عمان کے دارالحکومت مسقط کے علاقے وادی کبیر میں واقع علی بن ابی طالب مسجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں چار پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ عمانی سیکیورٹی حکام کے مطابق، اس واقعے میں ملوث تین حملہ آوروں کو مار گرایا گیا ہے۔حملے کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں کئی پاکستانی بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں پاکستانی سفیر نے ان کی عیادت کی ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزارت کے مطابق، پاکستانی سفارت خانے میں متاثرہ خاندانوں کی رہنمائی کے لیے ایک ہاٹ لائن قائم کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفارت خانے کو زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اس سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مخالفت کرتا ہے۔اس واقعے کے بعد مسقط میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے اور آج کے لیے تمام ویزا سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔عمانی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق، یہ حملہ نماز کے دوران کیا گیا، جس سے مسجد میں افراتفری پھیل گئی۔اس دہشت گرد حملے نے پورے خطے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ مختلف ممالک کے سربراہان نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور عمان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ عالمی برادری اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دے رہی ہے۔
Category: بین الاقوامی
-

عمان میں مسجد پر حملہ، 4 پاکستانی شہید
-

بنگلہ دیشی وزیراعظم کا چپڑاسی چار سو کروڑ کا مالک نکلا
بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کا سابق چپڑاسی کروڑ پتی نکلا، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا
بنگلہ دیشی وزیراعظم کے سابق چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے چار سو کروڑ روپے برآمد ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے وزیراعظم شیخ حسینہ کے سابق پرسنل اسسٹنٹ جہانگیر عالم، اس کی اہلیہ اور وزیراعظم سے متعلق کئی اداروں کے بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے،اینٹی کرپشن کمیشن کے وکیل خورشید عالم خان کا کہنا ہے کہ ایک چپڑاسی یا پرسنل اسسٹنٹ کے پاس 400 کروڑ روپے نکلنا غیر معمولی ہے،لہٰذا کمیشن اس کی چھان بین کر سکتا ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی وزیراعظم کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جہانگیر عالم انکے گھر میں کام کرتا تھا، وہ چپڑاسی تھا اور اب وہ 400 کروڑ روپے کا مالک بن بیٹھا ہے،
پریس کانفرنس کے بعد بنگلہ دیش بینک کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت جہانگیر عالم اور ان کی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے، اس ضمن میں جہانگیر عالم کا مؤقف بھی سامنے آیا وہ کہتے ہیں کہ انھوں نے کرپشن نہیں کی ’میرے تو پورے خاندان کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہو گا اور میرے پاس جو کچھ ہے میں نے ٹیکس فائل میں اس کا ذکر کیا ہے
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا سابق چپڑاسی جہانگیر عالم نواکھلی کے چٹخیل کا رہائشی ہے، جہانگیر عالم نے جنوری 2009 سے دسمبر 2018 تک پہلے دو ادوار میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے ذاتی معاون کے طور پر کام کیا۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپنے حالیہ دورہ چین کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اس معاملے کا انکشاف کیا کہ ان کے گھر کا چپراسی 400 کروڑ روپے کا مالک بن گیا ہے۔ تب سے ان کہی چپراسی کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
شیخ حسینہ نے کہا تھا کہ میرے گھر میں ایک چپراسی کام کرتا تھا، اب وہ 400 کروڑ کا مالک ہے۔ وہ ہیلی کاپٹر کے بغیر سفر نہیں کرتا! جب حقیقت سامنے آئی تو میں نے اس کا کارڈ چھین لیا اور اسے نوکری سے نکال دیا۔ میں نے اس کے خلاف یہی اقدامات کیے ہیں۔’
