Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • معروف سری لنکن مصنف کی قائد اعظم پر لکھی گئی کتاب کی رونمائی

    معروف سری لنکن مصنف کی قائد اعظم پر لکھی گئی کتاب کی رونمائی

    کولمبو: سری لنکا کے معروف مصنف چندنا وجیکون کی قائد اعظم پر لکھی گئی کتاب “علی جناح، سلور وائس آف ایشیا” کی تقریب رونمائی ہوئی۔

    باغی ٹی وی :کتاب کی تقریب رونمائی کولمبو انٹرنیشنل بک فیئر میں ہوئی، کولمبو انٹرنیشنل بک فیئر کے بعد سینٹ جانز کالج میں بھی تقریب رونمائی رکھی گئی تھی، پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر واجد حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب رونمائی کے دوران ہی 6000 ہزار کتب فروخت ہوگئیں مصنف نے اس کی وجہ قائد اعظم کی مقبولیت بتائی۔

    تقریب سے سری لنکا کے میجر جنرل (ریٹائرڈ) پرتھاپ نے خطاب میں کہا کہ محمد علی جناح کی بر صغیر کے مسلمانوں کے لیے بیش بہا خدمات ہیں سینٹ جانز کالج کی ڈپٹی پرنسپل راسنجلی جیا تلکا نے کتاب کی لانچ پر مصنف کو خراج تحسین پیش کیا۔

    کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ 42 ممالک میں پھیل چکا ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبردار …

    تقریب میں کئی دیگر مصنف، صحافی اور سینیئر سول و ملٹری افسران نے شرکت کی، آخر میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے گہرے تعلقات پر روشنی ڈالی اور مصنف کا شکریہ ادا کیا۔

    حوثی باغیوں کا بحیرہ احمر میں بھارتی تیل بردار جہاز پر ڈرون حملہ

  • غزہ کی پٹی میں جھڑپ، مزید دو اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ کی پٹی میں جھڑپ، مزید دو اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ: اسرائیلی فوج کی کرسمس کے موقع پر غزہ پر بمباری جاری ہے-

    باغی ٹی وی: اسرائیل کرسمس کے موقع پر غزہ کی پٹی پر اپنے شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ، وزارت صحت کے مطابق غزہ کے مرکز میں کم از کم 12 اور جنوب میں 18 افراد ہلاک ہوئے۔

    وزارت صحت نے بتایا کہ پیر کی شب فلسطینی علاقے کے وسط میں السویدہ گاؤں پر ہونے والے حملے میں بارہ افراد ہلاک ہوئے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع قصبے چن جونز پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 18 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اعداد و شمار کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ غزہ کی پٹی کے مرکز میں تقریباً 50 اسرائیلی حملے ہوئے گزشتہ شام غزہ کی پٹی کے وسط میں المغاسی مہاجر کیمپ پر فضائی حملے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوئے۔

    سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات ،ورلڈ گولڈ کونسل

    دوسری جانب ڈھائی ماہ سے بمباری کی زد میں گھری غزہ کی پٹی میں ہوئی جھڑپ کے دوران اسرائیل کے دو مزید فوجی مارے گئے، اسرائیلی فوج کے مطابق، اسرائیلی فوجی سارجنٹ نتیائی مائزلز اور سارجنٹ رانی تامر غزہ میں جاری جھڑپوں کے دوران مارے گئے اسرائیلی فوج کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ، غزہ کی پٹی میں ڈھائی ماہ سے جاری حملوں میں اب تک 489 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

    ماتحت اہلکاروں کے ساتھ نامناسب رویہ،جاپان سیلف ڈیفنس فورس کے میجر جنرل کی دو درجے …

  • ہم نے کسی ٹینکر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، ایران نے پینٹاگون کا الزام مسترد کر دیا

    ہم نے کسی ٹینکر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، ایران نے پینٹاگون کا الزام مسترد کر دیا

    بحر ہند میں کیمیائی مواد سے بھرے ٹینکر پر ڈرون حملہ ہوا تھا جس کا الزام امریکا نے ایران پر عائد کیا تھا-

    باغی ٹی وی: امریکی امور دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ بحر ہند میں دوران سفر ایک کیمیائی مواد سے بھرے ٹینکر پر ایران سے ڈرون حملے کی کوشش کی گئی ہے کہا گیا تھا کہ یہ حملہ ایران کی طرف سے ڈرون کے ذریعے کیا گیا ہے جس میں فی الوقت کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہِیں ملی ہے، سینٹ کام ٹینکر سے مسلسل رابطے میں ہے جو بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی کوشش میں ہے-

    پینٹاگون کے مطابق ، لیبیائی پرچم بردار جاپانی اور ولندیزی کمپنی کے حامل شیم پلوٹو نامی اس ٹینکر پر آج صبح بحر ہند میں ساحل سے 370 کلومیٹر دور ڈرون حملے کی کوشش کی گئی ۔

    چین اور روس نے دوطرفہ تجارت میں امریکی ڈالر کو مکمل طور …

    سینٹ حکام کا کہنا ہے کہ سال 2021 سے اب تک ایران نے تجارتی بحری جہازوں پر سات بار حملے کیے ہیں اس ٹینکر پر حملے ی کی ایران نے تردید کی ہے جو سعودی عرب سے بھارت جا رہا تھا ،ایرانی حکام نے کہا کہ ایران کی جانب سے کسی ٹینکر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا گیا-

    دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایندھن اور دیگر مصنوعات کی فراہمی کو روکیں، تہران میں خوزستان اور کرمان صوبوں کے عوام سے ملاقات کے دوران آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کو اپنی حکومتوں سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ اسرائیل کی امداد بند کریں اور اس کے ساتھ تعلقات منقطع کریں۔

    یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز ایک ڈرون حملے میں مبینہ طور پر بھارت کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز کو نقصان پہنچا ، جبکہ امریکا نے جمعہ کے روز الزام عائد کیا تھا کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ایران ملوث رہا ہے، جس سے عالمی جہاز رانی میں خلل پڑا ہے۔

    سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات ،ورلڈ گولڈ کونسل

    ایران کے سپریم لیڈر نے غزہ جنگ کے تناظر میں مزید کہا کہ امریکا بے شرمی سے جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر رہا ہے اور مغربی تہذیب کا چہرہ بے نقاب کر رہا ہے،اسرائیل ایک دن زمین سے مٹا دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ انشا اللہ یہ وعدہ مستقبل کے یقین میں سے ایک ہے نوجوانوں، اس دن کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے، خدا کی مدد اور طاقت کے ساتھ اور خدا کی اجازت اور جلال کےساتھ، یہ ہو جائے گا، اور انشا اللہ، مجھے امید ہے کہ آپ نوجوان اس دن کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے فلسطینی قوم کی سب سے بڑی فتح یہ ہے کہ انہوں نے مغرب اور امریکا کو بدنام کیا اور انسانی حقوق کے ان کے جھوٹے دعوؤں کو دنیا کے سامنے اشکار کیا۔

    واضح رہے کہ زیر محاصرہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے آغاز سے اب تک ایرانی نواز حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

    انڈونیشیا نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکہ،13 افراد ہلاک،39 زخمی

