Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارت میں’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے  پر 4 افراد گرفتار

    بھارت میں’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر 4 افراد گرفتار

    بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے کے الزام پر 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہونے والے کانگریس کے مقامی رہنما سید نصیر حسین کے ریلی کی شکل میں پارلیمنٹ پہنچنے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے تھے، جن 3 شہریوں کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر گرفتار کیا گیا ان کا تعلق اپوزیشن جماعت کانگریس سے ہے اور ان کی شناخت التاز، محمد نوشی پوری اور منور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان تین افراد کی گرفتاری کے بعد پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے 40 سالہ کارکن روی کو حراست میں لیا گیا جس پر دسمبر 2022 میں ایک احتجاج کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھابی جے پی کا یہ احتجاج اُس وقت کے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصاب کہنے کے خلاف بلایا گیا تھاتاہم بی جے پی کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ روی صرف کنڑ زبان کو سمجھتے ہیں اور انھیں نہیں معلوم تھا کہ وہ کیا نعرہ لگا رہے ہیں انھیں کانگریس نے اپنے کارکنوں کو بچانے کے لیے سیاسی مقدمے میں پھنسایا ہے۔

    یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم :روسی فوج کے دو کمانڈروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    یورپ میں پیرٹ فیور کے کیسز میں اضافہ

    بنگلہ دیش بھر میں بھارتی مال کے بائیکاٹ کی مہم

  • یورپ  میں  پیرٹ فیور کے کیسز  میں اضافہ

    یورپ میں پیرٹ فیور کے کیسز میں اضافہ

    یورپ میں پرندوں سے انسانوں میں پھیلنے والی ایک بیماری پیرٹ فیور کے کیسز سامنے آئے ہیں،جن میں روز اضافہ ہو رہا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ 2023 میں اس بیماری کے کیسز سامنے آئے تھے اور یہ سلسلہ رواں برس بھی جاری ہے،اب تک پیرٹ فیور سے 5 افراد کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے،پیرٹ فیور Chlamydia نسل کے بیکٹریا سے ہوتا ہے جو متعدد جنگلی اور پالتو پرندوں سمیت مرغیوں میں موجود ہوتا ہے، بیکٹریا سے متاثر پرندے ہمیشہ بیمار نظر نہیں آتے مگر سانس لینے کے عمل یا فضلے کے اخراج کے دوران بیکٹریا کو خارج کرتے ہیں، انسا ن اس وقت پیرٹ فیور سے متاثر ہوتے ہیں جب وہ پرندے کے فضلے سے آلودہ گرد میں سانس لیتے ہیں، مگر اس کے ساتھ ساتھ پرندوں کے کاٹنے یا ان کی چونچ کو چومنے سے بھی اس بیماری کا خطرہ بڑھتا ہے، البتہ متاثرہ پرندے کھانے سے یہ بیماری نہیں پھیلتی، ایک سے دوسرے فرد میں بھی بیماری منتقل ہونا ممکن ہے مگر ایسا بہت کم ہوتا ہے۔

    پنجاب کابینہ نے حلف اٹھا لیا،عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق حالیہ کیسز میں متاثر افراد میں یہ بیماری پالتو یا جنگلی پرندوں کے ذریعے منتقل ہوئی، اس بیماری کے شکار افراد میں سر درد، مسلز میں تکلیف، خشک کھانسی، بخار اور کپکپی جیسی علامات سامنے آتی ہیں اور اس کا علاج اینٹی بائیوٹیکس ادویات سے ہوتا ہے-

    آسٹریا میں 2023 سے اب تک پیرٹ فیور کے 16 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے،تمام بیمار افراد کا ایک دوسرے سے تعلق نہیں تھا اور انہوں نے بیرون ملک سفر بھی نہیں کیا تھا،ڈنمارک میں 27 فروری 2024 تک پیرٹ فیور کے 23 کیسز کی تصدیق ہوئی مگر حکام کو شبہ ہے کہ یہ تعداد زیادہ ہو سکتی ہےڈنمارک میں اس بیماری سے متاثر 17 افراد کو اسپتال میں داخل ہونا پڑا جن میں سے 4 انتقال کر گئے۔

    بنگلہ دیش بھر میں بھارتی مال کے بائیکاٹ کی مہم

    جرمنی میں 2023 سے اب تک پیرٹ فیور کے 19 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 16 کو اسپتال میں داخل ہونا پڑا،سویڈن میں رواں سال کے دوران 13 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نومبر سے دسمبر 2023 کے دوران 26 افراد کو اس بیماری کا سامنا ہوا تھا، نیدر لینڈز میں بھی دسمبر 2023 سے 29 فروری 2024 کے دوران پیرٹ فیور کے 21 مریض سامنے آئے ہیں۔

