Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • تھائی لینڈ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری  میں دھماکہ، 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    تھائی لینڈ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    بنکاک: تھائی لینڈ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں چینی سال کی مناسبت سے نئے سال کی ابتدا فروری سے ہوتی ہے، جس پر ملک بھر میں شاندار آتش بازی کی جاتی ہےتھائی لینڈ کے ایک دور افتادہ علاقے میں چاول کے کھیتوں کے درمیان واقع ایک ایسی ہی آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی دھماکے کے بعد ہر طرف انسانی اعضا بکھرے ہوئے ہیں فیکٹری کے دور دراز ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیم کے پہنچنے میں تاخیر ہوئی امدادی کاموں کے دوران دو درجن سے زائد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں بھی تھائی لینڈ میں آتش بازی کے ایک گودام میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

    بلاول کو لاہور سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے، آصف زرداری

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پائلٹس کے لئے امتحانی مرکز کا افتتاح

  • بھارتی اداکار  پاکستان مخالف فلمیں بنانے پر بھارتی فلم انڈسٹری پر برس پڑے

    بھارتی اداکار پاکستان مخالف فلمیں بنانے پر بھارتی فلم انڈسٹری پر برس پڑے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار اور فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ بنانے پر بھارتی فلم انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لیا ہے-

    باغی ٹی وی: کمال راشد خان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی نئی آنے والی ‘فائٹر’ پر شدی تنقید کی اُنہوں نے کہا کہ فلم میں ہریتھک روشن کہتے ہیں کہ ہم تیار ہیں اور اب ہم پاکستان پر بمباری کرنیوالے ہیں۔

    بھارتی اداکار نے ہریتھک روشن کے اس ڈائیلاگ پر سوال کیا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ ہر فلم میں پاکستان پر ہی کیوں بمباری کی جاتی ہے؟ کبھی چین پر بھی بمباری کرلیا کرو،چائنہ سے بھی ہمارا اتنا ہی جھگڑا ہے جتنا پاکستان سے ہے تو کبھی چائنہ پر بھی بمباری کر لیا کرا چین بھی ہمارا دشمن ملک ہی ہے، چین پر بمباری کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟

    ماہرہ خان اور ماورا حسین کی غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی …

    اُنہوں نے فلم کا ایک اور سین بیان کرتے ہوئے کہا کہ اُس کے بعد ہریتھک روشن دو تین ساتھی آفیسرز کو لےکر جاتے ہیں اور ہاتھا پائی کرکے پاکستان کو مکمل طور پر تباہ کردیتے ہیں، تو میں یہاں بالی ووڈ سے یہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ جب ہر دوسری تیسری فلم میں ہمارے بہادر اداکار پاکستان کو تباہ کرکے آجاتے ہیں تو پھر یومِ دفاع پر بھارتی فوج کے ہتھیاروں پر لاکھوں، کروڑوں پیسے کیوں خرچ کیے جاتے ہیں؟ میں تو کہتا ہوں کہ ہر 6 مہینے بعد ہریتھک روشن کو ہی پاکستان بھیج دیا کریں تاکہ وہ پاکستان کو تباہ کردے، پھر بھارتی فوج کا تو کوئی کام ہی باقی نہیں رہے گا،جب آپ دس بار پاکستان کو تباہ کرچکے ہیں تو ہر فلم میں پاکستان کیسے واپس آجاتا ہے؟

    گلوکار ساحر علی بگا اور یوکرینی گلوکارہ کے گانے کی تیاریاں شروع

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’فائٹر‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے جس ر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد انڈین فضائیہ پاکستان کے خلاف ایک آپریشن کا منصوبہ بناتی ہے فلم میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون انڈین فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے،فلم میں حقائق کو توڑ موڑ کر دکھایا گیا ہے’فائٹر‘ بنانے کا اعلان جنوری 2021 میں کیا گیا تھا ور اسے ستمبر 2022 کو ریلیز ہونا تھا لیکن کورونا وبا کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی اور اب 25 جنوری 2024 میں اسے سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

    سارہ خان اور بلال عباس بھارتی ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گے

  • طیارے میں دوران سفر مسافر "ٹوائلٹ” میں پھنس گیا،عملے نے کہا”لینڈنگ” کا کریں انتظار

    طیارے میں دوران سفر مسافر "ٹوائلٹ” میں پھنس گیا،عملے نے کہا”لینڈنگ” کا کریں انتظار

