Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • جنس معلوم کرنے کیلئے حاملہ بیوی کا پیٹ چاک کرنے والے شوہر کو عمرقید

    جنس معلوم کرنے کیلئے حاملہ بیوی کا پیٹ چاک کرنے والے شوہر کو عمرقید

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بوداؤں میں بچے کی جنس معلوم کرنے کیلئے اپنی 8 ماہ کی حاملہ بیوی کا پیٹ چاک کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ 19 ستمبر 2020 کو سول لائنز کے علاقے میں پیش آیا ، جہاں 46 سالہ ملزم پنا لال نے ایک پنڈت کے کہنے پر اپنی بیوی انیتا دیوی پر درانتی سے پیٹ کاٹ لیا ،ملزم نے بتایا کہ پنڈت نے کہا کہ اس کی بیوی دوبارہ بیٹی پیدا کرنے والی ہے اور ملزم بیٹے کا خواہش مند تھا۔ انیتا کو پولیس نے دہلی کے اسپتال میں داخل کرادیا جہاں ڈاکٹر اس کی جان تو بچا لیں لیکن نومولود کو نہیں بچا سکے ،ڈاکٹرز کے مطابق پنڈت کی پیشگوئی کے برعکس خاتون بیٹی نہیں بیٹے کو جنم دینے والی تھی ،ملزم پنا لال کو انڈین پینل کوڈ(آئی پی سی) کے تحت اقدامِ قتل اور عورت کی رضامندی کے بغیر اسقاط حمل کا مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا، 2021 میں اس کے خلاف چارج شیٹ جمع کرادی گئی تھی۔ متاثرہ خاتون کے بھائی روی سنگھ نے بتایا کہ انیتا کی 5 بیٹیاں تھیں لیکن پنا لال کو لڑکا چاہیے تھا، جب میری بہن چھٹی بار حاملہ ہوئی تو پنا لال چاہتا تھا کہ وہ اسقاط حمل کرا دے کیونکہ گاؤں کے کسی پنڈت نے اس کے دماغ میں یہ بات بٹھا دی تھی کہ انیتا دوبارہ بیٹی پیدا کرنے والی ہے۔ عدالت نے قتل کی کوشش کرنے کے جرم کے لیے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا ئی جبکہ50 ہزار روپے جمع کرونے کی ہدایت بھی کی۔

  • اسرائیل کا عالمی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار

    اسرائیل کا عالمی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار

    اسرائیل نے فوری طور پر رفح میں آپریشن روکنے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ تل ابیب سے اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ جنگ بندی کے حکم پر کسی صورت عملدرآمد نہیں کیا جاسکتا۔اسرائیلی وزیر خزانہ نے بیزالیل اسموٹرچ نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ روکنے کا مطلب اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وقت حماس کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو بے نقاب کرے گا۔دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کےلیے جنوبی افریقی درخواست پر فیصلہ سنایا۔آئی سی جے کا 2-13 کی اکثریت پر مبنی فیصلہ جسٹس نواف سلام نے پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا کہ اسرائل فوری طور پر رفح میں فوجی آپریشن روکے اور عدالتی حکم کی تکمیل کی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے۔

  • اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو جرمنی میں داخل ہوئے تو گرفتار کرلیا جائے گا،جرمن چانسلر

    اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو جرمنی میں داخل ہوئے تو گرفتار کرلیا جائے گا،جرمن چانسلر

    جرمنی کے چانسلر اولاف شولز کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو جرمنی میں داخل ہوئے تو گرفتار کرلیا جائے گا۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز کے ترجمان اسٹیفن ہیبر سٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ قانون کی پاسداری کی جائے گی اور اسرائیلی وزیراعظم کو جرمنی میں داخلے کی صورت میں گرفتار کرلیا جائے گا۔جرمنی کا بیان برلن میں اسرائیلی سفیر رو پروسور کی جانب سے جرمنی کو آئی سی سی کا مذکورہ فیصلہ مسترد کرنے کا مطالبہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
    اس سے قبل برطانوی پروسیکیوڑ کریم خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ نیتن یاہو، اسرائیلی وزیردفاع یووا گیلینٹ کے ساتھ ساھ حماس کے سربراہ یحیٰ سنوار کی گرفتاری کے لیے کوشش کریں گے۔خیال رہے کہ آئی سی سی نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد غزہ پر اسرائیل کی جنگ شروع کرنے اور اس دوران بھیانک جرائم کا ارتکاب کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیردفاع گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے تھے۔آئی سی سی نےان کے ساتھ ساتھ حماس کے سربراہ کے وارنٹ بھی جاری کردیے تھے۔

