Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارتی فضائی کمپنی  اکاسا ایئر نے 150 بوئنگ 737 میکس طیاروں کا آرڈر دے دیا

    بھارتی فضائی کمپنی اکاسا ایئر نے 150 بوئنگ 737 میکس طیاروں کا آرڈر دے دیا

    ممبئی:بھارت کی فضائی کمپنی اکاسا ایئر نے 150 بوئنگ 737 میکس طیاروں کا آرڈر دے دیا۔

    باغی ٹی وی: حال ہی میں امریکا میں پرواز کے دوران الاسکا ایئر لائنز کے بوئنگ 737 میکس 9 طیارے کا دروازہ اکھڑ گیا تھا کچھ دن قبل رونما ہونے والے حادثے کے باوجود اتنے بڑے آرڈر کا ملنا بوئنگ کے مورال میں غیر معمولی اضافے کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔

    اکاسا ایئر نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ قدرے تنگ باڈی کے 150 بوئنگ 737 میکس طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اکاسا ایئر نے یہ اعلان بھارت کے جنوبی شہر حیدر آباد (دکن) میں ”ونگز انڈیا“ شو کے دوران کیا۔

    یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بھارتی ایئر لائنز بوئنگ 737 میکس 9 طیارے استعمال نہیں کرتیں یہ بات ابھی واضح نہیں کہ اکاسا ایئر کے آرڈر میں بوئنگ 737 میکس 9 طیارے بھی شامل ہیں یا نہیں۔

    اکاسا ایئر ایس این وی ایوی ایشن پرائیویٹ لمٹیڈ کا برانڈ ہے کم لاگت والی اس ایئر لائن کا صدر دفتر بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں ہے، یہ ایئر لائن دسمبر 2021 میں راکیش جھن جھن والا، ونے دوبے اور آدتیہ گھوش نے مل کر قائم کی تھی۔ راکیش جھن جھن والا کا شیئر 46 فیصد ہے، اکاسا ایئر نے 7 اگست 2022 کو فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا، اس ایئر لائن کا موجودہ بیڑا 22 طیاروں کا ہے،یہ ایئر لائن 16 مقامات کے لیے پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔

  • عراق  نے بھی  ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا

    عراق نے بھی ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا

    بغداد: عراق نے بھی تہران سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔

    باغی ٹی وی: شمالی عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان میں بعض مقامات پر میزائل حملے کے بعد عراقی حکومت نے بھی ایران سے سفیر کو واپس بلالیا ،عراقی حکومت نے تہران سے سفیر کو واپس بلانے کے ساتھ ساتھ بغداد میں ایران کے ناظم الامور کو بھی طلب کرکے احتجاج کیا ہےایران کا دعویٰ ہے کہ اس حملے کا بنیادی مقصد اسرائیلی جاسوسوں کی طرف سے حملوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانا تھا۔

    ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے بتایا ہے کہ انہوں نے منگل کو شمالی عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان میں اسرائیلی جاسوسوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا ساتھ ہی ساتھ انہوں نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا۔

    سیستان بلوچستان میں سپاه پاسداران انقلاب کا کرنل مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک

    عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے کہا کہ شمالی عراق میں ایرانی حملہ عراق کے خلاف واضح جارحیت ہے جس سے صورتِ حال خطرناک شکل اختیارکر رہی ہے اس سے تہران اور بغداد کی دوستی اور پارٹنر شپ بری طرح متاثر ہوئی ہےایران کے خلاف تمام قانونی اور سفارتی اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

    ایران نے3ہمسایہ ممالک کی خودمختارسرحدوں کی خلاف ورزی کی،امریکا

    کردستان کے دارالحکومت اربل میں امریکی قونصلیٹ کے نزدیک رہائشی علاقے پر حملے کو عراقی کردستان کے وزیر اعظم مسرور برزانی نے کرد عوام کے خلاف جرم قرار دیا تھا۔ اس حملے میں چار شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بڑا کرد بزنس مین پیشرو درزائی اور اس کے خاندان کے افراد شامل تھے، ایک راکٹ ان کے گھر میں گرا۔

