Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • نکی ہیلی امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار

    نکی ہیلی امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار

    واشنگٹن: نکی ہیلی ری پبلکن پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق نکی ہیلی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور صدارتی امیدوار توثیق کرنے سے گریز کیا کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو میرا ساتھ دینے والوں کی حمایت لازمی حاصل کرنا ہوگی۔

    واضح رہے کہ پہلے سُپر ٹیوز ڈے میں ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بن کر سامنے آگئے ہیں، نومبر میں ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

    روئٹرز کے مطابق ساؤتھ کیرولینا کی سابق گورنر اور ٹرمپ کے دور صدارت میں اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر رہنے والی نکی ہیلی نے ری پبلکن کے امیدواروں کی نامزدگی کے لیے ہونے والی انتخاب میں 15 میں سے 14 ریاستوں میں ٹرمپ سے شکست کے بعد چارلسٹن میں خطاب کے دوران اعلان کیا، نکی ہیلی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنی انتخابی مہم معطل کردوں، مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔

    ہم جنس پرست یہودی صحافی، وکیل اور مصنف،گلن گرین والڈ

    انہوں نے کہا کہ متوقع طور پر ٹرمپ ہی ری پبلکن کے امیدوار ہوں گے لیکن ان کی توثیق نہیں کی گئی ہے، اب یہ ٹرمپ پر منحصر ہے کہ وہ ہماری پارٹی کے اندر اور باہر حمایت حاصل کریں اور مجھے امید ہے وہ ایسا کرپائیں گے۔

    نکی ہیلی نے خارجہ امور کے تجربے کی بنیاد پر کہا کہ یہ ضروری ہے کہ امریکا عالمی سطح پر قیادت جاری رکھے، اسی طرح ہیلی اپنی مہم کے دوران مسلسل کہتی رہی ہیں کہ امریکا کو روس کے خلاف یوکرین کی مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنا دفاع کرسکے جبکہ ٹرمپ کا مؤقف اس کے برخلاف ہے۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ کو ہتھیانے اور فنڈز میں خرد برد کا انکشاف

    یوکرین کے حوالے سے نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ ہم مزید پیچھے ہٹتے ہیں تو مزید جنگ ہوگی اور اس سے کم کچھ نہیں ہوگا، دوسری جانب ٹرمپ کی مہم کے پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ وہ امیگریشن، معیشت، خارجہ پالیسی جیسے امور پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

    خیال رہے کہ نکی ہیلی نے ٹرمپ سے کسی بھی ری پبلکن امیدوار کے مقابلے میں زیادہ مزاحمت کی لیکن وہ کسی مرحلے پر بھی سنجیدہ خطرہ نہ بن سکیں اور متعدد مجرمانہ مقدمات کے باوجود پارٹی میں اپنی حمایت برقرار رکھا ہوا ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان پُرامن اور تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں،امریکا

  • جیکولین کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی

    جیکولین کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں پالی ہل میں واقع ناروج ہل میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت کی 17ویں منزل پر آگ لگ گئی، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

    اس موقع پر آگ بجھانے والا عملہ اپنی گاڑیوں اور مشینوں کے ساتھ پہنچا، مقامی لوگوں کے مطابق آگ اصل میں تیرہویں منزل کے ایک کچن میں لگی تھی، جیکولین فرنینڈس اس بلڈنگ کے ایک فائیو بی ایچ کی پرتعیش رہائش گاہ میں مقیم ہیں، آگ شام آٹھ بجے لگی، جس پر قابو پالیا گیا۔

  • یمن حوثیوں کا  مغربی ملک کے ایک جہاز پر میزائل حملے،2 افراد ہلاک 6 زخمی

    یمن حوثیوں کا مغربی ملک کے ایک جہاز پر میزائل حملے،2 افراد ہلاک 6 زخمی

    یمن: حوثیوں نے بحیرہ احمر میں مغربی ملک کے ایک جہاز کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عملے کے 2 ارکان ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :” اے ایف پی” کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ بحیرہ احمر میں خلیج عدن میں حوثیوں کے میزائل حملے میں عملے کے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں، حوثیوں نے آج معصوم شہریوں کو قتل کیا اور رپورٹ ہے کہ دو افراد ہلاک اور عملے کے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور جہاز چھوڑ دیا، میزائل حملے سے بارباڈوس کا جہاز کو بڑا نقصان پہنچا، یہ حوثیوں کی جانب سے گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والا بلیسٹک میزائل کا پانچواں حملہ ہے، ان میں سے دو حملوں میں مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور تیسرا میزائل امریکی اہل کاروں نے مار گرایا تھا۔

    برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ بدھ کو ہونے والے حملے میں بارباڈوس کے بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے تاہم حملے کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان پُرامن اور تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں،امریکا

    واضح رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر سے گزرنے والے غیرملکی جہازوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن پہلی مرتبہ ہلاکتوں کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ کو ہتھیانے اور فنڈز میں خرد برد کا انکشاف

  • برطانیہ میں نئے مالی سال کیلئےبجٹ،مسلمانوں کی یادگار کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈ مختص

    برطانیہ میں نئے مالی سال کیلئےبجٹ،مسلمانوں کی یادگار کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈ مختص

    لندن:برطانیہ میں نئے مالی سال کیلئے بجٹ پیش کردیا گیا، بجٹ میں پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ کیلئے قربانیاں دینے والے مسلمانوں کی یادگار کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : برٹش میڈیا کے مطابق چانسلرجیریمی ہنٹ نے اپنی تقریر کا آغاز پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ کیلئے قربانیاں پیش کرنے والے مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا،اپنی بجٹ تقریر میں چانسلر جیریمی ہنٹ نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانیہ کیلئے قربانیاں دینے والے مسلمانوں کی یادگار بنانے کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈ مختص کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    چانسلرجیریمی ہنٹ کی جانب سے پیش کیے گئے نئے مالی سال کے بجٹ میں برطانیہ میں ٹیکس کٹوتی، فیول ڈیوٹی منجمد، ویپس پر نئی لیوی اور تمباکو پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے جبکہ بزنس کلاس مسافروں پر ائیرپیسنجر ڈیوٹی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

    ہم جنس پرست یہودی صحافی، وکیل اور مصنف،گلن گرین والڈ

    نئے بجٹ میں پراپرٹی کیپیٹل گین ٹیکس کو 28 سے 24 فیصد کیا گیا ہے جبکہ نیشنل انشورنس میں 2 پنس کٹوتی کے ساتھ بچت کرنے والوں کیلئے نیو برٹش آئی ایس اے کا اعلان کیا گیا ہے،اس کے علاوہ برطانیہ میں سرمایہ لگانے پر 5 ہزار پاؤنڈ ٹیکس فری الاؤئنس، ہاؤسنگ سپورٹ فنڈز 31 مارچ کے بعد بھی چھ ماہ تک فراہم کیا جائے گا۔

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

    شاعرہ اور افسانہ نگار نیر رانی شفق

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان پُرامن اور تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں،امریکا

    پاکستان اور بھارت کے درمیان پُرامن اور تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں،امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے بھارتی وزیراعظم کی شہبازشریف کو مبارکباد کا خیرمقدم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات شروع کرانے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کا خیرمقدم کرینگے، فیصلہ دونوں ملکوں نے کرنا ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان پُرامن اور تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں-

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

    پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پُرامن بات چیت کا خیرمقدم کریں گے، بات چیت کی رفتار اور کردار کا تعین پاکستان اور بھارت نے خود کرنا ہے،امریکا میں سکھ رہنما پر قاتلانہ حملے میں ملوث بھارتی کردار پر ترجمان نے کہا کہ اس معاملے سے متعلق ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

    اڈیالہ جیل بڑی تباہی سے بچ گئی، 3 دہشتگرد گرفتار

    وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب …

  • ہم جنس پرست یہودی صحافی، وکیل اور مصنف،گلن گرین والڈ

    ہم جنس پرست یہودی صحافی، وکیل اور مصنف،گلن گرین والڈ

    گلن گرین والڈ ، ہم جنس پرست یہودی صحافی، وکیل اور مصنف

    06 مارچ 1967ء کو پیدا ہونے والے گلن گرین‌والڈ امریکی صحافی، وکیل، ستون نگار، مدونہ نگار اور مصنف ہے۔ اگست 2012ء سے گارجین کے لیے شہری آزادی کے موضوعات پر لکھ رہا ہے۔ گلن یہودی نژاد، ہم جنس پرست ہے اور اپنے شریک کے ساتھ برازیل میں رہائش پذیر ہے۔

