Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • اسرائیلی فوج کا رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ ،230 سے زائد فلسطینی شہید ،دنیا بھر میں مظاہرے

    اسرائیلی فوج کا رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ ،230 سے زائد فلسطینی شہید ،دنیا بھر میں مظاہرے

    غزہ: فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ کردیا جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 230 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی :رفح کا کویتی اسپتال بھی اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بند کردیا گیا، اسپتال ڈائریکٹر نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اسپتال کو بند کیا جا رہا ہے،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اب کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی ہے۔

    رفح حملے کے بعد بیلجیئم کے نائب وزیراعظم نے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ کینیڈین وزیر خارجہ نے بھی رفح میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں اسرائیلی فضائی حملہ انتہائی خوفناک ہے الجزائر نے رفح قتل عام پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ہےجکہ جرمنی نے کہا کہ رفح میں فضائی حملے میں بچوں سمیت جلی ہوئی لاشوں کی تصاویر ناقابل برداشت ہیں، شہری آبادی کو بہتر طور پر تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

    شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

    پیرس، نیویارک، بارسلونا، تیونس اور مانچسٹر سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے عالمی برادری سے اسرائیل پر سخت پابندیوں کا بھی مطالبہ کردیا، پیرس میں پولیس اور فلسطین کے حامی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں مظاہرین نے فرانسیسی حکومت سے اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

    سعودی عرب نے رواں سال حج کیلئے خطیب کے نام کا اعلان کردیا

    بارسلونا میں یورپی کمیشن کے صدر دفتر اور میڈرڈ میں وزارت خارجہ کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا،تیونس میں ہزاروں افراد نے فلسطینی پرچم لہرا کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی حملے رکوانے پر زور دیان،نیویارک شہر میں سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین نے بارش کے باوجود مارچ کرتے ہوئے رفح میں اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار کیا،جبکہ مانچسٹر یونیورسٹی کے تاریحی کیمپس پر اسرائیل مخالف مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرا دیا۔

    شانگلہ:جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

  • شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

    شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

    سیول:شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام ہو گیا-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کا خلا میں بھیجا گیا نیا جاسوس سیٹلائٹ فضا میں ہی تباہ ہوگیا، لانچ کی یہ کوشش پیر کو راکٹ انجن کے پھٹنے سے ناکام ہوئی،شمالی کوریا کی نیشنل ایرو اسپیس ٹیکنالوجی ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا کہ نئے سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کی لانچنگ اس وقت ناکام ہوئی جب یہ پہلے مرحلے کی پرواز کے دوران ہوا میں پھٹ گیا‘ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا کہ اس کی وجہ ایک نئی تیار کردہ مائع ایندھن والی راکٹ موٹر تھی، لیکن دیگر ممکنہ وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف سے اوور سیز کشمیریوں کے وفد کی ملاقات

    جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے بتایا کہ شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحل کے جنوبی راستے پر رات 10 بج کر 44 منٹ کے قریب یہ راکٹ لانچر کیا، لیکن لانچ کے صرف دو منٹ بعد سمندر میں راکٹ کے ملبے کی ایک بڑی مقدار کا پتہ لگایا گیا۔

    پوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعظم

    واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی اس کے خلائی پروگرام میں دو حادثے پیش آئے تھے،شمالی کوریا نے نومبر میں اپنا پہلا جاسوس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا تھا-

    پوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعظم

  • سعودی عرب نے رواں سال حج کیلئے خطیب کے نام کا اعلان کردیا

    سعودی عرب نے رواں سال حج کیلئے خطیب کے نام کا اعلان کردیا

    ریاض: ہر سال خطبہ حج کیلئے کسی نہ کسی خطیب کا انتخاب کیا جاتا ہے،رواں سال یہ ذمہ داری مسجد الحرام کے امام و خطیب ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی کو سونپی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے رواں سال حج کے خطبے کی ذمہ داری مسجد الحرام کے امام و خطیب ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی کو سونپ دی تھی، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے دینی امور کے سربراہ و امام کعبہ شیخ عبد الرحمان السدیس نے شاہی منظوری کے بعد ڈاکٹر ماہر کے نام کی تصدیق کی،انہوں نے بتایا کہ شیخ ماہر المعیقلی رواں سال حج 1445 ہجری کے موقع پر یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر سے فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کیلئے آنے والوں کی سہولت کیلئے خطبہ حج اردو، انگریزی، ہندی، فرینجچ سمیت دیگر 19 زبانوں میں بھی نشر کیا جاتا ہے۔

    شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی سعودی عرب کے مقدس شہر مکۃ المکرمہ کی مسجد الحرام کے امام اور مشہور قاری ہیں، اس کے علاوہ انھوں نے مسجد نبوی میں بھی امامت کے فرائض سر انجام دیے، وہ مسجد الحرام میں مستقل طور پر فجر اور مغرب کی امامت کرتے ہیں-

    فضیلۃ الشیخ قاری ماہر بن حمد معیقلی دنیائے اسلام کے ان نامور قرائے کرام میں سے ہیں، جن کی تلاوت سب سے زیادہ سنی جاتی ہے، پاکستانی خاتون کے بطن سے جنم لینے والے شیخ ماہر پہلے رسولِ اقدس ﷺ کی مبارک مسجد(مسجد نبوی) کے امام تھے اور اب وہ مسجد حرام میں امامت وخطابت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

    7جنوری1969کو شہر مقدس (مدینہ منور) میں پیدا ہونے والے شیخ ماہر اپنے منفرد انداز اور پرتاثیر لہجے کی وجہ سے بہت کم وقت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں، وہ بھی دیگر ائمہ حرمین کی طرح حفص عن عاصم کی روایت میں قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں، مگر حق تعالیٰ نے انہیں لحنِ داؤدی سے نوازاہے، سریلی آواز اور منفرد لہجے کے ساتھ وہ جب حرمین میں قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں تو سامعین کے دل پگھل جاتے ہیں اوران پر وجد طاری ہوجاتا ہے، شیخ ماہر خشیت الٰہی اور تقویٰ کا بھی پیکر ہیں، اکثر وبیشتر نماز کے دوران روتے ہیں، ان کے پیچھے نماز پڑھنے والوں پر بھی رقت طاری ہوجاتی ہے، حرم شریف کے سینئرائمہ شیخ سدیس اور شیخ شریم کے بعد شیخ ماہر عالمی سطح پر اپنی دلسوز تلاوت سے مسلمانانِ عالم میں مشہور ہیں، عرب ملکوں میں حفظ قرآن کے زیادہ تر طلبہ تلاوت پاک میں ان کے لہجے کو اپناناپسند کرتے ہیں۔

  • رفح کراسنگ پر اسرائیلی اور مصری فوجیوں کے درمیان جھڑپ

    رفح کراسنگ پر اسرائیلی اور مصری فوجیوں کے درمیان جھڑپ

    تل ابیب: رفح کراسنگ پر اسرائیلی اور مصری فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے-

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے علاقے رفح کراسنگ پر ہونے والی ایک جھڑپ میں مصری فوج کا ایک اہلکار مارا گیا اسرائیلی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب مصری حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رفح بارڈر پر جارحیت کا مظاہرہ کیا، جھڑپ میں اسرائیلی فوج کو بھی جانی نقصان ہوا تاہم انھوں نے تعداد نہیں بتائی۔

    عرب میڈیا کے مطابق آزاد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں ممالک کی افواج کے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم تعداد کے حوالے سے ابھی تصدیق کی جا رہی ہے۔

    تاحال رفح کراسنگ پر دونوں افواج کے درمیان جھڑپ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اس معاملے پر دونوں حکومتوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطہ بھی ہوا ہے،اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں،مصری حکام سے بات چیت جاری ہے۔

    واضح رہے کہ رفح کراسنگ پر ایک جانب مصری فوج اپنی سرحدوں کے لیے حفاظت کے لیے موجود ہیں جہاں سے دنیا بھر سے آیا ہوا امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے رفح میں داخل ہوتا ہےرفح کراسنگ کے دوسری جانب اسرائیلی فوجی تعینات ہیں جو مصر سے آنے والے امدادی ٹرکوں کو چیک کرکے داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔

  • امریکا نے  1کروڑ 30لاکھ ڈالر مالیت کے چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے

    امریکا نے 1کروڑ 30لاکھ ڈالر مالیت کے چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے

    نیو یارک: امریکا نے 1کروڑ 30لاکھ ڈالر (تقریباً3ارب 61کروڑ روپے) مالیت کے 133چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نوادرات کی واپسی کے لیے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برآمد ہونے والے نوادرات کی نمائش بھی کی گئی، ان نوادرات میں گندھارا دور کے مجسمے اور دیگر اشیاءبھی شامل ہیں۔

    امریکا کی طرف سے پاکستان کو چوری شدہ نوادرات واپس کرنے کی یہ 5 ویں قسط تھی، تقریب میں پاکستان قونصل جنرل عامر اتوزئی نے حکومت پاکستان کی طرف سے یہ نوادرات وصول کیےاس موقع پر قونصل جنرل نے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس، نوادرات سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بنائے گئے خصوصی یونٹ اور محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ نوادرات برآمد کیے۔

    28 مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں

    نیویارک میں واقع پاکستانی قونصل خانے کےایکس اکاؤنٹ پر اس تقریب کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ جلد یہ نوادرا ت پاکستان کے عجائب گھروں کی زینت بنیں گے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر کیلئے 11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، رانا ثنااللہ

  • رفح پر حملہ :اسرائیل کو جوابدہ بنانے کیلئے ہر  ممکن اقدامات کریں گے،ترک صدر

    رفح پر حملہ :اسرائیل کو جوابدہ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،ترک صدر

    استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہےکہ اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کا قاتلانہ ٹولہ اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کیلئے قتل عام کررہا ہے کیونکہ وہ مزاحمتی قوتوں کے خلاف جنگ ہار چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : ترک صدر نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود رفح پر حملے نے اسرائیل کا گھناؤنا چہرہ واضح کردیا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کا قاتلانہ ٹولہ اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کیلئے قتل عام کررہا ہے کیونکہ وہ مزاحمتی قوتوں کے خلاف جنگ ہار چکے ہیں-

    طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود رفح پر حملہ کرنے پر اسرائیل کو جوابدہ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، نیتن یاہو کو بھی ہٹلر اور ان دیگر حکمرانوں کی طرح ملامت کرکے یاد کیا جائےگا جن کی وہ پیروی کر رہے ہیں.

    دوسری جانب سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ضروری قرار دے دیا،بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا اسرائیل کا فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کیا جانا ضروری ہے اور یہ اس کے مفاد میں بھی ہے۔

    انہوں نے کہا اسرائیل تسلیم کرےکہ وہ فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا مگر یہ حقیقت ہے کہ موجودہ اسرائیلی حکومت اس بات کو نہیں سمجھ رہی اور یہ تشویش کی بات ہے مغویوں کی رہائی ہونی چاہیے، دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل دونوں کے مفاد میں ہے، فریقین کو چاہیے کہ فوری مذاکرات کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتطار نہیں کرسکتے۔

    سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل یہ فیصلہ نہیں کرے گا کہ فلسطینیوں کو حق خود ارادیت ملے گا یا نہیں بلکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین سے جڑا ہے، یہ بہت ضروری ہے کہ اسرائیل تسلیم کرے کے فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر اسکا وجود بھی نہیں ہوسکتا۔

    واضح رہے کہ رفح میں اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی جانب سے محفوظ قرار دیے گئے کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید اور درجنوں جھلس کر زخمی ہو گئے۔

    اسرائیلی بمباری سے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں آگ لگ گئی جس میں بڑی تعداد میں شہادتیں آگ میں جھلسنے کی وجہ سے ہوئیں، شہدا میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، پناہ گزین کیمپ میں شمالی غزہ سے بے دخل فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں مقیم ہے، آگ میں جھلسنےکے باعث کئی افراد کی حالت نازک ہے، شہداء کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں یو این کیمپوں پر دسواں حملہ کیا ہے، 24 گھنٹوں میں 230 سے زائد فلسطینیوں کا قتل عام کیا گیا، اس سے قبل اسرائیل نے جبالیہ، نصیرت اور غزہ سٹی میں کیمپوں پر حملوں میں 160 فلسطینیوں کا قتل کیا رفح میں کیمپ پر 900 کلو سے زائد وزنی بموں کا استعمال کیا گیا، فلسطینی اتھارٹی نے مصر سے زخمیوں کو نکالنے کےلیے ایمبولینسز بھیجنے کی اپیل کی ہے۔