    عراق کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر قاسم العراجی کہتے ہیں کہ اس مکان کے اسرائیل کے لیے جاسوسی کا مرکز ہونے کا ایرانی دعویٰ بے بنیاد ہے، ایران نے اسے اسرائیل کی مرکزی خفیہ ایجنسی موساد کا گڑھ قرار دیا تھا۔

    برطانیہ میں خالصتان کے حامیوں کی جان کو خطرات،برطانوی پولیس نے وارننگ جاری …

  • سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر  ہتک عزت کا مقدمہ درج

    سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر ہتک عزت کا مقدمہ درج

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر ان کے سابق کاروباری شراکت داروں نے ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے خلاف ان کے سابق کاروباری شراکت دار مہر دیواکر اور سومیاداس نےمستقل حکم امتناعی اور ہرجانے ےلیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ایم ایس دھونی کےخلاف ہتک عزت کیدرخواست آج 18 جنوری کو جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ کے بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر ہے۔

    درخواست میں سابق کاروباری پارٹنر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ دھونی کو مبینہ طور پر ان سے 15 کروڑ روپے کے غیر قانونی منافع اور 2017 کے معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق لگائے گئے جھوٹے الزامات سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے۔

    سیستان بلوچستان میں سپاه پاسداران انقلاب کا کرنل مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک

    واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے چند روز قبل اپنے دونوں پارٹنرز مہر دیواکر اور سومیا داس کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے کرکٹ اکیڈمیوں کے قیام کے معاہدے کا احترام نہ کر کے تقریباً 16 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

    ایرانی دراندازی،ایران کے دورے پرموجود گورنر سندھ بھی کراچی واپس پہنچ گئے

    ایم ایس دھونی کے وکیل کا کہنا تھا کہ 2017 میں دونوں پارٹنرز نے کرکٹر کے نام پر بھارت اور بیرون ملک کرکٹ اکیڈمیاں قائم کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا اور معاہدے کے مطابق دھونی کو پوری فرنچائز فیس وصول کرنی تھی، منافع کرکٹر اور شراکت داروں کے درمیان 70:30 کی بنیاد پر تقسیم ہونا تھا لیکن ملزمان نے دھونی کو بتائے بغیر اکیڈمیاں قائم کرنا شروع کر دیں اور انہیں کوئی ادائیگی نہیں کی۔

    ایران نے3ہمسایہ ممالک کی خودمختارسرحدوں کی خلاف ورزی کی،امریکا

  • برطانیہ میں  خالصتان کے حامیوں کی جان کو  خطرات،برطانوی پولیس نے وارننگ جاری کر دی

    برطانیہ میں خالصتان کے حامیوں کی جان کو خطرات،برطانوی پولیس نے وارننگ جاری کر دی

    لندن: برطانوی پولیس نے وارننگ جاری کی ہے کہ برطانیہ میں خالصتان کے حامیوں کی جان کو بھارت سے خطرات لاحق ہیں-

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے خالصتان کےحامیوں کوبھارت سےلاحق خطرات سے آگاہ کردیا ہے ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے خالصتان کے حامیوں کو جان کو درپیش خطرے کی وارننگ جاری کی ہے، پولیس نے اوتارسنگھ کھنڈاکی موت کی مزید تحقیقات کے مطالبےکے بعد وارننگ جاری کی ہے۔

    ترجمان ویسٹ مڈلینڈزپولیس کا کہنا ہےکہ برطانیہ میں جان کو درپیش خطرے کی وارننگ پولیس کے پاس خطرےکی نشاندہی کے ثبوت پر جاری کی جاتی ہے لوگوں کی جان کے خطرےکی معلومات ملنے پر ایکشن لیتے ہیں-

    سیستان بلوچستان میں سپاه پاسداران انقلاب کا کرنل مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک

    واضح رہے کہ برطانیہ میں خالصتان تحریک کے لیے سرگرم اوتارسنگھ کھنڈا گزشتہ جون میں پراسرار طور پر انتقال کرگئے تھے، جس کے چند روز بعد سکھ فار جسٹس کےکینڈا چیپٹر کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کردیا گیا تھالواحقین کوشبہ ہے کہ اوتارسنگھ کھنڈا کو بھی بھارت نے زہر دے کر ہلاک کیا ہے۔