  • اسرائیلی فوجی آپریشن فی الفور روکا جائے عالمی عدالت انصاف

    اسرائیلی فوجی آپریشن فی الفور روکا جائے عالمی عدالت انصاف

    عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقا کی جانب سے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن رکوانے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا 8 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں آپریشن فوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے غزہ میں نسل کشی کے الزامات کی تحقیقات کی اجازت دے دی۔عالمی عدالت نے کہا کہ اسرائیل فیکٹ فائنڈنگ مشن کو تحقیق کی اجازت دے، ایک ماہ میں اسرائیل رپورٹ پیش کرے۔29 دسمبر 2023 کو جمع کرائی گئی اپنی درخواست میں جنوبی افریقہ نے اسرائیل پر سنہ 1948 کے اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نسل کشی کا دعویٰ کیا ہے جس میں جنوبی افریقہ اور اسرائیل دونوں فریق ہیں۔ معاہدے کے فریق ممالک کو جرم کو روکنے کا اجتماعی حق حاصل ہے۔
    اپنی درخواست میں جنوبی افریقہ نے اسرائیلی جارحیت کی جو نشاندہی کی ان میں بڑی تعداد میں عام شہریوں خصوصاً بچوں کا قتل، فلسطینیوں کی اجتماعی بے دخلی، انہیں بے گھر کرنا، ان کے گھر تباہ کرنا، اسرائیلی حکام کے اشتعال انگیز بیانات جن میں فلسطینیوں کو انسانوں سے کم سمجھا جانا بھی شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام عوامل نسل کشی کے مترادف ہیں اور اسرائیل کی نیت ظاہر کرتے ہیں۔درخواست کی سماعت کے دوران روز جنوبی افریقا کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ رفح میں فوجی آپریشن غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کا آخری مرحلہ ہے، دفاع کا حق نسل کشی کا جواز فراہم نہیں کرتا، فلسطینیوں کو بچانے کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے، اسرائیل کے حملے رُکوائے جائیں۔

  • خانہ کعبہ کا مرکزی دروازہ،حجر اسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے مالک کی موت

    خانہ کعبہ کا مرکزی دروازہ،حجر اسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے مالک کی موت

    خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے اور حجراسود کا خول تیار کرنے والی فیکٹری کے پاکستانی مالک عاشق حسین کی موت ہو گئی ہے
    پاکستانی تاجر محمد عاشق حسین کی گولڈ فیکٹری سعودی عرب میں ہے، پاکستانی تاجر کی فیکٹری کو خانہ کعبہ کا مرکزی دروازہ،میزاب رحمت اور حجر اسود کا خول تیار کرنے کا شرف حاصل ہے،محمد عاشق پنجاب کے شہر بہاولپور کے رہائشی تھے، عاشق کے والد ملک غلام قادر سنار تھے جو بہاولپور کے نواب صادق محمد عباسی کے محل میں کام کیا کرتے تھے

    محمد عاشق کو 1970 میں انکے والد نے سعودی عرب بھیج دیا تھا، محمد عاشق مدینہ گئے اور کام کا آغاز کیا،محمد عاشق
    سعودی عرب میں سونے کے ممتاز تاجروں میں سے ایک بن گئے تھے،محمد عاشق حسین کی فیکٹری خانہ کعبہ کے 200 کلو گرام خالص سونے سے تیار کیے جانے والے مرکزی دروازے تیار کرتی تھی، محمد عاشق کی فیکٹری کو خانہ کعبہ کے دروازے کی تعمیر اور تنصیب کا کام بھی سونپا گیا تھا، خانہ کعبہ پر لگے پرنالہ (میزاب رحمت) کی ڈیزائننگ اور تنصیب بھی عاشق حسین کی فیکٹری نے ہی کی تھی، اس پرنالے کے ذریعے بارش کا پانی کعبتہ اللہ کی چھت سے زمین تک پہنچتا ہے

    پاکستانی تاجر محمد عاشق حسین کی موت پر قونصل جنرل خالد مجید اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے

  • دولہا کا دلہن کو سرعام بوسہ،شادی کی تقریب بنی میدان جنگ

    دولہا کا دلہن کو سرعام بوسہ،شادی کی تقریب بنی میدان جنگ

    شادی کی تقریب میں دولہا کا سرعام دلہن کو بوسہ دینا مہنگا پڑ گیا، شادی میدان جنگ بن گئی

    واقعہ بھارت کا ہے،بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک شادی کی تقریب کے دوران دولہا نے سرعام دلہن کو بوسہ دے دیا، جس کے بعد شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی، دلہن کے اہلخانہ اپنی نشستوں سے اٹھے اور دولہا سمیت اسکے خاندان والوں کی پٹائی شروع کر دی.سسرالیوں نے دولہا کی جانب سے سرعام نازیبا حرکت پر ڈنڈے اٹھائے اور دولہا سمیت سب کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، ڈنڈے لگنے سمیت دولہا،دلہن سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

    شادی کی تقریب میں تصادم کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں‌خاندانوں کے کچھ افراد کو گرفتار کر لیا،پولیس حکام کے مطابق دلہن کے والد نے اپنی دو بیٹیوں کی شادی کی تقریب طے کی تھی، ایک کی تقریب ہو گئی، دوسری کی تقریب میں دولہا کی جانب سے سرعام نازیبا حرکت پر دلہن کا خاندان طیش میں آ گیا اور ڈنڈے اٹھا کر تشدد شروع کر دیا،اس موقع پر بارات میں شریک افراد تماشا دیکھتے رہے، پولیس کے مطابق دلہن والے کہتے ہیں کہ دولہا نے زبرستی سرعام بوسہ لیا، جبکہ دولہا کا مؤقف ہے کہ دلہن ساتھ بیٹھی تھی اس نے کہا تو میں نے بوسہ لیا، اس میں غلط ہی کیا ہے،

    سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو گولی لگی؟ ایرانی فوج نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی

    ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو گولی لگی؟ ایرانی فوج نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی

    ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا حادثہ، ایرانی فوج نے ہیلی حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے

    ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابل توجہ خصوصی، تکنیکی اور عام اطلاعات جمع کرلی گئی ہیں ، بعض اقدامات کے بارے میں حتمی رائے کے اعلان کے لئے زیادہ وقت درکار ہے البتہ بعض کے بارے میں یقین سے رائے کا اعلان کیا جاسکتا ہے،ابتدائی رپورٹ کے پہلے نقطے میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر اپنے پہلے سے طے شدہ راستے پر جارہا تھا اور سانحے سے تقریبا ڈیڑھ منٹ پہلے تک اپنے راستے سے نہیں ہٹا تھا، دوسرے پوائنٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے دوسرے دو نوں ہیلی کاپٹروں سے رابطہ برقرار کیا تھا ،تیسرے پوائنٹ میں کہا گیا ہے کہ” ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کے ڈھانچے پر گولی لگنے یا اس طرح کے دیگر کوئی آثار نہیں دیکھے گئے، حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر میں بلندی سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی” ، جہاں حادثہ ہوا، اس علاقے کے پیچیدہ ہونے،شدید دھند اور درجہ حرات کی کمی کی وجہ سے سرچ آپریشن رات بھر جاری رہا اور پیر کی صبح پانچ بجے ایرانی ڈرون طیاروں کے ذریعے جائے حادثہ کی جگہ کا تعین ہوا، جس کے بعد زمینی دستے جائے وقوعہ پر پہنچے،‎ہیلی کاپٹروں کے گروپ سے نگرانی ٹاور کے مکالمات میں کوئی مشکوک بات نہیں پائی گئی ہے۔

    ہیلی کاپٹر حادثہ کے بارے میں ایرانی مسلح افواج کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حادثے سے متعلق قابل ملاحظہ دستاویزات و شواہد جمع کرلئے گئے ہیں جن میں سے بعض کے جائزے میں وقت لگے گا،تفصیلی تحقیقات مکمل ہوں‌گی تو رپورٹ ایرانی قوم کے سامنے رکھی جائے گی.