    وہاں ہر مریض کو بیماری کی شدت بڑھنے کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا جب کہ ایک فرد کا انتقال ہوا،عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس کی جانب سے صورت حال پر نظر رکھی جا رہی ہے، لوگوں کو اپنے پالتو پرندوں کے پنجروں کو صاف رکھنا چاہیے اور ان میں گنجائش سے زیادہ پرندے رکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم :روسی فوج کے دو کمانڈروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • بنگلہ دیش بھر  میں بھارتی مال کے بائیکاٹ کی مہم

    بنگلہ دیش بھر میں بھارتی مال کے بائیکاٹ کی مہم

    بنگلہ دیش بھر میں بھارتی مال کے بائیکاٹ کی مہم بھی زوروں پر ہے،مودی سرکار نے پیر کو 50 ہزار میٹرک ٹن پیاز بنگلہ دیش کو برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کےمطابق اپوزیشن کی جماعتوں نےمالدیپ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئےملک بھر میں بھارت کے خلاف نفرت کی لہر دوڑا دی ہے، بنگلہ دیش بھر میں بھارتی مال کے بائیکاٹ کی مہم بھی زوروں پر ہے، جنوری میں شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ نے اقتدار برقرار رکھا تب سے بھارت کے خلاف تحریک زور پکڑ گئی ہے، اپوز یشن جماعتیں اور نمایاں شخصیات عوام پر زور دے رہی ہیں کہ بھارت کے مال کا بائیکاٹ کریں۔

    بھارتی حکومت نے رمضان کی آمد کے پیش نظر صرف متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کو پیاز برآمد کرنے کی اجازت دی ہےمودی سرکار نے دسمبر 2023 میں پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد بنگلہ دیش، نیپال اور چند دوسرے علاقائی ممالک میں پیاز کی قیمت پریشان کن حد تک بڑھ گئی۔

    واضح رہے کہ مالدیپ نے بھارت سے تعلقات خراب کر لیے ہیں محمد معزو نے بھارت کے خلاف تحریک چلا کر ہی صدارتی انتخاب جیتاتھا ڈیڑھ ماہ قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف چند حکومتی شخصیات کے نازیبا ریمارکس پر دو طرفہ تعلقات بگڑے اور صدر معزو نے صورتِ حال کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے چین سے دفاعی معاہدہ کر لیا ہے بھارت نے اپنے سیاحوں کو مالدیپ جانے سےروک کر وہاں کی معیشت پر ضرب لگانے کی کوشش کی تاہم صدرمحمد معزو نےجھکنے سےانکار کرتے ہوئےچین سے تعلقات زیادہ گہرے اور مستحکم تر بنانے کو ترجیح دی ہے۔

    اس پیشرفت نےمودی سرکار کو پسپائی اختیار کرنے پرمجبور کیا ہےصدر معزو نے بھارتی فوجیوں کو نکالنے کی بھی تحریک چلائی جو کا میا ب رہی،اب بنگلہ دیش کےاپوزیشن لیڈر بھی چاہتے ہیں کہ بنگلہ دیش کےمعاملات میں بھارت کی مداخلت روکی جائےاور تعلقات برابری کی بنیاد پر استوار کیے جائیں۔

  • یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم :روسی فوج کے دو کمانڈروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم :روسی فوج کے دو کمانڈروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    عالمی فوجداری عدالت نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں روسی فوج کے دو کمانڈروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی فوج داری عدالت نے مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں دو اعلیٰ سطح کے روسی کمانڈروں سرگئی کوبیلاش اور وکٹر سوکولوف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، یہ دونوں کمانڈر 10 اکتوبر 2022 سے 9 مارچ 2023 تک یوکرین کے بجلی کے انفراسٹرکچر پر میزائل حملوں کے ذمہ دار تھے،اس مدت کے دوران روسی افواج نے یوکرین کے مختلف مقامات پر متعدد بجلی گھروں اور سب اسٹیشنوں پر حملے کیے تھے، یوکرین کے الیکٹریکل گرڈ پرسرگئی کوبیلاش اور وکٹر سوکولوف کی قیادت میں حملوں نے شہریوں کو جو نقصان پہنچایا وہ کسی بھی متوقع فوجی فائدے کے مقابلے میں بہت زیادہ تھا۔

    القادر ٹرسٹ کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

    واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں عالمی فوجداری عدالت نے یوکرینی بچوں کے اغوا سے متعلق جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر پیوٹن اور چلڈرن کمشنر ماریہ لیووا بیلووا کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے تاہم کریملن نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی نیوزی لینڈ کے سکیورٹی وفد کو یقین …

    پنجاب کابینہ نے حلف اٹھا لیا،عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

  • برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں 5 پاکستانیوں کو پھانسی دے دی گئی

    برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں 5 پاکستانیوں کو پھانسی دے دی گئی

    پاکستانی بیرون ممالک میں بھی جرائم سے باز نہ آئے، ڈکیتی و قتل کی وارداتوں کی وجہ سے پانچ پاکستانی موت کے پھندے تک پہنچ گئے، سعودی عرب میں پانچ پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

    برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے وزارتِ داخلہ حکام نے بتایا کہ جن پاکستانیوں کو پھانسی دی گئی ان 5 پاکستانیوں نے نجی کمپنی میں ڈکیتی کی تھی اور بنگلہ دیشی چوکیدار انیس میاں کو جان سے مار دیا تھا واقعہ کے بعد سیکورٹی اداروں نے تحقیقات کیں اور پانچوں ملزمان کو گرفتار کیا،عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر 5 پاکستانیوں ارشد علی ، عبدالمجید اور عبدالغفار ،خالد حسین اور عبدالغفار میر بحر لطف اللّٰہ کو موت کی سزا سنائی تھی

    سعودی اپیل کورٹ نے فیصلے کو برقرار رکھا تھا جبکہ سعودی شاہی ایوان نے پانچوں مجرمان کی موت کی سزا کے حتمی فیصلے پر عمل درآمد کی منظوری دی تھی جس پر گزشتہ روز عمل درآمد کرتے ہوئے پانچوں مجرمان کو سزا دے دی گئی ہے،

    قبل ازیں سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر ایک پاکستانی کو سزائے موت دی گئی۔ پاکستانی شہری گلزار خان ولد منت خان کو ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھاعدالت میں سماعت کے دوران گلزار خان پراسمگلنگ کا الزام ثابت ہوا تھا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی.اس کے علاوہ عبدالرحیم حمیدی الجوہر نامی شامی شہری کا بھی ممنوعہ نشہ آور گولیاں درآمد اور وصول کرنے پر سر قلم کیا گیا ہے۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • معروف امریکی کمپنی نے اڑنے والی کار تیار کر لی

    معروف امریکی کمپنی نے اڑنے والی کار تیار کر لی

    واشنگٹن: معروف امریکی کمپنی نے اڑنے والی کار تیار کر لی، امریکی ساختہ اڑنے والی کار کی پروڈکشن 2025 کے آخرمیں متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : اکنامکس ٹائمز کے مطابق Alef Aeronautics نامی ریاست کیلی فورنیا کی کمپنی کی تیار کردہ اس کار کے ماڈل کا نام ’Alef Model A‘ رکھا گیا ہے، جس کا وزن 850 پاؤنڈز ہے، جبکہ اس گاڑی کی ہوا میں کروز رفتار 110 میل فی گھنٹہ ہے، زمین پر یہ 25 سے 30 میل فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔

    کمپنی کے سی ای او جم دخونی کا کہنا تھا کہ اب تک ہمارے پاس اس گاڑی کے لیے قبل از پروڈکشن 2 ہزار 850 آرڈرز آ چکے ہیں، جو کہ اس ماڈل کو تاریخ کی بہترین سیلنگ ائیر کرافٹ بنا دے گا، جبکہ بوئینگ، ائیر بس، جوبی ایوی ایشن اور ایلیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ وہیکل کوسب کو ملا کر بھی زیاہ بنا دے گا۔

    بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی

    گاڑی کے آگے اور پیچھے آٹھ پروپیلرز آزادانہ طور پر مختلف رفتار سے چلتے ہیں جس کی وجہ سے گاڑی کو کسی بھی سمت میں اڑایا جا سکتا ہے،گاڑی کے بونیٹ اور بوٹ میں پنکھے اسے کسی بھی مقام سے اوپر اٹھا سکتے ہیں جبکہ چاروں پہیوں میں نصب چھوٹے انجن گاڑی کو سڑک پر دوڑاتے ہیں اور یہ بالکل عام برقی گاڑی کی طرح چلتی ہے اس گاڑی کی قیمت 300,000 ڈالرز ہے، جو کہ پاکستانی تقریبا 83 کروڑ سے بھی زائد کی رقم بنتی ہےتاہم پری آرڈر کے لیے 150 ڈالرز یعنی تقریبا 42 ہزار پاکستانی روپے جمع کرانے ہوں گے۔

    چین میں تین دہائیوں سے جاری وزیر اعظم کی پریس کانفرنس کی روایت ختم

    ہمارے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں کہ انٹرنیٹ بند کرسکیں،پی ٹی اے کا عدالت میں …

  • ایلون مسک  سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

    ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

    نیویارک: اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے۔ ان کی جگہ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے لے لی ہے۔

    باغی ٹی وی : بلوم برگ بلینیئرز(ارب پتی) انڈیکس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایمیزون کے بانی 60 سالہ جیف بیزوس 2021 کے بعد سے بلومبرگ کی امیر ترین افراد کی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہے۔

    پیر کے روز ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا انکارپوریٹڈ کے حصص میں 7.2 فیصد کمی آئی ، جس کے بعد بلوم برگ ارب پتی انڈیکس میں ایلون مسک، جیف بیزوس کے مقابلے میں پہلی پوزیشن کھو چکے ہیں، وہ 198 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ اب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔

    مزید دیکھیں

    نو ماہ میں پہلی بار ایلون مسک بلومبرگ کی امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر نہیں رہے،ایلون مسک کے پاس اب 197.7 بلین ڈالر کی دولت ہے، جب کہ جیف بیزوس کی دولت 200.3 ارب ڈالر ہے۔

    بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس مطابق امیر ترین افراد کی فہرست میں لوئی ویٹون کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ 197 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، اس فہرست میں چوتھے نمبر پر 179 ارب ڈالر کی دولت رکھنے والے بانی فیس بک مارک زکربرگ جب کہ مائیکرو سافٹ کی بانی بل گیٹس 150 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں،بھارتی ارب پتی مکیش امبانی 115 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ فہرست میں گیارہویں نمبر پر ہیں۔

    بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی

    ہمارے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں کہ انٹرنیٹ بند کرسکیں،پی ٹی اے کا عدالت میں …

  • چین میں تین دہائیوں سے جاری وزیر اعظم کی پریس کانفرنس کی روایت ختم

    چین میں تین دہائیوں سے جاری وزیر اعظم کی پریس کانفرنس کی روایت ختم

    بیجنگ: چین نے تین دہائیوں سے جاری وزیر اعظم کی پریس کانفرنس کی روایت ختم کر دی۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق چین میں سالانہ قانون سازاجلاس کے بعد وزیراعظم کی پریس کانفرنس کی روایت تھی تاہم یہ روایت ختم کر دی گئی ہے اب چین کےوزیراعظم سالانہ قانون سازی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس نہیں کریں گے، خاص حالات کو چھوڑ کر اگلے چند سالوں تک وزیراعظم کی پریس کانفرنس نہیں ہوگی،سوال وجواب کے سیشن نچلےدرجےکےاہلکارکریں گے۔

    واضح رہے کہ 1993 سے چین کے وزیر اعظم سالانہ پارلیمانی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے اور عالمی سطح پر براہ راست نشر ہونے والی نیوز کانفرنس میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے تھے۔

    عمران خان سےملاقات نہ کروائی تو 25 ہزار فی درخواست جرمانہ،عدالت

    پشاور ہائیکورٹ ،الیکشن نتائج کی دستاویزات فراہمی کے لیے درخواستوں پر نوٹس جاری

    پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکوں کی بندش،سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست

  • یوکرین کا   روسی وزارتِ دفاع کو ہیک  کرکے  خفیہ دستاویزات  حاصل کرنے کا دعویٰ

    یوکرین کا روسی وزارتِ دفاع کو ہیک کرکے خفیہ دستاویزات حاصل کرنے کا دعویٰ

    کیف: یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس کے سابئر ماہرین نے روسی وزارتِ دفاع کو ہیک کر لیا-

    باغی ٹی وی:”العربیہ” کے مطابق یوکرین کی دفاعی انٹیلی جنس نے پیر کو کہا کہ اس کے سائبر ماہرین نے روسی وزارتِ دفاع کو ہیک کر لیا اور اس کے سرورز تک رسائی کے ذریعے خفیہ دستاویزات اور معلومات حاصل کر لیں جس سے وزارت کا ڈھانچہ ظاہر ہو گیا اور اہم رہنماؤں کے بارے میں معلومات کا انکشاف ہوا۔

    یوکرینی وزارتِ دفاع کے مین ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی یو آر) نے ٹیلی گرام پر کہا کہ یوکرین کی انٹیلی جنس سروس کے پاس اب معلومات کے تحفظ اور خفیہ کاری (اینکرپشن) کے لیے سافٹ ویئر موجود ہے جو پہلے روسی وزارتِ دفاع کے استعمال میں تھا اور ساتھ ہی روسی وزارت جنگ سے تعلق رکھنے والے درجہ بند خفیہ سرکاری دستاویزات کا ایک ذخیرہ بھی ہے،ان دستاویزات میں "روسی وزارتِ دفاع کے 2,000 سے زیادہ ساختی یونٹس میں گردش کرنے والے آرڈرز، ہدایات، رپورٹس اور دیگر دستاویزات شامل ہیں۔”

    ملائشیا کے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ،منصب سنبھالنے پرمبارکباد

    یوکرینی جی یو آر نے کہا کہ اس کی حاصل کردہ خفیہ معلومات نے روسی وزارتِ دفاع اور اس کی شاخوں کے مکمل ڈھانچے سے پردہ کشائی کو کائیو کے لیے ممکن بنایا ،حاصل کردہ ڈیٹا کے تجزیے سے جنرلز اور روسی وزارتِ دفاع کے ڈھانچہ جاتی یونٹس کے دیگر اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ ساتھ نائبین، معاونین اور ماہرین کی شناخت کرنے میں بھی مدد ملی ہے – وہ تمام لوگ جنہوں نے الیکٹرانک دستاویز گردش کرنے والا سافٹ ویئر استعمال کیا جو ‘بیوروکریٹ’ کہلاتا ہے۔

    بھارت اور فرانس کا مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال

    یوکرین کی انٹیلی جنس سروس نے روسی نائب وزیرِ دفاع تیمور وادیمووچ ایوانوف کا خصوصیت سے ذکر کیا اور کہا کہ اس نے ان سے سرکاری دستاویزات حاصل کیں اور مزید کہا کہ انہوں نے "سائبر حملے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔”

    دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے یوکرین کے دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ تقریباً دو سال قبل روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے فریقین کو بڑے سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، ماسکو عام طور پر کائیو کے خلاف سائبر حملوں کے پیچھے ہونے کی تردید کرتا ہے۔

    اخوان المسلمین کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی

  • غزہ میں اسرائیلی بمباری،11سال بعد پیدا ہونیوالے جڑواں بچے  شہید

    غزہ میں اسرائیلی بمباری،11سال بعد پیدا ہونیوالے جڑواں بچے شہید

    غزہ میں شادی کے 11سال بعد پیدا ہونیوالے جڑواں بچے خاندان کے12افراد کے ساتھ شہید ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جڑواں بچوں کو اتوار کے روز سپرد خاک کیا گیا، اس خاندان کے 14افراد رفح میں گھر پر اسرائیلی حملے کے دوران لقمہ اجل بنے ، جڑواں بچوں کی والدہ جن کے ہاں شادی کے 11برس بعد پہلی بار بچوں کی پیدائش ہوئی غم سے نڈھال ہیں۔

    والدہ رانیہ کا کہنا ہے کہ ہماری کیا غلطی تھی؟اب میں کس طرح مزید زندہ رہ سکتی ہوں؟ مجھے ماں کون کہہ کر پکارے گا؟جڑواں بچوں کی والدہ رانیہ نے تدفین کے موقع پر اپنے ایک بچے کی میت گود میں اٹھائی ہوئی تھی جسے اپنی ٹھوڑی کے ساتھ لگا رکھا تھا اور اپنے بچے کے سر پر پیار کررہی تھیں، دوسرے بچے کی میت ایک اور غم زدہ شخص نے اٹھا رکھی تھی، رانیہ ابو عنزہ نے روتے ہوئے بتایا کہ میرا دل ٹوٹ کر رہ گیا ہے، اس حملے میں رانیہ کا شوہر بھی شہید ہوگیا تھا۔

    اخوان المسلمین کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی

    غزہ میں سات اکتوبر سے جاری اور خونی جنگ میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 30,534 ہو گئی ہے جن میں 70 فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے دریں اثنا فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کو کہا کہ غزہ میں بچوں کی بڑھتی اموات کی بنیادی وجہ پانی کی کمی اور غذائی قلت ہے۔

    بھارت اور فرانس کا مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال

    لائشیا کے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ،منصب سنبھالنے پرمبارکباد