  • چین اور روس نے دوطرفہ تجارت میں امریکی ڈالر کو  مکمل طور    پرختم کر دیا

    چین اور روس نے دوطرفہ تجارت میں امریکی ڈالر کو مکمل طور پرختم کر دیا

    روس کے وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے کہا ہے کہ چین اور روس نے دو طرفہ تجارت میں امریکی ڈالر کا استعمال تقریباً مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ چین اور روسی حکام کے ایک ملاقات میں مشسٹن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 90 فیصد سے زیادہ تجارت روس کے روبل یا چین کے یوآن میں ہوتی ہے۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس نے ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ "معاشی تعلقات میں تقریباً مکمل طور پر ڈالر کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔” اس سال روس اور چین کے درمیان تجارت میں بھی توسیع ہوئی ہے، کیونکہ مغربی پابندیوں نے روس کی معیشت کو تجارت کے لیے چین پر زیادہ انحصار کر دیا ہے۔ مشسٹین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی لین دین اس سال ریکارڈ 200 بلین ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔دریں اثنا، روس امریکہ تجارت حال ہی میں 30 سال کی کم ترین سطح پر گر گئی۔ یہ اس وقت ہوا جب امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ماسکو کو 2022 میں یوکرین پر اس کے مکمل پیمانے پر حملے کے لیے عالمی مالیاتی نظام سے الگ کر دیا۔
    عالمی ادائیگیوں میں اس کا حصہ جنوری میں 1.9% سے بڑھ کر اکتوبر میں 3.6% ہو گیا، اور پیپلز بینک آف چائنا نے سعودی عرب اور ارجنٹائن سمیت 30 سے زیادہ مرکزی بینکوں کے ساتھ دو طرفہ کرنسی کے تبادلے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ رجحانات روس، چین اور دیگر برکس ممالک کی اپنی معیشتوں کو ڈالر سے کم کرنے کی بڑھتی ہوئی خواہش کی تصدیق کرتے ہیں، کچھ مبصرین کو خدشہ ہے کہ بلاک گرین بیک کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی کرنسی بھی جاری کر سکتا ہے۔ تاہم، زیادہ تر اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خدشات غالباً ختم ہو گئے ہیں۔ ایک اعلیٰ ہندوستانی عہدیدار نے اس سال کے شروع میں کہا تھا کہ کام میں برکس کرنسی نہیں ہے۔ اور اگر تھا بھی تو، ڈالر اب بھی مالیاتی منڈیوں پر وسیع فرق سے حاوی ہے، جس میں 2022 میں مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر کا 54% اور عالمی تجارت کا 88% حصہ گرین بیک کے ساتھ ہے۔

  • سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات ،ورلڈ گولڈ کونسل

    سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات ،ورلڈ گولڈ کونسل

    الریاض: سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: تواصل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 247.56 ریال، 22 قیراط ایک گرام 226.93 اور18 قیراط 185.67 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 216.61 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا،اس کے علاوہ 21 قیراط 8 گرام گنی 2076.49 ریال، 22 قیراط 2178.52 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2379.56 ریال رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 249,291.46 ریال میں دستیاب رہا۔

    دوسری جانب سال 2023میں دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا اب ورلڈ گولڈ کونسل نے سال 2024 میں سونے کی قیمتوں کا ایک آؤٹ لک جاری کیا ہے، جس میں مستقبل کے رجحانات کے لیے ممکنہ منظرنامے پیش کیے گئے ہیں۔

    انڈونیشیا نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکہ،13 افراد ہلاک،39 زخمی

    بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں سال 2022 کے دوران کمی رہی، اکتوبر 2022 میں تقریباً 1650 ڈالر فی اونس تک گر گئی نومبر 2020 میں، قیمتوں نے پرواز جاری رکھی اور اپریل 2023 میں 2,000 ڈالر کا نشان عبور کرلیا سونے کی قیمتیں پورے 2023 میں 2,000 ڈالر کے لگ بھگ رہیں، جس نے مزید لوگوں کو قیمتی دھات میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کیا پاکستان میں، روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔

    سونے کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر تنظیم ”ورلڈ گولڈ کونسل“ نے اپنے 2024 کے آؤٹ لک میں اگلے سال سونے کی قیمتوں کے لیے تین منظرنامے پیش کیے ہیں تنظیم نے سونے کی متوقع مانگ کو امریکی معیشت کی کارکردگی اور 2024 میں کئی ممالک میں ہونے والے انتخابات سے جوڑا ہے۔

    کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ 42 ممالک میں پھیل چکا ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبردار …

    ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق 45 سے 65 فیصد امکان ہے کہ 2024 میں امریکی معیشت سست روی یا ’سافٹ لینڈنگ‘ کا تجربہ کرے گی۔ اگر ایسا ہوا تو سونے کی مانگ ’الٹرا پوٹینشل کے ساتھ فلیٹ‘ ہوگی اس کا مطلب ہے کہ سونے کی قیمتوں میں قدرے اضافہ ہوگا 25 سے55 فیصد امکانی شرح کے ساتھ دوسرا امکان یہ بھی ہے کہ امریکی معیشت میں نمایاں سست روی یا ’ہارڈ لینڈنگ‘ کا سامنا کرنا پڑے گا اس منظر نامے میں سونے کی مانگ بڑھے گی اور قیمتیں بڑھیں گی۔

    ناسا نے کرسمس ٹری سے ملتے جلتے ستاروں کے جھرمٹ کی تصویر جاری …

    ڈبلیو جی سی کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کی مسلسل خریداری کے ساتھ مل کر کئی بڑی معیشتوں کے لیے اہم انتخابی سال میں جغرافیائی سیاسی تناؤ کی بلندی سونے کے لیے اضافی مدد فراہم کر سکتی ہے ڈبلیو جی سی نے 5 سے 10 فیصد امکانی شرح کے ساتھ تیسرا منظرنامہ بھی پیش کیا ہے، جس میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ امریکی معیشت کسی بھی طرح کی سست روی کا تجربہ نہیں کرے گی اگر ایسا ہوا تو قیمتوں پر منفی دباؤ کے ساتھ سونے کی مانگ فلیٹ رہے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ قیمتیں کم ہوں گی۔ تاہم، کم امکانی شرح کے ساتھ ایسا ہونے کا امکان نہیں ہے۔

    ایبٹ آباد :گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

    ورلڈ گولڈ کونسل کا کہنا ہے کہ عالمی کساد بازاری کا بھی امکان ہے اور یہ ’بہت سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ پورٹ فولیوز میں سونے جیسے متاثر کن لہٰذا، سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات ہیں۔

  • انڈونیشیا نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکہ،13 افراد ہلاک،39 زخمی

    انڈونیشیا نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکہ،13 افراد ہلاک،39 زخمی

    انڈونیشیا میں نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 39 زخمی ہو گئے ہیں ۔

    باغی ٹی وی: فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مورووالی انڈسٹریل پارک کے ایک اہلکار ڈیڈی کرنیاوان نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے پی ٹی انڈونیشیا سنگشن سٹینلیس سٹیل کے ایک پلانٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہو گئے ہیں-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکا ایک بھٹی پر مرمت کے کام کے دوران ہوا جب ایک آتش گیر مائع بھڑکا اور اس کے بعد دھماکے سے قریبی آکسیجن ٹینک بھی پھٹ گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں ایبٹ آباد میں گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئےپولیس کے مطابق ایبٹ آباد میں تھانہ مانگل کی حدود تریڑی میں مکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے آگ لگنے سے ذاکر عباسی کا پورا گھر جل کر راکھ ہوگیا جبکہ خاندان کے افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے مقامی کونسلر خاقان عباسی نے بتایا کہ گھر میں آتشزدگی سے نگینہ بیگم زوجہ محمد ذاکر اور ان کے 4 بچے اور 4 بچیاں جاں بحق ہوگئیں،ملبے تلے دبے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دو کی تلاش جاری ہے جاں بحق ہونے والے خاندان کا سربراہ ذاکر عباسی بسلسلہ روزگار کراچی میں مقیم ہے۔

  • کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ 42 ممالک میں پھیل چکا ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

    کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ 42 ممالک میں پھیل چکا ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

    کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ جے این ون تیزی سے پھیل رہا ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے خصوصی طور پر محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی ادارہ صحت نے کے مطابق اب یہ نیا کورونا ویریئنٹ امریکہ، بھارت، چین، سنگاپور، برطانیہ، سوئیڈن، فرانس اور کینیڈا سمیت 41 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ جے این ون چار سال قبل عالمگیر وبا کی شکل اختیار کرنے والے سارس کووڈ کا ورژن ہے –

    عالمی ادارہ صحت نے جے این ون کو ویرینٹ آف انٹریسٹ کا نام دیا ہے یہ سب سے پہلے امریکا میں ستمبر میں دریافت ہوا تھا دنیا بھر میں صحتِ عامہ کے ادارے جے این ون کے پھیلائو پر نظر رکھے ہوئے ہیں –

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر وائرس میں خلیوں کو متاثر کرنے کی اپنی خصوصیت ہوتی ہے اور چند ایک خصوصی علامات ضرور ظاہر ہوتی ہیں کسی بھی وائرس کے مختلف ویئرئنٹ شدت اور پھیلنے کی صلاحیت کے حوالے سے خاصے مختلف ہوتے ہیں کورونا کا یہ نیا ویریئنٹ خاص موسمی حالات کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے تاہم عوام کو غیر معمولی احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ اس کا پھیلائو روکا جاسکے۔

    قطر کے ویل کارنیل میڈیسن کے پروفیسر آف ہیلتھ کیئر پالیسی اینڈ ریسرچ لیت ابو رداد کہتے ہیں کہ کورونا کا نیا ویریئنٹ اس سے پہلے آنے والے ویریئنٹس سے بہت مختلف ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ وائرس اب تک ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے۔

  • ناسا نے  کرسمس ٹری سے ملتے جلتے ستاروں  کے جھرمٹ کی تصویر جاری کر دی

    ناسا نے کرسمس ٹری سے ملتے جلتے ستاروں کے جھرمٹ کی تصویر جاری کر دی

    سینکڑوں نوری سال دور ستاروں کا ایک جھرمٹ دیکھا گیا ہے جس کی شکل بالکل کرسمس کے درخت سے ملتی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق عیسائیوں کے تہوار کرسمس کے موقع پر ناسا نے سبز رنگ کے ’نوجوان‘ ستاروں کے جھرمٹ NGC 2264 کی تصویر جاری کی ہے جسے Christmas Tree Cluster بھی کہا جاتا ہے، کسی کرسمس کے درخت کی طرح دکھنے والا ستاروں کا یہ جھرمٹ 2500 نوری سال کے فاصلے پر ہے ستاروں کے جھرمٹ کی یہ تصویر ناسا کی چاندرا ایکس رے آبزرویٹری کی جانب سے لی گئی ہے۔

    اس ’کرسمس درخت‘ میں کچھ ستارے ہمارے سورج کے سائز کا صرف دسواں حصہ ہیں جبکہ دیگر کئی گنا بڑے ہیں ناسا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس جھرمٹ میں بہت سے ستارے صرف 1 سے 5 ملین سال پرانے ہیں جو اربوں سال زندہ رہنے والے دیگر ستاروں کے مقابلے میں انہیں ’شیرخوار‘ بنا دیتے ہیں-

  • ماتحت اہلکاروں کے ساتھ نامناسب رویہ،جاپان سیلف ڈیفنس فورس کے میجر جنرل کی دو درجے تنزلی

    ماتحت اہلکاروں کے ساتھ نامناسب رویہ،جاپان سیلف ڈیفنس فورس کے میجر جنرل کی دو درجے تنزلی

    ماتحت اہلکاروں کے ساتھ نامناسب رویے کے باعث جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے میجر جنرل کی دو درجے تنزلی کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے جمعہ کو کہا کہ گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے ساتھ 50 کی دہائی میں ایک میجر جنرل کو ماتحتوں کے خلاف طاقت سے ہراساں کرنے کے الزام میں لیفٹیننٹ کرنل کے دو درجات سے تنزلی کر دی گئی ہے-