اگرچہ جہانگیر عالم وزیراعظم کے چپراسی تھے لیکن انہوں نے اپنا تعارف وزیراعظم کے ذاتی معاون کے طور پر کرایا۔ اس شناخت کو استعمال کرتے ہوئے اس نے باقاعدہ سیکرٹریٹ میں لابنگ کی۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نے عوامی لیگ کے رہنماؤں سے مختلف سطحوں پر پیسے بٹورے ہیں۔ اسی شناخت کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے نواکھلی ضلع عوامی لیگ کے نائب صدر کا عہدہ بھی حاصل کیا۔ انہوں نے نواکھلی 1 پارلیمانی حلقہ میں اپنا سیاسی بلاک بھی بنایا۔جہانگیر عالم 12ویں قومی انتخابات میں حلقہ نواکھلی 1 سے عوامی لیگ کے امیدوار تھے۔ انہیں پارٹی کی نامزدگی نہیں ملی اور وہ آزاد امیدوار بن گئے۔ جہانگیر عالم پر الزام تھا کہ انہوں نے وزیراعظم آفس کی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے انتظامیہ کے ذریعے عوامی لیگ کے امیدوار ایچ ایم ابراہیم کے پیروکاروں پر دباؤ ڈالا۔ بعد ازاں وزیراعظم کے پریس ونگ سے 23 دسمبر کو خصوصی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
وزیر اعظم شیخ حسینہ کے پریس ونگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ جہانگیر عالم خود کو وزیر اعظم کا پرسنل اسسٹنٹ بتا کر غیر اخلاقی کام کر رہے ہیں۔ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں احتیاط کریں۔ اگر ضروری ہو تو ان سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد لینے کو کہا جاتا ہے۔
بنوں،دہشتگردانہ حملے میں آٹھ جوان شہید،دس دہشتگرد جہنم واصل
ژوب،ایک ماہ میں 29 دہشت گرد جہنم واصل
بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل
خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل
کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل
بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید
ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل
ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل
شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل
شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
-

گولی لگنے سے میرا کان کا حصہ کٹ گیا ،ٹرمپ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ گولی لگنے سے انکا کان کا حصہ کٹ گیا ہے
ٹرمپ پر دو روز قبل قاتلانہ حملہ ایک ریلی کے دوران ہوا تھا جس میں ٹرمپ کی تصویر سامنے آئی تھی، ٹرمپ کے کان پر خون لگاہوا تھا، اب ٹرمپ نے دوبارہ ریلیوں سے خطاب کرنا شروع کر دیا ہے، ٹرمپ کی نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں انکے کان پر پٹی لگی ہوئی ہے
امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ریلی کے دوران فائرنگ سے ان کا کان کا حصہ کٹ گیا ہے، امریکی سکیورٹی اہلکار جب تحفظ کے لیے آئے تو ٹکر سے میرے جوتے اترگئے، زمین پر گرنے سے بازو میں شدید چوٹیں آئی ہیں، فائرنگ کے بعد ریلی کے مجمع سے بات جاری رکھنا چاہتا تھا لیکن مجبوراً جانا پڑا، سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آورکو ایک گولی مار کر اسےختم کردیا،ریلی کے شرکا پرسکون رہےاس پر ان کو سراہتا ہوں، بہت اچھے لوگ ہیں، فائرنگ میں ہلاک ریپبلکن حامی شخص کی آخری رسومات میں شرکت کروں گا۔
دوسری جانب ٹرمپ پر حملے کے احوال کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کے دوران گولیاں چلیں تو ٹرمپ نے اپنے کان کو چھوا اور نیچے بیٹھ گئے،سیکریٹ سروس اہلکار ٹرمپ کی طرف لپکے اور انہیں حصار میں لے لیا اور ساتھ ہی بندوقیں تان لیں جس کے بعد ٹرمپ کافی دیر اسٹیج پر جھکے رہے،اس دوران چاروں طرف محافظ ڈھال بنے رہے، ٹرمپ اہلکاروں کی مدد سے اٹھے تو کان سے خون بہہ رہا تھا، جرات مندی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرمپ پورے ہوش و حواس میں رہے،ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلکاروں سے کہا ٹھہرو مجھے جوتے پہننے دو، جس کے بعد سابق صدر کھڑے ہوئے تو پرجوش انداز میں ہوا میں مکے لہرائے، نعرے لگائے فائٹ فائٹ فائٹ،بعدازاں حفاظتی حصار میں جلسہ گاہ سے روانہ ہوگئے،گاڑی میں سوار ہونے سے پہلے ایک بار پھر مکے لہراکر فائٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا،
ڈونلڈ ٹرمپ پر قائم مقدمہ عدالت نے کیا خارج
ہائے غربت،بھارتی خواتین عرب ممالک میں فروخت،مجرا کروایا جانے لگا