    طیارے میں دوران سفر مسافر ٹوائلٹ میں گیا توباہر نہ نکل سکا، ڈیڑھ گھنٹہ ٹوائلٹ میں انتظار کر تا رہا،

    واقعہ بھارت کا ہے، ممبئی سے بنگلورو جانے والی سپائس جیٹ کی پرواز میں یہ واقعہ پیش آیا،ایک مسافر ٹوائلٹ میں گیا تو باہر نہ نکل سکا، ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت مسافر نے ٹوائلٹ میں گزارا، طیارے کی لینڈنگ کے بعد مسافر باہر آیا، واقعہ پر سپائس جیٹ نے مسافر سے معذرت کر لی، 16 جنوری کو یہ واقعہ پیش آیا ،سپائس جیٹ کی پرواز نے اڑان بھری،اس دوران مسافر ٹوائلٹ گیا،باہر نکلنے لگا تو دروازہ نہ کھلا، کافی کوشش کی لیکن دروازہ کھلنے کا نام نہیں لے رہا تھا،جس کے بعد مسافر نے جہاز کے کرو ممبر سے مدد طلب کی، جہاز کا عملہ بھی ٹوائلٹ کا دروازہ نہ کھول سکا، جہاز کے عملے نے مسافر کو کہا کہ انتظار کریں جب تک پرواز لینڈ نہیں‌کرے گی ہم آپ کوٹوائلٹ سے باہر نہیں نکال سکتے،

    سپائس جیٹ کی پرواز نے لینڈ کیا تو ٹیکنیشن کو بلایا گیا جس نے ٹوائلٹ کا دروازہ کھولا اور مسافر باہر آیا،دوران سفر مسافر کی جانب سے مدد طلب کرنے پر جہاز کے عملے نے ایک کاغذ پر تحریر دروازے کے نیچے سے اندر مسافر کی جانب بھیجی جس میں لکھا گیا تھا کہ ہم دروازہ کھولنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن کھول نہیں پا رہے،آپ پریشان مت ہوں، چند ہی منٹوں میں فلائٹ لینڈ ہو جائے گی،تب تک آپ کموڈ کی سیٹ کو بند کر کے اس پر بیٹھ جائیں،پرواز کے اترتے ہی ٹیکنیشن کو بلا کر دروازہ کھولیں گے، پریشان مت ہوں،

    واقعہ پر سپائس جیٹ نے بیان جاری کیا اور کہا کہ "واقعہ 16 جنوری کو پیش آیا، پرواز کے دروازے میں خرابی آئی جس کی وجہ سے وہ نہ کھل سکا، پورے سفر کے دوران مسافر کو مدد اور ہدایات دی جاتی رہیں، لینڈنگ کے بعد ایک انجینئر نے ٹائلٹ کا دروازہ کھولا، ہم مسافر سے معذرت خواہ ہیں

    دوسری جانب بھارت کی دو ایئر لائنز کو مسافروں کی زندگی سے کھلواڑ کرنے پر سرزنش کا سامنا کرنا پڑا ،ڈائریکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن نے ایئر انڈیا اور اسپائس کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ انہوں نے شدید دھند کے باوجود دہلی کی پروازوں پر بھرپور تربیت یافتہ اور تجربہ کار پائلٹس کی ڈیوٹی نہیں لگائی، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے کم حدِ بینائی میں لینڈنگ کے لیے لازمی سمجھی جانے والی ٹیکنالوجی CAT III کی تربیت نہ لینے والے پائلٹس کو دہلی کی پروازوں کی کمان سونپنے پر ایئر انڈیا اور اسپائس جیٹ کو اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کیے ہیں،دونوں ایئر لائنز کے خلاف یہ کارروائی 24، 25، 27 اور 28 دسمبر کو دہلی میں شدید دھند کے باعث 50 زیادہ پروازوں کو لینڈنگ کے لیے کہیں اور بھیجنے پر کی گئی ہے،

     ایئر انڈیا کی پرواز میں پانی ٹپکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    بھارتی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈ نگ ہوئی ہے

    لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے

    پرواز میں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ مار دیا

  • حوثی باز نہ آئے ،اسرائیل جانے والے یونانی جہازپر حملہ

    حوثی باز نہ آئے ،اسرائیل جانے والے یونانی جہازپر حملہ

    حوثی باغی بحری جہازوں پر حملے سے باز نہ آئے، بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے جہاز پر ایک اور حملہ کیا ہے

    عرب میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے یونان کے جہاز پر حملہ کیا ہے جو اسرائیل جا رہا ہے، حوثی گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ”جہاز کے عملے کی جانب سے وارننگ کال نظر انداز کرنے کے بعد جہاز پر حملہ کیا گیا،بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں جہازوں کو اسرائیل جانے سے روکتے رہیں گے”.