    عام انتخابات 2024 کے امیدواروں کا ڈیٹا جاری

    ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں اضافہ

  • سیستان بلوچستان میں سپاه پاسداران انقلاب کا کرنل مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک

    سیستان بلوچستان میں سپاه پاسداران انقلاب کا کرنل مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک

    تہران: ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں سپاہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے کرنل کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری خبروں کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے کرنل حسین علی جاویدانفر کو گولی مار کر ہلاک کردیا جب وہ ایران کے شورش شدہ جنوبی مشرق میں خاش زاہدان روڈ پر ایک انتظامی مشن سے واپس آ رہے تھے ، ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (آئی آر این اے) نے واقعے کو “دہشت گردانہ” حملہ قرار دیا ،جیش العدل، ایک عسکریت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیکیورٹی اہلکار کو اس کے دو محافظوں کے ساتھ مارا گیا ،ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
    https://x.com/khorasandiary/status/1747680361968972173?s=20
    https://x.com/zarrar_11PK/status/1747646098758578613?s=20

  • گوہر جان،  برصغیر کی منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ

    گوہر جان، برصغیر کی منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ

    گوہر جان

    منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تاریخ وفات 17 جنوری 1930
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    برصغیر کی منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ گوہر جان 20 جون 1873 کو اعظم گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ وہ آرمینیائی نسل کی عیسائی خاتون تھیں۔ ان کا اصل نام انجلینا ان کے والد کا نام ولیم رابرٹ اور والدہ کا نام وکٹوریہ ہمنگز تھا۔ گوہر جان کے والدین کے مابین علیحدگی ہونے کے بعد ان کی ماں اعظم گڑھ سے بنارس چلی آئی بیٹی بھی ان کے ہمراہ تھی یہاں خورشید خان نامی ایک نیک دل مسلمان نے ان کو رہائش دی اور ہر طرح کی مدد بھی کی جس سے متاثر ہو کر دونوں ماں بیٹیاں مسلمان ہو گئیں ۔

    وکٹوریہ کا اسلامی نام ملکہ جان اور انجلینا کا اسلامی نام گوہر جان رکھا گیا۔ گوہر جان نے 15سال کی عمر میں دربھنگا میں اپنے فن گائیکی کا پہلا عملی مظاہرہ کیا انہوں نے اپنے وقت کے بڑےاساتذہ سے موسیقی کی تربیت حاصل کی ان کی خوب صورت آواز اور رقص کی وجہ سے شہرت دور دور تک پھیل گئی یہاں تک ان کو ملکہ برطانیہ تک پذیرائی مل گئی۔ گوہر جان گائیکی اور رقص کے علاوہ شاعری میں بھی کمال رکھتی تھیں شاعری میں وہ ہمدم تخلص استعمال کرتی تھیں ان کی زیادہ تر گائی ہوئی غزلیں اپنی ہی تھیں تاہم وہ اپنے دور کے نامور شعراء کا کلام بھی بڑے شوق سے گاتی تھں اور شعراء کا بڑا احترام کرتی تھیں ۔

    گائیکی میں وہ دادرا ٹھمری سمیت مختلف راگ اور راگنیوں پر عبور رکھتی تھیں ۔ وہ بڑے رکھ رکھاؤ اور شوق و ذوق رکھنے والی خاتون تھیں وہ گھڑ سواری کی ماہر تھیں ۔ گوہر جان کوبرصغیر کی موسیقی کی تاریخ میں یہ منفرد اور قابل فخر اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ہندوستان میں گرامو فون پر سب سے پہلے ان کو اپنی گائیکی ریکارڈ کرانے کا اعزاز دیا گیا۔ گراموفون پر سب سے پہلی ان کی آواز گونجی جس کےبول تھے مائی نیم از گوہر جان ۔

