ مسلسل فحش حرکات کیں اور اسکے ساتھ جنسی تعلقات بنانے کی کوشش کی، متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ منہاج حسین اس پر بری نظر رکھتا تھا، اور اس نے کئی بار اس کو جنسی تعلقات کے لئے منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانی،خاتون جس نے منہاج حسین کے خلاف شکایت کی ہے وہ سفارتکار کے سرکاری رہائشگاہ کے سرونٹ کوارٹر میں مقیم تھی،منہاج حسین بھی سرونٹ کوارٹر میں رہ رہا تھا ،بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے منہاج حسین کی شرمناک حرکتوں کے بارے سعد احمد وڑائچ کو بتایا جس کے بعد سعد احمد وڑائچ نے منہاج حسین کو پاکستان چھٹی پر بھیج دیا.
بھارتی میڈیا کے مطابق منہاج حسین نے جس خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی وہ بیوہ ہے، خاتون کو واقعہ کے بعد ملازمت سے نکالنے اور گھر چھوڑنے کا کہا گیا، منہاج حسین چھٹیاں ختم ہونے کے بعد دوبارہ واپس آیا تو اس نے دوبارہ وہی حرکتیں شروع کر دیں جس کے بعد خاتون نے پولیس کو درخواست دی، پولیس نے منہاج حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا.تلگ مارگ تھانے میں منہاج حسین کے خلاف دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،حسین منہاج پر مقدمہ درج ہونے کے بعد 30 جون کو بھارت بد ر کر دیا گیا ہے
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی
-

ڈیٹ پر جانیوالے صرف لڑکے ہی گرفتار کیوں؟ لڑکی کو کیوں نہیں پکڑا جاتا،عدالت
ڈیٹ پر جانے والے صرف لڑکے ہی گرفتار کیوں؟ لڑکی کو کیوں نہیں پکڑا جاتا،عدالت نے سوال اٹھا دیا
بھارتی عدالت نے اس ضمن میں سوال اٹھایا ہے، اترا کھنڈا ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت نے سوال اٹھایا کہ کم عمر لڑکے ،لڑکیاں ڈیٹ پر جاتے ہیں تو پولیس صرف لڑکے کو ہی پکڑتی ہے، لڑکی کا والد مدعی بن جاتا ہے، قصور تو دونوں کا ہوتا ہے، لڑکی بھی اپنی مرضی سے جاتی ہے، ایسے میں صرف لڑکے پر ہی مقدمہ کیوں؟ لڑکی کو کیوں نہیں پکڑا جاتا،
عدالت نے ریاستی حکومت سے اس ضمن میں سوال کیا کہ کیا پولیس کو صرف لڑکے کو ہی گرفتار کرنا چاہئے یا لڑکی سے بھی تحقیقات ہونی چاہئے، ڈیٹ پر لڑکی کو کوئی لڑکا زبرستی نہیں لے جا سکتا ، ایسے میں لڑکی کے خلاف قانونی کاروائی کیوں نہیں ہوتی،یا لڑکے کو بھی کیوں نہیں چھوڑا جاتا،
اتراکھنڈ ہائیکورٹ کی چیف جسٹس ریتو بہاری اور جسٹس راکیش تھپلیال پر مشتمل بینچ نے ریاستی حکومت سے سوال کیےاور کہا کہ ” کیا سی آر پی سی کی دفعہ 161 کے تحت بیان ریکارڈ کرنا لڑکے کو گرفتار نہیں کرنے کے لئے کافی ہوگا؟ کیا لڑکے کو گرفتار کرنا ضروری ہے؟ ایسے معاملے میں لڑکے کو تھانے بلاکر یہ مشورہ دے کر بھی چھوڑا جاسکتا ہے کہ وہ آئندہ ان چیزوں میں شامل نہ ہو،
اتراکھنڈ ہائیکورٹ میں ایک وکیل منیشا بھنڈاری نے درخواست دی تھی جس میں لڑکوں کے حوالہ سے امتیازی سلوک کا ذکر تھا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ایسے مقدمات کی تحقیقات کے لئے پولیس کو ہدایات دے سکتی ہے اور صرف لڑکے نہیں بلکہ لڑکی کے خلاف بھی کاروائی یا دونوںکو چھوڑ سکتی ہے
وکیل نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ لڑکی اپنی رضا مندی سے لڑکے کے ساتھ ڈیٹ پر جاتی ہے تو پھرلڑکے پر مقدمہ کیوں،رضا مندی کی وجہ سےلڑکے پر مقدمہ نہیں بنتا، کم عمر لڑکوں کو پولیس جیل میں ڈال دیتی ہے تو وہیں رہائی کے لئے رشوت بھی طلب کر تی ہے،وکیل نے عدالت میں دوران سماعت کہا کہ حال ہی میں ایک جیل میں 20 کم عمر لڑکے بند تھے جن کو ڈیٹ پر جانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا.عدالت میں کیس کی سماعت 6 اگست تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے.
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی
-

مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ سے اموات،بھولے بابا عدالت پیش، ریمانڈ پر جیل منتقل
بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 121 اموات،، واقعہ کے ذمہ دار مرکزی ملزم دیوپرکاش کو عدالت نے 14 روز کے لئے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
مرکزی ملزم بھولے بابا کو پولیس نے سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا،عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر مرکزی ملزم بھولے بابا کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،ہیتھرس کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) نپون اگروال کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم بھولے بابا اور ایک اور ملزم سنجویادو کو عدالت پیش کیا گیا تھا، عدالت نے دونوں کا 14 دن کا ریمانڈ دے دیا ہے،اس موقع پر میڈیا بھی موجود تھا تا ہم پولیس نے مرکزی ملزم بھولے بابا سے بات نہیں کرنے دی.ہیتھرس پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے جمعہ کی شب دہلی کے نجف گڑھ سے مرکزی ملزم بھولے بابا کو گرفتار کیا تھا ،
واضح رہے کہ بھارت کے ہتھرس میں ایک مذہبی تقریب کے دوران 2 جولائی کو بھگدڑ مچنے سے 121 افراد کی موت ہوئی جن میں زیادہ تر خواتین تھیں، واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں بھولے بابا کو نامزد نہیں کیا گیا تھا تاہم عوامی دباؤ پر پولیس نے بھولے بابا کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا جو واقعہ کے بعد فرار ہو گئے تھے،پولیس نے اس کیس میں مذہبی تقریب کی انتظامیہ کمیٹی کے چھ افراد کو گرفتار کر رکھا ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں،ہتھرس حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لئے حکومت نے دو لاکھ فی کس مالی امداد دینے کا اعلان کر رکھا ہے،واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو دی گئی جس میں 100 افراد کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں،اے ڈی جی آگرہ اور علی گڑھ کمشنر واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
-

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 121 اموات ہوئی ہیں، واقعہ کے ذمہ دار مرکزی ملزم دیوپرکاش مدھوکر عرف بھولے بابا نے روپوشی کے بعد گرفتاری دے دی ہے
بھولے بابا کے بارے میں کئی انکشافات سامنے آ رہے ہیں، بھولے بابا پر جنسی زیادتی کا مقدمہ بھی درج ہے تو ہیں بھولے بابا ایک ارب سے زائد کی جائیداد کے مالک ہیں،1997 میں بھولے بابا پر جنسی زیادتی کا الزام لگا تھا جس پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں بھولے بابا کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا
بھولے بابا،سوشل میڈیا سے دور، والد کسان، ایک بھائی کی موت
ایک عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر بھولے بابا نے بہت کم وقت میں مکمل کیا۔بھولے بابا کا تعلق ضلع ایٹہ کی پٹیالی تحصیل کے بہادر گاؤں سے ہے وہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کا سابق ملازم ہونے کا دعویٰ کرتا ہے،بھولے بابا کے والد کسان تھے،بھولے بابا کے تین بھائی ہیں، بڑے بھائی کی موت ہو چکی ہے،دوسرے بھائی کا نام سورج پال ہے۔ تیسرا بھائی بی ایس پی میں لیڈر ہے اور 15 سال پہلے گاؤں بہادر نگر کا سربراہ بھی رہ چکا ہے۔بھولے بابا نے26 سال قبل اپنی سرکاری ملازمت کو خیر باد کہا اور ہندو مذہب سے متعلق درس دینا شروع کردیا، مغربی اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، راجستھان اور دہلی سمیت پورے بھارت میں لاکھوں پیروکار ہیں،بھولے بابا سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں اور کسی پلیٹ فارم پر ان کا کوئی آفیشل اکاؤنٹ نہیں ہے ،اتر پردیش کے علی گڑھ میں ہر منگل کو بھولے بابا کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، جس میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیںبھولے بابا کے ایک ارب سے زائد کے اثاثے،24 عالیشان آشرم
بھولے بابا کے حوالہ سے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ بھولے بابا ایک ارب سے زائد کے اثاثے رکھتے ہیں،حکام نے اثاثوں کی دستاویزات ضبط کر لیہیں، یہ کہا جا رہا تھا کہ بھولے بابا عطیات قبول نہیں کرتے تا ہم
بھولے بابا کی زیر نگرانی 24 عالیشان آشرم چل رہے تھے، قیمتی گاڑیوں کا مالک بھولے بابا نے پرائیویٹ سیکورٹی فورس بھی بنا رکھی تھی،پولیس نے ہتھرس واقعہ کا مقدمہ درج کیا تاہم اس میں بھولے بابا کا ذکر نہیں کیا،آشرم میں بھولے بابا کیلئے چھ کمرے مختص،صرف لڑکیوں کو جانے کی اجازت
بھولے بابا دو برس تک ایک عالیشان آشرم میں رہے، جس میں بھولے بابا اور انکی اہلیہ کے لئے چھ بڑے کمرے مختص تھے، جن میں کوئی بھی بغیر اجازت داخل نہیں ہو سکتا تھا،آشرم کے مرکزی دروازے پر 200 لوگوں کے نام درج ہیں جنہوں نے اس کی تعمیر کے لیے عطیہ دیا، جس میں سب سے زیادہ عطیہ 2.5 لاکھ روپے اور سب سے کم 10,000 روپے ہے۔ زمین سمیت آشرم کی قیمت تقریباً 5 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔آشرم کا انتظام ایک ٹرسٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے، اور بھولے بابا کے قریبی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس 24 آشرم اور 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی زمین ہے۔ بھولے باباجب اپنے پیروکاروں کے سامنے پیش ہوتا ہے، تو اسے اکثر سفید تھری پیس سوٹ میں ٹائی اور اسٹائلش آئی وئیر پہنے دیکھا جاتا ہے۔ یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ بھولے بابا کے کمرے میں صرف لڑکیوں کو داخل ہونے کی اجازت تھی،عالیشان گاڑیوں کی لمبی لائنیں، سیکورٹی کیلیے کمانڈوز،ایک گاڑی بھی بھولے بابا کے نام نہیں
بھولے بابا جب سفر کرتے ہیں تو کاروں کی ایک لمبی لائن ہوتی ہے، سیکورٹی کے افراد ہوتے ہیں، کم از کم 20 گاڑیوں کا قافلہ بھولے بابا کے ہمراہ ہوتا ہے تو وہیں سیاہ کپڑوں میں ملبوس 15 موٹرسائیکل سواروں پر کمانڈوز سیکورٹی گارڈ بھی ہمراہ ہوتے ہیں،اس کے ٹرسٹ کے رضاکار، ہلکے گلابی لباس میں ملبوس اور لاٹھیاں اٹھائے ہوئے ساتھ ہوتے ہیں جو بھولے بابا کے سفر کے دوران آنے والی رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں، اور یقینی بناتے ہیں کہ بھولے بابا کی کوئی تصویر نہ بن سکے،بھولے بابا خود ایک سفید ٹویوٹا فارچیونر میں سفر کرتے ہیں، جس کے اندرونی حصے میں سفید سیٹ کور کے ساتھ ملتے جلتے سیٹ کور ہیں،بھولے بابا کے پاس بہت سی مہنگی لگژری کاریں ہیں۔ تاہم بھولے بابا کے زیر استعمال لگژری کاروں میں سے کوئی بھی ان کے نام پر رجسٹرڈ نہیں ہے، تمام گاڑیاں دوسرے لوگوں بالخصوص عقیدت مندوں کے نام پر ہیں۔آشرم کے لئے بھولے بابا نے کیا زمین پر قبضہ،80 ہزار افرادبنا تنخواہ کے ملازم
بھولے بابا کے آشرم کے ایک اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا کہ تقریباً 80 لوگ بغیر تنخواہ کے رضاکار کے طور پر کام کرتے ہیں، جن میں سے کچھ گیٹ کی حفاظت کرتے ہیں اور دیگر صفائی اور کھانا پکاتے ہیں۔ کانپور میں، قصوئی گاؤں میں 14 بیگھہ اراضی پر آشرم ہے۔ گاؤں والوں کے مطابق ہاتھرس واقعے سے پہلے پولیس والے آشرم سے کھانا کھانے آتے تھے، ایک مقامی شہری، وشال کمار کا کہنا تھا کہ یہ اس لیے کیا گیا تھا کہ اگر گاؤں والوں کے ساتھ کوئی جھگڑا ہو، تو پولس آشرم کے لوگوں کا ساتھ دے،گاؤں کے رہائشی اشوک کردم نے بتایا کہ آشرم کے سامنے ان کے کھیتوں کی طرف جانے والا راستہ ہے۔ جب آشرم بن گیا تو اس نے سوچا کہ اس کے کھیتوں کا راستہ اب صاف ستھرا ہو جائے گا اسے کم ہی معلوم تھا کہ آشرم کے رضاکار اسے وہاں سے گزرنے نہیں دیں گے۔ جب وہ اپنے کھیتوں میں جانے کے لیے آشرم کے سامنے سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں روک دیا جاتا تھا۔ کئی بار جھگڑوں کی وجہ سے معاملہ تھانے تک بھی پہنچ چکا ہے۔ ان معاملات میں پولیس ہمیشہ آشرم کا ساتھ دیتی ہے جس کی وجہ سے گاؤں والے مسلسل خوف میں رہتے ہیں۔اٹاوہ میں، بھولے بابا کا سرائے بھوپت ریلوے اسٹیشن کے قریب 15 بیگھہ اراضی پر ایک آشرم بنایا گیا ہے جو ستسنگ ہال گاؤں والوں نے بنایا تھا اور اس میں کئی کمرے، ایک بڑا ہال اور باہر ایک اسٹیج ہے۔ مقامی نوجوان للت کمار کے مطابق تقریباً ڈھائی سال قبل بنائے گئے اس ستسنگ ہال میں چھوٹی چھوٹی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے لیکن بھولے بابا نے ابھی تک اس جگہ کا دورہ نہیں کیا۔ بابا کسی بات کو لے کر پریشان ہو گئے، جس کی وجہ سے آشرم خالی پڑا ہے۔ اس کی دیکھ بھال گاؤں والوں کی ایک کمیٹی کرتی ہے۔ اس آشرم کی تعمیر کے لیے گاؤں والوں سے فنڈز اکٹھے کیے گئے تھے،کاس گنج ضلع کے بہادر نگر کے آبائی گاؤں میں بھولے بابا نے پہلا آشرم بنایا تھا ،یہاں سے انکا سب کچھ شروع ہوا، یہ ہری چیریٹیبل ٹرسٹ کے نام پر ہے اور اس میں 60 بیگھہ اراضی شامل ہے۔ اونچی دیواروں سے گھرے ہوئے آشرم میں سیکورٹی کے لیے گارڈ پوسٹیں ہیں، ایک بڑا دروازہ ہے، اور چھت سرخ رنگ کی ہے، جس سے یہ ایک قلعہ لگتا ہے۔ باہر ایک بڑا بورڈ لگا ہے جس میں لکھا ہے کہ اندر تصاویر اور ویڈیوز لینا منع ہے۔
بھولے بابا نے ہر ضلع میں ایک ٹرسٹ اور ایک پینل قائم کیا ہے، جسے "ہم کمیٹی” کہا جاتا ہے۔ اگر کوئی ستسنگ کا اہتمام کرنا چاہتا ہے تو وہ براہ راست بابا سے رابطہ نہیں کر سکتا لیکن اپنے ضلع میں کمیٹی سے رابطہ کرنا پڑتا ہے، کلکٹر سنگھ، کا کہنا ہے ست سنگ کے لیے عام لوگوں سے کوئی عطیہ نہیں لیا جاتا ، کمیٹی میں شامل افراد تمام اخراجات برداشت کرتے ہیں۔ کمیٹی پہلے سب کچھ سنبھالتی ہے پھر بابا کے پاس پرچی لے جاتی ہے۔ ایک بار جب بابا راضی ہو جاتے ہیں تو پنڈال میں تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔ ان کے عقیدت مند ہماری طرح اس جگہ پر جا کر صفائی کرتے ہیں اور تمام انتظامات سنبھالتے ہیں۔ بابا کسی قسم کا چندہ قبول نہیں کرتے۔بھولے بابا کے عقیدت مند صرف عام لوگ ہی نہیں بلکہ اعلیٰ درجے کے لوگ بھی ہیں۔
دکھوں کامداوا کرنے کے لیے بھولے بابا جیسے باباؤں کے بہکاوے میں نہ آئیں
اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ سپریمو مایاوتی کا کہنا ہے کہ عوام اپنے دکھوں کامداوا کرنے کے لیے ہیتھرس کے بھولے بابا جیسے بہت سے دوسرے باباؤں کے توہم پرستی اور منافقت سے بہکاوے میں نہ آئیں ،بھولے بابا اور دیگر جو قصوروار ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے، ایسے دیگر باباؤں کے خلاف بھی کارروائی کی ضرورت ہے،حکومت کو اپنے سیاسی مفادات میں سستی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے، تاکہ آئندہ لوگوں کو جان سے ہاتھ دھونا نہ پڑےمذہبی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے اپنے اہلخانہ کی موت کے بعد بھارتی شہری نے بھگوان نما مذہبی شخص بھولے بابا سے سوال پوچھ لیا،حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں چھوٹے لال نامی شخص کی بیوی اور 6 سالہ بیٹا بھی شامل تھا، متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اگر بھولے بابا معجزے دکھا سکتے ہیں تو ایسا کیوں ہوا اور اس نے اپنے پیروکاروں کو دوبارہ زندہ کیوں نہیں کیا
واضح رہے کہ بھارت کے ہتھرس میں ایک مذہبی تقریب کے دوران 2 جولائی کو بھگدڑ مچنے سے 121 افراد کی موت ہوئی جن میں زیادہ تر خواتین تھیں، واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں بھولے بابا کو نامزد نہیں کیا گیا تھا تاہم عوامی دباؤ پر پولیس نے بھولے بابا کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا جو واقعہ کے بعد فرار ہو گئے تھے،پولیس نے اس کیس میں مذہبی تقریب کی انتظامیہ کمیٹی کے چھ افراد کو گرفتار کر رکھا ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں،ہتھرس حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لئے حکومت نے دو لاکھ فی کس مالی امداد دینے کا اعلان کر رکھا ہے،واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو دی گئی جس میں 100 افراد کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں،اے ڈی جی آگرہ اور علی گڑھ کمشنر واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
-

مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ سے اموات،مرکزی ملزم”بھولے بابا” گرفتار
بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 121 اموات ہوئی ہیں، واقعہ کے ذمہ دار مرکزی ملزم دیوپرکاش مدھوکر عرف بھولے بابا نے روپوشی کے بعد گرفتاری دے دی ہے
بھولے بابا کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ بھولے بابا نے پولیس کو گرفتاری دے دی ہے، ایڈوکیٹ اے پی سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم نے دیو پرکاش مدھوکر کو یوپی پولیس کے حوالے کر دیا ہے، اب پولیس تحقیقات کر سکتی ہے،واقعہ کے بعد ملزم کے روپوش ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ایک لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا،
بھارت کے ہتھرس میں ایک مذہبی تقریب کے دوران 2 جولائی کو بھگدڑ مچنے سے 121 افراد کی موت ہوئی جن میں زیادہ تر خواتین تھیں، واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں بھولے بابا کو نامزد نہیں کیا گیا تھا تاہم عوامی دباؤ پر پولیس نے بھولے بابا کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا جو واقعہ کے بعد فرار ہو گئے تھے،پولیس نے اس کیس میں مذہبی تقریب کی انتظامیہ کمیٹی کے چھ افراد کو گرفتار کر رکھا ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں،ہتھرس حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لئے حکومت نے دو لاکھ فی کس مالی امداد دینے کا اعلان کر رکھا ہے،واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو دی گئی جس میں 100 افراد کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں،اے ڈی جی آگرہ اور علی گڑھ کمشنر واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں
اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے وزیر انیل راج بھر کا کہنا ہے کہ ہتھرس واقعہ میں انتظامیہ بھی ذمہ دار ہے، کسی بھی پروگرام کی اجازت ضلعی انتظامیہ سے لی جاتی ہے، جتنے افراد کی اجازت تھی اس سے زیادہ لوگ کیوں آئے، ضلعی انتظامیہ کیوں بے خبر رہی، تقریب کے منتظمین پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے،بھولے بابا سمیت جو بھی قصور وار ہو گا اسکے خلاف کاروائی ہو گی،
دوسری جانب یہ بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس تقریب کی اجازت دی گئی تھی تا ہم سیکورٹی و دیگر امور کے لئے کوئی انتظامات نہیں تھے، انتظامیہ نے صرف 40 پولیس اہلکار تعینات کر رکھے تھے تو وہیں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے تھے،
بھولے بابا پر جنسی زیادتی سمیت چھ مقدمے تھے درج
یوپی کے سابق ڈی جی پی وکرم سنگھ نے واقعہ پر کہا کہ یہ ایک مصیبت کی دعوت تھی ،تقریب میں انتظامات ہونے چاہیے تھے وہ نہیں تھے، ایمبولینس جو ایمرجنسی کے لئے چاہیے ہوتی ہے، سوا لاکھ کے مجمع میں کوئی گاڑی نہیں تھی، کسی حادثے سے نمٹنے کے لئے فائر بریگیڈ، میڈیکل ٹیم کچھ بھی موجود نہیں تھا،اگر حکومت ایمرجنسی سے نمٹنے کے انتظامات کرتی تو ہلاکتیں کم ہو سکتی تھیں،اب جو ہلاکتیں ہوئیں اسکا ذمہ دار کون ہے، اگر بھولے بابا میں کچھ اخلاقیات ہیں تو وہ خود کو قانون کے حوالے کریں، یہ بھی اطلاع ہے کہ بھولے بابا پر چھ مقدمے درج ہیں جن میں ایک جنسی زیادتی کا بھی شامل ہے تو یہ کس بات کا بابا؟ کون سا بابا؟جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
-

مسعود پزشکیان ایران کے صدر منتخب
ایران کے صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا، ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کر دیا گیا،ایران کے صدارتی الیکشن میں مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کرلی ہے
ایرانی صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ حاصل کئے اور ایران کے صدر منتخب ہو گئے، ان کے مدمقابل رجعت پسند سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ ملے،ایرانی وزارت داخلہ نے مسعود پزشکیان کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسعود پزشکیان نے اکثریتی ووٹ حاصل کیے ہیں،ایرانی صدارتی انتخابات میں 3 کروڑ ووٹ ڈالے گئے،مسعود پزیشکیان نے 28 لاکھ ووٹوں سے سعید جلیلی کوشکست دی .
مسعود پزشکیان کون ہیں؟
مسعود پزشکیان ایران کے علاقے ماہ آباد میں پیدا ہوئے،ایران میں ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ایران کے اسلامی انقلاب سے پہلےتبریزیونیورسٹی سےطب کی تعلیم حاصل کی، 69 سالہ مسعود پزشکیان ہارٹ سرجن ہیں وہ دوسری اصلاحاتی حکومت میں صحت اور طبی تعلیم کےوزیرتھے، وہ 5 بار ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور ایک بار نائب صدر بھی رہے ہیں،مسعود پزشکیان نے 1994میں کار حادثےمیں بیوی اور ایک بچےکی موت کا صدمہ برداشت کیا، بیوی کی موت کے بعد انہوں نے دوبیٹوں، بیٹی کی پرورش کی اور دوسری شادی نہیں کی،مسعود پزشکیان نے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ وہ مغرب سے تعلقات بہتر کریں گے اور جوہری مذاکرات کو بحال کریں گے تاکہ ملک کی معیشت کو کمزور کرنے والی عالمی پابندیوں کا خاتمہ کیا جا سکے،مسعود کو عوامی سطح پر دو سابق اصلاح پسند صدور کی حمایت بھی حاصل ہے جن میں حسن روحانی اور محمد خاتمی شامل ہیں،مسعود پزشکیان خواتین کو حجاب پہننے پر مجبور کرنے والی ایران کی اخلاقی پولیس کو غیر اخلاقی قرار دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ مئی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات کی وجہ سے ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات ہوئے ہیں،
ایرانی صدر کی تہران میں نماز جنازہ ادا، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بھی شرکت
اناللہ وانا الیہ راجعون، ایرانی صدر ہیلی حادثے میں جاںبحق
پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر
پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار
ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ
آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق
پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ایرانی صدر کی پریس کانفرنس
صدرآصف علی زرداری کی مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے نو منتخب ایرانی صدر کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، امید ہے کہ مسعود پزشکیان کی قیادت میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ہم خطے کے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی مسعود پز شکیان کو ایرانی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسعود پزشکیان کو ایرانی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے نو منتخب ایرانی صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ نومنتخب ایرانی صدرمسعود پزشکیان کے عہدہ سنبھالنے سے پاک ایران تعلقات میں مزید گرم جوشی آئے گی۔ صدرمسعود پزشکیان سے پاکستان اورایران کے سماجی اور تجارتی تعلقات بلندیوں تک لیجانے میں بھرپور کردار اداکرنے کی توقع ہےنائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مسعود پزشکیان کو ایران کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران کے 9ویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، پاکستان ایران تعلقات تاریخی طور پر مضبوط اور برادرانہ رہے ہیں،ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی قیادت میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں مزید مستحقم ہونگے، خطے میں امن اور ترقی کے حصول میں پاکستان نو منتخب ایرانی صدر کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہے،