    گلن کو عالمی شہرت ایڈورڈ اسنوڈن کے بھانڈا پھوٹنے کے واقعہ میں مدد کے کردار کی وجہ سے ملی۔ 2013ء میں اسنوڈن نے گلن گرینوالڈ کو پیغام بھیجا کہ اس کے پاس امریکی جاسوسی کے بارے میں مواد ہے مگر وہ صرف پی جی پی کے ذریعہ صفریت طریقہ سے برقی رابط قائم کرنا چاہتا ہے۔

    گرینوالڈ اس ٹیکنالوجی سے نابلد تھا چنانچہ گرینوالڈ کی جہالت کی وجہ سے رابطہ میں بہت تاخیر ہوئی۔ تنگ آ کر اسنوڈن نے مواد صحافی لارا پوئیڑس کو بھیجا جو اس ٹیکنالوجی سے واقف تھی۔ پوئیٹرس کے ذریعہ مواد گرینوالڈ کو ملا۔ پھر گلن نے اس موضوع پر بہت سے انکشافی کہانیاں لکھیں اور شہرت پائی۔

    برطانوی اخبار گارجین میں لکھاری ہونے کے باوجو برطانوی سرکار نے گلن کے ہم جنس شریک کو ہوائی اڈا پر روک کر دہشت گردی قانون کی آڑ میں ہراساں کیا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی حمایت  کر دی

    ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی حمایت کر دی

    واشنگٹن: ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی حمایت کا اظہار کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: فاکس نیوز میں ایک انٹرویو کے دوران ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اسرائیل کے کیمپ میں ہیں؟جس پر انہوں نے جواب دیا ’ہاں‘،میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ غزہ میں جاری اس اسرائیلی جارحیت کو انجام دینے کے طریقے سے واقف تھے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’آپ کو مسئلہ حماس کو ختم کرنا ہوگا۔

    امریکی صدر جو بائیڈن بین الاقوامی سطح پر اور ان کے اپنے ڈیموکریٹک بیس سے اسرائیل کی پشت پناہی پر شدید تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں ،کیونکہ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور قحط کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

    احتساب عدالت میں حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتار ی کی معطلی …

    اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار پر مبنی اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق، جارحیت کا آغاز 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے سے ہوا، جس کے نتیجے میں تقریباً 1,160 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جوابی جارحیت کے نتیجے میں 30,534 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    امریکی احتجاجی تحریکوں نے ووٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ بائیڈن کو اسرائیل کی حمایت پر انتخابات میں سزا دیں،مشی گن میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے گزشتہ ہفتے امریکی سوئنگ ریاست کے ڈیموکریٹک پرائمری میں ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کے بجائے ”غیر ذمہ دارانہ“ ووٹ دیا۔

    ترکی کی رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کرنے پر اسرائیل کوسنگین نتائج کی …

    جیسے جیسے حالات خراب ہو رہے ہیں، اسرائیل کو اپنے سب سے بڑے اتحادی امریکہ کی طرف سے شدید سرزنش کا سامنا ہےنائب صدر کملا ہیرس نے پیر کو واشنگٹن میں اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹز کے ساتھ بات چیت کے دوران ”غزہ میں انسانی حالات پر گہری تشویش“ کا اظہار بھی کیا ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی

  • ترکی کی رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کرنے پر اسرائیل کوسنگین نتائج کی دھمکی

    ترکی کی رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کرنے پر اسرائیل کوسنگین نتائج کی دھمکی

    انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کیے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا-

    باغی ٹی وی: ترک صدر اردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ اشتعال انگیزیوں کو روکنے کیلئے متعلقہ حکام کو اپنے پیغامات پہنچا چکے ہیں، اسرائیلی آباد کار اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے ماہ رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کیے تو اس کو انتہائی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،اس کے علاوہ ترک صدر نے انتہا پسند اسرائیلی سیاست دانوں کے مسلمانوں کی حرم الشریف تک رسائی کو محدود کرنے کے مطالبے کو سراسر بکواس قرار دیا۔

    احتساب عدالت میں حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتار ی کی معطلی …

    دوسری جانب اسرائیل کوفوجی سازو سامان برآمد کرنے پر کینیڈا کی وزیرخارجہ کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا،ادھر چلی نے لاطینی امریکا کی سب سے بڑی ایرواسپیس نمائش میں اسرائیلی فرموں کی شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔

    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ہونے تک جنگ بندی مذاکرات جاری رکھیں گے، حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قاہرہ میں ہونے والے حالیہ مذاکراتی دور میں اسرائیلی مذاکرات کاروں کی غیر موجودگی کے باوجود حماس غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گی، حماس غزہ میں جاری جارحیت کے خاتمے کے لیے درکار لچک دکھا رہی ہے لیکن اسرائیل اب بھی کسی معاہدے سے کترارہا ہے۔

    رمضان سے قبل 40 روزہ جنگ بندی کے لیے حماس، قطر اور مصر کے مذاکرات کار قاہرہ میں موجود ہیں تاہم اسرائیلی مذاکرات کار وہاں موجود نہیں ہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 72 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملوں میں مزید 86 فلسطینی شہید اور 113 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

  • واٹس ایپ  میں  نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    واٹس ایپ میں نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی جانب سے صارفی کے لئے نئے نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں،ایسا ہی ایک اور نیا فیچر صارفین کو جلد دستیاب ہوگا جس کی مدد سے وہ اپنی تصاویر کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے،ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے، اس مقصد کے لیے واٹس ایپ میں اسٹیکر میکر کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ صارفین اپنی پسند کی تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کر سکیں ۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اسٹیکرز مینیو میں ایک نئے Create ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ آپ فوری طور پر فون میں موجود کسی بھی تصویر تک رسائی حاصل کرکے اسے اسٹیکر میں تبدیل کر سکیں اس فیچر کے تحت کسی واٹس ایپ چیٹ میں موجود تصاویر کو بھی اسٹیکر کی شکل دینا ممکن ہوگا-

    بھارت میں’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر 4 افراد گرفتار

    اس کے لیے چیٹ میں موجود تصویر پر کلک کرکے اوپر دائیں جانب نیو Create اسٹیکر آپشن پر کلک کرنا ہوگا جب کسی اسٹیکر کو چیٹ میں سینڈ کریں گے تو اس پر کلک کرنے پر ایڈ ٹو فیورٹس اور ایڈٹ اسٹیکر کے نام سے 2 آپشنز نظر آئیں گے ایڈ ٹو فیورٹس پر کلک کرنے پر آپ اس اسٹیکر تک مستقبل میں آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے جبکہ ایڈٹ اسٹیکر پر کلک کرنے پر امیج ایڈیٹر اوپن ہوگا۔

    عمران خان نےعمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دیدی

    واضح رہے کہ یہ فیچر آئی او ایس ڈیوائسز میں جنوری 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اینڈرائیڈ صارفین تک اس کی رسائی تاخیر سے ہو رہی ہے،یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے تو یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کب تک اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

    انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

  • فیس بک میں بندش،مارک زکر برگ 3 ارب ڈالر سے محروم

    فیس بک میں بندش،مارک زکر برگ 3 ارب ڈالر سے محروم

    فیس بک کی بندش نے دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد مارک زکر برگ کو 3 ارب ڈالر سے محروم کردیا۔

    باغی ٹی وی: دنیا بھر میں فیس بک میں صرف ایک گھنٹے کی بندش منگل کی شب ہوئی، بلوم برگ بلینیئر زانڈیکس نے بتایا کہ ہائی ٹیک فرم میٹا کے فلیگ شپ پلیٹ فارمزفیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز کے شیئرز کی قدر میں 1.6 فیصد کی گراوٹ واقع ہوئی اور وال اسٹریٹ میں میٹا کا ایک شیئر 490.22 ڈالر کا ہو گیا۔

    میٹا کے شیئرز کی قدر میں گراوٹ واقع ہونے کے باوجود مارک زکر برگ 179 ارب کے اثاثوں کے ساتھ اب بھی دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد ہیں،دوسر ی جانب ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی دنیا بھر میں جزوی بندش یا رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    عمران خان نےعمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دیدی

    انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    بھارت میں’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر 4 افراد گرفتار