    گوہر جان نے سید غلام عباس نامی ایک شخص کےساتھ شادی کی مگرکچھ عرصہ بعد ہی ان کے مابین علیحدگی ہو گئی ۔ گوہرجان کو مال و دولت اور شہرت سب کچھ حاصل تھا مگر وہ ازدواجی زندگی کی دولت سے محروم تھیں یہی وجہ تھی کہ جب اردو کےعظیم مزاحیہ شاعر اکبر الہ آبادی اور گوہر جان کےمابین پہلی ملاقات ہوئی تو گوہرجان نے اکبر الہ آبادی سے ایک شعر سنانے کی فرمائش کی جس پر اکبرالہ آبادی نے گوہر کے حالات کے تناظر میں یہ شعر کہا

    خوش نصیب آج بھلا کون ہے گوہر کے سوا
    اللہ نے سب کچھ دے رکھا ہے شوہر کے سوا

    گوہر نےبھی اس کے جواب میں برجستہ شعر کہہ دیا

    یوں تو گوہر کو میسر ہیں ہزاروں شوہر
    ہاں پسند اس کو ایک بھی نہیں اکبر کے سوا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وکیپیڈیا سے ماخوذ

  • بھارت سے کشیدگی،مالدیپ کا ترکیہ کے ساتھ  فوجی ڈرونز خریدنے کا معاہدہ

    بھارت سے کشیدگی،مالدیپ کا ترکیہ کے ساتھ فوجی ڈرونز خریدنے کا معاہدہ

    مالے: بھارت سے کشیدگی کے بعد مالدیپ نے ترکیہ کے ساتھ گہرے سمندر میں گشت کرنے والے ڈرون طیاروں کا معاہدہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبررساں ادارے کے مطابق مالدیپ نے ترکیہ کے ساتھ 37 ملین ڈالر کے فوجی ڈرون خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں یہ فوجی ڈرون مالدیپ کے گہرے سمندروں میں فضائی نگرانی کیلئے گشت کریں گے ماضی میں اس حوالے سے بھارت نے مالدیپ کی دفاعی افواج کے ساتھ شراکت قائم کر رکھی تھی، ان ڈورنز نے مالدیپ کی فوج کی جانب سے مشکوک بحری جہازوں، اسلحہ و منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاسوسی پروازیں کیں ان کی جگہ اب ترک ڈرونز لے لیں گے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ سے فوجی ڈرون کا معاہدہ ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب حال ہی میں مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے اپنے ملک سے بھارت کو فوج نکالنے کیلئے 15 مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

    صدر محمد معیزو کی پالیسی کےتحت بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے

    ڈاکٹر محمد معیزو گزشتہ سال کے آخر میں مالدیپ کے صدر منتخب ہوئے، وہ اپنے ملک سے بھارت کا اثر و رسوخ ختم کرنے کے خواہاں ہیں، اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی وہ بھارت مخالف بیان بازی کرتے تھے اور انھوں نے ”انڈیا آؤٹ“ مہم کو لیڈ کیا تھا مالدیپ کے صدر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت کے ساتھ تعلقات کو کم کرنے اور چین کے ساتھ روابط بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

    ایران کیجانب سے سرحدی خلاف ورزی،چابہار میں جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی اجلاس چھوڑ کر …

    رپورٹ کے مطابق مالدیپ میں 100 کے قریب بھارتی فوجیوں کا دستہ 1988 سے تعینات ہے، جو جہاز اڑانے، تربیت اور سرویلنس سمیت دیگر غیر جنگی امور کے لیے موجود ہیں اس وقت کی حکومت کی درخواست پر بھارتی فوجیوں کو بغاوت کے خطرات اور سری لنکا کے تامل ٹائیگرز سے حفاظت کے پیش نظر تعینات کیا گیا تھا۔

    ایران کیجانب سے سرحدی خلاف ورزی،بلوچستان حکومت کا متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان

  • جوبائیڈن کی حمایت پر اسرائیل غزہ میں جارحیت کو طول دے رہا ہے،ممبر یورپی پارلیمنٹ