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جناب مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مسعود پزشکیان کا ایران کا صدر منتخب ہونا ان پر ایرانی عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، مسعود پزشکیان انتہائی باصلاحیت، دور اندیش اور عوام دوست سیاسی رہنما کی شہرت رکھتے ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پر امید ہوں آنے والے دنوں میں پاک – ایران دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، امید ہے کہ مسعود پزشکیان کی قیادت میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،
سعودی ولی عہد، چینی صدر کی ایرانی نومنتخب صدر کو مبارکباد
سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے ایرانی نومنتخب صدر کو مبارکباددی گئی ہے،سعودی عرب کے اعلیٰ حکام نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام بھیجا ہے،شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ایران کے دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے اور نصف صدی قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوطرفہ تعلقات نے صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے، پیچیدہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات کا سامنا کرتے ہوئے چین اور ایران نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور بوقت ضرورت مل کر کام کیا ہے،صدر شی نے کہا کہ وہ چین ایران تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ مل کر چین ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی سے رہنمائی کے خواہاں ہیں، -

ویڈیو پرکریڈٹ کیوں نہیں دیا؟ نیوزایجنسی دوسری نیوزایجنسی کیخلاف عدالت میں
ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے وقت ہمیں کریڈٹ کیوں نہیں دیا؟ خبر رساں ایجنسی دوسری خبر رساں ایجنسی کے خلاف عدالت پہنچ گئی
بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے پی ٹی آئی، پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے خلاف دہلی ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں کاپی رائیٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے،دہلی ہائیکورٹ کے جسٹس منی پشکرنا نے مقدمے کی ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور جواب طلب کیا ہے.
خبر رساں ادارے اے این آئی نے پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا کہ انکے کیمرہ مین نے ایک ویڈیو بنائی تھی جس کو پی ٹی آئی نے بغیر کریڈٹ کے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ اور ویب سائٹ پر پوسٹ کیا،وہ ویڈیو اے این آئی کے کیمرہ مین نے نئی دہلی سے دربھنگہ جانے والی ایک پرواز کے مسافر کی تھی، جس میں مسافر کا انٹرویو کیا گیا تھا، جہاز کا اے سی بندتھا اور مسافر شدید گرمی میں پسینے میں ڈوبے ہوئے تھے، ہماری مختصر اصلی ویڈیو کو دوسرے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بغیر کریڈٹ دیئے شیئر کیا،اسکے بعد اپنی ویب سائٹ پر بھی ویڈیو شیئر کی اور ہمیں کریڈٹ نہیں دیا گیا حالانکہ وہ ویڈیو ہماری تھی،
اے این آئی کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں وکیل چند ایم لال پیش ہوئے اور کہا کہ خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی کی ہے اور اے این آئی کی ویڈیو کو غلط طریقے سے شائع کیا ،خبر رساں ادارے اے این آئی نے پی ٹی آئی پر اس کا کنٹینٹ چرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہرجانے کا بھی مطالبہ کیا ہے،
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ راج شیکھر راؤ نے کہا کہ پی ٹی آئی ویڈیو کو 24 گھنٹے کے اندر ہٹانے کے لیے تیار ہے۔ اس ضمن میں دونوں فریق ایک دوسرے سے بات کریں گے۔ کیس کی اگلی سماعت 9 اگست کو ہو گی