    ترجمان حوثی گروپ حوثی گروپ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کا محاصرہ ختم ہونے اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک حملے جاری رکھیں گے،

    قبل ازیں 15 جنوری کو بحیرہ احمرمیں حوثیوں نے امریکی بحری جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا تھا، امریکی فوج کے مطابق یمن سے داغا گیا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل حملہ امریکی ملکیت کے مارشل آئی لینڈز جھنڈا بردار جہاز پر ہوا،میزائل حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، جہاز کو بھی زیادہ نقصان نہیں پہنچا.

    بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے پیچھے محرکات

     جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے مستقبل سے متعلق اہم خفیہ پیغام ایران کو بھی پہنچادیا گیا

    یمن کے حوثی باغیوں نے امریکہ اور برطانیہ کے فضائی حملوں کے باوجود کارروائیاں بند کرنے سے انکار کردیا ہے، امریکا نے دو دن قبل یمن میں ایک درجن سے زائد مقامات پر ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا، اس کارروائی کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھی ہے,

    سیاسی اور سفارتی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کشیدگی کسی بڑی جنگ کی طرف لے جانے والے حالات بھی پیدا کرسکتی ہےبحیرہ احمر میں بھارت اور اسرائیل سمیت متعدد ممالک کے مال بردار جہازوں کو میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بناکر حوثی ملیشیا نے عالمی معیشت کے لیے مشکلات بڑھادی ہیں حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں نے یمن میں مشقیں کی ہیں، وہ سمندر کے علاوہ زمینی اور فضائی حملوں کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔

    امریکہ نے بحیرہ احمر میں یمن کے حوثی باغیوں کے 10 اراکین کو ہلاک کر دیا

    ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 اراکین کی موت

    ایرانی کمانڈر رضا موسوی پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے تھے،

    ایک ڈرون اور ایک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کو مار گرایا 

  • مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتا ہے،سعودی وزیرخارجہ

    مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتا ہے،سعودی وزیرخارجہ

    ڈیووس: سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں پینل ڈسکشن میں سعودی وزیر خارجہ سے سوال ہوا کہ مسئلہ فلسطین حل ہونےکے بعد سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتاہے؟ اس پر سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ’یقیناً‘،سعودی عرب کی اولین ترجیح غزہ میں جنگ بندی ہے، بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا تعلق غزہ جنگ سے ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھاکہ غزہ کے مصائب جاری رہےتو تنازعات کا چکر چلتا رہےگا، اسرائیلی کارروائیوں سے خطے کی امن وسلامتی خطرے میں پڑگئی ہے، فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی علاقائی امن قائم ہوسکتا ہے، غزہ میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

    مقدمے کیلئے درخواست نہیں،، پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر کال کو ہی ای …

    دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلقات کیلئے اسرائیل کو اب بھاری قیمت چکانی پڑے گی، غزہ جنگ کے بعد سعودی عرب اب زیادہ مطالبات منوانے کی کوشش کرسکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر نے منگل کے روز بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ تعلقات کو معمول پر لانے میں ”قطعی دلچسپی“ ہے شہزادہ خالد بن بندر کا مزید کہنا تھا کہ ’1982 سے اس میں دلچسپی پائی جاتی ہے‘۔

    سی این این کی رپورٹ میں کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے سے چند ہفتے قبل سعودی عرب نے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے قریب پہنچ رہا ہےتین ماہ سے جاری غزہ جنگ اور 23 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی اموات کے باوجود عرب دنیا حیران ہے کہ سعودی عرب اس بات کا اشارہ دے رہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات شاید اب بھی ممکن ہے۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفی منظور

    سعودی عرب اور اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ میں شٹل ڈپلومیسی کے ایک اور دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ نارملائزیشن مذاکرات جاری ہیں اور ’خطے میں اس کے حصول میں واضح دلچسپی ہےاسرائیل روانگی سے قبل بلنکن نے سعودی عرب میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ جہاں تک انضمام اور نارملائزیشن کا تعلق ہے تو ہم نے اس بارے میں ہر اسٹاپ پر بات کی ہے، جس میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ کو یہ بتا سکتا ہوں، یہاں اس کی پیروی کرنے میں ایک واضح دلچسپی ہے،یہ دلچسپی موجود ہے، یہ حقیقی ہے، اور اس سے تبدیلی آسکتی ہےسعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلقات معمول پر لانے کے بدلے سعودی عرب جس قیمت کا مطالبہ کرے گا وہ غزہ جنگ سے پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ ہو گی۔