    جوبائیڈن کی حمایت پر اسرائیل غزہ میں جارحیت کو طول دے رہا ہے،ممبر یورپی پارلیمنٹ

    آئرلینڈ کی یورپی پارلیمنٹ کی رکن کلیئر ڈیلی نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے اسرائیل کی بے جا حمایت کرکے خود کو قصاب ثابت کردیا۔ وہ اپنے آبا و اجداد کا تعلق آئر لینڈ سے کرنے سے باز رہیں۔

    باغی ٹی وی: یورپی پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں آئرلینڈ کی رکن کلیئر ڈیلی نے غزہ میں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں پر امریکی صدر جوبا ئیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر کڑی تنقید کی کہا کہ عوامی عدالت میں اسرائیل کی شکست ہوچکی ہے لیکن وہ زمینی حقائق کو تسلیم کرنے کے بجائے تنازعات کو ہوا دینے کے لیے مایوس کن کارروائیوں کا سہارا لے رہا ہے،اتنی طاقت استعمال کرنے کے باوجود وہ عوامی رائے میں بھی ہار چکا ہے-

    کلیئر ڈیلی نے کہا کہ جوبائیڈن کی حمایت پر اسرائیل غزہ میں جارحیت کو طول دے رہا ہے کلیئر ڈیلی نے ارسلا وان ڈیر لیین اور جرمنی کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کی حمایت کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یورپ کے لوگ ہمارے نام پر نہیں بلکہ فلسطین اور عالمی عدالت میں غزہ کا کیس لڑنے والے جنوبی افریقا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے امریکی سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کثرتِ رائے سے مسترد کردی گئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں برنی سینڈرز نے گزشتہ ماہ غزہ میں اسرائیل کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرانے کے لیے قرارداد پیش کی تھی جس پر آج رائے شماری کی گئی سینیٹر برنی سینڈر کی قرارداد میں امریکی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ عالمی قوانین کے تحت غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی غزہ میں سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائیں، تاہم رائے شماری کے دوران امریکی سینٹ کے 100 میں سے صرف 11 ارکان نے تحقیقات کرانے کے مطالبے کی حمایت کی جب کہ 72 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

    واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں حکمراں جماعت ڈیوکریٹس کو اپوزیشن جماعت ریپبلکن پر معمولی برتری حاصل ہے تاہم آج کی رائے شماری میں دونوں جانب سے اسرائیل کے حق میں ووٹ دیئے گئے،قبل ازیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی صورت حال پر پیش کی گئی قرارداد کو بھی امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔

  • دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری

    دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری

    عالمی ادارے گلوبل فائر پاور نے دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری کردی۔

    باغی ٹی وی:گلوبل فائر پاور ہر سال افواج کی پاور انڈیکس ریٹنگ جاری کرتی ہے، گلوبل فائر پاور کی جانب سے جاری فہرست میں 2024 کے انڈیکس میں 145 ممالک کی فوجی قوت کا جائزہ لیا گیا، فہرست میں رینگنگ کی بنیاد 60 سے زائد عناصر کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے۔

    گلوبل فائر پاور انڈیکس کے مطابق فہرست کےمطابق فوجی لحاظ سے طاقتور ممالک میں امریکا پہلے، روس دوسرے اور چین تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر ہے جنوبی کوریا پانچویں، برطانیہ چھٹے، جاپان ساتویں، ترکیہ آٹھویں، پاکستان نویں، اور اٹلی دسویں نمبر پر ہے پاکستان کی فوج میں فعال اہلکاروں کی تعداد 6لاکھ 54 ہزار ہے اور اس لحاظ سے پاکستان ساتویں نمبرپر ہے۔

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

    نئی عالمی سازش،ایران کا پاکستان پر حملہ،جوابی وار تیار،تحریک انصاف کا گھناؤنا کھیل

    متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

  • ہمارا ہدف دہشتگرد تھے،پاکستانی شہری نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

    ہمارا ہدف دہشتگرد تھے،پاکستانی شہری نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

    ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمارا ہدف دہشت گرد تھے ، پاکستانی شہری نہیں

    ایران آبزورو کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ میں نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو یقین دلایا کہ ہم پاکستان کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم کسی کو بھی اپنی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ہمارا ہدف پاکستان میں ایرانی دہشت گرد رہے ہیں پاکستانی شہری نہیں۔ہم عراق اور پاکستان کی سلامتی کو ایران کی سلامتی سمجھتے ہیں۔

    ایران کے وزیر خارجہ نے تصدیق کی کہ جیش العدل کے دہشت گرد پاکستان میں مارے گئے ہیں،پاکستان نے اس گروپ کو دہشت گرد قرار دینے کی ایران کی درخواست کو بارہا نظر انداز کیا ،

    پاکستان کو خبردار کیا تھا ،ایران کے غیر ذمہ دار بیانات اور الزامات
    ایران کے پارلیمانی امور کے نائب صدر محمد حسینی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خبردار کیا تھا ایسے لوگوں کو ایران آنے سے روکے جویہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو مار دیتے ہیں، ایران کی طرف سے ایسا ردعمل آنا فطری تھا،ایرانی وزیر دفاع محمدرضااشتیانی کا کہنا تھاکہ ایران اپنی سلامتی کیلئے کوئی حدود مقرر نہیں کرے گا،ہم دنیا میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کے اقدام پر ردعمل کا حق رکھتے ہیں جو ہمارے لوگوں کے حقوق کی پامالی کا باعث بنتا ہے

    جس وقت ایران نے پاکستان پر حملہ کیا اس وقت بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایران میں موجود تھا ۔جے شنکر اپنے دو روزہ دورے پر بھارت پہنچا تھا ۔ اس دورے کا مقصد چاہ بہار بندرگاہ کوفعال بنانا اور اسرائیل غزہ میں جاری جنگ پر ایران اور بھارت کا متفقہ لائحہ عمل بنانا تھا ۔ایسے میں بھارتی طرز پر پاکستان پر حملہ ایران اور بھارت کے ایک پیج ہونے کی دلیل ہے۔ اس حملے کے ساتھ ہی بھارتی اور پی ٹی آئی اکاؤنٹس نے پاکستانی اداروں کیخلاف آسمان سر پر اٹھا لیا۔ پی ٹی ائی سوشل میڈیا ٹیم نے جس طرح کا افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے یہ بتاتا ہے کہ یہ اٹیک پاکستان کی تمام دشمن قوتوں نے مل کر پوری پلاننگ سے کیا ہے۔ جس میں ملک دشمن سوشل میڈیا سیلز اپنی مذموم پروپیگنڈا مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایران سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کررہا ہے جبکہ بھارت اس سلسلے میں عالمی سطح پر پروپیگینڈا کرنے میں مصروف ہے۔ اور پاکستان کو دھمکیاں دینے میں مصروف ہے۔ اور پی ٹی آئی اندرون ملک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے یہ تین طرفہ حملہ ہے۔ ایسے میں محب وطن پاکستانیوں کو ہر اس اکاؤنٹ پر نظر رکھنی چاہیے جو پاکستان کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوششیں کرے ۔ کیونکہ اس کاروائی کا مقصد گوادر پورٹ کو غیر فعال کرنا اور پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ پاکستان کے سبھی دشمنوں کی چالوں کو ناکام بنائیے اپنے ملک اپنے اداروں پر پورا بھروسہ رکھیں۔ بھارت واسرائیل اور ایران کی اس مشترکہ کاوش کو ہم نے مکمل ناکام بنانا ہے.

     پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے

    شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی

    پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر یہ حملہ ایران کی طرف سے جارحیت کا کھلا ثبوت

    پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا 

    نئی عالمی سازش،ایران کا پاکستان پر حملہ،جوابی وار تیار،تحریک انصاف کا گھناؤنا کھیل

    ایران نے بلوچستان پر میزائل حملہ کیا جس کے بعد پاکستان نے فوری مذمت کی، اب پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے,پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے، ایرانی سفیر کو واپس جانے کا کہہ دیا ہے،پاکستانی حکام کے ایران کے تمام دورے ملتوی کر دیئے گئے،یہ ردعمل ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دیا گیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ایرانی قدم کے جواب کا حق رکھتے ہیں ساری زمہ داری ایران کی ہو گی