    فلسطینی اتھارٹی نے رفح میں یواین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کیخلاف کھلا چیلنج ہے۔

    اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے رات رفح میں حماس کے ایک کمپاؤنڈ پر حملہ کیا، حملےکے مقام پر حماس کے اہم ارکان ٹھہرے ہوئے تھے تاہم حملے سے دو روز پہلے ہی عالمی عدالت نے اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی سے روکا تھا۔

    دوسری جانب امریکی رکن کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فوری طور پر رفح میں فوجی کارروائی روکنی چاہیے جبکہ اسرائیلی قانون ساز ایڈا توما سلیمان نے بھی رفح پر تازہ ترین حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلےکو پامال کیا جا رہا ہے اسرائیلی حکومت عالمی ٹربیونل کے تمام احکامات ماننے سے انکاری ہے، اسرائیلی حکومت پاگل پن، انتقامی کارروائیوں کو نئی مجرمانہ سطح پر لےجا رہی ہے۔

    اقوا م متحدہ کی امدادی ایجنسی برائے فلسطین انروا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یو این کیمپ کو نشانہ بنانا حیران کن نہیں، اسرائیل ایک عام ریاست کے طور پر کام نہیں کر رہااسرائیل انروا کے متعدد اسکولوں پر بمباری کر رہا ہے، اسرائیل انروا کے صحت مراکز، پناہ گاہوں پر بھی بمباری کر چکا ہے، اسرائیلی بمباری میں اقوام متحدہ کے 193 کارکن مارے جا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک 36 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،غزہ کی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 81 ہزار 26 ہوگئی ہے۔

  • قطر ایئرویز کی پرواز کو شدید جھٹکے ، مسافروں اور فضائی عملے سمیت 12 افراد زخمی

    قطر ایئرویز کی پرواز کو شدید جھٹکے ، مسافروں اور فضائی عملے سمیت 12 افراد زخمی

    ڈبلن: قطر ایئرویز کی آئرلینڈ جانے والی پروازمیں ہوائی جہاز کو شدید جھٹکے لگنے سے مسافروں اور فضائی عملے سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : میل آن لائن کے مطابق دوحہ سے ڈبلن جانے والی پرواز کیو آر 017کو ترکیہ کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے شدید جھٹکے لگے،یہ جھٹکے لگ بھگ 20سیکنڈز تک جاری رہے، جن سے جہاز کے اندر ہر چیزاتھل پتھل ہو گئی اور مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    ڈبلن ایئرپورٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کے باحفاظت لینڈ کرتے ہی ایئرپورٹ پولیس اور فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا، زخمی ہونے والوں میں عملے کے 6افراد اور 6مسافر شامل تھے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔

    28 مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں

    دوسری جانب قطر ایئرویز کی طرف سے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جہاز کو جھٹکے اس وقت لگے جب مسافروں میں کھانا تقسیم کیا جا رہا تھا، ایئرلائنز کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر کیلئے 11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، رانا ثنااللہ

  • امریکی اداکار  کو ڈکیتی  مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

    امریکی اداکار کو ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

    لاس اینجلس: امریکی اداکار جونی ویکٹر کو ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق لاس اینجلس میں اداکار کی گاڑی سے کچھ حصہ چوری کرنے کی کوشش کی گئی ،جس پر اداکار نے مزاحمت کی ،اس دوران 3 افراد نے جونی ویکٹر پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی وجہ سے اداکار شدید زخمی ہوگئے تاہم بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہفتے کی صبح انتقال کر گئے،جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    اداکار کی والدہ نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ویکٹر پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی کے پاس واپس جارہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ کچھ نامعلوم افراد ان کی گاڑی سے کچھ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں،جب ویکٹر نے ان افراد سے پوچھا کہ یہ کیا کررہے اور انہیں روکنے کی کوشش کی تو اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی اور پھر فرار ہوگئے۔