    فلسطینی بچوں کی مدد کیلئےعثمان خواجہ نے ملبوسات بنانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ …

    اس حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے سعودی وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے تبصرہ کیا ہے سعودی مصنف اور تجزیہ کار علی شہابی نے سی این این کو بتایا کہ سعودی حکومت اب بھی اس شرط پر (تعلقات)معمول پر لانے کے لیے تیار ہے کہ اسرائیل دو ریاستی حل کی بنیاد یں بنانے کے لیے زمین پر ٹھوس اقدامات کرے، مثال کے طور پر غزہ سے ناکہ بندی کو مکمل طور پر ختم کرنا، غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کو مکمل طور پر بااختیار بنانا، مغربی کنارے کے اہم علاقوں سے دستبرداری وغیرہ۔

    مقامی انتظامیہ الیکشن کمیشن اور انتخابی عملے کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی یقینی بنائے،نگران …

    شہابی نے کہا کہ یہ اقدامات ٹھوس ہونے چاہئیں نہ کہ کھوکھلے وعدے جن کے بارے میں اسرائیل نارملائزیشن کے بعد بھول سکتا ہے جیسا کہ اس نے (اسرائیل کے ساتھ) نارملائزیشن کرنے والے دیگر ممالک کے ساتھ کیا تھا،اگرچہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا ، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں اسرائیل کے مزید انضمام کے لئے ضروری ہے کہ ”غزہ میں تنازعہ ختم ہو“ اور ساتھ ہی فلسطینی ریاست کے لئے ”عملی راستہ“ کی راہ ہموار ہو۔

    دوسری جانب مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر بمباری جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 150 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد24 ہزار285 ہوگئی جبکہ 61 ہزار سے فلسطینی زخمی ہوچکےہیں۔

    بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص

  • بھارتی سپریم کورٹ نے  تاریخی شاہی مسجد کے مندر ہونے کیلئےکیے جانیوالے سروے کو رکوادیا

    بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی شاہی مسجد کے مندر ہونے کیلئےکیے جانیوالے سروے کو رکوادیا

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں قدیم اور تاریخی شاہی مسجد کے مندر ہونے کے لیے کیے جانے والے سروے کو رکوادیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں متھرا کی قدیم مسجد کی قسمت کا فیصلہ کرنے کی سماعت جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکار دتا نےکی جنھوں نےمسجد کی انتظامیہ اور انتہا پسند ہندو جماعت کا مؤقف سنا فریقین کےدلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز نے الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کو رکوا دیا اور فیصلے میں لکھا کہ مسجد کا سروے کرنے کے لیے کمیشن بہت کمزور بنیاد پر بنایا گیا تھا۔

    واضح رہے بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے متھرا کی 17 ویں صدی میں تعمیر کی گئی شاہی مسجد کو انتہا پسند ہندوؤں نے بھگوان کرشنا کی جنم بھومی قرار دے کر مندر بنانے کے لیے 13.37 ایکڑ زمین پر ملکیت کا دعویٰ دائر کیا تھا انتہا پسند ہندوؤں نے عدالت سے اس حقیقت کو جاننے کے لیے کہ آیا مسجد کسی مندر پر بنائی گئی ہے آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ سے سروے کرانے کی استدعا کی تھی جیسا کہ وارانسی مسجد میں بھی کیا گیا تھا۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفی منظور

    جس پر دسمبر 2023 کو الہ آباد کی ہائیکورٹ نے کمیشن بنانے کا حکم دیا تھا تاکہ شاہی عید گاہ مسجد کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جا سکے کہ یہ کسی مندر پر بنائی گئی ہے یا ہندو اکثریت کا اس بارے میں موقف درست نہیں ہے عدالتی حکم پر بنائے گئے کمیشن نے مسجد کے سروے کی ہدایت کی تھی تاہم اب سپریم کورٹ نے الہ آباد کے فیصلے پر تاریخی شاہی عید گاہ مسجد کا سروے رکوادیا۔

    خیال رہے کہ یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا افتتاح وزیر اعظم مودی کرنے جا رہے ہیں جبکہ اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی یہ سب الیکشن میں کامیابی کے لیے کر رہے ہیں۔

    انتخابی نشان تبدیل ہونے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی ہونے کی وارننگ دے …

    ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

  • نگران وزیراعظم  کی جان کیری اور سری لنکا کے صدر سے ملاقات

    نگران وزیراعظم کی جان کیری اور سری لنکا کے صدر سے ملاقات

    ڈیووس: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں امریکی صدر کے نمائندے جان کیری اور سری لنکا کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے 54ویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات ہوئی، جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ترقی پذیر ممالک کی مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
    https://x.com/PakPMO/status/1747268896049266890?s=20
    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے مقامی اور عالمی اثرات بالخصوص ترقی پذیر ممالک کیلئے اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔

    انتخابی نشان تبدیل ہونے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی ہونے کی وارننگ دے …

    https://x.com/PakPMO/status/1747290175565111552?s=20
    بعد ازاں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیااس کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس نے بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین تجارت کے فروغ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    https://x.com/GovtofPakistan/status/1745393657312870643?s=20

    ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    وزیرِ اعظم ’’عالمی تنازعات کے دور سے بچاوٴ‘‘ کے موضوع پرعالمی اقتصادی فورم کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس میں دنیا کے معروف پالیسی ساز، سرمایہ کار و کاروباری رہنما اور ماہرین بھی شرکت کریں گے، وزیرِ اعظم ڈیووس میں ڈی-پی ورلڈ اور جے ڈبلیو انٹرنیشنل ہولڈنگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے وزیرِ اعظم سے ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور کارگِل کمپنی کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر برائن سائیکس سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفی منظور

  • فلسطینی بچوں کی مدد کیلئےعثمان خواجہ نے ملبوسات بنانے والی  کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا

    فلسطینی بچوں کی مدد کیلئےعثمان خواجہ نے ملبوسات بنانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا

    آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے فلسطینی بچوں کی مدد کیلئے ے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ملبوسات بنانے والی مشہور کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا-

    باغی ٹی وی : آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ عثمان خواجہ اسرائیل کی غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر دہشت گردی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے اس سے پہلے بھی مختلف طریقے اپنا چکے ہیں عثمان خواجہ نے آئی سی سی سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے موقع پر اپنے بلے اور جوتوں پر امن کا نشان فاختہ لگانے کی اجازت مانگی تھی مگر آئی سی سی نے انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

    قبل ازیں آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو پرتھ ٹیسٹ کے دوران ہاتھ سے لکھے ہوئے نعروں “آزادی ایک انسانی حق ہے” اور “تمام زندگیاں برابر ہیں” والے جوتے پہننے سے روک دیا تھا جس پر انہوں نے سیاہ پٹی باندھ کر میچ میں شرکت کی تھی اور احتجاج ریکارڈ کروایا تھا،تاہم اب عثمان خواجہ کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کا انوکھا اقدام سامنے آیا ہے اسرائیلی مظالم کے شکار غزہ کے مظلوم بچوں کی مدد کرنے کے لیے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ملبوسات بنانے والی مشہور کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا، اُن کی متعارف کردہ ٹی شرٹس پر “آزادی انسانی حق ہے” اور “تمام زندگیاں برابر ہیں” فلسطینوں کے حق میں مختلف نعرے درج ہیں۔

    مقامی انتظامیہ الیکشن کمیشن اور انتخابی عملے کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی یقینی بنائے،نگران …

    https://x.com/Uz_Khawaja/status/1747166254706950543?s=20
    سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ایکس‘ پر عثمان خواجہ نے لکھا کہ ٹی شرٹس اور جوتوں کی فروخت سے آنے والی تمام آمدنی غزہ کے بچوں کیلئے ‘یونیسیف چلڈرن آف غزہ’ کو عطیہ کی جائے گی ٹی شرٹس تمام سائز اور رنگوں میں دستیاب ہوں گی، لوگ فلسطینی بچوں کی مدد کیلئے زیادہ سے زیادہ ان ٹی شرٹس کو خریدیں اور اس پیغام کو پوری دنیا تک پہنچائیں۔

    قومی ترقی کا راستہ پی او ایف واہ جیسی مقامی صنعتوں سے متعین ہوتا …

    اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو بلاول کی آواز بنیں،آصفہ بھٹو

  • عازمین حج کیلئے فضائی ٹیکسیاں چلانے کا فیصلہ

    عازمین حج کیلئے فضائی ٹیکسیاں چلانے کا فیصلہ

    سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایئرلائنز نے عازمین حج کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں کے درمیان لے جانے کے لیے فلائنگ ٹیکسی چلانے کا اعلان کردیا ہے۔مکہ اور جدہ کے درمیان عازمین حج کیلئے فضائی ٹیکسیاں چلائی جائیں گی۔ سعودیہ عرب اس سروس کو چلانے کے لئے تقریبا 100 طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔کارپوریٹ کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر اور سعودیہ گروپ کے ترجمان عبداللہ الشہرانی کا کہنا ہے کہ سعودی قومی ایئرلائن حج سیزن کے دوران ہوائی ٹیکسیوں کو نقل و حمل کے نئے ذریعہ کے طور پر استعمال کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودیہ گروپ نے جدہ ہوائی اڈے اور مسجد الحرام اور دیگر مقدس مقامات کے قریب مکہ ہوٹلوں میں ہوائی پٹیوں کے درمیان شٹل کرنے کے لئے 100 لیلیم جیٹ طیارے، جرمن الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (ای وی ٹی او ایل) طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔یاد رہے کہ الیکٹرک طیارہ لیلیئم ان پہلے طیاروں میں سے ایک ہے جو مکمل طور پر برقی توانائی سے چلتا ہے۔العربیہ سے بات چیت کرتے ہوئے عبداللہ الشہرانی نے بتایا کہ ضروری انتظامات مکمل کرنے کے بعد یہ طیارے حج اور عمرہ سیزن کے دوران خدا کے مہمانوں کے ساتھ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے قریب ہوٹلوں کی فضائی روٹ تک پرواز کریں گے۔الشہرانی نے نشاندہی کی کہ فلائنگ ٹیکسی چار سے چھ مسافروں کو لے جا سکتی ہے۔ لیلیئم طیارے کی خصوصیت کاربن کے اخراج کی کم شرح ہے اور یہ ایک ماحول دوست طیارہ ہے ، جو اسے ہوائی سفر کو برقرار رکھنے اور پروازوں کے وقت کو کم کرنے کے امکانات میں سے ایک بناتا ہے ، کیونکہ یہ زیادہ سے زیادہ 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریبا 100 طیاروں کی خریداری کے ذریعے سعودی ایئرلائنز اس جدید برقی طیارے کے ذریعے متعدد سیاحتی مقامات کو جوڑنے کے لیے ایک جدید سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

  • پرواز میں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ مار دیا

    پرواز میں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ مار دیا

    پرواز میں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ مار دیا

    واقعہ بھارت کا ہے، دہلی ایئر پورٹ پر بھارتی ایئر لائن انڈیگو کی پرواز میں تاخیر ہوئی تو مسافر سے صبر نہ ہو سکا، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ مار دیا،واقعہ کے بعد مسافر کو پرواز سے اتار لیا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسافر نے پائلٹ کو اٹھ کر تھپڑ مارا، تھپڑ مارنے والے نوجوان نے پیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی، پائلٹ کو تھپڑ لگا تو اس دوران پرواز میں بیٹھے مسافر دنگ رہ گئے،عملے نے ایکشن لیتے ہوئے مسافر کو پرواز سے اتار دیا.ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ پرواز میں مسافر بیٹھے ہیں اور پائلٹ نے اعلان کیا کہ فلائٹ میں تاخیر ہو گی، تا ہم اسی دوران جب پائلٹ بول رہا تھا ایک شخص اٹھا اور پائلٹ کا کالر پکڑ کر اسے تھپڑ دے مارا،مسافر کے ہاتھ اٹھانے کے بعد ایئر ہوسٹس کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ تم ایسا نہیں کر سکتے، پرواز میں بیٹھے دوسرے مسافر بھی غصے میں آ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم پاگل ہیں جو اتنی دیر بیٹھے ہوئے ہیں،

    واقعہ انڈیگو کی پرواز 6 ای 2175 میں پیش آیا، پرواز دہلی سے گوا جا رہی تھی، دھند کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی تھی،پائلٹ کو تھپڑ مارنے والے مسافر کی شناخت ساحل کٹاریہ کے طور پر ہوئی، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے ہو رہے ہیں، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ مسافر کا تھپڑ مارنا غلط ہے، تو وہیں کئی صارفین کا کہنا ہے کہ جس طرح ایئر لائنز والے من مانیاں‌کرتے ہیں ایسے میں غصہ آنا ایک فطری عمل ہے.

    لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے

    بھارتی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈ نگ ہوئی ہے

     ایئر انڈیا کی پرواز میں پانی ٹپکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی