Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • لندن میں راہگیروں اور پولیس پر حملہ  کرنیوالا  تلوار بردار شخص گرفتار

    لندن میں راہگیروں اور پولیس پر حملہ کرنیوالا تلوار بردار شخص گرفتار

    لندن: برطانیہ کے شہر لندن کے مشرقی علاقے میں تلوار بردار شخص کے راہ گیروں پر حملے ، شہری خوف سے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ہیناولٹ میں ایک شخص نے گھر پر گاڑی دوڑا دی اور اہل خانہ پر تلوار سے حملہ کردیا جس پر پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو تلوار بردار شخص نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کردیا جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے،حملہ آور شخص نے راہ گیروں کو بھی نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں 5 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

    ایمبولینس سروس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ 10 کے قریب افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا 5 زخمیوں کو گہرے زخمیوں کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔

    پولیس نے 36 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی حملے کے محرکات کا پتہ لگایا جا سکا ہے۔،تفتیش جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ واقعہ دہشت گردی ثابت نہیں ہوا۔

  • آئی سی سی ٹی20  ورلڈ کپ :انگلینڈ اور جنوبی افریقا نے اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ :انگلینڈ اور جنوبی افریقا نے اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    ممبئی:امریکا میں جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ ویرات کوہلی، یشاسوی جیسوال اور سوریا کمار یادو بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے،بھارتی اسکواڈ میں ریشبھ پنت، نجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، روندرا جڈیجا اور شیوم ڈوبے بھی شامل ہیں،ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یزوندرا چاہال، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمرا ا، محمد سراج ، رنکو سنگھ، شبمن گل، خلیل احمد اور آویش خان ریزرو پلیئرز کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

    بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 5 جون کو آئیرلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ 9 جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ ہوگا۔

    دوسری جانب انگلینڈ اور جنوبی افریقا نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کا اعلان کیا ہے-

    جنوبی افریقا نے جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا،امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایڈم مرکرم جنوبی افریقی ٹیم کی کپتانی کریں گے، اس کے علاوہ کوئنٹن ڈی کاک اور اینرک نورٹجے کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    اینرک نورٹجے سال 2023 سے انجری کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے جب کہ ڈی کاک نے 2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقاکے اسکواڈ میں ایڈم مرکرم، ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، کیشو مہاراج، ہینرچ کلاسین، ڈیوڈ ملر ، تریسٹن اسٹبز، کاگیسو ربادا، اینرک نورٹجے، مارکو جنسن، تبریز شمسی، اوٹنیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، بیجورن فورٹوئن اور ریان ریکیلٹن شامل ہیں،جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

    انگلینڈ نے پاکستان سے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 اور پاکستان سے سیریز میں ا نگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے جب کہ اسکواڈ میں تجربہ کار معین علی بھی شامل ہیں۔

    انگلش ٹیم کے اسکواڈ میں جونی بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن ، بین ڈکٹ، ٹوم ہارٹلے، ول جیکس، کرس جورڈن، لیام لونگسٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹاپلے اور مارک ووڈ کو شامل کیا گیا ہے،اس کے علاوہ انگلش اسکواڈ میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار مارچ 2023 میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔

  • متحدہ عرب امارات میں‌ایک بار پھر شدید بارش کی پیشگوئی

    متحدہ عرب امارات میں‌ایک بار پھر شدید بارش کی پیشگوئی

    متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے

    متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات (نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی) کے مطابق یو اے ای میں ایک بار پھر رواں ہفتے بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارشوں کا امکان ہے،متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پراثرانداز ہوں گی،یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے کچھ جگہ اولے بھی پڑسکتے ہیں، اس دوران تیز ہواؤں کی رفتار 65 کلومیٹر کی فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

    متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر شدید بارشوں کے الرٹ کے بعد شہریوں نے خوراک ذخیرہ کرنا شروع کر دی ہے، دکانوں اور گھروں کے آگے ریت کے تھیلے لگا کر رکاوٹیں بنائی جا رہی ہیں تا کہ بارشی پانی اندر نہ آ سکے،

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات دو ہفتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے، دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں،متحدہ عرب امارات میں شدید طوفانی بارش سے 75 برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا،

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

  • اسرائیل غزہ سے انخلا کے بارے میں سنجیدگی سے بات نہیں کر رہا،حماس

    اسرائیل غزہ سے انخلا کے بارے میں سنجیدگی سے بات نہیں کر رہا،حماس

    غزہ: حماس رہنما اُسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں مکمل جنگ بندی نہیں چاہتا۔

    باغی ٹی وی : غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے اسرائیلی تجاویز پر حماس رہنما اُسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی تجاویز میں دو اہم مسائل پر مسلسل اصرار کیا جارہا ہے، اسرائیل غزہ میں مکمل جنگ بندی نہیں چاہتا اور غزہ سے انخلا کے بارے میں سنجیدگی سے بات نہیں کر رہا، اسرائیل غزہ پر تسلط برقرار رکھنا چاہتا ہے، ثالث کاروں سے ہمارے سنجیدہ سوالات ہیں جن کا مثبت جواب ملا تو آگے بڑھ سکتے ہیں۔

    اسامہ حمدان نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف حملے روکنا فراخ دلی نہیں ہے، حملے بذات خود ایک جرم ہیں اور جرم کرنا بند کیا جائے تو اسے اسرائیل کی فراخ دلی نہیں کہا جاسکتا۔

    واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے مباحثے میں کہا تھا کہ اسرائیل نے حماس کو بےحد غیرمعمولی اور فراخدلانہ تجاویز دی ہیں۔

    گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری ‘را’ نے دی تھی،امریکی میڈیا

    دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں، برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کے مطابق اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے،یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے ممکنہ طورپر ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی پیشکش بھی شامل ہے۔

    ڈیوڈ کیمرون نے اُمید ظاہر کی کہ حماس ان تجاویز پر اتفاق کرے گی کیونکہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ نہیں رکے گی اور یہ کہ دو ریاستی حل کے سیاسی ماحول کے لیے حماس قیادت اور7 اکتوبر کے ذمہ داروں کو غزہ چھوڑنا ہوگا،حماس کا وفد آج قاہرہ میں مصری اور قطری ثالث کاروں سے ملاقات میں اسرائیل کی جنگ بندی تجاویز پر اپنا جواب دے گا۔

    دستورِ پاکستان میں نائب وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں،ترجمان پی ٹی آئی

    ترجمان حماس عبدالطیف الکانو کا کہنا ہے کہ مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانا مذاکرات کی پیشرفت کی لازمی بنیاد ہے، ہم جنگ بندی اورغزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، ہمارے مطالبات جائز ہیں، اِن پر تمام دھڑوں نے اتفاق کیا ہے، ہم بے گھر افراد کی ان کے گھروں کو واپسی چاہتے ہیں، ان مطالبات کی منظوری کے بغیر کوئی بھی معاہدہ کامیاب نہیں ہوگا۔

    خواتین کیساتھ جنسی استحصال کے الزامات،جنتا دل سیکولر کا رکن پارلیمنٹ جرمنی فرار

  • گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری   ‘را’ نے دی تھی،امریکی میڈیا

    گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری ‘را’ نے دی تھی،امریکی میڈیا

    واشنگٹن: امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی شہری اور خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری اُس وقت کے ‘را’ چیف سمنت گوئل نے دی تھی۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہےکہ کرائے کے قاتلوں سے رابطہ را کے افسر وکرم یادیو نےکیا’را’ نے قتل کا حکم اُس وقت دیا جب جون 23 میں نریندر مودی امریکا کے دورے پر تھے، سمنت گوئل پر بھارت سے باہر سکھ علیحدگی پسندوں کو ختم کرنےکا شدید دباؤ تھا،امریکی ایجنسیوں کے خیال میں مشیرقومی سلامتی اجیت دوول کو یہ پلان معلوم تھابھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول اور سمنت گوئل نے اپنا مؤقف امریکی میڈیا کو نہیں دیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق موجودہ اور سابق امریکی اور بھارتی سکیورٹی حکام کے مطابق وکرم نے لکھا کہ یہ قتل اب ترجیح ہے، وکرم نے گرپتونت سنگھ پنوں کا نیویارک کا پتہ کرائے کے قاتلوں کو دیا، وکرم کی شناخت اور ‘را’ سے اُس کا تعلق پہلی بار رپورٹ ہوا ہے، یہ تعلق ثابت کرتا ہے کہ قتل کے پلان میں ‘را’ براہِ راست ملوث تھی، موجودہ اور سابق مغربی حکام کے مطابق قتل میں ‘را’ کےکئی اعلیٰ عہدیدار ملوث پائے گئے، امریکی ایجنسیوں نے ملزمان کے مودی کے قریبی حلقے سے ممکنہ روابط کے شواہد حاصل کرلیے ہیں۔

    ہم ملک کی خاطر پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں،رانا …

    واضح رہے کہ نومبر 2023 میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سکھ رہنماکے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا تھا،امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کا ہائی پروفائل دورہ منسوخ کردیا تھا۔

    پاکستان آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا،صدر مملکت

  • خواتین کیساتھ جنسی استحصال کے الزامات،جنتا دل سیکولر کا رکن پارلیمنٹ جرمنی فرار

    خواتین کیساتھ جنسی استحصال کے الزامات،جنتا دل سیکولر کا رکن پارلیمنٹ جرمنی فرار

    بنگلورو: سابق بھارتی وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے اورجنتا دل سیکولر کا رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا متعدد خواتین کی جانب سے جنسی استحصال کے الزامات کے بعد بنگلورو سے جرمنی فرار ہو گیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پو تے کی ویڈیو کرناٹک میں 26 اپریل کوقومی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے ٹھیک دو دن پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد کرناٹک کی سیاست ، جنتا دل سیکولر اور بی جے پی کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    مبینہ اسکینڈل گزشتہ ہفتے کے روز ایک خاتون کی جانب سے ریونا پر جنسی استحصال کا الزام لگانے اور ان کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروانے کے بعد سامنے آیا متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ 2019 سے 2022 کے دوران اسے کئی بار پرجول ریونانے جنسی استحصال کانشانہ بنایا ، یہی نہیں بلکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی اور خواتین کی جانب سے بھی پرجول ریونا پر اسی طرح کے الزامات لگائے جا رہےہیں ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق معاملے پرکرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے اسپیشل کمیٹی تشکیل دے دی، ویڈیو اسکینڈل معاملے پر کمیٹی نے جانچ کے سلسلے میں کئی افراد کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

    ہم ملک کی خاطر پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں،رانا …

    مبینہ اسکینڈل پر جہاں بی جے پی کے رہنما کھل کر بات کرنے سے کترا رہے ہیں وہیں جنتا دل سیکولر کے رکن اسمبلی نے پارٹی کے صدر دیوے گوڑا کو دو صفحات پر مشتمل ایک خط لکھاہے اور پرجول ریونا کو پارٹی سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے پر پارٹی کوشرمندگی کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے، وائرل ویڈیو پارٹی کے وقار کو نقصان پہنچارہی ہے ، جبکہ کرناٹک ریاست کی خواتین کمیشن کی صدر ڈاکٹر ناگ لکشمی چودھری بھی اس سلسلے میں حکومت کو خط لکھ چکی ہیں۔

    معاملے پر کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور سوال کیا کہ مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا نے ایکس پر لکھا ہے کہ جس لیڈر کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر وزیر اعظم تصویر کھنچواتے ہیں، جس لیڈر کے حق میں انتخابی تشہیر کرنے 10 دن قبل وزیر اعظم خود آتے ہیں، آج کرناٹک کا وہ لیڈر فرار ہےپرجول کے جرم کے بارے میں سن کر ہی دل دہل جاتا ہے سینکڑوں خواتین کی زندگی جس نے تہس نہس کر ڈالی مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟

    آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے آخری قسط کی منظوری دے دی

    دوسری جانب جے ڈی ایس پر حملہ کرتے ہوئے کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ مجھے میڈیا سے پتہ چلا ہے کہ پرجول ریونا بھارت سے فرار ہوگئے ہیں جو کہ ایک ناقابل معافی جرم ہے۔

    جبکہ ریاستی بی جے پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی کے طورپر ہمارا اس ویڈیو سے کوئی لینا دینا نہیں ہےجبکہ خود ریونا نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو ان کے امیج کو خراب کرنے اور ووٹروں کے دماغ میں زہر بھرنے کے لیے وائرل کی گئی ہے ۔

    واضح رہے کہ بھارت کے گیارہویں وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا یکم جون 1996 سے 21 اپریل 1997کے درمیان وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہے ہیں رجول ریونا بھارت کے حکمران قومی جمہوری اتحادکی حلیف جماعت جنتا دل سیکولر کے رکن پارلیمنٹ اور جنوبی ریاست کرناٹک کے ہاسن پارلیمانی حلقے سے این ڈی اے کے امیدوار ہیں 33سالہ پرجول ریونا کے والد ایچ ڈی ریونا ریاست کرناٹک کے وزیر رہ چکے ہیں۔

    29 اپریل کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

  • بھارتی اداکارہ نے  مبینہ طور پر خودکشی کرلی

    بھارتی اداکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

    بہار: بھارت کی نامور بھوجپوری اداکارہ امریتا پانڈے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ امریتا پانڈے المعروف انا پورنا ریاست بہار کے شہر بھگلپور میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی ہیں، امریتا پانڈے کی لاش ان کے کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

    اداکارہ نے خودکشی سے چند گھنٹوں قبل واٹس ایپ اسٹیٹس پر ایک نوٹ بھی شیئر کیا تھا جس سے ان کے مداحوں میں تشویش پیدا ہوئی، اس نوٹ میں تحریر تھا کہ د و کشتیوں میں سوار تھی اسکی زندگی، ہم نے اپنی کشتی ڈبا کر اسکا سفر آسان کردیا، امریتا پانڈے کے گھر والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کچھ ماہ سے شدید ذہنی دباؤ کا بھی شکار تھی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    نارووال سپورٹس سٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے کا عزم

    امریتا پانڈے شادی شدہ تھیں، وہ ممبئی میں رہائش پزیر تھیں اور اپنی بڑی بہن وینا پانڈے کی شادی میں شرکت کےلیے بھگلپور آئی تھیں،شادی کی تقریبات کے بعد امریتا نے بھگلپور میں مزید کچھ دن رہنے کا فیصلہ کیا جبکہ انکے شوہر واپس ممبئی چلے گئے تھے۔

    خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک

    پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں،وزیراعظم

  • پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں،وزیراعظم

    پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں،وزیراعظم

    ریاض: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں، اس کے باوجود ہم نے بڑی تباہی دیکھی-

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ یوکرین، روس جنگ کیوجہ سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں قیام امن بہت ضروری ہے-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران بہت نقصان ہوا، پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کا تباہ کن اثر پڑا ہے، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جس کا موسمیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں، اس کے باوجود ہم نے ایسی تباہی دیکھی جو کبھی نہ آئی تھی، ہمیں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، ہمیں بھاری سود پر قرضے لینے پڑے، پاکستان کی ایسی صورتحال میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی، سال 2022 میں آنے والے سیلاب نے بڑی تباہی مچائی اور پاکستانی معیشت پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح سے متاثر ہوا ہے،، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، مشکل وقت میں جو سعودی عرب نے کیا ہم اس کا حساب نہیں چکا سکتے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میرے مرحوم والد ایک غریب کسان کی اولاد تھے، میرے والد نے فیکٹری لگائی، پھر وہ نیشنلائز ہوئی، میرے والد اور بھائی نے کبھی ہمت نہیں ہاری، 18 ماہ میں 6 نئی فیکٹریاں قائم کیں، ہمارا پاور سیکٹر چوری کے باعث شدید متاثر ہوا، ریونیو سیکٹر بھی تباہی کا شکار ہوا، نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر ٹیکنالوجیز فراہم کرنی ہیں، کسانوں کو جدید آلات فراہم کرنے ہیں، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے، ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا پڑے گا، ہمارے پاس تیل نہیں ہے، گیس کے ذخائر بھی کم ہورہے ہیں، ہم صنعت اور زراعت کے لیے خام مال درآمد نہیں کرسکتےہمیں بلیک شیپس اور وائٹ شیپس میں فرق کرنا ہے، میں نے کہا کہ کوئی دباؤ نہیں لوں گا اور پاکستان کو انتھک محنت سے اس کا مقام دلاؤں گا، ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا۔

  • چین جلد  نیا مشن چاند کے تاریک حصوں  پر بھیجے گا

    چین جلد نیا مشن چاند کے تاریک حصوں پر بھیجے گا

    بیجنگ: چین چاند پر ایک نیا مشن چینگ ای 6 مئی میں بھیجے گا جو چاند کے تاریک حصوں کے نمونے اکٹھے کرکے واپس بھیجے گا –

    باغی ٹی وی : چینی میڈیا کے مطابق یہ مشن 3 مئی کو روانہ کیا جائے گا جس میں پاکستان کا ایک سیٹلائیٹ بھی شامل ہوگایہ بہت اہم مشن ہے کیونکہ اس سے مستقبل قریب میں چاند کےقطب جنوبی میں بیس کی تعمیر اور پہلے چینی انسان بردار مشن کا راستہ کھل جائے گا،مجموعی طور پر یہ مشن پاکستان، یورپین اسپیس ایجنسی، فرانس اور اٹلی کے پے لوڈ کو اپنے ساتھ چاند پر لے کر جائے گا۔

    اس مشن کے ذریعے پاکستان کے کیوب سیٹ نامی منی ایچر سیٹلائیٹ کو چاند کے مدار پر پہنچایا جائے گایہ پہلی بار ہوگا جب چاند کے تاریک حصے سے نمونوں کو زمین پر لایا جائے گا،یہ مشن چاند کے قطب جنوبی کے شمال مشرقی خطے میں لینڈ کرے گا اس سے پہلے امریکا، سوویت یونین اور چین کے ایسے مشنز کے دوران چاند کی قریبی سطح سے نمونوں اکٹھے کیے گئے تھے۔

    چینگ ای 6 مشن 2 کلوگرام کے وزن کے نمونے اکٹھے کرے گا اور اگر یہ مشن کامیاب ہوتا ہے تو یہ بہت بڑی پیشرفت ہوگی چینگ ای 6 کے بعد چین کی جانب سے چینگ ای 7 روبوٹیک مشن کو چاند کے قطب جنوبی میں بھیجا جائے گا یہ مشن وہاں برف کے آثار دریافت کرے گا جبکہ خطے کے ماحول اور موسم کی جانچ پڑتال بھی کرے گا،چینگ ای 8 مشن سے چینگ ای مشنز کا اختتام ہوگا جو وہاں ممکنہ طور پر ریسرچ اسٹیشن کے قیام کے لیے بھیجا جائے گا۔

    واضح رہے کہ چاند کے اس حصے کو تاریک اس لیے نہیں کہا جاتا کہ وہاں روشنی نہیں، بلکہ اس کے بارے میں تفصیلات نہ ہونے کی وجہ سے اسے تاریک یا خفیہ کہا جاتا ہے سائنسدانوں کو چاند کے قطب جنوبی میں بہت زیادہ دلچسپی ہے کیونکہ وہاں موجود برفانی خطے میں تحقیقی مراکز طویل عرصے تک قائم رہ سکتے ہیں۔

  • بھارتی وزیر داخلہ  ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے

    بھارتی وزیر داخلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے

    پٹنہ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ جلسے سے روانگی کے وقت ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق 59 سالہ وزیر خارجہ امیت شاہ ریاست بہار میں انتخابی مہم کے دوران اُن کا ہیلی کاپٹر اُڑان بھرتے وقت پائلٹ کے قابو سے باہر ہوگیا اور تھوڑی اونچائی پر جاکر دائیں جانب جھولتے ہوئے دوبارہ زمین سے ٹکرا گیا،تاہم پائلٹ نے مہارت سے ہیلی کاپٹر پر کنٹرول حاصل کرلیا اور کامیابی سے پرواز بھرلی اس حادثے میں امیت شاہ اور ان کے دیگر ساتھی مکمل طور پر محفوظ رہے تاہم ہیلی کاپٹر کو کچھ نقصان پہنچا۔

    دبئی: المکتوم ایئر پورٹ کے لیے 128 بلین درہم کے توسیعی منصوبے پر …

    واضح رہے کہ بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور جے پی نتیش کمار کی جماعت ’جے ڈی یو‘ نے انتخابی اتحاد کیا ہے 17 نشستوں پر بی جے پی جب کہ 16 جے ڈی یو کا امیدوار ہے،بھارت میں عام انتخابات کے 7 مرحلوں میں سے 2 مرحلے مکمل ہوچکے ہیں جب کہ تمام مراحل یکم جون کو ختم ہو جائیں گے جب کہ 4 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

    کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا