Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • روس کو بڑی کامیابی،یوکرین کے اہم قصبےپر قبضہ کر لیا

    روس کو بڑی کامیابی،یوکرین کے اہم قصبےپر قبضہ کر لیا

    ماسکو: روس نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں 9 ماہ بعد بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اہم قصبہ ایوڈیوکا پر قبضہ کرلیا –

    باغی ٹی وی: روئٹرزکے مطابق ایوڈیو یوکرین کا بدترین جنگی میدان میں سے ایک تھا جہاں سے یوکرین کی فوج دستبردار ہوگئی ہے اور یہ مئی 2023 میں بخمت شہر پر قبضے کے بعد بڑی فتح ہے روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی فوج نے ایک ہزار کلومیٹر پر پھیلے ہوئے اہم علاقے میں 8.6 کلومیٹر تک پیشرفت کی ہے اور روسی فوج نے خون ریز لڑائی کے بعد فتح حاصل کی جہاں قصبے پر قبضہ کرلیا جو مکمل طور پر آبادی سے خالی ہوچکا تھا۔

    دوسری جانب یوکرین نے بیان میں کہا کہ اپنے فوجیوں کو واپس بلایا ہے تاکہ مہینوں سے جاری جنگ کے گھیرے سے بچایا جائے جبکہ پیوٹن نے ایوڈیوکا پر قضے کو اہم فتح سے تعبیر کیا اور اپنی فوج کو مبارک باد دی، کریملن کی ویب سائٹ میں جاری بیان میں کہا گیا کہ ریاست کے سربراہ نے روسی فوجیوں کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور یہ اہم فتح ہے، رپورٹ کے مطابق مذکورہ خطہ روس کو صنعتی خطہ ڈونباس پر مکمل تسلط حاصل کرنے کے لیے یہ فتح اہمیت کی حامل ہے۔

    فلسطینی اتھارٹی نے حماس سے اتحاد پر آمادگی ظاہر کردی

    روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کا کہنا تھا کہ قصبے کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کرنے اور وہاں موجود یوکرینی فوج کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو ایوڈیوکا کوک اور کیمیکل پلانٹ سے جڑا ہوا ہے۔

    یوکرین کی جانب سے روسی دعووں پر سرکاری سطح پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا جبکہ روسی ٹیلی ویژن میں ایوڈیوکا اور کوک پلانٹ میں یوکرین کا جھنڈا اتار کرکے روسی جھنڈا لہراتے ہوئے دکھایا گیا۔

    ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دئیے

  • فلسطینی اتھارٹی نے حماس سے اتحاد پر آمادگی ظاہر کردی

    فلسطینی اتھارٹی نے حماس سے اتحاد پر آمادگی ظاہر کردی

    فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے اتحاد پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: جرمنی کے شہر میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ روس نے حماس سمیت فلسطین کے دیگر تمام گروپوں کو ماسکو مدعو کیا ہے، فسلطینی اتھارٹی کچھ شرائط کے ساتھ حماس سے اتحاد چاہتی ہے، ہمیں فلسطین کے اتحاد کی ضرورت ہے۔

    فلسطینی وزیراعظم کے مطابق شرائط میں مزاحمت سے متعلق مسائل پر تفہیم بھی شامل ہے، ہم دیکھیں گے کہ آیا حماس ہمارے ساتھ آنے کو تیار ہے یا نہیں، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن حماس تیار نہیں تو یہ ایک الگ بات ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ کے علاقے رفح میں بےگھر فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی بمباری سےکل سے اب تک مزید 127 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی محاصرے اور حملے کے بعد غزہ کا دوسرا بڑا ناصر اسپتال بھی غیر فعال ہوگیا ہے، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے اسپتال میں 200 مریض پھنسے ہیں، اسرائیلی فوج امدادی ٹیم کو اندر نہیں جانے دے رہی۔

    مقامی اور اقوامِ متحدہ کے صحت کے حکام نے کہا کہ لڑائی، ایندھن کی قلت اور اسرائیلی چھاپوں کی وجہ سے اتوار کے روز غزہ کی پٹی کا دوسرا بڑا ہسپتال مکمل طور پر بند ہو گیا،اسرائیل جنوبی شہر رفح پر حملے کی تیاری کر رہا ہے جو اب دس لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ ہے ، یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کے بارے میں بین الاقوامی برادری بشمول اسرائیل کے حمایتی امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ بہت زیادہ انسانی مصیبت و ابتلا کا سبب بنےگا۔

    اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملے نے غزہ کا بیشتر حصہ تباہ کر دیا ہے اور اس کے تقریباً تمام باشندوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا ہے، فلسطینی محکمۂ صحت کے حکام کہتے ہیں کہ 28,985 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں،غزہ کے بیشتر ہسپتال لڑائی اور ایندھن کی کمی کی وجہ سے خدمات کی فراہمی سے قاصر ہو گئے ہیں جس کی بنا پر 2.3 ملین کی آبادی صحت کی مناسب نگہداشت سے محروم ہے۔

    غزہ کی وزارتِ صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے رائٹرز کو بتایا کہ جنوبی شہر خان یونس میں الناصر ہسپتال اتوار کی صبح خدمات سے قاصر ہو گیا، ہسپتال نے جنگ کے زخموں اور غزہ میں صحت کے بگڑتے ہوئے بحران سے دوچار مریضوں کو بدستور پناہ دی تھی لیکن ان سب کے علاج کے لیے کوئی بجلی اور کافی عملہ نہیں تھا یہ مکمل طور پر خدمت سے قاصر ہو گیا ہے۔ صرف چار میڈیکل ٹیمیں اور 25 کا عملہ فی الحال سہولت کے اندر مریضوں کی دیکھ بھال کر رہی ہیں ہسپتال کو پانی کی سپلائی رک گئی کیونکہ جنریٹر تین دن سے بند تھے، سیوریج کا پانی ایمرجنسی کمروں میں بھر گیا اور بقیہ عملے کے پاس انتہائی نگہداشت والے مریضوں کے علاج کا کوئی طریقہ نہیں تھاآکسیجن کی فراہمی کی کمی کم از کم سات مریضوں کی موت کا سبب بنی، یہ بھی بجلی نہ ہونے کا نتیجہ تھا۔

    دوسری جانب غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف جاری اسرائیلی جنگ میں خود اسرائیلی فوج کو بھی بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہےکل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں جاری لڑائیوں میں میگیلان سپیشل ریکونیسنس یونٹ کے دو فوجی زخمی ہوئے جب کہ 7 اکتوبرسے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 573 ہو گئی۔

    اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ پرجنگ کے آغازسے اب تک اس کے 573 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ جب کہ زخمیوں کی تعداد بھی 2,918 ہو گئی ہے جمعہ کو اسرائیلی فوج نے دو اہلکاروں کی ہلاکت اور ایک افسر سمیت چھاتہ بردار یونٹ کے 4 ارکان کے زخمی ہونے کا اعلان کیا کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے فوجی 27 سالہ اوری یاش کی موت کا اعلان کیا ٹائمز آف اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ مرنے والوں میں "پانچ کرنل بھی شامل ہیں، جو کہ حالیہ یاد میں لڑائی میں مارے گئے سب سے سینیر افسر تھے”۔

  • ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دئیے

    ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دئیے

    تہران: ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دئیے-

    باغی ٹی وی: ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا قرائی آشتیانی نے بتایا ہے کہ "ارمان” اور "آزرخش” میزائل سسٹم ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین کے تیار کردہ ہیں ارمان اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم درمیانی رینج کا ایک مکمل ٹیکٹیکل سسٹم ہے، اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم ارمان ایک ساتھ 6 اہداف کو 180 کلو میٹر کے فاصلے سے نشانہ بنا سکتا ہے-

    انہوں نے مزید بتایا کہ فضائی دفاعی نظام آزرخش سے 50 کلو میٹر تک 4 میزائل ایک ساتھ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو 180 کلومیٹر کے فاصلے سے ہدف کی نشاندہی کر سکتا ہے اور 120 کلو میٹر کی رینج میں ہدف کو تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

    جاپان کا H3 فلیگ شپ راکٹ خلا میں روانہ

    چینی محققین نے لیبارٹری میں دنیا کا خطرناک ترین وائرس تیار کر لیا

    روس میں اہم اپوزیشن رہنما کی جیل میں موت،کئی ممالک میں احتجاج

  • چینی محققین نے لیبارٹری میں دنیا کا خطرناک ترین وائرس تیار کر لیا

    چینی محققین نے لیبارٹری میں دنیا کا خطرناک ترین وائرس تیار کر لیا

    بیجنگ: چینی محققین نے لیبارٹری میں دنیا کا خطرناک ترین وائرس تیار کر لیا-

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی محققین نے GX_P2V سے متعلق ایک تحقیق شائع کی ہے ، بیجنگ میں چینی محققین نے وائرس GX_P2V سے انسانی جینیات کے حامل چوہوں پر تجربہ کیا جس کے نتیجے میں ان تمام چوہوں میں موت کی شرح 100 فیصد پائی گئی۔

    کورونا وائرس کا درست ماخذ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے لیکن چین کی لیبارٹری میں GX_P2V وائرس کے تجربات نے عالمی سطح پر ایک بار پھر خدشات کو تقویت دی ہے GX_P2V ایک منقلب (mutant) وائرس ہے جو کورونا وائرس کے ’خاندان‘ سے تعلق رکھتا ہے، اسے 2017 میں ملائیشیا کے پینگولن (جانور) میں دریافت کیا گیا تھا اس وائرس کو لے کر کیا جانے والا تجربہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جس میں GX_P2V سے متاثرہ چوہوں میں شرح اموات 100 فیصد دیکھی گئی ہے، یہ شرح اموات پچھلے نتائج سے کہیں زیادہ ہے۔

    جس کا بھی مینڈیٹ ہے اس کو حکومت دینا چاہیئے،شاہ اویس نوارنی

    ماہرین نے نوٹ کیا کہ GX_P2V سے متاثرہ تمام چوہے8 دنوں کے اندر اندر مر گئے جو کہ حیرت انگیز طور پر موت کی تیز شرح ہے پہلے پہل وائرس نے چوہوں کو کمزور کرنا شروع کیا جس میں وزن میں کمی، سست رفتار اور جسمانی جھکاؤ میں زیادتی دیکھی گئی بعدازاں وائرس نے چوہوں کے پھیپھڑوں، ہڈیوں، آنکھوں، حلق کی نالی اور دماغ کو متاثر کیا اور مرنے سے ایک دن پہلے ان کی آنکھیں مکمل طور پر سفید ہو گئیں۔

    پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے

  • جاپان کا H3 فلیگ شپ راکٹ خلا میں روانہ

    جاپان کا H3 فلیگ شپ راکٹ خلا میں روانہ

    ٹوکیو: جاپان نے مسلسل دو ناکام کوششوں کے بعد بالآخر اپنا H3 فلیگ شپ راکٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : الجزیرہ کے مطابق جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی نے ایک براہ راست نشریات میں بتایا کہ اسمارٹ لینڈر آف انویسٹیگیشن مون (SLIM)H3 نے ہفتے کے روز ٹوکیو کے وقت کے مطابق صبح 9:22 (12:22 GMT) پر کامیاب لفٹ آف کی اور ایک ڈمی سیٹلائٹ اور دو کام کرنے والے مائیکرو سیٹلائٹس کو لے کر اپنے طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا۔

    جب راکٹ اپنی طے شدہ منزل تک کامیابی کے ساتھ پہنچا تو کمانڈ سینٹر کے ملازمین نے براڈکاسٹ کے دوران ہی ایک دوسرے کو گلے لگا کر خوشی کا اظہار کیا ، H3 جس کو کم لاگت والا فلیگ شپ کہا جارہا ہے، اس کے مائیکرو سیٹلائٹس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ آفات سے بچاؤ کی کوششوں میں مدد کریں گے اور فیکٹریوں کے آپریشن کے حالات کی نگرانی کریں گے۔

    لیاقت چٹھہ سے رابطہ نہیں کیا، تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہوں،ملک ریاض

    جاپانی خلائی ایجسنی کی جانب سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ H3 دو دہائیوں پرانے H-IIA کی جگہ لے لےگا جو 2001 سے خلا میں موجود ہے H3 راکٹ کو 6.5 میٹرک ٹن وزنی پے لوڈ کو خلا میں لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو صرف پانچ بلین ین (33 ملین ڈالر) میں تیار کیا گیا ہے جوپہلے بنائے گئے راکٹ کی قیمت کا نصف ہے۔

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

    جاپانی خلائی ایجنسی کو امید ہے کہ H3 کی کم لاگت اور زیادہ پے لوڈ کی گنجائش عالمی کلائنٹس کو مشنز کے لیے اپنی طرف متوجہ کرے گی جاپان نےکہا ہےکہ وہ 2030 تک H3 راکٹ کے ساتھ تقریباً 20 سیٹلائٹس اور پروبس لانچ کرنےکا ارادہ رکھتا ہے، H3 کا کامیاب لانچ پچھلے سال کی دو ناکامیوں کے بعد ہوا، جس میں مارچ میں ایک بوچڈ لانچ بھی شامل ہے جو انجن میں دھماکے کے باعث تباہ ہوا تھا۔

    17 سے 21 فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

    جاپان نے گزشتہ ماہ کامیابی کے ساتھ بغیر پائلٹ کے اسمارٹ لینڈر آف انویسٹیگیشن مون (SLIM)کو چاند پر اتارا تھا، جس کے بعد جاپان چاند کی سطح پرجانے والا پانچواں ملک بن گیا۔

  • فل دنگل کی 19 سالہ اداکارہ  چل بسیں

    فل دنگل کی 19 سالہ اداکارہ چل بسیں

    ممبئی: بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم دنگل میں بطور چائلڈ اداکارہ کام کرنے والی سہانی بھٹناگر 19 برس کی عمر میں چل بسیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ قبل سہانی بھٹناگر کی ٹانگ میں فریکچر ہوا تھا جس کے علاج کے لیے انہوں نے دوائیاں لی تھیں، رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان دوائیوں نے اداکارہ کی صحت پر منفی اثر ڈالا جس کے بعد ان کے پورے جسم میں پانی جمع ہونے لگا تھا۔

    سہانی بھٹناگر گزشتہ کچھ دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں کہ ہفتے کی صبح وہ انتقال کرگئیں، سہانی کو تشویشناک حالت میں دہلی کے ممتاز آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اداکارہ کا علاج جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

    قطر میں سزا پانیوالے بھارتی سابق نیول افسران کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا، …

    واضح رہے کہ دنگل 23 دسمبر 2016 کو ریلیز کی گئی تھی جس میں سہانی نے عامر خان کی چھوٹی بیٹی ببیتا کماری کے بچپن کا کردار نبھایا تھا، ببیتا کماری کی جوانی کا کردار اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے نبھایا تھا۔

    جان سے مارنےکی دھمکیاں، جیکولین فرنینڈس سابق دوست کیخلاف تھانے پہنچ گئیں

    ماہرہ خان کی اپنے حمل سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید

  • روس میں اہم اپوزیشن رہنما کی جیل میں موت،کئی ممالک میں احتجاج

    روس میں اہم اپوزیشن رہنما کی جیل میں موت،کئی ممالک میں احتجاج

    روس کے صدر دلادیمیر پیوٹن کے مخالف اور اپوزیشن کے اہم رہنما الیکسی ناولنی کی آرکٹک جیل کالونی میں پر اسرار موت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج ہو رہا ہے

    خبر ایجنسی کے مطابق روس کی فاقی جیل سروس کا کہنا ہے کہ ناولنی چہل قدمی کے بعد بے ہوش ہو گئے اور طبی عملہ انہیں بچا نہ سکا، موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق الیکسی ناولنی کی موت مبینہ طور پر خون جمنے سے ہوئی ہے،

    روسی حزب اختلاف کے اہم رہنما الیکسی ناولنی کی جیل میں موت پر امر یکا، برطانیہ اور یورپ نے شدید تنقید کی ہے، ناولنی کی جیل میں ہلاکت پرواشنگٹن ڈی سی میں روسی سفارتخانےکے باہر احتجاج کیا گیا تو وہیں برلن میں بھی روسی سفارتخانےکے باہر مظاہرے کیے گئے،ناولنی کی پراسرار موت پربرطانیہ نے روسی سفارتخانے سے جواب طلب کر لیا،برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ناولنی کی موت کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور اس کی موت کا ذمہ دار پیوٹن کو ٹھہرایا جانا چاہئے،جرمن چانسلراولاف شولز کا کہنا ہے کہ ناولنی نے اپنی ہمت کی قیمت اپنی جان دےکر اداکی ہے ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتیرس کا کہنا تھا کہ روسی صدرکے ناقد ناولنی کی موت پر صدمےمیں ہوں، الیکسی کی موت کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے، یورپی یونین کمیشن کے صدر کا کہنا تھا کہ ناولنی کو صدرپیوٹن اور ان کی حکومت نے بتدریج قتل کر دیا، روسی سیاسی قیادت اور حکام کا احتساب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

    کریملن نے صدرپیوٹن کےمخالف کی جیل میں موت پر عالمی ردعمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ناولنی کی موت پر مغربی رہنماؤں کا ردعمل ناقابل قبول ہے، روس کی انویسٹی گیٹو کمیٹی نے ناولنی کی موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    روسی میڈیا کے مطابق روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی جیل میں 19 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے اور دوران قید پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے ہیں،الیکسی ناولنی روس کے سرد ترین علاقوں میں سے ایک شہر خارپ میں ’پولر وولف کالونی‘ میں قید تھے، یہاں کا موسم ہمیشہ سرد رہتا ہے،جیل کے حکام نے بتایا ہے کہ ناولنی چہل قدمی کے بعد اچھا محسوس نہیں کر رہے تھے جس کے فورا بعد ہی وہ بے ہوش ہوگئے، طبی عملے نے موقع پر پہنچ کر ان کا معائنہ کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے،طبی عملے کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات کا تعین اب تک نہیں کیا جا سکا جبکہ صدارتی محل کے مطابق صدر پیوٹن کو ناولنی کی موت سے آگاہ کردیا گیا ہے، ناولنی جنوری 2021 میں جرمنی سے زہرخورانی کے اثر سے صحتیاب ہوکر ماسکو آنے کے بعد سے جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے گرفتاری سے قبل حکومت مخالف متعدد احتجاج کی سربراہی کی تھی

    روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

    ہ برطانیہ سمیت کئی دوسرے ممالک نے بھی اپنے شہریوں کو وہاں سے نکل جانے کی اپیل

    امریکی صدر جوبائیڈن سے جرمن چانسلر اولاف شُولس کی وائٹ ہاوس میں ملاقات

    وس نے یوکرین پر حملے کی 70 فیصد تیاری مکمل کرلی

    بھارت مکاری کا شہنشاہ:مفاد پرمبنی پالیسیاں:چین کے خلاف امریکہ کا اتحادی:یوکرین پرامریکہ کا مخالف

    روسی صدر کے ایک اور مخالف، سابق روسی جنرل کی پراسرار موت

    روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، روسی صدر کو جنگ کی وجہ سے مسلسل تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے،ایسے میں روسی صدر کے مخالف افراد کی پراسرار طریقے سے موت کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں,قبل ازیں ایک روسی تاجر جس نے یوکرین حملوں کے حوالہ سے روسی صدر کی مخالفت کی تھی کی لاش بھارتی ریاست اڈیشہ سے ملی تھی، 2015 میں سابق سوویت یونین کے عظیم سیاستدان سمجھے جانے والے روس کے نیمتسوف کو بھی قتل کر دیا گیا تھا، انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے وکیل اسٹینسلاو مارکیلوف کو بھی 2009 میں قتل کر دیا گیا تھا،

  • انتخابی بے ضابطگیوں کی بروقت اور مکمل تحقیقات کو یقینی بنائیں ،یورپی یونین

    انتخابی بے ضابطگیوں کی بروقت اور مکمل تحقیقات کو یقینی بنائیں ،یورپی یونین

    یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پر ردعمل سامنے آ یا ہے،

    یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ مکمل ہونے کا جائزہ لیا ہے، کئی ماہ کے التواء اور غیر یقینی صورتحال اور ایک کشیدہ سکیورٹی ماحول کے بعد انتخابی عمل مکمل ہوا جس میں پاکستانی عوام کی شرکت جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے ان کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے، خواتین اور دیگر اقلیتوں نے درپیش نظامی رکاوٹوں کے باوجود اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں رجسٹرڈ خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہم کچھ امیدواروں کو سیاسی عمل سے دور رکھنے، اظہار رائے پر پابندی اور انٹرنیٹ کی بندش کی مذمت کرتے ہیں، ہمیں شدید مداخلت کے الزامات کی وجہ سے ایک برابری کا میدان نہ ہونے پر افسوس ہے،لہذا ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام رپورٹ شدہ انتخابی بے ضابطگیوں کی بروقت اور مکمل تحقیقات کو یقینی بنائیں اور آئندہ یورپی یونین کے الیکشن ایکسپرٹ مشن کی رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کریں۔

    یورپی یونین کی جانب سے کہا گیا کہ حکام کو دہشت گردی کے سنگین خطرات اور حملوں کا سامنا تھا۔ یورپی یونین تشدد کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے، جو انتخابات سے قبل پیش آئے اور تمام فریقوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اختلافات کو حل کرنے کے لیے پرامن اور جمہوری طریقہ کار استعمال کریں، مزید تشدد سے گریز کریں۔

    یورپی یونین جمہوری اقدار، آزاد میڈیا، متحرک سول سوسائٹی، عدالتی آزادی اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیارات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے، جو جمہوری انتخابات کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہم پاکستان کے تمام سیاسی رہنماؤں سے پرامن اور جامع مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں جس کا مقصد ایک مستحکم حکومت کی تشکیل ہے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق انسانی حقوق کا احترام کرنا ہے۔

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    یورپی یونین کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے اور ہم طے شدہ ترجیحات پر حکومت پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔ ہم پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق، گڈ گورننس کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے حقوق اور ماحولیاتی معیار کے شعبوں میں اصلاحات جاری رکھے، تاکہ نومبر 2023 کی GSP+ رپورٹ میں بیان کردہ کوتاہیوں کو دور کیا جا سکے، اور ضروری اقتصادی اصلاحات کو جاری رکھا جا سکے۔

  • فحش اداکارہ کو زبان بند رکھنے کیلیے رقم دینے پر ٹرمپ پھنس گئے

    فحش اداکارہ کو زبان بند رکھنے کیلیے رقم دینے پر ٹرمپ پھنس گئے

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فحش فلموں کی اداکارہ کو زبان بند رکھنے کیلئے رقم دینے کا مقدمہ تلوار بن کر لٹکنے لگا ہے،

    سابق امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی سماعت 25 مارچ سے شروع ہو رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی کرمنل کیس کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہوں گے، سابق امریکی صدرٹرمپ پر الزام ہے کہ اُنہوں نے 2016 کے صدارتی انتخاب سے پہلے اسٹارمی ڈینیئلز کو خاموش رہنے کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے تھے اور اُس رقم کی ادائیگی کو چھپانے کیلئے اپنے کاروباری ریکارڈ میں جھوٹ بولا تھا،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اِن الزامات کو مسترد کیا ہے،

    ڈونلڈ ٹرمپ 5 نومبر کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ مقدمہ 5 سے 6 ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ جرم ثابت ہونے اور جیل ہونے کی صورت میں بھی وہ الیکشن لڑنے اور صدر کا عہدہ سنبھالنے کے اہل ہوں گے۔ سابق امریکی صدر کے خلاف 3 دیگر کرمنل کیسز بھی ہیں،

    دوسری جانب ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمہ سے متعلق مرکزی کردار فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کا کہنا تھا کہ میں نہیں مانتی کہ مجھے دی گئی رقم چھپانے کی وجہ سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے ہیں، فحش اداکارہ نے میڈیا ادارے کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ ٹرمپ میری وجہ سے نہیں بلکہ انہوں نے کچھ اور کیا کچھ اور چیزیں ہیں اگر انکا قصور نکلا تو پھر انہیں جیل جانا ہی پڑے گا

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    ہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر پاکستانی ہوتا تو ان کی حاضری بھی عمران کی طرح عدالت کے دروازے پر ہی لگ جاتی

  • ایرانی جہاز کو اگر تحویل میں لیا گیا تو ہم اپنا ردعمل ظاہر کریں گے،ایران

    ایرانی جہاز کو اگر تحویل میں لیا گیا تو ہم اپنا ردعمل ظاہر کریں گے،ایران

    تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے قانونی مشیر محمد دحقان نے کہا ہے کہ اگر ایران کے بحری جہاز روکے گئے تو ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں روئٹرز کے مطابق رواں ماہ امریکی وزارت قانون کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں پاسداران انقلاب کے معاشی نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے 5 لاکھ بیرل سے زیادہ تیل کو قبضے میں لینے کا اعلان کیا گیا جس کے جواب میں
    ایرانی صدر کے قانونی مشیر محمد دحقان نے کہا کہ ایرانی جہاز کو اگر تحویل میں لیا گیا تو ہم اپنا ردعمل ظاہر کریں گے اور اس حوالے سے قانونی راستہ بند نہیں ہے، محمد دحقان نے کہا کہ وہ فی الحال یہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ امریکی حکام نے ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لیا ہے یا نہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    واضح رہےکہ ایران کی عدالتوں کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پاسداران انقلاب کی جانب سے دوسرے ممالک کے ٹینکروں کو قبضے میں لینے کی بنیاد بنتے رہے ہیں، گزشتہ برس سے بحیرہ احمر میں عالمی نقل و حرکت تعطل کا شکار ہے کیوںکہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجو اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع میں فلسطینی گروہ حماس کی حمایت میں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    ملک بھر میں عدالتو ں میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 2.26 ملین تک پہنچ …

    عمران خان نے تین سزاؤں کے خلاف اپیلیں تیار کرلیں