    کراچی: درخت سے لٹکی ہوئی نوجوان کی لاش برآمد

    واضح رہےکہ جونی ویکٹر نے 2013 میں NBC series کی Siberia میں اداکاری کی جبکہ وہ معروف ٹی وی سیریز Westworldمیں بھی کام کرتے نظر آئے۔

    28 مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں

  • اسرائیل کا بے گھر افراد کے کیمپ پر حملہ،خواتین ،بچوں سمیت 75 شہید

    اسرائیل کا بے گھر افراد کے کیمپ پر حملہ،خواتین ،بچوں سمیت 75 شہید

    اسرائیل باز نہ آیا، اسرائیل نے غزہ میں بمباری کی، اسرائیلی حملہ رفح میں بے گھر افراد کے کیمپ پر کیا گیا، حملے میں 75 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، شہدا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

    اسرائیل نے آج پیر کی صبح رفح پر حملہ کیا، اسرائیل کی جانب سے بمباری کے بعد رفح میں بے گھر افراد کے کیمپ میں آ گ لگ گئی، حملے میں 75 شہادتیں ہوئی ہیں، زیادہ شہادتیں جھلس جانے کی وجہ سے ہوئی ہیں، متعدد افراد زخمی ہیں، شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، رفح میں پناہ گزین کیمپ میں شمالی غزہ سے بے دخل فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں مقیم ہے

    میڈیا پورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے کیمپوں پر دسویں بار حملہ کیا ہے نو حملے پہلے ہو چکے ہیں،اسرائیل نے 24 گھنٹوں میں 230 سے زائد فلسطینیوں کا قتل عام کیا اس سے قبل اسرائیل نے جبالیہ، نصیرت اور غزہ سٹی میں کیمپوں پر حملوں میں 160 فلسطینیوں کا قتل کیا

    اسرائیل نے رفح پر حملے کے بعد دعویٰ کیا کہ اسرائیلی طیاروں نے رات رفح میں حماس کے ایک کمپاؤنڈ پر حملہ کیا، حملےکے مقام پر حماس کے اہم ارکان ٹھہرے ہوئے تھے ،غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 36 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رفح میں بے گھر افراد کے لیے ایک کیمپ قائم کیا گیا جہاں اسرائیل نے حملہ کیا۔ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ النجلہ میں ایک گھر پر اسرائیلی فوج کے حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ روز حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا، حماس نے تل ابیب پر میزائل حملہ کیا تھا، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر دعویٰ کیا کہ یہ راکٹ صیہونی شہریوں کے قتل عام کے جواب میں داغے گئے ہیں، راکٹ غزہ کی پٹی سے فائر کیے گئے۔ تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی

    حماس مجاہدین نےمتعدد اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا

    اسرائیل کا عالمی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار

    اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو جرمنی میں داخل ہوئے تو گرفتار کرلیا جائے گا،جرمن چانسلر

    عالمی عدالت انصاف ، اسرائیلی وزیراعظم،وزیر دفاع،حماس رہنماؤں کے وارنٹ کی استدعا

  • انڈونیشیا  کے ملک ،پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ، 600 سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ

    انڈونیشیا کے ملک ،پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ، 600 سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ

    انڈونیشیا کے مشرق میں واقع ملک پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ دارالحکومت پورٹ مورسبی سے یو این مہاجرین ایجنسی کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 670 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق جنوب مغربی بحرالکاہل میں واقع ملک میں لینڈ سلائیڈنگ سے 150 مکانات ملبے تلے دبے ہیں۔ ملبے تلے دبے 5 لاشیں نکالی گئی ہیں، 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی مہاجرین ایجنسی کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 1200سے زائد افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ سے پہاڑی گاؤں مکمل تباہ ہوگیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق دشوار گزار پہاڑی راستوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق پاپوا نیو گنی کے صوبے اینگا میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا تھا۔