    ماتحت عملے کو ہراساں کرنے پر جاپان کے میجر جنرل کو لیفٹیننٹ کرنل بنا دیا گیا جاپانی جنرل کے رویے سے 5 اہلکار ذہنی مسائل سے دوچار ہوئے تھے، جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز میں طاقت اور جنسی ہراسانی کے کیسز کی وجہ سے 245 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ جن میں گراؤنڈ سیلف ڈیفنس کے 166، میری ٹائم 36 اور ایئر ڈیفنس کے 26 اہلکار شامل ہیں۔

    برطرفی کے بعد دوسری سب سے بھاری سزا اور GSDF میں پہلی دو درجے کی تنزلی تھی یہ واقعہ SDF کی سابق رکن رینا گونوئی کے SDF میں ہونے والی جنسی ہراسانی کے بارے میں منظر عام پر آنے کے بعد کیے گئے خصوصی معائنہ کے دوران رپورٹ کیا گیا۔

    وزارت کے مطابق، معائنے کے دوران 1,325 رپورٹس میں سے کل 247 پاور اور جنسی ہراسانی کے کیسز کو تسلیم کیا گیا اس نے 247 مقدمات میں سے 207 کے لیے کل 245 افراد کو سزا سنائی ان میں جی ایس ڈی ایف کے 166 ارکان، میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے 36 ارکان اور ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے 26 ارکان شامل ہیں۔

    وزارت بقیہ 40 مقدمات میں سزاؤں پر بھی غور کر رہی ہے جبکہ 12 دیگر مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔

    میجر جنرل نے مارچ 2020 اور دسمبر 2022 کے درمیان تربیت کے دوران ماتحتوں کے خلاف بار بار زبردستی کے الفاظ استعمال کیے، جس کی وجہ سے پانچ افراد کو ذہنی صحت کے مسائل پیدا ہوئے اور نو ماہ تک کام سے چھٹی لی گئی معائنے کے دوران، انہوں نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ ان کے اقدامات طاقت کی ہراسانی کے مترادف ہیں۔

  • پانی میں زیادہ دیر تک رہنے سے ہاتھوں پر جھڑیاں کیوں پڑتی ہیں؟

    پانی میں زیادہ دیر تک رہنے سے ہاتھوں پر جھڑیاں کیوں پڑتی ہیں؟

    آپ بہت دیر تک ہاتھ پانی میں ڈبو کر رکھیں تو انگلیوں کے پوروں کی جلد سکڑ جاتی ہے اسی طرح بہت دیر پانی میں رہنے پر پیروں کی انگلیوں کے پوروں کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایسا ہوتا کیوں ہے؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ دراصل اس کے پیچھے اعصابی نظام کارفرما ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی : بتایا یہی جاتا ہے کہ انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو جگر ہے، مگر حقیقیت یہ ہے کہ جلد انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے۔ ایک بالغ شخص کی جلد کا کل وزن لگ بھگ آٹھ پاؤنڈ (تقریباﹰ چار کلو) تک ہوتا ہے اور یہ تقریباﹰ بائیس مربع فٹ تک کے حجم کی حامل ہوتی ہے۔

    جلد جسم کی حرارت برقرار رکھنے کا ایک عمدہ آلہ ہے اور واٹر پروف بھی ہے۔ مگر آپ نے دیکھا ہو گا کہ پانی میں بہت دیر تک ہاتھ موجود رہے یا آپ خود سوئنگ کے لیے کسی تالاب یا کسی سوئمنگ پول میں اتریں تو کچھ وقت میں آپ کے ہاتھوں اور پیروں کے پوروں کی جلد سکڑ جائے گی اور وہاں عارضی جھریاں بیدار ہو جائیں گے یہ کوئی زندگی اور موت کا مسئلہ نہیں ہے اس لیے شاید آپ نے اس کی وجوہات پر غور بھی نہ کیا ہو، مگر اس سے جڑے سائنسی حقائق نہایت دلچسپ ہیں۔

    شمالی کوریا نے ایک بار پھر ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی

    پانی میں طویل مدت تک رہنے کے بعد انگلیوں پر جھریاں پڑنے کے عمل کو انگریزی میں ’aquatic wrinkling‘ کہا جاتا ہے ابتدائی طور پر جھریوں کی وجہ جلد میں پانی کے جذب ہونے کو سمجھا جاتا تھا تاہم اب ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ پانی کی وجہ سے انگلیوں میں جھریاں پڑنے کے عمل کے پیچھے دراصل اعصابی نظام کارفرما ہے پانی میں ڈوبنے پر اعصابی نظام جلد کی اوپری تہوں میں خون کی نالیوں میں تھوڑا تغیر لے آتا ہے اس تبدیلی کی وجہ سے جلد سکڑ جاتی ہے اور جھریاں نمایاں ہوجاتی ہیں یہ ردعمل گیلے ماحول میں گرفت کو بڑھانے کیلئے ہوتا ہے اور اشیاء کو بہتر طریقے سے سنبھالنے میں مدد کرتا ہے۔

    مزید برآں جھریاں پڑنے کا یہ عمل ایک خود مختار اعصابی نظام کے تحت ہوتا ہے یہ ان افراد میں نہیں ہوتا ہے جن کی انگلیوں میں کوئی اعصابی حسیات کا نقص ہو بہرحال یہ ایک عارضی اور بے ضرر ردعمل ہے جو جلد کے خشک ہونے کے بعد معمول پر آجاتا ہے۔

    ناسانے یورینس کی دلکش تصاویر جاری کر دیں

    سائنسی تحقیق کے مطابق پانی میں ہاتھ یا پاؤں ڈبونے پر جلد کے بالکل نیچے نظامِ دورانِ خون میں تبدیلی ہوتی ہے اگر اعصابی نظام درست کام کر رہا ہو، تو وہ ہاتھ زیادہ دیر پانی میں ڈوبے رہنے پر خون لانے اور لے جانے والی نالیوں کو سکڑنے کے احکامات دیتا ہے اس کی وجہ سے شریانوں اور وریدوں میں خون کی مقدار کم ہوتی ہے اور وہ سکڑتی ہیں۔ اس لیے جلد جھریوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔

    یہ عارضی جھریاں غالباﹰ ارتقائی طور پر فائدہ مند تھیں۔ کچھ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ان جھریوں کی وجہ پانی میں چیزوں کو بہتر گرفت سے پکڑنا ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے چند تجربات بھی کیے گئے ہیں، جن میں سنگ مر مر کو خشک ہاتھوں اور گیلے ہاتھوں اور پھر عارضی جھریوں کی حامل انگلیوں کے ساتھ اٹھایا گیا۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ پانی میں ان جھریوں کی وجہ سے انسانی ہاتھ کی پکڑ بہتر دیکھی گئی ہے-

    اے آئی ٹیکنالوجی موت کےامکانات کی درست پیشگوئی کرسکتا ہے؟

    ایسا ہی پیروں کے ساتھ بھی ہے گیلی زمین پر ننگے پیر چلتے ہوئے انگلیوں پر پیدا ہونے والی یہ عارضی جھریاں پھسلنے سے بچاتی ہیں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اس عمل کا آغاز ہزاروں لاکھوں برس قبل انسانی جد میں کسی کو بارش میں شکار بننے سے بچنے کے لیے فرار ہونے سے ہوا ہو۔ تاہم دیگر سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان جھریوں سے ہاتھوں اور پیروں کی گرفت پر کچھ فرق نہیں پڑتا اور ان عارضی جھریوں کی پیدائش کی وجہ کچھ اور ہو سکتی ہے۔