    ہم پاک ایران تعلقات کے حوالے سے مرحوم صدر رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے،وزیرِاعظم

    ایرانی صدر کی تہران میں نماز جنازہ ادا، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بھی شرکت

    اناللہ وانا الیہ راجعون، ایرانی صدر ہیلی حادثے میں جاں‌بحق

    پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر

    پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ایرانی صدر کی پریس کانفرنس

    ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیسے پیش آیا؟
    دوسری جانب ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے صدارتی کانوائے میں شامل تین ہیلی کاپٹروں کے درمیان رابطوں اور ہیلی کاپٹر حادثے کے تفصیلات سامنے آئی ہیں،صدارتی کانوائے میں شامل تین ہیلی کاپٹروں میں سے ایک میں موجود ایرانی اہلکارغلام حسین اسماعیل کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ تینوں ہیلی کاپٹروں کے کانوائے کا انچارج تھا، جب ہیلی کاپٹروں نے تبریز کیلئے دوپہر ایک بجے پرواز شروع کی تو اس وقت موسم ٹھیک تھا،” پرواز کے 45 منٹ بعد صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے دیگر ہیلی کاپٹروں کے پائلٹوں کو احکامات دیئے کہ وہ قریب موجود بادل سے بچنے کیلئے اپنے ہیلی کاپٹروں کو مزید بلندی پر لے جائیں”ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر دیگر دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان میں تھا، بادلوں کے اوپر پرواز کے 30 سیکنڈ بعد ہمارے پائلٹ نے نوٹ کیا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر غائب ہو گیا ،ہمارے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے ہیلی کاپٹر سے فضا میں چکر لگائے اور صدر کے ہیلی کاپٹر کو تلاش کرے تاہم کئی کوششوں کے باوجود ریڈیو آلات سے رابطہ نہ ہوسکا، ہمارا پائلٹ پرواز کو نیچے اس لیے نہیں لا سکتا تھا کیونکہ بادل موجود تھا، چنانچہ پرواز جاری رکھی گئی اور قریبی تانبے کی کان پر اسے اتار لیا گیا، وزیرخارجہ حسین امیر اور صدر کے حفاظتی یونٹ کے سربراہ کو کئی بار فون کیا گیا مگر انہوں نے جواب نہیں دیا، صدر کے پائلٹ کیپٹن مصطفوی سے بھی رابطہ کیا گیا مگر وہ بھی جواب نہ دے سکے،رابطے کی کوشش کے دوران جنہوں نے کال اٹھائی وہ تبریز میں نماز جمعہ کے پیش امام محمد علی آل ہاشم تھے، آل ہاشم کی حالت اچھی نہیں تھی تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ صدر کا ہیلی کاپٹر وادی میں حادثے کا شکار ہوگیا ہے، اس پر انہوں نے بھی آل ہاشم کو فون کیا اور آل ہاشم نے یہی بات دہرائی کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ہے،جب حادثہ کی جگہ کا معلوم ہوا تو میتیں دیکھ کر اندازہ ہوا کہ صدر اور دیگر اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے تاہم آل ہاشم کی موت کئی گھنٹے بعد ہوئی.

    ایران میں صدارت انتخابات 28 جون کو، شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
    دوسری جانب نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کار علی باقری‌ کنی کو قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کردیا گیا ہے،ایران کے قائم مقام صدر کے مطابق صدارتی انتخابات کے لئے 28 جون 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے.کاغذات نامزدگی30 مئی سے جمع کروائے جائیں گے،3 جون کو حتمی فہرست لگائی جائے گی.12 جون سے 27 جون تک انتخابی مہم چلائی جائے گی.

  • بنگلہ دیشی رکن اسمبلی کا بھارت میں قتل،لاش کی کھال اتار کر گوشت کے کئے گئے ٹکڑے

    بنگلہ دیشی رکن اسمبلی کا بھارت میں قتل،لاش کی کھال اتار کر گوشت کے کئے گئے ٹکڑے

    بنگلہ دیش کے رکن اسمبلی کو بھارت میں قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر دیئے گئے، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

    بنگلہ دیشن کے رکن پارلیمنٹ انوارالعظیم انار کو بھارت میں قتل کیا گیا ہے،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لیا ہے، دوران تحقیقات ملزم نے دل دہلا دینے والے انکشافات کئے ہیں،پولیس حکام کے مطابق ملزم کا تعلق بھی بنگلہ دیش سے ہے اور وہ دو ماہ قبل بھارت آیا تھا ملزم کی شناخت 24 سالہ جہاد حوالدار کے طور پر ہوئی،پولیس کے مطابق بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ کے قتل کا ماسٹر مائنڈ اخترالزمان ہے وہ بھی بنگلہ دیشی شہری ہے، اختر الزمان نے گرفتار ملزم کو بلایا تھا، اور رکن پارلیمنٹ کے قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے شاپر میں ڈال کر مختلف مقامات پر پھینک دیئے تھے

    دوران تحقیقات ملزم نے بتایا کہ اس کے ساتھ چار دیگر ملزمان بھی تھے وہ بھی بنگلہ دیشی تھے، انہوں نے اختر الزمان کی ہدایات پر انوارالعظیم کو گلا دبا کر قتل کیا، کلکتہ کے ایک فلیٹ میں انوارالعظیم کو بلاکر اسکی جانب لی گئی، پھر لاش سے کھال اتاری گئی، گوشت کے ٹکڑے کئے گئے اور پھر رکن اسمبلی کی شناخت ختم کرنے کے لئے لاش کے ٹکڑے کر کے مختلف مقامات پر پھینکے گئے

    بنگلہ یشی رکن اسمبلی کو آخری مرتبہ نیو ٹاؤن کے فلیٹ میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا، یہ فلیٹ مقتول کے دوست کی ملکیت تھا جسے اس نے کرائے پر دے رکھا تھا،بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان کا کہنا ہےکہ رکن اسمبلی 13 مئی کو لاپتا ہوئے تھے، ان کے قتل کے سلسلے میں تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے تاہم ابھی لاش برآمد کرنا باقی ہے،

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

  • بشکیک میں طلبا کے لئے بھارتی سفارتخانے کا اعلامیہ،ہدایات جاری

    بشکیک میں طلبا کے لئے بھارتی سفارتخانے کا اعلامیہ،ہدایات جاری

    کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہنگامہ آرائی کے دوران طلبا کو نشانہ بنایا گیا،پاکستان ، بھارت سمیت کئی ممالک کے طلبا نشانہ بنے، پاکستانی طالب علم بشکیک سے واپس آ رہے تا ہم بھارت کی جانب سے طلبا کے لئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے

    بشکیک میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے طلبا کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں، جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہر سال بڑی تعداد میں ہندوستانی طلباء مزید تعلیم کے لیے جمہوریہ کرغز میں میڈیکل اور دیگر یونیورسٹیوں میں داخل ہوتے ہیں۔ اس وقت تقریباً 17,000 ہندوستانی طلباء کرغزستان کے بہت سے شہروں میں ہیں جن میں سے زیادہ تر بشکیک میں ہیں۔ سفارت خانہ بشکیک میں غیر ملکی طلباء کے خلاف تشدد کے حالیہ واقعات پر تشویش کا شکار ہے۔ تاہم، کرغز حکام کی جانب سے فوری کارروائی کی وجہ سے بشکیک میں حالات معمول پر آ گئے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران بشکیک میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ ٹرانسپورٹ یا لوگوں کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ تاہم، احتیاط کے طور پر، کلاسز کا انعقاد آن لائن موڈ میں کیا جا رہا ہے۔ سفارت خانہ ہندوستانی طلباء کے خدشات کو دور کرنے کے لیے یونیورسٹیوں اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہا ہے۔ دو ہیلپ لائنیں 0555710041 اور 0555005538 24×7 کام کر رہی ہیں جہاں طلباء ہر قسم کی مدد کے لیے سفارت خانے سے رابطہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ طلباء اور ان کے اہل خانہ سے گزارش ہے کہ کچھ شرپسند عناصر کی طرف سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

    طلبا کو مدد کی ضرورت ہو تو سفارت خانے سے رابطہ کریں، بھارتی سفارتخانہ
    بشکیک میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی سفیر نے 18 مئی 2024 کو جلال آباد اسٹیٹ یونیورسٹی اور آج بشکیک میں انٹرنیشنل ہائر اسکول آف میڈیسن کا دورہ کیا اور وہاں ہندوستانی طلباء سے بات چیت کی۔ سفارت خانے کے حکام نے 21 مئی 2024 کو انٹرنیشنل میڈیکل یونیورسٹی اور یوریشین میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور آج رائل میٹرو پولیٹن یونیورسٹی اور ایویسینا یونیورسٹی کا دورہ کیا تاکہ طلباء کے ساتھ اس بات چیت کو جاری رکھا جا سکے اور ان کے خدشات کو دور کیا جا سکے۔ بشکیک اور دہلی کے درمیان فضائی رابطہ برقرار ہے اور ہندوستان کے لیے پروازیں الماتی، دبئی، استنبول، شارجہ اور تاشقند کے راستے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ بشکیک کے مانس بین الاقوامی ہوائی اڈے تک مقامی ٹرانسپورٹ ہندوستانی طلباء کے لیے قابل رسائی ہے۔ چونکہ تعلیمی سال قریب آ رہا ہے، بھارت واپس جانے سے پہلے، تمام ہندوستانی طلباء کو اپنے امتحانات کی تکمیل کے لیے اپنی متعلقہ یونیورسٹیوں سے رابطہ کرنا چاہیے۔ اگر کسی مدد کی ضرورت ہو تو طلباء سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بشکیک میں ہندوستان کے سفارت خانے سے رابطہ کریں۔ سفارت خانہ ہندوستانی طلبہ برادری کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

    ہمارے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، بشکیک میں پھنسے طلبا کے والدین کی دہائی

    اسلام آباد میں کرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج،طلبا کو تحفظ کا مطالبہ

    طلبا ہمارے بچے،وزیراعظم کو مصروفیات ترک کر کے بشکیک جانا چاہئے،مبشر لقمان

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

  • یو اے ای صدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی

    یو اے ای صدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی

    متحدہ عرب امارات کےصدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروادی ۔

    وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے پاکستان اور یواے ای کی آئی ٹی کمپنوں کی شراکت داری سے متعلق راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب بھی کیا، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کر لی متحدہ عرب امارات کےصدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروادی ۔

    وزیرِ اعظم اور متحدہ عرب امارات کے صدر کی ابوظہبی میں ملاقات ہوئی ملاقات میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار،جام کمال خان، خواجہ آصف اورطارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک تھے وزیرِ اعظم نے شیخ طحنون بن محمد النہیان اور شیخ حزہ بن سلطان النہیان کی وفات پر تعزیت کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی وزیرِ اعظم انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

    بجلی گرنے سے موت کے منہ میں جا کر زندگی کی طرف لوٹنے والی خاتون …

    وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے پاکستان اور یواے ای کی آئی ٹی کمپنوں کی شراکت داری سے متعلق راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں بلکہ مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

    تقریب کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان میں کامیاب کاروبار کرنے والی اماراتی کمپنیوں کے سربراہان کو ایوارڈز دیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں 15 سے 30 برس کے درمیان ہیں، یہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس اس بات کی عکاس ہے کہ ہم ایک ساتھ مل کر کیا کیا حاصل کر سکتے ہیں، میں یہاں آکر اور اس سیشن کا حصہ بننے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

    اسلام آباد سے پرواز کرنے والی دو نجی ائیر لائنز حادثے میں بال بال …

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم اپنی معیشت کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم پاکستان کی معشیت کو یو اے ای میں موجود اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، یہ جوائنٹ وینچرز، باہمی تعاون اور نالج شیئرنگ پارٹنرشپ کے ذریعے ہوسکتا ہے ہم حقیقت میں اپنی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ٹرانسفارم کرچکے ہیں، یہ صرف پہلا قدم ہے، طویل راستہ طے کرنا ہے، ہم یہاں ایک خاندان کی طرح یہاں بیٹھے ہیں-

    شہباز شریف نے کہا کہ میں کہوں گا کہ یو اے ای کے صدر محمد بن زید اپنے والد کی طرح مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے میں بہت سخی رہے ہیں، اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو ہم اور میں کبھی بھی ان کا مشکل وقت پاکستان کے لیے تعاون اور سخاوت کبھی بھول نہیں سکتا۔

    اینڈی فلاور نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کردیا

    ان کا کہنا تھا کہ اب وقت بدل چکا، میں یہاں آیا ہوں، کئی میٹنگز ہوں گی، آج مجھے ان سے ملنے کا اعزاز بھی حاصل ہوگا، میں ان سے کہوں گا کہ آپ نے اپنے عظیم والد کی طرح ایک خاندان کے رکن کےطور پر، ایک بھائی کی طرح پاکستان کی مدد کی، لیکن آج میں آپ سے قرض مانگننے نہیں آیا بلکہ جوائنٹ کولیبریشن مانگنے آیا ہوں، مشترکہ سرمایہ کاری طلب کرنے آیا ہوں، جس کے باہمی فوائد ہوں گے۔