ٹرمپ سے قبل کن اہم شخصیات پر ہوئے حملے؟
تحریک انصاف پر جلد پابندی لگنے والی ہے؟
فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ
مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار
حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون
سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان
-

دولہا دلہن دیکھتے رہ گئے،دولہا کا والد دلہن کی ماں کو لے کر فرار
دولہا دلہن دیکھتے رہ گئے، دولہا کی والد دلہن کی ماں کو لے کر فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
واقعہ بھارت کا ہے،اترپردیش کے ضلع کاس گنج میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکی اور لڑکے کی شادی کی تیاری ہو رہی تھی تا ہم انکی شادی سے چند روز قبل دولہا کا والد دلہن کی ماں کو لے کر بھاگ گیا،دولہے کا والد کا نام شکیل جبکہ دلہن کی والدہ کا نام عاصمہ بتایا گیا ہے،دلہن کے والد نے اب دولہے کے والد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کاس گنج کے گنج ڈنڈوارہ علاقے میں پیش آیا۔ محمد پپو کی بیٹی کی شادی شکیل کے بیٹے سے ہونے والی تھی، شکیل پپو کے گھر اکثر آیا کرتا تھا۔ جب شادی کا دن قریب آیا تو 10 بچوں کے باپ شکیل نے پپو کی بیوی جو کہ 6 بچوں کی ماں ہے، کے ساتھ بھاگ کر دونوں خاندانوں کو دنگ کر دیا۔ کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ 3 جون کو پیش آیا اور شادی 17 جون کو عید کے دن ہونے والی تھی جب کہ کچھ رپورٹس کے مطابق شادی 17 جولائی کو ہونی تھی۔
محمد پپو کا کہنا ہے کہ گنیش پور کے رہنے والے شکیل نے اس کی بیوی کو لالچ دے کر اغوا کیا۔ اس نے شکیل کے خلاف بیوی کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ پپو کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔شکایت کنندہ پپو کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی کی شادی شکیل کے بیٹے سے ہونے والی تھی، اس لیے شکیل اکثر ان کے گھر آیا کرتا تھا کہ نکاح سے پہلے دونوں خاندانوں کے درمیان رشتہ مضبوط کر لیا جائے۔ ان ملاقاتوں کے دوران، شکیل نے پپو کی بیوی کو "بہکا” لیا اور اس کے ساتھ فرار ہوگیا۔ پپو نے بتایا کہ اس کے بعد سے انہیں دونوں کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل
ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج
شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا
خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاںبنتی ہیں زیادہ شکار
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی
زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا
دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج
خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار
-

ڈونلڈ ٹرمپ پر قائم مقدمہ عدالت نے کیا خارج
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپبلکن پارٹی نے باضابطہ طور پر اپنا صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیسری مرتبہ نامزد کئے گئے ہیں، ٹرمپ دوسری بار 2020 میں صدارتی الیکشن لڑے تھے تا ہم جوبائیڈن سے ہار گئے تھے، ٹرمپ اپنی انتخابی مہم چلا رہے تھے اور ریپبلکن کے متوقع امیدوار تھے تا ہم اب انہیں نامزد کر دیا گیا ہے، پارٹی کے نیشنل کنونشن نے ان کی نامزدگی پر مہر لگا دی ہے،وہ ریپبلکن پارٹی کے کنونشن میں مطلوبہ تعداد میں ڈیلیگیٹس کے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
ٹرمپ نے نائب صدر کے لیے سینیٹر جے ڈی وینس کو امیدوار نامزد کر دیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اپنے ساتھ نائب صدر کے لیے سینیٹر جے ڈی وینس کو امیدوار نامزد کر لیا ہے،ٹرمپ نے ایک پوسٹ میں کہا۔طویل غور و فکر کے بعد، اور بہت سے دوسرے لوگوں کی زبردست صلاحیتوں پر غور کرنے کے بعد، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے سب سے موزوں شخص اوہائیو کی عظیم ریاست کے سینیٹر جے ڈی وینس ہیں۔سینیٹر جے ڈی وینس 2022 میں سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے اور وہ سابق صدر کے امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں کے ایجنڈے کے زبردست چیمپئن بن گئے ہیں، وہ غیر معمولی لمحے میں ٹرمپ کے ٹکٹ پر شامل ہو رہے ہیں۔وینس سیاست میں سب سے کم تجربہ کار ہیں، وہ جنوری 2023 سے سینیٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس سے پہلے کوئی انتخابی عہدہ نہیں رکھتے تھے۔ ان کی عمر 39 سال ہے ،وہ شادی شدہ ہیں اور ان کے تین بچے ہیں۔
دوسری جانب امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا ہے،ٹرمپ پر الزام لگایا گیا تھا کہ 2021 میں اپنا عہدہ چھوڑتے وقت ٹرمپ قومی سلامتی کی سینکڑوں دستاویزات کو غیر قانونی طور پر فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ میں ساتھ لے گئے تھے،عدالت نے اس مقدمے کو خارج کر دیا ہے،کیس کا فیصلہ جج ایلین کینن نے سماعت مکمل ہونے کے بعد سنایا، جج ایلین کی تقرری ٹرمپ کے دور میں ہی ہوئی تھی،جج ایلین کیینن نے اپنی 93 صفحات پر مشتمل فیصلے میں سوال کیا کہ کیا ریاستہائے متحدہ کے کوڈ میں کوئی ایسا قانون ہے جو اس مقدمے کو چلانے کے لیے خصوصی وکیل سمتھ کی تقرری کی اجازت دیتا ہے؟ اس بنیادی مسئلے کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد، جواب نفی میں ہے،اس بارے میں خصوصی پراسیکیوٹر کے برعکس دعوؤں کے باوجود کوئی امریکی قانون اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ کو ایک وفاقی افسر کو پراسیکیوشن کے ان وسیع قانونی اختیارات کے ساتھ تقرر کی اجازت نہیں دیتا جو اسپیشل کونسل اسمتھ کے پاس ہیں،
ٹرمپ کے حق میں یہ فیصلہ حیران کن طور پر سامنے آیا ہے کیونکہ کہ دیگر ججوں نے اسی دلیل کو اس وقت مسترد کر دیا تھا جب ٹرمپ کے وکلاء نے اسمتھ کی تقرری کی قانونی حیثیت کے بارے میں خفیہ دستاویزات کے مقدمے میں پیش کی تھی۔
ہائے غربت،بھارتی خواتین عرب ممالک میں فروخت،مجرا کروایا جانے لگا
ٹرمپ سے قبل کن اہم شخصیات پر ہوئے حملے؟
تحریک انصاف پر جلد پابندی لگنے والی ہے؟
فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ
مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار
حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون
سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان
-

مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ،5 افراد کی موت
عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے،
اطلاع پر سیکورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وادی کبیر میں امام علی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں حملہ آور نے مسجد کے قریب جا کر فائرنگ کر دی،گولیاں لگنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ،فائرنگ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،پولیس حکام کے مطابق جس وقت گولیاں چلائی گئیں اس وقت مسجد میں سات سو سے زیادہ افراد موجود تھے، پاکستانی کمیونٹی کے افراد بھی مسجد میں موجود تھے
سیکیورٹی حکام اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم حملہ آوروں کی تعداد اور ہلاکت سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکیں،لاشوں کو ہسپپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ مجلس عزا کے دوران ہوئی ،فائرنگ کے واقعہ میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،عمان پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور طریقہ کار اپنا لیا گیا ہے واقعے کے ارد گرد شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں
مسجد پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو اس علاقے سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شہریوں کے لئے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ امریکی شہری چوکس رہیں، مقامی خبروں کی نگرانی کریں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں
عمان،مسجد پر فائرنگ کے واقعہ میں دو پاکستانی شہریوں کی بھی موت
مسجد میں فائرنگ کے واقعہ میں 2 پاکستانی بھی مارے گئے ہیں، پاکستانی سفیر نے دو پاکستانیوں کی موت کی تصدیق کی ہے،پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری کا کہنا ہے کہ عمان حکومت نے کُل پانچ افراد کی موت کی تصدیق کی ہے جن میں سے دو پاکستانی شہری ہیں، سفارتی عملے کے ساتھ رات اسپتال میں موجود تھا، عمان حکام کے ساتھ رابطے میں ہوں،عمانی حکام حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں،پاکستان کی عمان کی وادی کبیر میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت
پاکستان نے عمان کی وادی کبیر میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردحملے میں 4پاکستانیوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے،پاکستانی سفیر لاشوں کی شناخت اور وطن واپسی کیلئےعمانی حکام سےرابطے میں ہے،عمان میں پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی گئی،سفیرعمران علی نے زخمیوں کی خیریت دریافت کرنے کیلئے مقامی اسپتالوں کادورہ کیا،پاکستان نے عمان کو تحقیقات اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی ہے. -

ہائے غربت،بھارتی خواتین عرب ممالک میں فروخت،مجرا کروایا جانے لگا
بھارتی خواتین کو عرب ممالک میں لے جا کر مجرا کروایا جانے لگا، کئی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات بھی ہوئے، بھارتی شہری ہی اپنی خواتین کو فروخت کرنے میں ملوث نکلے
بھارتی خواتین کو عرب ممالک میں فروخت، وہاں مجرا کروائے جانے اور زیادتی کے انکشافات تب سامنے آئے جب ایک خاتون نے بھارت میں مقدمہ در ج کروایا، مقدمہ اس شخص کے خلاف درج کروایا گیا جو خواتین کو ملازمت کے بہانے عرب ممالک لے جا کر وہاں انکو فروخت کر دیتا تھا،خاتون نے مقدمہ اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں درج کروایا جہاں ملزم سیف سمیت چھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے،ملزم سیف کرناٹک کا رہائشی ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ گڈمبا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے.
خاتون نے اس ضمن میں میڈیا سے بھی بات چیت کی،بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم سیف سے اسکی ملاقات کسی کے ریفرنس سے ہوئی تھی، ایک ملاقات کے بعد ہم نے بات چیت شروع کی اور پھر ملنا شروع کر دیا، وہ شراب میں گولیاں ملا کر پیتا تھا اور دعویٰ کرتا تھا کہ وہ اپنے گھر والوں سے بہت پریشان تھا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے ذاتی مسائل ہیں اور آہستہ آہستہ اسے اس سے شادی کرنے پر آمادہ کرنا شروع کر دیا۔ ایک دن اس نے اسے سکون آور دوا دی اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس نے اس کی واضح ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور اسے بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا۔سیف کا پیشہ لڑکیوں کو جذباتی طور پر بلیک میل کرکے اپنے جال میں پھنسانا ہے۔ اب تک جن خواتین کو ملزمان نے اپنے جال میں پھنسایا ہے ان کا تعلق ممبئی، دہلی اور گجرات جیسی ریاستوں سے ہے۔ مبینہ طور پر سیف الدین انہیں بیوٹی پارلرز میں نوکریوں اور دیگر فوائد کے لالچ دیتا ہے۔ بعد ازاں انہیں خلیجی ممالک میں فروخت کیا جاتا ہے اور مجرا کرایا جاتا ہے۔
خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ بحرین میں مختلف شراب خانوں میں کام کرنے والی کئی لڑکیوں کو جانتی ہے۔خاتون نے انکشاف کیا کہ کانگریس کا ایک رہنما سیف کا رشتے دارہے، اس نے بھی مجھ سے زیادتی کی کوشش کی ہے،
خاتون نے بتایا کہ اس نے پچھلے چھ سے سات سال بحرین اور دبئی میں رہتے اور کام کرتے ہوئے گزارے۔ وہ بحرین میں سیف سے ملی۔ اس نے اس سے دوستی کی اور پھر زیادتی کی جس کے بعد وہ حاملہ ہوگئی۔ اس نے وہاں اس کے خلاف مقدمہ دائر کیا ، سیف الدین اسے علاج کی آڑ میں ممبئی لے آیا جب وہ پانچ ماہ کی حاملہ تھی،سیف نے مجھے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے خفیہ طور پر پانچ ماہ کے جنین کا اسقاط حمل کر دیا۔اس کے بعد مجرم اسے بیدر میں اپنے گھر لے گیا جہاں اس کے بھائی صابر الدین اور تین دیگر افراد نے اپنی بہن کے ساتھ مل کر متاثرہ لڑکی کی شکایت کے مطابق لڑکی کو جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس نے اپنی ‘گرل فرینڈ’ مونیکا اور کچھ دوسرے لوگوں کے بارے میں بھی شکایت کی۔ اس کے بعد سیف الدین، اس کے 4 بھائی بہن اور مونیکا کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 498A، 323 اور 313 کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کی گئی ہے.
بھارتی میڈیا کے مطابق غربت کی وجہ سے خواتین ملزم کے جال میں جلدی پھنس جاتی ہیں، ملزم خواتین کو لالچ دیتا ہے اور نوکری کے بدلے اچھے معاوضے کی آفر دیتا ہے.
ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن
سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی
کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میںکتنے کا جوا؟
لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا
مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار
حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون
سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان
-

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر امریکا کا ردعمل
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کا معاملہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے اور ہم حکومت کے بیانات سے آگاہ ہیں۔میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا یقینی طور پر تشویشناک ہے۔ ہم انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے احترام سمیت آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں کی حمایت کرتے ہیں، جن میں قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف شامل ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ جیسے جیسے یہ اندرونی عمل جاری رہے گا، ہم ان فیصلوں کو بغور دیکھتے رہیں گے۔یاد رہے کہ پاکستانی حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کیس چلانے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔
-

ٹرمپ سے قبل کن اہم شخصیات پر ہوئے حملے؟
سابق امریکی صدر، امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ روز ایک ریلی کے دوران حملہ ہوا،ٹرمپ کے کان کو گولی چھو کر گزری، ٹرمپ محفوظ رہے تاہم حملہ آور کو موقع پر ہی مار دیا گیا،حملے کے بعد بھی ٹرمپ کی انتخابی مہم جاری ہے،ٹرمپ پر حملے کے بعد عالمی رہنماؤں کی سیکورٹی پر سوال اٹھ گئے ہیں،
ٹرمپ پہلے رہنما نہیں جن پر اس طرح کا حملہ ہوا، ماضی میں بھی کئی اہم شخصیات پر حملے ہو چکے ہیں،پاکستان کی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو پر لیاقت باغ میں جلسے کے بعد حملہ ہوا تھا جس میں بینظیر شہید ہو گئی تھیں،اسکے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں کئی رہنماؤں پر حملے ہوئے ہیں، ان میں سے چند درج ذیل ہیں.
سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو (15 مئی 2024)
رواں برس مئی کے مہینے میں سلواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر بھی حملہ کیا گیا تھا، سلوواکیہ کے وزیراعظم پر فائرنگ کی گئی تھی جس سے وہ زخمی ہو گئے تھے، حملہ اس وقت کیا گیا تھا جب رابرٹ فیکو ایک اجلاس کے بعد شرکاء سے مخاطب تھے، رابرٹ فیکو کو گولیاںلگنے کے بعد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ،انکا علاج جاری ہے اور حالت بہتر ہے.جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے (جولائی 2022)
جولائی 2022 میں جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے پر بھی حملہ کیا گیا تھا، ان پر فائرنگ اس وقت کی گئی تھی جب وہ نارا شہر میں ایک ریلی کی قیادت کر رہے تھے، جاپانی وزیراعظم پر حملہ کرنے والے حملہ آور نے دو گولیاں فائر کی تھیں، جن میں سے ایک گولی انکی گردن میں لگی تھی.عمران خان (3 نومبر 2022)
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر بھی پنجاب کے شہر وزیرآباد میں جلسے کے دوران حملہ ہوا تھا، حملہ آور نے گولیاں چلائیں جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی تھی، مبینہ طور پر عمران خان کی ٹانگ میں گولی لگی تو ہم عمران خان طبی امداد کے لئے سرکاری ہسپتال جانے کی بجائے شوکت خانم چلے گئے، عمران خان عدالتوں میں وہیل چیئر پر پیش ہوتے رہے ہیں تا ہم جب نومئی کو اسلام آباد سے عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا اس وقت عمران خان کے دوڑنے سے ایسے لگ رہا تھا جیسے انہیں کچھ نہیں ہوا،اور وہ بالکل تندرست ہیں،بے نظیر بھٹو، (27 دسمبر 2007)
پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم، بھٹو کی بیٹی، بینظیر بھٹو پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا، کراچی میں ریلی کے دوران کارساز پر حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہیں تا ہم اسکے بعد دسمبر 2007 میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے بعد حملہ ہوا جس میں بینظیر شہید ہو گئیں،یہ حملہ بہت قریب سے کیا گیا تھا،بینظیر شرکاء کے نعروں کا جواب دینے گاڑی سے باہر نکلیں ، جونہی انہوں نے سر گاڑی سے باہر نکالاحملہ آور نے انکو نشانہ بنایا،ہیتی کے صدر جوونیل موئز (جولائی 2021)
ہیتی کے صدر جوونیل موئز پر بھی قاتلانہ حملہ جولائی 2021 میں کیا گیا تھا، ان پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنی رہائشگاہ پر آرام کر رہے تھے، ہیتی کے صدر جوونیل موئز کو کرائے کے فوجیوں نے قتل کیا تھا، 28 ملزمان حملہ آوروں میں شامل تھے،بعد ازاں تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ہیتی کے صدر جوونیل موئز پر حملہ کسی اور نے نہیں بلکہ انکی بیوی نے کروایا تھا،بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی (31 اکتوبر 1984)
بھارت کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا، 1984 میں اندرا گاندھی کو کسی اور نے نہیں بلکہ انکے ذاتی محافظوں نے ہی گولیاں چلا کر قتل کر دیا تھا، تحقیقات ہوئیں تو سامنے آیا کہ حملہ آور آپریشن بلیو سٹار سے بہت ناراض تھے۔تحریک انصاف پر جلد پابندی لگنے والی ہے؟
فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ
مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار
حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون
سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان
-

اننت امبانی کی شادی میں دعوت نامے کے بغیر گھسنے کی کوشش کرنیوالا یوٹیوبر گرفتار
بھارت میں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں دعوت نامے کے بغیر گھسنے کی کوشش کرنیوالے یوٹیوبر سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا،
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ بالاآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، شادی کی تقریبات ابھی بھی جاری ہیں،یہ شادی دنیا کی مہنگی ترین شادی ہے، جس میں دنیا بھر سے معروف شخصیات نے شرکت کی، بھارتی وزیراعظم بھی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے ہیں،اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم اور کلوئی کاردیشن، سامسنگ کے چیئرمین لی جائے ینگ، بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان، دپیکا پڈوکون، اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف ہندوستانی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی،
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات کا آغاز مارچ میں 3 روزہ جشن سے ہوا تھا جس میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کے کنسرٹ بھی شامل تھے ،امبانی خاندان نے شادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہی ایک لگژری کروز پر بھی مہمانوں کو مدعو کیا اور اس کے بعد شادی سے ایک ہفتہ قبل سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں گلوکار جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کیا تھا،
شادی میں شرکت کے لئے دعوت نامے جاری کیے گئے تھے تا ہم دو افرا د بنا دعوت نامے کے شادی کی تقریب میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے جن کو ممبئی پولیس نے گرفتار کیا ہے،پولیس حکام کے مطابق جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے ایک یوٹیوبر تھا جبکہ دوسرے نے خود کو بزنس مین بتایا، دونوں آندھرا پردیش سے ممبئی آئے تھے،ممبئی پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمے درج کر لئے ہیں.
بھارتی امیر ترین تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی دنیا بھر میں دھوم مچی ہوئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں ناصرف بالی وڈ فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بلکہ انٹرنیشنل اداکار و گلوکار بھی اس شادی میں شریک ہوئے اور محفل سجائی،عموماً جس کی شادی ہو رہی ہوتی ہے اسے تحائف ملتے ہیں لیکن اس شادی کی چونکہ ہر بات نرالی ہے لہٰذا دولہے میاں نے اپنے تمام دوستوں بشمول اداکار شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کو ریٹرن گفٹ دیے،بھارتی پاپارازی نے کچھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں،بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اننت امبانی نے ریٹرن گفٹ کے طور پر لمیٹڈ ایڈیشن کی گھڑیاں دوستوں کو دیں، اس ایک گھڑی کی قیمت 2 کروڑ بھارتی روپے ہے،
مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی
راہول گاندھی سن لے:ہماراخاندان ہرسال50کروڑ ٹیکس دیتا ہےآپ کی طرح بھوکا ننگانہیں:مکیش امبانی
امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل
یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر
کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں
محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی
اننت امبانی کی شادی کی تقریبات،مکیش امبانی کا مہمانوں کا خیر مقدم